فضائل القرآن نمبر ۳۔ ہر خوبی اور ہروصف میں یکتا کتاب۔ صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم

حصہ 6

فصائل القرآن نمبر۔۔۔179
خَلَتْ سُنَّةُ الْآوَلِين الے یعنی ہنسی اور انکار تو پہلے انبیاء کا بھی ہوتا چلا آیا ہے لیکن پہلے انبیاء تو
اس کتاب کے متعلق جو اُن پر نازل ہوتی تھی یہ نہیں کہتے تھے کہ وہ ہمیشہ محفوظ رہے گی۔پھر لوگ ان
سے کیوں ہنسی کرتے رہے۔ان لوگوں کی غرض ہی یہ ہوتی ہے کہ خواہ مخواہ اعتراض کریں ورنہ جو کچھ
یہ کہتے ہیں قطعا معقول بات نہیں ہے۔یہ تو صرف جرم کا نتیجہ ہے جو ہر زمانہ میں ظاہر ہوتارہتا ہے۔اب رہا اس کے محفوظ ہونے کا ثبوت۔سو اس کے متعلق فرماتا ہے۔وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ
بَابًا مِنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوْا فِيْهِ يَعْرُجُوْنَ لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُ كَابَلْ نَحْنُ قَوْمٌ
مَّسْحُورُوْنَ وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَهَا لِلنَّظِرِينَ وَحَفِظْنَهَا مِنْ كُلِ
شَيْطَنِ رَّجِيمِ إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِين ٢ فرمایا۔یہ
بے وقوف لوگ اپنی نا واقعی سے کہتے ہیں کہ قرآن بھی لفظوں میں لکھی ہوئی کتاب ہے۔جب ایسی
ہی اور کتابیں بگڑ گئیں تو یہ کیوں نہیں بگڑ سکتی۔انہیں آسمانی سامان نظر نہیں آتے۔اگر ہم آسمانی
دروازوں میں سے ایک بھی ان کے لئے کھولتے اور یہ آسمان پر چڑھ جاتے۔یعنی ان سامانوں سے
آگاہ ہوتے جو اس کتاب کی حفاظت کے لئے کئے گئے ہیں تو یہ ایسی بے ہودہ بات نہ کرتے۔ایک
راہ بھی اگر انہیں نظر آتی تو حیران رہ جاتے اور کہتے کہ ہماری آنکھیں تو پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں اور ہم
کچھ دیکھ نہیں سکتے جو کچھ نظر آرہا ہے یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔پس معلوم ہوا کہ ہم نا بینا ہو گئے ہیں اور یہ
خواب ہے یا ہم پر اس شخص نے کوئی جادو کر دیا ہے کہ اس کلام کی پشت پر اس قدر سامان ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ ایک سامان کا ذکر بھی کرتا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔ان سامانوں میں
سے ایک یہ سامان ہے کہ وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّتُهَا لِلنُّظِرِينَ۔ہم نے اس
کلام کے آسمان میں روشن ستارے بنائے ہیں یا یہ کہ ہم نے آسمان میں کچھ ستارے مقدر کر
چھوڑے ہیں جو اس کے محافظ ہیں اور ہم نے اس کے آسمان کو ستاروں سے خوبصورت بنایا ہے۔یعنی کثرت سے ستارے ہیں نہ کہ کوئی کوئی۔وَحَفِظنَهَا مِنْ كُلِّ شَيْطَنٍ رَّجِيْمٍ اور ہم نے
اس آسمان کو ہر شیطان رجیم سے جو اسے بگاڑنا چاہتا ہے ان ستاروں کے ذریعہ سے محفوظ کر دیا ہے۔پس اب اس کلام کو کوئی شریر چُھو نہیں سکتا۔اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ
مبین۔ہاں دور سے اس کی باتیں سن کر مطلب بگاڑنے کی کوشش کر سکتا ہے جیسے عیسائی کرتے

فصائل القرآن نمبر۔۔۔180
ہیں مگر جو دُور سے سن کر باتیں بنانے والے ہونگے وہ بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ان کے لئے بھی ہم
ایسا شہاب مقرر کر دیں گے جو اُن کی حقیقت کو ظاہر کر دے گا۔یعنی ہم نے ایسے آدمی رکھتے ہیں کہ
جب کوئی قرآن کی کسی آیت کا غلط مفہوم بیان کرے گا تو وہ ایک شہاب بن کر اسے تباہ کر دیں گے۔یہ وہ ذریعہ ہے جو قرآن کی حفاظت کے لئے اختیار کیا گیا ہے۔زیتھا میں بتایا ہے کہ ہم نے
