فضائل القرآن نمبر ۳۔ ہر خوبی اور ہروصف میں یکتا کتاب۔ صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم
حصہ 2
فصائل القرآن نمبر۔۔۔131
بھی لے لوں۔اس طرح میرا کام اور بھی وسیع ہو گیا جسے اس سال تو میں یقینی طور پر ختم نہیں کر سکتا۔اور اگلے سال کے متعلق میں نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ میرے دل میں کیا ڈالے۔اس لئے جتنا ہو سکے
گا اتنا بیان کر دوں گا۔قرآن کریم اپنی ہر بات میں افضل ہے
میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم کو جو افضلیت حاصل ہے وہ انہی باتوں میں نہیں جو اس میں
دوسری الہامی کتابوں سے زائد ہیں بلکہ جو باتیں پہلی کتابوں میں موجود ہیں ان کے لحاظ سے بھی
قرآن کریم ان سے افضل ہے۔میں غور کرتے ہوئے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اگر پہلی کتابوں میں
کپڑے بدلنے کا کوئی طریق بتایا گیا ہے تو قرآن کریم نے اس سے بہتر اور عمدہ طریق پیش کیا
ہے۔اگر ان میں کھانا کھانے کے متعلق حکم دیا گیا ہے تو اس کا بھی قرآن کریم نے ان سے اچھا
طریق پیش کیا ہے۔گویا کوئی معمولی سے معمولی بات بھی قرآن کریم نے ایسی نہیں بتائی جس میں
اس کے برابر کوئی اور کتاب ہو۔اور خواہ کوئی موٹی سے موٹی بات لے لی جائے اس میں بھی قرآن
کریم دوسری کتابوں سے افضل ثابت ہوگا۔بلکہ بغیر سوچنے اور غور کرنے کے جو پہلی بات سامنے
آئے اگر اسی کو لے لیا جائے تو میں اس کے متعلق بھی بتا دوں گا کہ کس طرح معمولی سے معمولی بات
کے متعلق بھی پہلی کتابوں میں تعلیم موجود ہونے کے باوجود قرآن کریم نے ان سے اعلی تعلیم پیش کی
ہے۔پس ان لوگوں کا شبہ دور کرنے کے لئے جنہیں یہ خیال ہو کہ شاید تفصیل کی رو سے قرآن کریم
کی فضیلت ثابت نہ ہو سکتی ہو۔میں دو مثالیں لے لیتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ قرآن کریم نے کس
طرح انہیں نئے اور علمی رنگ میں پیش کیا ہے۔صدقہ و خیرات کے بارہ میں اسلامی تعلیم کی جامعیت
پہلی مثال میں میں صدقہ و خیرات کی تعلیم کو پیش کرتا ہوں۔یہ کوئی روحانی مسئلہ نہیں بلکہ ایک
فطری امر ہے۔ایک دوسرے سے ہمدردی کا جذ بہ حیوانوں تک میں موجود ہے۔ایک حیوان
دوسرے حیوانوں سے ہمدردی کرتا ہے۔ایک پرندہ دوسرے پرندہ سے ہمدردی کرتا ہے۔اگر ایک
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔132
کو امار و تو میں کوے کائیں کائیں کر کے جمع ہو جاتے ہیں۔وہ ایک کوے کے مرنے پر غم بھی کریں
گے۔اور اگر کسی نے مرا ہوا کو اُٹھایا ہوا ہو تو اس پر حملہ بھی کریں گے تا کہ اُسے چھڑا لیں۔غرض
ہمدردی اور ایک دوسرے سے احسان کا مادہ حیوانوں اور پرندوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ان کے
پاس روپیہ پیسہ نہیں ہوتا بلکہ چونچ اور زبان ہوتی ہے اس لئے وہ اسی سے اس جذبہ کا اظہار کرتے
ہیں۔انسانوں کے پاس مال و دولت اور دوسری اشیاء ہوتی ہیں وہ ان کے ذریعہ دوسروں کی امداد
کرتے ہیں۔بہر حال صدقہ اور خیرات کا مسئلہ اتنا موٹا اور اتنا عام ہے کہ کسی مذہب میں اس کے
متعلق نامکمل اور ناقص تعلیم نہیں ہونی چاہئے۔بلکہ ہر مذہب میں مکمل تعلیم ہونی چاہئے تھی۔کیونکہ یہ
ایسا مسئلہ ہے جس پر آدم سے لیکر اس وقت تک لوگ عمل کرتے چلے آرہے ہیں اور کوئی نہیں کہہ سکتا
کہ اگر اس کے متعلق اسلامی تعلیم افضل ثابت ہو تو باقی مسائل کی تفصیلات میں اس
کی تعلیم افضل
ثابت نہیں ہوسکتی۔صدقہ کے متعلق انجیل کی تعلیم
صدقہ کے متعلق جب ہم مختلف مذاہب کی تعلیم کو دیکھتے ہیں تو عجیب و غریب باتیں نظر آتی
ہیں۔انجیل میں آتا ہے:-
یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ دولت مند کا آسمان کی
بادشاہت میں داخل ہونا مشکل ہے۔اور پھر تم سے کہتا ہوں کہ اونٹ کا سوئی کے ناکے
میں سے نکل جانا اس سے آسان ہے کہ دولت مند خدا کی بادشاہت میں داخل ہو۔گویا انجیل کی رُو سے جب تک کوئی شخص اپنا سب کا سب مال خدا تعالی کی راہ میں نہ دے
دے اس وقت تک اس کا دیا ہوا مال خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل قبول نہیں ہو سکتا۔اسی طرح آتا
اگر تو کامل ہونا چاہتا ہے تو جا اپنا مال و اسباب بیچ کر غریبوں کو دے دے تجھے آسمان
پرخزانہ ملے گا۔‘
کے
پھر صدقہ کے متعلق حضرت مسیح فرماتے ہیں۔
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
"جب تو خیرات کرے تو جو تیرا داہنا ہاتھ کرتا ہے اسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے تا کہ
تیری خیرات پوشیدہ رہے۔اس صورت میں تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے تجھے
بدلہ دے گا۔133
ان حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انجیل نے صدقہ و خیرات کے متعلق یہ بتایا ہے کہ اوّل جو کچھ
تمہارے پاس ہو سارے کا سارا دے دو۔دوم جب خیرات دو تو ایسی پوشیدگی سے دو کہ تمہارے
اپنے ہاتھ کو بھی معلوم نہ ہو۔یعنی قریب ترین رشتہ داروں یا ماتحتوں یا افسروں کو بھی پتہ نہ لگے۔سیہ دونوں تعلیمیں بظاہر بڑی خوبصورت نظر آتی ہیں کہ جو کچھ تمہارے پاس ہو وہ سارے کا
سارا خدا کی راہ میں دے دو۔گو یہ سوال ہو سکتا ہے کہ اگر ہر ایک کے پاس جو کچھ ہو وہ دے دے گا
تو پھر لے گا کون۔یہ تو ویسی ہی بات ہوگی جیسے ملانوں نے ایک رسم اسقاط بنائی ہوئی ہے۔چند
آدمی حلقہ باندھ کر بیٹھ جاتے ہیں اور ان میں سے ایک شخص ہاتھ میں قرآن لے کر دوسرے کو دیتا
ہوا کہتا ہے۔یہ میں نے تجھے بخشا اور وہ لے کر اگلے کو یہی الفاظ کہتا ہے۔اس طرح پھرتا پھراتا وہ
قرآن پھر پہلے ہی کے پاس آجاتا ہے۔پس انجیل کی اس تعلیم کی اگر تفصیل میں جائیں اور یہ فرض
کر لیں کہ ساری دنیا اس پر عمل کرنے لگ جائے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ زید کا مال زید ہی کے پاس لوٹ کر
آجائے گا۔پس یہ تعلیم مکمل کے قابل ہی نہیں ہے۔عمل کے قابل تعلیم وہی ہوسکتی ہے جس پر ہر
حالت میں عمل کیا جا سکے۔اسی طرح یہ جو حکم ہے کہ :-
” جب تو خیرات کرے تو جو تیرا داہنا ہاتھ کرتا ہے اسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے۔یہ حکم بھی بظاہر بہت اچھا معلوم ہوتا ہے مگر عملی طور پر اس سے بھی فائدہ کی بجائے نقصان کا
زیادہ احتمال ہے۔مثلاً ایک باپ اور بیٹا کہیں جارہے ہیں۔انہیں ایک ایسا محتاج مل گیا جو بھوک
کے مارے بیتاب ہو رہا ہے۔اسے دیکھ کر باپ اسے کچھ دینا چاہتا ہے لیکن بیٹے کے ساتھ ہونے کی
وجہ سے دے نہیں سکتا۔کیونکہ انجیل کی تعلیم یہ ہے کہ جو تیرا داہنا ہاتھ خیرات کرتا ہے اسے تیرا بایاں
ہاتھ نہ جانے۔اب وہ کیا کرے۔وہ بیٹے کو علیحدہ کرنے کے لئے ادھر اُدھر بھیجتا ہے تاکہ اس کی عدم
موجودگی میں محتاج کو کچھ دے سکے مگر بیٹا سمجھتا ہے یہ اپنا بخل چھپانے کے لئے مجھے علیحدہ کرنا چاہتا
ہے۔اور وہ اس سے الگ نہیں ہوتا اور محتاج انسان بغیر امداد کے رہ جاتا ہے۔علاوہ ازیں اس کا
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
134
ایک یہ بھی نتیجہ ہوگا کہ نیکی مفقود ہو جائے گی۔لوگ ایک دوسرے کو دیکھ کر نقل کرتے ہیں اور خاص
طور پر بیٹا اپنے باپ سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔ایسی حالت میں کئی بیٹے ایسے ہونگے جو کہیں گے کہ
ہمارا باپ بڑا سنگ دل اور بے رحم ہے۔اور بہت سے بیٹے باپ کی اس حرکت کو دیکھ کر خود بخیل ہو
جائیں گے۔کئی ایسے ہو نگے جو کہیں گے کہ ہمارے باپ نے اچھا کیا ہم بھی کسی کو کچھ نہیں دیں
گے۔خواہ کوئی ہمارے سامنے بھو کا مرجائے۔غرض یہ ایسی تعلیم ہے کہ اگر اس کی تشریح کی جائے تو
دنیا کے لئے سخت خطرناک اور نقصان رساں ثابت ہوسکتی ہے۔صدقہ کے متعلق تو رات کی تعلیم
اب تو رات کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ تورات نے یہ تو نہیں کہا کہ جو کچھ تمہارے پاس ہو وہ
سارے کا سارا دے دو بلکہ صدقہ کے متعلق یہ تعلیم دی ہے کہ مصیبت زدہ کو دیکھ کر اس کی تکلیف کو
دور کرنا چاہئے۔گویا تو رات صدقہ کی علت غائی یہ بتاتی ہے کہ مصیبت زدوں کی امداد کی جائے۔پھر
تورات صدقہ کی دو قسمیں قرار دیتی ہے ایک واجبی اور دوسری نفلی۔یہ انجیل سے یقینا اعلیٰ درجہ کی
تعلیم ہے اور دونوں قسم کے صدقے ضروری ہیں۔بیشک رحم کے ماتحت صدقہ دینا بھی ضروری ہے
لیکن اگر رحم کے ماتحت ہی صدقہ دیا جائے تو اس کا برا نتیجہ یہ پیدا ہوتا ہے کہ کبر اور نخوت پیدا ہو
جاتی ہے۔جب انسان یہ سمجھے کہ میں بڑا اور فلاں چھوٹا ہے اور میں چھوٹے کی امداد کرتا ہوں تو اس
طرح رکبر پیدا ہوتا ہے کیونکہ انسان خیال کرتا ہے کہ فلاں میرا محتاج ہے حالانکہ دنیا کا ہر انسان
دوسرے کا محتاج ہے۔دنیوی لحاظ سے سب سے بڑی ہستی بادشاہ کی بجھتی جاتی ہے لیکن بادشاہ بھی
ماتحتوں کے ذریعہ ہی بادشاہ بنتے ہیں اور وہ ماتحتوں کے محتاج ہوتے ہیں اور یہ خیال کہ میں بڑا ہوں
اور مجھے کسی کی احتیاج نہیں دوسرے لوگ میرے محتاج ہیں، اس کی روحانی زندگی کو کچل دینے اور
اللہ تعالیٰ سے دُور کر دینے والا خیال ہے۔اس کی بجائے ہمارے اندر یہ خیال پیدا ہونا چاہئے کہ ہم
نے اگر کسی کی مدد کی تو اس کی مدد نہیں کی بلکہ اپنی مدد کی ہے۔اور یہ خیال اسی طرح پیدا ہو سکتا ہے کہ
جسے کچھ دیا جائے اس کے متعلق سمجھا جائے کہ یہ اس کا حق تھا۔یا جو کچھ دیا گیا ہے اپنے فائدہ کے
لئے دیا گیا ہے۔دیکھو ماں اپنے بچہ کو دودھ پلاتی ہے تو اس پر رحم کر کے نہیں پلاتی بلکہ فطرتی جذ بہ
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔135
کے ماتحت پلاتی ہے۔ہاں اگر کسی دوسرے بچہ کو پلاتی ہے تو رحم سے پلاتی ہے۔کئی ایسی مائیں ہونگی
جنہیں اگر یہ کہا جائے کہ تم نے اپنے بچہ کو چھ ماہ تک دودھ پلا لیا۔یہ اس پر کافی رحم ہو گیا اب دودھ
پلا نا چھوڑ دو تو وہ لڑنے لگ جائیں گی۔کیونکہ ماں بچہ کو فطرتی محبت سے دودھ پلاتی ہے، رحم کے طور
پر نہیں پلاتی۔صدقہ سے متعلق ویدوں کی تعلیم
اب ہم ویدوں کو لیتے ہیں وہ لوگ جنہوں نے وید نہیں پڑھے وہ تو سمجھتے ہونگے کہ اتنی بڑی
بڑی ضخیم جلدیں ہیں نہ معلوم ان میں کیا کیا احکام ہو نگے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں احکام بہت کم
ہیں۔تا ہم صدقہ و خیرات کی تعلیم کا ضرور ذکر ہے۔وید کہتے ہیں۔جب برہمن کوئی گائے مانگے تو
اسے دے دینی چاہئے۔جو نہ دے وہ گنہگار ہوگا اور جو دینے سے روکے وہ بھی گنہگار ہوگا۔گویا (۱)
ایک طرف تو مانگنا سکھایا (۲) اور پھر ایک خاص قوم کو صدقہ دلایا۔(۳) اور پھر کسی میں طاقت ہو یا
نہ ہوا سے برہمن کو گائے دینے پر مجبور کیا خواہ اس کے بال بچے بھوکے مر جائیں۔یہ وید میں صدقہ
کی تعلیم ہے۔چونکہ ہندوؤں میں برہمنوں کا زور تھا اس لئے سارا صدقہ یہی قرار دیا کہ برہمن کو دیا
جائے۔چاہے کوئی کتنا غریب آدمی ہو، اس کی بیوی کا دودھ سوکھ گیا ہو اور اس کے بچے کی پرورش
اس گائے کے دودھ پر ہورہی ہو جو اس کے گھر میں ہو پھر بھی اسے حکم ہے کہ جب برہمن گائے
