فضائل القرآن نمبر ۴۔ تمام کّتبِ الہامیہ میں سے صرف قرآن کریم کو ہی کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ قرآن کریم کی کتبِ سابقہ پر فضیلت کی آٹھویں دلیل
حصہ 4
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
234
جب وہ مطلب ہی بیان نہیں کر سکتا تو وہ رسول کریم ستی یا ہم کو مضامین کس طرح سمجھاتا ہے کہ وہ
عربی میں اس کو بیان کر دیتے ہیں۔یہ جواب ہے آدھے حصے کا۔دوسری صورت یہ ہو سکتی تھی کہ اس
کے قول کو نقل کیا جاتا مگر یہ کس طرح ہو سکتا تھا۔وہ تو عبرانی میں کہتا تھا اور اس کی بات اگر دہرائی جاتی
تو عبرانی میں ہوتی مر قر آن تو عبرانی یا یونانی میں نہیں جس میں تو رات یا نجی لکھی ہوئی ہیں بلکہ عربی
میں ہے۔پس جب نہ وہ شخص اپنا مطلب عربی میں ادا کر سکتا ہے نہ قرآن کسی دوسری زبان کی نقل
ہے تو اس کی طرف یہ کتاب کس طرح منسوب کی جاسکتی ہے۔یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ اس وقت تک تو رات اور انجیل کا کوئی ترجمہ عربی زبان میں نہیں ہوا
تھا۔چنانچہ تاریخوں سے ثابت ہے کہ بعض صحابہ کو عبرانی اس لئے پڑھوائی گئی کہ وہ تورات و انجیل
پڑھ سکیں۔دوسرا ثبوت اس کا یہ ہے کہ مفسرین دنیا بھر کے علوم کا ذکر تفسیروں میں کرتے ہیں مگر
جب بائیبل کا حوالہ دیتے ہیں تو بالعموم غلط دیتے ہیں۔جس کی وجہ یہی تھی کہ عربی میں بائیبل نہ تھی۔وہ سن سنا کر لکھتے اس لئے غلط ہوتا۔تیسرا ثبوت یہ ہے کہ بخاری میں ورقہ بن نوفل کے متعلق لکھا ہے کہ كَانَ يَكْتُبُ الكتب
بِالْعِبرائی کے وہ عبرانی میں تو رات لکھا کرتے تھے۔گویا اس وقت توریت اور انجیل عربی میں نہ
تھی۔پس یقینا وہ غلام عبرانی یا یونانی میں انجیل پڑھتا تھا اور عربی میں اس کا مفہوم بیان نہ کرسکتا
تھا۔اس طرح اس اعتراض کو رڈ کر دیا گیا۔تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسا کہ جبیر نے کہا تھا کہ بَلْ هُوَ يُعَلِّمُنِی۔جبیر آخر کار مسلمان
ہو گیا تھا۔عبد اللہ بن ابی سرح نے مرتد ہونے پر اس کا راز کفار کو بتا دیا تھا اور وہ اسے سخت تکالیف
دیتے تھے۔آخر فتح مکہ پر آنحضرت سلایا کہ تم نے روپیہ دے کر اسے آزاد کروا دیا۔اس سے جب
پوچھا گیا تو اس نے کہا۔میں نہیں سکھاتا بلکہ وہ مجھے سکھاتے تھے۔آٹھواں اعتراض
آٹھواں اعتراض یہ تھا کہ اس کے ساتھ شیطان کا تعلق ہے اور اس کی طرف سے اسے کلام
حاصل ہوتا ہے اور گو کفار کا کوئی قول اس اعتراض کے متعلق نقل نہیں کیا گیا مگر اس اعتراض کے
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
235
اشارے ضرور پائے جاتے ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيْطِيْنُ ٣
شیطان اس کلام کو لیکر نہیں اترے۔اسی طرح فرماتا ہے۔وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَنٍ رَّجِيْمٍ "
یہ شیطان رجیم کا قول نہیں ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کفار کا یہ بھی اعتراض تھا کہ اس پر شیطان
اُترتا ہے۔افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اس اعتراض کو اور پکا کر دیا ہے اور کفار کے ہاتھ میں ایک
ہتھیار دے دیا ہے۔وہ اس طرح کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ کفار مکہ کے سردار جمع ہو کر
رسول کریم سی ای ایم کے پاس آئے اور کہا کہ آپ کے پاس ادنی درجہ کے لوگ آتے ہیں اور بڑے
لوگ آپ کی باتیں نہیں سنتے۔اگر آپ دین میں کچھ نرمی کر دیں تو ہم لوگ آپ کے پاس آکر بیٹھا
کریں۔اس طرح دوسرے لوگ بھی آپ کے پاس آنے لگیں گے۔اس پر رسول کریم صلی یا یہ تم کو
خیال آیا کہ اگر ایسا کر دیا جائے تو پھر بڑے بڑے لوگ مان لیں گے۔( مجھے کیا ہی لطف آیا اس
شخص کے اس فقرہ سے جس کا نام نولڈ کے ہے۔وہ لکھتا ہے۔معلوم ہوتا ہے۔یہ روایت بنانے
والے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اپنے جیسا ہی بیوقوف سمجھتے تھے۔غرض رسول کریم ملایا اسلام کو
نعوذ باللہ دین میں نرمی کرنے کا خیال آیا۔اتنے میں آپ نماز پڑھنے لگے اور سورۃ نجم پڑھنی شروع
کی۔اس وقت شیطان نے اَفَرَ يُتُمُ اللتَ وَالْعُزَّى وَمَنْوةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرى ٢٥
کے بعد یہ کلمات آپ کی زبان پر جاری کر دیئے کہ وَتِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلى وَإِنَّ
شَفَاعَتَهُنَّ لَتُر تنجی کیا تم نے لات اور عربی اور منات کی حقیقت نہیں دیکھی۔یہ بہت
خوبصورت دیویاں ہیں اور ان کی شفاعت کی بڑی امید ہے۔چونکہ سورہ نجم کے آخر میں سجدہ آتا
ہے۔رسول کریم صلی ا یہی تم نے سجدہ کیا تو سب کفار نے بھی آپ کے ساتھ سجدہ کر دیا کیونکہ انہوں
نے سمجھ لیا کہ آپ نے دین میں نرمی کر دی ہے اور مجنوں کو مان لیا ہے۔اس روایت کو اتنے طریقوں سے بیان کیا گیا ہے کہ ابن حجر جیسے آدمی کہتے ہیں کہ اس کی
تاویل کی ضرورت ہے۔گوتاریخی طور پر یہ روایت بالکل غلط ہے اور میں ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ حض
جھوٹ ہے مگر اس وقت میں کسی تاویل میں نہیں پڑتا۔میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قرآن اس
کے متعلق کیا کہتا ہے اور کیا واقعہ میں رسول کریم سالی پیام سے ایسا ہوا ؟
اس موقع پر میں ایک مسلمان بزرگ کا قول بھی بیان کرتا ہوں جو مجھے بے انتہا پسند ہے میں تو
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
236
جب بھی یہ قول پڑھتا ہوں ان کے لئے دُعا کرتا ہوں۔یہ بزرگ قاضی عیاض ہیں۔وہ فرماتے ہیں
شیطان نے رسول کریم سی ان پر تو کوئی تصرف نہیں کیا البتہ بعض محدثین کے قلم سے شیطان نے یہ
روایت لکھوا دی ہے۔گویا اگر شیطان کا تسلط کسی پر کرانا ہی ہے تو کیوں نہ محدثین پر کرایا جائے۔رسول کریم صلی یہ تم کو درمیان میں کیوں لایا جائے۔بعض نادان کہتے ہیں کہ رسول کریم مانا ہی ہم نے سورۃ نجم پڑھتے ہوئے یہ آیتیں بھی پڑھ
دیں۔اس پر جبریل نازل ہوا اور اس نے کہا آپ نے یہ کیا کیا۔میں تو یہ آیتیں نہیں لایا تھا یہ تو
شیطان نے جاری کی ہیں۔یہ معلوم کر کے رسول کریم سیا سی و یتیم کو سخت فکر ہوا۔خدا تعالیٰ نے اس فکر کو
یہ کہہ کر دور کر دیا کہ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَثَى أَلْقَى
الشَّيْطنُ فِي أُمْنِيَّتِهِ ، فَيَنْسَحُ اللهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطن ثُمَّ يُحْكِّمُ اللهُ ايَتِهِ وَاللهُ
عَلِيْمٌ حَکیم۔فرمایا تم سے پہلے بھی کوئی نبی اور رسول ایسا نہیں بھیجا گیا کہ جب اس کے
دل میں کوئی خواہش پیدا ہوئی تو شیطان نے اس میں دخل نہ دے دیا ہو۔پھر اللہ تعالیٰ شیطان کی
بات کو مٹادیتا ہے اور جو اس کی اپنی طرف سے ہوتی ہے اسے قائم رکھتا ہے۔کہتے ہیں جب یہ آیت اللہ تعالیٰ نے نازل کی تو رسول کریم می نام کی تسلی ہو گئی۔تسلی کس
طرح ہوئی اسی طرح جس طرح اس بڑھیا عورت کی ہوگئی تھی جس سے کسی نے پوچھا کہ کیا تم یہ
چاہتی ہو کہ تمہارا گبر، اپن دور ہو جائے یا یہ کہ دوسری عورتیں بھی تمہاری طرح گہری ہو جائیں۔اس
نے کہا مجھ پر تو دوسری عورتوں نے جس قدر ہنسی کرنی تھی کرلی ہے۔اب باقی عورتیں بھی گہری ہو
جائیں تا کہ میں بھی ان پر ہنسوں۔اس روایت کو درست قرار دینے والوں کے نزدیک رسول کریم سان اینم کی کس طرح تسلی
ہوئی۔اس طرح کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو کہہ دیا کہ تم پر ہی شیطان
کا قبضہ نہیں ہوا سب نبیوں پر ہوتا
چلا آیا ہے۔یہ سن کر رسول کریم صلی ال ایام کا فکر دور ہو گیا۔کتنی نا معقول بات ہے۔ان لوگوں نے کبھی
اتنا بھی نہ سوچا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ اللہ تعالیٰ جاننے والا
اور حکمت والا ہے۔کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ شیطان کا ہر نبی اور رسول پر قبضہ پالینا بڑی حکمت کی
بات ہے اور پھر علیم کا اس کے ساتھ کیا تعلق ہے۔
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
237
میں بیان کر رہا تھا کہ ایک بزرگ کے قول سے مجھے بڑا مزہ آتا ہے۔ان کا نام قاضی عیاض
ہے۔وہ اس قسم کی روایتیں نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ان سے یہ تو پتہ لگ گیا کہ شیطان
کا تصرف ہوا مگر رسول کریم سنی لیا کہ ان پر نہیں بلکہ ان روایتوں
کو نقل کرنے والوں کی قلموں پر ہوا ہے۔یہ بہت ہی لطیف بات ہے۔قرآن کریم نے اس کا جو جواب دیا ہے۔وہ اس جگہ موجود ہے جہاں کہتے ہیں کہ شیطان نے
آیتیں نازل کیں یعنی تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلى وَأَنَّ شَفَا عَتَهُنَّ لَتُر تجی کے بعد کہتے ہیں
کہ یہ آیات اُتریں۔اَلكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأَنْهى۔تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيْزُى إِنْ هِيَ إِلَّا
اسْمَا ۚ سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَّا أَنْزَلَ اللهُ بِهَا مِنْ سُلْطَانٍ " فرمایا کیا تم
اپنے لئے تو بیٹے قرار دیتے ہو اور خدا کے لئے لات، منات اور عرب کی بیٹیاں۔یہ کس قدر بھونڈی
تقسیم ہے جو تم نے کی۔یہ نام تم نے اپنے طور پر رکھ لئے ہیں۔خدا کی طرف سے نازل نہیں
ہوئے۔خدا نے تو ان بچوں کے لئے اُتارا ہی کچھ نہیں۔کیا ان آیات کے بعد کوئی شخص ان فقروں کو درمیان میں شامل سمجھ سکتا ہے۔پس یہ آیات ہی
بتارہی ہیں کہ ان میں وہ فقرے داخل نہیں ہو سکتے۔آخر کفار عربی تو جانتے تھے۔اس کے علاوہ مندرجہ ذیل آیتیں بھی اس حصہ کو رڈ کر رہی ہیں۔فرمایا وَمَا تَنَزَلَتْ بِهِ
الشَّيطِين وَمَا يَنْبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ ۲۸ یعنی اس میں شیطانی کلام کا اس قدر
رڈ ہے کہ اسے شیطان اُتار ہی کس طرح سکتا ہے۔(۲) پھر اگر شیطان یا اس کے ساتھی اس میں کچھ
ملانا چاہیں تو ملا ہی نہیں سکتے۔کہیں کوئی عبارت کھپ ہی نہیں سکتی جو کچھ ملا ئیں گے بے جوڑ ہوگا۔جیسا کہ یہاں ہوا ہے۔پھر آگے چل کر فرماتا ہے۔هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَلُ
الشَّيطِيْنِ تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَاكٍ أَثِيمٍ يُلْقُونَ السَّمْعَ وَاكْثَرُهُمْ كَذِبُونَ ٢٩
کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس طرح اُترتے ہیں۔شیطان کا تعلق ہر آفاک اور آئیم کے
ساتھ ہوتا ہے یعنی جو بڑا بولنے والا اور گنہ گار ہو اس سے شیطان کا تعلق ہوتا ہے مگر محمد رسول اللہ
می ایام کے متعلق تو تم خود کہتے ہو کہ اس سے بڑھ کر سچا اور کوئی نہیں۔اس کے امین ہونے کے بھی تم
قائل ہو۔پھر اس پر شیطان کا تصرف کس طرح ہو سکتا ہے۔پھر فرماتا ہے۔اِنَّ الشَّيطين
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
238
ليُوحُونَ إلى أَولِیهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ ٥٠ کہ شیطان تو اپنی وحی شیطانوں کی طرف کرتا ہے
تا کہ وہ تم سے جھگڑیں مومنوں کی طرف نہیں کرتا۔اب دیکھو وہ روایتیں جو بیان کی جاتی ہیں رسول کریم سنا تم پر کیسا خطر ناک الزام لگاتی
ہیں۔شیطان تو اپنے دوست کو ہی کہے گا۔کہ یہ ہتھیار لے جا اور لڑ کسی مسلمان کو وہ اپنے خلاف کس
طرح بتائے گا۔اس طرح سورۃ نحل رکوع ۱۳ میں آتا ہے اِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطن عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا
به
وَعَلى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ إِنَّمَا سُلْطَنُه عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّونَهُ وَالَّذِينَ هُمْ
مُشْرِكُونَ ۵ یعنی شیطان کا مومنوں پر کوئی تسلط نہیں ہوسکتا جو خدا پر توکل رکھتے ہیں۔شیطان کی
حکومت تو انہی پر ہوتی ہے جو اس کے دوست ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ شرک کرتے ہیں۔محمد الیتی تو ساری عمر شرک کارڈ کرتے رہے۔ان سے شیطان کا کیا تعلق ہوسکتا ہے۔نواں اعتراض
نواں اعتراض یہ کیا گیا ہے کہ یہ شخص مفتری اور کذاب ہے۔سورۃ ص میں آتا ہے۔دشمنوں
نے کہا۔هَذَا سَاحِرُ كَذَّاب اسی طرح سورہ نحل ۱۴ میں آتا ہے۔قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مُفْتَرِ ۵۲
مخالف کہتے ہیں کہ تو مفتری ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا جواب یہ دیتا ہے کہ وَمَا كَانَ هَذَا الْقُرْآنُ
أن يُفتَرى مِن دُونِ اللهِ وَلَكِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَبِ لا
رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ آمَ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِثْلِهِ
وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ الله ان كُنْتُمْ صدقین ۵۳ فرمایا یہ قرآن خدا کے
سوا کسی اور سے بنایا ہی نہیں جاسکتا۔اس کے اندر تو پہلی کتابوں کی پیشگوئیوں کی تصدیق ہے۔پھر
اس کے اندر الہامی کتابوں کی تفصیل ہے اور اس میں شک کی کوئی بات نہیں۔یہ کتاب رب العلمین
کی طرف سے ہے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ اپنے پاس سے بنالی ہے۔ان سے کہو کہ تم اس جیسی کوئی
ایک ہی سورت لے آؤ۔اکیلے نہیں سب کو اپنی مدد کے لئے بلاوا گرتم واقع میں بچے ہو۔
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
قرآن کریم کے متعلق پانچ دعوے
دلیل آر
239
اس آیت میں پانچ دعوے قرآن کریم کے متعلق پیش کئے گئے ہیں۔اول یہ کہ قرآن اپنی
پ ہے اور اسے خدا کے سوا کوئی بنا ہی نہیں سکتا۔اس میں ایسے امور ہیں جو انسان کے اختیار
سے باہر ہیں یعنی امور غیبیہ۔فرماتا ہے۔قُل لَّا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ
إلا الله ۵۴ کہ آسمان اور زمین میں خدا کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا۔مطلب یہ کہ قرآن میں غیب
کی باتیں ہیں اور یہ خدا کے سوا کوئی نہیں بتا سکتا۔دوسرا دعویٰ یہ کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ پہلی کتابوں کی پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔تیسرا یہ کہ اس میں پہلی کتابوں کی تشریح ہے۔چوتھا یہ کہ ہر امر کو دلیل کے ساتھ ایسے رنگ میں بیان کرتا ہے کہ اس کے درست ہونے میں
کوئی شک نہیں رہ جاتا۔پانچواں یہ کہ قرآن خدا کی صفت رَبُّ الْعَلَمِینَ کے ماتحت نازل ہوا
ہے تا کہ اس کا فیضان سب قوموں کے لئے وسیع ہو۔فرماتا ہے اگر قرآن افترا ہے تو ان پانچ صفات والی کوئی سورۃ پیش کرو۔اگر ان صفات والی
سورۃ لے آؤ گے تو ہم مان لیں گے کہ انسان ایسی کتاب بنا سکتا ہے لیکن اگر تم سارے مل کر بھی نہ بنا
سکو تو معلوم ہوا کہ ایسی کتاب کوئی انسان نہیں بنا سکتا۔اس سے معلوم ہوا کہ جس سورۃ (یونس) میں یہ دعوے کئے گئے ہیں اس سے پہلے جس قدر
قرآن اتر چکا تھا۔اس میں یہ پانچ باتیں پائی جاتی تھیں۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا قرآن کے اس
حصہ میں یہ پانچوں باتیں ہیں۔اگر ہیں تو ثابت ہو جائے گا کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔علم غیب
پہلی بات یہ بیان فرمائی ہے کہ قرآن میں وہ باتیں ہیں جو خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا یعنی
قرآن میں علم غیب ہے۔اس کے لئے جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو اس کی نہایت ابتدائی
سورتوں میں سے ایک سورۃ کوثر ہے جو ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مشتمل ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
240
إنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْابَتَرُ۔رسول کریم سی لا اله اتم
سے متعلق دشمن کہا کرتا کہ یہ ابتر ہے۔اس کی کوئی نرینہ اولاد نہیں۔اس کے بعد اس کا جانشین کون
بنے گا۔اللہ تعالیٰ اس سورۃ میں فرماتا ہے کہ تو ابتر نہیں بلکہ تیرا دشمن ابتر ہے۔رسول کریم می ایستم
کس طرح ابتر نہیں اور آپ کا دشمن کس طرح ابتر ہے۔اس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے انا
أعطينكَ الْكَوْثَرَ۔اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تیرے متعلق فیصلہ کر دیا ہے کہ ہم تجھے
ایک عظیم الشان جماعت دیں گے جو روحانی طور پر تیری فرزند ہوگی اور اس میں بڑے بڑے اعلیٰ
پایہ کے انسان ہوں گے۔پھر فرماتا ہے۔فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَر - اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تو
اس خوشی میں خوب نمازیں پڑھ، دُعائیں کر اور قربانیاں کر۔پھر جب ہم تیری جماعت کو اور
بڑھانے لگیں تو تو اور عبادت کر اور قربانیاں کر کیونکہ ہم تیری روحانی نسل کو بڑھانے والے ہیں اور
یہ روحانی نسل اس طرح بڑھے گی کہ ابو جہل کا بیٹا چھینیں گے اور تجھے دے دیں گے۔وہ ابتر
ہو جائے گا اور تو اولا دوالا ہوگا۔یہی حال دوسروں کا ہوگا۔ان کے بیٹے چھین چھین کر ہم تمہیں دے
دیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ان کے بیٹے رسول کریم سینی یا یہ تم کو دیئے گئے اور وہ روحانی لحاظ سے
ابتر ہو گئے۔یہی وجہ تھی کہ جوں جوں رسول کریم ملتی ہی ایم کو کامیابی ہوتی گئی۔کفار زیادہ تکلیفیں
دیتے گئے۔اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا جو سورۃ کوثر میں بیان کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ
انبیاء رکوع ۴ میں ذکر کیا ہے۔فرماتا ہے۔اَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ
أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَالِبُونَ ۵۵) فرمایا کیا یہ لوگ اتنا بھی نہیں دیکھتے کہ ہم ان کے ملک کو اس
کے کناروں کی طرف سے چھوٹا کرتے جارہے ہیں اور ہر روز ان کی اولادیں محمد رسول اللہ سالہ پیر کو
دے رہے ہیں۔کیا اس سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ غالب آئیں گے۔وہ غالب کس طرح آ سکتے ہیں
جب کہ ہم ان کے جگر گوشے کاٹ کاٹ کر تیرے حوالے کرتے جارہے ہیں اور انہی ابتر کہنے والوں
کے بچے اور عزیز اسلام میں داخل ہو کر اس کی صداقت ظاہر کر رہے ہیں اور کفار کو بے اولا د اور
آنحضرت سلیم کو با اولا دثابت کر رہے ہیں۔چنانچہ مکہ کے بڑے بڑے خاندانوں کے جو بیٹے
اور بھتیجے رسول کریم اللہ کو دیئے گئے ان میں حضرت عثمان ، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمن بن
عوف ، حضرت سعد بن ابی وقاص ، حضرت طلحہ بن عبید اللہ ، حضرت ابوعبیدہ ، حضرت ارقم بن ابی
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
241
ارقم ، حضرت عثمان بن مظعونؓ اور حضرت سعید بن زید تھے۔یہ لوگ ابتداء میں ہی ایمان لے
آئے تھے اور وہ رؤساء جو رسول کریم صلی یا اسلم کو دکھ دینے میں سب سے بڑھے ہوئے تھے یہ ان
کے بیٹے اور بھانجے اور بھتیجے تھے۔ان کے مسلمان ہو جانے کی وجہ سے کفار کو اور زیادہ غصہ آتا کہ
یہ اپنے باپ دادا کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تائید کرتے ہیں۔حضرت عثمان بن مظعون ، ولید بن مغیرہ کے عزیز تھے اور اس نے ان کو پناہ دی ہوئی تھی۔حضرت
عثمان ایک دن باہر جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک مسلمان پر سخت ظلم کیا جارہا ہے مگر آپ
کو کسی نے کچھ نہ کہا۔انہوں نے ولید کے پاس جا کر کہا کہ میں اب آپ کی پناہ میں نہیں رہنا چاہتا
کیونکہ میں یہ نہیں دیکھ سکتا کہ دوسرے مسلمانوں کو تو اس طرح دکھ دیا جائے اور میں آپ کی پناہ میں
محفوظ رہوں۔اللہ تعالیٰ مومن کے ایمان کی آزمائش کرتا ہے۔ادھر انہوں نے پناہ ترک کی اور ادھر
یہ حادثہ پیش آگیا کہ لبید جو ایک بہت بڑے شاعر تھے ایک مجلس میں شعر سنارہے تھے کہ ایک شعر
انہوں نے پڑھا جس کا مطلب یہ تھا کہ ہر چیز خدا کے سوا تباہ ہونے والی ہے اور ہر نعمت آخر میں
زائل ہونے والی ہے۔جب لبید نے پہلا مصرع پڑھا تو حضرت عثمان نے کہا ٹھیک ہے۔اس پر
لبید نے غصہ سے اس کی طرف دیکھا کہ ایک بچہ میرے کلام کی داد دے رہا ہے۔اسے اس نے اپنی
ہتک سمجھا اور کہا اے مکہ والو! پہلے تو تم میں ایسے بدتہذیب لوگ نہ تھے۔اب تمہیں کیا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا یہ بے وقوف بچہ ہے۔اسے جانے دیں حالانکہ بات یہ تھی کہ انہوں نے قرآن سنا ہوا
تھا اور اب ان کے نزدیک شعروں کی کچھ حقیقت ہی نہیں رہ گئی تھی بلکہ خود لبید نے مسلمان ہونے پر
یہی طریق اختیار کیا۔حضرت عمر نے ایک دفعہ اپنے ایک گورنر کو کہلا بھیجا کہ مجھے بعض مشہور شعراء کا
تازہ کلام بھجواؤ۔جب ان سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تو انہوں نے قرآن کریم کی چند آیات لکھ
کر بھیج دیں۔جب لبید نے دوسرا مصرع پڑھا اور کہا کہ ہر نعمت زائل ہونے والی ہے تو عثمان نے کہا یہ غلط
ہے جنت کی نعمتیں کبھی زائل نہیں ہونگی۔یہ سن کر اسے طیش آ گیا اور اس نے اہل مجلس سے کہا کہ تم
نے میری بڑی ہتک کرائی ہے۔اس پر ایک شخص نے عثمان کو برا بھلا کہا اور اس زور سے مکا مارا
کہ ان کی آنکھ نکل گئی۔ولید کھڑا دیکھ رہا تھا۔اس نے کہا دیکھا میری پناہ میں سے نکلنے کا یہ نتیجہ ہوا۔
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
242
اب بھی پناہ میں آ جاؤ۔حضرت عثمان نے کہا پناہ کیسی۔میری تو دوسری آنکھ بھی انتظار کر رہی ہے کہ
خدا تعالی کی راہ میں نکلے۔ان کے فوت ہونے پر رسول کریم صلی ایم نے انہیں بوسہ دیا اور آپ کی
آنکھوں سے اس وقت آنسو جاری تھے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صاحبزادہ ابراہیم
فوت ہوا تو آپ نے فرمایا حق بِسَلْفِنَا الصَّالح عُثْمَانَ بْنِ مَطْعُونِ ۵۶ یعنی ہمارے صالح
عزیز عثمان بن مظعون کی صحبت میں جا۔پہلی کتب کی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والی کتاب
دوسرا دعوی قرآن کریم کے متعلق یہ کیا گیا ہے کہ یہ پہلی کتب کی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والی
کتاب ہے۔چنانچہ استثناء باب ۱۸ آیت ۱۵ میں آتا ہے۔خداوند تیرا خدا تیرے لئے۔تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں سے
تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا۔‘۵۷
اس میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ وہ نبی جو آنے والا ہے وہ بنی اسرائیل میں سے نہیں ہوگا بلکہ
ان کے بھائیوں یعنی بنی اسماعیل میں سے ہوگا گویا وہ اولا دابراہیم علیہ السلام میں سے ہی ہوگا نہ کہ
کسی غیر قوم سے پھر اس کی علامت یہ بتائی کہ:-
جب وہ نبی خداوند کے نام سے کچھ کہے اور وہ جو اس نے کہا ہے واقع نہ ہو یا پورانہ
ہو تو وہ بات خداوند نے نہیں کہی۔‘۵۸۰
اب دیکھو قرآن کی باتیں کیسی پوری ہوئیں اور اس کی بیان کردہ پیشگوئیاں کس طرح سچی
نکلیں۔کفار نے جب رسول کریم منا یا ستم کے متعلق کہا کہ اس کی اولاد نہیں تو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہم
اسے اولاد دیں گے اور ابتر کہنے والوں کی اولا دہی چھین کر دے دیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور یہ
پیشگوئی بڑی شان سے پوری ہوئی۔حضرت مسیح نے اس پیشگوئی کا مصداق ہونے سے انکار کیا ہے۔چنانچہ یوحنا باب ۱ آیت ۲۱
میں لکھا ہے :-
انہوں نے اس سے پوچھا۔پھر کون ہے۔کیا تو ایلیاہ ہے۔اس نے کہا۔میں نہیں
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
243
ہوں۔کیا تو وہ نبی ہے۔اس نے جواب دیا کہ نہیں۔“
اس طرح اعمال باب ۳ میں لکھا ہے کہ وہ نبی مسیح کی بعثت ثانی سے پہلے اور بعثت اوّل کے
بعد ظاہر ہوگا بلکہ یہاں تک لکھا ہے کہ :-
سموئیل سے لے کر پچھلوں تک جتنے نبیوں نے باتیں کیں ان سب نے ان دنوں کی
خبر دی ہے۔‘۵۹
یہ پیشگوئی رسول کریم ملا ہی نہم
کے ذریعہ پوری ہوئی کیونکہ آپ ان کے بھائیوں یعنی حضرت
ابراہیم کے بیٹے حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے تھے۔اسی طرح یسعیاہ آنے والے نبی کی خبر دیتے ہوئے کہتے ہیں:۔جب قومیں تیری راستبازی اور سارے بادشاہ تیری شوکت دیکھیں گے اور تو ایک
نئے نام سے کہلائے گا۔جسے خداوند کا مونہ خو درکھ دے گا۔سوائے اسلام کے دنیا میں کوئی مذہب نہیں جس کا نام خدا تعالیٰ نے رکھا ہو۔چنانچہ اسلام کے
متعلق ہی فرمایا ہے۔وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
دوسری پیشگوئی بھی اسی کے ساتھ لکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ :۔تو آگے کو متروکہ نہ کہلائے گی اور تیری سرزمین کا کبھی پھر خرابہ نام نہ ہوگا بلکہ تو فیضیاہ
کہلائے گا۔یہ پیشنگوئی بھی اسلام کے متعلق ہی ہے۔چنانچہ مکہ کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔من
دَخَلَه كَانَ آمِنًا جو اس میں داخل ہو وہ امن میں آجاتا ہے۔پھر حضرت مسیح کہتے ہیں۔” مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنی ہیں مگر اب تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے لیکن
جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔اس لئے کہ وہ اپنی
طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے
گا۔اب دیکھو اس میں کتنی علامتیں رسول کریم سلانا ہی ہم کی بیان کی گئی ہیں۔
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
244
اول یہ کہ آنے والا نبی ایسی تعلیم دے گا جو مسیح تک کسی نے نہیں دی۔گویا وہ سب سے بڑھ کر
تعلیم دے گا۔(۲) وہ ساری باتیں کہے گا یعنی کامل تعلیم دے گا اور اس کے بعد اور کوئی اس سے بڑھ کر تعلیم
نہیں لائے گا۔(۳) وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہے گا بلکہ کلام اللہ لائے گا۔(۴) اس کلام اللہ میں آئندہ کی خبریں ہوں گی۔(۵) وہ کلام مجھے ( یعنی مسیح) پر دشمنوں کے عائد کر دہ الزامات کو دور کرے گا۔یہ سب باتیں رسول کریم سالی تا کہ ہم پر صادق آتی ہیں۔پہلی بات حضرت مسیح نے یہ فرمائی تھی کہ
وہ نبی ایسی تعلیم لائے گا جو پہلے کوئی نہیں لایا۔قرآن کریم اس کے متعلق فرماتا ہے عَلَّمَ الْإِنْسَانِ
مَالَمْ يَعْلَمُ یعنی قرآن کریم کے ذریعہ وہ وہ باتیں سکھائی گئی ہیں۔جو کسی اور کو معلوم نہیں۔دوسری بات حضرت مسیح نے یہ بیان کی تھی کہ وہ ساری باتیں بتائے گا۔قرآن کریم میں اس کے
متعلق آتا ہے۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ آج سارا دین تم پر مکمل کر دیا گیا ہے۔پھر
سورہ کہف رکوع ۸ میں آتا ہے۔وَلَقَد صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِ
مثل " ہم نے اس قرآن میں ہر ضروری بات کو مختلف پیرایوں میں بیان کر دیا ہے۔تیسری
بات حضرت مسیح نے یہ بتائی تھی کہ وہ اپنی طرف سے کچھ نہ کہے گا بلکہ خدا تعالیٰ اسے جو کچھ بتائے گا
اسے پیش کرے گا۔قرآن کریم میں بھی آتا ہے۔وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْى
وخی ها یه رسول اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا بلکہ خدا ہی کا کلام پیش کرتا ہے۔باقی سب کتابوں
میں انبیاء کی اپنی باتیں بھی ہیں۔صرف قرآن ہی ایک ایسا کلام ہے جو سارے کا سارا خدا کا کلام
ہے۔پانچویں بات حضرت مسیح نے یہ بیان فرمائی ہے کہ وہ نبی ان الزامات کو دور کرے گا جو مجھ پر
لگائے جاتے ہیں۔اس کے متعلق سب لوگ جانتے ہیں کہ حضرت مسیح کو نَعُوذُ بِاللهِ وَلَدَ الزَّنَا کہا
گیا تھا اور لعنتی قرار دیا گیا تھا۔قرآن نے ان الزامات کی پوری تردید کی۔
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
کتب سماویہ کی تفصیل
245
اب میں تفسیری بات بیان کرتا ہوں کہ قرآن کریم کتب سماویہ کی تشریح اور تفصیل بیان کرنے
والا ہے۔اس میں علوم روحانیہ کو کھول کر بیان کیا گیا ہے اور انہیں کمال تک پہنچایا گیا ہے۔میں اس
کی ایک دو مثالیں پیش کرتا ہوں۔تو رات میں لکھا تھا :-
تیری آنکھ مروت نہ کرے کہ جان کا بدلہ جان۔آنکھ کا بدلہ آنکھ۔دانت کا بدلہ
دانت۔ہاتھ کا بدلہ ہاتھ اور پاؤں کا بدلہ پاؤں ہوگا ،
77″
اور انجیل میں یہ تعلیم دی گئی تھی کہ :-
تم سن چکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت لیکن
میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ شریر کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ
مارے۔دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے اور اگر کوئی تجھ پر نالش کر کے تیرا گر تہ لینا
چاہے تو چوندہ بھی اسے لے لینے دے اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار لے جائے اس کے
،،
ساتھ دو کوس چلا جا۔“
مگر قرآن کریم نے کہا ہے۔وَجِزَؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ إِنَّهُ
لا يُحِبُّ الظلمين۔یعنی شرارت کے مطابق بدی کا بدلہ لے لینا تو جائز ہے لیکن جو شخص معاف کر دے اور
اس میں دوسرے کی اصلاح پر نظر رکھے اللہ تعالیٰ اسے خود اجر دے گا۔اللہ تعالیٰ
ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔تورات نے ایک حصہ تو بیان کیا تھا اور دوسرا چھوڑ دیا تھا اور انجیل نے دوسرا حصہ بیان کیا اور
پہلا حصہ چھوڑ دیا۔قرآن کریم نے اس تعلیم کو مکمل کردیا۔فرمایا بدی کا بدلہ لے لینا جائز ہے لیکن جو
شخص معاف کر دے ایسی صورت میں کہ بدی نہ بڑھے اس کا اجر اللہ پر ہے۔ہاں جو ایسے طور پر