فضائل القرآن نمبر ۶۔ ترتیبِ قرآن کا مسئلہ اور استعارات کی حقیقت۔ اِستعارات اور تشبیہات سے پیدا شُدہ غلط فہمیوں کے ازالہ کا طریق
حصہ 4
فصائل القرآن نمبر۔۔۔جبال سرداران قوم کو بھی کہتے ہیں
384
اب میں لغت سے بتاتا ہوں کہ اس کے اور معنے بھی ہیں۔چنانچہ جبل کے معنے لغت میں
سَيْدُ الْقَوْمِ کے لکھے ہیں۔واپس حضرت داؤد کے لئے جبال مسخر کر دیئے کے معنی یہ تھے کہ
حضرت داؤد علیہ السلام یہود کے وہ پہلے بادشاہ تھے جنہوں نے اردگرد کے قبائل پر فتح پائی اور وہ ان
کے ماتحت ہو گئے۔حضرت داؤد علیہ السلام سے پہلے کوئی بادشاہ ایسا نہیں ہوا جس نے اپنی قوم کے
علاوہ دوسری اقوام پر بھی حکومت کی ہولیکن حضرت داؤ پہلے بادشاہ ہیں جن کے اردگرد کے حکمران
ان سے مطیع ہو گئے تھے۔اگر کوئی کہے کہ قرآن میں تو یسبحن کا لفظ آتا ہے۔تم اس کے معنے مطیع
کے کس طرح کرتے ہو؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جبال چونکہ مونث ہے اس لئے يُستخن کا لفظ
آیا ہے ورنہ سردارانِ قوم کے معنے کوملحوظ رکھتے ہوئے اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ قومیں آپ کی مطیع
ہو گئی تھیں۔پرندوں کی تسبیح کا قرآن میں کہیں ذکر نہیں
باقی رہے طیر۔سوان کے لئے تسبیح قرآن میں آئی ہی نہیں اور اس امر کا کہیں ذکر نہیں کہ وہ
حضرت داؤد کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے۔دراصل لوگوں کو عربی زبان کے ایک معمولی قاعدہ سے
ناواقفیت کی وجہ سے دھوکا لگ گیا اور وہ خیال کرنے لگے کہ جبال کے ساتھ کھیر بھی تسبیح کیا
کرتے تھے۔حالانکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ وَسَخَرْ نَا مَعَ دَاوُدَ
الْجِبَالَ يُسَبَّحْنَ وَالطَّير یہاں تیر پر زبر ہے اور ز بر دینے والا سحر کا لفظ ہے۔مطلب یہ
ہے کہ ہم نے داؤد کے لئے پہاڑ مسخر کر دیے جو نبیح کرتے تھے۔اسی طرح ہم نے کا یہ بھی مسخر کر
دیئے یہاں کسی تسبیح کا ذکر نہیں۔صرف اتنے معنے لئے جا سکتے ہیں کہ انہیں پرندوں سے کام لینے کا
علم آتا تھا۔جیسے کبوتروں سے خبر رسانی وغیرہ کا کام لے لیا جاتا ہے۔پس قرآن میں سخرنا الطير
ہے يُستخن الطير نہیں ہے۔دوسری آیت یہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِي
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
385
وَالْإِشْرَاقِ وَالطَّيْرَ مَخَشُورَةً یہاں بھی طیر کا ناصب سحر ہے اور میں حیران ہوں کہ مفسرین
نے پرندوں کے تسبیح کرنے کے معنے کہاں سے لئے۔تیسری آیت یہ ہے وَلَقَدْ أَتَيْنَا دَادَدَ مِنَّا فَضْلًا يُجِبَالُ اَوِبِي مَعَهُ وَالطَّير يم
نے داؤڈ پر بڑافضل کیا اور پہاڑوں سے کہا اے پہاڑو! تم بھی اس کی تسبیح کا تسبیح سے جواب دیا
کرو۔اسی طرح ہم نے اسے پرندے بھی دیئے۔گویا یہاں اتينا الطير فرمایا گیا ہے یہ نہیں کہا
گیا کہ پرندے تسبیح کیا کرتے تھے۔غرض طیر کا ناصب یا سحر ہے یا آتی ہے اور اس کے معنی یہ
ہیں کہ ہم نے حضرت داؤد کو طیر بھی دیئے تھے لیکن میں کہتا ہوں اگر اس کے معنے تسبیح کے بھی کر لو تو
جب زمین و آسمان کی ہر چیز تسبیح کر رہی ہے تو پرندوں کی تسبیح میں کونسی بڑی بات ہوسکتی ہے۔مجھے
ہمیشہ آج کل کے علماء پر تعجب آیا کرتا ہے کہ جب حضرت داؤد یا حضرت سلیمان یا حضرت عیسی
عَلَيْهِمُ السَّلَام کے متعلق کوئی آیت آئے تو اس کے وہ اور معنی لے لیتے ہیں لیکن اگر ویسی ہی آیت
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آجائے تو اس کے معنی اور کر لیتے ہیں۔حضرت داؤد کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پہاڑ اس کے ساتھ ساتھ تسبیح کرتے تھے۔تو کہتے ہیں پہاڑ واقعہ میں سُبحان
