فضائل القرآن نمبر ۴۔ تمام کّتبِ الہامیہ میں سے صرف قرآن کریم کو ہی کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ قرآن کریم کی کتبِ سابقہ پر فضیلت کی آٹھویں دلیل
حصہ 2
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
210
اگر انٹرنس پاس بھیجا جاتا ہے تو سمجھا جائے گا کہ چوتھی پانچویں جماعت کو پڑھائے گا۔اگر گر یجو یٹ
بھیجا جاتا ہے تو نویں دسویں کو پڑھائے گا اور اگر مشہور ڈگری یافتہ بھیجا جائے تو سمجھا جائے گا کہ بڑی
جماعتوں کے لئے ہے۔اسی طرح الہامی کتاب لانے والے کی شخصیت سے بھی کتاب کی افضلیت
یا عدم افضلیت کا پتہ لگ جاتا ہے لیکن اگر خود کتاب ہی اس کی افضلیت ثابت کر دے تو یہ اور بھی
اعلیٰ بات سمجھی جائے گی کہ اس نے اس شق میں بھی خود ہی ثبوت دے دیا اور کسی اور ثبوت کی محتاج نہ
ہوئی۔غرض چونکہ اس انسان کے چلن کا جس پر کتاب نازل ہوئی ہو کتاب کی اشاعت پر خاص اثر
پڑتا ہے اس لئے وہی کتاب کامل ہو سکتی ہے جو اس کے کریکٹر کو نمایاں طور پر پیش کرے تاکہ لوگ
اس کے منبع کی نسبت شبہ میں نہ رہیں۔پس یہ ثابت کرنے کے لئے کہ قرآن کا منبع مشتبہ نہیں بلکہ اعلیٰ
درجہ کی زبان پر جاری ہوا ہے۔یہ ضروری ہے کہ قرآن ثابت کرے کہ اس کے لانے والا ایک
مقدس اور بے عیب انسان تھا کیونکہ جب تک یہ ثابت نہ ہو باوجود کتاب کے کامل و افضل ہونے
کے انسان کے دل میں ایک شبہ رہتا ہے کہ نہ معلوم اس کا لانے والا کیسا انسان تھا اور دوسرا شبہ یہ رہتا
ہے کہ نہ معلوم اس کتاب نے اس کے پہلے مخاطب پر کیا اثر کیا۔اگر اس پر اچھا اثر نہیں کیا تو ہم پر کیا
اثر کرے گی اور اگر اس نے اپنے پہلے مخاطب کو فائدہ نہیں پہنچایا تو ہمیں کیا پہنچا سکے گی۔پس کتاب
کی افضلیت پر بحث کرتے ہوئے ہمیں کتاب لانے والے کے اخلاق پر اور لانے والے کی
افضلیت پر بحث کرتے ہوئے اس کے پیش کردہ خیالات پر ضرور بحث کرنی ہوگی۔قرآن کریم کو یہ فضیلت بھی دوسری کتب پر حاصل ہے یعنی اس کا لانے والا انسان دوسرے
انسانوں سے خواہ وہ کوئی ہوں افضل ہے اور مزید افضلیت یہ ہے کہ قرآن کریم اس دلیل کے محفوظ
رکھنے میں کسی دوسرے کا محتاج نہیں ہے۔اس دلیل کو بھی خود اس نے ہی محفوظ کر دیا ہے یہاں تک
کہ میور جیسا متعصب انسان بھی لکھتا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے حالات کا بہترین منبع قرآن
ہے۔اس موقع پر وہ حضرت عائشہ کا یہ قول نقل کرتا ہے کہ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرآن لا یعنی
رسول کریم ستی تھا کہ نیم
کے اخلاق کے متعلق قرآن کو دیکھ لو۔آپ کے تمام اخلاق قرآنی معیار کے
مطابق تھے۔پس قرآن کریم یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس نے کم از کم ایک شخص اپنے معیار کے مطابق
پیدا کر لیا ہے اس لئے ہم اس کی تعلیم کے متعلق یہ شبہ نہیں کر سکتے کہ (۱) وہ قابل عمل نہیں (۲) یا یہ کہ
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
211
اس نے اپنے لانے والے کی اصلاح نہیں کی تو دوسروں کی کیا کرے گا؟ کیونکہ محمد سلیم نے اس
پر عمل کیا اور اعلیٰ درجہ کے انسان بن گئے۔پس کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ قرآن نے لانے والے کو کیا
فائدہ پہنچایا کہ ہمیں پہنچائے گا۔میں نے جو یہ بتایا ہے کہ الہامی کتاب کی افضلیت کی یہ بھی دلیل ہے کہ اس کا لانے والا
دوسروں سے افضل ہو یہ بھی قرآن خود ہی بیان کرتا ہے۔اس دلیل کا خلاصہ یہ ہے کہ نبی کی پہلی
زندگی بھی پاک اور کامل ہونی چاہئے اور دعوئی کے بعد کی زندگی بھی مطابق وحی ہونی چاہئے۔پہلی
زندگی کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَن تُؤْمِنَ
حَتَّى نُوثى مِثْلَ مَا أُوتِى رُسُلُ اللهِ اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَه سَيُصِيبُ
الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِنْدَ اللهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ فَمَنْ يُرِدِ اللهُ
أن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ، وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا
حَرَجًا كَأَنَّمَا يَضَعُدُ فِي السَّمَاءِ كَذلِكَ يَجْعَلُ اللهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ
لا يُؤْمِنُونَ " فرمایا ان لوگوں کے سامنے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کوئی نشان پیش کرتا ہے تو
کہتے ہیں ہم کبھی نہیں مانیں گے جب تک ہمیں وہی کچھ نہ ملے جو اللہ کے رسولوں کو ملا یعنی وحی
اور الہام۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا ہر ایک پر وحی رسالت نازل کی جائے۔اللہ تعالیٰ خوب جانتا
ہے کہ کسے رسول بنانا چاہئے۔وہ اس کے احوال، اس کے افکار اور اس کے عادات دیکھتا ہے۔جو
سب سے اعلیٰ ہوا سے رسالت کا منصب دیتا ہے۔تم جو یہ کہتے ہو کہ تمہیں بھی وہی کچھ ملنا چاہئے جو
رسولوں کو ملتا ہے۔کیا تم اپنی حالت کو نہیں دیکھتے۔تم تو گندے ہو اور گندوں کو ذلت ہی ملا کرتی
ہے۔رسالت تو بہت بڑی عزت ہے۔یہ پاک اور اعلی پایہ کے انسان
کو ملتی ہے تم کو تو تمہارے
مکروں کی وجہ سے عذاب ملے گا۔اللہ جس کو ہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول
دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ کر دیتا ہے۔وہ نیک کام کرتے وقت یوں
محسوس کرتا ہے کہ گویا پہاڑ پر چڑھ رہا ہے۔جو لوگ ایمان نہیں لاتے اللہ تعالیٰ اسی طرح ان سے
سلوک کرتا ہے۔اس میں بتایا کہ (۱) رسول بناتے وقت اللہ تعالیٰ اس آدمی کو دیکھتا ہے کہ وہ کیسا ہے۔پس
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
212
مجرموں کو رسالت نہیں مل سکتی۔انہیں تو ذلت ملے گی۔رسالت تو بڑی بھاری عزت ہے۔(۲) جو
رسول بنتا ہے وہ پہلے بھی اللہ کا فرمانبردار ہوتا ہے۔الہی احکام کی فرمانبرداری اس کی طبیعت میں
داخل ہوتی ہے اور نیک تحریکوں کو قبول کرنے میں وہ پیش پیش ہوتا ہے۔یه گو یا قرآن نے گر بتایا کہ انبیاء کی پہلی زندگی اعلیٰ ہونی چاہئے۔بیشک ایک ایسا شخص ولی ہو
سکتا ہے جو ایک زمانہ تک عیوب میں مبتلا رہا ہو اور بعد میں اس نے توبہ کر لی ہو لیکن نبوت کے لئے
ضروری ہے کہ پہلے ہی خاص طور پر اعلیٰ درجہ کی طہارت اسے حاصل ہو۔(۲) اور نبوت کی زندگی
کے متعلق فرمایا فَالَّذِيْنَ عِنْدَ رَبِّكَ يُسَبِّحُونَ لَهُ بِأَلَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُمْ لَا يَسْتَمُونَ "
جن لوگوں کو خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے۔وہ رات دن اپنے اعمال سے دنیا کو بتاتے ہیں کہ خدا
پاک ہے یعنی انہیں جس قدر قرب عطا ہو، اس قدر وہ فرمانبردار ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح اپنے
ہر عمل سے ظاہر کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ خدا نے یونہی انہیں نہیں چنا۔گویا وہ اپنے اعمال
سے خدا تعالیٰ کی پاکیزگی ظاہر کرتے ہیں اور اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ خدا نے غلط انتخاب نہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے پہلے کی یا کیز وزندگی
اب سوال یہ ہے کہ کیا رسول کریم ملی ایتم کی ذات کے متعلق بھی اس عام قاعدہ کے پورا
ہونے کا کہیں ذکر ہے؟ سو اس امر کے متعلق کہ رسول کریم ملایا ہی نہ کی دعوئی سے پہلی زندگی بالکل
پاک اور بے عیب تھی۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُل لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَلوتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا
آذر یكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مَنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ سے فرمایا اے محمد (
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان سے کہہ دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں یہ کتاب پڑھ کر تمہیں نہ سنا تا یعنی
اگر اللہ چاہتا تو کتاب ہی نہ بھیجتا اور نہ تمہیں اس تعلیم سے آگاہ کرتا۔تمہیں علم ہے کہ میری زندگی
کیسی پاکیزہ گذری ہے۔معمولی عمر نہیں بلکہ چالیس سال کا لمبا عرصہ۔تم اسے جانتے ہو اور اس پر
کوئی عیب نہیں لگا سکتے۔پھر کس طرح خیال کر سکتے ہو کہ اب میں نے جھوٹ بنالیا۔یہ پہلی زندگی
کے متعلق رسول کریم ملی ایام کا اعلان ہے اور کفار کے مقابلہ میں اعلان ہے جس کا وہ انکار نہیں کر
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
سکتے تھے۔213
رسول کریم این ایم کی اتباع میں خدا تعالیٰ کا قرب
نبوت کی زندگی کے متعلق ہم قرآن کریم میں لکھا ہوا دیکھتے ہیں کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي
رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ ها یہ رسول اس بات کا اعلیٰ نمونہ ہے کہ قرآن نے اس کی زندگی پر کیا
اثر کیا اور یہ کسی ایک قوم یا ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے نمونہ ہے۔جس کی انہیں
پیروی کرنی چاہئے۔ممکن ہے کوئی کہے کہ باقی انبیاء بھی ایسے ہی ہو نگے۔اس لئے قرآن کی ایک اور
آیت میں پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونى
يُحببكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ لا یعنی اے
محمد (صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ) تو ان سے کہہ دے ( یہ الفاظ بھی رسول کریم صلی نے یتیم کی کتنی شان بلند کا اظہار کرتے
ہیں۔خدا تعالیٰ اپنی طرف سے نہیں کہتا بلکہ رسول کریم صلی ای ایم کے منہ سے کہلواتا ہے تا کہ دنیا کے
لئے ایک چیلنج ہو۔گو یا اللہ تعالیٰ نے دنیا کو ایک چیلنج دیا اور کہا ان سے کہو ) اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت
رکھتے ہو اور تمہارے دل میں تڑپ ہے کہ اس کے محبوب بن جاؤ تو آؤ میں تمہیں ایسا گر بتاؤں کہ تم
عاشق ہو کر معشوق بن جاؤ اور وہ یہ ہے کہ فَاتَّبِعُونِی جس طرح میں کام کرتا ہوں تم بھی کرو۔یہاں
أطِيعُونِی نہیں فرمایا بلکہ فاتبعونی فرمایا ہے یعنی اگر تم اللہ تعالیٰ کے محبوب بننا چاہتے ہو تو جیسے
محمد رسول اللہ سی سی پر عمل کر رہے ہیں ویسے ہی تم بھی کرو۔یہ نہیں فرمایا کہ محمدرسول اللہ لا ہے کہ ہم جوحکم
دیں اس
کی تعمیل کرو۔اس جگہ اتباع کا لفظ ہے جس کے معنی قیفی اثرہ“ کے ہوتے ہے یعنی اس
کے نقش قدم پر چلا۔اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے لئے اطاعت کا لفظ تو آتا ہے مگر اتباع کا نہیں کیونکہ
اللہ تعالی شرائع سے بالا ہے لیکن رسول کے لئے اتباع اور اطاعت دونوں الفاظ آتے ہیں یعنی وہ حکم
بھی دیتا ہے اور ان پر خود بھی عمل کرتا ہے۔پس فاتبعونی کے یہ معنی ہیں کہ رسول کریم سی لا الہ یام
فرماتے ہیں کہ میں اطاعت الہی سے محبوب الہی بن گیا ہوں۔اگر تم بھی میرے جیسے کام کرو گے تو تم
بھی محبوب الہی بن جاؤ گے۔گویا خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کا دوسرا نام رسول کریم صلی ا یتیم کے
اعمال رکھا ہے۔
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
مخالفین اسلام کے اعتراضات کارڈ
214
اس کے بعد میں ان بعض اعتراضات کو لیتا ہوں جو رسول کریم صلی نے یتیم کی ذات پر کئے گئے
ہیں اور بتاتا ہوں کہ کس طرح قرآن کریم نے ان کو ر ڈ کر کے آپ کے بے عیب اور کامل ہونے کو
ثابت کیا ہے کیونکہ قرآن نے رسول کریم صلم کی پاکیزگی ثابت کرنے کا فرض خود اپنے ذمہ لیا
ہے، کسی بندہ پر نہیں چھوڑا۔پہلا اعتراض جو رسول کریم ملی تا پریتم کی زندگی پر ہوسکتا تھا وہ یہ ہے کہ
آپ کے دعوی کے موجبات و محرکات کیا تھے؟ یا یہ کہ قرآن پیش کرنے کا اصل باعث کیا تھا؟ کوئی
کہتا آپ نعُوذُ باللہ پاگل ہیں۔کوئی کہتا اُسے جھوٹی خوا میں آتی ہیں۔کوئی کہتا ساحر ہیں۔کوئی کہتا
جھوٹ بولتے ہیں۔کوئی کہتا کا ہن ہیں۔غرض مختلف قسم کے خیالات لوگوں کے دلوں میں پیدا
ہوئے۔یہی خیالات آج تک چلتے چلے آتے ہیں۔جب بھی کوئی مصنف رسول کریم صلای سی یتیم کے
خلاف لکھتا ہے تو یہی کہتا ہے آپ جھوٹے تھے اور کوئی کہتا ہے کہ نَعُوذُ باللہ آپ مجنون تھے۔پہلا اعتراض
میں سب سے پہلے جنون کے اعتراض کو لیتا ہوں۔چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
اتنی پاکیزہ تھی کہ منکر اس کے متعلق کوئی حرف گیری نہیں کر سکتے تھے اس لئے جب آپ کا کلام سنتے
تو یہ نہ کہہ سکتے کہ آپ جھوٹے ہیں بلکہ یہ کہتے کہ پاگل ہے۔چونکہ مشرکانہ خیالات ان لوگوں کے
دلوں میں گڑے ہوئے تھے ادھر وہ سمجھتے تھے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) جھوٹ نہیں بول سکتے اس
لئے ان دونوں باتوں کے تصادم سے یہ خیال پیدا ہو جاتا کہ اس کی عقل ماری گئی ہے۔قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَقَالُوا يَأَيُّهَا الَّذِي نُزِلَ عَلَيْهِ الذِكُرُ اِنَّكَ لَمَجْنُونَ كلجب محمد
صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن پیش کیا تو لوگوں نے حیران ہو کر کہ اب کس طرح انکار کریں یہ کہہ دیا کہ
ے وہ شخص جو کہتا ہے کہ مجھ پر خدا کا کلام اُترا ہے تیرا دماغ پھر گیا ہے اور تو پاگل ہو گیا ہے۔اس کا
جواب قرآن کریم میں اس طرح دیا گیا ہے کہ ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ
ربَّكَ بِمَجْنُونٍ وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ فَسَتُبْصِرُ
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
215
وَيُبْصِرُونَ بِايْكُمُ الْمَفْتُونُ 1 لوگ تجھے پاگل کہتے ہیں مگر ہم دوات اور قلم کو تیری سچائی
کے لئے شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔پاگل آخر کسے کہتے ہیں اسے جس کی عقل عام انسانوں
کی عقل کی سطح سے نیچے ہوتی ہے۔ورنہ پاگلوں میں بھی کچھ نہ کچھ عقل تو ہوتی ہے۔وہ کھانا کھاتے
اور کپڑا پہنتے اور پانی پیتے ہیں۔پاگل انہیں اس لئے کہتے ہیں کہ ادنی معیار عقل جو قرار دیا جاتا ہے،
اس سے ان کی عقل کم ہو جاتی ہے۔خدا تعالیٰ رسول کریم صلی یہ یمن کو پاگل کہنے والوں کے متعلق فرماتا
ہے تم اسے پاگل کہتے ہو مگر سب سے زیادہ عقلمند لکھنے پڑھنے والے عالم سمجھے جاتے ہیں اور مصنفین
کو بڑا دانا تسلیم کیا جاتا ہے۔ہم کہتے ہیں ان عقلمندوں کی باتیں مقابلہ کے لئے لاؤ۔دنیا کی تمام
کتا ہیں جواب تک لکھی جاچکی ہیں انہیں اکٹھا کر کے لاؤ۔یہ نہیں فرمایا کہ جو اپنی طرف سے لوگوں
نے
لکھی ہیں بلکہ فرمایا جو لکھی گئی ہیں۔گویا مذہبی اور آسمانی کتابیں بھی لے آؤ۔یا اعلیٰ درجہ کے علوم
کی کتابیں جو لائبریریوں میں محفوظ رکھی جاتی ہیں وہ نکال کر لاؤ۔اگر یہ سب کی سب کتا ہیں اس
کے مقابلہ میں بیچ ثابت ہوں
تو انہیں مانا چاہئے کہ مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونِ الله تعالى
سے فضل سے تو مجنون نہیں ہے۔دیکھو! یہ کتنا بڑا دھوئی ہے اور کتنی زبر دست دلیل ہے۔یہ اس زمانہ کے لوگوں کو دلیل دی اور
بعد میں آنے والوں کو یہ دلیل دی کہ وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ آئندہ بھی جولوگ تجھے پاگل
کہیں گے ہم انہیں کہیں گے
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اب تو تمہارے سامنے نہیں مگر اس کے
کارناموں کے نتائج تمہارے سامنے ہیں۔پاگل جو کام کرتا ہے اس
کی کوئی جز انہیں ہوتی۔کیا جب
کوئی پاگل بادشاہ بن جاتا ہے تو اسے کوئی ٹیکس ادا کیا کرتا ہے یا ڈاکٹر بن جاتا ہے تو کوئی اس سے
علاج کراتا ہے یا کوئی نبی بنتا ہے تو کوئی اس کا مرید بنتا ہے؟ مگر رسول کریم سنتی اینم کے متعلق فرمایا
کہ ہم اس کے کاموں کا وہ اجر دیں گے جو بھی کاٹا نہیں جائے گا۔کوئی زمانہ ایسا نہیں آئے گا جب
اس کے اعمال کا اجر نہ مل رہا ہو گا۔جب بھی کوئی پاگل ہونے کا اعتراض کرے اس کے سامنے یہ
بات رکھ دی جائے کہ پاگل کے کام کا تو نتیجہ اس وقت بھی نہیں نکلتا جب وہ کر رہا ہوتا ہے مگر رسول
کریم میں اسلام کے متعلق دیکھو کہ کئی سو سال گذر جانے کے بعد بھی نتائج نکل رہے ہیں۔پھر فرمایا ہم ایک اور بات بتاتے ہیں۔وَاِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ۔پاگل کو پاگل کہوتو وہ
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰
216
تھپڑ مارے گا لیکن عقلمند برداشت کر لے گا۔اگر یہ لوگ تجھے پاگل سمجھتے تو تیری مجلس میں آکر تجھے
پاگل نہ کہتے بلکہ تجھ سے دور بھاگتے۔یہ جو تیرے سامنے تجھے پاگل کہتے ہیں یہی ثبوت ہے اس
بات کا کہ تو پاگل نہیں ہے اور آئندہ آنے والوں کے لئے یہ ثبوت ہے کہ یہ پاگل کہنے والوں کے
متعلق تو یہ تعلیم دیتا ہے کہ ان کے برا بھلا کہنے پر چپ رہو۔کیا ایسا بھی کوئی پاگل ہوتا ہے جو صرف
آپ ہی پاگل کہنے والوں کے مقابلہ میں اپنے جوش کو نہ دبائے بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی یہ ہدایت کر
جائے کہ مخالفوں کو برا بھلا نہ کہنا۔فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ پس عنقریب تو بھی دیکھ لے گا اور وہ بھی
دیکھ لیں گے کہ باتِكُمُ الْمَفْتُونُ تم دونوں میں سے کون گمراہ ہے۔اس دلیل میں اللہ تعالیٰ نے
بتایا کہ پاگل کو کبھی خدائی مدد نہیں ملتی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی مدد سے کامیاب
ہورہے ہیں پھر ان کو پاگل کس طرح قرار دیا جاسکتا ہے۔دوسرا اعتراض
دوسرا اعتراض رسول کریم سنی ہی پتھر پر اس حالت میں کیا گیا جب مخالفین نے دیکھا کہ پاگل
کہنے پر عقلمند لوگ خود ہمیں پاگل کہیں گے۔جب وہ یہ دیکھیں گے کہ جسے پاگل کہتے ہیں اس نے تو نہ
کسی کو مارا ہے نہ پیٹا بلکہ نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاق دکھائے ہیں۔پس انہوں نے سوچا کہ کوئی اور
بات بناؤ۔اس پر انہوں نے کہا۔اسے پریشان خوابیں آتی ہیں اور ان کی وجہ سے دعوی کر بیٹھا
ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ان کے اس اعتراض کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔بل
قَالُوا أَضْغَاتُ أَحْلَاءِ نا کہتے ہیں اس کا کلام أَضْغَاتُ أَحْلامٍ ہے کچھ مشتبہ ہی خواہیں ہیں
جواسے آتی ہیں یعنی آدمی تو اچھا ہے۔اس کی بعض باتیں پوری بھی ہو جاتی ہیں لیکن بعض بڑی باتیں
بھی اسے دکھائی دیتی ہیں۔جنون اور أَضْغَاتُ احلام میں یہ فرق ہے کہ جنون میں بیداری میں
دماغی نقص پیدا ہو جاتا ہے لیکن أَضْغَاتُ میں نیند میں دماغی نقص پیدا ہو جاتا ہے۔چونکہ مخالفین
دیکھتے تھے کہ رسول کریم سیا ستم کے معاملات میں کوئی نقص نہیں اس لئے کہتے کہ جنون سے مراد
ظاہری جنون نہیں بلکہ خواب میں اسے ایسی باتیں نظر آتی ہیں۔اس کا جواب قرآن کریم یہ دیتا ہے
کہ لَقَد أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَبًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ جن لوگوں کو أَضْغَاتُ۔
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
217
احلام ہوتی ہیں کیا ان کی خوابوں میں قومی ترقی کا بھی سامان ہوتا ہے؟ پراگندہ خواب تو پراگندہ
نتائج ہی پیدا کر سکتی ہے مگر اس پر تو وہ کتاب نازل کی گئی ہے جو تمہارے لئے عزت اور شرف کا
موجب ہے۔کیا دماغ کی خرابی سے ایسی ہی تعلیم حاصل ہوتی ہے؟ تم اپنے آپ
کو عقلمند کہتے ہو۔کیا تم اتنی بات بھی نہیں
سمجھ سکتے ؟
تیسرا اعتراض
پھر بعض اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ هذا ساحرات کہ یہ جادو گر ہے۔سحر کے
معنی عربی زبان میں جھوٹ کے بھی ہوتے ہیں مگر مخالفین نے رسول کریم صلی یا ہی ان کو الگ بھی جھوٹا کہا
ہے۔اس لئے اگر اس کے معنی جھوٹ کے ہوں تو اس کا جواب علیحدہ ہوگا۔دوسرے معنی سیحر کے
یہ ہوتے ہیں کہ باطن میں کچھ اور ہو اور ظاہری شکل میں کچھ اور دکھائی دے۔اللہ تعالٰی اس کے
جواب میں فرماتا ہے۔وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِر اگر یہ لوگ محمد
( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کوئی نشان دیکھتے ہیں تو اعراض کر لیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم ان باتوں کو
خوب سمجھتے ہیں۔یہ بڑا پرانا جادو ہے۔آگے فرماتا ہے حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ
قرآن میں تو حکمت بالغہ ہے۔قرآن میں ایسے مضامین ہیں جو دلوں میں تبدیلی پیدا کرنے والے
ہیں۔سینہ کے معنی تو یہ ہیں کہ ظاہر کو سخ کر دیا جائے اور باطن آزاد رہے مگر قرآن
کا اثر تو یہ ہے کہ
ظاہر کی بجائے دلوں کو بدلتا ہے۔اس لئے اسے سخر نہیں کہہ سکتے۔یہ حکمت بالغہ ہے یعنی حکمت کی ایسی باتیں ہیں جو دور تک اثر کرنے والی ہیں۔یہ اندرونی
جذبات اور افکار پر اثر ڈالتی ہیں مگر ان لوگوں کو یہ انذار فائدہ نہیں دیتا۔چوتھا اعتراض
پھر بعض نے کہا کہ یہ ساحر تو معلوم نہیں ہوتا ہاں مسحور ضرور ہے یعنی خود تو بڑا اچھا ہے لیکن کسی
نے اس پر سحر کر دیا ہے اس لئے یہ ایسی باتیں کہتا پھرتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَقَالَ
الظَّلِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا "
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
218
یعنی ظالم لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلمان ایک مسحور کی اتباع کر رہے ہیں۔کسی نے اس پر جادو کر
دیا ہے جس کی وجہ سے اس کی عقل ماری گئی ہے۔اس آیت سے پہلے ملائکہ کے نزول کے متعلق معترضین کا مطالبہ ہے۔جب رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ملائکہ نازل ہوتے ہیں اور خزانے عطا کرتے ہیں ( ملائکہ سے الہام اور
خزانے سے معارف قرآن مراد تھے ) تو مخالفین نے کہا کہ دیکھو اسے جو ملائکہ نظر آتے ہیں۔اس
کی وجہ یہی ہے کہ یہ مسحور ہے۔فرشتے ہمیں نہیں نظر آتے۔خزانے ہمیں نہیں دکھائی دیتے مگر یہ کہتا
ہے کہ مجھ پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور خزانے مل رہے ہیں ، کہاں ملے ہیں؟ یہ سحر کا ہی اثر ہے جو
ایسی باتیں کرتا ہے۔اسی طرح اور بہت سے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَبِكَةُ أَوْ نَرَى رَبَّنَاء
لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْ عُتُوا كَبِيرًا - يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلبِكَةَ لَا بُشْرَى
يَوْمَةٍ لِلْمُجْرِمِيْنَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ
فَجَعَلْنَه هَبَاءَ مَنْشُورًا أَصْحَبُ الْجَنَّةِ يَوْمَةٍ خَيْرٌ مُسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا وَيَوْمَ
تشقَّقُ السَّمَاءِ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلبِكَةُ تَنْزِيلًا الْمُلْكُ يَوْمَينِ الْحَقُ لِلرَّحْمنِ
وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَفِرِينَ عَسِيرًا ۲۵
b
یعنی یہ نادان کہتے ہیں کہ یہ مسحور ہے اور ثبوت یہ پیش کرتے ہیں کہ ہمیں کیوں فرشتے نظر نہیں
آتے۔ہمیں کیوں خزانے دکھائی نہیں دیتے۔لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلئِكَةُ ہم پر وہ فرشتے
کیوں نہیں اُترتے جن کے متعلق یہ کہتا ہے کہ مجھ پر اُترتے ہیں۔آؤندی ربنا یا یہ کہتا ہے کہ میں
اپنے رب کو دیکھتا ہوں۔ہمیں وہ کیوں نظر نہیں آتا۔یہ جاہل خیال کرتے ہیں کہ ہمیں چونکہ یہ چیزیں
نظر نہیں آتیں اس لئے یہ جو اُن کے دیکھنے کا دعویٰ کرتا ہے تو مسحور ہے مگر یہ اپنے نفسوں
کو نہیں دیکھتے۔کیا ایسے گندوں کو خدا نظر آسکتا ہے۔انہوں نے بڑی سرکشی سے کام لیا ہے۔يَوْمَ يَرَوْنَ
المليكة لا بُشرى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ۔ان کو بھی فرشتے نظر آئیں گے مگر اور طرح۔جب
انہیں فرشتے نظر آئیں گے تو یہ کانوں کو ہاتھ لگا ئیں گے اور کہیں گے کہ کاش یہ ہمیں دکھائی نہ دیتے۔
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
219
اس دن مجرموں کے لئے خوشخبری نہیں ہوگی بلکہ یہ گھبرا کر کہیں گے کہ ہم سے پرے ہی رہو۔اسی
طرح ہم بھی ان کو نظر تو آئیں گے مگر انعام دینے کے لئے نہیں بلکہ قَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ
عَمَلِ فَجَعَلْنَهُ هَبَا مَنْشُورًا۔ہم ان کو تباہ کرنے کے لئے ان کے اعمال کی طرف متوجہ ہونگے
اور ان کی حکومت کو باریک ذروں کی طرح اڑا کر رکھ دیں گے اور وہ جن کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ
ایک مسحور کے پیچھے چل رہے ہیں۔ان کے لئے وہ بڑی خوشی کا دن ہوگا۔اَصْحَبُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ
خَيْرٌ مُسْتَقَرًّا وَ اَحْسَنُ مَقِيلًا۔ان کو نہایت اعلیٰ جگہ اور آرام دہ ٹھکانا ملے گا۔اس کی آگے
تفصیل بیان کی ہے کہ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِلَ الْمَلئِكَةُ تَنْزِيلًا۔اس دن
آسمان سے بارش برسے گی اور بہت سے فرشتے اُتارے جائیں گے۔جیسے بدر کے موقع پر ہوا۔الْمُلْكُ يَوْمَينِ الْحَقُّ لِلرَّحْمنِ۔اس دن مکہ کی حکومت تباہ کر دی جائے گی اور حکومت محمد رسول
اللہ اللہ کے ہاتھ میں دے دی جائے گی۔وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَفِرِينَ عَسِيرًا اور مکہ کی فتح
کا دن کافروں پر بڑا سخت ہوگا۔باقی رہے خزانے سوان کے متعلق فرمایا وَ قَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا
الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ہمارا یہ رسول قیامت کے دن اپنے خدا سے کہے گا کہ اے میرے رب !
انہوں نے اگر حکومت نہ دیکھی تھی تو اس کے متعلق اعتراض کر لیتے۔خزانے نہ دیکھے تھے تو اعتراض
کر لیتے۔فرشتے نہ دیکھے تھے تو اعتراض کر لیتے مگر یہ قرآن کو دیکھ کر کس طرح انکار کر سکتے تھے مگر
افسوس کہ اتنے بڑے قیمتی خزانہ کا بھی انہوں نے انکار کر دیا۔حالانکہ یہ تو ان کو دکھائی دینے والی چیز
تھی۔سورۃ بنی اسرائیل میں بھی یہ ذکر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو محور کہا جاتا تھا۔چنانچہ
فرماتا ہے۔اِذْ يَقُولُ الظَّلِمُونَ اِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا۔۲ یعنی ظالم لوگ
کہتے ہیں کہ تم ایک مسحور کی پیروی کر رہے ہو۔پھر اس جگہ اور سورہ فرقان میں بھی اس کے معا بعد یہ
آیت آتی ہے۔انظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ
سبيلا ٢٨ یعنی دیکھ یہ کیسی باتیں تیرے لئے بیان کرتے ہیں۔حالانکہ یہ ساراز در تیرے پیش
کردہ کلام کے رڈ میں لگارہے ہیں اور نا کامی اور نامرادی کی وجہ سے ان کی جانیں نکلی جارہی ہیں مگر
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
220
پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ اس پر کسی جادو کا اثر ہے۔اگر یہ بات ہے تو پھر اس کمزور کے مقابلہ سے یہ لوگ
کیوں عاجز آ رہے ہیں۔مسحور تو دوسروں کا تابع ہوتا ہے اور یہ لوگوں کو اپنے تابع کر رہا ہے اور
دوسرے تمام لوگ اس کے مقابل پر عاجز ہیں۔مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس اعتراض میں مسلمان بھی کافروں کے ساتھ شامل
ہو گئے ہیں اور انہوں نے لکھا ہے کہ یہودیوں نے نعوذ باللہ رسول
کریم ملی تم پر ایک دفعہ جادو کر
دیا تھا اور اس کے اثرات بڑے لمبے عرصہ تک آپ پر رہے۔اور اس میں وہ امام بخاری کو بھی
گھسیٹ لائے ہیں۔حالانکہ قرآن کریم میں وہ صاف طور پر پڑھتے ہیں واللهُ يَعْصِمُكَ مِن
الناس ۲۹ خدا تعالیٰ تجھے لوگوں کے حملہ سے محفوظ رکھے گا۔اگر لوگ رسول کریم صلی شما ای سالم پر سحر کر
سکتے تھے تو پھر يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس کس طرح درست ہوا؟ ہم تو دیکھتے ہیں رسول کریم سینا یہ ستم
تو الگ رہے آپ کے غلاموں پر بھی کوئی سحر نہیں کر سکتا۔ایک شخص نے ایک احمدی دوست سے
بیان کیا کہ میں مسمریزم میں بڑا ماہر ہوں۔ایک دفعہ میں نے ارادہ کیا کہ مرزا صاحب کے پاس
جا کران پر مسمریزم کروں اور لوگوں کے سامنے ان سے عجیب و غریب حرکات کراؤں۔یہ خیال
کر کے میں ان کی مجلس میں گیا اور ان پر توجہ ڈالنے لگا مگر وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ بڑے
اطمینان کے ساتھ باتیں کرتے رہے اور ان پر کچھ اثر نہ ہوا۔پھر میں نے اور زور لگایا مگر پھر بھی کوئی
اثر نہ ہوا۔آخر میں نے سارا زور لگایا اور کوشش کی کہ آپ پر اثر ڈالوں مگر اس وقت مجھے ایسا معلوم
ہوا کہ ایک شیر مجھ پر حملہ کرنے لگا ہے۔یہ دیکھ کر میں وہاں سے بھاگا اور واپس چلا آیا۔لاہور جا کر
اس نے حضرت مسیح موعود کو خط لکھا کہ میں نے سمجھ لیا ہے کہ آپ بہت بڑے ولی اللہ ہیں۔کسی نے
اسے کہا کہ تم نے ولی اللہ کس طرح سمجھ لیا۔ہو سکتا ہے وہ مسمریزم میں تم سے زیادہ ماہر ہوں۔اس
نے کہا مسمرائیزر کے لئے ضروری ہے کہ وہ خاموش ہو کر دوسرے پر توجہ ڈالے مگر وہ اس وقت
دوسروں سے باتیں کرتے رہے تھے اس لئے وہ مسمرائز نہیں ہو سکتے۔پانچواں اعتراض
ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ آپ کا ہن ہے۔کا ہن وہ لوگ ہوتے ہیں جو مختلف علامات سے
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
221
آئندہ کی خبریں بتاتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے۔وَلَا بِقَوْلِ كَاهِن قَلِيلًا
ماتذكرون سے لوگ تجھے کا ہن کہتے ہیں حالانکہ تیرا کلام ایسا نہیں مگر یہ لوگ بالکل نصیحت
حاصل نہیں کرتے۔یہ عجیب بات ہے کہ قرآن کریم میں جہاں دو جگہ مسحور کا ذکر آیا ہے وہاں دونوں جگہ یہ آیت بھی
ساتھ آتی ہے کہ انْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا۔اسی طرح کا بہن کا لفظ بھی دو جگہ آیا ہے اور دونوں جگہ ذکر کا لفظ ساتھ ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ کا ہن اور مذکر دونوں اضداد میں سے ہیں۔چنانچہ سورہ طور رکوع ۲ میں آتا ہے۔فَذَكَر فَمَا
أَنتَ بِنِعْمَتِ رَبَّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونِ سے ان لوگوں کو نصیحت کر کیونکہ تو اپنے رب کے
فضل سے نہ کا ہن ہے نہ مجنون۔یعنی کا ہن مذکر نہیں ہو سکتا اور مذکر کا ہن نہیں ہو سکتا اور اس کی وجہ
یہ ہے کہ کا ہن در حقیقت ارڈ پوپو اس کی قسم کے لوگوں کو کہتے ہیں جو بعض علامتوں وغیرہ سے
اخبار غیبیہ بتاتے ہیں۔چونکہ رسول کریم صلی نما یہ تم غیب کی اخبار بتاتے تھے۔بعض نادان آپ کو
کا ہن کہہ دیتے تھے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کی اخبار تو محض اخبار ہوتی ہیں اور اس کی اخبار
تذکیر کا پہلو رکھتی ہیں اور اصلاح نفس اور اصلاح قوم سے تعلق رکھتی ہیں تو پھر یہ کا ہن کیونکر ہوا۔کاہنوں کی خبریں تو ایسی ہی ہوتی ہیں جیسے مولوی برہان الدین صاحب جہلمی کو ایک نے بتائی تھی۔مولوی صاحب نے ایک دفعہ پردہ میں بیٹھ کر ایک ارڈ پو پوکو اپنا ہاتھ دکھایا۔اس نے آپ کو عورت
سمجھ کر خاوند کے متعلق باتیں بتانی شروع کر دیں۔جب وہ بہت کچھ بیان کر چکا تو مولوی صاحب
نے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے اپنی داڑھی اس کے سامنے کر دی۔یہ دیکھ کر وہ وہاں
سے بھاگ کھڑا ہوا اور پھر کبھی اس محلہ میں نہیں آیا۔غرض کا ہنوں کی خبریں محض خبریں ہی ہوتی ہیں کہ فلاں کے ہاں بیٹا ہوگا۔فلاں مرجائے گا
ان میں خدا تعالیٰ کی قدرت کا اظہار نہیں ہوتا مگر محمد رسول اللہ صلی نما سیم جو خبریں بتاتے ہیں ان کو
کاہنوں والی خبریں نہیں کہا جاسکتا۔یہ تو ایمان کو تازہ کرنے والی اور خدا تعالیٰ کی قدرت اور اس کے
جلال کو ظاہر کرنے والی ہیں۔رسول کہتا ہے میں خدا کی طرف سے آیا ہوں جو میرا مقابلہ کرے گا وہ
ناکام رہے گا اور جو مجھے مان لے گا جیت جائے گا مگر کوئی کا ہن یہ نہیں کہہ سکتا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا