فضائل القرآن نمبر ۶۔ ترتیبِ قرآن کا مسئلہ اور استعارات کی حقیقت۔ اِستعارات اور تشبیہات سے پیدا شُدہ غلط فہمیوں کے ازالہ کا طریق

حصہ 6

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔408
الْحَسَنَةُ قَالُوا لَنَا هَذِهِ ، وَإِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ تَطَيَّرُوا مُوسَى وَمَنْ مَّعَهُ أَلَا إِثْمَا
ظيرُهُمْ عِنْدَ اللهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ۔۲۳ یعنی جب اُن کو کوئی خوشی پہنچتی ہے اور
ان پر خوشحالی کا دور آتا ہے تو کہتے ہیں یہ ہمارا حق ہے اور جب ان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو کہتے ہیں
موسی اور اُس کے ساتھیوں کی نحوست کا نتیجہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔أَلَا إِنَّمَا ظُبُرُ هُمْ عِنْدَ
اللہ سنو! اُن کا پرندہ یعنی اُن کے وہ اعمال جنہیں وہ بجالاتے ہیں خدا کے پاس موجود ہیں۔وہ کہتے
ہیں کہ ہم پر موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کی وجہ سے عذاب آیا اور خدا کہتا ہے کہ ان کا پرندہ ہمارے
پاس موجود ہے۔بظاہر اس کا آپس میں چونکہ کوئی تعلق معلوم نہیں ہوتا اس لئے لغت والے لکھتے ہیں
کہ طائر کے ایک معنی انسانی اعمال کے بھی ہیں۔چنانچہ امام راغب لکھتے ہیں۔وَكُلُّ اِنْسَانِ
الْزَمْنَاهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِہ کے معنی ہیں عَمَلَهُ الَّذِی طَارَ عَنْهُ مِنْ خَيْرٍ وَشَرَ 2 یعنی ای
جگہ طائر سے مراد ہر اچھا یا بر اعمل ہے جو انسان سے سرزد ہوتا اور پھر اڑ کر نظروں سے غائب ہو جاتا
ہے۔اقرب میں بھی طائر کے ایک معنی عملہ الَّذِي قَلَّدَهُ طَارَ عَنْهُ مِنْ خَيْرٍ وَشَرٍ اس کے
لکھے ہیں یعنی انسانی عمل خواہ اچھا ہو یا برا۔پھر فرماتا ہے قَالُوا اطَيَّرُ نَا بِكَ وَمَنْ مَّعَكَ قَالَ ظَهِرُ كُمْ عِنْدَ اللهِ بَلْ أَنْتُمْ
قَوْم تُفتَنُونَ " جب شمور کے پاس حضرت صالح علیہ السلام آئے تو انہوں نے یہ کہنا شروع
کر دیا کہ تیرے اور تیرے ساتھیوں کے برے اعمال کی نحوست کی وجہ سے ہم تباہ ہوئے ہیں جیسے
آج کل کہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کی نحوست کی وجہ سے ہی طاعون اور دوسری وبائیں
آئیں۔فرماتا ہے ان کے نبی نے ان کو جواب دیا کہ طائِرُ كُمْ عِنْدَ اللہ تمہارا طائر تو اللہ کے
پاس ہے بَلْ أَنْتُمْ قَوْم تُفتَنُونَ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تم ایک ایسی قوم ہو جسے آزمائش میں ڈالا
گیا ہے۔پھر تین رسولوں کا سورۃ لیستں میں ذکر کر کے فرماتا ہے قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ لَبِنْ لَّمْ
تَنْتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُمْ مِنَا عَذَابٌ أَلِيمٌ۔قَالُوا طَابِرُكُمْ مَّعَكُمْ
ابن ذُرِّرْتُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ ٢٨ یعنی جب وہ مصلح اور رسول ان کے پاس
آئے تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری وجہ سے بڑی تکلیفیں اُٹھا رہے ہیں اور تمہارا آنا ہم منحوس سمجھ
ط