الله سبحان اللہ کیا کرتے تھے اور جب محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خدا تعالیٰ کہے کہ
ہم نے زمین و آسمان آپ کے لئے مسخر کر دیئے تو کہیں گے یہاں تشبیہہ مراد ہے۔اسی طرح محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ ذکر آئے کہ انہوں نے مُردے زندہ کئے تو کہیں گے یہاں
مُردوں سے روحانی مردے مراد ہیں لیکن حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق اگر یہ الفاظ آجائیں تو
جب تک وہ یہ نہ منوالیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے مردوں کے نتھنوں میں پھونک مار کر انہیں
زندہ کر دیا تھا، اس وقت تک انہیں چین ہی نہیں آتا۔جنات کا ذکر
اس کے بعد میں جنوں کو لیتا ہوں۔یہ اتفاق کی بات ہے کہ اس وقت میرے سامنے ایک
ایسے دوست بیٹھے ہیں جو جنوں کے قابض کہلاتے ہیں اور بائیں طرف وہ بیٹھے ہیں جو کوشش کرتے
رہتے ہیں کہ جن اُن کے قبضہ میں آجائیں۔میں اُمید کرتا ہوں کہ اگر میں ان کے خلاف طبیعت کوئی
فصائل القرآن نمبر۔۔۔386
بات کہہ دوں تو وہ مجھے معاف کریں گے۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اچھی یا بری کوئی مخلوق چن ضرور ہے اور اس سے کوئی انکار
نہیں کر سکتا مگر سوال یہ نہیں کہ جن کوئی مخلوق ہے یا نہیں بلکہ سوال اُن جنوں کا ہے جو حضرت سلیمان
کے ساتھ تھے اور حضرت سلیمان کے متعلق اُن جنوں کا ذکر ہے جن کا با قاعدہ لشکر تھا۔وہ خبر میں لالا
کر دیا کرتے تھے، وہ باقاعدہ لڑائیوں میں ساتھ جاتے تھے حتی کہ جنوں کے پیروں کے نیچے
چیونٹیاں بھی کچلی جاتی تھیں۔پس اس وقت سوال اُن جنوں کا ہے جو ہر وقت حاضر رہتے تھے اور
جن کی فوجیں رائٹ لیفٹ کرتی رہتی تھیں۔رسول کریم صلی نے یتیم
کے پاس جنوں کی آمد
ج
اب سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ آیا قرآن میں حضرت سلیمان کے متعلق ہی یہ ذکر
آیا ہے یا اور کسی نبی کے متعلق بھی لکھا ہے کہ اُس کے پاس جن آئے۔سو جب ہم اس غرض کے لئے
قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو سورہ احقاف میں ہمیں یہ آیات نظر آتی ہیں۔وَاِذْ صَرَ فَنَا إِلَيْكَ نَفَرًا
منَ الْجِنِ يَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْآنَ ، فَلَمَّا حَضَرُوْهُ قَالُوا انْصِتُوا فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا إِلَى
قَوْمِهِمْ مُنْذِرِينَ قَالُوا يَقَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَبًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى مُصَدِّقًا
لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ وَإِلَى طَرِيقٍ مُّسْتَقِيمٍ يُقَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعَى الله
وَامِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرَكُمْ مِنْ عَذَابِ اليْمٍ - " یعنی اس وقت کو
بھی یاد کرو جب ہم جنوں میں سے کچھ لوگ جو قرآن سنے کی خواہش رکھتے تھے تیری طرف پھیر کر
لے آئے۔جب وہ تیری مجلس میں پہنچے تو انہوں نے ایک دوسرے سے کہا خاموش ہو جاؤ تا کہ
قرآن کی آواز ہمارے کانوں میں اچھی طرح پڑے۔جب قرآن کی تلاوت ختم ہوگئی تو وہ اپنی قوم
کی طرف واپس چلے گئے اور انہوں نے اسلام کی اشاعت شروع کر دی اور اپنی قوم سے کہا اے
ہماری قوم ! ہم نے ایک کتاب کی تلاوت سنی ہے جو موسیٰ کے بعد اُتاری گئی ہے۔اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ موسی سچا نبی تھا اور اُس نے جو کچھ کہا تھا خدا کی طرف سے کہا تھا۔یہ کتاب حق کی طرف
بلاتی ہے اور سیدھا راستہ دکھاتی ہے۔اے ہماری قوم کے لوگو! اللہ تعالیٰ کے منادی کی آواز کوشنو اور
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
387
اُسے قبول کرو۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے تمام گناہ بخش دے گا اور تمہیں دردناک
عذاب سے پناہ دے گا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جن تو رات پر، حضرت موسیٰ پر ، قرآن پر اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر ایمان لے آئے تھے۔پس حضرت سلیمان ہی ایک ایسے نبی نہیں جن پر جن ایمان لائے
بلکہ موسیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی قرآن کریم سے ثابت ہے کہ جنات آپ پر
ایمان لائے مگر افسوس اُن لوگوں پر جو سلیمان کے جنوں کے تو عجیب عجیب قصے سناتے ہیں۔کہتے
ہیں حضرت سلیمان علیہ السلام قالین پر بیٹھ جاتے اور چار جنوں کو چاروں کونے پکڑوا دیتے اور وہ
انہیں اڑا کر آسمانوں کی سیر کراتے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جو جن ایمان لائے
اُن کے متعلق یہ نہیں بتاتے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کبھی ایسی مدد کی ہو حالانکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑی بڑی تکلیفیں اُٹھا کر سفر کرتے تھے۔آپ کے صحابہ کو کئی دفعہ
سواریاں نہ ملتیں اور وہ روتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے اور
عرض کرتے کہ ہمارے لئے کسی سواری کا انتظام فرما دیجئے تو ہم جانے کے لئے حاضر ہیں۔کئی دفعہ
صحابہ نے ننگے پیر لمبے لمبے سفر کئے ہیں مگر یہ تمام دکھ اور تکلیفیں دیکھنے کے باوجود ان سنگدل جنوں کا
دل نہ پیجا اور انہوں نے آپ کی کوئی مدد نہ کی۔حضرت سلیمان کے وقت تو لشکر کا لشکر اُٹھا کر وہ
دوسری جگہ پہنچا دیتے تھے اور یہاں ان سے اتنا بھی نہ ہوا کہ دس ہیں مہاجرین کو ہی اُٹھا کر میدانِ
جنگ میں پہنچا دیتے۔ان الفاظ کو استعارہ نہ سمجھنے والوں کی ایک دلیل
بعض لوگ کہتے ہیں کہ جن غیر از انسان وجود ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت موسیٰ
اور حضرت سلیمان پر ایمان لائے تھے مگر دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان معنوں
کو قرآن کریم تسلیم کرتا ہے۔اگر یہ ایک استعارہ ہے تو یقینا قرآن کریم نے اس کو اپنی کسی دوسری آیت میں حل کیا ہوگا اور
استعارہ تسلیم نہ کرنے کی صورت میں قرآن کریم کی دو آیتیں با ہم ٹکرا جائیں گی اور اس طرح قرآن
میں اختلاف پیدا ہو جائے گا۔پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ اس کو استعارہ تسلیم نہ کرنے سے قرآن میں
فصائل القرآن نمبر۔۔۔388
اختلاف پیدا ہوتا ہے یا استعارہ تسلیم کر کے۔جو لوگ استعارہ نہیں سمجھتے وہ کہتے ہیں کہ یہ ایسا ہی لفظ
ہے جیسے شیطان کا لفظ آتا ہے۔جس طرح شیطان سے مراد ایک ایسی مخلوق ہے جو انسانوں سے
علیحدہ ہے اسی طرح جن بھی ایک ایسی مخلوق ہے جو انسانوں سے الگ ہے حالانکہ وَإِذَا خَلَوْا إلى
شَيْطِينِهِمْ I میں مفترین بالاتفاق لکھتے ہیں کہ اس جگہ شیاطین سے مراد یہودی اور اُن کے
بڑے بڑے سردار ہیں۔پس اگر انسان شیطان بن سکتا ہے تو انسان جن کیوں نہیں بن سکتا ؟
اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَكَذلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا شَيْطِيْنَ الْإِنْسِ
وَالْجِنَ يُوحَى بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا ۲۲ یعنی ہم نے ہر نبی کے
دشمن بنائے ہیں شیطان آدمیوں میں سے بھی اور جنوں میں سے بھی جو لوگوں کو مخالفت پر اُکساتے
اور انہیں نبی اور اُس کی جماعت کے خلاف بر انگیختہ کرتے رہتے ہیں۔یہاں اللہ تعالیٰ نے صاف
طور پر بتا دیا ہے کہ انسان بھی شیطان ہوتے ہیں۔پس اگر شیاطین الانس ہو سکتے ہیں تو جن
الانس کیوں نہیں ہو سکتے۔یعنی جس طرح انسانوں میں سے شیطان کہلانے والے پیدا ہو سکتے
ہیں اسی طرح ان میں سے جن کہلانے والے بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔پس قرآن سے ہی پتہ لگ گیا
کہ صرف حضرت سلیمان علیہ السلام کے قبضہ میں ہی جن نہیں تھے بلکہ حضرت موسیٰ اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جن ایمان لائے تھے۔رسول کریم سالانیا اینم کی بعثت انسانوں کی طرف تھی نہ کہ جنوں کی طرف
اب ہم دیکھتے ہیں کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کن کی طرف ہوئی تھی ؟ اللہ تعالیٰ
سورۃ نساء میں فرماتا ہے۔وَاَرْسَلْنَكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا سے یعنی ہم نے تجھے تمام انسانوں کے
لئے رسول بنا کر بھیجا ہے۔اس آیت میں صاف طور پر بتایا ہے کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو آدمیوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے حالانکہ اگر آدمیوں کے علاوہ کوئی اور نرالی مخلوق بھی جسے
جن کہتے ہیں آپ پر ایمان لائی تھی تو یہ کہنا چاہئے تھا کہ أَرْسَلْنَكَ لِلنَّاسِ وَالْجِن مگر وہ یہ نہیں
فرما تا بلکہ فرماتا ہے کہ ہم نے تجھے آدمیوں کے لئے بھیجا ہے۔پس جب آدمیوں کی طرف رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث کئے گئے تھے تو صاف پتہ لگ گیا کہ جہاں یہ ذکر ہے کہ جن آپ پر
فصائل القرآن نمبر۔۔۔389
ایمان لائے وہاں ان سے جن الانس ہی مراد ہیں۔حضرت موسی علیہ السلام کے متعلق بھی
قرآن کریم میں آتا ہے۔وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ لِقَوْمٍ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنْفُسَكُمْ
باتخاذكُمُ الْعِجل " یعنی اے میری قوم! تم نے اپنی جان پر بڑا ظلم کیا کہ ایک بچھڑے کو
پوجا۔اب یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ بنی اسرائیل تھے جنہوں نے بچھڑے کی پرستش کی ، جن نہیں
تھے حالانکہ قرآن سے ثابت ہے کہ جن آپ پر ایمان لائے تھے۔پس صاف ثابت ہوا کہ ان
جنوں سے آدمی جن ہی مراد تھے نہ کہ وہ جن جن کا نقشہ عام لوگوں کے دماغوں میں ہے۔اسی طرح
ایک حدیث میں جس کے راوی حضرت جابر بن عبداللہ ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
کہ مجھے پانچ ایسی خصوصیتیں دی گئی ہیں جو پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔ان میں سے ایک خصوصیت
یہ ہے کہ کان النَّبِيُّ يُبْعَثُ إلى قَوْمِهِ خَاصَّةً کہ پہلے ہر نبی صرف اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا
تها و بُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَةُ ٢ مگر میں روئے زمین کے تمام آدمیوں کی طرف بھیجا گیا
ہوں۔یہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قطعی طور پر بیان فرماتے ہیں کہ انبیائے سابقین میں ایک
نبی بھی ایسا نہیں جو اپنی قوم کے سوا کسی اور قوم کی طرف مبعوث ہوا ہو لیکن مسلمان یہ کہتے ہیں کہ
حضرت سلیمان جنوں اور طیور کی طرف بھیجے گئے تھے۔اگر واقعہ میں حضرت سلیمان جنوں اور طیور
کی طرف مبعوث ہوئے تھے تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نَعُوذُ باللہ درجہ میں بڑھ گئے
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تو صرف انسانوں کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔۲۵
جنوں کے انسان ہونے پر بعض اور دلائل
پھر اگر یہ جن غیر از انسان ہیں تو وہ مخاطب کیونکر ہو گئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَيَوْمَ
يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ، يَمَعْشَرَ الْجِنَّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُهُ مِنَ الْإِنْسِ " فرماتا ہے جب
قیامت کے دن سب لوگ جمع ہو نگے تو ہم جنوں سے مخاطب ہو کر کہیں گے کہ اے جنوں کے گروہ!
تم نے انسانوں میں سے اکثر لوگوں کو اپنے قابو میں کیا ہوا تھا۔ہم تو جنوں کو تلاش کرتے کرتے تھک
گئے مگر قرآن یہ کہتا ہے کہ جنوں نے اکثروں کو اپنے قابو میں کیا ہوا ہے حالانکہ ہم تلاش کرتے ہیں تو
ملتے نہیں۔لوگ وظیفے پڑھتے ہیں، چلہ کشیاں کرتے ہیں اور جب ان کا دماغ خراب ہو جاتا ہے
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
390
اور خشکی سے کان بجنے لگتے ہیں تو کہتے ہیں جن آگیا حالانکہ اُس وقت ان کا دماغ بگڑ چکا ہوتا ہے۔تر و تازہ دماغ کے ہوتے ہوئے جن کبھی انسان کے پاس نہیں آتے۔اس جگہ جنوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قدِ استَكْثَرْتُم مِّنَ الْإِنْسِ کہ ان کے
اکثر انسانوں سے تعلقات ہیں اور انسان بھی کہیں گے کہ ہم ان سے بڑا فائدہ اُٹھاتے رہے مگر تم
اپنے محلے اور گاؤں میں پھر کر لوگوں سے دریافت کر لو کہ کیا پہچاس یا اکاون فیصدی لوگ جنوں سے
فائدہ اُٹھاتے ہیں۔سو میں سے ایک بھی ایسا شخص نہیں ملے گا جو یہ کہتا ہو کہ میں جنوں سے فائدہ
اُٹھاتا ہوں اور میرے ان سے تعلقات ہیں۔جس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس جگہ جن سے
مراد انسانوں کے علاوہ کوئی اور مخلوق نہیں بلکہ انسانوں میں سے ہی بعض جن مراد ہیں اور انسانی
جنوں کی دوستیاں بڑی کثرت سے نظر آتی ہیں۔قرآن کریم سے ثبوت کہ جن انسانوں کے گروہ کا ہی نام ہے
پھر اس سے بڑھ کر ایک اور دلیل ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قیامت کے دن دوزخیوں سے
کہا جائے گا کہ يَمَعْشَرَ الْجِنِ وَالْإِنْسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ ۲ یعنی اے جنوں
اور انسانوں کے گروہ! جو ہمارے سامنے کھڑے ہو بتاؤ کہ کیا تمہارے پاس ایسے رسول جو تم ہی
میں سے تھے نہیں آئے ؟ اب بتاؤ جب اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ وآلہ وسلم پر بعض
جن بھی ایمان لائے اور دوسری طرف یہ فرماتا ہے کہ ہمارا رسول بھی ان ہی میں سے تھا تو کیا اس
سے صاف ثابت نہیں ہوتا کہ وہ جن بھی انسان تھے کوئی غیر مرئی وجود نہیں تھے۔پھر یہیں تک بات
ختم نہیں کی بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا ا وہ تمہیں اندار بھی
کرتے تھے اور اس دن سے ڈراتے تھے۔گویا حضرت موسی ، حضرت سلیمان اور رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم جنوں کو ڈرایا بھی کرتے تھے اور انہیں یوم آخرت اور اللہ تعالیٰ کا خوف دلایا کرتے تھے
اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ یہ جن جن الإنس تھے جس طرح شیاطین الانس ہوتے ہیں
کوئی علیحدہ قسم کی مخلوق نہیں تھے۔
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
391
مؤمن جنوں نے رسول کریم صلی ی ی یتیم کی مدد کیوں نہ کی؟
اب ایک اور بات سنو۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اِنَّا اَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا
ومُبَشِّرًا وَنَذِيرًا - لِتُؤْمِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ، ۲۹ یعنی اے رسول !
ہم نے تجھے اپنی صفات کے لئے گواہ اور مومنوں کے لئے مبشر اور کافروں کے لئے نذیر بنا کر بھیجا
ہے تا کہ تم اس کے ذریعہ اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی عزت بجا
لا ؤ۔اب جب کہ جن بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے تھے تو کیا کوئی ثابت کر سکتا
ہے کہ ان جنوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کبھی مدد کی ہو۔ایک معمولی ملا کے لئے تو جیسا کہ
لوگوں میں مشہور ہے وہ انگور کے خوشے لے آتے ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وہ
روٹی کا ایک ٹکڑا بھی نہ لائے اور آپ کو بسا اوقات کئی کئی وقت کے فاقے برداشت کرنے پڑے۔ایک دفعہ آپ کے چہرہ پر ضعف کے آثار دیکھ کر صحابہ نے سمجھا کہ آپ کو بھوک لگی ہوئی ہے۔چنانچہ
ایک صحابی نے بکری ذبح کی اور آپ کو اور بعض اور صحابہ کوکھانا کھلایا مگر ایسے مواقع میں سے کسی
ایک موقع پر بھی جنوں نے مدد نہیں کی۔میں سمجھتا ہوں وہ بڑے ہی شقی القلب جن تھے کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم جن پر وہ ایمان لائے تھے ان کو تو انہوں نے ایک روٹی بھی نہ کھلائی اور آج
کے مولویوں کو سیب اور انگور کھلاتے ہیں پھر وہ مومن کس طرح ہو گئے؟ وہ تو پکے کافر تھے۔حقیقت
یہ ہے کہ یہ خیال ہی غلط ہے کہ جن کوئی ایسی مخلوق ہے جو انسانوں سے نرالی ہے۔وہ جن جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے وہ بھی انسان ہی تھے اور جس طرح اور لوگوں نے آپ کی مدد
کی وہ بھی مدد کرتے رہے۔اگر کوئی نرالی مخلوق مانی جائے تو پھر اس سوال کا حل کرنا اُن لوگوں کے
ذمہ ہوگا جو جنات کے قائل ہیں کہ وجہ کیا ہے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی مددنہ
کی حالانکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا چکے تھے اور قرآن میں انہیں یہ حکم تھا کہ وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد کریں۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔392
بنی نوع انسان کے علاوہ دوسری مخلوق شریعت پر ایمان لانے کی پابند نہیں
پھر اس سے بڑھ کر ایک اور دلیل ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ احزاب میں بطور قاعدہ کلیہ کے فرماتا
ہے۔اِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا
وَاشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا ٣٠ یعنی ہم نے اپنی
شریعت اور کلام کو آسمانوں اور زمین کی مخلوق کے سامنے پیش کیا اور کہا کوئی ہے جو اسے مانے اور
اس پر عمل کرے؟ اس پر تمام آسمانی مخلوق نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہم یہ بار امانت اُٹھانے کے
ہرگز اہل نہیں۔پھر ہم نے زمینوں کے سامنے یہ معاملہ پیش کیا اور کہا۔لو! یہ بوجھ اُٹھاتے ہو؟ انہوں
نے بھی کہا ہرگز نہیں۔پہاڑوں پر پیش کیا تو انہوں نے بھی انکار کیا۔حالانکہ لوگ عام طور پر یہ کہا
کرتے ہیں کہ جن پہاڑوں پر رہتے ہیں۔فابین آن تحملنها سارے ڈر گئے اور کسی نے بھی
اس ذمہ داری کو اُٹھانے کی جرات نہ کی فَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ۔صرف ایک انسان آگے بڑھا اور اس
نے کہا۔مجھے شریعت دیجئے میں اس پر عمل کر کے دکھا دونگا۔فرماتا ہے اِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا
جَهُولًا۔انسان نے اپنے نفس پر بڑا ظلم کیا کیونکہ وہ ہمارے عشق میں سرشار اور عواقب سے بے
پروا تھا۔اُس نے یہ نہیں دیکھا کہ بوجھ کتنا بڑا ہے بلکہ شوق سے اُسے اُٹھانے کے لئے آگے نکل
آیا۔اب دیکھو یہاں اللہ تعالیٰ صاف طور پر فرماتا ہے کہ شریعت کو اُٹھانے والا صرف انسان ہے
اور کوئی شریعت کا مکلف نہیں۔پھر جب کہ انسان کو ہی خدا نے شریعت دی تو سوال یہ ہے کہ اگر جن
غیر از انسان ہیں تو وہ کہاں سے نکل آئے اور انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پر
اپنے ایمان کا کیوں اظہار کیا؟ اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ وہ غیر از انسان تھے تو خدا تعالیٰ کا کلام باطل
ٹھہرتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ انسان کے سوا سب مخلوق نے اس شریعت پر عمل کرنے
سے انکار کر دیا تھا اور جب کہ قرآن سے یہ ثابت ہے کہ جن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
لائے تو صاف طور پر معلوم ہو گیا کہ یہاں جن سے مراد جن الانس ہی ہیں۔ایسی مخلوق مراد نہیں جو
انسانوں کے علاوہ ہو اور نہ میں ایسے جنوں کا قائل ہوں جو انسانوں سے آکر چمٹ جاتے ہیں۔میرے سامنے ہی اس وقت ایک دوست بیٹھے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔393
کی خدمت میں لکھا کہ میری ہمشیرہ کے پاس جن آتے ہیں اور وہ آپ پر ایمان لانے کے لئے تیار
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں لکھا کہ آپ جنوں کو یہ پیغام پہنچا دیں کہ ایک
عورت کو کیوں ستاتے ہو اگر ستانا ہی ہے تو مولوی محمد حسین بٹالوی یا مولوی ثناء اللہ کو جا کر ستائیں
ایک غریب عورت کو تنگ کرنے سے کیا فائدہ؟ بیشک کئی ایسے لوگ ہونگے جو انگریزی تعلیم کے
ماتحت پہلے ہی اس امر کے قائل ہوں کہ ایسے جنات کا کوئی وجود نہیں لیکن مومن کے سامنے یہ سوال
نہیں ہوتا کہ اُس کی عقل کیا کہتی ہے بلکہ سوال یہ ہوتا ہے کہ قرآن کیا کہتا ہے۔اگر قرآن کہتا ہے کہ
جن موجود ہیں تو ہم کہیں گے امنا و صدقنا اور اگر قرآن سے ثابت ہو کہ انسانوں کے علاوہ
چن کوئی مخلوق نہیں تو پھر ہمیں یہی بات ماننی پڑے گی۔متکبر قوموں اور اُمراء کو بھی جن کہا جاتا ہے
اصل بات یہ ہے کہ بعض قو میں بڑی متکبر ہوتی ہیں اور وہ اپنے آپ کو دوسروں سے اونچا اور
بلند مرتبہ بجھتی ہیں۔ایسی قوموں کے بڑے بڑے صنادید کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کے دروازے
پر لے آتا ہے اس لئے یہ لوگ جن کہلاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کا ہی
واقعہ ہے۔ایک نہایت جاہل شخص یہاں ہوا کرتا تھا پیرا اُس کا نام تھا۔اُسے دو چار آنے کے پیسے
اگر کوئی شخص دے دیتا تو وہ دال میں مٹی کے تیل کی آدھی بوتل ڈال کر کھا جاتا۔دین کی معمولی معمولی
باتوں سے بھی اتنا نا واقف تھا کہ حضرت خلیفہ اول نے ایک دفعہ اس سے کہا کہ تیرا مذ ہب کیا ہے؟
وہ اُس وقت تو خاموش رہا مگر دوسرے تیسرے دن آپ کے پاس ایک کارڈ لایا کہ ہمارے گاؤں
کے نمبر دار کو لکھ دیں۔آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا لکھنا ہے؟ تو وہ کہنے لگا آپ نے جو میرا مذہب
دریافت کیا تھا۔میں نمبر دار کو لکھ کر دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ میرا مذہب کیا ہے؟ حضرت خلیفہ اول
ہمیشہ اُس کے پیچھے پڑے رہتے تھے کہ نماز پڑھو مگر وہ کہتا کہ مجھے نماز نہیں آتی صرف سُبحان الله
سبحان اللہ کہنا آتا ہے۔خیر ایک دن حضرت خلیفہ اول نے پیرے سے کہا کہ اگر تم ایک دن
پورے پانچ وقت کی نمازیں جماعت سے ادا کرو تو میں تمہیں دوروپے انعام دونگا۔اُس نے عشاء
سے نماز شروع کی اور اگلی مغرب کو پوری پانچ ہوتی تھیں۔اُن دنوں مہمان چونکہ تھوڑے ہوتے
فصائل القرآن نمبر۔۔۔394
تھے اس لئے اُن کا کھانا ہمارے گھر میں ہی تیار ہوتا تھا۔مغرب کے وقت جب کھانا تیار ہوا تو اندر
سے خادمہ نے آواز دی کہ پیرے! کھانا لے جاؤ۔وہ نماز پڑھ رہا تھا اور یہ اُس کی پانچویں نماز تھی
لیکن بُلانے والی عورت کو اس کا علم نہ تھا اس لئے وہ برابر آوازیں دیتی گئی۔اس پر پیرا نماز میں ہی
زور سے کہنے لگا۔ٹھیر جا۔التحیات ختم کر کے آندا ہاں۔“
ایک دفعہ کسی کام کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُسے بٹالہ بھیجا۔وہاں
اسے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی مل گئے۔وہ اکثر لوگوں کو قادیان آنے سے باز رکھنے کی کوشش
کیا کرتے تھے۔اُس دن اتفاقاً انہیں اور کوئی نہ ملا تو انہوں نے پیرے کو ہی پکڑ لیا اور کہا۔پیرے!
تو کیوں قادیان بیٹھا ہے؟ پیرے نے جواب دیا مولوی صاحب! میں پڑھا لکھا تو ہوں نہیں ، ہاں
ایک بات ہے جو میں جانتا ہوں اور وہ یہ کہ مرزا صاحب قادیان میں بیٹھے ہیں اور لوگ دُور دُور سے
یگوں میں دھکے کھا کھا کے ان کے پاس پہنچتے ہیں مگر آپ بٹالہ میں رہتے ہیں جہاں لوگ آسانی کے
ساتھ پہنچ سکتے ہیں مگر آپ کے پاس کوئی نہیں آتا۔حتی کہ روزانہ لوگوں کو سمجھانے کے لئے آپ خود
سٹیشن پر آتے ہیں اور شاید اس کوشش میں آپ کی جوتی بھی گھس گئی ہوگی لیکن لوگ آپ کی بات
نہیں مانتے۔آخر کوئی بات تو ہے کہ لوگ مرزا صاحب کی طرف اس طرح کھچے چلے جاتے ہیں اور
آپ کو کوئی نہیں پوچھتا۔غرض اس قسم کے آدمی ہی جن ہوتے ہیں جو کسی کی بات نہیں مانتے اور
دوسرے کی اطاعت کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے مگر جب انبیاء کے سامنے آتے ہیں تو یکدم ان
کی حالت بدل جاتی ہے۔حضرت عمرؓ کو ہی دیکھ لو۔وہ ابتداء میں اسلام کی کوئی بات برداشت نہیں
کر سکتے تھے اور ایک دفعہ تو انہیں یہاں تک جوش آیا کہ تلوار سونت لی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو قتل کرنے کے ارادہ سے گھر سے نکل کھڑے ہوئے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
پہنچے تو آپ کے قدموں میں گر گئے۔تو بعض طبائع ناری ہوتی ہیں مگر جب نبیوں کے سامنے جاتی ہیں
تو ٹھنڈی ہو کر رہ جاتی ہیں۔ایسی طبیعت رکھنے والے انسانوں کو عربی زبان میں جن کہتے ہیں۔اسی
طرح بڑے لوگوں کو اس لحاظ سے بھی جن کہتے ہیں کہ وہ لوگوں کی نگاہ سے بالعموم مخفی رہتے ہیں۔بڑی بڑی کوٹھیوں میں اُن کی رہائش ہوتی ہے اور اُن کے دروازہ پر لوگ آسانی سے نہیں پہنچ سکتے۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔شملہ سے کیا مراد ہے؟
395
اب اس کے بعد میں نملہ کو لیتا ہوں کہ یہ کیا چیز ہے۔یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کے الفاظ
یہ ہیں کہ حَتَّى إِذَا آتَوْا عَلَى وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَأَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسْكِنَكُمْ
لا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَنُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ جب وہ وادی نملہ میں پہنچے تو ایک نملہ
نے کہا اے نملہ قوم ! اپنے اپنے گھروں میں داخل ہو جاؤ۔ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کا لشکر تمہارے
حالات کو نہ جانتے ہوئے تمہیں اپنے پاؤں کے نیچے مسل دیں۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ نملہ سے کیا مراد ہے؟
پہلی بات جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نملہ سے مراد چیونٹی نہیں یہ ہے کہ ذکر تو یہ ہے کہ اللہ
تعالیٰ نے حضرت سلیمان کو منطق الطیر سکھائی مگر اس کی دلیل یہ دی گئی کہ چیونٹی بولی تو حضرت
سلیمان سمجھ گئے کہ اُس نے کیا کہا ہے۔حالانکہ جب دعویٰ یہ تھا کہ حضرت سلیمان کو پرندوں کی بولی
آتی تھی تو دلیل میں مثلاً یہ بات پیش کرنی چاہئے تھی کہ فلاں موقع پر بلبل بولی اور حضرت سلیمان
نے
کہا بلبل یہ کہہ رہی ہے مگر وہ کہتے ہیں چیونٹی بولی تو حضرت سلیمان کو سمجھ آگئی حالانکہ چیونٹی پرندہ
نہیں۔پس نملہ سے مراد اگر چیونٹی لی جائے تو یہ دلیل بالکل عقل میں نہیں آسکتی کیونکہ قرآن جو کچھ
کہتا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو منطق الطیر آتی تھی اور وہ اس کو سمجھتے تھے مگر
بولنے لگ جاتی ہے نملہ اور وہ اس کی بات کو سمجھ جاتے ہیں۔غرض پہلی بات جس پر غور کرنا ضروری
ہے وہ یہ ہے کہ نملہ کیا چیز ہے؟
دوسری چیز یہ دیکھنے والی ہے کہ یہاں حکم کا لفظ آیا ہے اور حَظم کے معنی ہوتے ہیں
توڑنے اور غصہ سے حملہ کرنے کے۔عام طور پر لوگ اس کا ترجمہ یہ کر دیتے ہیں کہ سلیمان اور اُس
کا لشکر تمہیں اپنے پیروں کے نیچے نہ مسل دے مگر یہ خطہ کے صحیح معنی نہیں۔عربی میں حطم کے
معنی توڑ دینے اور غصہ میں حملہ کر دینے کے ہیں۔اسکے چنانچہ قرآن کریم میں دوزخ کی آگ کا ایک
نام خطمہ بھی رکھا گیا ہے کیونکہ وہ جلا دیتی ہے۔یہ مطلب نہیں کہ آگ کے پاؤں ہو گئے اور وہ
دوزخیوں کو اپنے پیروں کے نیچے مسل ڈالے گی۔تو لا تخطمَنَّكُمْ کے معنی یہ ہوئے کہ ایسا نہ ہو کہ