فضائل القرآن نمبر ۵۔ قرآن کریم کی کُتب سابقہ پر فضیلت کی نویں دلیل۔ انبیاء سابقین کی رسول کریمؐ کی بعثت کے متعلق پیشگوئیاں اور قرآن کریم کی آٹھ اصولی اصلاحات
حصہ 7
فصائل القرآن نمبر ۵۰
335
اسے معلوم کرواتا اور اس سے خواب میں باتیں کرتا۔پر میرا بندہ موسئی ایسا نہیں ہے کہ وہ میرے
سارے گھر میں امانت دار ہے۔میں اس سے آمنے سامنے صریح باتیں کرتا ہوں اور نہ کہ پوشیدہ
باتیں ،۱۱۵
بنی اسرائیل کے نزدیک اس قسم کا کلام حضرت موسیٰ سے پہلے نبیوں کی نسبت سے ہی نہیں ہوا
بلکہ بعد میں بھی جو نبی آئے اُن سے بھی یہی فرق کیا جاتا۔چنانچہ استثنا باب ۳۴ میں حضرت موسیٰ
کی وفات کا ذکر کرنے کے بعد لکھا ہے:۔اب تک بنی اسرائیل میں موسی کی مانند کوئی نبی نہیں اُٹھا۔جس سے خدا وند آمنے
سامنے آشنائی کرتا۔قرآن کریم نے بھی حضرت موسیٰ کا کچھ امتیاز تسلیم کیا ہے کیونکہ قرآن کریم میں نبیوں کے ذکر
میں آتا ہے۔وَكَلَّمَ اللهُ مُوسى تَكْلِيما لے اللہ تعالیٰ نے موسیٰ سے خوب اچھی طرح کلام کیا۔تكليما آمنے سامنے کلام کرنے کو کہتے ہیں۔بائیبل میں بھی عام طور پر نبیوں کی رؤیا بیان ہوئی
ہیں۔اس سے آہستہ آہستہ یہود میں بھی جیسا کہ مسلمانوں میں سے بعض میں ہوا یہ خیال پیدا ہو گیا
کہ الہام قلبی ہوتا ہے نہ کہ لفظی مسیحی آج تک اس خیال کی بنا پر قرآن کریم پر اعتراض کرتے ہیں
لیکن ان کی اپنی کتابوں میں لکھا ہے کہ موسی" پر لفظی الہام نازل ہوا۔پس اللہ تعالیٰ نے انہیں کہا کہ
باقی نبیوں کو چھوڑو۔موسیٰ کی نسبت الفاظ میں وحی کا دعوی موجود ہے یا نہیں اور جو حضرت موسیٰ کو
ماننے والے نہیں ہیں جیسے ہندو اور برہمو سماج والے اُن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَعُلِّمْتُم
مَالَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ تم قلبی و حیاں کہتے ہو یہ تو شروع سے چلی ہی آتی ہیں مگر کیا
کوئی ایسی وحی ہے جو اس علم کو بیان کرے جو قرآن کریم میں ہے۔پس اگر باوجود اپنے قلبی القاؤں
کے تم قرآنی علوم سے بے بہرہ رہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ہم نے وہ وہ باتیں سکھا دیں جو
تمہارے باپ دادوں کو بھی معلوم نہ تھیں تو تم کس طرح حقیقی الہام کی افضلیت اور ضرورت کا انکار کر
سکتے ہو۔
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
336
پانچویں اصولی اصلاح خدا تعالی کی خالقیت کے متعلق
پانچویں اصولی اصلاح قرآن کریم نے خدا تعالیٰ کی صفت خالقیت کے متعلق کی۔بعض لوگ
خدا تعالٰی کو تو مانتے ہیں لیکن اُسے خالق تسلیم نہیں کرتے بلکہ کہتے ہیں کہ روح اور مادہ آپ ہی آپ
پیدا ہو گئے۔بعض فلاسفروں اور ہندوؤں کا بھی یہی خیال ہے۔جیسا کہ آریہ کہتے ہیں۔قرآن کریم
نے اسے رو کیا ہے اور اس کی تردید میں دلیلیں دی ہیں۔فرمایا۔وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ " یہ خیال کہ رُوح اور مادہ
اپنے طور پر ہی چلے آتے ہیں بالکل غلط ہے۔ہم نے کسی چیز کو مفرد پیدا نہیں کیا بلکہ ہر چیز کو جوڑا
جوڑا بنایا ہے۔چنانچہ تم دنیا کی ایک ایک چیز کو غور سے دیکھ لو تمہیں کوئی چیز مفرد نظر نہیں آئے گی۔سب مرکبات ہیں جو دکھائی دیتے ہیں۔ہر چیز جہات رکھتی ہے۔رنگ رکھتی ہے۔قوام رکھتی ہے اور
جب اللہ تعالیٰ نے مفردات کو پیدا ہی نہیں کیا بلکہ مرکبات کو پیدا کیا ہے تو یہ کہنا کہ مادہ ازل سے
ہے کس طرح درست ہو سکتا ہے۔سائنس نے بھی اسی کی تائید کی ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمام چیزوں کو
جوڑے کی صورت میں بنایا ہے۔(۲) پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَا تَدْعُ مَعَ اللهِ الهَا أَخَرَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كُلُّ شَيْءٍ
هَالِك إِلَّا وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہ
ایک ہی خدا ہے اور ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔سوائے اس کے جس پر خدا کی توجہ ہوگئی۔تم سب
اس کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔یہاں بتایا کہ ہر چیز تباہ ہورہی ہے۔کوئی ایسی چیز دکھاؤ جومٹتی نہیں۔جن چیزوں کے متعلق سمجھا
جاتا تھا کہ وہ تباہ نہیں ہوتیں۔اُن کے متعلق اب معلوم ہو گیا ہے کہ وہ بھی تباہ ہو رہی ہیں اور جن کو
اب سمجھتے ہیں کہ تباہ نہیں ہورہیں ان کے متعلق آئندہ سمجھ لیں گے کہ وہ بھی تباہ ہو رہی ہیں۔پس
ہلاکت بھی ثابت کرتی ہے کہ کوئی چیز اپنی ذات میں قائم نہیں۔پھر فرمایا۔خدا ہر چیز کا حاکم ہے مگر
سوال یہ ہے کہ جب اس نے رُوح اور مادہ کو پیدا ہی نہیں کیا تو ان کے ذریعہ جو چیزیں بنتی ہیں یا بنی
ہوئی ہیں اُن کا وہ حاکم کس طرح ہو سکتا ہے۔کیا تم یہ مانتے ہو یا نہیں کہ خدار وح اور مادہ پر حکومت
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
337
کرتا ہے اگر یہ مانتے ہو تو کس طرح تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ ایسی ہستی جو ظالم نہیں ہے بلاوجہ اُن پر
حکومت کر رہی ہے حالانکہ اُن کے پیدا کرنے میں اُس کا کوئی دخل نہیں ہے۔غرض ہر چیز کا جوڑے
کی صورت میں ہونا ان کے نقص پر اور ہلاکت اُن کے مخلوق ہونے پر دلالت کرتی ہے۔اسی طرح
اللہ تعالیٰ کی حکومت اور اس کی طرف رجوع اُس کے خالق ہونے کا ثبوت ہے۔چھٹی اصولی اصلاح اللہ تعالیٰ کی مالکیت کے متعلق
ف
چھٹی اصولی اصلاح قرآن کریم نے خدا تعالیٰ کی صفت مالکیت کے متعلق کی ہے۔اس کے
بارے میں دو نقص پیدا ہو گئے تھے۔جن میں سے ایک تناسخ کا عقیدہ ہے جو بڑی شدت سے
اختیار کر لیا گیا اور کہا جانے لگا کہ دنیا میں بعض انسان ادنی اور ذلیل حالت میں ہیں اور بعض اچھی
حالت میں ہیں۔یہ فرق ان کے پچھلے اعمال کا نتیجہ ہے۔اسی طرح بعض سکھ میں ہیں اور بعض دُکھ
میں۔یہ بھی گذشتہ اعمال کا نتیجہ ہے۔قرآن کریم کہتا ہے یہ بات غلط ہے۔چنانچہ فرمایا۔حتّی اِذَا
جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلَّى اَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا
كَلِمَةٌ هُوَ قَابِلُهَا وَمِن وَرَابِهِمْ بَرْزَخٌ إِلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ جب کا فرمر نے لگتے ہیں
تو وہ کہتے ہیں خدایا ہمیں پھر دنیا میں واپس لوٹا دے تاکہ ہم جو کچھ چھوڑ آئے ہیں وہ جا کر تیرے
راستہ میں لٹا دیں اور نیک اعمال کریں۔فرمایا یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔یہ صرف ایک کلمہ ہے جو اُن کی
زبان سے نکل رہا ہے کیونکہ مجرم جب سوچتا ہے کہ میں جہنم میں گیا تو کیا ہوگا تو وہ گھبرا کر کہتا ہے کہ
مجھے واپس لوٹا دو۔اسی خیال کے ماتحت تناسخ کا عقیدہ بنایا گیا۔کہتے ہیں خواہش ایجاد کی ماں ہے۔تناسخ کا عقیدہ اس گھبراہٹ سے پیدا ہوا ہے کہ اگر بد عمل مرے تو پھر کیا کریں گے۔در حقیقت یہ
جاہل مجرم دماغ کی اختراع ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ایک بات ہے جو اپنے ماحول میں مجرم
رُوح کہے گی اور یہ اُس کی ایک طبعی خواہش ہے مگر یہ پوری نہیں کی جاسکتی۔کیوں نہیں کی جاسکتی۔اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں دیا ہے کہ قُلْ لِمَنْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
قُلْ لِلهِ كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ لَيَجْمَعَتَكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ
ط
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
338
الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ٢٠ یعنی تو ان سے پوچھ کہ آسمانوں اور زمین
میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے اور کون اس کا مالک ہے۔اس کا جواب وہ کیا دیں گے۔تو خود ہی ان
سے کہہ دے کہ اللہ ہی اس کا مالک ہے۔اُس نے اپنے نفس پر رحمت فرض کر لی ہے اور اُس نے
فیصلہ کر دیا ہے کہ تناسخ کے چکر میں رُوحوں کو نہیں ڈالے گا بلکہ وہ تم کو قیامت کے دن تک جمع کرتا چلا
جائے گا اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال لیا ہے، وہ اپنی بداعمالی کی وجہ سے
اس قیامت کے مسئلہ پر یقین نہیں لاتے۔لَيَجْمَعَنَّكُمْ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں تناسخ کارڈ کیا
گیا ہے کیونکہ فرمایا انہیں ہم قیامت تک رکھیں گے اور لوٹائیں گے نہیں۔اس میں دلیل یہ دی ہے کہ اللہ تعالیٰ مالک ہے اور مالک کا اختیار ہے کہ جس چیز کو جس مقام پر
چاہے رکھے۔کیا مالک کو کوئی کہہ سکتا ہے کہ اس چمڑے کی جوتی کیوں بنائی۔بیٹی کیوں نہیں بنائی۔یا یہ کہ سکتا ہے کہ ایک ہی قسم کے لٹھے کے ایک ٹکڑے کا پاجامہ اور دوسرے کا گرتا کیوں بنایا۔خدا
تعالیٰ فرماتا ہے تم جو کہتے ہو یہ ظلم ہو گیا کہ ایک کو امیر اور دوسرے کو غریب بنایا۔تم بتاؤ کہ میں ہر چیز
کا مالک ہوں یا نہیں اگر مالک ہوں تو میں نے جو کام کسی کے سپر دکیا ، وہی ٹھیک ہے۔اس پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ پھر اس کا تو یہ مطلب ہوا کہ خدا جسے چاہے بہشت
میں بھیج دے اور جسے چاہے دوزخ میں ڈال دے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے مجھے حق حاصل ہے مگر میں
نے اپنے اوپر فرض کر لیا ہے کہ میں ایسا نہیں کرونگا۔چنانچہ فرما یا كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أس
نے اپنی جان پر رحمت فرض کر لی ہے اور اس وجہ سے باوجود مالک ہونے کے کسی کو تکلیف میں نہیں
ڈالتا اور یہی سبب ہے کہ وہ مردوں کو اس دنیا میں واپس نہیں کرتا بلکہ اس نے فیصلہ کا دن یوم قیامت
اور فیصلہ کا طریق دوسرا مقرر کیا ہے اور جب ہم غور کرتے ہیں تو واقعہ میں تناسخ رحم کے خلاف اور محشر
رحم کے مطابق نظر آتا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح تناسخ کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے رحم میں فرق آتا ہے۔تناسخ
کی غرض اصلاح بتائی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس چکر میں پڑنے سے رُوح کی اصلاح ہو جاتی
ہے مگر انسانی اصلاح حقیقت کے علم سے ہوتی ہے۔جہالت سے نہیں ہو سکتی۔اب غور کرو تناسخ کے
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
339
رو سے انسان کو کوئی حیوان یا پرندہ یا درندہ بنا دینے سے اس کے لئے اصلاح میں آسانی پیدا کرنا
ہے یا مشکل۔انسان کو خدا نے عقل دی۔دولت دی۔بھلائی برائی کی سمجھ دی بدیوں سے بچنے کی
طاقت دی مگر اس نے گناہ کیا۔اس پر اُسے بے عقل اور بے وقوف حیوان بنا دیا اور اس طرح اس
کے لئے نیکی کرنا اور زیادہ ناممکن کر دیا گیا۔پس انسان کو انسانیت کی بجائے ادنیٰ حالت میں لے
جاناخدا کی رحمت کے بالکل خلاف ہے اور اصلاح سے اُسے دُور کرنا ہے اور اگر انسان ہی بنا کر
دوبارہ دنیا میں بھیجا جائے تو بھی دو حالتیں ہونگی۔وہ پہلی زندگی سے واقف ہوگا یا نا واقف اگر واقف
ہوگا تو اخفا باقی نہ رہا۔پھر نجات کوئی معنے نہیں رکھتی کیونکہ اس پر حقیقت کھل گئی کہ اس وجہ سے مجھے
سزا دی گئی تھی اور اگر نا واقف ہوگا تو پھر اصلاح کس طرح کر سکے گا۔ساری عمر اسی چکر میں پڑا
رہے گا اور ممکن ہے کہ بجائے نیکی کرنے کے بدی میں اور بڑھ جائے۔پس رحمت کا طریق وہی ہے جو اسلام نے مقرر کیا ہے اور جو یہ ہے کہ جو نیکیاں کر چکا، اگلے
جہان میں اُن نیکیوں کو بڑھنے کا موقع دیا جائے اور جو گناہ کر چکا اُس کے زنگ کو جہنم میں دُور کیا
جائے تاکہ کم از کم اُس کی آئندہ نجات کی صورت تو پیدا ہو جائے جونوں کے چکر میں تو نہ پڑا رہے۔دوسری چیز جس کی وجہ سے مالکیت کی صفت کے متعلق لوگوں نے ٹھوکر کھائی ہے وہ کفارہ
ہے۔یہ غلطی بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کی صفت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔نصاری نے کہا کہ
اگر اللہ تعالیٰ گناہگار کو بخش دے تو یہ ظلم ہوگا اور وہ کہتے ہیں خدا تعالیٰ چونکہ کسی کا گناہ بخش نہیں سکتا
اس لئے اُس نے اپنے بیٹے کو بھیجا تا کہ وہ لوگوں کے گناہ کے بدلے پھانسی پائے۔یہ خیال بھی
مالکیت کی صفت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے کیونکہ مالک تو جسے چاہے بخش سکتا ہے۔وہی نہیں
بخش سکتا جو مالک نہ ہو۔ہاں ایک اعتراض ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ اسلام نے تسلیم کیا ہے کہ خدا تعالیٰ
بعض گناہ نہ بخشے گا۔لیکن مالکیت کے ماتحت اس کا بھی علاج ہو جاتا ہے۔فرماتا ہے۔فَالَّذِينَ
هَاجَرُوا وَأَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَوْذُوا فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفَرَنَ
عَنْهُمْ سَيّاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِن تحتها الأنو ال یعنی وہ لوگ جنہوں
نے ہجرت کی اور انہیں ان کے گھروں سے نکالا گیا اور میری راہ میں تکلیف دی گئی اور وہ لوگ
جنہوں نے جنگ کی اور مارے گئے۔اُن کی بدیوں کے اثر کو اُن سے یقینا مٹا دوں گا اور جو
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
340
دوسرے کا قرضہ ان کے ذمہ ہوگا وہ اپنی طرف سے ادا کر دونگا۔اس پر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے
کہ اُن کی طرف سے ہم آپ کفارہ دے دینگے۔اس کفارہ اور عیسائیوں کے کفارہ میں ایک فرق
ہے اور وہ یہ کہ عیسائی کہتے ہیں کہ خدا چونکہ معاف نہیں کر سکتا اس لئے اُس نے اپنے بیٹے کو قربان کر
دیا۔اسلام کہتا ہے خدا تعالیٰ مالک ہے وہ معاف کر سکتا ہے لیکن وہ کسی دوسرے کا حق ضائع نہیں
کرتا خود اجر دے دیتا ہے۔ساتویں اصولی اصلاح خدا تعالی کی ربوبیت عالمین سے متعلق
ساتویں اصولی اصلاح قرآن کریم نے خدا تعالیٰ کی صفت ربوبیت عالمین کے متعلق کی
ہے۔ہر قوم نے خدا تعالیٰ کی رب العالمین کی صفت کا انکار کر رکھا تھا اور ہدایت کو صرف اپنے ملک
اور اپنی قوم کے لئے مخصوص کر چھوڑا تھا۔حتی کہ مسیحیت جو تبلیغی مذہب ہے اُس نے گو آئندہ کے لئے
دروازہ کھولا تھا مگر گذشتہ کے متعلق وہ بھی یہودی مذہب سے ہی ہدایت وابستہ قرار دیتی تھی۔قرآن
کریم نے آئندہ کے لئے تو یہ اعلان کیا کہ یا آئیهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا۔اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تولوگوں سے کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں اور گذشتہ
کے متعلق فرمایا - وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ۔ہر قوم میں خدا تعالیٰ کے نبی آتے رہے
(۲) دوسرے بعض قوموں کو بعض پر ترجیح دی جاتی تھی۔ایک قوم کو معزز قرار دیا جاتا تھا اور
دوسری کو ذلیل ٹھہرایا جاتا۔چنانچہ ہندوؤں نے برہمن اور شودر کی تقسیم کے ذریعہ اور یہود نے
کہانت کو بنی لاوی میں مخصوص کر کے مساوات کو مٹا رکھا تھا۔اسی طرح بعض قوموں نے بادشاہت
کی وجہ سے اپنے آپ کو فضیلت کا حقدار قرار دیا۔اسلام نے اسے بھی رب العالمین کی صفت کے
خلاف قرار دیا اور فرمایا۔يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَكُمْ
شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ
خبير ے کہ اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تم کو کئی
گروہوں اور قبائل میں تقسیم کر دیا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ بعض لوگ بڑے اور بعض چھوٹے
ط
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
341
ہیں بلکہ یہ قو میں محض جاننے اور پہچاننے کے لئے بنائی گئی ہیں تاکہ تم میں امتیاز قائم رہے۔ورنہ تم
میں اگر کوئی معزز ہے تو وہی جو تقویٰ میں بڑھا ہوا ہے اور اللہ یقینا بہت علم رکھنے والا اور جاننے والا
ہے۔اُسے معلوم ہے کہ کون تقوی سے کام لے رہا ہے اور کون تکبر اور تفاخر کی راہ اختیار کر رہا ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تمدنی برتری کی وجہ سے دوسروں کو حقیر قرار دینا نا جائز قرار دیا ہے اور
بتایا ہے کہ اصل فضیلت تقویٰ میں ہے۔ذات پات اور قومیت کی قیود میں نہیں۔پھر سیاسی برتری کو بھی اُس نے رڈ کیا اور فرمایا۔اِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ
أَهْلَهَا شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَابِفَةً مِّنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَيَسْتَحْيِ نِسَاءَهُمْ ، إِنَّهُ
كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ۔۲۳ یعنی فرعون نے اپنے ملک میں بڑی تعلی سے کام لیا اور اُس کے
رہنے والوں کو اُس نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔وہ بعض کو کہتا کہ یہ حاکم قوم کے لوگ ہیں اور دوسروں
کے متعلق کہتا کہ وہ محکوم قوم کے لوگ ہیں۔اُس نے بہت بڑے تکبر سے کام لیا اور وہ مفسدین میں
سے تھا۔ہم نے اس قسم کا کوئی قانون نہیں بنایا کہ کوئی قوم ہمیشہ کے لئے حاکم ہو اور کوئی قوم ہمیشہ
کے لئے محکوم ہو۔جیسے انگریز ہیں ویسے ہی دوسرے لوگ ہیں۔انگریزوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ کہیں
ہم ہمیشہ کے لئے حاکم ہیں اور دوسرے ہمیشہ کے لئے محکوم ہیں۔آٹھویں اصولی اصلاح اللہ تعالیٰ کی صفت حکیم کے متعلق
آٹھویں اصولی اصلاح قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کی صفت حکیم کے متعلق کی۔قرآن کریم
سے پہلے قریبا ہر مذہب میں یہ احساس ہورہا تھا کہ گویا اس دنیا کی پیدائش کا کوئی مقصد ہی نہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندو سکتی کے قائل تھے۔بدھ نروانا کے قائل تھے۔یہود حکومتوں اور
بادشاہتوں کے ملنے کے۔نصاریٰ موت سے نجات اور امن کے۔زرتشتی جنت کے مگر باوجود اس
کے ان میں سے ایک چیز بھی ایسی نہیں جسے دنیا کی پیدائش کا مقصد کہا جا سکے۔سب محدود مقاصد
ہیں جو پیدائش کی حقیقت کو نہیں کھولتے۔قرآن کریم نے اس سوال کو بھی حل کر دیا ہے اور بتایا ہے
کہ پیدائش عالم کا مقصد یہ ہے کہ انسان جو عالم صغیر ہے عرفانِ الہی کو حاصل کرے جسے دوسرے
لفظوں میں لقا بھی کہتے ہیں کیونکہ جب کوئی چیز اپنے اندر ہوتی ہے تبھی انسان اُسے پہچان سکتا ہے
فصائل القرآن نمبر ۵
342
مثلاً زید بکر کو پہچانتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بکر کی تصویر زید کے اندر ہے ورنہ وہ اُسے
پہچان نہیں سکتا۔پس عرفان کے معنے ہیں اللہ اپنے بندے کے اندر داخل ہو گیا۔ایک ہند و تو کہتا ہے
کہ بندہ خدا میں داخل ہو گیا مگر اس طرح تو انسان کی کوئی جس ہی باقی نہ رہی۔پھر اسے مزا کیا آیا۔مثلاً ایک گاجر آدمی نے کھالی تو گاجر کو کیا لطف آیا لیکن اسلام کہتا ہے کہ خدا بندہ کے اندر داخل ہو جاتا
ہے اور اس کی حسن قائم رکھتا ہے اور اسلام بتاتا ہے کہ یہ مقصد کسی خاص انسان کے لئے نہیں بلکہ ہر
فرد بشر کو اس مقام تک پہنچایا جائے گا۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونَ ۲۴ میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔تذلل
کے لئے پیدا کیا ہے تا کہ وہ میرے نقش کو لے لیں اور میری صفات کو اپنے اندر داخل کر لیں مگر کچھ
ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں یہ بات یعنی خدا تعالیٰ کی لقا کا مرتبہ حاصل نہیں ہوتا۔ان کے لئے
فرمایا۔ققَالَ عَذَابِ أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ : وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ، فَسَأَكْتُبُهَا
لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكوةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِأَیتِنَا يُؤْمِنُونَ یعنی میں اپنا عذاب جس
کو چاہتا ہوں پہنچا تا ہوں مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ میں اُسے ہمیشہ عذاب میں رکھوں گا۔ورحمتی
وَسِعَتْ كُلّ شَیخی میری رحمت ہر ایک چیز پر حاوی ہے اور اس کے لئے بھی میں نے رحمت پیدا
کی ہے مگر مومنوں کے لئے تو اُسے فرض کر دیا گیا ہے۔وہ مومن جو تقویٰ اختیار کرتے اور زکوۃ
دیتے اور ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔غرض بنی نوع انسان کی پیدائش کا مقصد یہ ہے کہ خواہ کوئی ہو۔یہودی ہو ، نصرانی ہو، ہندو ہو یا
مسلمان ہو جلد یا بدیر اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کر کے اس کی صفات کو اپنے اندر پیدا کر لے اور یہ
وہ مقصد ہے کہ جس میں دنیا کی کوئی قوم اسلام کی شریک نہیں۔خدا تعالیٰ نے انسان کو صرف اس
لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اُس کے جلال کا مظہر بنے اور اس غرض کے لئے خدا تعالیٰ نے جس طرح محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا۔اسی طرح ابو جہل کو پیدا کیا۔فرق صرف یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے تو سیدھا رستہ اختیار کر کے اس مقصد کو پالیا اور ابو جہل کو مار پیٹ کر اس مقصد کی طرف لایا جائے
گا۔بہر حال اس مقصد کے حاصل کرنے میں جو آگے ہوگا وہ آگے ہی رہے گا اور جو پیچھے۔پیچھے ہی رہے گا۔وہ
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
الاعراف: ۱۵۷ تا ۱۵۹ النور: ۲۴
بخاری کتاب العلم باب مَنْ قَعَدَ حَيْثُ يَنْتَهِي بِهِ الْمَجْلِسُ۔۔۔الخ
۵ ترمذی ابواب الاضاحي باب الاذان فى اذن المولود + مسند احمد بن
حنبل جلد ۶ صفحه ۹ المكتب الاسلامی بیروت ۳۰۳۱
النحل: ۶۵۰۶۴ ك الفرقان: 4
و اقرب الموارد دجلد ۲ صفحہ ۹۲۰ زیر لفظ فرق ، مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
نا :
12:11
۱۲ الاخلاص : ۲
البقرة: 9
الجالية: ۲۵ ۱۵ الجاثية: ۲۸
الفرقان: ١٣٠
كل استثناء بات ۱۸ آیت ۱۸ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
۱۸ استثناء باب ۳۳ آیت ۲ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
19 فصل الخطاب جلد ۲ صفحہ ۳۸ مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۰۵ھ
۲۰ غزل الغزلات باب ۵ آیت ۸ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
۲۱ غزل الغزلات باب ۵ آیت ۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء (مفہوما )
۲۲ غزل الغزلات باب ۵ آیت ۱۰ تا ۱۲ برش انڈیا فارن سوسائیٹیمر زاپور مطبوعہ ۱۸۷۰ء(مفہوم))
"His Locks are bushy and black as a raven" ✓✓
(The song of song, Chapter V verse: 11,
Holy Bible Victorian street London, 1903۔The
۲۴ ۲۵ شمائل الترمذى باب ما جاء فى خلق رسول اللہ مطبع مجتبائی دہلی
ایڈیشن ۱۳۴۲ھ
۲۶ لسان العرب زیر لفظ شرب، مطبوعہ بیروت ۱۳۷۶ء
۲۷ یسعیاہ بابت ۹ آیت ۶، ۷ برٹش اینڈ فارن سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ ء
343
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
٢٨ الجن: ۲
۲۹ متی باب ۲۱ آیت ۴۲ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
٣٠ المجادلة:
۳۲ خروج باب ۷ آیت انارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
المزمل: ١٦
۳۵ الاحزاب: ۴۱
۳۴ الاحزاب: ۷
٣٦ الحج
۳۷ سیرت ابن هشام عربی جلد ۴ صفحه ۱۵۵ مطبوعہ مطبع مصطفی البابی مصر
١٩٣٦ء میں اذهبوا فانتم الطلقاء کے الفاظ ہیں + شرح مواهب اللدنية جلد
۳ صفحه ۴۰۲ دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان ایڈیشن ۱۹۹۶ء
۳۸ یسعیاہ باب ۲۱ آیت ۱۳ تا ۱۷ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
۳۹ یسعیاہ باب ۵۵ آیت ۴، ۵ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء (مفہوما )
٢٠ الحج: ٧٩
۴۲ یسعیاہ باب ۶۲ آیت ۲ تا ۵ (مفہوما )
یسعیاہ باب ۶۲ آیت ۱۲ (مفہوما )
التوبة : ۱٠٠ ۳۵ الطور : ۲ تا ۷
ات ال عمران: ۳۲
عبس : ۱۷،۱۶
الجمعة : ۳، ۲۸۴ ال عمران: ۹۸
۴۹ حبقوق باب ۳ آیت ۱۸۱۷۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
۵۰ القاموس جلد ۲ زیر حرف ”مر مطبوعہ لکھنو ۱۳۰۲ھ
اشه تاج العروس مجزء ۸ صفحه ۲۱۵ مطبوعہ مصر ۱۳۰۷ھ
۵۲
۵۳ الاحزاب : ۵۷
۵۴ حبقوق الاصحاح الثالث آیت ۸ الكتاب المقدس صفحه ٩٠٣ الطبعة السابعة
344
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
بیروت ۱۸۹۴ء
۵۵ بخاری ابواب فضائل المدينة باب كراهية النبي صلى الله عليه وسلم
ان تعرى المدينة
۵۶ الاحزاب: ۱۴
۵۷ ۵۸ بخاری ابواب فضائل المدينة باب كراهية النبي صلى الله عليه
وسلم ان تعرى المدينة
۵۹ بخارى ابواب فضائل المدينة باب حرم المدينة
شمائل ترمذی باب ما جاء فى خلق رسول الله صلى الله عليه وسلم
بخاری کتاب الصلوة باب جعلت لى الارض مسجدا و طهورا
الحشر : ٣
القمر : ٤٦
الطور : ۱۲۳۸
۱۵ طه : ۱۰۰،۱۰۱ ۱۶ طه: ۱۰۶ ۱۰۹ ۲۷۔بنی اسرائیل: ۷۳
۲۸ مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۱۱۹ هاشیه مطبوعه میمنه مصر ۱۳۱۳ھ
19 الفتح : 12
٤٠ الاصابة في تمييز الصحابة الجزء الرابع صفحه ۳۴۷ مطبعة السعادة
بجوار محافة مصر ۱۳۲۸ھ
اكى النساء: ۷۶
النساء: ۸۵
الانفال: ۴۸
۷۴ بخاری کتاب المغازی باب فضل من شهد بدرا
۷۵ شرح مواهب اللدنية جلد ۲ صفحه ۲۹۶ مطبوعہ بیروت لبنان ۱۹۹۶ء
The Old Testament with a brief commentry
by various authors London, Habakkuk Chapter 3
Verse 14
ے کے متی باب ۲۱ آیت ۱۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزاپور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
متی باب ۲۱ آیت ۴۰ تا ۴۴ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
وے یوحنا باب ۱۶ آیت کے تا ۱۴ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ ء
345
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
٠ الفتح | |
ا ابوداؤد کتاب الفتن باب ما یذکر فی قرن المائة مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ء
۵۲ بخاری کتاب المناقب باب خاتم النبوة
۱۳ فاطر: ۲۵
الزمر : ۵۴
۸۵ القارعة : ١٠
التين : ۵ تا ۷
التوبة : ١٠٣
المائدة : ۷۹
١٩ الفاتحة:
الانعام : ٩٢
الانعام: ۸۳
بخاری کتاب التفسير تفسير سورة لقمان باب لا تشرك بالله ان
الشرك لظلم عظیم
الانعام : ۹۲
المائدة : ۴
۹۵ النجم: ۵۰۴
التوبة:
البقرة : ٨٨
النساء : ۱۵۹،۱۵۸
29 لوقا باب ۱۱ آیت ۲ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
۱۰۰ یسعیاہ باب ۹ آیت ۶ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
۱۰۱ متی باب ۲۱ آیت ۳۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزاپور ۱۸۷۰ء
١٠٢ آل عمران: ۲۸،۲۷ ۱۰ ال عمران : ۱۹۱ تا ۱۹۸
١٠٢ آل عمران: ۲۰۱ ۱۰۵ بخاری کتاب المغازى قول الله تعالى ويوم حنين۔۔الزمر : ۱۰۷۶۴۶۳ القصص : ۸۹ ١٠٨ الحديد : ۴
١٠٩ الشورى: ١٢ ۱۱۰ بنی اسرائیل: ۳۷ ال البقرة : ۲۵۶
۱۱۲ الانعام: ۷۲ ۱۱۳ الانعام: ۷۴
۱۴ الانعام: ۹۲
۱۱۵ گنتی باب ۱۲ آیت ۶ تا ۸ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
۱۱ استثناء باب ۳۴ آیت ۱۰ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
النساء: ۱۶۵
الذريت:۵۰
119 المؤمنون : ۱۰۰، ۱۰۱
٢٠ الانعام: ١٣ ١٢١ آل عمران: ۱۹۶ ١٢٢ الحجرات : ۱۴
۲۳ القصص : ۵ ۱۲۴ الذريات: ۵۷
346