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔409
ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے۔انہوں نے کہا تمہارا پرندہ تو تمہارے ساتھ ہے
یعنی تم جہاں بھی ہو گے تمہارے اعمال بد کا نتیجہ تم ہی کو تباہ کرے گا ہمیں تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے
اور کیا تم یہ بات اس لئے کہتے ہو کہ ہم تمہیں اچھے کام یاد دلاتے ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ تم حد سے
گزرنے والی قوم ہو اس لئے تم اپنے اعمال کی ضرور سزا پاؤ گے۔اس جگہ بھی طائز کا لفظ استعمال ہوا
ہے جو قوت عملیہ اور نتیجہ عمل کے معنوں میں ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس لفظ کے استعمال کی
حقیقت کیا ہے اور اس کی انسان کے ساتھ نسبت کیا ہے؟ سو اس کے متعلق جب ہم غور کرتے ہیں تو
ہمیں سورۃ بنی اسرائیل میں ایک آیت نظر آتی ہے جو ہمیں اس مضمون کے بہت زیادہ قریب کر دیتی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَكُلَّ اِنْسَانٍ الْزَمْنَهُ طَبِرَهُ فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ
الْقِيمَةِ كِتبًا يَلْقَهُ مَنْشُورًا اِقْرَأْ كِتَبَكَ، كَفَى بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ
حَسِيبًا مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ، وَلَا
تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى، وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا - 9 یعنی ہم نے ہر
انسان کے ساتھ ایک پرندہ اُس کی گردن کے نیچے باندھا ہوا ہے اور ہم قیامت کے دن اُس کے
اعمال نامہ کو اُس کے سامنے لائیں گے جسے وہ بالکل گھلا ہوا پائے گا اور اُسے کہا جائے گا اسے پڑھ
کر دیکھ لے اور اپنی نیکی بدی کا آپ حساب کرلے کیونکہ آج تیرا نفس ہی تیرا حساب لینے کے لئے
کافی ہے اور یا درکھو کہ جو ہدایت پاتا ہے وہ اپنے لئے پاتا ہے اور جو گمراہ ہوتا ہے اس کا نقصان بھی
اُسی کو ہوتا ہے کوئی کسی کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتا اور ہم اُس وقت تک لوگوں کو عذاب نہیں دیتے جب تک
کہ اُن کی طرف کوئی رسول مبعوث نہ کرلیں۔یہاں قرآن نے طائر کے نہایت لطیف معنی کئے ہیں اور بتایا ہے کہ ہر انسان کی گردن کے
نیچے اُس کا پرندہ بندھا ہوا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا مفہوم کیا ہے؟ سو جب ہمیں خدا تعالیٰ
نے بتا دیا ہے کہ یہ پرندہ ہر انسان کی گردن کے نیچے ہے تو ہمیں یہ تو نظر آ رہا ہے کہ کوئی پرندہ گردن
کے نیچے نہیں ہوتا۔پس صاف معلوم ہوا کہ اس پرندے سے مراد کوئی اور چیز ہے اور وہ سوائے اس
کے اور کچھ نہیں کہ قوت عمل یا نتیجہ عمل کا نام خدا تعالیٰ نے طائر رکھا ہے۔پس جس قسم کے بھی انسان

فصائل القرآن نمبر۔۔۔410
اعمال بجالاتا ہے اُن کی پرندے والی شکل بنتی چلی جاتی ہے۔اگر تو انسان نیک اعمال بجالاتا ہے تو وہ
انسان کو آسمان روحانیت کی طرف اُڑا کر لے جاتے ہیں جیسے ہوائی جہاز فضائے آسمانی میں اُڑا
کرلے جاتا ہے اور اگر اعمال بُرے ہونگے تو لازما پرندہ بھی کمزور ہوگا اور انسان بجائے او پر
اُڑنے کے نیچے کی طرف گرے گا۔اب قرآن کریم ایک طرف تو یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ ہم نے
ہر انسان کے ساتھ ایک طائر باندھ رکھا ہے اگر وہ اچھے عمل کرے گا تو وہ طائر اسے اُو پر اڑا کر لے
جائے گا اور اگر بُرے اعمال کرے گا تو وہ اُسے نیچے گرا دے گا اور دوسری طرف رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اسی مضمون کو ان الفاظ میں ادا فرماتے ہیں کہ مَا مِنْ مَوْلُوْدٍ الَّا يَوْلَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ
يَهَوِدَانِهِ أَوْيْتَصِرَانِهِ أَوْ مَجَسَانِه هے کہ ہر انسان کو خدا تعالیٰ نے فطرت صحیحہ پر پیدا کیا ہے پھر
ماں باپ اُسے یہودی یا مجوسی یا نصرانی بنا دیتے ہیں گویا انسان میں اُڑنے کی طاقت موجود ہے اور
اُسے پرواز کے پر عطا کئے گئے ہیں۔یہی مضمون محل إِنْسَانِ الْزَمْنَهُ طَئِرَهُ فِي عُنْقِهِ مِیں
بیان کیا گیا ہے کہ جب بھی کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے اُس کا پرندہ بھی اُس کے ساتھ پیدا کر دیا جاتا ہے۔پھر بعض ماں باپ تو اُس کا گلا گھونٹ دیتے ہیں اور بعض جو بچ جاتے ہیں اُن کے لئے پرواز کی
صورت پیدا ہو جاتی ہے اور عمل نیک کی وجہ سے اُن کا طائر یعنی فطرتی مادہ سعادت ترقی کرتا رہتا
ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ فاطر میں فرماتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
جَاعِلِ الْمَلَبِكَةِ رُسُلًا أُولَى أَجْنِحَةٍ مَّثْنى وَثُلكَ وَرُبع الر یعنی سب تعریفیں اس اللہ
کی ہیں جو آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کرنے والا ہے اور فرشتوں کو ایسی حالت میں رسول بنا کر بھیجنے
والا ہے جب کہ کبھی تو اُن کے دو دو پر ہوتے ہیں کبھی تین تین اور کبھی چار چار۔پھر وہ انسانوں کی
طرف آتا ہے اور فرماتا ہے۔مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ، إِلَيْهِ يَصْعَدُ
الكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُه وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيَاتِ لَهُمْ
عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَكْرُ أُولَبِكَ هُوَ يَبُورُ۔۵۲ فرماتا ہے تمہیں یہ تو معلوم ہو گیا کہ مختلف
فرشتوں کی ترقی کے لئے ہم نے کئی کئی پر بنائے ہوئے ہیں مگر اے انسانو! تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ
تمہارے لئے بھی ترقی کے مواقع موجود ہیں بلکہ اگر تم چاہو تو فرشتوں سے بھی آگے بڑھ سکتے ہو۔پس تم میں سے جو کوئی عزت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے یادرکھنا چاہئے کہ تمام عزت اللہ تعالی کے

