فضائل القرآن نمبر ۵۔ قرآن کریم کی کُتب سابقہ پر فضیلت کی نویں دلیل۔ انبیاء سابقین کی رسول کریمؐ کی بعثت کے متعلق پیشگوئیاں اور قرآن کریم کی آٹھ اصولی اصلاحات
فصائل القرآن نمبر ۵
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ أَحمدةَ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ (نمبر۵)
263
قرآن کریم کی کتب سابقہ پر فضیلت کی نویں دلیل
انبیاء سابقین کی رسول کریم صلی اللہ علیہ مسلم کی بعثت کے متعلق پیشگوئیاں
اور
قرآن کریم کی آٹھ اصولی اصلاحات
(فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۳۲، برموقع جلسه سالانه قادیان)
تشہد وتعوذ کے بعد حضور نے سورہ اعراف کی مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :-
قَالَ عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ آشَاءُ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ
فَسَأَكُتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَوةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِنَا
يُؤْمِنُونَ الَّذِينَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُولَ النَّبِيِّ الْأُمِي الَّذِي يَجِدُونَهُ
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ
وَيَنْصُهُمْ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبيثَ
وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا
بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا التَّوْرَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةَ« أُولَبِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا الَّذِي لَهُ
مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَيُحْيِ وَيُمِيتُ فَامِنُوا بِاللهِ
وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُتِيَ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ
(اعراف آیت ۱۵۹،۱۵۸)
264
اس کے بعد فرمایا :-
کل کی تقریروں کے بعد میرا گلا شام تک تو اچھا تھا لیکن رات کو ملاقاتوں کے بعد گلا بیٹھ گیا۔۱۲ بجے کے قریب سردی لگنے کی وجہ سے بات کرنے میں تکلیف شروع ہوئی اور ایک بجے رات
جب ملاقاتیں ختم ہو ئیں تو گلا بہت کچھ بیٹھا ہوا تھا۔اس لئے گوئیں اس وقت اونچی آواز سے نہیں
بول سکتا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ تھوڑی دیر میں ہی حلق گرم ہونے کے بعد آواز بلند
ہو جائے گی۔شروع میں ممکن ہے کہ تقریر کے بعض حصے احباب تک نہ پہنچ سکیں لیکن احباب کو صبر
سے کام لینا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید رکھنی چاہئے کہ جبکہ وہ دُور دور سے کلمات حق سننے
کے لئے یہاں آئے ہیں اور جب اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور اس سے امید رکھتے ہوئے میں
حق کہنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں تو ہم دونوں پر وہ فضل فرمائے گا اور مجھے کہنے اور آپ لوگوں کو سننے کی
توفیق عطا فرمائے گا۔دینی مجالس کی اہمیت
مجھے افسوس ہے کہ بعض دوست گو وہ نہایت قلیل تعداد میں ہوتے ہیں۔باوجود سمجھانے کے
پھر بھی مجلس سے اٹھ کر چلے جاتے اور باہر پھرتے رہتے ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر جماعت میں
کچھ نمائشی ممبر بھی ہوتے ہیں اور مجلس میں اپنی نمائش کرنے کے بعد جگہ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
265
قرآن کریم میں بھی آتا ہے کہ ایسے نمائشی لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی تھے۔جب مجلس منعقد ہوتی تو وہ بھی آجاتے۔گفتگو شروع ہونے سے پہلے ہر ایک پر نظر پڑتی ہے۔صحابہ
اُن کو دیکھتے لیکن جب کام شروع ہو جاتا تو آنکھ بچا کرکھسکنے لگتے۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے متعلق
فرماتا ہے۔قَدْ يَعْلَمُ اللهُ الَّذِيْنَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِوَاذًا وہ لوگ جو تم میں سے نظر بچا
کر مجلس سے بھاگ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو خوب جانتا ہے۔ایسے نمائشی ممبر یہاں بھی ہوتے
ہونگے مگر کئی لوگ ایسے ہیں جو اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور وہ جانتے نہیں کہ ان کا یہ فعل کیسا
ہے۔حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ تقریر کر رہے تھے کہ آپ نے
فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اس مجلس میں ایک شخص آیا۔اُس نے دیکھا کہ مجلس بھری ہوئی
ہے۔اُس تک آواز مشکل سے پہنچتی تھی مگر اُس نے یہ خیال کر کے کہ ذکر الہی ہو رہا ہے یہاں سے
جانا نہیں چاہئے۔شرم کر کے بیٹھ گیا۔خدا تعالیٰ نے کہا میں بھی اس کے گناہوں کے متعلق شرم کروں
گا اور اُن کے بارے میں گرفت نہیں کرونگا پھر ایک اور شخص آیا۔اُس نے بھی دیکھا کہ مجلس میں
بیٹھنے کی جگہ نہیں مگر وہ ادھر اُدھر تلاش کر کے ایسی جگہ بیٹھ گیا جہاں سے آوازسُن سکے۔خدا تعالیٰ نے
فرمایا۔جس طرح یہ شخص کوشش کر کے آگے بڑھائیں بھی اسے اپنے قرب میں جگہ دونگا۔پھر ایک
تیسرے شخص کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خبر دی۔وہ آیا مگر یہ دیکھ کر آواز نہیں پہنچتی واپس چلا گیا۔اللہ
تعالٰی نے فرمایا کہ جس طرح یہ شخص ذکر الہی کی مجلس سے واپس چلا گیا اسی طرح میں بھی اسے منہ
پھیر لونگا اور رحمت کے دروازے اس کے لئے نہیں کھولو نگا سے
غرض ذکر الہی کی مجلس کے آداب ہوتے ہیں۔وہ لوگ جن کے دل میں مرض تھا اُن کا تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی علاج نہ کر سکے۔یہی فرمایا کہ ایسا شخص آیا اور چلا گیا۔جب ایسا
بیمار دل رکھنے والے کا علاج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ ہو سکا تو ہم سے کس طرح ہو سکتا ہے
مگر کئی لوگ بے خبری کی حالت میں مارے جاتے ہیں۔انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ جو کام وہ
کرتے ہیں اس کا نتیجہ کیسا نکلے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب ذکر الہی کی
مجلس منعقد ہوتی ہے تو اُس کے خاتمہ تک فرشتے نازل ہوتے اور خدا تعالیٰ کی رحمت لاتے رہتے
ہیں۔ذکر الہی کی مجلس ایسی مجلس ہوتی ہے جیسا کہ بادشاہ کا دربار ہواگر بادشاہ کے دربار سے اُٹھ کر
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
266
جانے والا مجرم ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ کے دربار سے اٹھ کر چلا جانے والا کیوں مجرم نہیں ہوگا۔اسی لئے
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجلس میں سب لوگ بیٹھے رہیں اگر کسی ضرورت کی وجہ
سے اُٹھنا پڑے تو اجازت لیکر جائیں گے۔اس مجلس میں جو ۱۵-۲۵ ہزار افراد پر مشتمل ہے لوگوں کا
اجازت لینا تو مشکل ہے مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ جو لوگ ضرور تا باہر جائیں وہ ضرورت پوری
کر کے جلد واپس آجائیں اور وہ سمجھیں کہ اُن کا اس مجلس میں بیٹھنا فضول نہیں۔اول تو جو بات بھی
کان میں پڑے گی اگر مضبوطی کے ساتھ اسے پکڑ لیا جائے گا تو وہ نجات کا ذریعہ بن جائے گی لیکن
اگر کوئی بات
سمجھ میں نہیں آتی تو بھی اس مجلس میں بیٹھنا نیکی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہر احمدی قرآن
کریم کا ترجمہ جانتا ہو مگر بہت ہیں جو نہیں جانتے لیکن جب وہ قرآن پڑھتے ہیں تو انہیں ثواب ہوتا
ہے۔اسی طرح اس مجلس میں خواہ کسی کو آواز نہ آئے اور تقریر کا مطلب نہ سمجھ سکے تب بھی بیٹھنے پر
ثواب حاصل ہوتا ہے۔اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا آج کا مضمون اُس گذشتہ مضمون کی ایک کڑی
ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں چار سال سے متواتر بیان کرتا آرہا ہوں یعنی آج کا مضمون کی پانچویں قسط ہے۔بعض مضامین ایسے ہوتے ہیں کہ اُن کو ہستی باری تعالیٰ
کے مضمون کی طرح اتنی وسعت حاصل ہوتی ہے کہ اُن کو خواہ کتنی بار بیان کیا جائے اُن میں
تکرار پیدا نہیں ہو سکتا۔کے مضمون میں بھی تکرار نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے کلام
میں اتنے معارف ہیں کہ چاہے ساری دنیا مل کر قیامت تک انہیں بیان کرتی رہے وہ کبھی ختم
نہ ہونگے۔اس موضوع پر گذشتہ سالوں میں جو لیکچر دیئے گئے ہیں۔وہ شائع نہیں ہو سکے اس کی ایک
وجہ یہ بھی ہے کہ میر امنشاء ہے کہ مکمل ایک جلد کی شکل دے کر ان کو شائع کیا جائے تا کہ قرآن کریم
اور دوسرے مذاہب کی الہامی کتب کا مقابلہ کرتے وقت جماعت کے لوگوں کے لئے سہولت اور
آسانی پیدا ہو جائے اور براہین احمدیہ کو مکمل کرنے کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
جو منشاء تھا اس کے پورا کرنے میں ہم بھی حصہ لے سکیں۔
267
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
علمی نقار پیر کا فائدہ
بعض دوستوں نے کہا ہے کہ آپ کا سالانہ جلسہ کاعلمی لیکچر ایسا ہوتا ہے کہ عام طور پر لوگ اسے
سمجھ نہیں سکتے۔بہت سے لوگ صرف برکت حاصل کرنے کے لئے لیکچر میں بیٹھے رہتے ہیں۔اس کا
پہلا جواب تو یہ ہے کہ اگر وہ لوگ برکت حاصل کرنے کے لئے بیٹھے رہتے ہیں اور خدا تعالیٰ انہیں
برکت دے دیتا ہے تو اس میں آپ کا کیا حرج ہے۔یہی غرض تو یہاں آنے کی ہوتی ہے۔جب وہ
مل گئی چاہے لیکچر سمجھ کر اور چاہے نہ سمجھتے ہوئے مقصد تو حاصل ہو گیا۔پس اس پر کسی کو گلہ نہیں پیدا
ہوسکتا۔دیکھو اگر خدا تعالیٰ کسی گناہگار کو باز پرس کئے بغیر جنت میں داخل کر دے تو کیا وہ جنت میں
داخل ہونے سے انکار کر دیگا۔وہ تو فوراً آگے بڑھ کر جنت میں داخل ہو جائے گا۔اسی طرح جسے
لیکچر میں بیٹھے رہنے سے برکت حاصل ہو جائے اسے اس بات کا کیا شکوہ ہوسکتا ہے کہ لیکچر میں جو
کچھ بتایا گیا ہے اُسے وہ سمجھ نہیں سکا مگر میں سمجھتا ہوں یہ بات ہے بھی غلط۔اس لئے کہ ہماری
جماعت کے دوستوں کے دماغ خدا تعالیٰ نے ایسے اعلیٰ درجہ پر پہنچا دیئے ہیں کہ اپنے ایک دوست
کی طرف سے یہ بات سن کر کہ بعض لوگ لیکچر کو سمجھ نہیں سکتے مجھے بہت تعجب ہوا۔پچھلے دنوں مرکزی
خلافت کمیٹی کے آرگن روزانہ اخبار خلافت نے ایک کانگرسی ہندو لیڈر کے یہ کہنے پر کہ مسلمان
جاہل پسماندہ اور نا کافی تعلیم یافتہ ہیں اور ان کو کنٹرول کرنا آسان نہیں۔دنیا کی تاریخ میں یہ پہلا
واقعہ ہے کہ حکومت کی باگ ڈور نا خواندہ فرقہ کے ہاتھ میں دی جانے لگی ہے۔“ لکھا تھا کہ اگر
قادیان جیسے قصبہ کا ٹانگہ والا خالصہ اور دیانند کالج کے گریجوئیٹوں کے منہ بند نہ کر
دے تو ہمارا ذمہ۔پھر مسلمان کبھی صوبہ کی آزادی طلب نہیں کریں گے۔اگر مخالفین
کے نزدیک قادیان کے ٹانگہ چلانے والے کو اتنی قابلیت حاصل ہے تو پھر کس قدر تعجب کی بات ہے
کہ اپنوں میں سے کوئی یہ کہے کہ احمدی میرے لیکچر کوسمجھ نہیں سکتے۔اصل بات یہ ہے کہ وہ تو لیکچر کو
بخوبی سمجھتے ہیں مگر جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بعض احمدی لیکچر کونہیں سمجھ سکتے وہ اپنے بھائیوں کو نہیں سمجھتے۔انہوں نے اپنے متعلق تو حسن ظنی سے کام لیا کہ وہ خود لیکچر کوسمجھ سکتے ہیں لیکن دوسروں کے متعلق حسن
د
ظنی اختیار نہ کی اور کہہ دیا کہ وہ نہیں سمجھتے۔حالانکہ انبیاء پر ایمان لانے والے خواہ مروجہ علوم -
سے
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
268
نا واقف ہوں دین کی باتیں بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کیونکہ انہیں آسمانی علوم میلا کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میں اسلام کے تازہ معجزات لایا ہوں اور اپنا
مشاہدہ پیش کرتا ہوں مگر دوسرے لوگ قصے کہانیاں پیش کرتے ہیں۔اسی طرح آپ کی جماعت کو
رُوحانی علوم کے متعلق مشاہدہ حاصل ہے اور آپ پر ایمان لانے کے دن ہی ہر احمدی کو نیا علم حاصل
ہو جاتا ہے اور احمدیوں کو خدا تعالیٰ ہر قسم کے اعتراضات کے جواب آپ سمجھا دیتا ہے اگر کوئی تمسخر
کرتا ہے تو اُسے بھی جواب مل جاتا ہے۔مولوی غلام رسول صاحب را جیکی نے سنایا کہ وہ ایک جگہ
مباحثہ کے لئے گئے مباحثہ کے متعلق مخالف مولوی سے گفتگو ہورہی تھی کہ ایک احمدی کو رقعہ دیکر اُن
مولوی صاحب کے پاس بھیجا گیا۔مولوی صاحب نے انہیں بے علم سمجھ کر چاہا کہ اُسے قابو میں لے
آئیں۔اس خیال سے اس احمدی کو کہا دیکھو قرآن میں حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق رافِعُكَ
ائی لکھا ہے یعنی او پر اُٹھانا اس لئے وہ فوت ہو ہی نہیں سکتے۔اس احمدی نے کہار افعك كی ف
کے نیچے کیا ہے۔مولوی صاحب نے کہا زیر۔احمدی نے کہار افعك او پر تولے جاتا ہے مگر یہ زیر
او پر نہیں جانے دیتی۔اس پر مولوی صاحب بالکل خاموش ہو گئے۔غرض جس رنگ میں دشمن چلتا
ہے اُسی رنگ میں نا کام کرنے کے لئے خدا تعالیٰ احمدیوں
کو سمجھ عطا کر دیتا ہے۔ظاہری علوم سے
بالکل ناواقف احمدی ایسے ایسے لطیف جواب دیتے ہیں کہ مخالف کے لئے خاموش ہوئے بغیر چارہ
نہیں رہتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں آپ کا ایک خادم پیراں دیتا ہوا کرتا
تھا۔بہت معمولی سمجھ کا انسان تھا مگر باوجود اس کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس رہنے کا اُس
پر ایسا اثر تھا کہ ایک دفعہ بٹالہ تار لے کر گیا۔اُس زمانہ میں مولوی محمد حسین بٹالوی لوگوں کو قادیان
آنے سے روکا کرتے تھے۔پیراں دیتا کو جو انہوں نے دیکھا تو اُسے پکڑ لیا اور کہنے لگے۔تو کہاں
چلا گیا۔وہاں کیا رکھا ہے۔تمہیں وہاں نہیں رہنا چاہئے۔اس رنگ میں بہت کچھ کہا اُس نے کہا میں
پڑھا لکھا تو ہوں نہیں اور نہیں جانتا کہ کیا بات ہے لیکن اتناضرور جانتا ہوں کہ مرزا صاحب اپنے گھر
بیٹھے رہتے ہیں مگر دُور دُور سے لوگ آتے اور یوں کے دھکے کھا کھا کر اُن کے پاس پہنچتے ہیں اور تم
یہاں دوڑے پھرتے ہو مگر کوئی تمہیں پوچھتا تک نہیں۔یہ ایک علمی دلیل ہے ایک مامور من اللہ کی
صداقت کی جو ایک جاہل نے پیش کی۔ایسے جاہل نے جس کی یہ حالت تھی کہ چند آنے لے کر مٹی کا
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
269
تیل دال میں ڈال کر کھا جاتا تھا۔اُسے علمی الفاظ نہ آتے تھے لیکن جو کچھ اس نے کہا وہ علمی دلیل
تھی۔جس کا مطلب یہ تھا کہ خدا تعالیٰ کی نصرت حضرت مرزا صاحب کے ساتھ ہے اور اُس کی
لعنت تم پر پڑ رہی ہے۔غرض جب کوئی انسان خدا تعالیٰ کی جماعت میں داخل ہو جاتا ہے تو اُس کی عقل تیز ہو جاتی
ہے اور وہ روحانیت کے باریک سے بار یک معارف بآسانی سمجھنے لگ جاتا ہے۔وہ قو میں جو یہ کہتی
ہیں کہ ہم فلاں قسم کی باتیں نہیں سمجھ سکتیں اُن کی عقلی طاقتیں گر جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ وہ موٹی
باتیں سمجھنے سے بھی عاری ہو جاتی ہیں لیکن جن لوگوں کو روحانی اور علمی باتیں سنائی جاتی ہیں اور وہ
انہیں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اُن میں سے نہ سمجھنے والوں میں بھی قابلیت پیدا ہو جاتی ہے اور پھر
وہ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔چنانچہ میں احمدیہ زمینداروں کے سامنے بھی علمی تقریر کرتا ہوا یہ خیال نہیں
کرتا کہ اُن کی سمجھ میں نہ آئے گی لیکن کالجوں کے غیر احمدی طالب علموں کے سامنے بھی علمی تقریر
کرتے ہوئے مجھے یہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ شائد وہ میری باتیں نہ سمجھ سکیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ
احمدی علمی اور روحانی تقریریں سننے کے عادی ہوتے ہیں لیکن دوسرے لوگ عادی نہیں ہوتے۔دین کی باتیں سنے کا عادی بنانے کے لئے ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ بچہ کے
پیدا ہوتے ہی اُس کے کان میں اذان دی جائے اگر اس طرح دین کی باتیں سمجھنے کی بچہ میں قابلیت
پیدا ہوسکتی ہے تو احمدیوں کے سامنے علمی باتیں بیان کرنے سے وہ کیوں نہیں سمجھ سکتے۔اصل بات یہ ہے کہ لوگوں نے خود علوم کو مشکل بنا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے لئے
علوم بنائے ہیں اور ہر طبقہ کے لوگوں میں علوم کو مجھنے کی قابلیت رکھی ہے خواہ وہ زمیندار ہوں خواہ علمی
کام کرنے والے اگر لوگ علوم کو خود مشکل نہ بنا دیتے تو کسی انسان کے لئے اُن کا سمجھنا مشکل نہ
ہوتا۔اب ایک شخص جب یہ کہتا ہے کہ دلیل استقراء سے یہ بات ثابت ہے تو بہت لوگ کہہ دیتے
ہیں ہمیں کیا معلوم دلیل استقراء کیا ہوتی ہے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ تمہارے باپ دادا مرتے چلے
آئے ہیں یا نہیں تو ہر شخص اس بات کو سمجھ لے گا۔غرض خدا تعالٰی نے کسی علم کو مشکل نہیں بنایا۔علم کو لوگ الفاظ کے ذریعہ مشکل بنادیتے ہیں اگر
لوگ میری تقریر کو بھی نہ سمجھیں گے تو اس میں میری غلطی ہوگی کہ میں نے ایسے الفاظ استعمال نہ کئے
فصائل القرآن نمبر ۵
270
جو اُن کی سمجھ میں آسکتے ورنہ قرآن کا کوئی مضمون ایسا نہیں جسے کوئی انسان سمجھ نہ سکے ہاں میں اپنی
طرف سے کوشش کرتا ہوں کہ آسان الفاظ میں تقریر کروں۔باقی روانی میں بعض اوقات مشکل
الفاظ بھی نکل جاتے ہیں مگر اس سے مضمون خراب نہیں ہوتا۔قرآن کریم کی فضیلت پر نویں دلیل
میں اس وقت تک قرآن کریم کے افضل ہونے کی آٹھ دلیلیں بیان کر چکا ہوں۔آج نویں
دلیل پیش کرتا ہوں۔نویں دلیل قرآن کریم کی دوسری الہامی کتب سے یا دوسرے فلسفوں سے افضل ہونے کی یہ
ہے کہ وہ تمام گذشتہ مذاہب کی الہامی کتب میں یا مذہبی فلسفوں میں جو غلطیاں ہیں اُن کو واضح کرتا
ہے اور نہ صرف اُن کی غلطیاں واضح کرتا ہے بلکہ اُن کی اصلاح بھی کرتا ہے اور یہ سیدھی بات ہے
کہ جو غلطی نکالتا ہے وہ اس سے افضل ہوتا ہے جس کی غلطی نکالی جاتی ہے اور غلطی نکالنے والا اُستاد
اور ماہر فن ہوتا ہے۔اس دلیل کے مطابق قرآن کریم کی جو افضلیت ثابت ہوگی وہ موجودہ الہامی
کتب اور موجودہ مذاہب پر ثابت ہوگی کیونکہ بالکل ممکن ہے کہ قرآن کریم جو غلطی نکالے وہ اصل
کتاب میں نہ ہو بلکہ بعد میں داخل ہو گئی ہو۔یا اس مذہب میں وہ بات نہ ہو اور بعد میں لوگوں نے
اس کی طرف منسوب کر دی ہو کیونکہ تمام مذاہب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔ان میں کوئی جھوٹی
اور غلط بات خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہو سکتی۔پس قرآن کریم جہاں کسی سابقہ کتاب کو نا مکمل
بتائے گا وہاں یہ معنے ہونگے کہ پہلی کتب میں وہ بات نہ تھی اور جہاں یہ ظاہر کرے گا کہ فلاں بات
غلط ہے وہاں یہ معنے ہونگے کہ وہ بات خدا نے نہیں بتائی۔پھر جہاں قرآن فلسفہ کی غلطیاں بتائے گا
وہاں اس کا یہ مطلب ہوگا کہ لوگوں نے اپنی عقل سے وہ باتیں بنائیں جو غلط ہیں۔میں نے کہا ہے کہ پہلی کتابوں میں اصل میں وہ غلطیاں نہ تھیں جو قرآن بتاتا ہے۔اس لحاظ
سے بھی قرآن کریم اُن سے افضل ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ کتابیں اب محترف و مبدل ہیں اور چونکہ
دنیا کے سامنے وہ موجود شکل میں آتی ہیں اور تو میں اُن پر عمل کرتی ہیں وہ اُن سے نقصان اٹھاتی
ہیں۔اس لئے قرآن کی افضلیت بہر حال ثابت ہے کیونکہ اس کے ذریعہ لوگوں کو سابقہ کتب کی
فصائل القرآن نمبر ۵
271
غلطیاں معلوم ہوتی ہیں اور یہ امر واضح ہوتا ہے کہ اس وقت سوائے قرآن کریم کے کوئی قابل عمل
کتاب نہیں ہے۔قرآن کریم اس دعویٰ کو خود پیش کرتا ہے۔فرماتا ہے:۔تالله لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ
فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۖ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا
لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
(النحل آیت ۶۴ - ۶۵)
قرآن کریم کے چھ دعوے
ان آیات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے چھ دعوے پیش کئے گئے ہیں۔پہلا یہ کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے بھی رسول آتے رہے ہیں۔چنانچہ فرمایا۔تاللهِ لَقَد أَرْسَلْنَا إِلَى
أمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ۔مجھے اپنی ذات ہی کی قسم کہ پہلی امتوں میں بھی رسول بھیجے جاتے رہے
ہیں۔دوسرا دعویٰ یہ فرمایا کہ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطنُ أَعْمَالَهُمْ اس کے بعد وہ قومیں بگڑ گئیں۔اُن کو جو تعلیمیں دی گئی تھیں اُن میں انہوں نے نقص پیدا کر دیا اور لوگوں نے اپنے نفسانی خیالات کو
خوبصورت سمجھنا شروع کر دیا۔انسان کی فطرت میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ پہلے وہ بدی کا ارتکاب کرتا ہے اور پھر اُس کی
تائید میں دلائل لاتا ہے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرماتے تھے۔ایک چور سے میں نے پوچھا
کہ کبھی تمہیں چوری کرتے ہوئے شرم نہیں آئی۔اس کے جواب میں اُس نے کہا اصل میں حلال کی
کمائی تو ہماری ہی ہوتی ہے۔ہم خطرات میں پڑ کر مال حاصل کرتے ہیں۔چونکہ اس طرح
ہمیں بہت محنت اور مشقت برداشت کرنی پڑتی ہے۔اس لئے جو کچھ حاصل ہوتا ہے وہ ہمارے
لئے حلال ہوتا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ چور بھی اپنی چوری کو جائز قرار دینے کے لئے دلیل پیش
کرتے ہیں۔غرض پہلے انسان بدی کرتا ہے اور پھر اس کے جواز کی دلیلیں بناتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ نے انسانی فطرت میں نیکی رکھی ہے جو بُرے فعل پر اس کو ملامت کرتی ہے۔چونکہ انسان
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
272
ہر وقت کی علامت برداشت نہیں کر سکتا اس لئے اپنے فعل کو جائز قرار دینے کے لئے دلائل پیدا کرتا
ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ اُن کو اُن کے اعمال خوبصورت
دکھانے لگتا ہے اور جب لوگ کسی برے فعل کے عادی ہو جاتے ہیں تو اُسے اچھا سمجھنے لگ جاتے
ہیں۔تیسر ا دعوی یہ کیا کہ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ یہ سلسلہ ختم نہیں ہو گیا۔ساری کی ساری قو میں آج
بھی ایسی حالت میں ہیں۔اب تک اس شیطانی عمل کا اثر اور اس کی لعنت اُن پر باقی ہے کیونکہ جو
بگاڑ ایک دفعہ پیدا ہوا اُسے خدا ہی دُور کر سکتا ہے کوئی انسان دُور نہیں کر سکتا۔چوتھی بات یہ بیان کی کہ وَلَهُمْ عَذَاب الیم وہ اس نقص کی وجہ سے جہنم میں گرنے کے
خطرہ میں ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت اُن کی مدد کرنا چاہتی ہے۔پانچویں بات یہ بیان کی کہ وَمَا انْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي
اخْتَلَفُوا فِيهِ۔ایسی حالت میں ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ رحمت کا دروازہ کھولتا۔جب اُس کے
بندے گمراہ ہو گئے۔پہلی کتابیں خراب ہو گئیں تو خدا تعالیٰ نے رحمت کا دروازہ کھولا۔پس اے
رسول ! اُس نے تجھ پر یہ کتاب اُتاری ہے تاکہ تو انہیں وہ اصل تعلیم بتائے جس سے اختلاف کر کے
وہ ادھر اُدھر چلے گئے تا کہ بگاڑ دُور ہو۔چھٹی بات یہ بیان کی کہ پھر اسی پر بس نہیں کیا کہ بگاڑ دُور کر دے بلکہ اس کتاب میں زائد
باتیں بھی بیان کی ہیں۔نہ صرف پہلی کتابوں اور پہلے فلسفوں کی غلطیاں بتا ئیں بلکہ ایسی باتیں بھی
بتائی ہیں جو اس سے پہلے فلسفیوں کے ذہن میں بھی نہیں آئیں اور وہ دو قسم کی ہیں۔ھدی وَرَحْمَةً
لقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔ایک ھدی اور دوسری رحمت۔ہدایت کے معنے ہیں ذہنی اور عقلی ترقی کے
سامان اور رحمت کے معنے ہیں عملی ترقی اور آرام و آسائش کے سامان۔گویا قرآن میں صرف ذہن
کی ترقی کے سامان ہی نہیں بلکہ عملی ترقی کے سامان بھی ہیں اور یہی دو چیزیں ہوتی ہیں جن کے
حاصل کرنے کے لئے تمام مذاہب اور تمام فلسفے کوشش کرتے ہیں۔یہ دونوں باتیں قرآن میں
موجود ہیں۔اس میں ہدایت بھی ہے اور رحمت بھی۔
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
273
الفرقان قرآن کریم ہی ہے
دوسری آیت جو اس مضمون پر دلالت کرتی ہے، وہ یہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔تبرك
الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذیرا کے فرمایا بہت برکت والا ہے
وہ خدا جس نے اپنے بندے پر یہ فرقان اُتارا تا کہ یہ سب زمانوں کے لئے نذیر ہو۔스
فرقان کے عربی میں کئی معنے ہیں۔اُن میں سے دو جو یہاں چسپاں ہو سکتے ہیں اُن کو میں لیتا
ہوں۔اول یہ کہ كُلُّ مَا فُرِقَ بِهِ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ یعنی ہر وہ چیز جس کے ساتھ حق و
باطل میں فرق کیا جائے۔وہ فرقان ہے۔دوسرے معنے یہ ہیں کہ الصبح والسحرث یعنی پو
پھٹنے کو بھی فرقان کہتے ہیں۔گویا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کتاب کے ذریعہ ایک تو حق و باطل میں
تمیز ہوسکتی ہے۔دوسرے ہم نے اسے پو پھٹنے کی طرح بنایا ہے۔جب پو پھٹتی ہے تو ہر چیز کی
حقیقت ظاہر ہو جاتی ہے۔یہی حال قرآن کا ہے۔اس نے بھی حقیقت ظاہر کر دی ہے۔ان معنوں
کے لحاظ سے اس آیت کے یہ معنی ہوئے کہ (۱) بہت برکت والا ہے وہ خدا جس نے اپنے بندہ پر وہ
کلام اُتارا ہے جو حق و باطل میں فرق کر کے دکھاتا ہے۔(۲) بہت برکت والا ہے وہ خدا جس نے
اپنے بندہ پر وہ کلام اُتارا ہے کہ جس کی روشنی میں تمام مذاہب کے فلسفے اپنے نقائص آپ دیکھ کر ان
کی اصلاح شروع کر دیں گے۔جس طرح پو پھٹنے پر ہر گھر کا ہر نقص نظر آ جاتا ہے۔اسی طرح قرآن
کی روشنی میں سب مذاہب والوں کو اپنے اپنے ہاں کے نقائص نظر آنے لگ جائیں گے اور وہ اُن کی
اصلاح کی کوشش شروع کر دیں گے۔غرض قرآن میں حق و باطل میں فرق کرنے والے دلائل بھی دیئے گئے ہیں اور تعلیمات صحیحہ کو
ایسے رنگ میں بھی بیان کیا گیا ہے کہ خود بخو دلوگوں پر اُن کے دین کی کمزوریاں ظاہر ہونے لگ گئی
ہیں اور انہوں نے اپنے عیوب چھپانے شروع کر دیئے ہیں۔اقوام عالم کی شرک سے بیزاری
اب دیکھو یہ دونوں باتیں کس طرح پوری ہوئیں؟ ان میں سے ایک کو تو میں آگے چل کر تفصیل
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
274
ا
سے بیان کروں گا مگر یہ جو کہا کہ پو پھٹنے پر لوگ آپ ہی آپ اپنے نقائص دُور کرنے شروع کر دیتے
ہیں اس کی صداقت اس طرح واضح ہوتی ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو
ساری قومیں شرک میں مبتلا تھیں۔یہودیوں نے باوجود اس کے کہ اُن کے ہاں ایک خدا کو ماننے کی
تعلیم تھی۔عزیر کو ابن اللہ قرار دے لیا تھا۔اسی طرح زرتشتی مذہب کی بنیاد بھی توحید پر تھی مگر اس کے
ماننے والوں نے بھی خرابی پیدا کر لی تھی اور دو خدا بنا لئے تھے۔ہندوؤں نے ۳۳ کروڑ معبود بنا
رکھے تھے۔چین میں بدھ مذہب تھا۔اُس نے ہر چیز کا الگ خدا بنارکھا تھا۔مثلاً لکڑی کا خدا الگ تھا
اور جب اُس لکڑی کی میز بن جائے تو اس کا الگ۔ایسے وقت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آئے اور آپ نے یہ تعلیم دی کہ خدا ایک ہے۔اُس وقت لوگ توحید سے اتنے دُور ہو چکے تھے کہ یہ
بات سُن کر انہوں نے قہقہے لگائے۔آپ کے ملک والوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اَجَعَلَ الْآلِهَةً
الهَا وَاحِدًا۔اس نے تو بہت سے خداؤں کو کوٹ کاٹ کر ایک بنا دیا ہے۔چونکہ اُن کے
واہمہ میں بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ خدا ایک ہے۔اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
خیال کرتے کہ آپ نے سب خداؤں کو کوٹ کر ایک بنا دیا ہے۔گویا وہ ایک خدا کا عقیدہ پیش کرنا
حماقت کی بات قرار دیتے تھے۔اسی طرح عیسائیوں کو اس بات پر فخر تھا کہ وہ تین خدا مانتے ہیں۔غرض سب کی سب قو میں شرک میں مبتلا تھیں لیکن جب قرآن کا نور پھیلا تو اب یہ حالت ہے کہ آج
ایک عیسائی کھڑا ہو کر بغیر یہ محسوس کئے کہ وہ کتنا بڑا جھوٹ بول رہا ہے کہتا ہے کہ توحید خالص سوائے
انجیل کے اور کوئی کتاب پیش ہی نہیں کرتی۔گویا پہلے تو لوگ توحید کا عقیدہ پیش کرنے کی وجہ سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہنتے تھے لیکن اب جبکہ سورج نکل آیا تو انہیں اپنے منہ کی سیا ہی نظر
آگئی اور وہ منہ دھونے لگ گئے۔ہندو ۳۳ کروڑ دیوتا مانتے تھے اور محمود غزنوی سے اس لئے
ناراض تھے کہ اُس نے اُن کے بت توڑ دیئے لیکن اب ہند و خود بت توڑتے پھرتے ہیں کیونکہ قرآن
کا سورج نکل آیا اور انہیں پتہ لگ گیا کہ بت پرستی بہت بڑی بات ہے۔غرض جس قوم کو دیکھو مشرکانہ
خیالات کی مخالفت کرتی ہے۔یہ کتنا بڑا قرآن کے فرقان ہونے کا ثبوت ہے۔اس کے ثبوت میں
بیسیوں مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں مگر چونکہ یہ ایک ضمنی بات ہے اس لئے میں اسے لمبا نہیں کرتا۔بہر حال یہ ایک حقیقت ہے کہ یہود، نصاری اور مجوس اور ہنود وغیرہ مذاہب میں سے ایک مذہب بھی