فضائل القرآن نمبر ۵۔ قرآن کریم کی کُتب سابقہ پر فضیلت کی نویں دلیل۔ انبیاء سابقین کی رسول کریمؐ کی بعثت کے متعلق پیشگوئیاں اور قرآن کریم کی آٹھ اصولی اصلاحات
حصہ 6
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
323
کا ایمان اپنے رب پر بڑھ جاتا ہے۔(۲) تصرف انصاف کے بھی خلاف نہیں کیونکہ یہ ضروری
نہیں کہ قانونِ قدرت جدھر چل رہا ہو انصاف بھی اُسی طرف ہو۔مثلاً ایک ڈاکو جاتا ہے اور ایک
بچے کی گردن پر تلوار مار کر اُسے اُڑا دیتا ہے۔اب قانونِ قدرت کہتا ہے کہ جب تلوار گردن پر
پڑے تو سر الگ ہو جائے مگر کیا یہی انصاف ہوگا ؟ دنیا میں کروڑ ہا مواقع ایسے پیش آتے ہیں جبکہ
قانونِ قدرت کو لوگ غلط رنگ میں استعمال کرتے ہیں۔اس لئے ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ ایسے نشان
دکھائے جن سے قانونِ قدرت کا غلط استعمال رُک جائے۔چنانچہ جب ایسے مواقع پر خدا تعالیٰ
قانونِ قدرت کے غلط استعمال کو اپنے تصرف سے روکتا ہے تو بحیثیت مجسٹریٹ نہیں بلکہ بحیثیت
مالک روکتا ہے اور دُعا اُسی وقت قبول ہوتی ہے جب دُعا کرنے والا حق پر ہوتا ہے ورنہ دُعا اُس کے
مونہہ پر ماری جاتی ہے۔پس اس ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے قانونِ قدرت کے صرف ناجائز استعمال
کو ڈور کیا ہے اور یہ ظلم نہیں بلکہ انصاف کے عین مطابق ہے۔(۳) یہ جو کہا جاتا ہے کہ اگر خدا کا
تصرف قانونِ قدرت کے مطابق ہے تو پھر تصرف کیسا ہوا یہ بھی درست نہیں کیونکہ اگر تصرف محض
قانون کے مطابق چلے تو بے شک بے فائدہ کہلائے گا لیکن اگر تصرف قانون کو اپنے مطابق کرنے
کے ذریعہ سے ظاہر ہو تو پھر وہ بے فائدہ کیوں ہوا۔ایسی صورت میں تو اگر تصرف نہ ہوتا تو قانون
مخالف رنگ میں ظاہر ہوتا اور نقصان کا موجب بنتا۔دوسرے اعتراض کا جواب یہ ہے کہ بے شک ہر چیز کا سبب موجود ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے
تصرف کے مدعی یہ تو کہتے ہی نہیں کہ وہ بغیر اسباب کے تصرف کیا کرتا ہے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ خدا
تعالٰی دُعا کرنے والے کی تائید میں اسباب پیدا کر دیتا ہے اور اسباب پیدا کرنا دنیا کے لئے باعث
رحمت ہوتا ہے ورنہ بغیر ظاہری اسباب کے تصرف تو بعض دفعہ فساد کا موجب ہو سکتا ہے۔چنانچہ ہم
دیکھتے ہیں کہ جہاں بھی خدا تعالیٰ نے اسباب کو مخفی کیا وہاں عوام کو ٹھو کر گی۔جیسے دیکھ لو مسیح کی پیدائش
یہود کے لئے ٹھوکر کا موجب ہوئی اور انہوں نے حضرت مریم پر زنا کا الزام لگایا لیکن بیٹی کی
پیدائش اُن کے لئے کسی ٹھوکر کا موجب نہ تھی۔اسی طرح سارہ کے ہاں بچہ پیدا ہونا بھی لوگوں کے
لئے کسی ٹھوکر کا موجب نہ بنا۔اس کی وجہ یہی تھی کہ حضرت اسحاق اور بیٹی کی پیدائش میں ظاہری
اسباب موجود تھے مگر حضرت مسیح کی پیدائش میں وہ اسباب نہیں تھے۔اس لئے ان
کو ٹھوکر لگی۔
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
324
حالانکہ مریم میں بچہ کے پیدا کرنے کی خاصیت پیدا کرنا یا زکریا اور سارہ میں پیدا کرنا بالکل ایک
ہی بات تھی۔پس اسباب
کا مخفی کرنا بسا اوقات فضل کی بجائے فتنہ پیدا کرتا ہے۔اس لئے اسباب کا
پیدا کرنا انسان کے لئے رحم کے طور پر ہے اور لوگوں کو فتنوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہے۔ہم اس
بات کے ہرگز قائل نہیں کہ اللہ تعالیٰ بغیر اسباب کے کچھ کر ہی نہیں سکتا یا جہاں اسباب ہوں وہاں
اللہ تعالیٰ کا تصرف نہیں ہوتا بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ دُعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ایسے اسباب پیدا
کرتا ہے کہ جن سے کام ہو جاتا ہے۔پہلے وہ اسباب کسی کو نظر نہیں آتے لیکن دُعا کے نتیجہ میں پیدا ہو
جاتے ہیں۔مثلاً تجارت میں ترقی دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کئی اسباب بنائے ہوئے ہیں مگر ہر
شخص کو پورے سامان میسر نہیں آتے۔جب دُعا کی جائے تو وہ اسباب مہیا ہو جاتے ہیں اور ایسا
انسان ترقی کر جاتا ہے لیکن اگر خدا تعالیٰ یوں ہی کسی کے گھر دس ہزار روپیہ پھینک دے تو فوراً پولیس
آکر اُس کو پکڑے کہ کہیں سے چوری کر کے لایا ہے۔پس اسباب کا پیدا کرنا بسا اوقات خود اُس
شخص کے لئے مفید ہوتا ہے جس کے لئے وہ تصرف کرتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ مان لیا خدا اسباب پیدا کرتا ہے مگر ایک منکر کو کس طرح منواؤ گے کہ خدا نے
اسباب پیدا کئے اور اس طرح اس کا تصرف ظاہر ہوا یا فلاں موقعہ پر عام قانون جاری ہوا اور فلاں
موقعہ پر تصرف۔اس کے دو جواب ہیں۔اول یہ کہ جو خدا کا ہو جاتا ہے اس کا ہر فعل ہی تھوڑے یا
بہت تصرف میں ہوتا ہے مگر بعض اوقات اپنے خاص تصرف کے ماتحت اللہ تعالیٰ ایسے اسباب پیدا
کرتا ہے کہ جن میں بندہ پر کوئی اعتراض نہیں آتا اور اُس کی طاقت کا ایک نشان ظاہر ہو جاتا ہے۔جیسے بدر کے موقع پر ہوا۔خدا تعالیٰ نے آندھی چلا دی اور ساتھ ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے کنکر چلائے۔کفار آندھی کی وجہ سے دیکھ نہ سکتے تھے کیونکہ آندھی کا رُخ اُن کی طرف تھا اور
مسلمان خوب زور سے اُن پر حملہ کرتے تھے اس قسم کی مثالوں کے متعلق دشمن کو بھی ماننا پڑتا ہے کہ
خاص تصرف ہوا اور جس کی تائید میں ایسا نشان ظاہر ہو اُس پر کوئی الزام بھی نہیں آتا لیکن ایسی
مثالیں کبھی کبھی ظاہر ہوتی ہیں اور لمبے زمانہ تک دلیل رہتی ہیں۔پھر خدا تعالیٰ نیا انسان بھیج دیتا ہے
اور اس کی تائید میں ایسے نشانات دکھائے جاتے ہیں۔اب رہا یہ اعتراض کہ کیوں نہ سمجھیں کہ پیشگوئیاں صرف اظہارِ حقیقت ہوتی ہیں اُن میں خدا
فصائل القرآن نمبر ۵۰
325
کا کوئی تصرف نہیں ہوتا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اظہارِ حقیقت بھی تو کسی غرض کے لئے ہوتا ہے۔جب خدا تعالیٰ کسی سے کہتا ہے کہ تمہارے ہاں بیٹا ہوگا تو یہ کیوں قبل از وقت بتاتا ہے۔اس کی کوئی
غرض ہونی چاہئے۔یا کسی کو بتاتا ہے کہ تم مر جاؤ گے تو اُس کے بتانے کی بھی کوئی حکمت ہونی چاہئے
اور وہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ خوشخبری اس لئے دیتا ہے تا انسان اس کے لئے کوشش کرے اور ڈراتا
اس لئے ہے تا کہ آنے والی مصیبت سے انسان بیچ سکے ورنہ اگر کوئی پیشگوئی بے مقصد ہو تو وہ فضول
ہے اگر خیر کے حصول اور شر سے بچنے کا کوئی ذریعہ ہی نہیں تو پھر بتانے کے معنے ہی کیا ہوئے اور اگر
کہو کہ قبل از وقت بتانے کی غرض ہو شیار کرنا ہے تو یہ بھی تو تصرف ہے۔کسی کو بتادینا کہ ایسے اسباب
پیدا ہور ہے ہیں تم اُن کے مقابل میں ایسے ایسے اسباب پیدا کر لو۔یہ بھی تو تصرف ہی ہے خواہ
بالواسطہ ہی سہی۔یہ تو فلسفیوں کا اعتراض تھا جس کا جواب دیا گیا۔دوسرا اعتراض عملی لوگوں کا ہے وہ
کہتے ہیں۔ہم دُعا کرتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتی۔ہم نے دعا مانگی کہ بیٹا ہومگر نہ ہوا۔ہم نے مقدمہ
جیتنے کی دُعا مانگی مگر نہ جیتے۔قرآن نے اِن سب باتوں کا جواب دیا ہے اور اپنے دعوی کے دو ثبوت
دیئے ہیں ایک فلسفیانہ اور ایک مشاہدہ کا۔فرماتا ہے:۔b
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَأَيْتٍ لِأُولى
الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَما وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ
السموتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلًا : سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ - رَبَّنَا إِنَّنَا
سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا ۖ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا
وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدُتَّنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا
تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا
أضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ
هَاجَرُوا وَأُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَوْذُوا فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفَرَنَ
عَنْهُمْ سَيّاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا الْأَنْهرُ : ثَوَابًا مِنْ عِنْدِ
الله وَاللهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي الْبِلَادِ
ط
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
326
مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأوَهُمْ جَهَنَّمُ ، وَبِئْسَ الْمِهَادُ۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنے تصرف کے کئی دلائل دیئے ہیں۔(۱) پہلی دلیل یہ دی ہے
کہ اس دنیا کی پیدائش میں طبعی قانون کا ہی اجراء نہیں بلکہ روحانی اور اخلاقی قانون بھی عمل کر رہا
ہے۔تم تو کہتے ہو کہ خدا تعالیٰ کی شان کے یہ خلاف ہے کہ وہ دخل دے مگر ہم ایک اور نکتہ پیش کرتے
ہیں اور وہ یہ کہ دیکھو اِس دنیا کو کیوں پیدا کیا گیا ؟ کیا اس لئے کہ انسان کھائے پیئے اور پھر مر
جائے۔یہ تو مقصد نہیں۔پھر کیا اس لئے کہ انسان کو اعلیٰ مدارج اور اعلی ترقیات پر پہنچا یا جائے اگر یہ
ہے تو معلوم ہوا کہ دنیا کا اصل مقصد قانون طبعی کا اجراء نہیں بلکہ قانونِ اخلاقی کا اجراء ہے۔دنیا کے
پیدا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس میں انسان پیدا ہو اور وہ باخدا انسان ہے۔چنانچہ فرمایا۔ان في
خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَةٍ لِأُولى الْأَلْبَابِ۔الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِمَّا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ
وَالْاَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ - آسمانوں اور
زمین کے بنانے اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں عقلمندوں کے لئے بڑے نشانات ہیں۔عظمند وہ ہیں جو خدا کو کھڑے اور بیٹھے اور پہلوؤں پر یاد کرتے ہیں اور آسمان اور زمین کی پیدائش
میں غور کرتے ہیں۔تب وہ بے اختیار پکار اُٹھتے ہیں کہ اے خدا! تو نے اس دنیا کو بغیر مقصد کے
پیدا نہیں کیا۔اب دیکھو قانونِ طبعی تو ہر ایک کو نظر آتا ہے اس کے متعلق سوچنے اور غور کرنے کی
کیا ضرورت ہے مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ سوچتے ہیں اور اس کے بعد یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اس
دنیا کو بغیر وجہ کے پیدا نہیں کیا گیا اور پھر وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب ! تو ہمیں توفیق دے کہ ہم
اس مقصد کے مطابق زندگی بسر کریں۔وہ مقصد کیا ہے یہ کہ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ
أَخْزَيْتَهُ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ۔رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيَّا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ أَنْ
امِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ
الابرار - یعنی اے خدا! ہمیں وہ اعلیٰ درجہ کی رُوحانی اور اخلاقی ترقیات عطا کر جن کی وجہ سے
انسان با خدا ہو جاتا ہے اور ان باتوں سے بچا جن سے انسان خدا سے دُور ہو جاتا ہے۔ہم نے اس
کے لئے کوشش شروع کر دی ہے تو توفیق دے کہ ہم اس میں کامیاب ہو جا ئیں۔
فصائل القرآن نمبر ۵
327
(۲) دوسری دلیل یہ دی ہے کہ الہی تصرف کے بغیر بالکل ممکن ہے بلکہ اغلب ہے کہ روحانی
اور اخلاقی قانون ملیا میٹ ہو جائے کیونکہ نبی دنیا میں خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار کے لئے آتا
ہے اور دنیا کو کمزور ہونے کے باوجود کھاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا تصرف کیسا کامل ہے۔اس وقت دنیا
کلی طور پر قانون قدرت پر چل رہی ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ہر قسم کی خرابیاں پورے زور پر ہوتی
ہیں۔پس جب قانونِ قدرت کے ذریعہ زیادہ خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں تو خدا تعالیٰ نبی کے ذریعہ
قانونِ اخلاق اور قانون روحانیت کو قائم کر دیتا ہے۔جیسا کہ دو گشتی کرنے والوں میں سے جو اپنا
ہوتا ہے اُسے غالب کرنے کے لئے سہارا دے دیا جاتا ہے۔اسی طرح جب قانونِ قدرت قانون
اخلاق کے خلاف چلنے لگتا ہے اور خرابی پیدا ہو جاتی ہے تو خدا تعالیٰ اپنا کوئی نبی مبعوث کر کے قانون
اخلاق کو قائم کر دیتا ہے۔پس اگر دنیا کی پیدائش کی غرض کو پورا کرنا ہے تو ضروری ہے کہ الہی تصرف
ہوتا کہ جب رُوحانی اور اخلاقی قانون کو کچلنے کیلئے کوئی زبر دست فرد یا گروہ طبعی قانون سے مدد لے
رہا ہو تو وہ اُس کے راستہ کو تبدیل کر دے۔اسی لئے فرمایا کہ انِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ
مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أَنْفِى بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ ، میں نے دنیا کو روحانی ترقی کے لئے بنایا
ہے۔میں اُسے ضائع نہیں ہونے دیتا۔اب مشاہدہ آتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ دعا قبول نہیں ہوتی۔فرمایا ہر ایک دُعا خدا قبول نہیں کرتا
لیکن یہ نہیں کہ کوئی دُعا بھی قبول نہیں کرتا اگر خدا کے تصرف کا نمونہ دیکھنا چاہتے ہو تو اس امر سے
دیکھو کہ ہم کفار کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِينَ
كَفَرُوا فِي الْبِلَادِ مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأْوَبِهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمِهَادُ۔سامانوں کو
دیکھو تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کے پاس ہر قسم کے سامان موجود تھے۔قانونِ قدرت پوری
طرح اُن کی تائید میں تھا مگر ہمارا قانون اخلاق چونکہ اس سے مقدم ہے اس لئے ہم بتاتے ہیں کہ
یہ لوگ جو اپنے لشکروں اور سامانوں سے ڈراتے پھرتے ہیں خدا نے فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ اِن
سامانوں والوں کو ہلاک کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کامیاب کر دے گا۔ہاں فرماتا ہے کہ
چونکہ طبعی قانون بھی ہمارا ہے اس لئے اس کا اعزاز بھی قائم رہنا چاہئے اور شرعی اور اخلاقی قانون پر
اعتماد کر کے اسے ترک نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی بہتک ہے۔فرماتا ہے۔لیکا
ط
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
328
قف
الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا * وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔اے مومنو! ہم نے دشمن کے اس اعتراض کا جواب دے دیا کہ خدا دعا نہیں سنتا ہے۔ان کو ہم نے
بتا دیا ہے کہ وہ دُعائیں سنتا ہے اور ایسے تصرفات کرے گا کہ تم باوجود ساز وسامان کے جیت نہیں
سکو گے اور جو تمہارے مقابلہ میں بے سروسامان ہیں وہ جیت جائیں گے مگر تم بھی غلطی نہ کرنا کہ کہ
دو ہمیں قانونِ قدرت کی پابندی کی ضرورت نہیں۔وہ قانون بھی میرا ہی بنایا ہوا ہے۔پس اے
مومنو! صبر سے کام لینا، جتھہ بندی کرنا، ہر قسم کے سامان
تیار رکھنا تا کہ کامیاب ہو جاؤ۔ہاں کبھی خدا تعالیٰ کا منشاء یہ بھی ہوتا ہے کہ قانون قدرت کو بالکل چھوڑ دیا جائے۔جیسے ایک
دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھانسی کی تکلیف تھی۔یہ کھانسی اتنی شدید تھی کہ جب اُس کی
خبر اخبارات میں شائع ہوئی تو ڈاکٹر عبد الحکیم نے پیشگوئی کر دی کہ مرزا صاحب کو سل ہو گئی ہے اور
اس بیماری سے فوت ہو جائیں گے۔ادھر پیشگوئی شائع ہوئی اُدھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو دوائی پلانے کا کام میرے سپرد تھا اور مجھے کمپونڈری کرنے کے لحاظ سے یہ خیال تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو علاج کے متعلق میری ہدایات ماننی چاہئیں۔اُن دنوں ایک
دوست آئے جو تحفہ کے طور پر کچھ پھل لائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُس وقت لیے
ہوئے تھے اور اس سے تھوڑی ہی دیر پہلے آپ
کو کھانسی کا شدید دورہ ہو چکا تھا۔آپ نے دریافت
فرمایا کیا پھل ہے؟ میں نے عرض کیا۔کیلے اور سنگترے ہیں اور ساتھ ہی میں نے عرض کیا کہ آپ نہ
کھائیں کیونکہ آپ کو شدید کھانسی ہے۔آپ نے پھل اپنے پاس رکھ لئے۔آپ کھاتے جائیں اور
مسکراتے جائیں۔میں گڑھنے لگا کہ حضرت مولوی صاحب ( یعنی حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ )
کو کیا جواب دوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری حالت دیکھ کر فرمایا۔تمہیں برا
لگتا ہے لیکن مجھے الہام ہوا ہے کہ کھانسی دور ہوگئی ہے۔تو بعض مواقع پر خدا تعالیٰ ایسے اسباب بھی
پیدا کر دیتا ہے کہ قانون قدرت کی پابندی کی ضرورت نہیں رہتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے متعلق بھی ایسے واقعات پائے جاتے ہیں۔غزوہ حنین میں جب صحابہ کی سواریاں پرک گئیں
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف ۱۲ آدمی رہ گئے تو انہوں نے عرض کیا کہ آپ ذرا
پیچھے ہٹ جائیں کیونکہ دشمن کا شدید حملہ ہے۔جس صحابی نے آپ کی سواری کے جانور کو پکڑا ہوا تھا۔
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
329
اُسے آپ نے فرمایا چھوڑ دو اور پھر سواری کو ایڑ لگا کر آگے بڑھے اور فرمایا سے
انَا النَّبِيُّ لَا كَذِب انَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب
اور باوجودیکہ اُس وقت چاروں طرف سے تیر برس رہے تھے مگر آپ کو نہ لگے۔تو ایسا بھی
ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت جو اسباب پیدا ہوتے ہیں وہ نظر نہیں آتے۔اس جواب میں دُعا والے اعتراض کا جواب بھی آگیا۔یعنی خدا تعالیٰ کے طبعی اور اخلاقی
قانون پہلو بہ پہلو چل رہے ہیں۔اس لئے دُعا دونوں کے توازن کے ماتحت اور قانون کے ماتحت
ہی قبول ہوتی ہے اور جو اس کے خلاف چاہتا ہے وہ بیوقوف ہے۔بہر حال اخلاقی اور روحانی قانون
میں اندھیر نگری نہیں ہے۔تیسری اصولی اصلاح توحید کے متعلق
تیسری اصلاح قرآن کریم نے تو حید کے متعلق کی ہے۔اس کے متعلق پہلی خرابی یہ پیدا ہوگئی
تھی کہ خدا کے مقابلہ میں اور خدا مقرر کرنے شروع کر دیئے گئے تھے۔یہ خرابی خواہ شرک فی
الذات کی صورت میں ہو۔جیسا کہ مسیحیوں، ہندوؤں اور زرتشتیوں میں ہے اور خواہ شرک فی
الصفات ہو جیسا کہ یہود میں ہے کہ وہ عزیر کو ابن اللہ کہتے تھے۔ملک صدق سالم کو ازلی ابدی بن
ماں باپ کے مانتے تھے۔الیاس اور کئی اور لوگوں کو آسمان پر زندہ تسلیم کرتے تھے۔اسلام نے ان
سب شرکوں کو مٹایا ہے اور ایک خالص تو حید قائم کی ہے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔اللہ
خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيْلٌ لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ اللهِ أُولَبِكَ هُمُ الْخَسِرُونَ 'نا' یعنی اللہ تعالیٰ ہر چیز کا پیدا کرنے
والا ہے اور وہ ہر ایک کام کے لئے کافی ہے۔آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اُس کے ہاتھ میں ہیں اور
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرتے ہیں وہی گھاٹے میں پڑتے ہیں۔اس میں چار دلیلیں ہر قسم کے شرک کے رد میں دی گئی ہیں (۱) فرمایا تمام چیزوں کے دیکھنے
سے صاف طور پر نظر آئے گا کہ وہ دو ہستیوں کی پیدا کردہ نہیں بلکہ ایک ہی ہستی کی پیدا کی ہوئی ہیں
اور سب کی پیدائش ایک ہی قانون کے ماتحت ہے۔بچہ کو کسی اور نے اور خوراک کو کسی اور نے پیدا
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
330
نہیں کیا بلکہ بچہ پیدا ہی اس خوراک سے ہوتا ہے جو تم کھاتے ہو اور جو چیزیں کھائی جاتی ہیں ان کو
خدا نے پیدا کیا ہے۔فرمایا۔اللہ خَالِقَ كُلّ شَیءٍ اللہ تعالیٰ کا ہر چیز کا خالق ہونا دلیل ہے اس
بات کی کہ اور کوئی خدا نہیں ہے۔(۲) دوسری دلیل یہ دی که وَهُوَ عَلى كُلّ شَیءٍ وکیل خدا ہی سب چیزوں کا محافظ ہے
یعنی سب چیزوں کی حفاظت ایک قانون کے ماتحت ہے۔مثلاً کسی کا بیمار بیٹا اچھا ہوتا ہے تو اگر وہ
یونہی اچھا ہو جاتا تو کہا جاتا کہ اس کو اچھا کرنے والا کوئی اور ہے اور سورج چاند کو بنانے والا کوئی اور
مگر اب چونکہ اچھا کرنے میں سورج چاند کا بھی دخل ہے اس لئے ماننا پڑے گا کہ جس نے سورج
چاند پیدا کئے اُسی نے اچھا کیا۔(۳) تیسری دلیل یہ دی کہ تمام ضرورتیں روحانی و جسمانی اُسی سے پوری ہو سکتی ہیں۔فرمایا
لهُ مَقَالِيدُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ آسمانوں اور زمین کی گنجیاں اُسی کے ہاتھ میں ہیں۔جب
انسان کی ساری ضروریات خواہ وہ جسمانی ہوں یا رُوحانی خدا ہی پوری کرتا ہے تو پھر عزیر کیسوع اور
ملک صدق وغیرہ کی ضرورت نہ رہی۔کسی اور خدا کی کیا ضرورت رہی کہ اُس کو معبود قرار دیا جائے۔(۴) چوتھی دلیل یہ دی کہ خدا کی توحید کے مؤید ہمیشہ جیتتے اور دشمن نا کام ہوتے ہیں فرمایا۔وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ اللهِ أُولَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُون جو لوگ توحید کے منکر ہوتے ہیں وہ
توحید کے ماننے والوں کے مقابلہ میں ہارتے ہیں۔یہ عملی ثبوت ہے خدا کی توحید کا۔پس شرک فی الذات اور شرک فی الصفات دونوں غلط ہیں۔جہاں بعض لوگوں نے مشرکانہ
خیالات سے توحید میں نقص پیدا کیا ہے۔وہاں بعض لوگ توحید کے شوق میں وحدۃ الوجود کے قائل
ہو گئے اور ذرہ ذرہ کو خدا بنا دیا۔قرآن کریم نے اس کی بھی تردید کی ہے۔ان لوگوں نے اپنی
طرف سے توحید کی تائید کی تھی اور کہا تھا کہ اگر خدا تعالیٰ کے سوا کوئی اور وجود تسلیم کریں تو اس سے
شرک لازم آتا ہے مگر انہوں نے یہ خیال نہ کیا کہ اس طرح انہوں نے ہر چیز کو خدا قرار دے دیا۔اللہ تعالیٰ نے اس کا بھی رڈ کیا ہے اور وہ اس طرح کہ فرمایا۔وَلَا تَدْعُ مَعَ اللهِ الهَا أَخَرَم لَا
إلهَ إِلَّا هُوَ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ عنا فرمایا۔تم
کہتے ہو کہ سب کچھ خدا ہی خدا ہے مگریہ نہیں دیکھتے کہ ہر وہ چیز جو پیدا ہوئی ہے ہلاک ہوتی ہے اگر
فصائل القرآن نمبر ۵
331
یہ سب کچھ خدا ہے تو تغیر پذیر نہیں ہو سکتا لیکن اس کا تغیر پذیر ہونا خود ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ خدا
کا حصہ نہیں کیونکہ اگر حصہ میں تغیر ہو سکتا ہے تو کل میں تغیر بھی لازمی ہے۔اس طرح قرآن کریم نے انسانوں پر جو لعنتیں کی ہیں ان سے بھی وحدۃ الوجود والوں کی
تردید ہوتی ہے۔لعنت کے معنے دور کئے جانے کے ہیں اگر ہر چیز خدا کا حصہ ہے تو ایسے لوگوں کو ڈور
کیوں کیا گیا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ بختی کی گئی ہے مگر اس طرح وحدۃ الوجود کی جڑ کاٹ دی گئی
ہے۔اگر ہم یہ مان لیں کہ ہر چیز خدا کا حصہ ہے تو کہنا پڑے گا کہ نعوذ باللہ اس کے حصے نہایت
گندے اور ناپاک ہیں مگر یہ خدا تعالیٰ کی شان کے خلاف ہے اگر وحدۃ الوجود والوں کو کہیں کہ تم تو
اچھے ہو مگر تمہارا دل بڑا نا پاک ہے تو لڑ پڑیں گے مگر خدا تعالیٰ کا جن چیزوں کو جز و قرار دیتے ہیں اُن
کے متعلق کہتے ہیں کہ گندی ہیں۔بعض لوگوں نے اُن کے برعکس یہ نظریہ قائم کیا کہ دنیا کو خدا سے بالکل جدا کر دیا اور کہہ دیا کہ
خدا عرش پر ہے اور دنیا اس سے بالکل الگ ہے۔وہ مخلوق سے بالکل جدا آسمان پر قائم ہے اور وہاں
سے دنیا پر حکومت کر رہا ہے۔یہ نظریہ موحد یہود اور موحد زرتشتیوں کا ہے اور بد قسمتی سے اہلحدیث کا
بھی ہے۔اسلام نے اسے بھی رڈ کیا ہے فرماتا ہے۔هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ
وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِیمٌ۔نا یعنی اللہ ہی اول ہے اور اللہ ہی آخر ہے۔وہی ظاہر ہے اور وہی
باطن ہے اور وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔عرش پر الگ تھلگ بیٹھنے والا تو اول۔آخر اور ظاہر۔باطن
نہیں ہو سکتا اور نہ ہر چیز کو جاننے والا ہوسکتا ہے۔پھر فرمایا۔وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (ق: آیت ۱۷) ہم انسان سے اُس
کی رگِ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں۔اب جب تک وہ سارے جسم پر تصرف نہ کرے رگ
جان کے کس طرح قریب ہوسکتا ہے۔غرض اسلامی تعلیم یہ ہے کہ نہ تو ہر شئے خدا ہے اور نہ اللہ تعالیٰ کسی خاص مقام پر محصور ہے۔چونکہ یہ مسئلہ ایسا ہے کہ ہر انسان اسے سمجھ نہ سکتا تھا کہ خدا تعالیٰ ہر جگہ بھی ہے اور پھر الگ بھی ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب اور اعتراضوں کے جواب کے سلسلہ میں یہ دیا کہ کیس
كَمِثْلِهِ شَيْ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ نا فرمایا یہ اعتراض جہالت کا نتیجہ ہے۔مخلوقات کے
فصائل القرآن نمبر ۵
332
متعلق تو خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ ایسی نہیں ہو سکتیں لیکن خدا کی تو کوئی مثل ہی نہیں ہے۔پھر اس کی
ذات کو اپنی ذاتوں پر قیاس کرنا حماقت نہیں تو اور کیا ہے۔پس اسے اپنے او پر قیاس نہ کرو۔جو
طاقت سے بالا ہو اُس کے سمجھنے کی کوشش کرنا فضول ہے۔تم خدا کو سمیع کہتے ہو تو کیا یہ بھی کہتے ہو کہ
اُس کے تمہاری طرح کان ہیں۔جب تم یہ مانتے ہو کہ خدا بغیر کانوں کے سنتا ہے اور بغیر آنکھوں
کے دیکھتا ہے اور کہتے ہو خدا کے دیکھنے اور سننے کے متعلق ہمارا قانون نہیں چلتا تو پھر جگہ کے متعلق
اپنا قانون کیوں چلاتے ہو۔پس جو ہستی تم سے بالا ہے اُس کے سمجھنے کی کوشش فضول ہے۔فرماتا
ہے۔لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمُ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَبِكَ كَانَ
عَنْهُ مَسْئُولًا " یعنی اے مخاطب ! جس بات کا تجھے علم نہ ہو اُس کی اتباع ہر گز نہ کیا کر کیونکہ کان
اور آنکھ اور دل ان سب کے متعلق تجھ سے پوچھا جائے گا۔لوگ کہتے ہیں کہ صرف آنکھ اور کان کا
تجسس ہوتا ہے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دل بھی تجسس کرے گا تو پکڑا جائے گا۔درحقیقت یہ
ضروری نہیں کہ کسی چیز کے سمجھنے کے لئے اُس کی گنبہ بھی سمجھی جائے۔انسان سمجھ اُسی قدر سکتا ہے
جس قدر سمجھنے کی اس میں طاقت ہو۔انسان کا علم دو قسم کا ہوتا ہے۔بعض چیزوں کے خالی وجود کا
اُسے علم ہوتا ہے مگر معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کس طرح ہیں اور بعض چیزوں کے متعلق پتہ ہوتا ہے کہ کس
طرح ہیں اور اُن کی کیا حقیقت ہے۔پھر بعض کے متعلق اُس کے منبع تک کا علم ہوتا ہے۔غرض جس
جس قدر اس کا ادراک چل سکتا ہے اُسی قدر وہ بھی چل سکتا ہے مگر فرما یاوَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِن
عليه إلا بما شاء " اللہ تعالیٰ کے متعلق جس قدر سمجھنے کی خدا تعالیٰ نے تمہیں طاقت دی ہے اُتنا
ہی تم سمجھ سکتے ہو۔اس سے آگے بڑھو گے تو ٹھوکریں کھاؤ گے۔چوتھی اصلاح۔خدا تعالیٰ اور بندے کا تعلق
چوتھی اصولی اصلاح قرآن کریم نے خدا اور بندہ کے متعلق کی ہے اس بارہ میں ایک وسوسہ یہ
پیدا کیا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بندہ کی ہدایت کے لئے کوئی کلام نہیں اُتارا۔خود ہی انسان تجربہ
سے اپنے لئے ایک راہ تجویز کر لیتا ہے۔فلاسفر وغیرہ کہ خدا کے قائل ہیں لیکن الہام و شریعت کے
نہیں اُن کا یہی نظریہ ہے۔قرآن کریم اُسے رڈ کرتا ہے اور فرماتا ہے۔قُلْ اِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
333
الهدی " یا در کھوڑوحانی معاملات میں آپ ہی رستہ نہیں بنایا جاسکتا۔صرف اللہ ہی یہ رستہ دکھا
سکتا ہے۔آگے اس کی وجہ بیان کرتا ہے۔فرماتا ہے : قَولُهُ الْحَقُّ وَلَهُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي
الصُّورِ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ اُس کی بات ہو کر رہنے
والی ہے اور جس دن صور پھونکا جائے گا حکومت صرف اُسی کو حاصل ہوگی۔وہ پوشیدہ باتوں کو بھی
جانتا ہے اور ظاہر کو بھی جانتا ہے وہ حکمت والا اور خبر دار ہے۔ط
اس آیت میں مندرجہ ذیل دلائل دیئے گئے ہیں :-
اول یہ کہ خدا کا کلام غلطی سے پاک ہوتا ہے اور ہدایت کے لئے غلطی سے پاک ہونا ضروری
ہے۔دنیوی امور کے متعلق تو ہو سکتا ہے کہ ایک غلط بات بھی مان لی جائے اور اس کا کچھ نقصان نہ
ہو۔مثلاً باپ دادا پانی کو مفرد مانتے آئے تو اس سے کوئی نقصان نہ ہوالیکن اگر خدا تعالیٰ کے متعلق
غلطی کی جائے اور خدا کو ایک نہ مانیں تو اس کا نتیجہ جہنم ہوگا۔اس لئے ضروری ہے کہ روحانی ہدایت
خدا ہی دے تاکہ وہ غلطی سے پاک ہو نہ کہ تجربہ سے حاصل کی جائے۔دوم۔جس مقصد کے لئے کلام الہی کی ضرورت ہے یعنی ما بعد الموت ترقیات روحانی ان کے
اسرار خدا تعالیٰ کو ہی معلوم ہیں۔پس اس منزل کے لئے جس کا علم انسان
کو نہیں وہ کیونکر اپنے لئے
قوانین بنا سکتا ہے؟ چونکہ اس دنیا میں جو تم عمل کرتے ہو اُس کی غرض ابدی زندگی میں ایسی طاقت کا
حاصل ہونا ہے جس سے کہ وہاں کام کر سکو اور تمہیں پتہ ہی نہیں کہ اگلے جہان کی کیا حالت ہے تو اُس
کے لئے سامان کس طرح مہیا کر سکتے ہو۔اُس ملک پر صرف خدا کا تصرف ہے اس لئے خدا ہی اس
سے متعلق سامان کی تیاری کر سکتا ہے۔سوم۔یہ کہ وہ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ہے وہ ظاہری اور پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے۔اگلے جہان کو جانے دو۔اسی جہان کو دیکھ لو۔تمہاری فطرت میں بڑی بڑی طاقتیں ہیں مگر انسان خود
اُن
کو نہیں جانتا۔یہ سب باتیں خدا ہی جانتا ہے۔اس لئے ترقی کے سامان بھی وہی کر سکتا ہے۔اس
کے سوا کوئی اور یہ کام نہیں کرسکتا۔چہارم یہ کہ وہ علیم و خبیر ہے۔جہاں اُسے انسانی طاقتوں کا علم ہے وہاں وہ انسانی کمزوریوں
کا بھی علم رکھتا ہے۔اس لئے فرماتا ہے چونکہ ہم ہی جانتے ہیں کہ کیا کیا طریق تمہیں بتانے
فصائل القرآن نمبر ۵۰
334
چاہئیں۔اس لئے ہم ہی سامان پیدا کرتے ہیں کیونکہ حکیم اور خبیر ہستی ہی قواعد تجویز کر سکتی ہے۔اسی بنا پر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ روحانی راہنما کے لئے طبیب ہونا بھی
ضروری ہے ورنہ ممکن ہے وہ دوسروں کو ایسی باتیں بتادے جو انسانی صحت کے لئے سخت مضر ہوں۔دوسرا وسوسہ خدا تعالیٰ کے کلام کے متعلق یہ تھا کہ کہتے تھے کہ خدا کلام تو اُتارتا ہے مگر الفاظ
میں نہیں بلکہ دل میں خیال پیدا کر دیتا ہے۔آج کل یہ غلطی برہمو سماج کونگی ہوئی ہے بلکہ مسیحیوں،
یہودیوں اور ہندوؤں کو بھی لگی ہوئی ہے۔وہ کہتے ہیں کیا خدا تعالیٰ کا منہ اور زبان ہے کہ وہ الفاظ
で
بولتا ہے؟ اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ خدا لیس کمثلہ شیئ ہے جس طر وہ بے کان کے سنتا
ہے۔بے آنکھ کے دیکھتا ہے۔اسی طرح بے زبان کے کلام بھی کر سکتا ہے اور یہ معترض خدا تعالیٰ
کے دیکھنے اور سننے کی طاقت کو تسلیم کرتے ہیں پھر اعتراض کیسا۔یہ الزامی جواب ہے۔حقیقی جواب
یہ دیا کہ وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا أَنْزَلَ اللهُ عَلَى بَشَرٍ مِنْ شَيْءٍ قُلْ
مَنْ أَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى نُورًا وَهُدًى لِلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَهُ قَرَاطِيْسَ
تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا وَعُلِّمْتُمْ قَالَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا أَبَاؤُكُمْ قُلِ اللهُ
ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمُ يَلْعَبُونَ " فرمایا۔اِن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی طاقتوں کا صحیح
اندازہ نہیں لگایا۔جب انہوں نے یہ بات کہی کہ کسی بندہ پر اُس نے کلام نازل نہیں کیا اگر نہیں نازل
کیا تو موسیٰ پر کس نے کتاب نازل کی تھی ؟ جس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے انہوں نے کچھ چھپائے اور
کچھ ظاہر کئے۔پھر وہ کون ایسی باتیں سکھاتا ہے جو اُن کے باپ دادے بھی نہیں جانتے تھے۔کہو
اللہ ہی سکھاتا ہے۔پھر اُن کو چھوڑ دے تاکہ لغو باتوں میں لگے رہیں۔یہ منکرین کلام کا رڈ کیا گیا ہے اور حضرت موسیٰ کی مثال دی گئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہود کا
یہ خیال تھا کہ اور نبیوں سے تو رویا وغیرہ کے ذریعہ سے کلام ہوا ہے یا وحی خفی قلبی سے لیکن حضرت
موسیٰ سے کلام الفاظ میں ہوا۔چنانچہ گنتی باب ۱۲ آیت ۱ ، ۲ میں لکھا ہے کہ ہارون اور مریم نے شکوہ
کیا کہ موسیٰ نے کوشی عورت سے کیوں شادی کی۔وہ اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے۔حالانکہ خدا جس
طرح اس سے باتیں کرتا ہے ہم سے بھی کرتا ہے۔اس پر خداوند ناراض ہوا اور انہیں موسی سمیت
بلوایا اور کہا ”میری باتیں سنو اگر تم میں سے کوئی نبی ہوتا تو میں جو خداوند ہوں اپنے تئیں رویا میں