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
411
لا
ہاتھ میں ہے اور اسی کی طرف سچی اور پاکیزہ روحیں بلند ہوتی ہیں۔الْكَلِمُ الطیب یعنی خدا کا
کلام جن کو میسر ہو وہ ترقی کر جاتے ہیں مگر خالی کلام نہیں بلکہ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُه اعمالِ صالحہ کا
اُسے سہارا چاہئے۔گویا الكَلِمُ الطیب ایک پرندہ ہے مگر وہ اکیلا نہیں اڑ سکتا بلکہ اعمال صالحہ کی
مدد سے صعود کرتا ہے۔اسی طرح اُس کے دو پر بن جاتے ہیں جن کی وجہ سے وہ آسمان روحانیت کی
طرف پرواز کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ پرندے کی دو خاصیتیں ہوتی ہیں۔ایک تو یہ کہ وہ اونچا جاتا ہے یعنی فضا
میں اُڑتا ہے دوسرے یہ کہ اُس کا آشیانہ ہمیشہ اونچا ہوتا ہے۔جو پرندے آشیانوں میں رہتے ہیں وہ
درختوں کی ٹہنیوں پر آشیانہ بناتے ہیں اور جو بغیر آشیانے کے رہتے ہیں وہ بھی درخت پر بسیرا
کرتے ہیں نیچے نہیں بیٹھتے۔اب یہی دو خاصیتیں قرآن کریم میں مومنوں کے متعلق بیان کی گئی
ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا قِيْلَ انْظُرُوا فَانْظُرُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَتٍ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ۔اے مومنو!
جب تمہیں کہا جائے کہ اُٹھو! تو فوراً اُٹھ کھڑے ہوا کرو اور نبی یا اُس کے خلیفہ کی آواز پر دوڑ پڑا کرو
کیونکہ يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا لُعِلْمَ دَرَجَتٍ اس کے نتیجہ میں
اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو جو تم میں سے مومن ہیں اور علم حقیقی رکھنے والے ہیں اونچا کر دے گا اور انہیں
درجات میں بڑھا دے گا۔گویا او پر اڑنے کی خاصیت کا مومنوں کے تعلق میں ذکر آ گیا۔دوسری خاصیت یہ تھی کہ پرندہ ہمیشہ اپنا آشیانہ اونچا بناتا ہے اس کا بھی مومنوں میں پایا جانا
قرآن کریم سے ثابت ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ
فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُةِ وَالْأَصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ
عَن ذِكْرِ اللهِ وَإِقَامِ الصَّلوة وإيتاء الزكوة ے ہ نور کچھ گھروں میں ہے جن کے متعلق
ہمارا حکم ہے کہ انہیں اونچا کر دیا جائے۔ان گھروں میں خدا کا نام لیا جاتا ہے اور صبح و شام اس کی تسبیح
کی جاتی ہے مگر فرماتا ہے دجال ہماری مراد گھروں سے نہیں بلکہ آدمیوں کو اونچا کرنے سے ہے
ایسے آدمیوں کو جن کو اللہ تعالیٰ کے ذکر اور نماز کے قیام اور زکوۃ کی ادائیگی سے نہ تجارت غافل کرتی
ہے اور نہ بیچ۔گویا پرندے کی جو دو خاصیتیں تھیں ان دونوں کا مومنوں کے اندر پایا جانا بھی بیان کر
لا

