فضائل القرآن نمبر ۵۔ قرآن کریم کی کُتب سابقہ پر فضیلت کی نویں دلیل۔ انبیاء سابقین کی رسول کریمؐ کی بعثت کے متعلق پیشگوئیاں اور قرآن کریم کی آٹھ اصولی اصلاحات

حصہ 2

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
275
ایسا نہ تھا جو پہلے شرک میں مبتلا نہ تھا اور نزول قرآن کریم کے بعد اُس نے اپنے پہلو کو نہیں بدلا۔یہ
ایک ایسی بدیہی بات ہے کہ عقلمند کے لئے صرف یہی افضلیت کا ثبوت کافی ہے۔غرض اس آیت میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ قرآن کریم کے ذریعہ ہر مذہب و ملت اور ہر فلسفہ
اور خیال کی غلطیاں نکالی گئی ہیں اور اس کے مقابل پر جو سچی تعلیم تھی وہ بتائی گئی ہے۔پھر فرماتا ہے
کہ ایسا ہونا ضروری تھا۔یہ خیال درست نہیں کہ دوسروں کی غلطیاں نکالنے کی کیا ضرورت تھی اپنی
تعلیم پیش کر دینا کافی تھا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی ضرورت تھی کیونکہ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ
نذيرا ہم نے قرآن ساری دنیا کے لئے بھیجا ہے۔نہ صرف یہود کے لئے نہ صرف نصاری کے
لئے۔نہ صرف ہندوؤں کے لئے۔پھر نہ صرف اہل مذاہب کے لئے بلکہ فلسفہ والوں کے لئے بھی
اور جب تک حجت تمام نہ ہونذیر نہیں ہو سکتا۔پس ضروری تھا کہ تمام ادیان باطلہ اور فلسفہ باطل اور
اوہام باطلہ اور وساوس کا اِس میں ازالہ کیا جاتا۔ورنہ سب دنیا کی طرف اس کا بھیجا جانا جائز نہ تھا۔اب دیکھو یہ کتنا بڑا دعویٰ ہے جو قرآن نے کیا۔اس کے مقابلہ میں اور کوئی کتاب ایسا دعویٰ
پیش نہیں کرسکتی بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ کوئی اور ایسا دعوی کر ہی نہیں سکتا جب تک یہ چھ خوبیاں اُس
میں نہ ہوں۔اول جب تک سب کتب کا اُسے علم نہ ہو۔جب وید اور ژند و اوستا وغیرہ کا کسی کو پتہ ہی
نہ ہو اُس وقت تک کوئی اُن کی غلطیاں کیونکر نکالے گا۔اسی طرح اگر فلسفیوں کے خیالات معلوم نہ
ہوں تو اُن کا رڈ کس طرح کرے گا۔یہ دعویٰ وہی کر سکتا ہے جس کے پاس ساری دنیا کے مذاہب
اور سارے فلسفیوں کی کتب کی لائبریری ہو ایسی لائبریری رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تو نہ
تھی بلکہ بیبیوں مذاہب کا آپ کو علم بھی نہ تھا۔دوسری خوبی اس میں یہ ہونی چاہئے کہ اس کی نظر ایسی
ہو کہ اُسے غلطیاں نظر بھی آجائیں اور ایسی واقفیت ہو جو ساری کتابوں کے مضامین پر حاوی ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعویٰ نہ کر سکتے تھے کیونکہ آپ کے پاس مذاہب عالم کی کتابیں ہی
موجود نہ تھیں اُن کے پڑھنے پڑھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تیسری خوبی یہ ہونی چاہئے کہ
سب فلسفوں کا اُسے علم ہو۔چوتھی یہ کہ سب قسم کے اوہام اور وساوس کا بھی علم ہو کیونکہ یہ دعوی کیا گیا
ہے کہ قرآن کریم وسوسوں کو بھی دُور کرتا ہے اور یہ کسی انسان کی طاقت میں نہیں ہے کہ انسانوں کے
وساوس کا پتہ لگا سکے۔یہ دعوی کوئی انسان کر ہی نہیں سکتا کہ میں انسانوں کے وساوس دُور کر سکتا

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۵
276
ہوں۔جب تک اُسے سب کے افکار کا پتہ نہ ہو اور یہ پتہ لگانا انسان کی طاقت سے باہر ہے۔پانچویں اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ کسی کو سب قسم کے اوہام اور وساوس وغیرہ کاعلم ہو گیا۔تب بھی وہ
اُس وقت تک اُن کا رڈ نہیں کر سکتا جب تک اُس میں جواب دینے کی طاقت نہ ہو۔اس لئے
پانچویں بات اُس میں یہ ہونی چاہئے کہ وہ ہر قسم کے اعتراض کو ر ڈ کر سکے۔چھٹی خوبی یہ ہو کہ اس قدر چھوٹی سی کتاب میں جیسی کہ قرآن شریف ہے ساری کتابوں کی غلط
باتوں کا رڈ بھی کر دے اور ساری عمدہ باتیں بیان بھی کر دے۔عیسائی تسلیم کرتے ہیں کہ قرآن
بائیبل سے چھوٹا ہے۔حالانکہ بائیل میں صرف یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ خدا محبت ہے۔یہ چھ باتیں
سوائے خدا تعالیٰ کے اور کسی میں نہیں پائی جاسکتیں۔خدا تعالیٰ کو ہی پتہ ہے کہ دنیا میں کتنے مذاہب
ہیں۔خدا تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ کتنے فلسفے ہیں۔خدا تعالیٰ ہی کی نظر بار یک دربار یک باتوں تک پہنچ
سکتی ہے۔خدا تعالیٰ ہی کی نظر انسانوں کے اوہام اور وساوس کو دیکھ سکتی ہے۔خدا تعالیٰ ہی کی قدرت
میں یہ بات ہے کہ سب غلط باتوں کا رڈ کرے اور خدا تعالیٰ ہی چھوٹی سی کتاب میں سب کچھ بیان
کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔پس یہ دعوئی سوائے الہی کتاب کے اور کوئی نہیں کرسکتا۔جیسا کہ دوسری
جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ وَنَحْنُ
أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ " پہلی آیت میں تو صرف مذہبی کتب کے ماننے والوں کی
غلطیاں نکالنے کا دعوی تھا لیکن اس آیت میں سب انسانوں کی خواہ اُن کا مذہبی کتب سے تعلق ہو یا
محض عقلی دلائل پر اُن کے خیالات کی بنیاد ہو غلطیاں بیان کرنے کا ذکر ہے۔دوسری کتب تو ان
اعتراضات تک کو بیان بھی نہیں کرتیں جو مذہب کے خلاف عائد ہوتے ہیں گجا یہ کہ اُن کے جواب
دینے کا دعوی کریں۔دنیا کو چیلنج
یہ اتنا بڑا دعویٰ ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ صرف یہی دعویٰ قرآن کریم کی افضلیت 3 ثابت کر
سکتا ہے اور اس دعویٰ کا پر کھنا بالکل آسان کام ہے۔لوگ چند عجیب در عجیب اعتراضات مذہب
کے بارہ میں پیش کر دیں اور پھر دیکھیں کہ قرآن کریم میں اُن کا جواب موجود ہے یا نہیں۔خود میں

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
277
نے ساری دنیا کو یہ چیلنج دے رکھا ہے کہ وہ مذہب پر کوئی اعتراض کریں۔میں اُن کے تمام
اعتراضات کا قرآن کریم سے ہی جواب دینے کے لئے تیار ہوں۔وہ کتاب کی شکل میں اپنے
اعتراضات شائع کر دیں۔پھر میرا فرض ہوگا کہ اُن کا جواب میں قرآن سے ہی دوں اگر میں ایسا نہ
کرسکوں تو بے شک لوگ مجھے کہہ سکتے ہیں کہ تمہارا یہ دعویٰ باطل ہے کہ قرآن نے ہر ایک اعتراض کا
جواب دے دیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر کوئی اس آزمائش کے لئے تیار ہو تو خدا تعالیٰ مجھے
کامیاب کرے گا۔خدا تعالیٰ نے فرشتوں کے ذریعہ سورہ فاتحہ جو قرآن کی جڑ ہے مجھے سکھائی ہے۔اس وجہ سے مجھے یقین ہے کہ جب قرآن کریم نازل کرنے والے خدا کے فرشتوں نے مجھے سورۃ
فاتحہ سکھائی اور اس کے معارف بتائے اور فرشتہ نے مجھے یہ بھی کہا کہ میں تجھے وہ باتیں سکھاتا ہوں
جو کسی کو معلوم نہیں تو کسی مخالف کا کوئی ایسا اعتراض نہیں ہو سکتا جس کا میں قرآن کریم سے ہی جواب
نہ دے سکوں۔اس لئے میں سب مخالفین اسلام کو پھر پھینچ دیتا ہوں کہ وہ کوئی مخالفانہ بات پیش
کریں۔اصولی طور پر اس کا رڈ میں قرآن کریم سے ہی دکھا دوں گا۔میرے پاس پچھلے دنوں ایک
صاحب آئے اور آکر کہنے لگے۔میں کچھ مذہبی باتیں پوچھنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا بڑی خوشی سے
پوچھئے۔کہنے لگے مرزا صاحب کے دعوی کے متعلق پوچھتا ہوں کہ کیا قرآن اس کی تصدیق کرتا
ہے۔میں نے کہا ہاں کرتا ہے۔کہنے لگے کوئی آیت بتائیے۔میں نے کہا کوئی آیت کیا سارا قرآن
ہی تصدیق کرتا ہے۔کہنے لگے یہ کس طرح؟ میں نے کہا۔مجھے تو یہی نظر آتا ہے۔آپ کوئی آیت
پڑھیں میں اُس سے ثابت کر دوں گا اور خدا تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت اُسی سے سمجھا دوں گا۔میں
نے کہا قُلْ هُوَ الله احد ہی پڑھ دیجیئے۔یہ گن کر وہ کچھ گھبرا اسے گئے کہ اس سے شائد اپنا دعویٰ
ثابت کریں اس لئے اُس سے چھوڑ کر انہوں نے یہ آیت پڑھی کہ وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ
اُمَنَّا بِاللهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ سے میں نے کہا ایمان لانے والے دو قسم
کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک وہ جو سمجھتے ہیں کہ ہم ایمان لائے مگر وہ جھوٹ کہتے ہیں اور ایک وہ جو
واقعہ میں ایمان لاتے ہیں۔اب ایسے لوگ جو سمجھتے تو ہیں کہ ایمان لائے مگر در حقیقت ایمان نہیں
لائے جب مرکز خدا تعالیٰ کے سامنے جائیں گے تو خدا تعالیٰ اُن سے پوچھے گا کہ تم نے تو ایمان کا
دعویٰ کیا تھا مگر حقیقت میں تم ایمان نہیں لائے تھے۔وہ کہیں گے پھر ہمیں کسی رسول کے ذریعے بتایا

فصائل القرآن نمبر ۵
278
کیوں نہیں گیا۔میں نے اُن صاحب سے پوچھا آج کل کتنے مسلمان نماز پڑھتے ہیں۔انہوں نے
کہا بہت کم۔میں نے کہا ایسے ہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور وہ سمجھتے بھی ہیں کہ ایمان
لائے مگر حقیقت میں ایمان نہیں لائے ہوتے۔ان کے لئے کیا ہوگا۔قرآن کریم سچا ہو ہی نہیں سکتا
جب تک ایسے لوگوں کا علاج نہ کرے۔پس اگر ایسے لوگ ہو سکتے ہیں اور ہیں تو اُن کو راہِ راست
دکھانے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور بھی آنا چاہئے۔قرآن کریم کی پہلی اصولی اصلاح ہستی باری تعالیٰ کے متعلق
اب میں مثال کے طور پر بعض اُن باتوں کو لیتا ہوں جو اصولی ہیں اور بتاتا ہوں کہ قرآن کریم
نے کس طرح دوسرے مذاہب یا فلسفیوں کے خیالات کی غلطیاں نکالیں اور اُن کی اصلاح کی
ہے۔پہلی بات جو مذہب کا سوال سامنے آتے ہی پیدا ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ آیا اس دنیا کا کوئی خدا
ہے یا یہ دنیا آپ ہی آپ ہے اور اس کو پیدا کرنے والا کوئی نہیں۔اس بات کو قرآن کریم نے تسلیم کیا ہے کہ ایسے لوگ موجود ہیں جو سمجھتے ہیں کہ خدا کوئی نہیں اور
ان کے منبع علم کی بھی تشریح کی ہے مگر میں ان مثالوں کے متعلق صرف ایک ایک دلیل دونگا۔تفصیل
میں نہیں جاؤں گا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا ثَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا
يُهْلِكُنا إِلَّا الشَّهْرُ ، وَمَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ " یعنی کچھ
لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم ایک مقررہ قاعدہ کے ماتحت مر رہے ہیں اور پیدا ہورہے ہیں ورنہ
کوئی ایسی ہستی نہیں جو یہ کام کر رہی ہے۔جو لوگ دہر یہ ہوتے ہیں اُن میں سے کئی ایسے ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے رد میں دلیلیں
دینے لگ جاتے ہیں لیکن جو بڑے بڑے اور ہوشیار د ہر یہ ہوتے ہیں جیسے ہکسلے وغیرہ وہ یہ کہتے ہیں
کہ کوئی دلیل خدا کے ہونے کی نہیں ملتی۔چنانچہ ہکسلے سے پوچھا گیا کہ تیرا مذ ہب کیا ہے؟ تو اُس نے
کہا یہ کہ میں نہیں جانتا۔غرض ان کی بنیاد نفی پر ہے اور خدا تعالیٰ نے آج سے تیرہ سو سال قبل یہ
بات بتادی ہے کہ وَمَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ خدا کے منکر صرف یہی

فصائل القرآن نمبر ۵
279
بات کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا خیال ہے کہ خدا نہیں ہے۔اس کے لئے کوئی مثبت دلیل اُن کے پاس نہیں
ہوتی۔صرف وہم اور گمان ہوتا ہے کہ خدا نہیں ہے اور نفی پر قطعیت کی بنیاد نہیں رکھی جاسکتی۔یہ تو
دہریت کا ذکر ہے۔اب میں یہ بتاتا ہوں کہ دہریت کو قرآن نے کس طرح رڈ کیا ہے مگر صرف ایک دلیل دونگا
اور وہ یہ ہے کہ سورۃ جانیہ کے رکوع ۴ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلِلهِ مُلْكُ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ هے کہ اس دنیا میں ایک ایسا بادشاہ نظر آرہا ہے جو آسمان اور زمین دونوں پر قابض ہے
اور جس کی طاقتوں کا مظاہرہ ہمیشہ ہوتا رہتا ہے۔اس جگہ آسمان سے شرعی نظام اور زمین سے طبعی
نظام مراد ہیں اور آیت کا مطلب یہ ہے کہ آسمانی یعنی شرعی اور زمینی یعنی طبیعی نظاموں میں ایک
زبر دست اتحاد پایا جاتا ہے۔جسے دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ سب کچھ اتفاق سے اور آپ ہی آپ
ہے اگر طبعی نظام آپ ہی آپ ہے تو نبیوں کے کلام سے اُس کا تطابق کیوں ہوتا ؟ ان دونوں میں تو
ایسا اتحاد ہے کہ اسے دیکھ کر کوئی کہہ ہی نہیں سکتا کہ اس دنیا کو چلانے والا کوئی نہیں۔یہ مشاہدہ اور
نظام عالم کی دلیلیں میرے لیکچر د ہستی باری تعالیٰ میں تفصیل سے بیان ہو چکی ہیں۔یعنی خدا کے
کلام او طبیعی نظام کا آپس میں اتحاد جسے دیکھ کر کوئی کہہ ہی نہیں سکتا کہ یہ سب کچھ آپ ہی آپ ہے
تو نبیوں کے کلام سے اس کا تطابق کیوں ہوتا ہے؟ پس شرعی اور طبعی نظام کا ایک دوسرے کی تائید
کرنا بلکہ طبعی نظام کا شرعی نظام کے تابع چلنا بتاتا ہے کہ اس دنیا کا چلانے والا کوئی ضرور موجود ہے۔یہ دلیل مجموعہ ہے دلیل مشاہدہ اور دلیل نظام کا اور میرے نزدیک سب دلیلوں سے زیادہ مضبوط
ہے۔دلیل نظام یہ بتاتی ہے کہ سب دنیا ایک نظام کے نیچے ہے اور دلیل مشاہدہ یہ بتاتی ہے کہ
شریعت اپنے ساتھ ثبوت رکھتی ہے اور ان دونوں دلیلوں کا مجموعہ یہ بتاتا ہے کہ دونوں نظام ایک
دوسرے سے متحد ہیں اور یہ اتحاد سب سے بڑا ثبوت ہے ہستی باری تعالیٰ کا اس کے متعلق میں ایک
مثال قرآن کریم سے ہی پیش کرتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ آسمان کا نظام کس طرح زمینی نظام سے متفق
ہوا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ سو سال ہوئے دعوی کیا کہ میں خدا کی طرف سے ہوں۔آپ نے دعویٰ کیا کہ زمین و آسمان پیدا کرنے والا ایک خدا ہے اور آپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خدا

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
280
تعالیٰ کے نشانات میری تائید میں ہیں۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
پیدائش کے ساتھ ہی وہ دنیا جو ایک نظام کے ماتحت چل رہی تھی اُس میں ایسے تغیرات رونما ہونے
لگ جاتے ہیں جو آسمانی کلام کے ماتحت ہوتے ہیں۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دنیا اُسی
ہستی کے احکام کے ماتحت چل رہی ہے جس کی طرف سے قرآن آیا۔بعثت محمدی کے متعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دُعا
اس کے ثبوت کے لئے کہ کس طرح آسمان اور زمین کی بادشاہت ایک ہستی کے ماتحت چل
رہی ہے میں آج سے چار ہزار سال پیچھے جاتا ہوں۔آج سے چار ہزار سال پہلے حضرت ابراہیم
علیہ السلام نے کعبہ کی بنیاد میں بلند کرتے ہوئے حضرت اسمعیل علیہ السلام کے ساتھ مل کر یہ دعا کی
تھی کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيْهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَکیمُ یعنی اے خدا ہم تجھ سے یہ دُعا
کرتے ہیں کہ اس ملک میں جو ہماری آئندہ نسل پھیلے گی۔اُس میں سے تو ایک رسول بھیج جس کے
یہ کام ہوں کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايتك وہ تیری آیات انہیں پڑھ کر سنائے۔وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب شریعت کی باتیں انہیں سکھائے وَالْحِكْمَةَ اور احکام کی حکمتیں اُن پر واضح کرے
ويز يہم اور انہیں پاک کرے اور بدیوں سے بچائے۔یہ دعا چار ہزار سال پہلے ایسی جگہ پر کی
گئی جہاں نہ غلہ پیدا ہوتا تھا اور نہ اور کسی قسم کی کھیتی۔زمزم کا چشمہ جو نشان کے طور پر قائم ہوا اس کا
پانی بھی کھاری ہے جسے ہندوستانی نہیں پی سکتے۔اس کھاری پانی کے چشمہ کے پاس چند گھر آباد
تھے۔وہاں پتھروں کا ایک مکان بناتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام یہ دعا کرتے ہیں کہ اے
ہمارے رب جو لوگ یہاں پیدا ہوں اُن میں تو اپنا ایک رسول بھیج جو تیری ہستی کے دلائل انہیں
بتائے۔لوگوں کو تیری شریعت سکھائے۔اس شریعت کی حکمت یعنی باریکیاں بتائے کہ شریعت پر
عمل کرنے کا کیا فائدہ ہے۔پھر اُن کو پاک بنائے۔اس دُعا پر اگر غور سے کام لیا جائے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس میں مندرجہ ذیل امور کی خبر
دی گئی ہے۔

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
281
اوّل اس عرصہ تک کہ اس نبی کی بعثت کی ضرورت پیش آئے مکہ قائم رہے گا۔اب طبعی
صورت تو یہ ہے کہ آندھیاں آتی ہیں جو شہروں کے شہر برباد کر دیتی ہیں۔زلزلے آتے ہیں جو
بڑے بڑے شہروں کو تو دہ خاک بنا دیتے ہیں مگر یہاں پہلے سے خبر دے دی گئی کہ تمام قسم کے
حادثات اس آبادی کو اُجاڑ نہ سکیں گے اور آخر ایسا ہی ہوا۔دوسری بات یہ بتائی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمعیل علیہ السلام کی نسل ہمیشہ
قائم رہے گی کیونکہ کہا یہ گیا کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ۔اس سے معلوم ہوا کہ اس
رسول کے آنے تک حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل کی نسل موجود ہوگی۔دنیا کے اکثر گھرانے
ایسے ہوتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ تین چار سو سال تک اُن کی نسل چلتی ہے اور پھر مٹ جاتی ہے مگر
حضرت
ابراہیم اور اسمعیل کے متعلق یہ کہا گیا کہ دو ہزار سال تک یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے آنے تک اُن کی نسل بہر حال قائم رہے گی۔بیماریوں پر یہ پیشگوئی حکومت کرے گی تا کہ وہ
اس نسل کو تباہ نہ کرسکیں۔لڑائیوں اور جنگوں پر یہ پیشگوئی حکومت کرے گی تا کہ وہ اس نسل کا خاتمہ نہ
کریں۔اسی طرح ہر قسم کے حادثات پر یہ پیشگوئی حکومت کرے گی تا کہ وہ اس نسل کو مٹانہ دیں۔اولاد کی اولاد ہوتی چلی جائے گی اور یہ نسل ہمیشہ قائم رہے گی۔تیسری بات اس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ ابراہیم کی نسل میں سے ایک رسول آئے گا حالانکہ
کوئی شخص دعوی کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ اُس کی نسل میں کس قسم کے انسان پیدا ہونگے۔چوتھی بات یہ بتائی گئی ہے کہ وہ اس قوم کی کایا پلٹ دے گا اور وہ لوگ ادنیٰ حالت سے اعلیٰ
حالت کی طرف منتقل ہو جائیں گے۔کتنے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو پاک کر سکتے ہیں۔ایک
شاگردکو ایک استاد پاک نہیں کر سکتا۔بوعلی سینا کے متعلق مشہور ہے کہ وہ ایک دفعہ اپنے شاگردوں کو
ایک کتاب پڑھا رہے تھے۔پڑھتے پڑھتے ایک شاگرد نے کہا کہ آپ تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم) سے بھی بڑھ کر ہیں۔بوعلی سینا مومن آدمی تھے مگر علم النفس کے ماہر تھے۔انہوں نے سمجھا کہ
ممکن ہے اِس وقت اگر میں اسے سمجھاؤں تو اس کی سمجھ میں بات نہ آئے اور یہ ضد میں اور گمراہ ہو
جائے۔اس لئے چپ رہے لیکن ایک دن جبکہ سردی کا موسم تھا اور تالاب کا پانی سخت سردی سے جما
ہوا تھا انہوں نے اُس شاگرد سے کہا کہ کپڑے اُتارو اور تالاب میں کود پڑو۔اُس نے کہا آپ یہ

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
282
کیسی احمقانہ بات کر رہے ہیں۔کیا میں پانی میں کود کر مر جاؤں۔انہوں نے کہا اُس دن تو تم مجھے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑا کہہ رہے تھے اور آج اتنی بات بھی نہیں مانتے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو وہ
تھے کہ آپ کے ماننے والوں نے کبھی نہ کہا کہ ہم مر جائیں گے بلکہ آپ جو کچھ کہتے تھے فوراً اُس پر
عمل کرتے خواہ موت سامنے نظر آتی اور خوشی خوشی آپ کے لئے جانیں دے دیتے۔غرض یہ کتنی بڑی بات بتائی کہ وہ ایک دو کی نہیں بلکہ قوم کی قوم کی کایا پلٹ دے گا۔چنانچہ
ہم دیکھتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے دو ہزار سال بعد مکہ موجود تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل
موجود تھی۔ہو سکتا تھا کہ نسل موجود ہوتی مگر انہیں پتہ نہ ہوتا کہ کس کی اولاد ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ایسا
انتظام کر دیا کہ بائیل میں بھی ذکر کر دیا کہ یہ ابراہیم کی نسل ہے۔اس طرح اُن میں یہ احساس بھی
قائم رکھا کہ وہ حضرت ابراہیمؑ کی اولاد ہیں۔پھر ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے آپ
نے نبوت کا دعویٰ کیا اور اس قوم کی کایا پلٹ دی۔حضرت موسی علیہ السلام کی پیشگوئی
پھر ہم کچھ اور نیچے آجاتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود
پھر دنیا کے سامنے لایا جاتا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام پر چھ سو سال گذرنے کے بعد حضرت
موسیٰ علیہ السلام ظاہر ہوتے ہیں اور وہ آپ کے متعلق خدا تعالیٰ کی یہ بات بتاتے ہیں کہ
میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا اور اپنا کلام
اُس کے منہ میں ڈالوں گا۔کلا
اس سے ابراہیمی دُعا کی تصدیق کی گئی۔حضرت اسحاق حضرت اسمعیل کے بھائی تھے اور
حضرت موسیٰ حضرت اسحاق کی اولاد سے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت اسمعیل کی
اولاد سے۔گویا ان کے بھائیوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑا کیا گیا اور اس طرح چھ سو
سال کے بعد پھر ابراہیمی وعدہ کا تکرار کیا گیا۔گویا اس میں پھر حضرت اسمعیل کی نسل کے قائم رہنے
اور اُن میں سے ایک نبی کے مبعوث ہونے کی خبر دی جاتی ہے۔پھر اُس شخص کے متعلق ایک اور امر بیان کیا جاتا ہے کہ :-

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
” خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے اُن پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر
ہوا۔دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا اور اُس کے داہنے ہاتھ ایک آتشی شریعت اُن
کے لئے تھی ،،
283
سینا وہی پہاڑ ہے جسے قرآن شریف میں طور کہا گیا ہے۔اس سے حضرت موسی علیہ السلام کا
ظہور مراد ہے۔شعیر سے بعض نے حضرت مسیح مراد لئے ہیں مگر یہ اُن پہاڑوں کا نام بھی ہے جس میں
سے گذر کر حضرت موسی آئے اور انہوں نے دشمن پر فتح پائی تھی۔اس لئے یہاں بھی حضرت موسیٰ
66
علیہ السلام مراد ہیں۔“
آگے فرماتا ہے
فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا۔“
اس میں بھی دو باتیں بتائی گئی ہیں۔اول یہ کہ وہ فاران کے پہاڑ سے جلوہ گر ہوگا۔دوم
یہ کہ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آئے گا۔یہ دونوں باتیں ایک ہی وجود کے متعلق
ہیں۔جس طرح پہلی دو بھی ایک ہی کے متعلق ہیں۔پھر بتا یا کہ آتشی شریعت اس کے ساتھ ہوگی۔اس میں یہ خبر ہے کہ وہ فاران کی پہاڑیوں سے
جو مکہ کے گرد کے پہاڑ ہیں دس ہزار قدوسیوں سمیت آئے گا اور آتشی شریعت اس کے ہاتھ میں
ہوگی۔اس پیشگوئی میں یہ بتایا گیا ہے کہ (۱) وہ نبی مکہ سے نکالا جائے گا کیونکہ پہلے بتایا کہ وہ مکہ
میں پیدا ہو گا۔پھر کہا کہ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا۔جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہلے وہ
مکہ سے نکالا جائے گا (۲) یہ کہ کچھ عرصہ کے بعد وہ ایک لشکر کے ساتھ مکہ پر حملہ آور ہوگا۔(۳) یہ
کہ اس کے ساتھ دس ہزار سپاہی ہونگے۔(۴) یہ کہ وہ لوگ قدوسی ہونگے یعنی ید کی ہم کے
مصداق ہونگے۔(۵) یہ کہ اُس کے ساتھ گناہ سوز شریعت ہوگی۔یہ يُعَلِّمُهُمُ الكِتب
وَالْحِكْمَةَ کا ترجمہ ہے۔جب انسان کو معلوم ہو کہ فلاں حکم کے ماننے میں میرا فائدہ ہے تو اس پر
عمل کرتا ہے۔شریعت کا لفظ الکتب سے اور گناہ سوز کا مفہوم حکمت سے نکلتا ہے کیونکہ حکمت
معلوم کرنے کے بعد انسان گناہ کے نزدیک جانے سے احتراز کرتا ہے۔سب لوگ جانتے ہیں کہ اس پیشگوئی میں جس واقعہ کا ذکر ہے وہ پورا ہوا۔فاران کی پہاڑیاں

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰
وو
284
تاریخی طور پر ثابت ہے کہ مکہ کی پہاڑیاں ہیں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرما یا کرتے تھے کہ
وادی فاطمہ میں ( یہ لگتے اور مدینے کے درمیان ایک پڑاؤ ہے ) گل جذیمہ یعنی پنجہ مریم بیچنے
والوں سے پوچھو کہ وہ پھول کہاں سے لاتے ہیں تو لڑکے اور بچے بھی یہی کہیں گے کہ من بَريَّة
19
فاران یعنی دشت فاران سے !
بائیبل میں بھی ایسے حوالے موجود ہیں۔جن سے اشارہ ثابت ہوتا ہے کہ وادی فاران یہی ہے۔حضرت سلیمان علیہ السلام کی پیشگوئی
اس کے بعد اور چار سو سال گذرتے ہیں اور حضرت سلیمان علیہ السلام آتے ہیں تو وہ بھی محمد
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف میں گیت گاتے ہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں:-
”اے یروشلم کی بیٹیو! ( یعنی بنی اسرائیل) میں تمہیں قسم دیتی ہوں کہ اگر تمہیں میرا
محبوب ( مراد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) مل جائے تو تم اُسے کہیو کہ میں عشق کی
بیمار ہوں۔وہ جواب دیتی ہیں :-
تیرے محبوب کو دوسرے محبوبوں کی نسبت سے کیا فضیلت ہے۔اے تو جو عورتوں
میں جمیلہ ہے تیرے محبوب کو دوسرے محبوب سے کیا فضیلت ہے جو تو ہمیں ایسی قسم
دیتی ہے۔۲۱
اس پر وہ فرماتے ہیں:۔میرا محبوب سُرخ و سفید ہے۔دس ہزار آدمیوں کے درمیان وہ جھنڈے کی مانند کھڑا
ہوتا ہے۔اُس کا سر ایسا ہے جیسے چوکھا سونا۔اُس کی زلفیں پیچ در پیچ ہیں اور کوے کی سی
کالی ہیں۔اس کی آنکھیں اُن کبوتروں کی مانند ہیں جواب دریا دودھ میں نہا کے تمکنت
سے بیٹھے ہیں۔اُس کے رُخسار پھولوں کے چمن اور بلسان کی اُبھری ہوئی کیاریوں کی
مانند ہیں۔اُس کے لب سوسن ہیں جن سے بہتا ہوا مر ٹیکتا ہے۔اُس کے ہاتھ ایسے ہیں
جیسے سونے کی کڑیاں جن میں ترسیس کے جواہر جڑے ہیں۔اس کا پیٹ ہاتھی دانت کا

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
285
سا کام ہے جس پر نیلم کے گل بنے ہوں۔اُس کے پیر ایسے جیسے سنگِ مرمر کے ستون
جو سونے کے پائیوں پر کھڑے کئے جائیں۔اُس کی قامت لبنان کی سی۔وہ خوبی میں
رشک سرو ہے۔اُس کا مونہہ شیرینی ہے۔ہاں وہ سرا پا عشق انگیز ہے ( عبرانی میں
لکھا ہے وہ محمد تیم ہے ) اے یروشلم کی بیٹیو! یہ میرا پیارا یہ میرا جانی ہے۔۲۲
گو یا حضرت سلیمان علیہ السلام بھی اس امر کی تاکید کرتے ہیں کہ جب وہ محبوب آئے تو اُسے
مان لینا اور پھر خود ہی سوال پیدا کر کے کہتے ہیں کہ اس میں یہ یہ خوبیاں ہونگی۔ان آیات میں بعض
باتیں تو شاعرانہ رنگ رکھتی ہیں اور بعض رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حلیہ سے قطعی طور پر ملتی
ہیں۔مثلاً لکھا ہے اُس کی زلفیں پیچ در پیچ ہیں۔انگریزی بائیبل میں یہ الفاظ آتے ہیں۔His"
"۔locks are wavy اور یہی حلیہ حدیثوں میں بیان ہوا ہے۔چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ
فرماتے ہیں۔لَمْ يَكُنْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالطَّوِيلِ الْمُمَّعْطِ وَبِالْقَصِيرِ الْمُتَرَدِّدِ
وَكَانَ رَبْعَةً مِنَ الْقَوْمِ لَمْ يَكُنْ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلَا بِالْسَبَطِ كَانَ جَعَدَارَ جِلًا " یعنی رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ تو بہت لمبے قد کے تھے۔نہ بہت چھوٹے بلکہ آپ میانہ قد و قامت
رکھنے والوں میں سے تھے۔اسی طرح آپ کے سر کے بال نہ تو سخت گھنگھرالے تھے جیسے کے
حبشیوں کے ہوتے ہیں اور نہ ہی بالکل سیدھے تھے بلکہ اس طرح کے گھنگھرالے تھے جس طرح
کنگھی کرنے سے بال نیچے سے ذرا خمیدہ ہوجائیں اور مڑ جائیں۔یہی حضرت سلیمان نے کہا کہ
آپ کے بال لمبے ہونگے یعنی زلفیں ہونگی مگر بال کچھ پیچ دار ہو نگے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے سر کے بال کانوں کی لو تک آتے تھے۔گویا لمبے بال ہونے کے ساتھ یہ بھی پیشگوئی تھی کہ بال
نہ پیچدار ہونگے اور نہ بالکل سیدھے اور یہی حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔پھر حضرت سلیمان آپ کا رنگ سُرخ و سفید بیان کرتے ہیں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رنگ کے متعلق فرماتے ہیں ابیض مشرب اور مشرب کے معنے
لغت والے یہ لکھتے ہیں کہ ایسا سفید رنگ جس میں شرفی ملی ہوئی ہو یا
پھر حضرت سلیمان نے یہ فرمایا کہ وہ جھنڈے کی مانند کھڑا ہو گا۔یعنی چھوٹے قد کا نہ ہوگا اور

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰
286
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بھی آتا ہے کہ آپ کا قد ایسا تھا جو لمبائی کی طرف مائل تھا۔گویا حضرت سلیمان کی بیان کی ہوئی سب باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھیں اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زلفیں تو اس قدر مشہور ہیں کہ لوگ ان کے متعلق شعر کہا کرتے
ہیں۔یسعیاہ نبی کی پیشگوئی
اب ہم کچھ اور نیچے چلتے ہیں تو حضرت موسی علیہ السلام سے سات سو سال بعد اور حضرت
ابراہیم علیہ السلام سے تیرہ سو سال بعد یسعیاہ نبی کے زمانہ میں آتے ہیں۔یہ پھر حضرت ابراہیم۔حضرت موسیٰ اور حضرت سلیمان کی بات کو دہراتے ہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں:۔”ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اس کے کاندھے
پر ہوگی اور وہ اس نام سے کہلاتا ہے۔عجیب۔مشیر۔خدائے قادر ابدیت کا باپ
(انگریزی میں ہے Everlasting Father یعنی ہمیشہ رہنے والا باپ ) سلامتی
کا شہزادہ۔اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔وہ داؤد کے تخت
پر اور اس کی مملکت پر آج سے لیکر ابد تک بندو بست کرے گا اور عدالت اور صداقت
سے اسے قیام بخشے گا۔رب الافواج کی غیوری یہ کرے گی۔ےہ
اس میں بتایا کہ جب وہ رسول آئے گا تو لوگ کہیں گے عجیب ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق لوگ کہا کرتے تھے۔اِنَّا سَمِعْنَا قُرانا عجبا ^ ہم نے یہ کتاب سُنی ہے جو
عجیب اور نرالی قسم کی ہے۔متی باب ۲۱ آیت ۴۲ میں بھی حضرت مسیح نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کا نام عجیب رکھا ہے۔چنانچہ آتا ہے:۔یہ خداوند کی طرف سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب ۲۹
دوسری بات یہ کہی گئی تھی کہ اُس کا نام مشیر ہوگا۔یعنی وہ مشورے دینے والا ہوگا۔اب ہم
دیکھتے ہیں۔کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی ہے جس کے متعلق کہا گیا ہو کہ لوگ اُس سے
مشورے لیتے تھے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ

·

آج 10 میں سے 10 باقی