روشنی کا جو سامان بنایا ہے وہ ایک آدھ نہیں بلکہ کثرت سے ہے اور مبین میں یہ حقیقت ظاہر کر دی
کہ شہاب سے مراد ٹوٹنے والے تارے نہیں۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہی شہاب ہوگا جو قرآن
کے مطالب کھول کر بیان کر دے گا۔اس آیت میں بتایا کہ اس آسمان کو کوئی شیطان چھو نہیں سکتا۔دوسری جگہ اس کی تشریح ان
الفاظ میں موجود ہے کہ لا يَمَسةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ سے یعنی اس کو وہی لوگ چُھو سکتے جو مطہر اور
خادم دین ہوں۔دوسرے لوگ جو گندے ارادوں سے اور بگاڑنے کی نیت سے اس کو چھونا چاہیں
نہیں چھو سکتے۔پس یہ قرآن ہی کے متعلق ہے کہ شیطان اُسے چھو نہیں سکتا۔ورنہ آسمان کو اگر
شیطان نہیں چھو سکتا تو کیا مومن چھو سکتا ہے؟ مگر اس آسمان کو صرف شیطان نہیں چھو سکتا اور مومن
چھو سکتا ہے۔پس یہ قرآن ہی ہے جسے مومن چھو سکتا ہے۔ایک اور جگہ بھی اس کی تشریح آئی ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن سن کر جب کچھ جنات
واپس گئے تو انہوں نے اپنی قوم سے کہا۔أَنَا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْنَهَا مُلِئَتْ حَرَسًا
شَدِيدًا وَشُهُبًا وَأَنَا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ ، فَمَنْ يَسْتَمِع الْآنَ يَجِدُ لَهُ
شهَابًا رَ صَدًا۔ہے یعنی پہلے تو آسمان کو ہم چھو لیا کرتے تھے لیکن اب جو گئے تو دیکھا کہ اس کی
حفاظت کے لئے بڑے بڑے پہرہ دار بیٹھے ہیں اور آسمان کو ہم نے شھب سے بھرا ہوا پایا پھر
پہلے تو ہم آسمان میں بیٹھ بیٹھ کر باتیں سنا کرتے تھے لیکن اب کوئی سننے کے لئے جاتا ہے تو اُسے پتھر
پڑتے ہیں۔اس سے بات بالکل واضح ہو جاتی ہے۔یہ آسمان جو ہمیں نظر آتا ہے یہ تو جو ہے اور ایسی چیز
نہیں جس میں کوئی بیٹھ سکے اور اگر فرض کر لو کہ کوئی بیٹھ سکتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے تو شیطان آسمان پر بیٹھا کرتے تھے مگر پھر نہ بیٹھے۔حالانکہ حدیث سے

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
181
معلوم ہوتا ہے کہ ارواح کا فرہ بھی آسمان پر نہیں جاسکتیں۔پھر ہم کہتے ہیں رسول کریم سی ا یہی تم سے
پہلے جب شیطان او پر بیٹھتا تھا تو اب کیوں نہیں بیٹھتا؟ کیا اللہ تعالیٰ کو پہلے غیب کی حفاظت کی
ضرورت نہ تھی۔پھر وہ کون تھے جو خدا تعالیٰ کا غیب سُن کر زمین پر آجایا کرتے تھے حالانکہ قرآن
صاف طور پر ان معنوں کو رڈ کرتا ہے۔قرآن کہتا ہے کہ نہ آسمان پر کوئی جا سکتا ہے اور نہ خدا تعالیٰ
کے بتائے بغیر کسی کو غیب معلوم ہوسکتا ہے۔پھر ان معنوں کے لحاظ سے تو یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ
نَعُوذُ بِاللهِ خدا تعالیٰ کو بھی علم غیب نہیں تھا کیونکہ ایسی ہستیاں آسمان پر جا کر بیٹھتی تھیں جو غیب کی
باتیں سن لیتی تھیں مگر خدا تعالیٰ کو ان کے بیٹھنے کا پتہ نہیں لگتا تھا۔اب اس نے پتہ لگانے کے لئے
پہرہ دار مقرر کر دیئے ہیں۔در اصل ان آیات کے یہ معنے ہیں کہ آسمان روحانیت سے آنے والی پہلی کتابیں ایسی تھیں کہ
جنہیں مخالف چھو سکتے یعنی انہیں بگاڑ دیتے تھے اور ان میں تبدیلیاں کر لیا کرتے تھے لیکن اب جو
کتاب آئی ہے وہ ایسی ہے کہ اسے کوئی چھو نہیں سکتا یعنی اسے کوئی بگاڑ نہیں سکتا اور اس کی حفاظت کا
خاص سامان کیا گیا ہے اور پہلے تو ہم لوگ یعنی ہم میں سے بعض لوگ کلام کوشن کر جس طرح چاہتے
تھے توڑ مروڑ کر بات سنا دیا کرتے تھے لیکن اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا ہے اور جو کتاب آئی ہے وہ
ایسی ہے کہ کوئی بگاڑنے والا اُسے چھو نہیں سکتا بلکہ اگر کوئی بگاڑنے کی کوشش کرے گا تو فوراً اس پر
ایک شعلہ مارتا ہواستارہ آگرے گا۔گو یاکمش تو بالکل بند ہے لیکن ستمع ہوسکتا ہے مگر اس میں بھی
یہ انتظام ہے کہ جو جھوٹ ملا کر بات کرے اور بدنیتی سے سنے اس کی فور ائتر دید ہو جاتی ہے۔غرض قرآن کریم کی ایسی کامل حفاظت کر دی گئی ہے کہ اسے لفظ بھی کوئی شخص بگاڑ نہیں سکتا
اور مفہوم بگاڑنے والوں کے متعلق بھی خدا تعالیٰ نے ایسے سامان رکھے ہیں کہ ان سے اس بگاڑ کی
اصلاح ہوتی رہے گی۔شاید کوئی خیال کرے کہ اس جگہ تو آسمان کا لفظ ہے۔پس آسمان کو چھونا ہی مراد ہو سکتا ہے نہ
کہ کسی اور چیز کو سو یا درکھنا چاہئے کہ
(۱) وہ آسمان جس سے کلام نازل ہوتا ہے یہ مادی آسمان نہیں ہوسکتا اور نہ اللہ تعالیٰ کو مادی ماننا
پڑے گا۔پھر یہ آسمان تو مادہ لطیف ہے کوئی ٹھوس چیز تو نہیں جس کو چھونے اور بیٹھنے کا کچھ مطلب

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔182
ہو۔پس آسمان جس سے کلام اُترا ہے اس کے معنے کچھ اور ہی کرنے پڑیں گے۔(۲) عربی زبان کے محاورہ کے رُو سے سبب اور مقام کے لفظ کو استعارہ سبب اور مقام سے
نکلی ہوئی چیز کے لئے بھی استعمال کر لیتے ہیں۔چنانچہ یہی سماء کا لفظ بارش کے معنوں میں بھی
استعمال ہوتا ہے۔بارش چونکہ اوپر سے نازل ہوتی ہے اس لئے اسے بھی سماء کہہ دیتے ہیں۔چنانچہ
قرآن کریم میں آتا ہے وَاَرْسَلْنَا السَّمَاءَ عَلَيْهِمْ مِّدْرَارًا کے ہم نے ان پر بادلوں کو
موسلا دھار بارش برساتے ہوئے بھیجا۔اسی طرح سبزی ترکاری کو بھی سماء کہتے ہیں کیونکہ وہ پانی
سے پیدا ہوتی ہے۔کہتے ہیں۔مَا زِلْنَا نَا السَّمَاءَ حَتَّى أَتَيْنَا كُمُ ہم سَمَاء یعنی سبزی کو
مچلتے ہوئے تمہارے گھر تک آئے۔پس اس جگہ سماء سے مراد آسمانی کتاب ہے ورنہ یہ کہنا بے جا
ہوگا کہ ہم پہلے وہاں بیٹھ کر سنا کرتے تھے اب ایسا نہیں کر سکتے۔پہلے کیوں سنتے تھے اور اب کیوں
نہیں سنتے۔ہمیں کوئی ایسا سماء نکالنا پڑے گا جسے پہلے چھو لیا کرتے تھے اور اب نہیں چھو سکتے۔سو
اس کے متعلق قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سماء آسمانی کتابوں کا ہے کہ پہلے لوگ ان کو بگاڑ
لیتے تھے۔چنانچہ سورۃ بینہ میں آتا ہے۔لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ
وَالْمُشْرِكِينَ مُنْفَكَيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ رَسُولٌ مِنَ اللهِ يَتْلُوا صُحُفًا
مطَهَّرَةٌ فِيهَا كُتب قيمة۔اے فرمایا یہ اہل کتاب اور مشرکین اپنی جہالت کو کبھی چھوڑ نہ سکتے
تھے جب تک کہ ان کے پاس ایک بینہ نہ آجاتی۔بینہ کیا ہے؟ وہ خدا کا رسول ہے جو اُن پر کئی پاکیزہ
صحیفوں والی کتاب پڑھتا ہے۔کئی ایسی تعلیمیں تھیں جو بگڑ گئی تھیں۔قرآن کریم میں ان کو اصل
حالت میں پیش کیا گیا ہے۔پس چونکہ اب اس میں کتب قیمہ جمع ہو گئی ہیں اس لئے اب یہ کتاب
نہیں بگڑ سکتی۔قرآن کے متعلق فِيهَا كُتُب قيمة کہ کر بتایا کہ پہلی تعلیموں میں دو قسم کی خرابیاں تھیں۔ایک وہ خرابی جس کی اصلاح کی ضرورت بوجہ نسخ نہ رہی تھی اسے چھوڑ دیا۔دوسری وہ خرابی جو ایسی
تعلیم میں تھی جو قائم رہنی تھی سوا سے دور کر کے اخذ کر لیا۔غرض اگر تو کوئی ایسی تعلیم بگڑ گئی تھی جس کی
دنیا کو اب ضرورت نہ تھی تو اسے چھوڑ دیا گیا ہے اور اگر اس تعلیم میں خرابی پیدا ہو گئی تھی جو قائم رہنی
چاہئے تھی تو اس خرابی کو دور کر کے صحیح تعلیم کو اخذ کر لیا گیا ہے۔

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔183
سمائے روحانی حبیبی و قیوم کی صفات پر بنیاد
اس کے مقابلہ میں نیا آسمان جو قرآن کے ذریعہ بنا اس کی بنیاد حیی و قیوم کی صفات پر
رکھی گئی ہے۔مختلف انبیاء کے کلام مختلف صفات الہیہ کے ماتحت نازل ہوتے رہے ہیں۔چنانچہ
قرآن کریم میں آتا ہے۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ یعنی ہر زمانہ نبوت میں اللہ تعالیٰ کا کلام نئی صفات
کے ماتحت نازل ہوتا ہے۔اس جگہ یوم سے مراد نبوت کا زمانہ ہے۔جیسا کہ دوسری جگہ فرماتا
ہے۔يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُةَ
أَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ کے یعنی اللہ تعالیٰ آسمان سے زمین تک اپنے حکم کو اپنی تدبیر کے مطابق
قائم کرے گا اور پھر وہ اس کی طرف ایک ایسے وقت میں چڑھنا شروع کرے گا جس کی مقدار ایسے
ہزار سال کی ہے جس کے مطابق تم دنیا میں گنتی کرتے ہو۔پس یؤھ سے مراد زمانہ نبوت ہے اور
سماء سے قرآن کریم مراد ہے کیونکہ قرآن کریم کا نام صحف مرفوعہ بھی آیا ہے اور سماء بھی بلندی کا
نام ہے۔پس اس روحانی آسمان
کو بھی سماء کہہ سکتے ہیں اور اس کے لئے صفت حیی و قیوم کو
استعمال کیا گیا ہے۔یہ ثبوت که قرآن حیی و قیوم کی صفات کی بنیاد پر ہے قرآن سے بھی اور حدیث سے بھی
ملتا ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم سی سی کی ہمہ سے پوچھا گیا کہ قرآن کریم کی کون سی آیت
سب سے بڑی ہے تو آپ نے فرمایا۔آیت الگریسی سے اور آیت الکرسی کی بنیاد حیی و
قیوم پر ہے۔یہ روایت ابی بن کعب، ابن مسعودؓ ، ابوذرغفاری ، ابو ہریرہ اور چار پانچ صحابہ
سے مروی ہے اور اکثر کتب حدیث میں ہے۔اعظم آیۃ سے مراد اور حقیقت یہی ہے کہ یہ آیت منبع ہے قرآن کا اور نہ سب آیات ہی اعظم
ہیں اور منبع اسی آیت کو کہہ سکتے ہیں جو بطور اتم کے ہو۔یعنی اس میں وہ بات ہے جو قرآن کریم کو
دوسری کتب سے بطور اصول کے ممتاز کرتی ہے۔چنانچہ حضرت علی سے روایت ہے کہ رسول
کریم سی ایم نے فرمایا کہ آیت الکرسی میرے سوا اور کسی نبی کو نہیں ملی۔9 کے یوں تو قرآن کریم
کی کوئی آیت بھی کسی اور نبی کونہیں دی گئی مگر آیت الکرسی کے نہ دیئے جانے کا یہ مطلب ہے کہ

فصائل القرآن نمبر۔۔۔184
اس کے اندر جو صفات ہیں ان کے ماتحت کسی اور نبی پر کلام نازل نہیں ہوا اور وہ صفات حیجی و
قیوم کی ہی ہیں۔چنانچہ سورۃ آل عمران میں خدا تعالیٰ کی ان ہر دو صفات کو بیان کر کے قرآن
کے نازل ہونے کا ذکر ہے۔حیی کے معنے ہوتے ہیں زندہ اور زندہ رکھنے والا ہے اور قیوم کے
معنے ہیں قائم اور قائم رکھنے والا۔پس فرمایا یہ کتاب اس خدا کی طرف سے اُتری ہے جو زندہ اور زندہ
رکھنے والا ہے یعنی یہ کلام ہمیشہ زندہ اور زندگی بخش رہے گا اور پھر یہ کتاب اس خدا کی طرف سے
اُتری ہے جو قائم اور قائم رکھنے والا ہے۔پس اس کتاب کو بھی وہ ہمیشہ قائم رکھے گا۔آیت
انگریسی کے متعلق رسول کریم ملی تم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اگر کوئی صبح کو آیت انگریسی پڑھے
تو شام تک اور شام کو پڑھے تو صبح تک شیطان سے اس کی حفاظت کی جاتی ہے۔10 اس سے
معلوم ہوا کہ قرآن ان صفات کے ساتھ خاص تعلق رکھتا ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ صرف یہی کلام ہے جس کے متعلق فرمایا کہ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
پس وہی کلام جس کے زندہ رکھنے اور محفوظ رکھنے کا وعدہ تھا اور جس سے پہلے کسی کلام کے متعلق یہ
وعدہ نہ تھا۔حالانکہ وہ آسمانی کلام تھے اور جس سے پہلے کلاموں کو لوگ چھوتے تھے اور جس کے
چھونے سے لوگوں کو روکا گیا تھا صاف ظاہر ہے کہ اس کلام کی طرف آنا لمسنا والی آیت میں
اشارہ ہے۔نیز یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ اگر حفاظت سے مراد قرآن کریم کی حفاظت نہ تھی تو کفار کے
سوال میں مطب کے نزول کے ذکر کے کیا معنے ہیں؟ کفار تو قرآن کے متعلق سوال کرتے تھے پھر یہ
کیا جواب ہوا کہ آسمان پر شیطان نہیں جاسکتا اور اگر جاتا ہے تو اس پر شہاب گرتا ہے۔کتب سابقہ میں تحریف
اب
عملا د یکھ لو پہلی آسمانی کتب کس طرح خراب کر دی گئیں۔تو رات میں جو حضرت موسیٰ علیہ
السلام پر نازل ہوئی خود حضرت موسیٰ کی موت کا ذکر ہے۔اسی طرح انجیل میں حضرت
مسیح کی موت
کا ذکر ہے۔ژند اوستا کے متعلق خود پارسیوں کا بیان ہے کہ مسلمانوں نے اُسے بگاڑ دیا۔میں کہتا
ہوں یہ تو پیچھے دیکھا جائے گا کہ مسلمانوں نے پارسیوں کی آسمانی کتاب میں کیا تصرف کیا لیکن ان
کے بیان سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ ان کی کتاب بگڑ چکی ہے۔ویدوں کی بناوٹ ہی بتاتی ہے کہ وہ بگڑ

فصائل القرآن نمبر۔۔۔185
چکے ہیں۔وید میں دوسروں کی عورتوں کو اغوا کرنے اور چوری کرنے کے متعلق دُعا ئیں سکھائی گئی
ہیں اور ایسے منتر موجود ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح چوری کرنی چاہئے کہ چور گھر والوں کو
نظر نہ آئے۔جس کتاب میں چوری اور ادھالے کی دُعائیں ہوں وہ کیونکر مس شیطانی سے محفوظ سمجھی
جاسکتی ہے۔اس قسم کی باتوں سے تو صاف ظاہر ہے کہ شیطان نے ان کتابوں کو چھو لیکن اس کے
مقابلہ میں قرآن نہ صرف دعوی طہارت کرتا ہے بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
کوئی اسے بگاڑ ہی نہیں سکتا اور اگر کوئی اسے خراب کرنا چاہے گا تو اس پر ٹھٹھب گریں گے۔یہ کوئی
معمولی بات نہیں دوسری کتب کو لوگ آئے دن بگاڑتے رہتے ہیں۔حال ہی میں بائیبل کے متعلق
خود عیسائیوں کی طرف سے اعلان ہوا ہے کہ:
بائیمیل سو سائٹی نے کمال دور اندیشی سے نئے ترجمہ کی تھوڑی سی جلد میں اس غرض
سے شائع کی ہیں کہ اس ترجمہ پر جو اعتراضات موصول ہوں ان کو پیش نظر رکھ کر
مناسب تبدیلیاں کر لی جائیں۔‘۱۰
اسی طرح انجیل کا ایک حصہ ہی اڑا دیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یسوع
مسیح کے بیماروں کو اچھا کرنے پر جب یہ اعتراض کیا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ ایک تالاب تھا جس
میں نہانے سے بیمار اچھے ہو جاتے تھے۔تو آب عیسائیوں نے اسے نکال دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کسی
اور کتاب کا حصہ تھا جو غلطی سے انجیل میں درج ہو گیا۔مگر ہم کہتے ہیں اس سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ
شیطان نے انجیل کو مست کیا مگر قرآن
کو تو کوئی چھو ہی نہیں سکا۔آخر وجہ کیا ہے کہ دوسری کتابوں کے
ماننے والے قرآن کو بگاڑنے کی کوشش نہیں کرتے۔اس سے انہیں ڈر کیوں آتا ہے۔روسی حکومت
نے ایک دفعہ چاہا تھا کہ قرآن سے جہاد کی آیتیں نکال دے لیکن ملک میں اتنا شور پڑا کہ حکومت کو
مجبور ہو کر اپنے ناپاک ارادہ سے باز رہنا پڑا۔یہ بھی مٹھب ہی تھے جو اس پر گرے۔انجیل کے
متعلق کیوں ایسا نہیں ہوتا۔پھر روسی حکومت جو قرآن سے جنگ کی آیات نکالنا چاہتی تھی وہ خود
جنگ کی لپیٹ میں آگئی۔

