فضائل القرآن نمبر ۴۔ تمام کّتبِ الہامیہ میں سے صرف قرآن کریم کو ہی کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ قرآن کریم کی کتبِ سابقہ پر فضیلت کی آٹھویں دلیل

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
198
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ أَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ (نمبر (۴)
تمام گتپ الہامیہ میں سے صرف قرآن کریم کو ہی
کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے
قرآن کریم کی کتب سابقہ پر فضیلت کی آٹھویں دلیل
فرموده ۲۸/ دسمبر ۱۹۳۱ء بر موقعه جلسه سالانه قادیان دارالامان)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
جس مضمون کے متعلق میں نے اپنے خیالات کے اظہار کرنے کا کل اعلان کیا تھا وہ وہی
مضمون ہے جس کے متعلق پچھلے تین سال سے میں تقریر کر رہا ہوں۔اور جو کا مضمون
ہے۔یعنی قرآن کریم کو وہ کون سی فضیلتیں حاصل ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف انسانی بلکہ آسمانی
کتابوں پر بھی وہ فوقیت رکھتا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی مضمون براہین احمدیہ

199
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
میں شروع کیا تھا اور فرمایا تھا کہ تین سو دلائل اس کے متعلق پیش کروں گا۔میں نے اس کے متعلق غور
کیا ہے اور غور کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ واقعہ میں تین سو دلائل بیان کئے جا سکتے ہیں اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بتائے ہوئے علوم اور آپ کے لائے ہوئے نور سے
مستفیض ہو کر براہین احمدیہ کی اپنے فہم اور اپنے درجہ کے مطابق تشریح کی جاسکتی ہے۔تفسیر القرآن کا دیباچہ
براہین احمدیہ میرے نزدیک تفسیر القرآن کا دیباچہ ہے۔تفسیر القرآن لکھتے وقت پہلے جن
مضامین پر سیر گن بحث کرنی چاہئے انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے براہین احمدیہ
میں شروع کیا تھا دل چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس کی ظاہری تکمیل بھی ہو جائے۔باطنی
تکمیل تو اللہ تعالیٰ نے کر دی تین سو دلائل چھوڑ کئی لاکھ آسانی دلائل آپ نے پیش کر دیئے۔لیکن
جب آسمانی دلائل پیش ہو چکے تو ان ظاہری دلائل کو بھی پیش کر دینا سلسلہ کی بہت بڑی خدمت
ہوگی۔جی چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی کو توفیق دے تو وہ براہین احمدیہ کا ظاہری مقصد بھی پورا کر دے۔میں نے پہلے کچھ تمہیدی ریمارکس اس مضمون کے متعلق ۱۹۲۸ء میں بیان کئے تھے اور
۱۹۳۰-۱۹۲۹ء کی تقریروں میں چھ دلیلیں قرآن کریم کی افضلیت کے متعلق بیان کی تھیں اور
۱۹۳۰ء کے جلسہ کے موقع پر ساتویں دلیل بیان کرنے سے پہلے ہی لمبا وقت ہو گیا تھا اور ادھر مجھے
ضعف ہونے لگ گیا تھا۔اس وجہ سے اس تقریر کو جلد ختم کر دینا پڑا۔اس ساتویں دلیل کا ایک حصہ
ابھی باقی تھا۔اب میں اسے بیان کروں گا اور اس کے بعد آٹھویں دلیل شروع کروں گا۔ساتویں دلیل کا بقیہ حصہ
حصم
میں اس مضمون پر پچھلے سال بیان کر رہا تھا کہ قرآن کریم نہ صرف اس لحاظ سے محفوظ ہے کہ
کوئی انسانی ملاوٹ اس میں نہیں ہوئی بلکہ کوئی انسانی ملاوٹ اس میں ہو بھی نہیں سکتی۔گویا قرآن
کریم کو یہی فضیلت حاصل نہیں کہ باقی آسمانی کتابوں میں انسانی تصرف ہو چکا ہے مگر اس میں نہیں
ہوا بلکہ اس
کی یہ بھی فضیلت ہے کہ دوسری کتابوں میں انسانی تصرف ممکن ہے
مگر قرآن میں ممکن بھی

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
200
