فضائل القرآن نمبر ۳۔ ہر خوبی اور ہروصف میں یکتا کتاب۔ صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم
حصہ 3
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔143
خير لكم اگر تم چھپا کر دو تو یہ تمہارے اپنے لئے بہتر ہے۔گویا دوسرے طریق صدقہ میں پہلے
طریق کی بھی وجہ بتادی کیونکہ جب یہ بتایا کہ پوشیدہ طور پر صدقہ دو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہو گا تو یہ
بھی فرمایا کہ اگر ظاہری طور پر صدقہ دو گے تو یہ دوسروں کے لئے بہتر ہوگا کیونکہ جب لوگ کسی کو
صدقہ دیتے دیکھیں گے تو کہیں گے یہ بڑا اچھا کام ہے اور پھر وہ خود بھی اس کی نقل کرنے لگ جائیں
گے۔دیکھو جولوگ یورپ کے دلدادہ ہیں وہ سر سے پیر تک وہی لباس پہنتے ہیں جو یورپین لوگوں کا
ہے۔ایک زمانہ میں جب ہندوستان میں مسلمانوں کی حکومت تھی تو ہندو بھی مسلمانوں کی طرح جیتے
پہنے پھرتے تھے۔اب بھی جن علاقوں میں مسلمانوں کی کثرت ہے وہاں کے ہندوؤں کا لباس
مسلمانوں جیسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ سرحد میں یا سندھ میں ہے۔ایک دفعہ ایک سندھی تاجر ہمارا ہم
سفر تھا۔اس نے بالکل مسلمانوں جیسا لباس پہنا ہوا تھا۔میں اسے مسلمان ہی سمجھتا رہا۔جب کھانا
کھانے لگے تو ہمارے نانا جان بھی ساتھ تھے۔انہوں نے اس تاجر کو کہا کہ آئیے آپ بھی کھانا
کھائیں۔مگر اس نے نہ کھایا۔جب وہ اُترنے لگا تو اس نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو
مسلمانوں کے ساتھ کھانے پینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے مگر دوسرے لوگ بُرا مناتے ہیں۔تب پتہ
لگا کہ وہ مسلمان نہیں بلکہ ہندو تھا۔تو دوسروں کو دیکھ کر انسان ان کی باتیں اختیار کر لیتا ہے۔رسول کریم ملی شما سلم نے فرمایا کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ " تم
میں سے ہر ایک کی مثال گڈریا کی سی ہے۔ہر ایک کے ساتھ کچھ نہ کچھ بھیڑریں لگی ہوئی ہیں جو اس
کی نقل کرتی ہیں۔پس اگر کوئی ظاہری طور پر صدقہ دے گا تو اس کے بیٹے ، بھائی یا دوسرے رشتہ دار،
مرید ، ملازم ، دوست اور آشنا بھی اس کی نقل میں صدقہ دیں گے۔دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آئندہ نسل کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔بچوں کو صدقہ دینے کی عادت پڑے
گی۔جب وہ اپنے بڑوں کو دیکھیں گے کہ وہ صدقہ دیتے ہیں تو سمجھیں گے کہ یہ اچھی بات ہے اور
خود بھی صدقہ دینے لگ جائیں گے اس طرح آہستہ آہستہ ان کی تربیت ہوتی جائے گی۔تیسرا فائدہ یہ ہوگا کہ بعض دفعہ لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ فلاں شخص امداد کا محتاج ہے۔ہوسکتا
ہے کہ مجھے اپنے محلہ یا اپنے قصبہ یا اپنے شہر کے کسی آدمی کے متعلق پتہ ہو کہ وہ محتاج ہے لیکن
دوسروں کو پتہ نہ ہو۔ایسی صورت میں اگر میں ایک دوست کو کچھ دوں کہ فلاں کو دے دینا تو بغیر یہ
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
144
اعلان کرنے کے کہ فلاں کی مدد کرو اسے خود بھی دینے کا خیال آجائے گا۔یہ ظاہری طور پر صدقہ
دینے کے فوائد ہیں۔اسی طرح اگر مخفی طور پر خیرات دی جائے تو وہ دینے والے کے اپنے نفس کے لئے اچھی ہے۔اس سے اس میں ریاء پیدا نہیں ہوگا جو ظاہر طور پر دینے سے پیدا ہو سکتا ہے لیکن جو شخص مخفی خیرات
اس لئے دیتا ہے کہ اس کے دل میں ریاء پیدا نہ ہو وہ جب ظاہر طور پر دے گا تب بھی ریاء کا جذبہ
اس میں پیدا نہ ہوگا کیونکہ وہ اپنے نفس کو ریاء سے بچانے کے لئے پوشیدہ طور پر دے کر مشق کرتا
رہتا ہے۔ریاء کا جذبہ اسی میں پیدا ہو سکتا ہے جو صرف ظاہرہ خیرات دیتا ہے۔پھر لکم کہہ کر یہ بھی بتادیا کہ پوشیدہ دینے میں تمہارے لئے بھی نفع ہے اور فقراء کے لئے
بھی یعنی جنہیں دیتے ہو ان کے لئے بھی کیونکہ اس طرح ان کی عزت نفس محفوظ رہتی ہے اور وہ
شرمندہ نہیں ہوتے۔غرض مخفی طور پر صدقہ دینا، دینے والے کے لئے بھی نفع بخش ہے کیونکہ اس میں
ریا پیدا نہیں ہوتا اور لینے والے کے لئے بھی کہ اس کی خفت نہیں ہوتی۔صدقہ کی مختلف اقسام
صدقہ کے متعلق تیسرا پہلو یہ ہے کہ اسلام نے اس کی اقسام مقرر کی ہیں۔صدقہ کی ایک قسم تو
لازمی ہے جس کے متعلق فرمایا۔وَأَقِیمُوا الصَّلوةَ وَآتُوا الزَّكوة " تم نماز با شرائط جماعت
کے ساتھ ادا کرو اور زکوۃ دو۔آگے اس لازمی صدقہ کی دو قسمیں بتا ئیں۔اول لازمی وقتی جیسے جہاد
ہے۔جب جہاد کا موقع پیش آجائے اس وقت قوم کا فرض ہوتا ہے کہ اپنے اموال پیش کر دے۔دوم لا زمی مقررہ جیسے فرمایا خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةٌ ۲۴ یہ زکوۃ ہے لیکن ایک صدقہ وقتی غیر
مقررہ ہے اس میں شریعت یہ نہیں کہتی کہ کتنا دو بلکہ یہ کہتی ہے کہ اس وقت ضرور دو۔مقررہ میں تو حد
مقرر کر دی گئی ہے کہ چالیسواں حصہ یا جانوروں میں سے اتنا حصہ دیا جائے مگر جہاد کے لئے کہا جاتا
ہے کہ دو جتنا دے سکتے ہو۔چنانچہ ایک جہاد کے موقع کے متعلق حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے
ہیں۔مجھے خیال آیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمیشہ مجھ سے بڑھ جاتے ہیں۔آج میں ان سے
بڑھوں گا۔یہ خیال کر کے میں گھر گیا اور اپنے مال میں سے آدھا مال نکال کر رسول کریم ملایا ہم کی
فصائل القرآن نمبر۔۔۔145
خدمت میں پیش کرنے کے لئے لے آیا۔وہ زمانہ اسلام کے لئے انتہائی مصیبت کا دور تھا لیکن
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنا سارا مال لے آئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش
کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ابوبکر ! گھر میں کیا چھوڑ آئے ہو؟ انہوں نے عرض
کیا۔اللہ اور اس کا رسول۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یہ سن کر مجھے سخت شرمندگی ہوئی اور
میں نے سمجھا کہ آج میں نے سارا زور لگا کر ابوبکر سے بڑھنا چاہا تھا مگر آج بھی مجھ سے ابوبکر بڑھ
گر ۲۵
ممکن ہے کوئی کہے کہ جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنا سارا مال لے آئے تھے تو پھر گھر
والوں کے لئے انہوں نے کیا چھوڑا؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ اس سے مراد گھر کا سارا
اندوختہ تھا۔وہ تاجر تھے اور جو مال تجارت میں لگا ہوا تھا وہ نہیں لائے تھے اور نہ مکان بیچ کر آگئے
تھے۔جہاد کے موقع پر مال دینے کا ذکر سورۃ بقرہ رکوع ۲۴ میں ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوْا بِأَيْدِيَكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ " تم جنگی کاموں میں اپنا
روپیہ صرف کرو۔اگر نہیں کرو گے تو دشمن جیت جائے گا اور تم تباہ ہو جاؤ گے۔پھر ایک صدقہ اختیاری ہوتا ہے۔اس کے متعلق بقرہ رکوع ۲۶ میں آتا ہے۔مَا انْفَقْتُم
مِنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ وَالْيَعْمَى وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ کے جب کوئی
دینے کا موقع ہو اور اس وقت تم خدا کے لئے خرچ کرنا چاہو تو کر سکتے ہو۔اپنے والدین کے لئے
اپنے قریبی رشتہ داروں کے لئے، یتامیٰ اور مساکین اور مسافروں کیلئے۔یہ صدقہ اختیاری رکھا۔ایک اور جگہ اختیاری اور لازمی صدقہ کی طرف ان الفاظ میں اشارہ کیا ہے۔فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ
مَّعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ۔^ معلوم کے لفظ میں بتا دیا کہ یہ مقررہ صدقہ ہے کیونکہ
معلوم کے معنی ہیں مقرر کر دیا گیا یعنی رقم مقرر کر دی کہ اتنا دینا ضروری ہے یا یہ کہ خرچ کا وقت
مقرر ہوتا ہے کہ اب کچھ نہ کچھ دینا تم پر فرض ہے۔پس
فرمایا فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ۔ان
کے مال میں ایک مقررحق ہوتا ہے۔لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ سوال کرنے والے اور محروم کا۔گویا
بتایا کہ اتنا دینا تمہارے لئے ضروری ہے اور غیر مقررہ کے لئے فرمایا۔وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ
فصائل القرآن نمبر۔۔۔146
لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ تک یہاں مَعْلُوم کا لفظ نہیں رکھا گیا۔بعض لوگ کہتے ہیں قرآن میں
قافیہ بندی کی گئی ہے حالانکہ اگر صرف قافیہ بندی ہوتی تو محرُوم کے ساتھ مَعْلُوم قافیہ تھا جو
سورۃ معارج میں آیا مگر سورۃ ذاریات میں معلوم کا لفظ اُڑا دیا یہاں دوسری قسم کے صدقہ کا ذکر
تھا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن میں قافیہ کا خیال نہیں رکھا جاتا بلکہ مضمون کا خیال رکھا جاتا
ہے۔صدقہ ایک قسم کے قرض کی ادائیگی ہے
صدقہ کے متعلق چوتھا پہلو اسلام نے یہ پیش کیا ہے کہ صدقہ کی حقیقت بیان کی ہے اور بتایا
ہے کہ صدقہ ایک قسم کے قرضہ کی ادائیگی ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں صدقہ ملنے کی وجہ سے لوگ کام
کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور ان میں سستی اور کاہلی پیدا ہو جاتی ہے۔مگر اسلام کہتا ہے فِي أَمْوَالِهِمْ
حَقٌّ مَّعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ محتاج اور
مساکین کا حق ہے کہ تم انہیں اپنے مال میں سے دو۔اگر تم کسی محتاج کو دیتے ہو تو اس پر احسان نہیں
کرتے بلکہ اس کا حق ادا کرتے ہو۔دوسری جگہ اس حق کی تشریح ان الفاظ میں کی گئی ہے کہ وسحر
لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْہ سے یعنی زمین اور آسمانوں میں جو کچھ
ہے اے بنی نوع انسان اسے ہم نے بغیر تمہاری محنت اور بغیر کسی قسم کی اُجرت کے تمہاری خدمت
میں لگا دیا ہے۔اب اگر زمین اور آسمانوں کی چیزیں صرف زید یا بکر کی خدمت میں لگی ہوئی ہوں تو
ان کا وہ مالک ہو سکتا ہے لیکن اگر یہ چیزیں غریب اور امیر سب کی خدمت کر رہی ہیں تو معلوم ہوا کہ
سب چیزیں سب کے لئے پیدا کی گئی ہیں صرف زید یا بکر کے لئے نہیں پیدا کی گئیں۔اگر سورج
صرف بادشاہ کے لئے پیدا کیا جاتا تو چاہئے تھا کہ اس کو نظر آتا اور اسی کو فائدہ پہنچا تا مگر سورج بادشاہ
کو بھی اسی طرح روشنی اور گرمی پہنچاتا ہے جس طرح ایک فقیر کو۔یہی حال دوسری چیزوں کا ہے۔اس
سے معلوم ہوا کہ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے بنی نوع انسان کی مشترکہ جائیداد ہے اور سب دولت
اسی کے ذریعہ کمائی جاتی ہے۔سَخَّرَ لَكُمْ کے ماتحت ہی انسان دنیا میں مال و دولت حاصل کرتا
ہے۔پس ساری کی ساری کمائی پبلک پراپرٹی سے ہی ہورہی ہے جو خدا تعالیٰ نے ساری دنیا کے
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
147
لئے پیدا کی ہے۔بے شک جو محنت و مشقت کر کے اس سے کماتا ہے اس کا زیادہ حق ہے مگر پراپرٹی
میں حصہ رکھنے والے کا بھی تو حق ہوتا ہے۔جو محنت کرتا ہے اس کا زیادہ حق ہوتا ہے لیکن جس چیز میں
محنت کرتا ہے وہ چونکہ مشترک ہے اس لئے اس کے لینے میں وہ بھی شریک ہے جس کی اس میں
شراکت ہے۔یہ حق صدقہ اور زکوۃ کے ذریعہ ادا کیا جاتا ہے۔اب دیکھو یہ نکتہ بیان کر کے کس طرح امراء اور دولت مندوں کا تکبر توڑا گیا ہے۔جب غرباء
کا بھی امراء کے مال و دولت میں حق ہے تو اگر کوئی امیر اُن کو دیتا ہے تو ان کا حق ادا کرتا ہے نہ کہ ان
پر احسان کرتا ہے۔ادھر غرباء اور محتاجوں کو شرمندگی سے یہ کہہ کر بچا لیا کہ مالداروں کے مال میں
تمہارا بھی حق ہے۔ہم نے ان کو ساری رقم دے کر ان کا فرض مقرر کر دیا ہے کہ ہمارے محتاج
بندوں کو بھی دیں ، ساری کی ساری کمائی خود ہی نہ کھا جائیں۔صدقہ کے محرکات
پانچواں پہلو صدقات کے متعلق اسلام نے یہ بیان کیا کہ صدقہ کے محرکات کیا ہونے چاہئیں؟
محرکات کے ذریعہ ایک اعلیٰ درجہ کی چیز بھی بڑی ہو جاتی ہے۔مثلاً ہمارے ہاں کوئی مہمان آئے اور
ہم اس کی خاطر اس لئے کریں کہ اس سے ہمیں فلاں فائدہ حاصل ہو جائے گا تو خواہ ہم کتنی خاطر
کریں اس میں اپنی ذاتی غرض پنہاں ہوگی لیکن اگر ہم مہمان کی تواضع اس لئے کریں کہ اللہ تعالیٰ کا
حکم ہے تو یہ اعلیٰ درجہ کی نیکی ہوگی۔پس بُرے محرکات کے ذریعہ ایک چیز ادنی ہو جاتی ہے اور اگر
اچھے محرکات ہوں تو اعلیٰ ہو جاتی ہے۔یہود میں صدقہ کی غرض رحم بتائی گئی ہے۔یہ ایک لحاظ سے تو
اچھی ہے مگر اس میں نقص بھی ہے۔اسلام نے محرکات کے متعلق بھی بحث کی ہے اور بتایا ہے کہ
مَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَتَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ
یہاں صدقہ کی دو اغراض بتائی گئی ہیں۔ایک یہ کہ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللہ محض یہ غرض ہو کہ اللہ
تعالیٰ کی رضا حاصل ہو دوسری یہ کہ تَثْبِيتًا مِنْ اَنْفُسِهِمْ بھی یہ غرض ہو کہ اپنی قوم مضبوط ہو
جائے۔پس اسلام کے نزدیک صدقہ کی دو ہی اغراض ہیں۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے اور
دوسری یہ کہ غرباء کی مدد اپنی مدد ہوتی ہے۔جس قوم کے افراد گرے ہوئے ہونگے وہ قوم بھی کمزور ہو
فصائل القرآن نمبر۔۔۔148
جائے گی کیونکہ گرے ہوئے افراد اس کے لئے بوجھ ہونگے اور قوم ترقی نہ کر سکے گی۔اسی لئے
یورپین قومیں بھی جنہیں خدا سے کوئی تعلق نہیں محض اس لئے صدقہ و خیرات کرتی ہیں کہ قوم کے غرباء
کی ترقی سے قوم بڑھتی اور ترقی کرتی ہے۔پس صدقہ کی ایک غرض اسلام نے یہ بتائی کہ تَثْبِيتًا
منْ أَنفُسِهِم اس کے ذریعہ قوم مضبوط ہو جاتی ہے۔اسی طرح نیک لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالَی الْمَالَ عَلَى حُبه یعنی
نیک وہ ہوتا ہے جو علی محب مال دیتا رہے۔کتنے مختصر الفاظ ہیں لیکن ان میں نہایت وسیع مطالب
بیان کئے گئے ہیں۔علی حبہ کے معنے یہ ہیں کہ اول اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے۔چنانچہ پہلے اللہ
تعالیٰ کا ذکر موجود ہے۔گویا وہ مال دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور محبت کی خاطر۔انہیں اللہ تعالیٰ کی
محبت ہوتی ہے اس لئے وہ اس کی مخلوق سے بھی محبت کرتے ہیں۔ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ چونکہ
ہم خدا تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے اس لئے ہم بھی ان
سے محبت کریں۔۲- محتہ کی ضمیر اس شخص کی طرف بھی جاتی ہے جسے مال دیا جاتا ہے۔اس لحاظ سے اس
آیت کا مطلب یہ ہے کہ جسے مال دیتے ہیں اسے ذلیل سمجھ کر نہیں دیتے بلکہ اپنا بھائی سمجھ کر دیتے
ہیں۔وہ مال دیتے تو دوسرے کو ہی ہیں لیکن اسے ذلیل سمجھ کر نہیں بلکہ اس کا حق سمجھ کر دیتے ہیں
اسے اپنا بھائی اور اپنا پیارا سمجھ کر دیتے ہیں۔- محب کی ضمیر مال دینے کی طرف بھی جاتی ہے۔اس لحاظ سے یہ معنے ہوئے کہ وہ مال
دینے کی محبت کی وجہ سے دیتے ہیں کیونکہ انہیں خدا تعالیٰ کی راہ میں مال دینا انتہائی مرغوب ہوتا
ہے۔وہ چھٹی سمجھ کر نہیں دیتے بلکہ اس لئے دیتے ہیں کہ انہیں مال دینے سے ایک روحانی سرور اور
