فضائل القرآن نمبر ۳۔ ہر خوبی اور ہروصف میں یکتا کتاب۔ صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم

حصہ 7

191
فصائل القرآن نمبر۔۔۔علیہ وسلم ابھی مکہ میں تھے اور جب قرآن کے بگڑنے کا کوئی سوال ہی نہ تھا۔سفرة کے ایک معنی جھاڑو دینے اور پردہ اُٹھا دینے کے بھی ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے آیت
کے یہ معنی ہونگے کہ اس کتاب کو ایسے لوگوں کے سپرد کیا گیا ہے جو اس خس و خاشاک کو جو تعلیم قرآن
پر پڑ کر اسے مسخ کر دینے کا موجب ہو سکتا تھا دور کرتے رہیں گے اور پھر اس کی تعلیم کو اس کی اصلی
حالت پر لاتے رہیں گے اور جو اس کے پوشیدہ مطالب کو ظاہر کرتے رہیں گے اور اس کے بلند
مطالب کولوگوں کے سامنے لاکر اس کی قبولیت اور تاثیر کو تازہ کرتے رہا کریں گے جو اس فن کے
لوگوں میں کیرام ہوں گے۔یعنی ماہرین فن ہونگے اور بررة ہونگے یعنی امور خیر میں وسیع
دسترس رکھنے والے ہونگے اور اس طرح وہ نہ صرف خود خدمت کریں گے بلکہ اور بہت سے خادم
بنا کر چھوڑ جائیں گے۔لطیفہ یہ ہے کہ اس آیت میں تین ہی صفات کتاب کی اور تین ہی کتاب کے
حاملوں کی بیان ہوئی ہیں لیکن کرام کے سوا جو دونوں میں متحد ہے باقی دونوں صفات میں فرق
ہے۔کتاب کے لئے مَرْفُوعَة اور مُطَهَّرَة فرمایا ہے اور انسانوں کے لئے سَفَرَة بَرَرة۔لیکن اگر ہم غور کریں تو در حقیقت اس اختلاف میں بھی اتحاد ہے۔سَفَرَة کا جوڑا مَرْفُوعَة سے
ہے کیونکہ اونچی چیز اوجھل ہوتی ہے اور سفر کے معنی خفاء کو دور کرنے کے ہوتے ہیں۔چنانچہ جب
سَفَرَتِ الريح الحَ عَن وَجهِ السَّمَاءِ کہیں تو اس کے معنی ہوتے ہیں كَشَفَته یعنی ہوا
نے گرد و غبار کو اڑا کر مطلع صاف کر دیا۔اسی طرح مطقرة کے مقابلہ میں بررة فرمایا ہے کیونکہ
مُطهَّرة کے معنی ہیں جس میں طہارت کے سب سامان ہوں اور بررة کے معنی بھی یہی ہیں کہ جن
میں سب اصول خیر ہوں۔پس کتاب کی تینوں صفات کے مقابلہ میں ویسی ہی تین صفات والے
انسانوں کا ذکر کیا جو اس کی حفاظت کریں گے۔الله الله !! کیسا زبردست دعویٰ ہے اور کس طرح اس دعوی کو زبر دست طاقتوں سے پورا کیا گیا
ہے۔سب سے پہلا قدم غلطی کی طرف رسول کریم میان نیا اینم کی وفات پر اٹھنے لگا تھا جب کہ آپ کی
وفات میں شبہ پیدا ہوگیا اور گویا آپ کو خدائی کا مقام ملنے لگا تھا مگر خدا تعالیٰ نے سورۃ نور کی آیت
استخلاف کے ماتحت حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کھڑا کر کے یہ اختلاف دور کر دیا۔انہوں نے قرآن
کریم ہی کی یہ آیت پیش کی کہ وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ )
اور

فصائل القرآن نمبر۔۔۔192
اس طرح پیش کی کہ اس اختلاف کے بانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کھڑے نہ رہ سکے اور گر گئے مگر غور
کر کے دیکھو کہ مسیح کے بعد کیا ہوا۔ابھی وہ زندہ ہی تھے کہ صلیب کے واقعہ کے بعد بگاڑ شروع ہو گیا
اور حضرت موسی کی بھی زندگی میں ہی خدا تعالیٰ سے لوگ شرک کرنے لگے وہاں حضرت ہارون جیسے
اور مسیح کے وقت پطرس جیسے لوگ کچھ نہ کر سکے اور حواریوں کی موجودگی میں گمراہی شروع ہوگئی گو
حواری خدا تعالیٰ کے فضل سے محفوظ تھے۔جیسا کہ قرآن کریم میں ان کی تعریف آئی ہے اور شرک
بھی بہت بعد جا کر پھیلا ہے لیکن خرابی شروع ہو گئی تھی جو اباحت کے رنگ میں تھی۔اس کے بعد جس جس زمانہ میں تغیر ہوا اس کی اصلاح ہوگئی اور ہمیشہ امت محمدیہ میں ایسے
انسان پیدا کئے جاتے رہے جو قرآن کریم کے ذریعہ ہر قسم کے اختلافات کو دُور کرتے رہے۔اس
کے مقابلہ میں دوسرے مذاہب کی حالت بدلتی چلی گئی اور اصلاح کرنے والے کوئی پیدا نہ ہوئے۔اس آخری زمانہ میں ہی دیکھ لو کہ کس طرح اسلام کو پھر خدا تعالیٰ اپنی اصل حالت پر لے آیا ہے اور
قرآن کریم کس طرح اپنے اصلی مفہوم پر قائم ہو گیا ہے۔موجودہ زمانہ میں جتنی خرابیاں قرآن کریم
کی غلط تفسیریں کرنے کی وجہ سے پیدا ہو چکی تھیں انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
آکر دور کر دیا اور قرآن کریم کو اسی طرح اجلا کر کے دنیا کے سامنے رکھ دیا جیسے رسول کریم سی سی کی یتیم
کے زمانہ میں تھا۔حفاظت قرآن کا دائمی وعدہ
پس قرآن کریم کی دائی حفاظت کا جو وعدہ خدا تعالیٰ نے کیا وہ پورا ہوا اور کوئی شخص آج تک نہ
ظاہری طور پر قرآن کو بگاڑ سکا اور نہ باطنی طور پر اور جب آج تک کا تجربہ بتاتا ہے کہ یہ وعدہ پورا
ہوتا رہا ہے تو آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔خدا تعالیٰ نے خود بتا دیا ہے کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتی کا آج میں نے تمہارا دین تمہارے لئے مکمل کر دیا ہے
اور تم پر اپنے احسان کو پورا کر دیا ہے۔پس جب مکمل دین آگیا اور نعمت کامل ہو گئی تو آب اور کسی
دین کی ضرورت ہی نہ رہی۔اب جو بھی مامور آئے گا اس کی تائید میں آئے گا اور اس وجہ سے قرآن
قیامت تک بگڑ نہیں سکے گا۔اگر قرآن
کو کوئی بدل سکتا ہے تو خدا ہی بدل سکتا ہے لیکن خدا نے اپنے

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
193
متعلق بتا دیا کہ قرآن کو بالکل مکمل کر دیا گیا ہے اور انسانوں کے بدل نہ سکنے کے متعلق ہر قسم کی
حفاظت کے سامان کر دیئے گئے ہیں۔پس اب قرآن میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو
سکتا۔دوستوں کو ایک نصیحت
میں دوستوں کو ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جب سے ریل جاری ہوئی ہے ایک
نقص پیدا ہو گیا ہے اور وہ یہ کہ ادھر جلسہ کے آخری دن لیکچر ختم ہوا ادھر سب لوگ واپس جانے شروع
ہو جاتے ہیں۔جنہیں مجبوری ہو رخصت ختم ہو چکی ہو وہ تو جاسکتے ہیں لیکن جو ٹھہر سکتے ہوں انہیں
ضرور ٹھہر نا چاہئے۔کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں سارے سال میں جلسہ کے موقع پر ہی آنے کا
اتفاق ہوتا ہے انہیں چاہئے کہ جلسہ کے ختم ہونے کے بعد بھی ٹھہرا کر یں۔یہاں کی مسجدوں میں
دعائیں کریں۔یہاں کے لوگوں سے ملاقات کریں۔یہاں
کا کاروبار دیکھیں۔بہشتی مقبرہ میں جو
لوگ دفن ہیں ان کے لئے دُعائیں کریں۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ جلسہ کامیاب کیا ہے اسی
طرح وہ آئندہ بھی ہمیں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔عبس : ۲ تا ۱۷
البقرة: ١٣٢
براہین احمدیہ چہار حص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۱۲۹
اشتہار بعنوان ہم اور ہماری کتاب۔براہین احمد یہ چہار حصص جلد ۱ صفحہ ۶۷۳ ا
دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۶
متی باب ۱۹ آیت ۲۳، ۲۴ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
کے متی باب ۱۹ آیت ۲۱ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
متی باب ۶ آیت ۳، ۴ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
2 متی باب ۶ آیت ۳ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء

فصائل القرآن نمبر۔۔۔ا 120۔The Hymns of the Atharra-Veda, Vol۔II P
Book XII Hymn IV Benares, Published 1917۔ال بنی اسرائیل: ۳۰ ۳۱
۱۲ تاها اقرب الموارد جلدا صفحه ۱۹۰ زیر لفظ "حسر ، مطبوعہ بیروت ۱۸۹۹ء
الفرقان: ۶۸
كا تذكرة الاولياء
۱۸ مسلم کتاب الصیام باب جواز الصوم والفطر في شهر رمضان للمسافر
19 بنی اسرائیل: ۲۸،۲۷
٢٠ البقرة : ۲۷۵
ات البقرة:٢٧٢
۲۲ بخارى كتاب الجمعة باب الجمعة في القرى والمدن
٢٣ البقرة : ١١١
٢٤ البقرة: ١٠٣
۲۵ ترندی کتاب المناقب مناقب ابى بكر الصديق
٢٦ البقرة : ١٩٦
٢ البقرة : ٢١٦
۲۸ المعارج: ۲۶،۲۵ ٢٩ الذريت: ٢٠
٣٠ الجاثية : ١٤
اس البقرة: ٢٦٦
۳۲ النحل : ٩١
۳۳ بنی اسرائیل: ۲۹
۳۴ الضحى اا
۳۵ البقرة : ۴
الانعام: ۱۴۲
البقرة : ٢٢٨
۳۸ آل عمران: ۱۳۵
٣٩ التوبة : ٦٠
٢٠ الممتحنة: ٩
ات النور : ٢٣
٢٢ التوبة: ١٠٣
٢٣ البقرة: ۲۶۵
٢٤ البقرة: ۲۷۷
٢۵ البقرة : ۲۷۴
٢٦ متی باب ۱۹ آیت ۱۰ تا ۱۲ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
194

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۳۷ کرنتھیوں 1 - باب ۷ آیت ۲ ، ۳ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
۴۸ کرنتھیوں 1 - باب ۷ آیت ۸ تا ۹ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
۴۹ پیدائش باب ۲ آیت ۲۱ تا ۲۴ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
10
النساء: ٢
٢ النبا: ٩
اه الذريت:۵۰
النحل : ۷۳
۵۴ الشورى: ۱۲
۵۵ الاعراف: ۱۹۰
۵۶ الروم : ٢٢
۵۷ الاعراف: ۱۷۳
۵۸ الجامع الصغیر للسیوطی جلد ۱ صفحه ۱۲۲ مطبوعہ مصر ۱۳۰۶ھ + مسند احمد
بن حنبل جلد ۳ صفحه ۱۲۸ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء
وع البقرة : ۱۸۸
۱۰ نوح : ۱۴ ۱ نوح: ۱۵
٣،٦٢ عوارف المعارف مؤلفہ حضرت شہاب الدین سہروردی صفحه ۴۶،۴۵
احیاء علوم الدین الغزالی صفحہ ۷۴۔مطبوعہ بیروت ۱۴۰۴ھ
۶۴ بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة آل عمران زیر آیت انی اعیدها بک۔۔۔۱۵ المائدة: ۵۵
١٦ البقرة: ١٦٦
البقرة : ۲۲۴
الحجر : ٢
الحجر : ٨۔الحجر : ٩
اك الحجر: ۱۱ تا ۱۴
الحجر : ۱۵ تا ۱۹
الواقعة : ٨٠
الجن: ٩، ١٠
الانعام:
البينة: ٤٣٢
ك السجدة: 4
٤٨ ابو داؤد كتاب الصلوة باب ما جاء في آية الكرسي
۹ در منثور جلد ۱ صفحه ۳۲۶٬۳۲۵
۱۰ بخاری کتاب باب فضل البقرة
195

196
فصائل القرآن نمبر۔۔۔ا اخبار نور افشاں ۲۸ نومبر ۱۹۳۰ء
The Life of Mahomet by William Muir P۔555
Published in London 1877۔The Life of Mahomet by William Muir P۔561
Published in London 1877۔The Life of Mahomet by William Muir
۸۵۸۴
P۔559 Published in London 1877۔المائدة : ۴
۱۶ آل عمران: ۱۴۵

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰ نمبر ۲۴
م
از
سید نا حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
197

آج 10 میں سے 10 باقی