نہیں۔میں نے اس کے دو ثبوت پچھلے سال بیان کئے تھے اب میں تیسرا ثبوت اس امر کا کہ قرآن
کریم میں تبدیلی نہیں ہو سکتی بیان کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ قرآن کریم کلام اللہ ہے اور کلام اللہ میں
عقلاً انسانی تبدیلی ناممکن ہے۔شاید اکثر لوگ حیران ہوں کہ کلام اللہ تو باقی کتابیں بھی ہیں۔پھر
قرآن کو یہ خصوصیت کس طرح حاصل ہوئی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام پر جو کتاب نازل ہوئی وہ بھی
کلام اللہ تھی۔اسی طرح حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام اور دیگر انبیاء پر بھی خدا
تعالیٰ کا کلام نازل ہوا۔جب وہ بھی کلام اللہ ہے تو کیا وجہ ہے کہ ان میں تو نہ صرف تبدیلی ہوسکتی ہے
بلکہ ہوئی اور قرآن میں نہ ہوئی بلکہ نہیں ہوسکتی۔ایک ہی چیز میں یہ فرق کیوں ہے؟
میں ابھی بتاؤں گا کہ یہ حیرت در حقیقت درست نہیں اور یہ قرآن کریم کی افضلیت کا ایک
بہت بڑا ثبوت ہے کہ یہ کلام اللہ ہے۔اس وجہ سے قرآن نہ صرف غیر الہامی کتب سے افضل ہے یا
الہامی کتب کی موجودہ شکل سے ممتاز ہے۔بلکہ یہ اس کی ایسی فضیلت ہے کہ اس میں کبھی بھی کوئی
کتاب اس کی شریک نہیں ہوئی۔پہلی الہامی کتب کلام اللہ نہیں تھی
یہ ایک غلط خیال ہے کہ پہلی الہامی کتب بھی کلام اللہ تھیں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ موجودہ
توریت کلام اللہ نہیں بلکہ یہ ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام کو جو کتاب دی گئی تھی۔وہ بھی کلام اللہ نہ
تھی۔اسی طرح میرا یہ مطلب نہیں کہ موجودہ انجیل کلام اللہ نہیں۔یہ تو حضرت مسیح علیہ السلام پر نازل
ہی نہیں ہوئی مجھے یقین ہے کہ اگر حضرت
مسیح پر جو انجیل نازل ہوئی وہ موجود ہوتی تو بھی ہم یہی کہتے
کہ وہ کلام اللہ نہیں۔وہ کتاب اللہ ھی وہ مَا أُنزِلَ عَلَى الْمَسِیح تھی مر کلام اللہ ہی تھی۔اسی طرح
اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحف آج موجود ہوتے اور اگر حضرت نوح علیہ السلام کے صحف
آج موجود ہوتے اور اگر ایک لفظ بھی ان میں کسی انسان کا داخل نہ ہوتا تب بھی وہ کلام اللہ نہ
ہوتے۔ہاں کتاب
اللہ ہوتے۔قرآن کریم میں کلام اللہ کا لفظ تین جگہ استعمال ہوا ہے اور تینوں جگہ
قرآن کے متعلق ہی استعمال ہوا ہے اور قرآن ہی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ کلام اللہ ہے۔اول سورۃ تو بہ رکوع اول میں آتا ہے۔وَاِن اَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
201
فَأَجِرْهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلمَ اللهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ ، خدا
تعالی فرماتا ہے۔اے رسول ! اگر مشرکوں میں سے کوئی شخص تجھ سے پناہ مانگے تو تو اُسے پناہ دے۔حَتَّى يَسْمَعَ كَلام الله یہاں تک کہ تیری صحبت میں رہ کر وہ کلام اللہ سن لے۔ثُمَّ أَبْلِغْهُ
مَأْمَنَهُ پھر اسے امن کی جگہ پہنچا دو۔ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ۔یہ اس لئے حکم دیا گیا ہے
کہ وہ قوم دین کا علم نہیں رکھتی اور جب تک علم دین حاصل نہ کرے گی کس طرح دین سیکھ سکے گی۔گو
کفار کے ساتھ لڑائی ہے۔وہ تم سے جنگ کر رہے ہیں اور جنگ کی حالت میں غیر کو مارنے کا تمہیں
حق حاصل ہے لیکن چونکہ تم مذہبی پیشوا ہو اس لئے ہم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ حکومتوں کے دستور کے
خلاف اگر کوئی غیر قوم کا فرد تمہارے پاس آئے اور کلام اللہ سنا چاہے تو اُسے سناؤ۔اگر وہ نہ مانے
اور واپس جانا چاہے تو اسے واپس پہنچا دو اُسے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔دوسری جگہ آتا ہے۔افَتَطْمَعُونَ أَن يُؤْمِنُوا لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَسْمَعُونَ كَلمَ اللهِ ثُمَّ
يُحْرِفُونَهُ مِنْ بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ، فرمایا۔اے مسلمانو ! کیا تم اس بات کی امید
رکھتے ہو کہ وہ تمہاری باتیں مان لیں گے۔بعض صحابہ سمجھتے تھے کہ یہود ہماری باتیں مان لیں گے۔ان کے ساتھ مسلمانوں کی دوستیاں تھیں، تعلقات تھے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا تمہاری ایسی دوستی
ہے کہ وہ تمہاری بات مان لیں گے حالانکہ ان میں سے ایک جماعت آتی ہے۔قرآن سنتی ہے۔پھر
يُحْرِفُونَهُ مِنْ بَعْدِمَا عَقَلُوْهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ اس کا مفہوم سمجھنے کے بعد اور بات بنا لیتی ہے جو
جھوٹ ہوتی ہے۔حالانکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ جھوٹ بول رہے ہیں۔جب قرآن کے متعلق ان کا
یہ حال ہے تو تمہاری باتیں کہاں مان سکتے ہیں۔بعض نے یہاں کلام اللہ سے تو رات مراد لی ہے مگر رسول کریم سال بیا اینم کے زمانہ میں کون سے
ایسے یہودی علماء تھے کہ جن کی تحریف کوئی اثر رکھتی تھی۔معمولی درجہ کے لوگ تھے۔اگر کوئی سردار
تھا تو محلہ کے سردار سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا تھا۔اس لئے مدینہ کے یہود کو خیال بھی نہیں آسکتا تھا۔کہ اگر وہ تو رات کو بدل کر پیش کریں گے تو لوگ مان لیں گے۔وہ یہی کرتے تھے کہ رسول
کریم سیلم کی صحبت میں آتے۔قرآن کریم سنتے اور پھر بالکل جھوٹی باتیں جا کر بیان کرتے جیسا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور قادیان کے متعلق لوگ غلط بیانیاں کرتے تھے۔

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
202
فیروز پور کے علاقہ کے ایک شخص نے دوسروں سے بیان کیا کہ میں ایک دفعہ قادیان گیا تو مجھے مہمان
خانہ میں ٹھہرایا گیا۔ہمارے پہنچتے ہی معلوم ہوا کہ مرزا صاحب نے حلوہ بھیجا ہے اور کہا ہے کہ سب
مہمانوں
کو کھلا دو۔باقی سب مہمانوں نے تو کھا لیا لیکن میں نے موقع پا کر پھینک دیا۔کچھ دیر بعد
مرزا صاحب مجھے ساتھ لے کر فٹن میں سیر کو نکلے۔(اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ قادیان آیا ہی نہیں
تھا ) رستہ میں مجھ سے باتیں کرتے رہے اور کہا میں ہی خدا ہوں۔یہ سن کر میں نے لا حول پڑھا۔اس پر ان کا رنگ فق ہو گیا اور مولوی نورالدین صاحب کی طرف دیکھ کر کہنے لگے کیا اسے حلوہ نہیں
کھلایا تھا؟ مولوی صاحب کا بھی رنگ اُڑ گیا اور انہوں نے کہا میں نے تو حلوہ بھیج دیا تھا۔نہ معلوم کیا
بات ہوئی۔پھر میں وہاں سے بھاگ آیا۔جس مجلس میں اس نے یہ بات سنائی۔اسی میں ایک معزز
غیر احمدی بیٹھے تھے۔انہوں نے کہا۔یہ شخص بڑا ہی جھوٹا ہے۔میں خود قادیان سے ہو آیا ہوں اور یہ
وہاں گیا ہی نہیں۔وہاں تو یگہ چلنا بھی مشکل ہے۔فٹن اس کا باپ وہاں لے گیا تھا؟ اسی طرح وہ
لوگ کرتے۔کلام سنتے اور پھر کچھ کا کچھ جاکر دوسروں سے بیان کرتے۔اس بات کا ثبوت کہ یہ
انہی کے متعلق ہے یہ ہے کہ اگلی آیت میں آتا ہے۔وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا
وَإِذَا خَلا بَعْضُهُمْ إِلى بَعْضٍ قَالُوا الْحَدِثُونَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللهُ عَلَيْكُمْ
لِيُعَاجُوكُمْ بِهِ عِنْدَ رَبِّكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ کے وہ مسلمانوں کے پاس آکر کہتے ہیں ہم
تو ایمان لے آئے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تحریف کرنے والے بھی رسول کریم سنی لی لی پور کے
زمانہ کے لوگ تھے جو قرآن سن کر دوسروں کے سامنے جھوٹ بولتے اور کہتے کہ اس نے یوں کہا
ہے، ووں کہا ہے۔پھر اس جگہ فرماتا ہے۔يَسْمَعُونَ كَلام الله کلام اللہ سنتے ہیں مگر یہودی
کوئی کتاب نہیں سنتے تھے بلکہ پڑھتے تھے اور اس میں فقرے داخل کرنے والاسن کر نہیں بلکہ پڑھ
کر داخل کر سکتا ہے۔اگر بائیمیل مراد ہوتی تو يَقرَ ونَ آتا کیونکہ بائیبل تو وہ لوگ پڑھا کرتے
تھے۔پس یہاں تو رات کا نہیں بلکہ قرآن کا ذکر ہے اور مراد یہ ہے کہ مسلمانوں سے سن کر اور سمجھ کر
ایسے رنگ میں بیان کرتے ہیں کہ لوگ مخالفت میں بڑھیں۔تیسری آیت سورۃ فتح رکوع ۲ کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔سَيَقُولُ الْمُخَلَّفُونَ إِذَا
انْطَلَقْتُم إِلى مَغَانِمَ لِتَأْخُذُوهَا ذَرُونَا نَتَّبِعُكُمْ يُرِيدُونَ أَنْ تُبَدِّلُوا كَلمَ

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
203
اللہ کے فرمایا وہ لوگ جن کو پیچھے چھوڑا گیا ہے۔جب تم جنگ کو جاتے ہو اور وہ سمجھتے ہیں کہ فتوحات
حاصل ہونگی اور غنیمتیں ملیں گی تو کہتے ہیں ہمیں بھی ساتھ لے چلو۔وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح خدا
کے کلام کو بدل دیں۔اگر تم ان کو ساتھ لے جاؤ گے تو وہ کہیں گے دیکھو انہوں نے خدا کے کلام کو
بدل دیا ہے۔جس میں کہا گیا تھا کہ یہ نہیں جائیں گے اور اگر نہ لے جاؤ گے تو کہیں گے یہ حریص
ہیں۔سب کچھ خود ہی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔غرض قرآن میں کلام اللہ کا لفظ تین جگہ آیا ہے اور تینوں جگہ قرآن کریم کے متعلق ہی
استعمال ہوا ہے۔کسی اور کتاب کے متعلق نہیں۔اس لئے عقلاً یہی کہا جائے گا کہ قرآن ہی حلام
اللہ ہے اور ہمارا کوئی حق نہیں کہ ہم بلا دلیل یہ خیال کریں کہ قرآن کریم کے سوا کوئی اور آسمانی کتاب
بھی کلام اللہ کے نام کی مستحق ہے۔حضرت موسی علیہ السلام کی کتاب کا نام کلام اللہ نہیں رکھا گیا
پھر اس کو ہم کلام اللہ کیسے کہہ سکتے ہیں۔خصوصا جب کہ میں آئندہ ثابت کروں گا کہ تاریخی بھی ان
میں سے کوئی کتاب کلام اللہ نہیں۔قرآن کریم میں انبیاء کو کلمہ کہا گیا ہے۔الہامات کو کلمات کہا گیا ہے بلکہ کلمات اللہ بھی کہا گیا
ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ كَلَّمَ اللهُ مُوسی تعلیمات موسیٰ سے خدا نے خوب اچھی طرح کلام کیا
لیکن باوجود اس کے حضرت موسیٰ کی کتاب جس کا بہت سی جگہ قرآن کریم میں ذکر آیا ہے اسے کلام
اللہ نہیں کہا گیا۔جیسا کہ فرمایا نَبَدَ فَرِيقٌ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ كِتَبَ اللهِ وَرَاءَ
ظُهُورِهِمْ كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ یعنی وہ لوگ جن کو کتاب اللہ دی گئی تھی انہوں نے اسے اپنی
پیٹھوں کے پیچھے ڈال دیا گویا کہ انہیں علم ہی نہیں۔پس صاف معلوم ہوتا ہے کہ کتاب اللہ اور کلام
اللہ میں فرق ہے۔کتاب اللہ ہر اس کتاب کو جس میں خدا کی باتیں ہوں کہا جاسکتا ہے لیکن کلام اللہ
ہر ایک کو نہیں کہا جاسکتا۔دوسری الہامی کتابوں کو کتاب اللہ کہا گیا ہے اور کتاب اللہ کا لفظ قرآن کے
متعلق بھی موجود ہے مگر دوسر الفظ کلام اللہ صرف قرآن کے لئے استعمال کیا گیا ہے کسی اور کے لئے
نہیں۔یہ فرق ہے اور یہ بغیر حکمت کے نہیں۔

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
204
وحی الہی کی مختلف اقسام
اس فرق کو سمجھنے کے لئے یادرکھنا چاہئے کہ انبیاء کی وحی کئی قسم کی ہوتی ہے۔(۱) ایک وہ وجی
ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے الفاظ میں کانوں میں پڑتی ہے اور زبان پر جاری ہوتی ہے۔مثلاً خدا تعالیٰ
نے رسول کریم ملی ایام کو سنایا۔الْحَمدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمینَ۔یہ الفاظ کان میں آواز کے طور پر
پڑے اور زبان پر جاری ہوئے۔اس آیت کا اہل، ح، م، داور ان کی اعراب سب خدا تعالیٰ کے
بتائے ہوئے ہیں۔یہ نہیں کہ خدا تعالیٰ نے ایک مضمون رسول کریم سنتی ای یتیم کے دل میں ڈال دیا
بلکہ ہر حرف اور ہر لفظ خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے۔یہ وحی سب انبیاء پر نازل ہوئی۔(۲) دوسری وحی رویا اور کشوف ہیں۔یہ الفاظ میں نہیں بلکہ نظاروں میں ہوتی ہے۔مثلاً
رسول کریم صلی السلام جب اُحد کی جنگ میں تشریف لے جانے لگے تو آپ نے دیکھا کہ آپ کی تلوار
کی دھار ٹوٹ گئی ہے اور دیکھا کہ ایک گائے ذبح کی جارہی ہے۔آپ نے فرمایا تلوار کی شکستگی سے
مراد فتح ہے جو مشتبہ ہوگی اور گائے کے ذبح ہونے سے مراد یہ ہے کہ کچھ احباب شہید ہو نگے۔یہ وحی
بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی مگر فرق یہ ہے کہ پہلی وحی الفاظ میں تھی اور یہ نظارہ میں ہے اور نظارہ
بیان کرتے وقت اپنے الفاظ بیان کرنے پڑتے ہیں۔بالکل ممکن ہے کہ اس بیان میں کچھ اونچ نیچ
ہو جائے۔اور
(۳) تیسری وحی خفی ہوتی ہے جو الفاظ میں نازل نہیں ہوتی نہ نظارہ دکھایا جاتا ہے بلکہ تفہیم اور
انکشاف کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔دل میں ایک خیال پیدا ہوتا ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی دل میں ڈالا
جاتا ہے کہ یہ تمہارا خیال نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ڈالا گیا ہے اور الفاظ اس کو خود بنانے پڑتے
ہیں۔یہ سب سے ادنیٰ درجہ کی وحی ہے۔اس سے بڑھ کر رویا اور کشف کی وحی ہوتی ہے مگر اس میں
تاویل کی ضرورت ہوتی ہے اور تاویل میں غلطی کا احتمال ہوتا ہے لیکن پہلی وحی جو الفاظ میں ہوتی
ہے اس میں غلطی کا کوئی احتمال نہیں ہوتا۔یہ سب اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے۔اب اگر ایک نبی اپنی تمام وحی کو ایک کتاب میں جمع کر دے جس میں وحی کلام بھی ہو۔اور وحی
کشف ورڈ یا بھی ہو اور وحی خفی بھی نبی کے اپنے الفاظ میں ہو تو اسے ہم کتاب اللہ تو کہہ سکتے ہیں

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
205
لیکن ہم اسے کلام اللہ نہیں کہ سکتے کیونکہ وہ سب کی سب کلام اللہ نہیں بلکہ اس میں ایک حد تک کلام
بشر بھی ہے گو مضمون سب کا سب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اس وجہ سے وہ کتاب کتاب اللہ
اب اس فرق کو مد نظر رکھ کر دیکھ لو۔دنیا کی کوئی کتاب خواہ کسی قوم کی ہو اور کس قدر ہی شد و نڈ
کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کی جاتی ہو کلام اللہ نہیں ہو سکتی کیونکہ ایک بھی ایسی کتاب نہیں نہ
موجودہ صورت میں اور نہ اس صورت میں جس طرح کسی نبی نے دی تھی کہ اس کے تمام کے تمام
الفاظ خدا تعالی کے ہوں۔اس میں بعض الفاظ خدا تعالیٰ کے ہونگے بعض نظارے ہو نگے اور بعض
مفہوم بیان کئے گئے ہونگے۔اگر آج ہم تو رات سے ان زوائد کو نکال دیں جو یہودیوں نے اپنی
طرف سے ملا دیئے ہیں۔مثلاً اس میں لکھا ہے کہ۔سوخداوند کا بندہ موسی خداوند کے حکم کے موافق موآب کی سرزمین میں مر گیا اور اس
نے اسے موآب کی ایک وادی میں بیت فغور کے مقابل گاڑا ہو کے
تب بھی تو رات کلام اللہ نہ ہوگی کیونکہ اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ۔اس وقت خداوند کا فرشتہ ایک بوٹے میں آگ کے شعلے میں اس پر ظاہر ہوا۔اس
نے نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک بوٹا آگ میں روشن ہے اور وہ جل نہیں جاتا۔یہی حال حضرت عیسی اور باقی انبیاء کی کتابوں کا ہے۔پس اگر ان کتب میں سے ہم ان زوائد
کو نکال بھی دیں جو بعد میں لوگوں نے داخل کر دیئے ہیں تو بھی حضرت موسی کی کتاب اس وقت
جب کہ حضرت موسی نے اسے ترتیب دیا اور حضرت عیسی کی کتاب اس وقت جب کہ حضرت عیسی
نے اسے بیان کیا اور وید جب کہ وہ نازل ہوئے کلام اللہ نہ تھے۔اگر دوسروں کی باتیں ان میں نہ
تھیں تو رسولوں کی اپنی باتیں تو ضرور تھیں۔غرض اپنی سلامتی کے زمانہ میں بھی وہ کلام اللہ نہیں تھیں۔یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ کیا فضیلت ہے۔اگر حضرت موسیٰ چاہتے تو وہ بھی کلام اللہ کو الگ جمع
کر سکتے تھے۔اگر تورات سے حضرت موسیٰ کا کلام اور انجیل سے حضرت عیسی کا کلام نکال لیا جائے
تو کیا یہ کتابیں قرآن کریم کے برابر ہو جائیں گی؟ میں کہوں گا نہیں کیونکہ اگر حضرت موسئی ایسا کر
سکتے تو کیوں نہ کر دیتے۔اگر حضرت موسی کے لئے ممکن ہوتا کہ الفاظ والی وحی کو الگ کر کے کتاب بنا

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
206
دیتے تو کیوں نہ کر دیتے؟ اسی طرح اگر حضرت عیسی کے لئے ممکن ہوتا تو وہ بھی کیوں نہ کر دیتے۔یہ
فضیلت صرف رسول کریم صلی ہی ہم کو ہی حاصل ہے کہ ساری کی ساری شریعت آپ کو وحی کے الفاظ
میں عطا ہوئی۔باقی سب انبیاء کی کتب میں کچھ کلام الہی تھا کچھ نظارے تھے اور کچھ مفہوم جسے
انہوں نے اپنے الفاظ میں بیان کیا۔اگر وہ نظاروں اور مفہوم کے حصہ کو علیحدہ کر دیتے تو ان کی
کتابیں نامکمل ہو جاتیں کیونکہ ان کا سارا دین کلام اللہ میں محصور نہیں۔کچھ رویا اور کشوف ہیں
اور کچھ وحی خفی کے ذریعہ سے تھا۔اگر وہ کلام اللہ کو الگ کرتے تو ان کا دین ناقص رہ جاتا۔برخلاف
اس کے قرآن کریم میں سب دین آگیا ہے اور کلام اللہ میں ہی سب دین محصور ہے۔پس قرآن
کے سوا اور کسی نبی کی کتاب
کا نام کلام اللہ ہو ہی نہیں سکتا۔یہ نام صرف قرآن کریم کا ہی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو اکمل بنانا تھا اسلام کو اکمل دین اور
قرآن کو آخری کلام بنانا تھا اس لئے ضروری تھا کہ اسے ایسا محفوظ بنا تا کہ کوئی مطلب فوت نہ ہو
اور اس کی ایک ہی صورت تھی اور وہ یہ کہ عالم الغیب خدا کے الفاظ میں سب کچھ بیان ہو۔رؤیا اور
کشوف میں جھگڑے اور اختلاف پڑ جاتے ہیں۔اس لئے شریعت اسلامیہ کو خدا تعالیٰ نے اپنے
الفاظ میں اُتار کر اس کا نام کلام اللہ رکھا اور کہہ دیا کہ اس کے سب الفاظ خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہیں۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم کے سوا اور کوئی ایسی کتاب نہیں جس کے الفاظ سے نئے نئے
مضامین نکلتے چلے آئیں۔صرف قرآن کریم ہی وہ کتاب ہے جس کے مطالب کبھی ختم نہیں
ہوتے۔رات دن قرآن کریم کو پڑھو۔قرآن کے حقائق کبھی ختم نہ ہونگے۔اس کی حکمتیں نکلتی چلی
آتی ہیں اور ہر لفظ پر حکمت معلوم ہوتا ہے۔پرانے زمانہ کی کہانیوں میں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک
تھیلی ہوتی تھی جس میں سے ہر قسم کے کھانے نکلتے آتے تھے مگر یہ تو وہمی اور خیالی بات تھی۔قرآن کریم واقع میں ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔اس کی جگہ دوسری کتب میں یہ بات
نہیں۔مثلاً مسیحی وغیرہ خود اقرار کرتے ہیں کہ اصل عبارتوں میں غلطیاں ہوگئی ہیں۔میرا یہ مطلب
نہیں کہ پہلے انبیاء پر کلام اللہ نازل نہیں ہوتا تھا بلکہ یہ ہے کہ ان کا سب دین اور سب کتاب کلام
اللہ میں محصور نہ ہوتے تھے۔

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
پہلی کتب میں بگاڑ پیدا ہونے کی وجہ
207
اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ پہلی کتب کے بگڑنے کا موجب بھی یہی ہوا کہ وہ کلام اللہ
نہ تھیں۔چونکہ ان میں خود انبیاء کی تشریحات اور رویا اور کشوف اور تفہیمات ان کے الفاظ میں ہوتے
تھے اس لئے لوگوں کے دلوں میں حفاظت کا اس قدر گہر ا خیال نہیں ہوسکتا تھا۔جب حضرت موسیٰ
کے صحابیوں نے دیکھا کہ حضرت موسی پر وحی ہوئی جو انہوں نے لکھوا دی اور ساتھ ہی اپنا رؤیا اور
کشف بھی لکھا دیا۔ساتھ ہی یہ بھی لکھوا دیا کہ مجھے یہ خیال آیا جو الہامی خیال ہے تو ایسی باتوں سے
ان کو جرات ہوئی کہ جو بات تو ریت سے انہیں سوجھتی اسے بھی اس میں داخل کر دیتے اور وہ خیال
کرتے کہ اگر ہم نے اپنی تفہیم بطور یادداشت لکھ دی تو کیا حرج ہوا اور چونکہ ہر شخص اپنی تفہیم کو صحیح
سمجھتا ہے۔اس لئے وہ اسے خدائی امر ہی سمجھتے تھے۔اس طرح وہ کتب بگڑ گئیں۔حالانکہ اگر وہ
سمجھتے تو نبی کی تفہیم الہامی ہونے کی وجہ سے کتاب کا حصہ تھی مگر ان
کی نہیں بلکہ اگر کسی دوسرے کی
الہامی تفہیم بھی ہوتب بھی وہ پہلے نبی کی تفہیم کی طرح اس کتاب کا حصہ نہیں کہلا سکتی۔اس کے مقابلہ
میں رسول
کریم صلی نیلم کے صحابہ نے دیکھا کہ جب وہ آپ کے پاس آتے تو آپ فرماتے۔آج
خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ وحی ہوئی ہے۔صحابہ کہتے لکھ لیں۔آپ فرماتے لکھ لیا جائے۔پھر فرماتے
یہ کشف ہوا ہے یہ رویا تھی۔آپ اس کا مفہوم بیان فرماتے اور کہتے یہ وحی میں نہ لکھا جائے۔جب
صحابہ دیکھتے کہ رسول کریم سا نہ ہی ہم خود بھی وحی میں کچھ نہیں بڑھا سکتے تو وہ سمجھتے کہ ہم کس طرح اس
میں کچھ داخل کر سکتے ہیں۔رسول
کریم صلی ہم اپنی طرف سے تو الگ رہا خدا تعالیٰ کی دوسری وحی کو
جورڈ یا اور کشف کی شکل میں ہوتی یا جس کے ذریعہ کوئی مفہوم دل میں ڈالا جاتا وہ بھی اس میں شامل
نہ کرتے تو ہم کس طرح اس وحی میں کچھ شامل کر سکتے ہیں لیکن پہلے انبیاء چونکہ اپنی تشریحات ، رویا،
کشوف اور تفہیمات اپنے الفاظ میں درج کرتے تھے اس لئے ان کے پیروؤں کو اپنی تفہیمات درج
کر دینے کی بھی جرات ہو گئی۔محققین بائیبل کا بھی یہی خیال ہے کہ صحف قدیمہ میں جو اضافہ ہوا ، وہ اس طرح ہوا کہ جو
بات کسی کو سو جبھی وہ اس نے اس میں لکھ دی لیکن قرآن کریم چونکہ خالص کلام اللہ ہے۔رسول

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
208
کریم سنی ہی ہم اپنے دوسرے الہامات یا کشوف یار و یا یا تفہیم اس میں داخل ہی نہ کرتے تھے جس کا
اثر صحابہ پر گہرا پڑا اور وہ محسوس کرتے تھے کہ اس کتاب میں کوئی اور بات نہیں ہونی چاہئے حتی کہ
طرز تحریر اور وقف تک کو انہوں نے محفوظ رکھا اور اس طرح بوجہ کلام اللہ ہونے کے قرآن کریم
ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو گیا۔یہ امر کہ قرآن کریم کے کلام اللہ ہونے کا اثر اس کے تبدیل نہ ہونے پر خاص طور پر پڑا ہے
مخالفوں تک نے تسلیم کیا ہے۔چنانچہ سرولیم میورلکھتا ہے۔A similar guarantee existed in the feelings of the
people at large, in whose soul no principle was
more deeply rooted than an awful reverence for
the supposed word of God۔یعنی قرآن کریم کے محفوظ رہنے کی یہ بھی گارنٹی ہے کہ ہر مسلمان کے دل میں یہ بات نقش تھی
کہ قرآن کا ہر شوشہ اور ہر لفظ خدا کی طرف سے ہے۔دوسرا فائدہ کلام اللہ کے اس طرح جمع کرنے کا یہ ہوا کہ اس میں تاریخ اور تفہیم آہی نہیں سکتی۔مثلاً قرآن میں یہ نہیں لکھا۔کہ میں فلاں جگہ گیا اور وہاں یہ الہام ہوا بلکہ اس کی عبارت اس طرح
چلتی ہے کہ ہر لفظ بتاتا ہے کہ وہ اللہ کی طرف سے ہے۔اس لئے بندہ اس میں کوئی اور کلام داخل ہی
نہیں کر سکتا اور اگر کرے تو بالکل بے جوڑ معلوم ہوگا لیکن پہلی کتب میں چونکہ تفہیم بھی درج تھی اس
لئے کسی کا تفہیم کو درج کرنا غلطی کو ظاہر نہیں ہونے دیتا تھا۔کلام اللہ کے نام میں منفرد کتاب صرف قرآن کریم ہے
غرض قرآن کریم کلام اللہ کے نام میں منفرد ہے۔جس طرح کعبہ بیت اللہ کے نام میں
دوسرے بیوت سے منفرد ہے۔خدا تعالیٰ نے خانہ کعبہ کو بیت اللہ قرار دیا ہے اور قرآن کو کلام اللہ
قرار دیا ہے۔کعبہ کو بھی یہ نام اس لئے دیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم سے بنوایا تھا۔اگر دوسرے
مقامات کو بھی خدا تعالیٰ بنواتا تو وہ منسوخ نہ ہوتے۔چونکہ دوسرے گھروں نے منسوخ ہونا تھا اس

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
209
لئے انہیں یہ نام نہ دیا گیا۔اسی طرح قرآن کریم نے بھی چونکہ ہمیشہ قائم رہنا تھا، اسے بھی کلام اللہ
کی صورت میں نازل کیا گیا اور اسے یہ نام دیا گیا تا کوئی اپنا کلام اس میں داخل نہ کر سکے۔اگر کوئی کہے کہ آپ تو کہتے ہیں قرآن میں ساری شریعت موجود ہے مگر یہ درست نہیں کیونکہ
قرآن بھی سنت اور حدیث کا محتاج ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ سنت کا مفہوم یہ ہے کہ قرآن میں جو
باتیں آئی ہیں رسول کریم مایا تم نے ان پر عمل کر کے دکھا دیا اور احادیث رسول کریم میں یہ ایم کی
تفہیمات ہیں جو قرآن سے ہی حاصل ہوئیں کوئی زائد شئے نہیں۔خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے وَمَا
يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحَى يُوخى كه محمد رسول اللہ سی پیہم دین کی کوئی بات اپنی
طرف سے نہیں کہتے بلکہ جو کچھ بتاتے ہیں وحی الہی سے بتاتے ہیں۔پس حدیث میں جو کچھ ہے وہ
قرآن ہی کی تشریح اور تفہیم ہے۔قرآن کریم کی افضلیت کی آٹھویں دلیل
اب میں قرآن کریم کی فضیلت کی آٹھویں دلیل بیان کرتا ہوں جو یہ ہے کہ ہر کلام جو نازل
ہوتا ہے، اس کی عظمت اور افضلیت اس لانے والے کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہے جس کے ذریعے وہ
آتا ہے کیونکہ پیغامبر پیغام کی حیثیت سے بھیجے جاتے ہیں۔مثلاً ایک بادشاہ جس نے اپنے کمرہ کی
صفائی کرانی ہے وہ چوبدار سے کہے گا کہ صفائی کرنے والے کو بلا ؤ لیکن اگر اسے یہ کہنا ہوگا کہ فلاں
بادشاہ کو ملاقات کے لئے بلاؤ تو چو ہدار سے نہیں کہے گا بلکہ وزیر سے کہے گا اور وہ یہ پیغام پہنچائے
گا کہ بادشاہ کی خواہش ہے کہ آپ سے ملاقات کریں۔غرض پیغام کی افضلیت پیغامبر کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے۔سفراء جو بادشاہوں کے خطوط لے
کر جاتے ہیں ان کے متعلق بھی یہ دیکھا جاتا ہے کہ بلند پایہ رکھنے والے ہوں۔اسی طرح اعلیٰ درجہ کے کلام کو سمجھانے کے لئے اعلیٰ درجہ کے علم کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر
کوئی کتاب علمی لحاظ سے بہت بلند مرتبہ رکھتی ہو تو اس کو پڑھانے والے کے لئے بھی اعلی تعلیم کی
ضرورت ہوگی۔ایم۔اے کے طلباء کو پڑھانے والا معمولی قابلیت کا آدمی نہیں ہوسکتا۔اگر کسی جگہ
کوئی پرائمری پاس پڑھانے کے لئے بھیجا جائے تو سمجھا جائے گا کہ ابتدائی قاعدہ پڑھایا جائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی