فضائل القرآن نمبر ۶۔ ترتیبِ قرآن کا مسئلہ اور استعارات کی حقیقت۔ اِستعارات اور تشبیہات سے پیدا شُدہ غلط فہمیوں کے ازالہ کا طریق
حصہ 3
فصائل القرآن نمبر۔۔۔372
بلکہ اُس کی شکل سے ہی دوسرے کو ڈر لگنے لگ جاتا ہے۔غرض استعارہ مضمون میں وسعت پیدا کر دیتا ہے۔چنانچہ اس کا ثبوت کہ یہ ضروری چیز ہے
یہ ہے کہ رویا میں نوے فیصدی استعارات سے کام لیا جاتا ہے۔انسان دیکھتا ہے کہ میں بینگن
کھا رہا ہوں اور اس سے مراد یہ ہوتا ہے کہ اُسے کوئی غم پہنچے گا۔وہ دیکھتا ہے کہ فلاں عزیز مر گیا ہے
اور اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ اس کی عمر لمبی ہوگی۔وہ دیکھتا ہے کہ اپنے بچے کو ذبح کر رہا ہے اور اس
سے مراد یہ ہوتی ہے کہ وہ اسے دین کے لئے وقف کر دے گا۔وہ دیکھتا ہے کہ میں بکرا ذبح کر رہا
ہوں اور مراد یہ ہوتی ہے کہ اس کا کوئی بچہ مرجائے گا۔میں اس بحث میں اس وقت نہیں پڑتا کہ رویا
خدا تعالیٰ کی طرف سے دکھائی جاتی ہیں یا دماغی کیفیت کا ایک نتیجہ ہیں لیکن بہر حال اگر رؤیا ایک
دماغی کیفیت ہے تب بھی سب دماغوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کر دیا ہے کہ استعارہ کے بغیر گزارہ نہیں
اور اگر رویا خدا تعالیٰ کی طرف سے دکھائی جاتی ہے تب بھی خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ استعارہ
کے بغیر گزارہ نہیں۔پس بنی نوع انسان اور خدا تعالیٰ کی متفقہ شہادت اس امر پر ہے کہ استعارہ کے
بغیر گزارہ نہیں ہوسکتا۔باقی رہے خطرات سو میں انہیں تسلیم کرتا ہوں۔میں مانتا ہوں کہ استعاروں کو
نہ سمجھ کر ہی عیسائی گمراہ ہو گئے۔کہیں انہوں نے حضرت عیسی کو خدا قرار دے لیا تو کہیں شریعت کو
لعنت قرار دے دیا لیکن اگر کوئی ذریعہ ایسا ہو جس سے یہ خطرات دور کئے جاسکیں تو اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ جو کلام ان خطرات کا ازالہ کر دے وہ بہترین کلام سمجھا جائے گا۔( میں اس وقت انسانی
کلام پر گفتگو نہیں کر رہا بلکہ الہامی کتابوں کا ذکر کر رہا ہوں )
غلط فہمیاں دور کرنے کے ذرائع
پہلی الہامی کتابوں نے بے شک استعارے استعمال کئے ہیں مگر ان کے خطرات کو دُور کرنے
کے لئے بعد میں نبی آتے رہے اور جب بھی لوگوں کو کوئی غلطی لگی ، آنے والے نبیوں کے ذریعہ اس کا
ازالہ ہوتا رہا لیکن ان استعارات کو سمجھنے کے لئے ان میں اندرونی شہادت موجود نہیں ہوتی تھی۔مثلاً
انجیل میں حضرت مسیح کو ابن اللہ کہا گیا ہے مگر اس استعارہ کو حل کرنے کے لئے اندرونی شہادت اس
میں موجود نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ یہ ایک عارضی تعلیم ہے جب اس کے ذریعہ لوگوں کو دھوکا لگا
فصائل القرآن نمبر۔۔۔373
تو پھر ایک مکمل شریعت اُتاری جائے گی جیسے گورنمنمیں جب عارضی طور پر پل بناتی ہیں تو ایسے
سامان سے بناتی ہیں جو تھوڑے عرصہ تک کام دے سکے۔زیادہ پائیدار اور پختہ سامان نہیں
لگاتیں۔اسی طرح پہلا تعلیمیں چونکہ عارضی تھیں اور اللہ تعالیٰ اُن کو منسوخ کر کے ایک کامل تعلیم
اُتارنے کا ارادہ کر چکا تھا اس لئے ان کتب میں اندرونی شہادت نہ رکھی صرف بیرونی شہادت سے
خطرات کا ازالہ کرتا رہا۔اس لئے جب بیرونی شہادت بند ہوگئی تو سابقہ الہامی کتب بھی منسوخ
کر دی گئیں لیکن قرآن کریم چونکہ ابدی ہدایت نامہ ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے خطرات
کے ازالہ کے لئے دو صورتیں رکھی ہیں۔اول بعثت مامورین۔دوم اندرونی شہادت۔تا کہ کسی وقت
بھی ایسی غلطیاں مسلمانوں میں پیدا نہ ہوں جو سب کو گمراہ کر دیں۔پہلی کتب کے ساتھ چونکہ یہ
حفاظت کے اسباب نہیں تھے اس لئے ان کے بعض مضامین سے لوگوں کو ٹھوکر لگی اور بعض مضامین کو
وہ سمجھ ہی نہ سکے۔مثلاً با عمیل کی کئی آیات ان ہدایت پر مشتمل ہیں کہ اگر کپڑے کو کوڑھ ہو جائے تو تم
کیا کرو
اب یہ امر کہ کپڑے کو کوڑھ کس طرح ہو سکتا ہے انسانی عقل سے بالا ہے۔ڈاکٹر بھی اس بات