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
412
دیا گیا اور بتادیا گیا کہ عمل صالح مومن کو اڑا کر اللہ تعالیٰ کی طرف لے جاتا ہے۔حدیثوں میں بھی
آتا ہے کہ جب کوئی مومن مرتا ہے تو اس کی روح کو فرشتے آسمانوں کی طرف لے جاتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ دروازے کھول دو ایک مومن کی روح آتی ہے مگر جب کا فر مرتا ہے تو اُس کی روح
اُٹھائی نہیں جاتی بلکہ نیچے پھینکی جاتی ہے۔غرص نظیر سے مراد وہ اعلیٰ درجہ کی روحیں ہیں جو دین کے لئے ہر قسم کی بلندیوں پر چڑھنے
کے لئے تیار رہتی ہیں وہ مشکلات کی پرواہ نہیں کرتیں اور نہ مصائب سے گھبراتی ہیں بلکہ ہر قسم کی
قربانیوں کے لئے آمادہ اور تیار رہتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک دفعہ ایک
صحابی نے جنگ بدر کے موقع پر کہا یا رسول اللہ ! آپ حکم دیجئے ہم اپنے گھوڑے سمندر میں ڈالنے
کے لئے تیار ہیں اور ذرا بھی ہمارے اندر ہچکچاہٹ پیدا نہیں ہوگی کہ حضور نے یہ حکم کیوں دیا ؟ گویا
مومن کو پرندہ کہ کر اللہ تعالیٰ نے اُن قابلیتوں کا ذکر کیا ہے جو مومنوں میں پائی جاتی ہے اور بتایا ہے
کہ وہ سفلی زندگی کی بجائے علوی زندگی اختیار کرتے اور نیچے جھکنے کی بجائے اوپر کی طرف پرواز
کرتے ہیں۔بدید کے متعلق تاریخی تحقیق
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم میں بہد ہد نام کیوں رکھا گیا ہے؟ اور گو اس کا عقلی جواب
میں قرآن کریم سے ہی دے چکا ہوں مگر اب بتا تا ہوں کہ ہد ہد سے مراد کیا ہے؟
ہد ہد کا پتہ لینے کے لئے جب ہم بنی اسرائیل کی کتابیں دیکھتے ہیں اور اس امر پر غور کرتے
ہیں کہ کیا ان میں کسی ہدہد کا ذکر آتا ہے یا نہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام
کے زمانہ میں یہودیوں میں کثرت سے ہر دنام ہوا کرتا تھا جو عبرانی سے عربی میں بدل کر ہد ہد
ہو گیا۔جیسے عبرانی میں ابراہام کہا جاتا ہے مگر جب یہ لفظ عربی میں آیا تو ابراہیم بن گیا۔اسی طرح
عبرانی میں یسوع کہا جاتا ہے مگر عربی میں عیسی کہتے ہیں۔اسی طرح عبرانی میں موٹے کہا جاتا ہے مگر
عربی میں یہی نام موسی ہو گیا۔اب بھی کسی اہل عرب
کو لکھنو کہنا پڑے تو وہ لکھنو نہیں بلکہ ”لکھنا ہو"
کہے گا۔اسی طرح عبرانی میں بدر کہا جاتا تھا مگر چونکہ قرآن عربی میں ہے اس لئے جب یہ نام اس

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
میں آیا تو ہد ہد ہو گیا۔413
در حقیقت تاریخ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ عدد کئی ارومی بادشاہوں کا نام تھا اور اس
کے معنی بڑے شور کے ہوتے ہیں۔عربی زبان میں بھی ھڈ کے ایک معنی الصّوْتُ الْغَلِيظ ۵۵
یعنی بڑی بلند آواز کے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ اونچی آواز والے لڑکے کا نام نبرد یا ہد ہد
رکھ دیتے تھے۔پھر یہ نام تیسرے ادو می بادشاہ کا بھی تھا جس نے مدین کو شکست دی تھی اور آخری
بادشاہ کا بھی یہی نام تھا۔حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ایک لڑکے کا نام بھی ہد ہد تھا۔بائیبل کی
کتاب نمبر اسلاطین باب ۱۱ آیت ۱۴ میں بھی ادوم کے خاندان کے ایک شہزادہ کا ذکر آتا ہے جس
کا نام ہر د تھا اور جو یو آب کے قتل عام سے ڈر کر مصر بھاگ گیا تھا۔جیوش انسائیکلو پیڈیا میں لکھا ہے
کہ پرانے عہد نامہ میں جب یہ لفظ اکیلا آئے اور اس کے ساتھ کوئی صفاتی فعل یا لفظ نہ ہو تو اس کے
معنی ارومی خاندان کے آدمی کے ہوتے ہیں۔غرض یہ ہد ہد عبرانی زبان کا لفظ ھد د ہے جو عربی میں
آکر ہد ہد ہو گیا۔چونکہ مفسرین کو یہ شوق ہوتا ہے کہ اپنی تفسیر کو دلچسپ بنا ئیں اس لئے وہ بعض دفعہ
بیہودہ قصے بھی اپنی تفسیروں میں درج کر دیتے ہیں۔چنانچہ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ ضب عربی
میں گوہ کو کہتے ہیں مگر ضب عرب کے ایک قبیلے کے سردار کا بھی نام تھا اور یہ ایسا ہی نام ہے جیسے
ہندوؤں میں طوطا رام نام ہوتا ہے۔وہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا
اور اُس نے آپ کی مدح میں ایک قصیدہ پڑھا۔اب وعظ کی کتابوں میں اس بات کو ایک قصہ کا
رنگ دیتے ہوئے یوں بیان کیا گیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہیں جارہے تھے کہ رستہ میں
ایک سوراخ سے گوہ نکلی اور اُس نے قصیدہ پڑھنا شروع کر دیا۔اب جن لوگوں نے یہ بنالیا کہ ایک
گوہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں قصیدہ پڑھا تھا اُن کے لئے ہد ہد کا پرندہ بنا لینا کونسا
مشکل کام تھا۔بہر حال قرآن کریم میں کئی مقامات پر مجاز اور استعارہ بھی استعمال کیا گیا ہے مگر چونکہ قرآن
کریم دائمی شریعت ہے اس لئے اُس نے ساتھ ہی محکم آیات بھی رکھ دی ہیں جو کوئی دوسرے معنی
کرنے ہی نہیں دیتیں۔جب استعارے کو استعارے کی حد تک محدود رکھا جائے گا تو اس کے معنی
ٹھیک رہیں گے مگر جب استعارہ کو حقیقت قرار دے دیا جائے گا تو دو آیتیں آپس میں ٹکرا جائیں

فصائل القرآن نمبر۔۔۔414
غرض قرآن کریم کا یہ ایک عظیم الشان معجزہ ہے جس کے مقابلہ میں باقی الہامی کتب قطعا نہیں
ٹھہر سکتیں۔افسوس ہے کہ باوجود ایسی عظیم الشان کتاب پاس رکھنے کے مسلمانوں کو پھر بھی ٹھوکر لگ
گئی اور انہوں نے عجیب و غریب قصے گھڑ لئے۔چنانچہ چیونٹی کا واقعہ جو وہ بیان کرتے ہیں اسی کے
ضمن میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ حضرت سلیمان کو جب وہ چیونٹی ملی تو آپ نے اس سے پوچھا کہ بتا مجھ
سے بڑا آدمی بھی تو نے کبھی دیکھا ہے؟ وہ کہنے لگی یہ کوئی اچھی بات معلوم نہیں ہوتی کہ آپ تخت پر
بیٹھے ہوں اور میں زمین پر۔آپ مجھے اپنے پاس بٹھا ئیں پھر آپ کی بات کا میں جواب بھی دے
دونگی۔انہوں نے اُسے اُٹھا کر تخت پر بٹھا لیا۔وہ کہنے لگی اب بھی میں بہت نیچے ہوں آپ ذرا اور
او پر کریں۔چنانچہ انہوں نے اُسے اپنے ہاتھ پر اُٹھا لیا۔اس پر وہ کہنے لگی بڑے آپ نہیں بلکہ میں
بڑی ہوں جو سلیمان کے ہاتھ پر بیٹھی ہوں۔تو ایسے ایسے لطائف انہوں نے لکھے ہیں جنہیں سُن کر
ہنسی آتی ہے۔بے شک پہلی کتب میں بھی استعارے استعمال کئے گئے ہیں مگر ان کتب میں ان استعاروں
کیلئے اندرونی حل موجود نہیں تھا۔اس کے مقابل میں قرآن کریم میں بھی استعارے ہیں مگر ساتھ
ہی اس نے حل بھی رکھ دیا ہے تا کہ اگر کسی کو ٹھوکر لگے تو عالم قرآن اُس کو سمجھا سکے۔غرض قرآن کریم کو وہ عظمت حاصل ہے جو دنیا کی اور کسی کتاب کو حاصل نہیں
اور اگر کسی کا یہ دعوئی ہو کہ اُس کی مذہبی کتاب بھی اس فضیلت کی حامل ہے تو میں چیلنج
دیتا ہوں کہ وہ میرے سامنے آئے۔اگر کوئی وید کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے
آئے۔اگر کوئی توریت کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے۔اگر کوئی انجیل کا پیرو
ہے تو وہ میرے سامنے آئے اور قرآن کریم کا کوئی ایسا استعارہ میرے سامنے رکھ
دے جس کو میں بھی استعارہ سمجھوں۔پھر میں اس کا حل قرآن کریم سے ہی نہ پیش