مانگے تو فورا دے دے۔اگر نہ دے گا تو سخت گنہ گار ہوگا اور اس کا سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔شا
ان ساری تعلیموں کو دیکھو۔ان میں صدقہ جیسی عام اور موٹی تعلیم میں بھی مکمل طور پر راہنمائی
نہیں کی گئی اور جو لوگ کسی مذہب پر نہیں چلتے ان کے لئے ان کی اپنی مرضی را ہنما ہوتی ہے۔کسی کو
جی چاہا تو دے دیا نہ چاہا تو نہ دیا۔گویا انسان نے اپنے تجربہ سے صدقہ و خیرات کے متعلق تو کوئی
قانون نہیں بنایا۔بعض مذہبوں نے قانون بنایا مگر ناقص بنایا ہے۔ہم یہ نہیں کہتے کہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام یا حضرت مسیح علیہ السلام یا ہندوستان کے رشیوں نے ایسی نامکمل اور ناقص تعلیم دی تھی
بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ان مذاہب کی موجودہ تعلیم ناقص ہے۔اگر ان مذاہب کے بانیوں نے یہی تعلیم
دی تو یہ ناقص ہے۔اور اگر ان مذاہب کے پیروؤں نے بنائی تو ان کی مذہبی اور الہامی کتابیں ناقص
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
136
اخلاقی معلمین کا قول کہ نیکی کو نیکی کی خاطر کرنا چاہئے
صدقہ و خیرات کے متعلق جن لوگوں نے خود تعلیم بنائی ہے اور جو اخلاقی معلمین کہلاتے ہیں
انہوں نے یہ اصل بتایا ہے کہ نیکی کو نیکی کی خاطر کرنا چاہئے۔سوائے اس کے اور کوئی بات صدقہ کے
متعلق انہیں نہیں ملی۔ہم ان کی اس بات
کو پیش نظر رکھیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ اسلام نے اس
سے بہتر تعلیم دی ہے یا نہیں۔فی الحال ہم اس کے متعلق
اتنامان لیتے ہیں کہ یہ اچھی بات ہے۔مگر
سوال یہ ہے کہ کیا یہ تعلیم ہر جگہ چل سکتی ہے اور ہر انسان اس پر عمل کر سکتا ہے۔اب اگر یہ کہیں کہ
صدقہ تبھی دو جب صدقے کی خاطر دے سکو تو جو لوگ اس طرح نہیں دے سکتے وہ نہیں دیں گے۔اور اس وجہ سے غریب صدقہ نہ ملنے پر بھوکے مریں گے کیونکہ جو اس طرح صدقہ نہیں دے سکتے وہ
نہیں دیں گے وہ کہیں گے جب ہم صدقہ ، صدقہ کی خاطر نہیں دے سکتے تو پھر اپنا مال کیوں ضائع
کریں اور جب وہ اس وجہ سے نہیں دیں گے تو غریب لوگ نقصان اُٹھا ئیں گے۔صدقہ کے مختلف پہلوؤں پر اسلام کی روشنی
اب میں یہ بتا تا ہوں کہ اسلام نے کس طرح صدقہ و خیرات کو ایک علمی مضمون بنادیا ہے۔صدقہ کی مقدار
پہلی چیز صدقہ کی مقدار ہے کہ کس قدر دینا چاہئے۔انجیل نے اس کے متعلق کہا ہے کہ جو کچھ
تمہارے پاس ہو وہ سب کا سب دے دو۔وید کہتا ہے برہمن جو کچھ مانگے وہ اسے بلا چوں و چرا
دے دو۔مگر اسلام نے اس کی حد مقرر کر دی ہے۔اسلام کہتا ہے۔لَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلى
عُنُقِكَ وَلا تَبْسُطْهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُورًا إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ
لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا لا یعنی اے انسان ہم تجھے حکم دیتے
ہیں کہ نہ تو اپنے ہاتھ کوکو بالکل باندھ کر رکھ کہ کچھ دے ہی نہیں۔( مغلولہ ہاتھ پیچھے کی طرف کھینچ کر
فصائل القرآن نمبر۔۔۔137
گلے سے لگا لینے کو کہتے ہیں) اور نہ مٹھی کو اس طرح کھول کر رکھ دے کہ جس کی مرضی ہو لے جائے۔گویا نہ تو ایسا ہو جیسا کہ انجیل میں کہا گیا ہے کہ سب کچھ دے دو اور نہ اس پر عمل ہو جو یورپ کے
فلاسفروں کی تعلیم ہے کہ صدقہ دینے سے لوگوں میں سُستی پیدا ہوتی ہے اس لئے صدقہ دینا ہی نہیں
چاہئے۔گویا پادری تو یہ کہتا ہے کہ جو کچھ تمہارے پاس ہو وہ سب کچھ دے دو گو آپ کچھ بھی نہیں
دیتا۔اور فلاسفر کہتے ہیں کہ کچھ بھی نہیں دینا چاہئے۔بہر حال یہ دونوں قسم کی تعلیمیں موجود ہیں۔قرآن ان دونوں کو دیکھتا ہے اور پھر کہتا ہے لا تجعل يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلى عُنُقِكَ وَلَا
تَبْسُطهَا كُلَّ الْبَسْطِ نہ تو ہاتھ کو سمیٹ کر گلے سے باندھ رکھو۔یہ کہتے ہوئے کہ صدقہ دینے
سے لوگوں کی عادتیں خراب ہوتی ہیں۔ان میں سستی پیدا ہوتی ہے ، وہ محنت و مشقت کرنے سے جی
چراتے ہیں اور نہ سب کچھ دیدو۔اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کے دو نتائج ہوں گے۔فتقعُدَ
مَلُوْمًا مَّحْسُورا۔قرآن کریم کا یہ کمال ہے کہ جو بات کہتا ہے ساتھ اس کے دلیل بھی دیتا ہے۔فرمایا۔اگر تُو صدقہ نہ دے گا اور کہے گا کہ فلاسفر کہتے ہیں صدقہ نہیں دینا چاہئے یہ لوگوں کے لئے
نقصان رساں ہوتا ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُورًا تیرا دل اور تیرے بڑے
چھوٹے سب مجھے ملامت کریں گے اور کہیں گے کہ تو نے برا کیا۔بھوکے
کو کچھ نہ دیا، محتاج کی مددنہ
کی ، حاجتمند کی امداد نہ کی۔اس کے بعد دوسری بات یہ بتائی کہ پھر یہ بھی نہیں ہونا چاہئے کہ سب کچھ دے دو حالانکہ انجیل
نے کہا تھا کہ سب کچھ دے دینا چاہئے ، اس سے اختلاف کیوں کیا۔اس کی دلیل یہ دی فَتَقعُدَ
مَلُوْمًا مَّحْسُورًا حَسَرَ الشَّيءَ کے معنی ہوتے ہیں كَشَفَه " اس نے کھول دیا۔اور حسر
الْغُصن کے معنی ہیں قشری سے ٹہنی کے اوپر کا چھلکا اُتار دیا۔گویا درخت کی چھال اُتار دینے
کو حشر کہتے ہیں۔اسی طرح حسّر الْبَعِید کے معنی ہیں سَاقَة حَتَّی اغیاد کے اونٹ کو ایسا
چلایا کہ وہ تھک کر چلنے کے قابل نہ رہا۔جس طرح درخت کی اُوپر کی موٹی چھال اُتار دینے سے
درخت سوکھ جاتا ہے اُسی طرح جانور کو اتنا چلایا جائے کہ اس میں چلنے کی طاقت نہ رہے تو وہ بھی نہیں
چلے گا۔پس فرمایا خواہ تم کتنا ہی دو دنیا میں محتاج پھر بھی رہیں گے۔اگر آج تم سارے کا سارا دے
کر تھکے ہوئے اُونٹ کی طرح بن جاؤ گے یا چھال اُترے ہوئے درخت کی طرح ہو جاؤ گے تو کل
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
138
کیا کرو گے۔جس طرح روزانہ کھانے پینے کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح روحانی اعمال کا حال
ہے۔پس جو شخص روزانہ نیکی اور تقویٰ میں حصہ لینا چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنے پاس
بھی مال رکھے تاکہ بڑھے اور وہ پھر اس میں سے محتاجوں کو دے۔پھر بڑھے اور پھر دے۔یورپ
میں ایسے ایسے تاجر موجود ہیں جو ایک کروڑ روپیہ تجارت میں لگا کر کئی کروڑ نفع کماتے ہیں۔اور پھر
بڑی بڑی رقمیں خیرات میں دیتے ہیں۔اگر وہ اپنا سارے کا سارا مال ایک ہی دفعہ دے دیتے اور
سرمایہ تک بھی پاس نہ رکھتے تو پھر نفع کس طرح کماتے اور کس طرح بار بار بڑی بڑی رقمیں خیراتی
کاموں میں دیتے۔پس فرمایا کہ اتنا بھی نہ دو کہ آئندہ سرمایہ پاس نہ رہے اور دوبارہ سرسبز ہونے
کے سامان نہ رہیں۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے انگریزوں میں مثل مشہور ہے کہ کسی نے سونے کا انڈا
حاصل کرنے کے لئے مرغی مار ڈالی تھی۔کہا جاتا ہے کہ کسی کی مرغی روزانہ ایک سونے کا انڈہ دیتی
تھی۔اس نے خیال کیا کہ اگر میں اسے زیادہ کھلاؤں تو ہر روز دو انڈے دے دیا کرے گی۔اس
طرح زیادہ کھلانے کی وجہ سے وہ مرغی مرگئی۔پس اگر انسان اس تعلیم پر عمل کرے کہ اپنا سب کچھ ایک ہی دفعہ دے دے تو وہ آئندہ کے
لئے محروم ہو جائے گا اور اپنی قابلیتوں سے کام نہ لے سکے گا۔پھر حَسَر کے معنی ننگے ہو جانے کے بھی ہیں۔۱۵ اس لئے مخسُورا کے معنی یہ بھی ہوئے
کہ وہ نگا ہو جائے گا۔اور جو نگا ہو وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو جاتا ہے اور گھر میں بند ہو کر بیٹھ
رہنے پر مجبور ہوتا ہے۔پس فرمایا اگرتم اپنا سارا مال دے دو گے تو پھر تمہیں گھر میں بے کار ہو کر بیٹھنا
پڑے گا اور تم کسی کام کے قابل نہ رہو گے۔یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جب دنیا میں لوگ ہمیں محتاج نظر آتے ہیں تو پھر کیا۔کریں۔کس طرح کچھ حصہ دے کر باقی مال اپنے پاس رکھ لیں؟ اس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے
إنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا جب کسی
کے پاس دولت آتی ہے تو ہمارے مقررہ قانون کے ماتحت آتی ہے۔ہم اسی کو دولت دیتے ہیں جس
میں دولت کمانے کی قابلیت ہوتی ہے۔اگر ایسی قابلیت رکھنے والوں کو ناقابل کر دیا جائے تو دنیا میں
تباہی آجائے۔
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
139
جو لوگ بڑھتے اور ترقی کرتے ہیں ان میں بڑھنے کی خاص قابلیت ہوتی ہے۔اگر ان سے
سارے کا سارا مال لے کر غریبوں اور محتاجوں میں بانٹ دیا جائے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ کمانے کی قابلیت
رکھنے والے بھی روپیہ نہ کما سکیں گے اور ملک تباہ ہو جائے گا۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم جسے دولت
دیتے ہیں اس قانون کے ماتحت دیتے ہیں کہ اس میں ترقی کرنے کی قابلیت ہوتی ہے۔اور اسی لئے
دیتے ہیں کہ وہ ترقی کرے۔چونکہ ایسے لوگوں کا سارے کا سارا مال دے دینا قوم کی تباہی کا
موجب ہوسکتا ہے اس لئے ہم اس کی اجازت نہیں دیتے۔وہ لوگ قابلیت رکھتے ہیں انڈسٹری کی۔وہ قابلیت رکھتے ہیں تجارت کی۔وہ قابلیت رکھتے ہیں صنعت و حرفت کی۔اگر ان کا سارے کا سارا
مال فقیروں میں بانٹ دیا جائے تو پھر وہ ترقی نہ کر سکیں گے۔غرباء اور مساکین کے پاس تو جو کچھ
جائے گا وہ اسے کھا جائیں گے لیکن ایک تاجر کے پاس مال رہتا ہے تو وہ اس سے اور کماتا ہے۔اور
نفع میں سے اپنے او پر بھی خرچ کرتا ہے اور غریبوں کو بھی دیتا ہے۔رہی یہ بات کہ پھر بھی ایسے لوگ
رہ جاتے ہیں جن کو دیکھ کر رحم آتا ہے تو اس کے متعلق فرمایا إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا هم
اپنے بندوں کی حالت کو خوب جانتے ہیں اسی لئے ہم نے ایسا انتظام کیا ہے۔تم ہم سے زیادہ
بندوں پر رحم نہیں کر سکتے۔ہم اپنے بندوں کی حالت تم سے زیادہ جانتے ہیں اور ان کی حالت کے
مطابق ہم نے قانون بنا دیئے ہیں۔اسی طرح ہاتھ گردن سے باندھنے کا محاورہ بھی یہی ظاہر کرتا ہے کہ اگر بالکل کچھ نہ دیا جائے تو
بھی قوم تباہ ہو جاتی ہے۔یعنی اس طرح بھی قوت عملیہ ماری جاتی ہے کیونکہ ایسے محتاج بھی ہو سکتے
ہیں جو کام کرنے کی قابلیت بھی رکھتے ہوں ان کو ضرور دینا چاہئے۔پھر جب تک غرباء کو اُٹھایا نہ
جائے امراء بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔گویا غرباء کے نہ اُبھارنے کی وجہ سے امراء بھی گر جاتے ہیں۔اور امراء کو مار دینے سے غرباء لاوارث ہو جاتے ہیں۔پس امراء کا رہنا بھی ضروری ہے گو اُن پر
غرباء کی مدد کرنا بھی فرض ہے۔اب دیکھو اسلام نے کس طرح خرچ کی مقدار بھی بتادی اور اس کی
دلیل بھی دے دی۔
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
اسراف اور بخل سے بچنے کی نصیحت
140
دوسری جگہ فرماتا ہے وَالَّذِينَ إِذَا انْفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوْا وَلَمْ يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ
ذلِكَ قَوَاماً اس میں بتایا کہ ہمارے بندوں کی درمیانی حالت ہوتی ہے۔جنہیں ہم مال و
دولت دیں اُن کا فرض ہے کہ وہ نہ تو اپنی ذات پر ساری کی ساری دولت خرچ کردیں اور نہ ساری
دولت لوگوں کو دے دیں بلکہ ان کی درمیانی حالت ہو وہ کچھ لوگوں پر خرچ کریں اور کچھ اپنے اوپر۔اس میں اسلام نے کچھ اپنے او پر خرچ کرنے کی اجازت دی ہے بلکہ بعض دفعہ اپنی ذات پر
خرچ نہ کرنا خدا تعالیٰ کے نزدیک گناہ ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بعض لوگ
اعتراض کیا کرتے تھے کہ آپ بادام روغن، مشک اور عنبر وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔آپ ان کے
جواب میں سید عبد القادر جیلانی کے متعلق بیان فرمایا کرتے تھے کہ وہ ایک ایک ہزار دینار کے
کپڑے پہنتے۔گویا ۱۶ ہزار روپیہ کا ان کا صرف ایک سوٹ ہوتا تھا۔اس کے متعلق کسی نے ان سے
پوچھا تو انہوں نے فرمایا میری تو یہ حالت ہے کہ میں کبھی کھانا نہیں کھا تا جب تک خدا تعالیٰ مجھے نہیں
کہتا کہ اے عبدالقادر! تجھے میری ذات ہی کی قسم تو کھانا کھا اور میں کوئی کپڑا نہیں پہنتا جب تک خدا
تعالیٰ مجھے یہ نہیں کہتا کہ اے عبد القادر ! تجھے میری ذات ہی کی قسم تو فلاں کپڑا پہن کا حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام دماغی کام کرتے تھے اور دماغی کام کرنے والے کے لئے جتنی مقویات کی
ضرورت ہوتی ہے اتنی کسی اور کے لئے نہیں ہو سکتی۔ایسا انسان اگر اپنے او پر خرچ نہ کرے گا تو وہ
گنہگار ہوگا۔ایک دفعہ رسول کریم مسی یا یہ ان جہاد کے لئے گئے۔رمضان کا مہینہ تھا۔کچھ لوگوں نے
روزے رکھے ہوئے تھے اور کچھ نے نہ رکھے تھے جنہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا وہ تو منزل پر پہنچ کر
لیٹ گئے لیکن جو روزہ سے نہ تھے وہ خیمے لگانے اور دوسرے کام کرنے لگ گئے۔یہ دیکھ کر رسول
کریم سلیم نے فرمایا آج روزہ نہ رکھنے والے روزہ رکھنے والوں سے بڑھ گئے۔پس اسلام
کہتا ہے جہاں کھانا مفید ہے اور اس سے خدمت دین میں مدد ملتی ہے وہاں اگر کوئی عمدہ کھانا نہ
کھائے گا تو گنہ گار ہوگا۔دیکھو رسول کریم مالی یا یہ ہم جب رات کو سوتے تو مختلف محلوں کے لوگوں نے
باریاں تقسیم کی ہوئی تھیں، وہ باری باری رات کو آپ کے مکان کا پہرہ دیتے۔اس کے لئے اجازت
دینا رسول کریم صلی ہیم کا کام تھا اور صحابہ کا یہ فرض تھا کہ رات کو آپ کی حفاظت کا انتظام کرتے
کیونکہ رسول کریم مسی یا یتیم کی ذات پر حملہ ہونا اسلام کو نقصان پہنچانے والا تھا اس لئے کوئی نہیں کہہ
فصائل القرآن نمبر۔۔۔141
سکتا کہ نَعُوذُ بالله رسول کریم سنی با اینم اپنی بادشاہت جتلاتے تھے اور اپنے لئے پہرہ مقرر کرتے
تھے۔پہرہ آپ کے لئے ضروری تھا اور اس کا مقرر نہ کرنا خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل گرفت ہوتا۔صدقہ وخیرات کی تقسیم کے متعلق ہدایات
اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاتِ ذَا الْقُرْبى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ
وَلَا تُبَدِّرُ تَبْذِيرًا إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيطِيْنِ وَكَانَ الشَّيْطَنُ لِرَبِّهِ
كَفُورًا۔اس میں مندرجہ ذیل باتیں بیان کی گئی ہیں۔اوّل۔انسان مال و دولت بالکل ہی نہ لگا دے بلکہ اپنے اہل وعیال کے لئے بھی رکھ لے۔19
گویا ساری کی ساری خیرات نہ کرے بلکہ اس میں سے کچھ خیرات کرے۔دوم۔اس طرح خیرات نہ کرے کہ اس سے کسی کو فائدہ نہ پہنچے۔تُبَدِّرُ تَبْذِيرًا کے معنی
ہیں بکھیر دینا۔اگر دس بھو کے آئیں اور ایک روٹی دینے کے لئے ہو تو سب کو اس کا ایک ایک ٹکڑا
دینے سے کسی کے بھی کام نہ آئے گی۔وہی روٹی اگر ایک کو دے دو اور دوسروں سے کہہ دو کہ یہی
ایک روٹی تھی تو یہ بہتر ہوگا۔یا مثلاً بہت سے آدمی بیمار پڑے ہوں اور صرف پانچ گرین کو نین ہو تو
سب کو تھوڑی تھوڑی دینے سے کسی کو بھی فائدہ نہ ہو گا لیکن اگر ایک کو دے دی جائے تو اس کے لئے
مفید ثابت ہو سکے گی۔تو فرمایا اول تو یہ حکم ہے کہ سارا مال تقسیم نہ کر دو اور دوسرے یہ کہ اس طرح
تقسیم کرو کہ جسے دو، وہ اس سے فائدہ اُٹھا سکے۔جو ایسا نہ کرے اس کے متعلق فرمایا۔ان
الْمُبَشِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيْطِيْنِ وَكَانَ الشَّيْطَنُ لِرَبِّهِ كَفُورًا ایسا انسان شیطان
کا بھائی ہے اور شیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے۔اس طرح مال تقسیم کرنے سے کسی کو فائدہ نہ ہوگا اور
ناشکری پیدا کرے گا۔اخوان الشيطین کہنے میں حکمت
یہاں
اللہ تعالیٰ نے شیطان نہیں کہا بلکہ شیطان کا بھائی کہا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ دینے
والے نے تو اپنی طرف سے اچھی بات ہی سمجھی تھی کہ ایک کی بجائے بہتوں کو دے دیا لیکن حقیقتا
فصائل القرآن نمبر۔۔۔142
اس کا یہ فعل اچھا نہ تھا۔اس لئے اس کا یہ فعل حقیقی ناشکری تو نہیں لیکن اس کے مشابہ ضرور ہے۔پھر تھوڑی چیز کو ٹیچوں میں اس طرح بانٹ دینے کو کہ کسی کے بھی کام نہ آئے اللہ تعالیٰ نے ناشکری
قرار دینے کی یہ وجہ بتائی کہ ہم نے جو نعمت دی تھی وہ کسی غرض کے لئے ہی دی
تھی مگر تم نے اس کو
بے فائدہ طور پر بانٹ دیا اور اس طرح اس غرض کو باطل کر دیا۔وہ غرض یہی ہے کہ مال قابلیت
رکھنے والوں کے پاس آتا ہے اور قابلیت رکھنے والوں کو کام کرنے کے قابل بنائے رکھنا قوم کے
لئے ضروری ہوتا ہے۔اگر ایک اعلیٰ درجہ کا کاریگر ہو اور وہ اپنے اوزار دوسروں میں بانٹ دے تو
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کا اپنا کام بھی نہ چلے گا اور دوسروں
کو بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا لیکن اگر وہ
اپنے اوزار اپنے پاس رکھ کر ان سے کام کرے اور پھر جو کچھ کمائے اس میں سے دوسروں کی مدد
کرے تو یہ بہت مفید بات ہوگی۔صدقہ دینے کا صحیح طریق
پھر اسلام نے صدقہ دینے کا طریق بتایا ہے جو یہ ہے کہ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ
بِالْيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً م یعنی مومن وہ ہیں جو اپنے اموال رات اور دن اور پوشیدہ
اور ظاہر اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے رہتے ہیں۔اس آیت میں یہ احکام بیان کئے گئے کہ اول
پوشیده صدقہ دو۔دوم علانیہ صدقہ دو۔یہاں مال کے طریق تقسیم میں انجیل کی تعلیم کا مقابلہ ہوگیا۔انجیل میں تو یہ کہا گیا ہے کہ: -
"جب تو خیرات کرے تو جو تیرا داہنا ہاتھ کرتا ہے اسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے تاکہ
تیری خیرات پوشیدہ رہے۔“
لیکن قرآن کہتا ہے کہ کبھی اس طرح صدقہ دو کہ دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں کو پتہ نہ لگے اور کبھی
اس طرح دو کہ سب کو پتہ لگے۔اور اس کی وجہ بتائی کہ کیوں ہم یہ کہتے ہیں کہ ظاہر طور پر بھی صدقہ دو
اور پوشیدہ طور پر بھی۔فرمایا ان تُبْدُوا الصَّدَقَتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا
الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَاتِكُمْ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرات
یعنی اگر تم صدقہ دکھا کر دو تو یہ بڑی اچھی بات ہے لیکن وَإِن تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