سے ناواقف ہیں مگر بائبل کی کتاب
گنتی میں با قاعدہ کپڑوں کے کوڑھ کی قسمیں بیان کی گئی ہیں اور
پھر اس کوڑھ کا علاج بتایا گیا ہے۔اب یقینا یہ کوئی استعارہ ہوگا۔مثلا ممکن ہے کپڑوں سے مراد دل
ہوں اور کپڑے کے کوڑھ سے مراد دل کی گندگی ہو۔جیسے قرآن کریم میں بھی آتا ہے۔وَثِيَابَكَ
فطهرت لیکن چونکہ اندرونی شہادت اس میں موجود نہیں اور نبی آنے بند ہو گئے اس لئے اب
انسان ان باتوں کو پڑھتا اور ہنستا ہے۔گزشتہ دنوں ایک جرمن اُستانی میں نے اپنی لڑکیوں
کو تعلیم
دینے کے لئے رکھی۔اُسے انگریزی کم آتی تھی میں نے سمجھا اُسے انگریزی نہیں آتی تو اس سے
جرمن زبان ہی سیکھ لیتے ہیں۔چنانچہ وہ کچھ عرصہ پڑھاتی رہی۔ایک دن ایک شخص میرے پاس آیا
اور میں نے اُسے تبلیغ کی تو وہ کہنے لگی۔ہر کتاب میں ہدایت کی باتیں ہیں۔توریت میں بھی بڑی
بڑی کام کی باتیں ہیں پھر قرآن کو ماننے کی کیا ضرورت ہے؟ میں نے کہا ہدایت ہونے پر تو کوئی
اعتراض نہیں۔اعتراض تو اس امر پر ہے کہ اس میں بعض ایسی باتیں بھی پائی جاتی ہیں جو لغو ہیں۔چنانچہ میں نے کہا کیا کپڑے کو بھی کوڑھ ہو سکتا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔میں نے کہا بائیبل میں یہ لکھا
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔374
ہے چنانچہ بائیمیل منگوا کر اس کے سامنے رکھی گئی اور وہ باب نکال کر اُسے دکھا یا گیا۔وہ سارا دن سر
ڈالے بار بارا سے پڑھتی اور سوچتی رہی۔آخر مجھے کہنے لگی یہ بات میری عقل سے باہر ہے۔میں کسی
پادری کو اس کے متعلق لکھوں گی اور جو جواب اس کا آئے گا وہ میں آپ کو بتاؤں گی۔میں نے کہا
پادری بھی اس کا مطلب کچھ نہیں بتا سکتا مگر خیر اس نے ایک پادری کو خط لکھ دیا۔کوئی دو مہینے کے بعد
اُس کا جواب آیا مگر وہ بھی اُس نے خود نہیں لکھا بلکہ اس کی کسی سہیلی سے لکھوایا اور جواب یہ تھا کہ اگر
سچ سچ تمہیں اسلام پسند آ جائے تو اسے اختیار کر لو ورنہ قومی مذہب ہی اچھا ہوتا ہے اور اس قسم کی
باتیں جو بائیل میں آتی ہیں یہ ہر ایک کو سمجھانے والی نہیں ہوتیں۔تو اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک
استعارہ تھا مگر چونکہ اندرونی شہادت موجود نہیں اور اس کی تشریح کے لئے جو نبی آیا کرتے تھے اُن کا
سلسلہ بند ہو گیا اس لئے لوگوں کے لئے ان باتوں کا سمجھنا بڑا مشکل ہو گیا لیکن قرآن نے اپنے
استعارات کے حل کے متعلق دونوں شہادتیں رکھی ہیں یعنی اندرونی بھی اور بیرونی بھی۔پس پہلی
کتب اور قرآن کریم میں یہ فرق ہے کہ گو تشبیہ اور استعارہ دونوں کتب میں استعمال ہوئے ہیں مگر
پہلی کتب سے جو غلطی پیدا ہو جاتی تھی وہ ان کتب سے دُور نہیں ہوسکتی تھی مگر قرآن کریم کی کسی بات
سے اگر کوئی غلطی لگے تو وہ قرآن سے ہی دُور ہو سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم کے استعاروں
کو کوئی حقیقت نہیں بنا سکتا اور نہ حقیقت کو استعارہ بنا سکتا ہے۔میں یہ مانتا ہوں کہ اس امر کا امکان
ہے کہ کسی وقت مسلمان غلط نہی سے لاکھ دولاکھ یا چار لاکھ کی تعداد میں بگڑ جا ئیں مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ
سارے بگڑ جائیں حالانکہ عیسائی سب کے سب بگڑ گئے۔قرآن کریم اپنے استعاروں کو آپ حل کرتا ہے
چنانچہ یہ دعوئی جو میں نے کیا ہے کہ قرآن کریم اپنے استعارات کو آپ حل کرتا ہے اس کو
قرآن کریم نے خود پیش کیا ہے۔وہ فرماتا ہے هُوَ الذي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ أَيْتُ
تُحكَمْتُ هُنَّ أُمُّ الْكِتَبِ وَأَخَرُ مُتَشبِهتْ، فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ
فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيْلَةَ إِلَّا
الله وَالرَّسِحُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ امَنَّا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبَّنَا وَمَا يَذَّكَرُ إِلَّا
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔375
أولُوا الأَلْبَابِ سے فرماتا ہے قرآن کے جو مضامین ہیں ان میں سے کچھ تو محکم ہیں یعنی ان میں
استعارہ استعمال نہیں ہوا مگر کچھ آیتیں ایسی ہیں جن میں استعارے استعمال ہوئے ہیں۔یعنی الفاظ
تو ہیں مگر ان میں تشابہ ہے۔مثلاً انسان کو بندر اور سؤر کہ دیا گیا ہے۔فرماتا ہے وہ لوگ جو کبھی چاہتے
ہیں وہ استعاروں والی آیات کو لے کر بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہی حقیقت ہے۔اگر یہود کے
متعلق یہ کہا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں بندر بنا دیا تو وہ کہتے ہیں کہ واقعہ میں انسانی شکل مسخ
کر کے انہیں بندر بنادیا گیا تھا اور اگر یہ آئے کہ انہیں سور بنا دیا گیا تھا تو وہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ
واقعہ میں وہ سور بن گئے تھے۔اگر یہ ذکر آئے کہ خدا عرش پر بیٹھا ہے تو یہ کہنے لگ جائیں گے کہ
اس کے واقعہ میں گھٹنے ہیں اور وہ کسی تخت پر بیٹھا ہے اور اس سے غرض ان کی یہ ہوتی ہے کہ وہ فتنہ
پیدا کریں۔وَابْتِغَاء تأویلہ اور حقیقت سے پھرانے کے لئے وہ ایسا کرتے ہیں۔تاویل کے
معنی پھرانے کے ہوتے ہیں چاہے حقیقت سے دور لے جانے کے معنوں میں ہو یا حقیقت کی
طرف لے جانے کے معنوں میں ہو مگر یہاں وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ کے معنی حقیقت سے دُور لے
جانے کے ہیں۔یعنی استعارے کو وہ حقیقت قرار دے کر لوگوں کو اصل معنوں سے دور لے جاتے
ہیں۔حالانکہ وہ استعارہ ہوتا ہے اور استعارہ کی وجہ سے اس کا مفہوم خدا ہی بیان کرسکتا ہے جو عالم
الغیب ہے۔تم خود کس طرح سمجھ سکتے ہو۔اگر کہو کہ پھر ہمیں استعاروں کے مفہوم کا کس طرح پتہ
لگے؟ تو فرمایا الراسخونَ فِي الْعِلْمِ ہم نے اِن کا مفہوم قرآن میں بیان کر دیا جو سمجھنے والے
ہیں اُن کے سامنے جب دونوں آیات آتی ہیں وہ بھی جن میں استعارہ ہوتا ہے اور وہ بھی جن میں
حقیقت ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں حُلٌّ مِّنْ عِنْدِرَتِنَا۔وہ آیت بھی خدا کی طرف سے ہے جو
استعارے والی ہے اور وہ آیت بھی اس کی طرف سے ہے جو اسے حل کرنے والی ہے اور ناممکن ہے
کہ ان دونوں میں اختلاف ہو۔مثلاً اگر ہم کہیں کہ زید گدھا ہے اور پھر کہیں کہ زید نے فلاں کتاب
نقل کر کے دی ہے تو اس صورت میں اگر کوئی دوسرا اس استعارے کو حقیقت قرار دیتے ہوئے سوال
کرے کہ کیا زید چوپایہ ہے؟ تو اُسے دوسرے فقرہ کو جس میں اُس کی طرف کتاب کا نقل کرنا
منسوب کیا گیا ہے جھٹلا نا پڑے گا لیکن اگر ہم کہہ دیں کہ دونوں فقرے صحیح ہیں تو لازما استعارہ کو
استعارہ کے معنوں میں لانا پڑے گا اور حقیقت کو حقیقت کے معنوں میں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
376
ہ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ یہ کہتے ہیں کہ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبَّنَا یعنی اے بھلے مانسو! جو
استعارے کو حقیقت قرار دیتے ہو کیا تم اس امر کو نہیں جانتے کہ جب تم استعارہ کو حقیقت قرار دو گے
تو قرآن کریم کی بعض آیات جھوٹی ہو جائیں گی اور وہ کچی ثابت نہیں ہو سکتیں جب تک استعارہ کو
استعارہ کی حد میں نہ رکھا جائے۔حالانکہ وہ دونوں خدا کی طرف سے ہیں اور دونوں سچی ہیں اور
جب دونوں باتیں سچی ہیں تو لازما ماننا پڑے گا کہ ان میں سے ایک حقیقت ہے اور ایک استعارہ۔وَمَا يَذَّكَرُ الَّا أُولُو الْأَلْبَاب مگر یہ فائدہ عقلمند لوگ ہی اُٹھاتے ہیں۔حضرت مسیح کا معجزہ احیائے موتی
اس ضمن میں کئی مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں مگر ایک موٹی مثال احیائے موٹی کی ہے۔قرآن
کریم میں آتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام مُردے زندہ کیا کرتے تھے اور دوسری طرف قرآن
میں ہی لکھا ہے کہ مردے کی روح اس جہان میں واپس نہیں آتی۔اب اگر ہم مردوں کو زندہ کرنے
سے حقیقی مردوں
کا احیاء مراد لیں تو ان میں سے ایک آیت کو نعوذباللہ جھوٹا ماننا پڑتا ہے لیکن اگر
مردوں سے روحانی مردے مُراد لیں تو دونوں آیتیں سچی ہو جاتی ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ایک
طرف حضرت عیسی علیہ السلام سے فرمایا کہ مُردے زندہ کرو اور دوسری طرف کہہ دیا کہ مُردے
واپس نہیں آتے۔اس طرح جو استعارہ کا فائدہ تھا وہ بھی حاصل ہو گیا اور جو نقصان تھا وہ بھی دُور
ہو گیا۔احیائے موتی کے الفاظ استعمال کرنے سے مضمون میں جو وسعت پیدا کرنا مد نظر تھا وہ
وسعت بھی پیدا ہوگئی اور جو خطرہ تھا کہ جاہل مسلمان انہیں خدا قرار نہ دے لیں اسے بھی دُور کر
دیا۔مجاز اور استعارہ کے بارہ میں رسول کریم میانی آپ ان کا ارشاد
ان معنوں کی تائید ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے۔عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے
دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم سان سلیم نے کچھ لوگوں کے متعلق سنا کہ وہ محکمات و
متشابہات کے بارہ میں جھگڑتے اور استعارہ اور حقیقت میں فرق نہ سمجھتے ہوئے قابلِ اعتراض
فصائل القرآن نمبر۔۔۔377
باتیں کرتے ہیں۔اس پر آپ نے فرمایا کہ تم سے پہلی قومیں اسی اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوئی
ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ کی کتاب اس لئے اُتری ہے کہ اس کی ہر آیت دوسری کی تصدیق کرے۔"
پس جو آیت دوسری آیت کی تصدیق نہ کرے اس کے معنی بدلنے چاہئیں اور دونوں آیات کے
مضمون میں مطابقت پیدا کرنی چاہئے۔پس کبھی قرآن کے وہ معنی نہ کرو جو اس کی کسی دوسری آیت
کو جھٹلاتے ہوں۔اگر مطلب سمجھ میں نہ آئے تو جانے دو اور کسی عالم قرآن سے دریافت کرو وہ
تمہیں اس کا مطلب بتادے گا۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بتا دیا کہ قرآن کریم کی
آیات آپس میں مخالف نہیں اگر استعارہ سمجھ میں آجائے تو اُسے محکم آیات کے مطابق کرو اور اگر
سمجھ میں نہ آئے تو کسی واقف کے پاس جاؤ اور اُس سے دریافت کرو کہ کیا بات ہے وہ تمہاری عقدہ
کشائی کر دے گا۔غرض اس اصل کے ماتحت جو قرآن کریم نے بتایا ہے اور حدیث کے بھی ماتحت ہے جہاں
دوسری کتب میں بعض خلاف عقل اور خلاف سنت باتیں پائی جاتی ہیں وہاں قرآن کریم ان باتوں
سے پاک ہے کیونکہ مستعمل استعاروں کا حل قرآن میں موجود ہے۔قرآنی استعارات کی ایک مثال
اس سلسلہ میں اگر چہ قرآن کریم کی بیبیوں باتیں بیان کی جاسکتی ہیں مگر چونکہ میں قرآن کی
تفسیر نہیں کر رہا اس لئے مثال کے طور پر میں صرف ایک امر بیان کر دیتا ہوں اور وہ وہی ہے جس کا
ذکر سورہ نمل کے اُس رکوع میں کیا گیا ہے جس کی آج ہی میں نے تقریر شروع کرنے سے قبل
تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے ہم نے داؤد اور سلیمان
کو علم عطا کیا اور ان دونوں
نے کہا الحَمْدُ للهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ اللہ تعالیٰ ہی تمام
تعریفوں کا مستحق ہے جس نے ہمیں اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت بخشی ہے وَوَرِثَ
سلیمن دَاوُدَ اور سلیمان داؤد کا وارث بنا اور اس نے کہا اے لوگو! مجھے اور میرے باپ کو
پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہم کو ہر ایک چیز دی گئی ہے اور ہم پر یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل
ہے اور سلیمان کے لیے لشکر جمع کئے گئے۔وہ لشکر انسانوں کے بھی تھے اور جنوں کے بھی اور پرندوں
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔378
کے بھی۔گویا ہر ایک کی الگ الگ کمپنی تھی۔حَتَّی اِذَا آتَوْا عَلَى وَادِ النَّمْلِ۔پھر حضرت سلیمان
اپنا شکر لے کر چلے یہاں تک کہ وہ وَادِ النَّمْلِ یعنی چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے۔ایک چیونٹی نے
انہیں دیکھ کر کہا اے چیونٹیو! اپنے اپنے گھروں میں داخل ہو جاؤ ایسانہ ہو کہ سلیمان اور اس کا لشکر غیر
شعوری حالت میں تمہیں اپنے پیروں کے نیچے مسل دیں۔حضرت سلیمان اُس کا یہ قول سُن کر ہنس
پڑے اور انہوں نے کہا اے میرے خدا! مجھے توفیق دے کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کر سکوں۔وہ
نعمتیں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیں اور یہ کہ میں نیک کام کروں جن سے تو راضی ہو
جائے اور مجھے اپنی رحمت سے نیک بندوں میں داخل فرما۔پھر حضرت سلیمان نے جب پرندوں
والے لشکر کی دیکھ بھال کی تو فرمایا یہ کیا بات ہے کہ بد بد نظر نہیں آتا۔میں اُسے سخت عذاب دونگا
ور نہ وہ دلیل پیش کرے اور وجہ بتائے کہ کیوں غیر حاضر ہوا ؟ تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ہد ہد آ گیا
اور اُس نے کہا کہ حضور! ناراض نہ ہوں۔میں ایسی خبر لایا ہوں جس کا آپ کو علم نہیں۔میں سبا کے
ملک سے ایک یقینی خبر لایا ہوں اور وہ یہ کہ میں نے وہاں ایک عورت کو دیکھا جو اُن کی ساری قوم پر
حکومت کر رہی ہے اور ہر نعمت اُسے حاصل ہے اور اُس کا ایک بڑا تخت ہے اور میں نے اُسے اور
اُس کی قوم کو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور شیطان نے اُن کے اعمال
اُن کو خوبصورت کر کے دکھائے ہیں اور اُن کو بچے راستہ سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہدایت
نہیں پاتے اور اس بات پر مصر ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کو سجدہ نہیں کریں گے وہ اللہ جو آسمانوں اور زمین
کی پوشیدہ تقدیر کو ظاہر کرتا ہے اور جو کچھ تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہوا سے جانتا ہے حالانکہ اللہ وہ
ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہ ایک بڑے تخت کا مالک ہے۔حضرت سلیمان نے کہا اچھا ہم
دیکھیں گے کہ تو نے سچ بولا ہے یا تو جھوٹوں میں سے ہے۔تو میرا یہ خط لے جا اور اسے اُن کے
سامنے جا کر پیش کر دے اور پھر ادب سے پیچھے ہٹ کر کھڑا ہو جا اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔اس قسم کا مضمون سورہ سبار کوع ۲ میں بھی آتا ہے جہاں اللہ تعالٰی فرماتا ہے۔وَلَقَدْ آتَيْنَا
دَاوَدَمِنَّا فَضْلًا يُجِبَالُ اَوِبِي مَعَهُ وَالطَّيْرَ : وَالنَّالَهُ الْحَدِيدَ أَنِ اعْمَلُ سَبِغْتٍ
وقَدِرُ في السَّرْدِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا، إنّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرُ سے یعنی ہم نے داؤد پر بھی
بڑا فضل کیا اور اُس کے زمانہ میں ہم نے پہاڑوں سے کہا کہ اے پہاڑو! اس کے ساتھ چلو اور
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
379
پرندوں کو بھی محکم دے دیا کہ اُس کے ساتھ رہیں اور اس کے لئے ہم نے لوہا نرم کر دیا اور اُسے کہا
کہ اس لوہے سے زیر ہیں بناؤ اور ان کے حلقے چھوٹے رکھو اور نیک اعمال بجالاؤ میں تمہارے
کاموں سے خوب واقف ہوں۔اسی طرح سورہ انبیاء رکوع ۶ میں فرماتا ہے۔وَسَخَرْنَا مَعَ دَاوُدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ
وَالطَّيْرِ وَكُنَّا فَعِلِيْنَ وَعَلَّمْنَهُ صَنْعَةَ لَبُوْس لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِنْ بَأْسِكُمْ
فَهَلْ أَنْتُمْ شكرُونَ۔گلے ہم نے داؤد کے لئے پہاڑوں کو مسخر کر دیا جو ہر وقت تسبیح کرتے تھے
اور پرندے مسخر کر دیئے اور ہم یہ سب کچھ کرنے پر قادر تھے اور ہم نے اس کو تمہارے لئے لباس کا
بنانا سکھلایا تا کہ وہ تمہیں لڑائی میں تکلیفوں سے بچائے پس کیا تم شکر گذار بنو گے؟
پھر سورہ ص رکوع ۲ میں آتا ہے۔وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْأَيْرِ إِنَّةَ أَوَّابٌ إِنَّا
سَخَرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِي وَالْإِشْرَاقِ وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَّةَ
أَوَّابٌ وَشَدَدْنَا مُلكَهُ وَآتَيْنَهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخطَابِ شا یعنی ہمارے بندے
داؤد کو یاد کرو جو بڑی طاقت کا مالک تھا اور ہماری درگاہ میں بار بار جھکتا تھا ہم نے اُس کے لئے پہاڑ
مسخر کر دیئے جو صبح و شام تسبیح کرتے تھے۔اسی طرح پرندے اُس کی خاطر اکٹھے کر دیئے تھے اور وہ
سب کے سب خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے والے تھے اور ہم نے اُس کی سلطنت کو خوب مضبوط بنادیا تھا
اور اُسے حکمت دی تھی اور ایسے دلائل سکھائے تھے جو دشمن کا منہ بند کر دیں۔ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت داؤد اور حضرت سلیمان
علیہما السلام کے قبضہ میں جن
بھی تھے، پرندے بھی تھے، پہاڑ بھی تھے۔وہ چیونٹیوں کی زبان بھی جانتے تھے۔ایک ہد ہد بھی
انہوں نے رکھا ہوا تھا جو اُن کے بڑے بڑے کام کرتا تھا۔مفسرین کی عجیب و غریب قیاس آرائیاں
اب جن لوگوں نے متشابہہ کو محکم سے پڑھنے کی کوشش نہیں کی وہ کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان
اور حضرت داؤد کے قبضے میں پہاڑ تھے۔جن تھے، پرندے تھے، حیوانات تھے اور سب مل کر
حضرت داؤد کے ساتھ ذکر الہی کرتے تھے۔جب وہ کہتے سُبحان اللہ تو پہاڑ بھی اور پرندے بھی
فصائل القرآن نمبر۔۔۔380
ورود
اور جن بھی اور حیوانات بھی سب سُبْحَانَ اللهِ ، سُبْحَانَ اللهِ کہنے لگ جاتے۔جیسے کشمیری
واعظوں کا دستور ہے کہ لیکچر دیتے ہوئے تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد سستانے کے لئے کہہ دیتے ہیں
پڑھو درود وہ بھی گویا اسی طرح کرتے تھے۔جب خود ذکر الہی کرتے کرتے تھک جاتے تو کہتے
ہمالیہ پڑھو درود اور وہ درود پڑھنے لگ جاتا۔پھر جب انہیں آرام آجاتا تو کہتے چپ کرو اب میں خود
پڑھتا ہوں۔بعض کہتے ہیں پہاڑوں وغیرہ کا سُبحان اللہ کہنا کونسی بڑی بات ہے وہ تو با قاعدہ
رکوع وسجود بھی کرتے تھے۔جب حضرت داؤد سجدہ میں جاتے تو سارے پہاڑ ، پرند اور چرند بھی سجدہ
میں چلے جاتے اور جب وہ رکوع کرتے تو سب رکوع کرنے لگ جاتے۔بعض کو اس تاویل سے بھی
مزا نہیں آیا وہ کہتے ہیں اصل بات یہ ہے کہ حضرت داؤد جہاں بھی جاتے پہاڑ آپ کے ساتھ چل
پڑتے۔حضرت داؤد تو شام میں تھے اور یہ ہمالیہ، شوالک اور اپس سب آپ کے ساتھ ساتھ پھرا
کرتے تھے۔اسی طرح پرندے بھی مل کر تسبیح کرتے تھے۔اُن دنوں چڑیاں بھی چوں چوں نہیں
کرتی تھیں، بکریاں میں میں نہیں کرتی تھیں بلکہ سُبحان
الله ، سُبحان اللہ کیا کرتی تھیں۔کوئی یہ
نہ پوچھے کہ بکری کس طرح پرندہ ہو گیا؟ کیونکہ تفسیروں میں اسی طرح لکھا ہے۔غرض وہ عجیب زمانہ
تھا۔اسی طرح سلیمان پر خدا تعالیٰ نے ایک اور مہربانی کی اور وہ یہ کہ جن اُن کے حوالے کر دیئے جو
اُن کے اشارے پر کام کرتے۔جب چلتے تو پرندے اُن کے سر پر اپنے پر پھیلا کر سایہ کر دیتے۔وہ
یہ بھی کہتے ہیں کہ نَعُوذُ بِاللہ حضرت داؤد بڑے شکی طبیعت کے آدمی تھے۔جب کہیں باہر جاتے تو
اپنی بیویوں کو گھر میں بند کر کے جاتے۔ایک دفعہ گھر میں آئے تو دیکھا کہ ایک جوان مضبوط آدمی اندر
پھر رہا ہے۔وہ اُسے دیکھ کر سخت خفا ہوئے اور کہنے لگے۔تجھے شرم نہیں آتی کہ اندر آ گیا ہے۔پھر اُس
سے پوچھا کہ جب مکان کے تمام دروازے بند تھے تو تو اندر کس طرح آگیا ؟ وہ کہنے لگائیں وہ ہوں
جسے دروازوں کی ضرورت نہیں۔آپ نے پوچھا کیا تو ملک الموت ہے؟ اُس نے کہا ہاں اور یہ کہتے
ہی اُس نے آپ کی جان نکال لی۔حضرت سلیمان علیہ السلام کو جب دفن کرنے لگے تو تمام پرندے
اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے آپ پر اپنے پروں سے سایہ کیا۔کہتے ہیں حضرت سلیمان علیہ السلام تمام پرندوں کی بولیاں جانتے تھے۔کسی نے کہا کہ کیا
جانوروں کی بولیاں جانتے تھے یا نہیں؟ تو مفسرین نے اس کا جواب یہ دیا ہے کہ جانتے تو تھے مگر
381
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
اختصار کے لحاظ سے صرف پرندوں کا ذکر کیا گیا ہے۔کہتے ہیں ایک دفعہ بارش نہ ہوئی تو لوگوں نے
حضرت سلیمان سے کہا چلیں استسقاء کی نماز پڑھائیں۔حضرت سلیمان نے کہا کہ گھبراؤ نہیں
بارش ہو جائے گی کیونکہ ایک چیونٹی پیٹھ کے بل کھڑی ہو کر کہ رہی تھی کہ خدایا ! اگر بارش نہ ہوئی تو ہم
مر جائیں گی۔ایک دفعہ وہ وادی النمل میں سے گزرے تو چیونٹیوں کی ملکہ نے سب کو حکم دیا کہ اپنے
اپنے بلوں میں گھس جاؤ مگر مفسرین نے یہیں تک اپنی تحقیق نہیں رہنے دی انہوں نے چیونٹیوں
کے قبیلوں کا بھی پتہ لگایا ہے اور کہتے ہیں جس طرح انسانوں میں مغل، راجپوت اور پٹھان وغیرہ
ہوتے ہیں اسی طرح چیونٹیوں کی قومیں اور قبائل ہوتے ہیں۔چنانچہ یہ علم آپ کے کام آئے گا کہ
چیونٹیوں کے ایک قبیلے کا نام شیسان ہے جو مفسرین نے لکھا ہے۔وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ان کی جو
سردار چیونٹی تھی وہ ایک پاؤں سے لنگڑی تھی اور اُس کا قد بھیٹر کے برابر تھا۔یہ وہ واقعات ہیں جو
استعارہ اور تشبیہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے مفسرین کو گھڑنے پڑے ہیں۔حالانکہ بات بالکل صاف
تھی۔چنانچہ میں باری باری ہر واقعہ کو لیتا ہوں اور سب سے پہلے میں حضرت داؤد علیہ السلام کا قصہ
لیتا ہوں۔پہاڑوں
کی تسخیر سے کیا مراد ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے داؤد کے لئے پہاڑوں کو مسخر کر دیا جو تسبیح کرتے تھے۔اب ہم
دیکھتے ہیں کہ کیا ایسے قصوں کی ضرورت ہے؟ حضرت داؤد علیہ السلام کے متعلق اگر خدا نے یہ کہا ہے
کہ ہم نے اُس کے لئے پہاڑ مسخر کر دیئے تو اللہ تعالیٰ ہمارے متعلق بھی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
اللهُ الَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِى الْفُلْكُ فِيْهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ
وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ
إنَّ فِي ذلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ لا یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے
مومنو! اور اے کا فرو اور منافقو ! ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لئے سمندر مسخر کر دیئے ہیں جس میں
کشتیاں اُس کے حکم سے چلتی ہیں تا کہ تم خدا کا فضل تلاش کرو اور صرف سمندر ہی نہیں آسمان اور
زمین میں جو کچھ ہے وہ بھی ہم نے تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے اور اس میں غور و فکر کرنے والوں کے
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
382
لئے بڑے بڑے نشانات ہیں۔اب اس آیت سے حضرت داؤ د والی آیت بالکل حل ہو جاتی ہے
کیونکہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ زمین و آسمان میں جس قدر چیزیں ہیں خواہ دریا ہیں
یا پہاڑ سب انسان کے لئے مسخر ہیں۔اب یہ عجیب بات ہے کہ پہاڑ میرے لئے بھی مسخر ہوں مگر
میرے ساتھ ہمالیہ کی ایک اینٹ بھی نہ چلے اور داؤد کے ساتھ پہاڑ کا پہاڑ چلنے لگ جائے۔اگر داؤد
کے ساتھ یہ واقعات ہوئے ہیں تو ہمارے ساتھ بھی ہونے چاہئیں اور اگر ہمارے ساتھ نہیں ہوتے
تو صاف پتہ لگ گیا کہ حضرت داؤڑ کے ساتھ بھی ایسا نہیں ہوتا تھا۔پہاڑوں اور پرندوں کی تسبیح کے معنے
اب رہا سوال تسبیح کا۔کوئی کہہ سکتا ہے کہ قرآن میں تو لکھا ہے پہاڑ اور پرندے حضرت داؤد
کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے کیا اب بھی یہ چیزیں تسبیح کرتی ہیں؟ سو اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے سورۃ
میں دے دیا ہے۔فرماتا ہے۔يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ
الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَکیم - کلا یعنی سورج بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے۔چاند بھی اللہ تعالیٰ
کی تسبیح کر رہا ہے۔ستارے بھی تسبیح کر رہے ہیں۔اسی طرح مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب تسبیح کر رہے ہیں۔یہ لیمپ بھی تسبیح کر رہا ہے۔لاؤڈ سپیکر بھی
تسبیح کر رہا ہے۔اسی طرح درخت بھی تسبیح کر رہے ہیں۔اُن کے پتے بھی تسبیح کر رہے ہیں۔آم بھی
تسبیح کر رہا ہے۔کیلا بھی تسبیح کر رہا ہے بلکہ کیلے کا چھلکا جس کو ہم اُتار کر پھینک دیتے ہیں وہ بھی تسبیح
کر رہا ہے۔روٹی بھی تسبیح کر رہی ہے۔تھالی بھی تسبیح کر رہی ہے۔جب تم چائے پیتے ہو تو تمہارے
ہونٹ بھی تسبیح کر رہے ہوتے ہیں۔چائے بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔مصری یا کھانڈ بھی تسبیح کر رہی
ہوتی ہے۔پیالی بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔پرچ بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔اسی طرح مکان بھی،
چھت بھی ، دیوار میں بھی ، دروازے بھی ، وہ بستر جس پر تم لیٹتے ہو اُس بستر کی چادر بھی اور تو شک اور
رضائی بھی سب سبحان اللہ سُبحان اللہ کہہ رہی ہوتی ہیں اور جب ہر چیز سُبحان اللہ کہہ رہی
ہے تو حضرت داؤد کے لئے اگر یہی الفاظ آجائیں تو اس کے نئے معنی کیوں بن جاتے ہیں۔دیکھ لوہ
دونوں باتیں جو حضرت داؤد کے متعلق کہی گئی تھیں ہمارے لئے بھی موجود ہیں۔ہمارے لئے بھی
383
فصائل القرآن نمبر۔۔۔خدا کہتا ہے کہ میں نے ہر چیز مسخر کر دی اور وہ یہ بھی کہتا ہے کہ ہر چیز تسبیح کر رہی ہے بلکہ حضرت داؤد
کے لئے تو صرف یہ کہا گیا ہے کہ پہاڑ اور پرندے تسبیح کرتے تھے مگر ہمارے لئے تو یہ کہا گیا ہے کہ
جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب تسبیح کرتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ تسبیح سے مراد یہ ہے
کہ ہر چیز یہ ثابت کر رہی ہے کہ خدا بے عیب ہے۔چونکہ اسلام نے دنیا بھر سے عیب دُور کرنے
تھے اس لئے مسلمانوں کو یہ بتایا گیا کہ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے وہ تسبیح کر رہا ہے لیکن حضرت
داؤد نے چونکہ صرف جبال سے عیب دُور کرنے تھے اور وہ ساری دنیا کی طرف مبعوث نہیں ہوئے
تھے بلکہ ایک محدود مقام کی طرف تھے اس لئے حضرت داؤد کے زمانہ میں صرف جبال نے تسبیح کی
لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ سارے جہان کی طرف تھے اس لئے آپ نے فرمایا
جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا ، زمین کا ایک ٹکڑا بھی ایسا نہیں جو تسبیح نہیں کر رہا۔اس لئے ہم
جہاں جائیں گے وہ مسجد بن جائے گی، پس يُسَبِّحُ اللہ والے مضمون کو داؤد کے مضمون میں محدود
کر کے صرف پہاڑوں تک رکھا گیا۔اس لئے کہ رسول کریم صلى الله عليه وسلم مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا
في الْأَرْضِ کے لئے تھے اور حضرت داؤد صرف چند جبال کے لئے۔باقی رہا اوبی معہ کے الفاظ سے یہ استدلال کہ پہاڑ حضرت داؤد کے ساتھ ان کی تسبیح میں
شامل ہو جاتے تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہاں بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل دنیا کا
ذرہ ذرہ تسبیح میں شامل ہے۔کوئی کہے کہ پھر حضرت داؤد کی خصوصیت کیا رہی؟ تو یاد رکھنا چاہئے کہ
اس میں تو ان کی کوئی خصوصیت نہیں کہ پہاڑ اُن کے لئے مسخر تھے کیونکہ میں قرآن کریم سے ثابت
کر چکا ہوں کہ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے یہ سب کا سب خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے مسخر کر دیا
ہے۔ہاں جس ملک کا خدا تعالیٰ کسی کو بادشاہ بنا دیتا ہے اُس میں اُسے عام انسانوں سے زیادہ عظمت
حاصل ہوتی ہے۔پس گوزمین و آسمان کی چیزیں حضرت داؤد کے لئے اسی طرح مسخر تھیں جس طرح
عام بنی نوع انسان کے لئے لیکن حضرت داؤد کو ایک زائد خصوصیت یہ حاصل تھی کہ خدا تعالیٰ نے
اُن کو بادشاہ بھی بنا دیا تھا۔پس گو تسخیر بعینہ وہی ہے جو ہمارے لئے ہے مگر اس تسخیر کی عظمت میں
فرق ہے۔