فصائل القرآن نمبر۔۔۔415
کردوں تو وہ بیشک مجھے اس دعوٹی میں جھوٹا سمجھے لیکن اگر پیش کر دوں تو اُسے ماننا
پڑے گا کہ واقعہ میں قرآن کریم کے سوا دنیا کی اور کوئی کتاب اس خصوصیت کی
حامل نہیں۔اس وقت تک میں نے قرآن کریم کی فضیلت کے متعلق آٹھ دس باتیں ہی بیان کی ہیں۔لیکن
میرا اندازہ ہے کہ تین سو بلکہ اس سے بھی زیادہ دلائل ایسے دیے جا سکتے ہیں جن سے قرآن کریم کی
فضیلت ثابت ہوتی ہے اور جن کے مقابلہ میں عام انسانی کتابیں تو الگ رہیں الہامی کتابیں بھی
نہیں ٹھہر سکتیں لیکن ان کا لکھنا میرے بس کی بات نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔کام اتنازیادہ ہو گیا ہے اور
پھر صحت ایسی خراب رہتی ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے یہ کام بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔اس کے بعد میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دوستوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ
لوگ جلسے پر آئے ، تقریریں نہیں اور جلسہ ختم ہو گیا۔اس جگہ آنے اور تقریریں سننے کا آخر کوئی فائدہ
ہونا چاہئے ورنہ آکر خالی ہاتھ چلے جانا تو اپنے اوقات اور اموال کو ضائع کرنا ہے۔پس جلسہ سالانہ
سے فائدہ اُٹھاؤ اور اس دفعہ میں نے جو مضمون بیان کیا ہے اس کی مناسبت سے کوشش کرو کہ تم طیر
بن جاؤ اور ہد ہد والے کمال تم میں آجائیں۔اگر سلیمان کی اُمت میں سے ایک شخص جس کا نام ہدہد
تھا، اتنے کمال اپنے اندر پیدا کر سکتا ہے کہ توحید کے باریک اسرار کا اُسے علم ہو جاتا ہے، سیاست
سے وہ واقف ہوتا ہے، سلیمان شام میں ہوتے ہیں اور وہ یمن کی خبر انہیں پہنچا دیتا ہے اور کہتا ہے
کہ وہاں جو شرک نظر آتا ہے اُس کو دُور کرنا چاہئے حالانکہ سلیمان صرف ایک قوم کی طرف مبعوث
ہوئے تھے تو وہ قوم جسے خدا نے یہ کہا ہے کہ جاؤ اور ساری دنیا میں میرا پیغام پہنچاؤ اُس کے افراد
کے اندر اگر اپنے مذہب کا درد نہ ہو تو یہ کتنی شرم کی بات ہوگی۔غالبا اِسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے
مسلمانوں کو شرمانے کے لئے یہ قصہ بیان کیا ہے اور بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اُمت کے مقابلہ میں تو سلیمان کی اُمت ایسی ہی ہے جیسے باز کے مقابلہ میں ہد ہد۔پس جب ہد ہدیہ
کمال دکھا سکتا ہے تو بازوں کو اپنے اندر جو کمالات پیدا کرنے چاہئیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہو سکتے۔

فصائل القرآن نمبر۔۔۔416
پس اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو! اپنے اندر جوش اخلاص اور
ہمت پیدا کرو۔تم آسمان کی طرف اُڑو کیونکہ تمہارا خدا او پر ہے۔تم نیچے مت
دیکھو اور معمولی معمولی باتوں کے پیچھے مت پڑو کیونکہ اللہ تعالی تمہیں طائر بنانا
چاہتا ہے۔کتنی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن پر تمہیں ابتلاء آجاتے ہیں۔کہیں اس
بات پر لڑائی ہو جاتی ہے کہ فلاں عہدہ مجھے کیوں نہیں ملا، کہیں اس بات پر کوئی
شخص ٹھو کر کھا جاتا ہے کہ مجمن کا سیکرٹری فلاں کیوں بنا مجھے کیوں نہ بنا یا گیا۔گویا
ہر وقت اُن کی نظر نیچی رہتی ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ تم کو طائر بنانا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے كُل انسانِ الْزَمْنَهُ طَيْرَهُ فِي عُنُقِهِ ہم نے ہر
انسان کی گردن کے نیچے ایک طائر باندھ رکھا ہے۔اب بتاؤ جس کی گردن کے
نیچے کوئی چیز باندھ دی جائے اُس کی نگاہ بھی نیچی بھی ہو سکتی ہے وہ تو ہمیشہ اوپر کی
طرف دیکھے گا۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے
کہ تم اپنی نگا ہیں ہمیشہ اُونچی رکھو کیونکہ تم مسلمان ہو اور مسلمان کے برابر دنیا میں
اور کوئی نہیں ہوتا۔پس فائدہ اُٹھاؤ میرے اس وعظ ونصیحت سے اور جب اپنے گھروں میں
جاؤ تو اس ارادے اور نیت کے ساتھ جاؤ کہ آئندہ ہم چو ہے اور چھپکلیاں نہیں
بنیں گے بلکہ وہ طائر بنیں گے جو ہواؤں میں اُڑتے پھرتے ہیں اور اپنے خدا کی

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
آواز سننے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دُعا
417
اس کے بعد میں دُعا کروں گا دوست بھی دُعا کریں۔اپنے لئے بھی ، اپنے رشتہ داروں کے
لئے بھی کیونکہ یہ جامع دُعا ہوتی ہے۔جو احمدی ہیں اُن کے لئے بھی کہ انہیں روحانی ترقی نصیب ہو
اور جو غیر احمدی ہیں ان کے لئے بھی کہ انہیں ہدایت حاصل ہو۔اسی طرح اپنے شہر والوں کے لئے،
اپنے ہمسایوں کے لئے اور اپنے ملک والوں کے لئے دُعائیں کرو اور خصوصیت سے جماعت کے
لئے یہ دعا کرو کہ اللہ تعالٰی ہماری جماعت میں سچا تقویٰ، پر ہیز گاری اور تقدس پیدا کرے کیونکہ بغیر
اس کے کہ ہم اسلام کا عملی نمونہ ہوں ہماری زندگیاں کسی کام کی نہیں۔پس دُعا کرو کہ اللہ تعالیٰ
ہمارے دلوں میں ایسی محبت پیدا کر دے جس کے مقابلہ میں اور تمام محبتیں سرد ہو جا ئیں اور ہمیں ہر
جگہ وہی نظر آئے۔اگر ہم بیویوں سے محبت کریں تو خدا کے لئے ، اگر ہم ماں باپ سے محبت کریں تو
خدا کے لئے ، اگر ہم اپنی جانوں سے محبت کریں تو خدا کے لئے ، اور اگر ہم مال سے محبت کریں تو خدا
کیلئے۔ہماری مثال حضرت علی کی سی ہو جائے کہ اُن سے جب اُن کے بیٹے امام حسن نے ایک
دفعہ پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو انہوں نے کہا ہاں! پھر انہوں نے پوچھا کیا آپ خدا
سے بھی محبت کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں۔یہ سن کر حضرت حسن کہنے لگے۔کیا یہ شرک نہیں کہ
آپ خدا کی محبت میں میری محبت کو بھی شریک کرتے ہیں؟ حضرت علی نے فرمایا اے میرے بیٹے !
یہ شرک نہیں کیونکہ اگر خدا کی محبت کے مقابلہ میں تیری محبت آجائے تو میں اُسے اُٹھا کر پرے پھینک
دوں گا۔پس دُعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی محبت دے اور اگر ماسوی اللہ کی محبت ہمارے دلوں میں ہو
تو محض اُس کی وجہ سے ہو مستقل نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہم کو اچھے کاموں کی توفیق دے ہمیں دناعت کمینگی
اور پست ہمتی سے محفوظ رکھے۔ہمارے خیالات میں وسعت دے، ہماری کوششوں میں برکت
ڈالے اور ہماری قربانیوں کو زیادہ کرے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اسلام کی اشاعت کے لئے رات

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
418
اور دن کام کرتے چلے جائیں مگر ہم یہ سمجھیں کہ ہم نے کچھ بھی نہیں کیا۔پھر وہ ہمیں اپنے فضل سے
اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگیاں اُس کے دین کے لئے وقف کر دیں۔اللہ تعالیٰ
ہمارے دلوں سے لالچ اور حرص نکال دے۔اللہ تعالٰی ہمارے دلوں سے ظلم کا مادہ نکال دے۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے بدظنی اور اپنے بھائیوں کی عیب جوئی اور اُن پر طعنہ زنی کا مادہ نکال
دے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر عیب سے بچائے۔ہمارے اندر رحم پیدا کرے۔ہمیں قرآن کا علم دے۔اس کے پڑھنے کی توفیق بخشے اور اس
کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی طاقت عطا فرمائے اور اپنے کلام
کی ایسی محبت ہمارے دلوں میں ڈال دے کہ اس کا کلام ہماری روح کی غذا بن جائے۔اللہ تعالیٰ
ہمارے دلوں میں نور پیدا کرے۔وہ ہماری آنکھوں ، ہمارے کانوں، ہمارے دماغوں ، ہمارے
ہاتھوں اور ہمارے پاؤں میں نور پیدا کرے۔ہمارے آگے بھی نور ہو ہمارے پیچھے بھی نور ہو۔ہمارے دائیں بھی نور ہو ہمارے بائیں بھی نور ہو۔ہمارے اندر بھی نور ہو ہمارے باہر بھی نور ہو
یہاں تک کہ ہم مکمل نور بن جائیں۔اللہ تعالی تمام تاریکیوں اور ظلمتوں سے ہمیں محفوظ رکھے اور
ہمیں اپنی پناہ میں لے لے۔وہ ہر قسم کے دشمنوں کے حملوں سے ہمیں بجائے۔اپنے فضلوں کے
دروازے ہم پر کھول دے اور ہمارے قلوب کو اتنا پاک اور مصفی کر دے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا ظل اس پر پڑنے لگے یہاں تک کہ ہم اس کے وہ بندے بن جائیں جن کے متعلق
قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي
پھر دعا کرو اُن مبلغوں کے لئے جو باہر گئے ہوئے ہیں۔دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن کی اُن
کوششوں میں جو وہ سلسلہ کی حفاظت اور ترقی کے لئے کر رہے ہیں برکت ڈالے اور ان کے تھوڑے
کام کو بھی بہت بنا دے۔اُن کی زبانوں میں تا خیر ڈالے، اُن کے قلوب میں درد پیدا کرے، اُن
کے دماغوں میں خدا کی محبت کی کیفیات موجزن ہوں اور اُن کی زندگیاں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مقبول
ہو جا ئیں۔پھر اللہ تعالیٰ سے دُعا کرو کہ وہ ہماری آئندہ نسلوں
کو بھی پاک بنائے جو ہم میں نقص ہیں وہ
ان میں نہ جائیں مگر ہم میں جو خو بیاں ہیں وہ ان کے وارث ہوں۔آمین ثم آمین۔اس کے بعد حضور نے لمبی دعا فرمائی اور یہ مبارک جلسہ بخیر خوبی اختتام پذیر ہوا۔

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
419
ل النمل : ۲۹۳۱۶
الواقعة: ٨٠
بخاری کتاب الجنائز باب من جلس عند المصيبة يعرف فيه الحزن ( مفهوماً )
البقرة: 9
ه الاعراف: ۵۵
القلم : ٤٣
ك الانعام: ۹۷
اخبار باب ۱۳ آیت ۷ ۴ تا ۵۹
المدثر : ۵
ا آل عمران: ۸
النمل : ١٦ ۱۳ سیا: ۱۱، ۱۲
الانبياء : ۸۱،۸۰
۱۵ ص : ۱۸ تا ۲۱ الجاثية : ۱۳ ، ۱۴ كا الجمعة : ۲
بخاری کتاب الصلوة باب قول النبي جعلت لي الارض
19 اقرب الموارد الجزء الاول صفحه ۱۰۱ مطبوعه بيروت ۱۸۸۹ء
۲۰ الاحقاف : ۳۰تا۳۲ ٢١ البقرة : ۱۵ ۲۲ الانعام: ۱۱۳
٢٣ النساء : ٨٠
٢٤ البقرة: ۵۵
۲۵ نسائی کتاب الطهارة باب التيمم بالصعيد
الانعام: ۱۲۹ ۲۷ ۲۸ الانعام: ۱۳۱
وع الفتح : ٩، ١٠
٣٠ الاحزاب: ۷۳
ا لسان العرب المجلد الثالث صفحه ۲۲ ۲۲۷ مطبوعه بيروت ۱۹۸۸ء
٣٢ المنجد عربی اردو صفحه ۲۱۹ مطبوعہ کراچی ۱۹۷۵ء
٣٣ تاج العروس
۱۳۴ تقویم البلدان صفحه ۲۳۸
۳۵ القاموس الجزء الثانی صفحه ۲۲۴ نولکشور لکھنؤ ۱۲۸۹هـ
۳۶ آل عمران: ۵۰،۴۹
٣٨ الرعد: ۱۷
المائدة : ااا
٣٩ التوبة:١١٩
۲۰ آل عمران: ۵۰
یس : ۷۹ ۸۰

·

آج 10 میں سے 10 باقی