ذوق حاصل ہوتا ہے۔اس محبّہ کے متعلق دوسری جگہ اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ
وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرنی سے کہہ کر بتایا کہ ان کی محبت بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ وہ
سمجھتے ہیں کہ ہم ماں باپ ہیں اور غریب اور محتاج لوگ ہمارے بچے ہیں۔جیسے ماں اپنے بچہ کو محبت
سے دودھ پلاتی ہے نہ کہ کسی طمع سے اسی طرح یہ لوگ محتاجوں کو اپنا مال دیتے ہیں۔دودھ کیا ہوتا
ہے ماں کا خون ہوتا ہے۔مگر پھر بھی جن عورتوں کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوتا وہ کڑھتی رہتی ہیں جس
فصائل القرآن نمبر۔۔۔149
کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انہیں کوئی ایسا بچہ نہیں ملتا جسے وہ اپنا خون پلائیں۔تو فرمایا وہ لوگ مال دیتے
دیتے اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں کہ یہ نہیں سمجھتے کہ مال دے کر ہم کسی پر احسان کر رہے ہیں بلکہ یہ
سمجھتے ہیں کہ ان کا احسان ہے جو ہم سے مال لیتے ہیں۔جیسے بچہ جب روٹھ جائے تو ماں اسے مناتی
اور کہتی ہے میں صدقے جاواں۔میں واری جاواں حالانکہ وہ بچہ کو کھانے کے لئے دیتی ہے نہ کہ
اس سے کچھ لیتی ہے۔تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے تمہارا وہ درجہ ہونا چاہئے کہ تم دے کر یہ سمجھو کہ لینے
والوں نے ہم پر احسان کیا ہے نہ کہ تم نے ان پر کوئی احسان کیا ہے۔صدقات کی غرض وغایت
چھٹے اسلام نے صدقہ دینے کی غرض بیان کی ہے۔ایک غرض تو اسی آیت میں آئی ہے جو میں
نے ابھی پڑھی ہے یعنی الی الْمَالَ عَلَی مُحبّہ جو شخص مال دے اس کی محبت کی وجہ سے دے،
دشمنی سے نہ دے کسی کی عادات بگاڑنے کے لئے نہ دے بلکہ اس لئے دے کہ اچھے کاموں میں
لگے۔جسے دیا جائے اسے فائدہ ہو۔ایسی حالت نہ ہو جائے کہ مال لینے کی وجہ سے اسے نقصان
پہنچے۔صدقات سے معذوری کے اصول
ساتو میں اسلام نے صدقہ نہ دینے کے مواقع بھی بیان کئے ہے۔یعنی بتایا ہے کہ فلاں مواقع
پر صدقہ نہ دو یا تم صدقہ نہ دینے میں معذور ہو۔جیسے فرمایا۔وَإِمَّا تُعْرِضَنَ عَنْهُمُ ابْتِغَاء
رَحمَةٍ مِّن رَّبِّكَ تَرْجُوْهَا فَقُلْ لَّهُمْ قَوْلًا مَّيْسُورًا سے اس آیت میں تین مواقع بتائے
کہ ان میں صدقہ نہ دینے میں حرج نہیں۔اول جب کہ تمہارے پاس کچھ نہ ہو۔ابتغاء رحمة
من ربك جب تم خود تکلیف میں ہونے کی وجہ سے اپنے رب کی رحمت کے محتاج ہو۔دوم۔جب
تمہارا دل تو چاہتا ہو کہ صدقہ دو اور دینے کے لئے مال بھی تمہارے پاس موجود ہو لیکن عقل کہتی ہو کہ
اگر مال دونگا تو خدا کا غضب نازل ہوگا اور اگر نہ دونگا تو خدا کی رحمت کا نزول ہوگا۔اما تُعْرِضَنَ
عَنْهُمُ ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَّبِّكَ تَرْجُوْهَا۔بخل سے نہیں بلکہ یہ خیال ہو کہ نہ دونگا تو خدا کا فضل
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
150
نازل ہوگا ایسی صورت میں صدقہ نہ دینا اچھا ہے۔مثلاً کوئی شخص عیاشی میں روپیہ برباد کر دیتا ہو تو
اسے نہ دینا ہی رضائے الہی کا موجب ہوگا یا ایک شخص آئے اور آکر کہے کہ مجھے اسلام کے خلاف
ایک کتاب لکھنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے اس میں چندہ دیجئے تو اس سے اعراض کرنے والا
یقینا اللہ تعالیٰ کے فضل کی جستجو میں انکار کرے گا۔اب ایک اور مثال دیتا ہوں اس بات کی کہ انسان
کا دل
تو چاہتا ہے کہ دے مگر ابتغاء رحمه من ربك نہیں دیتا۔ایک بچہ ہے جو ہماری تربیت کے
نیچے ہے وہ کسی چیز کی خواہش کرتا ہے۔وہ خواہش ہم پوری بھی کر سکتے ہیں وہ بری بھی نہیں ہوتی مگر
ہم سمجھتے ہیں اس کی تربیت کے لحاظ سے یہ برا اثر ڈالے گی اس لئے اسے پورا نہیں کرتے۔تیسری
صورت یہ ہے کہ کسی کو نقصان پہنچانے کیلئے مانگے مثلاً کسی کو مارنے کیلئے ریوالور خریدنا چاہے تب
بھی نہیں دیں گے۔صدقات سے انکار کرنے کا طریق
آٹھویں۔اسلام نے یہ بتایا ہے کہ صدقہ نہ دینے اور انکار کرنے کا کیا طریق ہونا چاہئے۔یعنی بتایا کہ انکار کرو تو کس طرح کرو۔فرمایا۔آتما السَّائِلَ فَلَا تَنْهرُ ۳۵ جب انکار کرو تو سائل
کو ڈانٹ کر نہ کرو۔تم انکار کر سکتے ہو مگر سائل پر سختی نہیں ہونی چاہیئے۔پھر فرمایا۔فَقُلْ لَّهُمْ قَوْلًا مَّيَسُورًا ایسی بات کرو جس سے مانگنے والے کو ذلت محسوس نہ
ہو۔لوگ کہتے ہیں سائل کو نرمی سے جواب دینا چاہئے۔یہ اَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْہر میں آچکا ہے
قَوْلًا مَّيْسُورا کے یہ معنے ہیں کہ اس طرح جواب نہ دو کہ اُسے ذلت اور شرمندگی محسوس ہو۔صدقات میں کیا چیز دی جائے
نویں۔اسلام نے یہ بتایا کہ کیا چیز صدقہ میں دی جائے۔یہ بھی ایک اہم سوال ہے۔بعض
لوگ کہتے ہیں کہ کسی غریب کو اچھا کپڑا دینے کا کیا فائدہ۔اس کی بجائے اگر دس غریبوں کو کھدر کے
کپڑے بنوا دیئے جائیں تو زیادہ اچھا ہوگا یا مثلاً ایک شخص کو پلاؤ کھانے کی بجائے دس کو آنا دے
دیا جائے تو یہ بہتر ہے لیکن یہ ان کی غلطی ہے۔اسلام فطرت کی گہرائیوں کو دیکھتا ہے۔اسلام جانتا
فصائل القرآن نمبر۔۔۔151
ہے کہ غرباء روزانہ امراء کو اچھا کھاتے اور اچھے کپڑے پہنتے دیکھتے ہیں اور خود بھی چاہتے ہیں کہ
ویسے ہی کپڑے پہنیں اور ویسے ہی کھانے کھائیں۔اس لئے ایسی بھی صورت ہونی چاہئے کہ ان
کو اس امر کے مواقع حاصل ہو سکیں۔اسلام لوگوں کو خشک فلسفی نہیں بنا تا بلکہ لوگوں کے دلوں کے
خیالات پڑھنے کا حکم دیتا ہے۔ہمارے ملک میں ایک قصہ مشہور ہے جسے ہم بھی بچپن میں بہت
خوشی سے سنا کرتے تھے۔قصہ یہ تھا کہ کوئی لکڑ ہارا تھا جو بادشاہ کے باورچی خانہ کے لئے لکڑیاں
لا یا کرتا تھا۔ایک دن جب وہ لکڑیاں لے کر آیا تو کھانے کو بگھار لگایا جارہا تھا۔اس کا اس پر ایسا اثر
ہوا کہ وہ برداشت نہ کر سکا اور باورچی سے کہنے لگا کہ کیا اس کھانے میں سے مجھے کچھ دے سکتے ہو۔اس نے کہا یہ بڑا قیمتی کھانا ہے۔تمہیں کس طرح دیا جاسکتا ہے۔کہتے تھے اشرفیوں کا بگھار لگاتے
تھے۔یہ معلوم نہیں کس طرح لگاتے تھے۔لکڑ ہارے نے پوچھا۔یہ کتنا قیمتی ہے۔اسے بتایا گیا کہ
تمہارے چھ ماہ کی لکڑیوں کی قیمت کے مساوی ہے۔اس پر وہ لکڑیاں ڈالنے لگا۔پہلے روزانہ ایک
بوجھ لا یا کرتا تھا۔پھر دو لانے لگا۔ایک بوجھ کھانے کی قیمت میں دیتا اور ایک بوجھ کی قیمت سے
گزارہ چلاتا۔آخر چھ ماہ کے بعد اسے وہ کھانا دیا گیا۔جب وہ اسے لے کر گھر گیا۔تو کسی فقیر نے
اس کے دروازہ پر جا کر کھانا مانگا۔لکڑ ہارے کی بیوی نے کہا۔یہی کھانا اسے دیدو کیونکہ ہم تو چھ ماہ
لکڑیاں ڈال کر یہ پھر بھی لے سکتے ہیں لیکن یہ اس طرح بھی نہیں لے سکتا۔لکڑ ہارے نے وہ کھانا
فقیر کو دے دیا۔اسی طرح ہمایوں کو جس سقہ نے دریا میں ڈوبتے ہوئے بچایا تھا۔اسے جب کہا گیا کہ جو کچھ
چاہو مانگو تو اس نے چار پہر کے لئے بادشاہت مانگی۔یہ تھی ایک سقہ کے دل کی خواہش تو خدا تعالیٰ
ولوں کو پڑھتا ہے۔فلسفی کو ان باتوں کی کیا خبر ہوسکتی ہے پس دلوں کے احساسات کا لحاظ رکھتے
ہوئے اسلام نے یہ حکم دیا کہ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۳۵ کہ جو کچھ خدا نے دیا ہو اس میں
سے خرچ کرو۔روپیہ ہی صدقہ میں نہیں دینا چاہئے کبھی اچھا کپڑا بھی دو، اچھا کھانا بھی دو بلکہ جو کچھ
تمہیں دیا جائے اس میں سے بانٹتے رہو۔اس سے بھی واضح الفاظ میں دوسری جگہ فرمایا۔كُلُوا مِنْ ثَمَرِ إِذَا أَثْمَرَ وَاتُوا حَقَّهُ يَوْمَ
حَصَادِهِ وَلَا تُسْرِفُوا ۳۶ اے باغوں والے مسلمانو ! جب تمہارے باغ پھل لاتے ہیں تو تم
فصائل القرآن نمبر۔۔۔152
اپنے عزیزوں سمیت بیٹھ کر ان کے پھل کھاتے ہو۔کبھی تمہیں یہ بھی خیال آیا کہ باغ کی دیوار کے
ساتھ گذرنے والے غریب کا بھی پتہ لیں کہ اس کے دل میں کیا گذرتا ہے۔كُلُوا مِنْ ثَمَرِةَ إِذَا
اعمر جب پھل پکیں تو خوب کھاؤ مگر ایک بات ضرور مد نظر رکھو اور وہ یہ کہ وَأتُوا حَقَّهُ يَوْمَ
حَصَادِہ جب پھل پک جائیں تو غریبوں کو بھی دو تا کہ وہ بھی دنیا کی نعمتوں سے حصہ پائیں۔یہ
نہیں فرمایا کہ پھل بیچ کر کچھ روپے غریبوں کو دے دو کہ ان سے دال روٹی کھا لیں مگر اس کے ساتھ
یہ بھی فرما دیا کہ وَلا تُسْرِفُوا ہاں اسراف نہ کرو یہ نہ ہو کہ روز غریبوں کو سنگترے وغیرہ تو کھلاتے
رہومگر ان کے کپڑوں اور کھانے پینے کا خیال نہ رکھو ہر ایک امر کی ایک حد ہونی چاہئے۔پھر بتایا کہ جو کچھ دو، حلال مال سے دو۔فرمایای يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ
مَا كَسَبْتُم سے اے ایمان دارو! جو کچھ تم نے کمایا ہے اس میں سے پاکیزہ چیزیں خدا تعالیٰ کی
راہ میں خرچ کرو۔کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب ان کے دل میں غریبوں کی مدد کے لئے جوش
اُٹھتا ہے تو ڈاکے مارنا شروع کر دیتے ہیں۔وہ لوگ جو اخلاقی علوم سے واقف نہیں ہوتے ، وہ کہتے
ہیں فلاں ڈا کو بڑا اچھا آدمی ہے کیونکہ وہ غریبوں کی خوب مدد کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔یہ
غریبوں پر رحم کرنے کا طریق نہیں بلکہ اصل طریق یہ ہے کہ أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ
غریبوں کی ہمدردی کے یہ معنے نہیں کہ ڈاکے ڈال کر اور دوسروں کا مال چھین کر ان کو دے دو بلکہ تمہارا
کام صرف اتنا ہے کہ اپنی پاکیزہ کمائی میں سے اس قدر مال جس قدر قرآن کریم نے جائز رکھا ہے
دید و اور باقی کام خدا تعالیٰ پر چھوڑ دو۔کسی کی خاطر نا جائز فعل کرنا درست نہیں۔لوگوں کا مال لوٹ کر
غرباء کو دینا تو حلوائی کی دُکان اور دادا جی کی فاتحہ کا مصداق بننا ہے۔اگر تم یہ کہو کہ ہمارے پاس
تھوڑا مال ہے مگر غریب بہت ہیں تو اس کی ذمہ داری تم پر نہیں۔تم جتنا دے سکتے ہو دے دو باقی خدا
تعالیٰ کے سپر د کرو۔ایک تاریخی لطیفہ ہے۔لکھا ہے کہ صلیبی جنگوں کے موقع پر ایک شخص جو فوج میں ملازم تھا
بادشاہ کے پاس آیا اور آکر کہنے لگا۔میری غیرت یہ برداشت نہیں کرتی کہ میں بیت المال سے تنخواہ
لوں۔میں آئندہ تنخواہ نہیں لونگا۔اسے کہا گیا کہ پھر تم کس طرح گزارہ کرو گے۔اس نے کہا میری
ایک لونڈی ہے جو جادو ٹونے کرنا جانتی ہے۔میں اس کی کمائی سے گزارہ کرلوں گا۔گویا اس نے
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
153
اسلام سے ناواقفیت کی وجہ سے حرام مال کو تو جائز قرار دے لیا اور جائز کو اپنے لئے حرام سمجھ لیا۔غرباء اور امراء دونوں کو صدقہ دینا چاہئے
دسویں بات اسلام نے یہ بتائی ہے کہ صدقہ دے کون کیا امراء کو ہی صدقہ دینا چاہئے غرباء کو
نہیں دینا چاہئے؟ اسلام کہتا ہے کہ صدقہ غرباء کو بھی دینا چاہئے کیونکہ صدقہ دینے کی صرف یہی غرض
نہیں کہ حاجت مند کی امداد ہو بلکہ یہ ایک درس گاہ ہے جس میں اخلاقی تربیت کی جاتی ہے اگر
غریبوں کو صدقہ دینے سے محروم رکھا جائے تو وہ اس درس گاہ میں تعلیم پانے سے محروم رہ جائیں
گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَاء وَالضَّرَّاء سے مومن وہ ہیں جو اس
وقت بھی خرچ کرتے ہیں جب ان کے پاس مال ہوتا ہے اور اس وقت بھی خرچ کرتے ہیں جب
آپ تنگی میں مبتلا ہوں۔اس سے معلوم ہوا کہ اسلام نے غریب امیر سب کے لئے صدقہ مقرر کیا ہے
تا کہ انہیں صدقہ دینے کے فوائد حاصل ہو جا ئیں۔صدقہ دینے کے
کئی فوائد ہیں جن میں سے دو تین
میں بیان کر دیتا ہوں۔اول ایسا انسان محسوس کرتا ہے کہ مجھ سے بھی زیادہ غریب اور محتاج لوگ دنیا میں موجود ہیں۔ایک ایسا شخص جسے خود ایک وقت کا فاقہ ہوا سے اگر کوئی چیز ملے اور وہ کہے میں کسے صدقہ دوں؟ تو
خدا تعالیٰ اسے کہتا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہیں کئی کئی وقت کا فاقہ ہو جاتا ہے۔اس
لئے تم ایسے شخص کو صدقہ دے سکتے ہو جو کئی وقت کا بھوکا ہو۔دوم اسلام نہیں چاہتا کہ کسی ثواب سے کوئی بھی محروم رہے۔اس لئے صدقہ اس نے صرف
امراء پر ہی نہیں بلکہ غرباء پر بھی رکھا ہے تا کہ وہ بھی اس ثواب سے محروم نہ رہیں اور پھر وہ شخص تو
ثواب کا اور زیادہ مستحق ہوتا ہے جو نگی کی حالت میں دوسرے کی مدد کرتا ہے۔سوم خدا تعالیٰ نہیں چاہتا کہ غریب کے دل پر زنگ لگے۔جو خود لیتا رہے لیکن دے نہیں اس
کے دل پر زنگ لگ جاتا ہے۔اس لئے اسلام نے کہا کہ وہ بھی دے تا کہ وہ یہ سمجھے کہ میں ہی
دوسروں سے امداد حاصل نہیں کر رہا بلکہ میں بھی دوسروں کی مدد کرتا ہوں۔اس کے لئے اسلام نے
ایک خاص موقع بھی رکھ دیا ہے۔یعنی رمضان کے بعد صدقۃ الفطر رکھا ہے جس سے کسی کو مستثنی نہیں
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
154
کیا گیا۔حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ غریب اسی سے دے دے جو امیر اس
کے گھر بھیجے لیکن صدقہ ضرور دے۔صدقہ کے مستحقین
گیارہویں بات اسلام نے یہ بتائی ہے کہ صدقہ کسے دیا جائے۔میں نے بتایا ہے وید میں کہا
گیا ہے کہ برہمن کو صدقہ دیا جائے کسی اور کو نہ دیا جائے۔بعض مذاہب میں قومی اور خاندانی لحاظ
سے صدقہ دینے کا حکم ہے۔مگر اسلام کہتا ہے یہ نہیں ہونا چاہئے۔بعض مذاہب نے صدقہ غیر کے
لئے رکھا ہے اپنے لوگوں کے لئے نہیں۔مسلمانوں میں بھی یہ خیال پیدا ہو گیا ہے کہ قریبی رشتہ
داروں کو صدقہ نہیں دینا چاہئے حالانکہ اسلام میں ایسا کوئی حکم نہیں ہے بلکہ قرآن کریم میں آتا ہے۔قُلْ مَا انْفَقْتُم مِنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ وَالْيَمى وَالْمَسْكِينَ وَابْنِ
السَّبِيلِ یعنی جو مال تم خدا کی راہ میں تقسیم کرو اگر تمہارے ماں باپ محتاج ہوں اور تمہارے ہدایا
سے بھی ان کی تنگی ڈور نہ ہو سکے تو انہیں صدقہ میں سے بھی دے سکتے ہو۔پھر اقر بین کو دو۔بیتامی کو
دو، مساکین کو دو، مسافروں کو دو۔پھر فرماتا ہے۔ائما الصَّدَقُتُ لِلْفَقَرَاءِ وَالْمَسْكِينِ
وَالْعَمِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرَّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللهِ
وَابْنِ السَّبِيْلِ فَرِيضَةً مِنَ اللهِ وَاللهُ عَلِيمٌ حَکیم - ۳۹ یعنی صدقات غریبوں کے
لئے ، مسکینوں کے لئے اور جوان صدقات کو جمع کرنے والے ہوں ان کے لئے ہیں۔اسی طرح جو
اسلام نہیں لائے ان کے لئے یعنی ان کے کھانے پینے کے لئے ، ان کی رہائش کے لئے ، ان کی تعلیم
و تربیت کے لئے ، پھر قیدیوں کے چھڑانے کے لئے ، قرض داروں کے لئے ، جو جہاد کے لئے
جائیں ان کے لئے اور مسافروں کے لئے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے اور اللہ جاننے
والا اور حکمت والا ہے۔اسی طرح فرمایا۔لَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ
يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ
الْمُقْسِطِین۔" یعنی اللہ تمہیں روکتا نہیں کہ تم صدقہ دوان کو جو تم سے لڑتے نہیں۔جنہوں نے