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
حفاظت قرآن اور یورو چین مستشرقین
186
دوسرا ذریعہ جس کی وجہ سے قرآن میں تغیر و تبدل نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا آیت
میں یہ بیان کیا ہے کہ قرآن کے لئے حرس مقرر ہیں۔یعنی اس کے نگران ہیں۔اس وجہ سے اس میں
تبدیلی نہیں ہو سکتی۔اس مضمون کو دوسری جگہ زیادہ وضاحت سے بیان کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا
ہے۔كُلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ في صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ۔بِأَيْدِي سَفَرَةٍ كِرَامٍ بَرَرَةٍ یعنی یہ قرآن ایسے صحیفوں میں ہے جو عزت والے بڑی بلندشان
رکھنے والے اور پاک ہیں اور یہ صحیفے دور دور سفر کرنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں جو بڑے معزز
اور اعلیٰ درجہ کے نیکو کار ہیں۔یہ آیت ایسی عجیب ہے کہ اسے پڑھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا عیسائی لٹریچر کو مدنظر رکھ کر
اُتاری گئی ہے۔میں نے موجودہ عیسائی لٹریچر سے ایسے الفاظ نکالے ہیں جو اس آیت کی تشریح
معلوم ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے اس کلام کے ہمیشہ محفوظ رکھنے کا سامان ہم نے کیا ہے اور وہ
یہ کہ (۱) یہ کتاب ہمیشہ مکرم رہے گی۔اس کا ادب ہم لوگوں کے دلوں میں ڈال دیں گے اور لوگ
ادب اور تعظیم کی وجہ سے اس کو خراب نہیں کریں گے۔اس ادب کو سرولیم میور یوں تسلیم کرتا ہے۔The two sources would correspond closely with
each other; for the Coran, even while the
Prophet was yet alive, was regarded with a
superstitious awe as containing the very words
would be
God; so that any variations
of
reconciled by a direct reference to Mahomet
himself, and after his death to the originals
where they existed, or copies from the same,
end to the memory of the Prophet's confidential

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔friends and amanuenses۔Ar
187
یعنی قرآن کا لوگوں پر اتنا رعب تھا کہ اس کے متعلق وہ خود اپنی عقل سے کوئی فیصلہ نہ کرتے
تھے بلکہ رسول سے پوچھتے تھے یا پھر حفاظ اور قرآن کی نقلوں سے مقابلہ کرتے تھے۔خود بخود کوئی
فیصلہ نہیں کرتے تھے۔دوسری بات اس آیت میں یہ بیان کی گئی ہے کہ مَرْفُوعَة یعنی باطنی طور پر بھی اس میں کوئی
خرابی نہیں آسکتی کیونکہ اس کے مطالب کو بلند بنایا گیا ہے اور اس میں علوم ایسے رنگ میں رکھے گئے
ہیں کہ انہیں خدا کا کلام یقین نہ کرنے والے سمجھ ہی نہیں سکتے اور بگاڑتا کوئی اسی وقت ہے جب
مطلب سمجھ سکے اور جانتا ہو کہ اس میں یہ تغیر کر دوں گا تو یہ بات بن جائے گی۔غرض فرمایا۔قرآن
کےمطالب ایسے رنگ میں رکھے گئے ہیں کہ جو لوگ انہیں سمجھتے ہیں وہ بگاڑتے نہیں اور جود شمن ہیں
وہ کہتے ہیں اس میں رکھا ہی کیا ہے یہ بے معنی الفاظ کا مجموعہ ہے اس وجہ سے وہ بگاڑنے کی کوشش ہی
نہیں کرتے۔سرولیم میور اس بارے میں لکھتا ہے۔The Contents and the arragnment of the Coran
speak forcibly for its authenticity۔All the
fragments that could obtained have, with artless
simplicity, been joined together۔the patchwork
marks of a designing genius or
bears no
moulding hand۔A
اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کے الفاظ ہی بتا رہے ہیں کہ کسی نے اسے بگاڑا نہیں۔تمام
ٹکڑے اس سادگی سے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے گئے ہیں کہ پتہ لگتا ہے کہ وہ گودڑی جس
کے ساتھ چیتھڑے جوڑے گئے ہیں کسی عقلمند نے انہیں نہیں جوڑا۔اب اس قسم کے مرفوع کلام میں
کسی کو جرات ہی کب ہو سکتی ہے کہ کچھ داخل کرے۔جو سمجھتے ہیں وہ برا ہیں اور جو نہیں سمجھتے وہ
اسے ایک بے معنی کلام سمجھتے ہیں اور اس میں تبدیلی کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے۔تیسری بات یہ بتائی کہ یہ کتاب ہر نقص سے پاک بنائی گئی ہے اور ایسی اعلی چیز میں جو دخل

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔188
دے وہ فوراً پکڑا جاتا ہے۔اس کی مثال کشمیر میں جا کر دیکھو۔سلطنت مغلیہ کی جو عمارتیں بنی ہوئی
ہیں ان میں جہاں جہاں بعد میں دخل دیا گیا ہے اس کا فورا پتہ لگ جاتا ہے۔اسی طرح تاج محل کی
حالت ہے۔معمولی عمارت میں اگر کوئی پیوند لگا دے تو وہ پچھپ سکتا ہے لیکن اگر تاج محل میں جا کر
لگائے تو فوراً پکڑا جاتا ہے۔پس جو لوگ قرآن کریم کی خوبیوں سے ناواقف ہیں وہ تو اس میں کمی
بیشی کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے اور جو واقف ہوتے ہیں وہ اس کی خوبصورتی میں دخل نہیں دے سکتے
کیونکہ اگر دخل دیں تو فوراً ظاہر ہو جائے۔اس وجہ سے انہیں قرآن کو بگاڑنے کی جرات ہی نہیں
ہوتی۔قرآن کریم کی حفاظت کے ظاہری سامان
پھر خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کی حفاظت کے ظاہری سامان بھی رکھے ہیں۔جس طرح اس کی
اندرونی حفاظت کے تین ذرائع بتائے تھے اسی طرح بیرونی حفاظت کے بھی تین ذرائع بیان
کئے۔اوّل فرمایا بِأَيْدِی سَفَرَةٍ سَفَرَة کے ایک معنی لکھنے والے کے ہوتے ہیں۔اس لحاظ
سے اس آیت کے یہ معنی ہونگے کہ یہ کتاب ایسی قوم کے ہاتھ میں دی گئی ہے کہ جوں جوں یہ نازل
ہوتی گئی لکھی جاتی رہی اور جو بات لکھ لی جائے وہ محفوظ ہو جاتی ہے۔پھر فرمایا یہ کتاب ایسے لکھنے والوں کے سپرد کی گئی ہے جو کیر ام بور ہیں۔یعنی معز زلوگ
ہیں اور نیک اور پاک ہیں۔پس مطلب یہ ہوا کہ ہمیشہ مخلص لکھنے والے اسے ملتے رہیں گے
جو روپیہ یا لالچ کے سبب سے نہیں لکھیں گے بلکہ بڑے پایہ کے لوگ ہوں گے جو ہر ایک قسم کی
عزت رکھتے ہونگے اور اپنے ہم عصروں میں خاص مقام رکھتے ہو نگے۔وہ لوگ محض نیکی کی خاطر
قرآن لکھا کریں گے اور ظاہر ہے کہ ایسے لوگ جن کی کوئی غرض بگاڑنے سے وابستہ نہ ہو اور ہوں وہ
نیک وہ کبھی بگاڑ نہیں سکتے۔پس اس وجہ سے قرآن کریم کے اس قدر صحیح نسخے دنیا میں پھیل جائیں
گے کہ اس میں بگاڑ ہی ناممکن ہو جائے گا۔اب دیکھو یہ کتنی زبردست بات ہے اور کس طرح خدا تعالیٰ نے اس کو پورا کیا ہے۔بڑے
بڑے زبردست بادشاہ جو مذہبی علماء نہیں تھے کہ تعلیم قرآنی کے بگاڑنے میں ان کا فائدہ ہو اور پھر

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
189
مختلف ممالک کے قرآن کریم کے لکھنے کے بوجہ ثواب عادی تھے۔ہندوستان کے بادشاہوں میں
سے اور نگ زیب مشہور ہے جس نے کئی نسخے قرآن کریم کے لکھے۔اسی طرح صلیبی جنگوں کے
متعلق ایک کتاب حال ہی میں چھپی ہے۔اس میں اسامہ بن منفذ اپنے والد سلطان شہزاد کے
متعلق جو شام کی ایک حکومت کے بادشاہ تھے لکھتا ہے کہ وہ یا تو فرنگیوں سے لڑتے یا شکار کھیلتے اور یا
پھر قرآن لکھا کرتے تھے۔چنانچہ مرتے وقت ان کے لکھے ہوئے ۴۳ قرآن موجود تھے۔دوسرے معنی سفرة کے سفر کرنے والے کے ہیں۔ان معنوں کی رُو سے یہ مطلب ہوا کہ نہ
صرف قرآن کریم بکثرت لکھا جائے گا بلکہ فوراً دنیا کے چاروں گوشوں میں پھیل جائے گا اور اس وجہ
سے بگڑنے سے محفوظ ہو جائے گا۔اگر کوئی مصر میں بگاڑنا چاہے گا تو عرب، شام، ہندوستان وغیرہ
ممالک میں جو قرآن موجود ہوگا وہ بگاڑ کو رڈ کر دے گا۔غرض فرمایا یہ کتاب سفر کرنے والے
بزرگوں کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے تا کہ وہ اسے سارے ملکوں میں لے جائیں۔چنانچہ ہم
دیکھتے ہیں قرآن کریم رسول اللہ لی ﷺ کے زمانہ میں ہی تمام عرب، افریقہ اور ابی سینا میں پہنچ گیا
تھا۔پھر رسول کریم سلا السلام کی وفات کے چند سال بعد کے عرصہ میں فلسطین ، شام ، عراق ، فارس اور
افغانستان، چین، اناطولیہ، مصر، ہندوستان اور یونان وغیرہ ممالک میں پھیل گیا۔پس ان بے غرض
لکھنے والوں اور پھر اس طرح مختلف ممالک میں پھیل جانے کی وجہ سے اس میں کسی تبدیلی کا ہونا
ناممکن ہو گیا اور پھر اس میں شک کرنا بھی ناممکن ہو گیا کیونکہ سب ملکوں کے نسخے ایک دوسرے کی
تصدیق کرتے ہیں اور اب تو پریس کے نکل آنے کی وجہ سے اس کی اشاعت کی کوئی حد ہی نہیں
رہی۔پھر شروع اسلام میں مسلمانوں میں جو اختلاف ہوا وہ بھی قرآن کریم کی حفاظت کا مؤید
ہو گیا۔سفرة کے معنی اونٹ کی ناک میں تکمیل ڈالنے والوں کے بھی ہیں۔اس لحاظ سے اس کے یہ
معنی بھی لئے جا سکتے ہیں کہ مختلف حملہ کرنے والی فوجوں کے افسروں یا جماعتوں کے لیڈروں کے
ہاتھ میں یہ قرآن ہوگا جو سب کے سب نیک ہونگے اور اس طرح مختلف مخالف جماعتوں کے
ہاتھوں میں قرآن کریم کا بغیر اختلاف کے ہونا اسے بالکل محفوظ کر دے گا اور کوئی جماعت اسے بگاڑ
نہیں سکے گی کیونکہ دوسری جماعت فوراً اس پر گرفت کر سکے گی۔

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
190
یہ دلیل ایسی زبر دست ہے کہ دشمن سے دشمن بھی اس کی طاقت کا قائل ہوا ہے مگر کیا یہ عجیب
بات نہیں کہ خود قرآن نے ایک مکی سورۃ میں ان سب دلائل کو جمع کر دیا تھا۔سرولیم میورلکھتا ہے۔it is conceivable that, either Ali, or his party,
thus arrived at power, would have
when
tolerated a mutialted Coran-mutilated expressly
to destroy his claims? Yet we find that they used
the same Coran as their opponents, and raised
no shadow of an objection against it۔A
یعنی ہم کس طرح مان سکتے ہیں کہ قرآن میں کوئی تغیر کیا گیا ہے۔مسلمانوں میں جب لڑائیاں
ہوئی تو وہ ایک ہی قرآن رکھتے تھے اور کسی نے کسی فریق کے قرآن کے خلاف کوئی اعتراض نہیں
کیا۔اسی طرح لکھتا ہے۔So for from objecting to Othman's revision, Ali
multiplied copies of the edition among other
MSS۔Supposed to have been written by Ali, one
is said to have been preserved at Mashhed Ali
as late as the fourteenth century, which bore his
signature۔۸۵
یعنی دوسرے کئی مصنفوں نے بھی قرآن کریم کے جلد سے جلد پھیل جانے اور مختلف لڑنے
والے گروہوں کے پاس ہونے کو اس میں تبدیلی ہونے کے لئے ناممکن بتایا ہے۔مگر قرآن کریم کو دیکھو اس نے پہلے ہی اس تفصیل سے اس حقیقت کو ظاہر کر دیا تھا کہ وہ خود
ایک زبر دست نشان ہے۔قرآن نے بتا دیا تھا کہ یہ بکثرت لکھا جائے گا۔دور دراز ملکوں میں پھیل
جائے گا۔مسلمانوں میں جنگیں ہونگی اس لئے اسے کوئی بگاڑ نہ سکے گا اور یہ ایسی پختہ دلیلیں ہیں کہ
عیسائیوں نے بھی انہیں تسلیم کر لیا حالانکہ یہ باتیں اس وقت بیان ہوئیں جب کہ رسول کریم صلی اللہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی