فضائل القرآن نمبر ۴۔ تمام کّتبِ الہامیہ میں سے صرف قرآن کریم کو ہی کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ قرآن کریم کی کتبِ سابقہ پر فضیلت کی آٹھویں دلیل

حصہ 5

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
246
معاف کرے کہ معافی دینے پر ظلم بڑھ جائے تو اس سے خدا ناراض ہوگا کیونکہ وہ ظالموں کو پسند نہیں
کرتا۔صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق تفصیلی احکام گذشتہ سال کے مضمون میں
بیان کر چکا ہوں اور بتا چکا ہوں کہ پہلی کتب میں ان امور کے متعلق صرف مختصر احکام دیئے گئے ہیں
مگر قرآن کریم نے ہر ایک حکم کی غرض اور اس کے استعمال کی حدود وغیرہ تفصیل سے بیان کی ہیں۔دلائل و براہین سے مزین کلام
قرآن کریم کی چوتھی خصوصیت یہ بیان کی کہ لاریب فِيهِ۔ہر ایک امر کو دلیل سے بیان کرتا
ہے اور شک کی گنجائش نہیں چھوڑتا۔شک ہمیشہ ابہام سے پیدا ہوتا ہے مگر قرآن کریم کے دعوؤں کی
بنیاد مشاہدہ پر ہے۔قرآن میں ہستی باری تعالیٰ ، ملائکہ، دعا، نبوت، انبیاء کی ضرورت ، قضاء وقدر،
حشر ونشر، جنت و دوزخ، نماز و روزہ ، حج و زکوۃ اور معاملات وغیرہ کے متعلق دلائل بیان کئے گئے
ہیں۔یونہی دعوے نہیں کئے گئے۔مثلاً جنت کے متعلق آتا ہے۔وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ
جَنَّتَانِ 19 ہم یہ نہیں کہتے کہ مرنے کے بعد تمہیں جنت ملے گی اور تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ مرنے کے
بعد کیا معلوم جنت ملے گی یا نہیں۔قرآن اسی دنیا میں جنت کا ثبوت پیش کرتا ہے اور مومنوں کو اسی
دنیا میں جنت حاصل ہو جاتی ہے۔اس کا ثبوت یہ دیا کہ إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ
اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي
كُنتُمْ تُوعَدُونَ۔کے یعنی وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر استقامت سے
اسلام
کی تعلیم پر قائم رہتے ہیں۔ان پر فرشتے اترتے ہیں جو انہیں کہتے ہیں کہ تم غم نہ کرو تم کو جنت
کی بشارت ہو۔گویا اسی دنیا میں انہیں خدا سے کلام کرنے کا شرف حاصل ہو جاتا ہے اور جب خدا
کا کلام مل گیا تو ریب کہاں رہ گیا۔قرآن کریم کے ذریعہ صفت رَبُّ الْعَلَمِيْنَ کا ظہور
پانچویں بات یہ بیان فرمائی کہ قرآن کریم کا اس حالت میں نزول ہوا کہ اس سے رب

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
247
العلمین کی صفت کا ظہور ہوتا ہے۔اس لئے کہ اس میں ہر فطرت کا لحاظ رکھا گیا ہے۔بعض
انسانوں میں غصہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ انہیں عفو کی طرف توجہ دلائی جائے۔بعض
میں دیوٹی اور بے غیرتی ہوتی ہے انہیں غیرت کی تعلیم دی گئی۔انجیل نے اس کا خیال نہیں رکھا اس
نے ہر حال میں عفو کی تعلیم دی ہے اور تورات نے عفو کا خیال نہیں رکھا ہر حالت میں سزا دینے پر زور
دیا ہے مگر قرآن نے دونوں قسم کے لوگوں کا خیال رکھا ہے۔پھر ہر زمانہ کا خیال رکھا ہے اور تمام دنیا
کو دعوت دی ہے۔چنانچہ فرما یا قُل يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ٤٠
کہہ دے اے لوگو! میں تم سب کی طرف اللہ تعالیٰ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔پس قرآن کریم سے پہلی کوئی کتاب ایسی نہیں جس نے ساری دنیا کو دعوت دی ہو۔انہوں نے
دوسری قوموں کے لئے رستے بند کر دیے۔حضرت مسیح کا انجیل میں یہ قول موجود ہے کہ :-
میں اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی بھیٹروں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں بھیجا
گیا۔اے
اور یہ کہ :-
لڑکوں کی روٹی لے کر کتوں کو ڈال دینی اچھی نہیں۔۷۲
گویا مسیح نے بنی اسرائیل کے سوا کسی اور کو ہدایت دینے سے انکار کر دیا۔مگر قرآن میں سب قوموں کے ماننے کے لئے خدا تعالیٰ نے سامان جمع کر دیئے۔مثلاً
(1) سارے نبیوں کی تصدیق کی۔اس سے سب کے دلوں میں بشاشت پیدا کر دی لیکن اگر
کوئی ہندو عیسائی ہو تو اسے یہ کہنا پڑتا ہے کہ بدھ اور کرشن جھوٹے ہیں اور اگر کوئی عیسائی ہندو ہو۔تو
اسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کو جھوٹا قرار دینا پڑتا ہے مگر کتنی خوبی کی بات
ہے کہ قرآن نے کہ دیا۔اِنَّا اَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا
نذیر سے ہم نے اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تجھے حق کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے اور کوئی
قوم ایسی نہیں جس میں ہماری طرف سے نذیر نہ بھیجا گیا ہو۔اس بنا پر رسول کریم ستی ہیں کہ ہم نے تمام
اقوام سے کہہ دیا کہ مجھے قبول کر کے تمہیں اپنے بزرگوں کو جھوٹا کہنے کی ضرورت نہیں۔وہ بھی سچے
تھے۔ہاں ان میں اور مجھ میں یہ فرق ہے کہ ان کی تعلیم اس زمانہ کے لئے مکمل تھی جس میں وہ آئے

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
لیکن میں جو تعلیم لایا ہوں یہ ہر زمانہ کے لئے مکمل ہے۔مفتری ہمیشہ نا کام ہوتا ہے
248
دوسری دلیل رسول کریم سال کے مفتری نہ ہونے کی قرآن کریم یہ بیان کرتا ہے کہ
مفتریوں کا ذکر کرنے کے بعد فرماتا ہے۔اوليك لَمْ يَكُونُوا مُعْجِزِيْنَ فِي الْأَرْضِ وَمَا
كَانَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللهِ مِنْ اَوْلِيَاءَ يُضْعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ مَا كَانُوا
يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَمَا كَانُوا يُبْصِرُونَ أُولبِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَضَلَّ
عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ۔" یعنی لوگ
کہتے ہیں کہ یہ نبی جھوٹ پیش کرتا ہے۔حالانکہ اس قسم کا جھوٹ بنانے والے تو خدا کے عذاب میں
گرفتار ہوتے ہیں اور وہ عذاب سے ہر گز بیچ نہیں سکتے۔ان کا عذاب لمحہ بہ لحہ بڑھتا جاتا ہے اور وہ
سچی بات سنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے کجا یہ کہ وہ سچی باتیں خود بنا سکیں۔وہ عذاب سے گھرے
ہوئے ہوتے ہیں اور جب دنیا میں ان کا یہ حال ہوتا ہے تو تم سمجھ سکتے ہو کہ قیامت میں ان کا کیا حال
ہوگا۔اس میں بتایا کہ مفتریوں کی تو یہ علامت ہوتی ہے کہ ان پر عذاب نازل ہوتا ہے مگر محمد رسول
اللہ سلام تم پر تو کوئی عذاب نہیں آیا بلکہ خدا نے اس کی مدد کی ہے۔دوسری علامت مفتری کی یہ ہوتی ہے کہ اس کا عذاب بڑھتا جاتا ہے مگر اس رسول کی تو ہر
گھڑی پہلی سے اچھی ہے۔(۳) پھر مفتری کو اپنی تعلیم بدلنی پڑتی ہے مگر کیا اس نے بھی کبھی قرآن کی کوئی بات بدلی پھر یہ
مفتری کس طرح ہوسکتا ہے۔وَجَدَكَ ضَالًا فَهَدَى کا صحیح مفہوم
دوسرا الزام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ لگایا گیا ہے کہ آپ نعوذ باللہ نبوت سے پہلے
ضال تھے اور بعد میں بھی گناہ آپ سے سرزد ہوتے رہے۔ان الزامات کی بنا خود قرآن کریم ہی کی

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
249
بعض آیات کو قرار دیا گیا ہے۔ضال کے متعلق تو یہ آیت پیش کی جاتی ہے کہ وَوَجَدَكَ ضَالًا
فهدی کے ہم نے تجھے مال پایا پھر ہدایت دی۔اس کا جواب قرآن کریم کی ایک دوسری آیت
ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے آپ سے ضلالت کی کلی طور پر نفی کر دی ہے۔فرماتا ہے۔وَالنَّجْمِ اِذَا
هَوَى مَاضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَى ٦ے ہم نجم کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔نجم
اس بوٹی کو کہتے ہیں جس کی جڑ نہ ہو۔فرمایا ہم اس بوٹی کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جس کی
جڑ نہیں ہوتی۔جب کہ وہ گر جاتی ہے یعنی وہ جتنا اونچا ہونا چاہتی ہے اس قدر گرتی ہے۔اس شہادت
سے تم سمجھ سکتے ہو کہ تمہارا یہ صاحب کبھی گمراہ نہیں ہوا اور نہ راستہ سے دور ہوا۔ضل ظاہری گمراہی
کے لئے آتا ہے اور غوی باطنی فساد کے لئے جو فسادا اعتقاد سے پیدا ہو۔فرمایا جو بے جڑ کی بوٹی ہو اس پر تو جتنے زیادہ دن گذریں اس میں کمزوری آتی جاتی ہے۔اگر
محمد رسول اللہ سی ایام کا خدا سے تعلق نہ ہوتا تو اس کی جڑ مضبوط نہ ہوتی اور یہ کمزور ہوتا جاتا اور خرابی
پیدا ہو جاتی مگر تم دیکھتے ہو کہ جوں جوں دن گزر رہے ہیں اسے زیادہ سے زیادہ طاقت حاصل
ہورہی ہے اور یہ دن رات ظاہری اور باطنی طور پر ترقی حاصل کر رہا ہے۔اگر ضلالت اس کے اندر
ہوتی تو اس پر ضلالت والا کلام نازل ہوتا مگر اس پر جو کلام نازل ہوا ہے اسے دیکھو کیا اس میں کوئی
بھی ہوائے نفس کا نشان ملتا ہے اگر یہ غاوی ہوتا تو شیطانی اثر اس کے کلام پر ہوتا لیکن اس کا کلام تو
پر شوکت اور قادرانہ کلام پر مشتمل ہے۔شیطانی تعلقات والا انسان دنیا پر تصرف کیسے حاصل کر سکتا
ہے۔یہی مضمون اللہ تعالیٰ نے سورۃ بھٹی میں بیان کیا ہے۔فرماتا ہے۔وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ
الأولى کے تیری ہر پیچھے آنے والی گھڑی پہلی سے بہتر ہے۔اب کیا یہ عجیب بات نہیں کہ یہاں تو
کہا کہ تیری ہر پچھلی گھڑی پہلی گھڑی سے اچھی ہوتی ہے لیکن اسی سورۃ میں کہہ دیا کہ تو گمراہ تھا۔آیا
پچھلی گھڑی کا پہلی سے اچھی ہونا ضلالت کی دلیل ہوتا ہے؟
سورۃ ابراہیم رکوع ۴ میں آتا ہے۔الخ ترَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً
كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ا سے کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ کیسی
باتیں بیان کرتا ہے۔پاک کلمہ کی مثال ایک پاک درخت کی سی ہوتی ہے جس کی جڑ میں بڑی

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
250
مضبوطی ہوتی ہے اور اس کی شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہوتی ہیں۔اسی طرح صادق کی علامت یہ
ہے کہ اس کی تعلیم ترقی کرتی ہے اور اس کی جماعت بڑھتی جاتی ہے۔اب یہ رسول جو دن رات ترقی
کر رہا ہے۔اگر ضلالت پر ہوتا ہے تو جتنی زیادہ تعلیم بناتا اس قدر زیادہ نقص ہوتے مگر اس کے کلام
کی زیادتی تو اس
کی تعلیم کو کمل بنا رہی ہے۔پھر بتایا۔اگر یہ غاوی ہوتا تو شیطانی اثر اس کے کلام پر ہوتا مگر اس کا کلام تو ایسا ہے کہ وہ ما
يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى اِنْ هُوَ الَّا وَحَى يُوحَى عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى ٤٩
یہ اپنی خواہش نفسانی سے کلام نہیں کرتا بلکہ اس کا پیش کردہ کلام صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے
نازل ہونے والی وحی ہے اور اس کو یہ کلام بڑی قوتوں والے خدا نے سکھایا ہے۔ایک اور آیت بھی اس امر کو حل کرتی ہے۔سورہ بنی اسرائیل رکوع ۸ میں آتا ہے۔وان
كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِى اَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ ۖ وَإِذًا
لا تَخَذُوكَ خَلِيلًا۔٥٠ فرمایا قریب تھا کہ لوگ تجھے عذاب میں مبتلا کر دیں۔عام طور پر لوگوں
نے غلطی سے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ رسول کو پھسلا لیں مگر وہ رسول کریم سنی ہی پہ تم کو کہاں پھسلا سکتے
تھے۔اس کے تو یہ معنی ہیں کہ قریب ہے کہ یہ لوگ تجھے سخت عذاب دیں اس کلام کی وجہ سے جو تجھ
پر وحی کیا گیا ہے تاکہ تو اس سے گھبرا کر کچھ تبدیلی کرلے اور اگر ایسا ہو تو یہ ضرور تجھے دوست بنالیں
لیکن ان کا خیال ایک جنون ہے وَلَوْ لَا اَنُ ثَبِّتْنَكَ لَقَدْ كِرْتَ تَرْكَنُ الَيْهِمْ شَيْئًا
قليلا 1 اگر ہم نے قرآن نہ بھی نازل کیا ہوتا تو بھی تیری فطرت ایسی پاک ہے کہ یہ بات تو
بڑی ہے۔تیری ان سے مشابہت پھر بھی معمولی سی ہوتی مگر اب تو تجھے وحی الہی نے ایک صحیح راستہ
دکھا دیا ہے۔اب ان کی یہ خواہش کس طرح پوری ہوسکتی ہے۔اب سوال ہوتا ہے کہ پھر وَوَجَدَكَ ضَالًا فَھدی کا کیا مطلب ہوا۔سو اس کا جواب خود
اس سورۃ میں موجود ہے۔اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی ایک زبردست دلیل
دی گئی ہے۔فرماتا ہے وَالضُّحَى وَالَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَذَعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى ۵۲ اے
دنیا کے لوگو سنو! بین دو پہر کے وقت کو اور رات کو جب وہ خوب ساکن ہو جاتی ہے اور اس کی تاریکی
چاروں طرف پھیل جاتی ہے ہم اس بات کی شہادت میں پیش کرتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
251
کو ہم نے کبھی نہیں چھوڑا اور نہ حمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے ہم کبھی ناراض ہوئے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ دو پہر اور آدھی رات اس بات کی کس طرح دلیل ہیں کہ محمد صلی نیا کی تم سے
خدا کبھی ناراض نہیں ہوا اور نہ اس نے آپ کو چھوڑا۔یہ ظاہر ہے کہ یہاں ظاہری دن رات مراد نہیں
بلکه مجازی دن رات مراد ہیں اور یہ محاورہ ہر زبان میں پایا جاتا ہے کہ رات اور دن سے خوشی اور رنج
اور ہوش اور غفلت کا زمانہ مراد لیا جاتا ہے۔رات تاریکی ، مصیبت اور جہالت کو کہتے ہیں اور دن
ترقی ، روشنی اور علم کے زمانہ کو کہتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تیری عمر کی ان گھڑیوں کو بھی
پیش کرتے ہیں جو خوشی کی تھیں اور ان کو بھی پیش کرتے ہیں جو رنج کی تھیں اور تیرے ہوش کے زمانہ
کو بھی اور بچپن کے زمانہ کو بھی جو جہالت کا زمانہ ہوتا ہے۔پھر اس زمانہ کو بھی جو نبوت سے پہلے کا تھا
اور اسے بھی جب نبوت کا سورج طلوع ہو کر نصف النہار پر آ گیا۔تجھ پر وہ زمانہ بھی آیا۔جب
کہ تو دایہ کی گود میں تھا۔پھر وہ زمانہ بھی آیا جو شباب کی تاریکی کا زمانہ ہوتا ہے۔وہ زمانہ بھی آیا جب
جذبات سرد ہو جاتے ہیں۔پھر وہ زمانہ بھی آیا جب کہ ہر طرف تیرے دشمن ہی دشمن تھے اور تیرے
لئے دن بھی رات تھا۔پھر وہ زمانہ آیا جب ساری قوم تجھے امین اور صادق کہتی تھی۔ان سب زمانوں
کو دیکھ لو۔کیا کوئی وقت بھی ایسا آیا ہے جب خدا تعالیٰ نے تیری نصرت سے ہاتھ روکا ہو اس کی
ناراضگی کسی رنگ میں تجھ پر ظاہر ہوئی ہو۔بعض لوگ آرام اور عزت حاصل ہونے پر بگڑ جاتے ہیں
مگر تجھے جب امن ہوا امیر بیوی ملی، تیری قوم نے تیری عزت کی اس وقت بھی تو نے اچھے کام
کئے۔پھر وہ زمانہ آیا کہ خدا نے اپنا کلام تجھ پر اُتارا۔تب بھی تو فرمانبردار رہا۔گویا تیری ہر آنے
والی گھڑی پہلی سے اعلیٰ اور بہتر رہی ہے اور خدا کی تائید اور اس کی پسندیدگی بڑھتی چلی گئی۔اب
دیکھو رسول کریم من بیا اینم کی صداقت کی یہ
کتنی بڑی دلیل ہے۔عجیب بات ہے خدا تعالیٰ تو کہتا ہے
کہ اس کی ساری زندگی بچپن سے لے کر آخر تک دیکھ لو۔ایک لمحہ بھی اس کے لئے گمراہی کا نہیں آیا
اور خدا تعالیٰ نے اسے نہیں چھوڑ انمگر نادان مخالف کہتے ہیں کہ آپ گمراہ تھے۔اگر یہی گمراہی ہے تو
ساری ہدایت اس پر قربان کی جاسکتی ہے۔پھر فرماتا ہے۔وَلَلْآخِرَةُ خَيْرُ لكَ مِنَ الْأولىی۔تیرا ہر قدم ترقی کی طرف چلتا گیا۔بچپن
میں انسان بے گناہ ہوتا ہے۔اگر نعوذ باللہ رسول کریم صلی یا یہ ان بڑے ہو کر گمراہ ہو گئے تو آخرت اولی

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
252
سے بہتر نہ ہوئی مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیری ہر اگلی گھڑی پہلے سے اچھی تھی اور جب ہر اگلی گھڑی
اچھی تھی تو ضلالت کہاں سے آگئی۔پھر فرماتا ہے وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضی ۸۳ عنقریب اللہ تعالیٰ تجھے ایسے
انعام دے گا کہ تو خوش ہو جائے گا۔اس کے متعلق ہم قرآن کریم سے دیکھتے ہیں کہ رسول
کریم مسی شمالی یام کی وہ کونسی خواہش تھی جس کے پورا ہونے سے آپ خوش ہو سکتے تھے۔سورہ کہف
رکوع میں آتا ہے۔فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَذَا الْحَدِيثِ
آسفا ۱۴ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تو اپنے آپ کو اس لئے ہلاک کر رہا ہے کہ لوگ ہمارے
کلام پر ایمان کیوں نہیں لاتے۔یہ خواہش تھی رسول کریم صل نہ کی کہ آپ کی قوم خدا تعالیٰ کے
کلام کو مان لے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضی تو نے دیکھا ہے کہ
تیری ہر گھڑی کو ہم نے پہلی سے اچھا کھا پھر کیا تمہاری یہ بات ہم رڈ کر دیں گے کہ تیری قوم ہدایت
پا جائے۔ہمیں اس خواہش کا بھی علم ہے اور اسے بھی ہم پورا کر دیں گے۔پھر فرمایا اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَأَوَی ۵۵ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تو یتیم تھا جب پیدا
ہوا۔اس یتیمی کے وقت سے خدا نے تم کو اپنی گود میں لے لیا۔گویا کوئی وقت خدا کی گود سے باہر
آپ پر آیا ہی نہیں۔اوی کے معنی ہیں قرب میں جگہ دی۔فرمایا الم يَجِدُكَ يَتِمَّا فَأَوَى کیا
خدا نے تم کو یتیم پا کر اپنے پاس جگہ نہیں دی۔وَوَجَدَكَ ضَالًا فَهَدَی اب اس کے معنی اگر یہ
کئے جائیں کہ تجھے گمراہ پایا پھر ہدایت دی تو یہ معنی یہاں چسپاں ہی نہیں ہو سکتے۔پس اس کے یہی
معنی ہیں کہ ہم نے تجھ میں محبت کی تڑپ دیکھی اور دنیا کی ہدایت کا سامان دے دیا۔ان معنوں کی
تائید ایک اور آیت سے بھی ہوتی ہے۔جب حضرت یعقوب علیہ السلام نے کہا کہ مجھے یوسف کی
خوشبو آ رہی ہے تو انہیں گھر والوں نے کہا۔تالله اِنَّكَ لَفِي ضَلَلِكَ الْقَدِيمِ ۵ یوسف کی
پرانی محبت تیرے دل سے نکلتی ہی نہیں۔تو ابھی تک اسی پرانی محبت میں گرفتار ہے۔وہ لوگ حضرت
یعقوب علیہ السلام کو گمراہ نہیں سمجھتے تھے بلکہ یوسف علیہ السلام کی محبت میں کھویا ہوا سمجھتے تھے۔اس
لئے ضلال کا لفظ انہوں نے شدت محبت کے متعلق استعمال کیا۔پس وَوَجَدَكَ ضَالًا فَهَدَى
کے یہ معنی ہیں کہ جب تو جوان ہوا اور تیرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ خدا سے ملے بغیر میں

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
253
آرام نہیں پاسکتا تو ہم نے تجھے فوراً آواز دی کہ آجا، میں موجود ہوں۔اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
تجھے معلوم ہے کہ جب ہم نے ہدایت دی تو وہ تیرے نفس کے لئے ہی نہ تھی بلکہ ساری دنیا کے لئے
تھی۔پس لوگ تیرے پاس آئے اور مختلف طبائع کے لوگ آئے پھر ہم نے ان کی کفالت کے لئے
قرآن کے ذریعہ تجھے وہ رزق دیا جو ہر فطرت کے انسان کے لئے کافی تھا۔پس وَوَجَدَكَ عَائِلًا
فأغلى 2 اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تجھے کثیر العیال پایا اور اپنے فضل سے غنی کر دیا۔فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُ وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنر ۱۸ پس اب تو بھی ان پر اتنا بوجھ نہ
ڈالنا کہ ان کی طاقتیں کچلی جائیں نہ اتنی رعایت کرنا کہ بگڑ جائیں۔اس آیت میں ضال کے
مقابل پر سائیل رکھا گیا ہے جس میں اس طرف اشارہ ہے کہ وہاں بھی ضال سے مراد خدا کی محبت
کے طلبگار کے ہیں۔بہر حال فرمایا کہ جب کوئی تمہارے پاس ہدایت حاصل کرنے کے لئے آئے تو
انکار نہ کرنا بلکہ وہ ہدایت جو ہم نے تجھے دی ہے اسے ساری دنیا میں پہنچانا۔صال کے جو معنی میں نے اس وقت کئے ہیں اس کے خلاف کوئی اور معنی ہو ہی نہیں سکتے
کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَوَجَدَكَ ضَالًا فَهَدی۔ہم نے تجھے ضال پایا اور اس کے نتیجہ میں
ہدایت دی اور دوسری طرف فرماتا ہے۔وَاللهُ لا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَسِقِيْنَ ۹ کر فسق کے نتیجہ
میں کبھی ہدایت نہیں ملا کرتی۔پھر ضال کے معنی گمراہ کس طرح کئے جا سکتے ہیں۔پھر فرماتا ہے۔وَإِذَا جَاءَهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَن نُّؤْمِنَ حَتَّى نُؤْثى مِثْلَ مَا أُوتِ رُسُلُ
الله اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارُ عِنْدَ اللهِ
وَعَذَابٌ شَدِيلٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ۔" جب ان کے پاس کوئی نشان آتا ہے تو وہ کہتے ہیں
ہم اسے نہیں مان سکتے جب تک ہمیں ویسا ہی کلام نہ ملے جو رسولوں کو ملا۔اللہ سب سے زیادہ جانتا
ہے کہ وہ اپنی رسالت کہاں رکھے۔یہ گناہگار لوگ ہیں۔ان کو تو ذلت ہی ملے گی۔اس آیت میں
صاف طور پر بتادیا کہ گناہ کے نتیجہ میں ذلت حاصل ہوتی ہے نہ کہ ہدایت۔ذنب اور استغفار کی حقیقت
پھر یہ جو کہا جاتا ہے کہ رسول کریم صلی اسلام نعوذ باللہ گناہگار تھے۔اس کے لئے ذنب اور

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
254
استغفار کے الفاظ پیش کئے جاتے ہیں لیکن عام طور پر لوگوں نے اس کے معنی نہیں سمجھے۔استغفار کے یہ معنی بھی ہوتے ہیں کہ جو مشکلات کسی کے رستہ میں حائل ہوں ان کو ڈھانپ دیا
جائے۔اسی طرح ذنب کے معنی گناہ کے بھی ہوتے ہیں اور غیر ضروری باتوں کے بھی۔پس غفر
کے معنی ڈھانکنے اور ذنب کے معنی زوائد کے ہیں۔جب رسول کریم سالی یتیم
کے متعلق استغفار
کا لفظ آتا ہے تو اس سے مراد آپ کے رستہ کی مشکلات کا دُور ہونا ہوتا ہے اور جہاں ذنب کا لفظ آتا
ہے وہاں زوائد کا دور کیا جانا مراد ہوتا ہے۔چنانچہ دیکھ لوسورۃ نساء رکوع ۱۶ میں پہلے جنگ کا ذکر
ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لَا تَكُن لِلْخَائِنِينَ خَصِيمًا وَاسْتَغْفِرِ الله اے محمد رسول
اللہ جب ہم حکومت دیں گے تو کچھ لوگ ایسے ہونگے جو دین کی باتوں میں خیانت سے کام لیں گے
اور کجی کا راستہ اختیار کریں گے ان سے لڑنے کی طرف توجہ نہ کرنا بلکہ بجائے اس کے خدا تعالیٰ سے
دعائیں کرنا کہ ان کی یہ کمزوری دور ہو جائے۔(۲) سورہ مومن رکوع ۶ میں بھی پہلے انا لتَنْصُرُ
رُسُلَنَا فرما کر نصرت کا ذکر ہے اور پھر واسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ
بِالْعَشِي وَالْإِبْكَارِ میں استغفار اور نبیح کا حکم دیا ہے سورۃ محمد رکوع ۲ میں بھی پہلے ساعت
کے آنے کا ذکر ہے یعنی فتح کا اور پھر وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبك " فرماتا ہے۔(۴) سورۃ نصر میں
بھی پہلے فتح کا ذکر ہے اور پھر آتا ہے فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ (۵) سورۃ فتح میں
بھی پہلے فتح کا ذکر ہے اور پھر غفر کا۔فرمایا انا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا
تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَرَ ؟ ان سب حوالوں میں فتح کے ساتھ ذنب یا استغفار کا ذکر
ہے یعنی یا تو فتح کے وعدہ کے بعد یا فتح کے ذکر کے بعد۔چار جگہوں میں تو فتح کے وعدہ کے ساتھ
استغفار کا ذکر کیا ہے اور ایک جگہ فتح مبین کا ذکر ہے اور وہاں لِيَغْفِر کہا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ
تیری دعاسنی گئی اور ہم نے عام فتوحات کی بجائے تجھے فتح مبین عطا کی ہے تا کہ تیرے ذنب بخشے
جائیں۔اب دیکھنا یہ چاہئے کہ کسی کو فتح ونصرت کا ملنا کیا گناہ ہے اور ہر جگہ فتح کے ساتھ یہ الفاظ کیوں
آئے ہیں۔اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ استغفار اور ذنب کسی اور قسم کا ہے۔اگر گناہ مراد تھا تو
چاہئے تھا کہ کسی گناہ کا ذکر کیا جا تامگر ایسا تو ایک جگہ بھی نہیں کیا گیا بلکہ بجائے اس کے یہ بتایا کہ ہم

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
255
تجھے فتح و نصرت دیتے ہیں۔تو استغفار کر۔اس سے صاف معلوم ہوا کہ اس کے معنی کچھ اور ہیں اور وہ
یہ کہ فتح کے ساتھ جو لوگ سلسلہ بیعت میں شامل ہو جاتے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں ہوتے ہیں
ان کی تربیت پوری طرح نہیں ہو سکتی۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ قوم کے زوال کا وقت اسی دن سے شروع ہو
جاتا ہے جب کہ فتوحات شروع ہوتی ہیں اور لوگوں کی تربیت اچھی طرح نہیں ہو سکتی۔جب لاکھوں
مسلمان ہو گئے اور وہ سارے ملک میں پھیلے ہوئے تھے تو ان کی تربیت ناممکن تھی۔اس لئے فرمایا
یہ بات بشریت سے بالا ہے کہ اتنے لوگوں کی پوری طرح تربیت کی جاسکے۔ان کی تربیت خدا ہی
کر سکتا ہے۔اس لئے دعائیں کر کہ خدایا تو ہی ان کی نیک تربیت کا سامان پیدا فرما اور پھر خوشخبری
دی کہ ہم نے تمہاری دُعائیں سن لی ہیں۔اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا
تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَرَ ہم تجھ کو جو فتح عظیم دیں گے وہ ایسی صورت میں دیں گے کہ وہ
فتح مبین ہوگی حق و باطل میں تمیز کر دینے والی ہوگی اور صرف جسموں پر ہی نہیں ہوگی بلکہ دلوں پر بھی
ہوگی۔لوگ منافقت سے اسلام میں داخل نہیں ہونگے بلکہ دین کے شوق کی وجہ سے ہو نگے اور یہ فتح
ہم نے اس لئے دی ہے کہ تربیت کا پہلو مضبوط ہو جائے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اللہ تعالیٰ نے حق کو
واضح کر کے تربیت کے پہلو کو مضبوط کر دیا اور ایسے نائب آپ کو بخشے جو ہمیشہ کے لئے دین کے
محافظ ہو گئے۔دیکھ لو ایک تو وہ وقت تھا کہ ابو جہل کا بیٹا عکرمہ مکہ چھوڑ کر اس لئے بھاگ گیا کہ جہاں
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہو وہاں میں نہیں رہ سکتا مگر پھر وہ وقت آیا کہ وہ مسلمان ہوا اور ایسا مخلص
مسلمان ہوا کہ ایک جنگ میں دشمن چن چن کر صحابیوں کو مار رہے تھے۔عکرمہ نے کہا یہ بات مجھ
سے دیکھی نہیں جاتی کوئی ہے جو دشمن کے مقابلہ کے لئے میرے ساتھ چلے۔اس طرح کچھ آدمی
ساتھ لئے اور جرنیل سے اجازت لے کر دشمن پر جس کی تعداد ساٹھ ہزار تھی حملہ کر دیا اور عین قلب
پر حملہ کیا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفار کو شکست ہوگئی اور وہ بھاگ گئے۔اس وقت عکرمہ کو دیکھا گیا تو وہ
دم توڑ رہے تھے۔ان کی پیاس محسوس کر کے جب پانی لایا گیا تو انہوں نے کہا۔پہلے میرے ساتھی
کو پانی پلاؤ۔اس ساتھی نے دوسرے کی طرف اشارہ کر دیا اور دوسرے نے تیسرے کی طرف وہ
سات نوجوان تھے جو زخموں کی وجہ سے دم توڑ رہے تھے مگر کسی نے پانی کو مونبہ بھی نہ لگایا اور ہر
ایک نے یہی کہا کہ پہلے فلاں کو پلاؤ مجھے بعد میں پلا دینا۔جب سب نے انکار کر دیا تو وہ پھر عکرمہ

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
256
کے پاس آیا دیکھا تو وہ فوت ہو چکے تھے۔اس کے بعد اس نے دوسروں کو دیکھا تو وہ بھی شہید ہو
چکے تھے۔غرض خدا تعالیٰ نے رسول کریم سنا ہے تم کو صرف ظاہری فتح ہی عطا نہیں فرمائی بلکہ ظاہری فتح
کے ساتھ قلوب کی فتح بھی عطا کی۔رسول کریم صلی نے یہ تم کا بلند ترین مقام
پھر قرآن نہ صرف یہ کہ رسول کریم متقی ہم کو بے گناہ قرار دیتا ہے بلکہ نہایت اعلیٰ درجہ کا
انسان
قرار دیتا ہے۔فرماتا ہے۔اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ کوئی یہ نہ کہے کہ ہمارا نبی گنہ گار ہے۔اگر دشمن ایسا کہتے ہیں تو وہ سکتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ تو بڑے اعلیٰ اخلاق والا ہے۔دیا۔پھر فرمایا الخ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ اے محمد رسول اللہ ! کیا ہم نے تیرا سینہ کھول نہیں
۹۹
پھر فرماتا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ^ تمہارے لئے محمد
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ایک اعلیٰ درجہ کا نمونہ ہے اس کے پیچھے چل کر تم نجات پاسکتے ہو۔پھر اس سے بھی بڑا درجہ آپ کا یہ بیان فرمایا کہ آپ دوسروں کو پاک کرنے والے ہیں۔فرماتا ہے۔گما
اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمُ ايْتِنَا وَيُزَلِّيْكُمْ 99 ہم نے تم میں
سے ہی ایک رسول بھیجا ہے جو ہماری آیتیں پڑھ کر تمہیں سناتا ہے اور گناہگاروں کو پاک بنا تا ہے۔پھر اس سے بڑھ کر فرمایا قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ
وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ۔تو کہہ دے کہ اے ماننے والو یا مجھ پر اعتراض کرنے والو! اگر تم اللہ کا
محبوب
بننا چاہتے ہوتو آؤ اس کا طریق میں تمہیں بتاؤں۔جس طرح میں عمل کرتا ہوں اسی طرح تم
بھی عمل کرو۔پھر اللہ تعالیٰ تم کو بھی اپنا محبوب بنالے گا۔پھر اس سے بھی آگے ترقی کی اور فرمایا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) تو وہ ہے کہ اس پر
جو کلام نازل ہوا ہے اسے بھی ہم کسی ناپاک کو چھونے نہیں دیتے۔پھر کیا اس کلام کو لانے والا نا پاک

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
257
ہو سکتا ہے۔چنانچہ فرمایا إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ - فِي كِتَبٍ مَّكْنُونٍ لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ ا یہ قرآن بڑی عظمت والا ہے۔یہ اس جگہ خدا نے رکھا ہے جہاں کوئی گندہ شخص
اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا اور اسے مطہر کے بغیر کوئی چھو ہی نہیں سکتا۔پھر جس پر یہ کلام نازل ہوا اسے
نا پاک کس طرح کہہ سکتے ہو۔پھر فرمایا ہم نے اسے وہ کتاب دی ہے جس کو آج ہی نہیں بلکہ آئندہ بھی کوئی ناپاک نہیں چھو
سکے گا۔بایدنی سَفَرَةٍ كرَامٍ بَرَرَةٍ ا یہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ہاتھ میں رہے گی جو دور دور
سفر کرنے والے اور نہایت معزز اور اعلیٰ درجہ کے نیکو کار ہو نگے۔اس وقت یہ دو ہی اعتراض بیان کئے جاسکے ہیں اور وہ بھی بہت مختصر طور پر۔اب میں دُعا کرتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ دوستوں کو جو اس جلسہ میں شامل ہوئے ہیں اپنی نعمتوں کا وارث بنائے اور وہ
جنہوں نے مہمان نوازی میں حصہ لیا ہے۔مرد اور عورتیں، چھوٹے اور بڑے ان سب پرا اپنی رحمتیں
نازل کرے۔پھر ان پر اپنا فضل نازل کرے جن کے دل اس جلسہ میں شامل ہیں گو وہ خود نہیں
آسکے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے سب لوگوں کو توفیق دے کہ جونور اور صداقت انہیں حاصل
ہوئی ہے وہ دنیا کو پہنچا ئیں۔ہماری جماعت کے خطا کاروں کو نیک بناوے۔ہماری جماعت کے
کمزوروں کو مضبوط بنادے۔ہماری جماعت کے بیماروں کو شفا دے۔ہماری جماعت کے
مقروضوں کو قرض سے سبکدوش کرے۔جن میں ایمان کی کمزوری ہے ان کی اس کمزوری کو
دور کرے۔ہماری جماعت کے مبلغوں کی مدد اور تائید کرے خدا کے فرشتے ان کی حفاظت کریں۔وہ اللہ کے محبوب بن جائیں۔ان کے اعمال، ان کی زبانوں اور ان کی فکروں میں برکت دے۔پھر
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے ہر فرد کو خواہ وہ کہیں ہو، اس جلسہ کی برکات میں شریک کرے۔پھر
ہندوؤں سکھوں، عیسائیوں، دہریوں غرضیکہ سب کے قلوب کو کھول دے تا کہ سب ابن آدم ہو کر
بھائیوں کی طرح رہیں۔پھر میں دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ جو باتیں انہوں نے جلسہ میں سنی ہیں ان پر عمل
کریں۔میں ان کے لئے دُعا کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور میں دوستوں سے بھی امید کرتا ہوں
کہ وہ میرے لئے دُعا کریں گے کہ خدا تعالیٰ مجھے اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق دے اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی