فضائل القرآن نمبر ۶۔ ترتیبِ قرآن کا مسئلہ اور استعارات کی حقیقت۔ اِستعارات اور تشبیہات سے پیدا شُدہ غلط فہمیوں کے ازالہ کا طریق
حصہ 5
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
396
سلیمان اور اُس کا لشکر تمہیں تو ڑ دے یا غصہ سے تم پر حملہ کر دے اور تمہیں تباہ کر دے۔اب سوال
یہ ہے کہ حضرت سلیمان جو اتنے بڑے نبی تھے جن کے پاس جنوں اور انسانوں اور پرندوں کے
لشکر درلشکر تھے کیا اُن کا سارا غصہ چیونٹیوں پر ہی نکلنا تھا اور کیا ان سے یہ توقع کی جاسکتی تھی کہ وہ
چیونٹیوں پر حملہ کرنے لگ جائیں گے؟ میں بتا چکا ہوں کہ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ کے معنی پیروں میں مسل
ینے کے نہیں بلکہ طاقت کو توڑ دینے اور حملہ آور ہونے کے ہیں۔اسی لئے عربی زبان میں قحط کو
حاطوم کہتے ہیں ۳۲ے کیونکہ اس سے ملک کی طاقت ٹوٹ جاتی ہے۔اگر یہ معنی کئے جائیں تو پھر
اس کا مطلب یہ ہوگا کہ چیونٹیوں نے ایک دوسری سے کہا کہ اپنے اپنے بلوں میں کس جاؤ ایسا نہ ہو
کہ سلیمان اور اُس کا لشکر کرالیں لیکر آ جائے اور ہماری پلوں
کو کھود کھود کر غلہ کے دانے نکال لے اور
اس طرح ہماری طاقت کو توڑ دے مگر کیا عقلمند ان معنوں کو تسلیم کر سکتا ہے؟
تیسری دلیل جو نہایت ہی بین اور واضح ہے وہ یہ ہے کہ یہاں
اللہ تعالیٰ نے جتنے صیغے استعمال
کئے ہیں سب وہ ہیں جو ذوی العقول کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔مثلاً اُدْخُلُوا کا لفظ آیا ہے
حالانکہ چیونٹیوں کے لحاظ سے اُدْخُلُنَ کا لفظ آنا چاہئے تھا۔اسی طرح لَا يَحْطِمَنَّكُم میں گُم کا
لفظ آتا ہے حالانکہ کسی کا لفظ آنا چاہئے تھا۔پس قرآن مجید کے الفاظ بتارہے ہیں کہ یہ کوئی انسان
تھے جن کے لئے کمر اور اُدْخُلُوا وغیرہ الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اور یہ جو کہا گیا ہے کہ گھروں
میں کھس جاؤ اس کا ثبوت حدیث سے بھی ملتا ہے۔یہ قاعدہ ہے کہ جب کوئی لشکر کہیں گذرے اور
وہاں کے لوگ اپنے گھروں میں گھس جائیں اور دروازے بند کر لیں تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں
کہ وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔چنانچہ فتح مکہ کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
اعلان
کر دیا تھا کہ جولوگ اپنے اپنے گھروں میں گھس جائیں گے اور دروازے بند کر لیں گے ان
سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔یہی نملہ نے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں جاؤ اور دروازے بند کر لو۔حضرت سلیمان سمجھ جائیں گے کہ یہ میرا مقابلہ کرنا نہیں چاہتے۔اگر ہم باہر رہیں گے تو ممکن ہے وہ
حملہ کر دیں۔حضرت سلیمان نے جب یہ نظارہ دیکھا تو وہ ہنسے اور انہوں نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا
کہ میری نیکی اور تقویٰ کی کتنی دور دور خبر پہنچی ہوئی ہے۔یہ قوم بھی جو اتنی دور رہتی ہے بجھتی ہے کہ
سلیمان ظالمانہ طور پر حملے نہیں کیا کرتا۔اگر ہم اپنے دروازے بند کر لیں گے تو یہ ہم پر حملہ نہیں
فصائل القرآن نمبر۔۔۔کرے گا اور ہماری کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچے گا۔وادی النمل کی تحقیق
397
باقی رہا وَادِ النَّمل کے الفاظ سویا درکھنا چاہئے کہ تاج العروس جو لغت کی مشہور کتاب ہے
اس میں لکھا ہے کہ شام کے ملک میں جبرین اور عسقلان کے درمیان ایک علاقہ ہے جسے وادی النمل
کہا جاتا ہے۔۳۳ اور عسقلان کے متعلق تقویم البلدان صفحہ ۲۳۸ پر لکھا ہے کہ عسقلان ساحل
سمندر کے بڑے بڑے شہروں میں سے ایک شہر تھا جو غزّ سے جو سینا کے ملحق فلسطین کی ایک
بندرگاہ ہے بارہ میل اوپر شمال کی طرف واقع ہے اور جبرین شمال کی طرف کا ایک شہر معلوم ہوتا ہے
جو ولایت دمشق میں واقع ہے۔اسے پس وادی النمل ساحل سمندر پر یروشلم کے مقابل پر یا اس
کے قریب دمشق سے حجاز کی طرف آتے ہوئے ایک وادی ہے جو انداز ادمشق سے سومیل نیچے کی
طرف ہوگی۔ان علاقوں میں حضرت سلیمان کے وقت تک عرب اور مدین کے قبائل بہت بستے
تھے۔(مقام کی وضاحت کے لئے دیکھو نقشہ فلسطین وشام بعہد قدیم و عهد جدید نیلسنز
انسائیکلو پیڈیا)
اب رہ گیا نملہ سو قاموس میں البرٹی کے ماتحت لکھا ہے۔وَالْأَبْرَقَةُ مِنْ مِيَاهِ نَمْلَةَ ۳۵
یعنی ابرقہ ایک وادی ہے جہاں نملہ قوم کے چشمے ہیں۔غرض نملہ قوم بھی مل گئی ، وادی النمل کا بھی پتہ
لگ گیا اور یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ علاقہ شام میں حضرت سلمان کے علاقہ کے نزدیک تھا اور یہ عجیب
بات ہے کہ اس قسم کے نام پرانے زمانہ میں بڑے مقبول تھے۔چنانچہ جنوبی امریکہ میں بعض
قوموں کے نام بھیٹر یا، سانپ ، بچھو اور سنکھجو روغیرہ ہوا کرتے تھے بلکہ ہمارے ملک میں ہی ایک
قوم کا نام کا ڈھا ہے۔نورالدین کا ڈھالا ہور کے ایک مشہور شخص ہوئے ہیں۔اسی طرح ایک قوم کا
نام کیڑے ہے ایک کا نام مکوڑے ہے۔کشمیر میں ایک قوم کا نام ہاپت ہے جس کے معنی ریچھ کے
ہیں اسی طرح حضرت سلیمان جس جگہ سے گزرے وہاں جو قوم رہتی تھی اُس کا نام نملہ تھا۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔398
خَلقِ طير کا مسئلہ
اب میں طیر کی بحث کو لیتا ہوں۔طیر کے متعلق جو امور قابل غور ہیں ان میں سے ایک اہم
امر خلق طیر کا مسئلہ ہے۔میں اس کے متعلق گذشتہ سے پیوستہ سال جلسہ سالانہ کی تقریر میں روشنی
ڈال چکا ہوں لیکن مضمون کی تکمیل کے لئے پھر مختصراً اسے دہرا دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
حضرت مسیح علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرية
وَالْإِنجِيلَ وَرَسُولًا إِلى بَنِي إِسْرَاءِيلَ : أَنِّي قَدْ جِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِنْ رَّبِّكُمْ أَنِّي
أخْلُقُ لَكُمْ مِنَ الطِينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَأَنْفُخُ فِيْهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللهِ "
یعنی ہم نے مریم کو الہام کیا کہ ہم تجھے ایک بیٹا عطا کریں گے جسے اللہ تعالیٰ کتاب اور حکمت کی باتیں
سکھائے گا اور بنی اسرائیل کی طرف اُسے اس پیغام کے ساتھ رسول بنا کر بھیجے گا کہ میں تمہارے
پاس تمہارے رب کی طرف سے یہ نشان لے کر آیا ہوں کہ میں تمہارے فائدہ کے لئے پانی ملی ہوئی
مٹی یعنی طینی خصلت رکھنے والوں میں سے پرندہ کے پیدا کرنے کی طرح ایک مخلوق تجویز کروں گا۔پھر میں اُس میں ایک نئی روح پھونکوں گا جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اُڑنے والے ہو جائیں
گے۔دوسری جگہ فرماتا ہے وَإِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَيةَ وَالْإِنْجِيلَ ، وَإِذْ
تخلُقُ مِنَ الطِيْنِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنْفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي ٣٧
یعنی اللہ تعالیٰ حضرت مسیح سے فرمائے گا کہ تو اُس وقت کو بھی یاد کر جب کہ میں نے تجھے کتاب اور
حکمت سکھائی اسی طرح تو راہ اور انجیل سکھائی اور اُس وقت کو بھی یاد کر جبکہ تو میرے حکم سے طینی
خصلت رکھنے والے افراد میں سے پرندہ کے پیدا کرنے کی طرح ایک مخلوق تجویز کرتا تھا پھر تو اُس
میں پھونک مارتا تھا جس سے وہ میرے حکم سے اُڑنے کے قابل ہو جاتا۔اب یہاں دونوں جگہ پرندے کا ذکر آتا ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ استعارہ ہے یا حقیقت؟
اگر حقیقتا پرنده مان کر کوئی دوسری آیت باطل ہوتی ہے تو معلوم ہو جائے گا کہ یہ استعارہ ہے۔اس
نقطۂ نگاہ سے جب ہم قرآن کی اور آیات پر نگاہ دوڑاتے ہیں تو ایک آیت ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ
ام جَعَلُوا لِلهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ فَتَشَابَة الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ ، قُل اللهُ خَالِقُ كُل
شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ۳۸ یعنی کیا ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے ایسے شریک تجویز کئے ہیں
فصائل القرآن نمبر۔۔۔399
جنہوں نے اُس جیسی کچھ مخلوق پیدا کی ہے جس کی وجہ سے اُس کی اور دوسروں کی پیدا کردہ مخلوق
آپس میں مل گئی ہے اور ان کے لئے مشتبہ صورت پیدا ہوگئی ہے۔تو اُن سے کہہ دے کہ اللہ ہی ہر
ایک چیز کا خالق ہے اور وہ کامل طور پر یکتا اور ہر ایک چیز پر کامل اقتدار رکھنے والا ہے۔اب دیکھو!
اس آیت میں اللہ تعالیٰ صاف طور پر فرماتا ہے کہ وہ لوگ جن کو خدا کا شریک قرار دیا جاتا ہے اور جن
کے متعلق لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بھی اپنے اندر صفت خلق رکھتے ہیں ان کے متعلق ایسا عقیدہ رکھنا محض
بہتان ہے۔جس قسم کی پیدائش خدا تعالیٰ کرتا ہے اُس قسم کی پیدائش اور کوئی نہیں کر سکتا۔اب اگر یہ
مانا جائے کہ حضرت مسیح علیہ السلام واقعہ میں پرندے پیدا کیا کرتے تھے تو سورۃ رعد کی یہ آیت غلط
ہو جاتی ہے اور اگر یہ آیت سچی ہو تو لازما ماننا پڑے گا کہ خَلْقِ طیر کے وہ معنی غلط ہیں جو عام
طور پر لوگ سمجھتے ہیں اور ماننا پڑے گا کہ یہ کوئی استعارہ ہے۔تبھی یہ آیتیں آپس میں متضاد نظر آتی
ہیں۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کی کیا تشریح ہے؟
كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ کا مفہوم
سواس کی تشریح کے متعلق یہ امر یا درکھنا چاہئے کہ قرآن مجید میں كَهَيْئَة الطير کے الفاظ
آتے ہیں اور اس کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح پرندہ بچے پیدا کیا کرتا ہے اسی طرح میں بھی کرتا ہوں
مگر لوگوں نے غلطی سے اس کے یہ معنی سمجھ لئے کہ حضرت مسیح علیہ السلام پرندے پیدا کیا کرتے
تھے۔اب یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ پرندہ پہلے انڈے لیتا ہے پھر اس پر بیٹھتا اور انہیں گرمی
پہنچاتا ہے تب ان سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں بھی ایسے لوگوں
کو جن کی مٹی میں الہام کا پانی شامل ہوا اپنی صحبت میں لیتا ہوں اور اپنے بازوؤں کے نیچے رکھ کر ایسی
روحانیت ان میں پیدا کر دیتا ہوں کہ تھوڑے ہی دنوں میں وہ خدا تعالیٰ کی طرف پرواز کرنے لگ
جاتے ہیں۔اب دیکھو قرآن کریم کا مضمون کتنا بلند ہو گیا اور اس کے معنی کیسے اعلیٰ ہو گئے۔وہ بھی کیا
معنی تھے کہ آپ چمگادڑیں بناتے پھرتے تھے اور پھر قرآن میں حضرت مسیح نے کہیں نہیں فرمایا کہ
میں پرندے بناتا ہوں بلکہ آپ یہ فرماتے ہیں کہ میں كَهَيْئَة الطير بناتا ہوں یعنی جس طرح
پرندہ انڈوں کو سیتا ہے اسی طرح میں بھی لوگوں کو اپنی تربیت میں لیتا ہوں اور جن میں ترقی کی
فصائل القرآن نمبر۔۔۔400
قابلیت ہوتی ہے وہ اڑنے لگ جاتے ہیں۔پھر زیادہ سے زیادہ پرندے چالیس دن تک انڈوں کو
سیتے رہتے ہیں بلکہ بعض تو اس سے بھی کم عرصہ میں پیدا ہو جاتے ہیں اور غالبا اسی وجہ سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اعلان کیا کہ جو شخص میرے معجزات کا منکر ہو، وہ چالیس دن میرے
پاس رہے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور کوئی نہ کوئی معجزہ دکھا دے گا۔اب جو شخص فطرت صحیح رکھتا ہے وہ تو
بہت جلد نبی کے رنگ میں رنگین ہو جاتا ہے مگر جس طرح سخت چھلکے کا انڈا چالیس دن لیتا ہے اسی
طرح نبی کی صحبت میں اگر کوئی سخت دل انسان بھی چالیس دن رہے تو وہ کوئی نہ کوئی معجزہ دیکھ لیتا
ہے۔اس لئے قرآن کریم نے نصیحت فرمائی ہے کہ کُونُوا مَعَ الصَّادِقِيْنَ ۳۹ یعنی اے وہ لوگو!
جن میں نیکی کی قابلیت تو ہے مگر تم ابھی انڈے کی حد تک ہی ہو پرندے نہیں بنے تم کسی صادق کے
پروں کے نیچے چلے جاؤ تم تھوڑے دنوں میں ہی پرندے بن جاؤ گے۔ایک لطیفہ
تَشَابَهَ الخلق کے الفاظ پر مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اسی آیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی مولوی کو سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے
جو پرندے بنائے تھے وہ کہاں چلے گئے؟ آپ کا مطلب یہ تھا کہ ممکن ہے اس کا ذہن اس طرف
چلا جائے کہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی پرندے بنائے ہیں اور خدا نے بھی تو پھر تو تشابه
في الخلق ہو گیا اور یہ قرآن کے خلاف ہے۔کہنے لگا کہ دوچے ہی رل مل گئے ہیں۔“
ترتیب مضامین کے لحاظ سے غور
اب میں بتاتا ہوں کہ خود یہی آیت اُن معنوں کو ر ڈ کرتی ہے جو عام لوگ لیتے ہیں۔یہ ساری
آیت یوں ہے حضرت مسیح فرماتے ہیں۔آئی قَدْ جِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ « انّي اَخْلُقُ
لا
لكُم مِّنَ الطِينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَأَنْفُخُ فِيهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللهِ وَأُبْرِئُ
الأَكْمَة وَالْأَبْرَصَ وَأحْيِ الْمَوْثى بِاِذْنِ اللهِ، وَأَنْبِّئُكُمْ بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا
تَتَّخِرُونَ فِي بُيُوتِكُمْ اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ ہے اس آیت
فصائل القرآن نمبر۔۔۔401
کی ترتیب اپنے مدنظر رکھ لو اور پھر سوچو کہ آیا پرندے بنانے والے معنی کسی صورت میں بھی یہاں
چسپاں ہو سکتے ہیں؟ یہ صاف بات ہے کہ قرآن کریم کا کوئی لفظ ترتیب سے خالی نہیں۔فرض کرو ہم
مان بھی لیں کہ اس جگہ پرندہ سے مراد پرندہ بنانا ہی ہے تو دیکھنا یہ چاہئے کہ ان معنوں کو تسلیم کر لینے
کے بعد اس آیت میں کوئی ترتیب بھی پائی جاتی ہے یا نہیں؟ بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس
آیت میں کوئی ترتیب نہیں مگر ہم اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ اس میں ترتیب ہے۔چنانچہ اس کا
ثبوت یہ ہے کہ یہ آیت دو جگہوں میں آتی ہے ایک سورۃ آل عمران میں اور دوسرے سورۃ مائدہ میں
اور دونوں جگہ الفاظ اسی ترتیب سے رکھے گئے ہیں۔اب دونوں جگہ ان الفاظ کا اسی ترتیب سے رکھا
جانا بتاتا ہے کہ اس میں کوئی خاص مقصد ہے۔ہم تو قرآن کریم کی ہر آیت میں ترتیب کے قائل ہیں
مگر جو لوگ اس کے قائل نہیں انہیں بھی اگر کسی اور جگہ نہیں تو اس جگہ ترتیب ضرور ماننی پڑتی ہے
کیونکہ پہلے خَلْقِ طير کا ذکر ہے پھر آكمة کا ذکر ہے پھر ابرص کا اور پھر اِحیائے موٹی کا
اور ان کا ذکر ایک جگہ نہیں بلکہ دونوں جگہ اسی ترتیب سے کیا گیا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ ترتیب
میں دو باتوں
کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔کبھی چھوٹی بات پہلے بتائی جاتی ہے پھر اس سے بڑی بات بتائی
جاتی ہے اور پھر اُس سے بڑی اور
کبھی پہلے سب سے بڑی بات بتائی جاتی ہے پھر اس سے چھوٹی
بات بتائی جاتی ہے اور پھر اُس سے چھوٹی اور ان دونوں ترتیبوں میں مخاطب کا فائدہ مد نظر رکھا جاتا
ہے۔یعنی جس رنگ میں وہ آسانی سے
سمجھ سکتا ہو اسی رنگ میں بات بیان کر دی جاتی ہے۔اب ہم
دیکھتے ہیں کہ اگر وہ معنی کئے جائیں جو ہمارے مخالف لیتے ہیں تو ان معنوں میں کوئی ترتیب ہی نظر
نہیں آتی کیونکہ اگر یہ کہا جائے کہ اس آیت میں پہلے سب سے بڑی بات کو بیان کیا گیا ہے اور پھر
اس سے چھوٹی بات کو اور پھر اس سے چھوٹی بات کو تو اس کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ سب سے بڑی چیز
پرندوں کا پیدا کرنا ہے۔اس سے اتر کر اندھوں کو آنکھیں بخشا۔اس سے
اتر کر کوڑھیوں کو اچھا کرنا
اور اس سے اتر کر مردوں کو زندہ کرنا۔حالانکہ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ مردہ زندہ کرنا سب سے بڑی
بات ہے۔پس یہ ترتیب صحیح نہیں ہو سکتی اور اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ پہلے سب سے چھوٹی بات کو بیان
کیا گیا ہے اور پھر اس سے بڑی بات کو اور پھر اس سے بڑی بات تو اس کے یہ معنی بنتے ہیں کہ سب
سے آسان کام دنیا میں پرندے بناتا ہے۔اس سے مشکل کام اندھوں کو آنکھیں دینا ہے۔اس سے
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
402
مشکل کام کوڑھی کو اچھا کرنا ہے اور اس سے مشکل کام مُردے زندہ کرنا ہے۔گویا اس صورت میں
سب سے آسان تر بات پرندے بنانا ٹھہرتی ہے۔اب اگر یہ درست ہے تو کوئی مولوی ہمیں دو چار
پرندے ہی بنا کر دکھا دے۔دوسری مشکل ان معنوں میں یہ پیش آتی ہے کہ قرآن کریم نے ایک اور جگہ احیائے موٹی کو
ادنی اور پیدائش کو اعلیٰ قرار دیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ
قَالَ مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ۔قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ
وَهُوَ بِكُلِ خَلْقٍ عَلِيمٌ " یعنی انسان کا یہ طریق ہے کہ وہ ہماری ہستی سے متعلق باتیں بنانے
لگ جاتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے اور کہنے لگتا ہے کہ جب ہماری ہڈیاں گل سڑ جائیں گی
تو پھر ان کو کون زندہ کرے گا؟ فرماتا ہے تم احیائے موٹی کا انکار اسی لئے کرتے ہو کہ تمہاری سمجھ
میں یہ بات نہیں آتی کہ ہڈیاں گل سڑ کر پھر کس طرح اصل شکل وصورت میں آجائیں گی۔حالانکہ
جب اُس نے تمہیں ایک دفعہ پیدا کیا ہے تو دوسری دفعہ پیدا کرنا اُس کے لئے کیا مشکل ہے۔چنانچہ فرمایا ان لوگوں سے کہہ دے کہ ایسی ہڈیوں کو وہی زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی دفعہ پیدا
کیا تھا اور وہ ہر مخلوق کی حالت سے خوب واقف ہے۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ مردہ زندہ کرنے کو
اللہ تعالیٰ نے ادنیٰ قرار دیا ہے اور پیدائش کو اعلیٰ قرار دیا ہے مگر اُوپر کی ترتیب تسلیم کر لینے کی صورت
میں پیدائش کو ادنی ماننا پڑتا ہے اور احیائے موٹی کو اعلیٰ۔پھر اس ترتیب سے کوڑھیوں کو اچھا کرنا پرندے پیدا کرنے کی نسبت زیادہ مشکل قرار پاتا
ہے۔حالانکہ ڈاکٹر بھی چالموگرا آئیل کی پچکاریوں اور مالش وغیرہ سے کئی کوڑھیوں کو اچھا کر دیتے
ہیں۔اب چاہئے تھا کہ جب کوڑھی اچھے ہورہے ہیں تو ان کوڑھیوں کے اچھا ہونے سے پہلے
چڑیاں اور کبوتر بھی بننے شروع ہو جاتے حالانکہ انہیں کوئی انسان نہیں بنا سکتا۔اگر کہا جائے کہ اس
ترتیب سے مخاطب کو زیادہ فائدہ پہنچتا ہے تو یہ بھی درست نہیں کیونکہ اگر ایک یہودی کے سامنے
حضرت مسیح چڑیا پیدا کرتے تو کیا وہ اس سے زیادہ متاثر ہو سکتا تھا یا اس سے زیادہ متاثر ہو سکتا تھا کہ
آپ کسی کوڑھی یا مادر زاد اندھے کو اچھا کر دیتے۔پس جس چیز سے وہ زیادہ متاثر ہو سکتا تھا چاہئے
تھا کہ اسے پہلے رکھا جا تا مگر رکھا اسے بعد میں ہے۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔403
ترتیب قرآنی کے لحاظ سے خلق طیر اور احیائے موٹی کے معنی
غرض ہمارے مخالف علماء جو معنی لیتے ہیں وہ ہر ترتیب کی رُو سے غلط ٹھہرتے ہیں مگر ہمارے
معنوں کی رُو سے ترتیب پر کسی قسم کا اعتراض نہیں پڑتا۔ہم پرندے پیدا کرنے سے مراد روحانی
آدمی پیدا کرنا لیتے ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کوئی شخص یہ پوچھے کہ مرزا صاحب نے کیا
کیا؟ اور اس کے جواب میں یہ کہا جائے کہ انہوں نے ایک کام کرنے والی جماعت دنیا میں پیدا
کر دی ہے تو بالعموم وہ کہہ دیتا ہے کہ یہ کونسا بڑا کام ہے کیونکہ لوگوں کی نگاہ میں روحانی آدمی پیدا کرنا
سب سے کم حیثیت رکھتا ہے اسی لئے اس کو پہلے رکھا۔پھر آكمة یعنی اندھراتے کا علاج ہے یہ
چونکہ ایک جسمانی چیز ہے اور ہر ایک کو نظر آجاتی ہے اس لئے اسے بعد میں رکھا اور برص چونکہ اس
سے زیادہ سخت ہے اس لئے آئمہ کے بعد ابرص کا ذکر کر دیا اور احیائے موٹی کے معنی یہ ہیں
کہ کوئی شخص بالکل مردہ ہونے کی حالت تک پہنچ جائے اور دُعا سے زندہ ہو جائے۔برص والے اور
اندھراتے والے کو گو سخت مرض ہوتا ہے مگر طاقت قائم ہوتی ہے لیکن جس کی نبضیں چھوٹ جائیں اور
پھر کسی نبی یا پاکباز انسان کی دُعا سے زندہ ہو جائے وہ بڑا معجزہ ہوتا ہے۔پس ہمارے معنے تسلیم
کرنے کی صورت میں یہ ترتیب بالکل درست رہتی ہے اور اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں پڑتا۔ھد ھد کوئی پرندہ نہیں بلکہ انسان تھا
ظیر کا دوسرا ذکر حضرت سلیمان کے حالات کے بیان میں آتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
حضرت سلیمان علیہ السلام نے کہا يَأَيُّهَا النَّاسُ عُلّمْنَا مَنْطِقَ الطَّيْرِ اے لوگو! ہمیں
پرندوں کی زبان سکھائی گئی ہے۔اب یہاں بھی طیر سے مراد تمام قسم کے پرندے نہیں اس لئے
(1) جس وقت ہر ہر کہیں جاتا ہے حضرت سلیمان سخت ناراض ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں
لَا عَنْبَنَهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْلَا ذَبَحَنَّهُ أَوْلَيَأْتِيَتِي بِسُلْطَنٍ مُّبِينٍ یعنی ہر ہر چونکہ غائب
ہے اس لئے جب وہ آیا تو میں اُسے سخت سزا دوں گا، میں اُسے ذبح کر ڈالوں گا ورنہ وہ دلیل پیش
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
404
کرے اور بتائے کہ کیوں غائب رہا۔اب بتاؤ کیا قرآن سے یہی پتہ لگتا ہے کہ پرندے ایسی عقل
کے مالک ہیں کہ اگر ان سے کوئی قصور سرزد ہو تو آدمی تلوار لے کر کھڑا ہو جائے اور اُسے کہے کہ وجہ
بیان کرو ورنہ ابھی تیرا سرکاٹ دوں گا۔یا کبھی تم نے دیکھا کہ تمہارا کوئی ہمسایہ ہد ہد کو پکڑ کر اُسے
سوٹیاں ماررہا ہو اور کہ رہا ہو کہ میرے دانے تو کیوں کھا گیا؟ اور اگر تم کسی کو ایسا کرتے دیکھو تو کیا تم
اُسے پاگل قرار نہیں دو گے؟ پھر وہ لوگ جو حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرف یہ امر منسوب کرتے
ہیں کہ انہوں نے ہدہد کے متعلق یہ کہا وہ اپنے عمل سے یہی فتویٰ حضرت سلیمان علیہ السلام پر بھی
لگاتے ہیں بلکہ حضرت سلیمان علیہ السلام تو یہاں تک کہتے ہیں کہ میں اُسے سخت ترین سزا دوں گا
اوَلَيَأْتِيَ بِسُلْطنٍ مُّبِينٍ ورنہ وہ ایسی دلیل پیش کرے جونہایت ہی واضح اور منطقی ہو۔گو یاوہ
ہد ہد ، سقراط، بقراط اور افلاطون کی طرح دلائل بھی جانتا تھا اور حضرت سلیمان اس سے یہ توقع رکھتے
تھے کہ وہ اپنے دلائل پیش کرے گا۔(۲) پھر قرآن تو یہ کہتا ہے کہ حضرت سلیمان کے پاس جنوں، انسانوں اور کثیر کے لشکر تھے
مگر حضرت سلیمان کی نظر صرف ہد ہد کی طرف جاتی ہے اور فرماتے ہیں مالِي لا اَرَی الْهُدَهُدَ کیا
ہوا کہ اس لشکر میں ہد ہد کہیں نظر نہیں آتا۔حکومت کے نزدیک تو جس کا قد پانچ فٹ سے کم ہو وہ فوج
میں بھرتی کے قابل نہیں سمجھا جاتا مگر حضرت سلیمان نے یہ عجیب بھرتی شروع کر دی تھی کہ ہد ہد بھی
ان کے لشکر میں شامل تھا۔پھر ہد ہد کی کوئی فوج آپ کے پاس ہوتی تب بھی کوئی بات تھی۔بتایا یہ
جاتا ہے کہ ہد ہد صرف ایک آپ کے پاس تھا اس ایک ہد ہد نے بھلا کیا کام کرنا تھا اور ایک جانور
ساتھ لے جانے سے آپ کی غرض کیا تھی؟
(۳) تیسری بات یہ ہے کہ قرآن کہتا ہے ہد ہد نے واپس آکر یہ یہ باتیں بیان کیں اور معجزہ
یہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام پرندوں کی بولی سمجھتے تھے حالانکہ اصولی طور پر یہاں
حضرت سلیمان علیہ السلام کا معجزہ بیان ہونا چاہئے تھا مگر بیان بد بد کا معجزہ ہوتا ہے جو سلیمان کے
معجزہ سے بھی بڑھ کر ہے۔پھر پرندوں کی بولی سمجھنا حضرت سلیمان سے ہی مخصوص نہیں، تمام شکاری
پرندوں کی آوازیں سمجھتے ہیں۔(۴) ایک اور بات یہ ہے کہ ہد ہد ان جانوروں میں سے نہیں جو تیز پرواز ہوں اور اس قدر
فصائل القرآن نمبر۔۔۔405
ڈور کے سفر کرتے ہوں۔یہ جہاں پیدا ہوتا ہے وہیں مرتا ہے مگر قرآن یہ بتلاتا ہے کہ ہد ہد دمشق سے
اُڑا اور ۸ سومیل اُڑتا چلا گیا۔یہاں تک کہ سبا کے ملک تک پہنچا اور پھر وہاں سے خبر بھی لے
آیا۔گویا وہ ہد ہد آج کل کے ہوائی جہازوں سے بھی زیادہ تیز رفتار تھا اور معجزہ دکھلانے والا ہد ہد تھا
نہ کہ حضرت سلیمان۔حالانکہ بتانا یہ مقصود تھا کہ حضرت سلیمان نے معجزہ دکھایا۔(۵) اسی ہد ہد کا دوسرا معجزہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ شرک اور توحید کے بار یک اسرار سے
واقف تھا اور اس کو وہ وہ مسائل معلوم تھے جو آج کل کے مولویوں کو بھی معلوم نہیں۔کتنی اعلیٰ تو حید وہ
بیان کرتا ہے۔کہتا ہے۔وَجَدتُهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُونِ اللهِ وَزَيَّنَ
لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ یعنی میں نے اُس
کو اور اُس کی قوم کو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر سورج کے آگے سجدہ کرتے دیکھا اور شیطان نے اُن کے عمل
اُن کو خوبصورت کر کے دکھائے ہیں اور اُن کو سچے راستہ سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہدایت
نہیں پاتے۔پھر اس کی غیرت دینی دیکھو۔آج کل مولویوں کے اپنے ہمسایہ میں بت پرستی ہو رہی
ہو تو وہ اس کے روکنے کی کوشش نہیں کرتے مگر بد د چاروں طرف دوڑا پھرتا ہے اور حضرت سلیمان
علیہ السلام کو خبر لا کر دیتا ہے کہ فلاں جگہ شرک ہے فلاں جگہ بت پرستی ہے۔(۶) پھر وہ سیاسیات سے بھی واقف تھا کیونکہ وہ کہتا ہے کہ وَأُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَى یعنی
ملکہ سبا میں بادشاہت کی تمام صفات موجود ہیں اور اسے لوازم حکومت میں سے ہر چیز ملی ہوئی ہے۔گویا وہ اُس کے تمام خزانے اور محکمے چیک کر کے آیا اور اس نے رپورٹ کی کہ تمام وہ چیزیں جن کی
حکومت کے لئے ضرورت ہوا کرتی ہے وہ اس کے پاس موجود ہیں۔(۷) پھر شیطان اور اُس کی کارروائیوں سے بھی وہ خوب واقف ہے کیونکہ وہ کہتا ہے میں
جانتا ہوں کہ انسان کا جب شیطان سے تعلق پیدا ہو جائے تو برے خیالات اُس کے دل میں پیدا ہو
جاتے ہیں بلکہ ان خیالات کے نتائج سے بھی واقف تھا کیونکہ کہتا ہے کہ فَصَدَّ هُمْ عَنِ
السَّبِیلِ ایسے خیالات کے نتیجہ میں انسان کے دل پر زنگ لگ جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے قرب
کے راستہ سے دُور جا پڑتا ہے۔یہ ہد ہد کیا ہوا اچھا خاصہ عالم ٹھہرا۔ایسا ہد ہد تو اگر آج مل جائے تو
اس کو مفتی بنادینا چاہئے۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔406
(۸) ہاں ایک بات رہ گئی اور وہ یہ کہ وہ تخت سلطنت کی حقیقت سے بھی خوب واقف تھا
کیونکہ وہ کہتا ہے کہ ملکہ سبا کے پاس ایک ایسا عظیم الشان تخت ہے جو آپ کے پاس نہیں۔گویا وہ
لالچ بھی دلاتا ہے اور کہتا ہے کہ اس پر حملہ کیجئے۔شریعت کا بوجھ انسان کے سوا کسی اور پر نہیں ڈالا گیا
یہ ساری باتیں بتاتی ہیں کہ یہ ہد ہد کوئی پرندہ نہیں تھا کیونکہ قرآن میں صاف لکھا ہے کہ وہ
امانت جسے فرشتے بھی نہ اُٹھا سکے، جسے آسمان اور زمین کی کوئی چیز اُٹھانے کے لئے تیار نہ ہوئی اسے
انسان نے اُٹھا لیا۔وہی ہے جو ہماری شریعت کے اسرار کو جانتا ہے۔فرشتہ صرف ایک ہی بات سمجھتا
ہے یعنی نیکی کی بات کو مگر انسان بدی اور نیکی دونوں پہلوؤں کو جانتا ہے اور تمام حالات پر مکمل نگاہ
رکھتا ہے۔مفسرین کہتے ہیں کہ ہد ہد کوئی جانور تھا حالانکہ حَمَلَهَا الْإِنْسَانُ والی آیت موجود
ہے۔جس سے صاف ظاہر ہے کہ انسان کے سوا اور کوئی مخلوق اسرار شریعت کی حامل نہیں۔پس
جب کہ ہد ہد بھی اسرار شریعت سے واقف تھا تو لازما وہ بھی انسان ہی تھا نہ کہ پرندہ۔طیر کی مختلف اقسام
اب ہم دیکھتے ہیں کہ آیا طیر کے متعلق قرآن کریم میں کوئی اشارہ پایا جاتا ہے یا نہیں؟ سو
جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ تیر کئی قسم کے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَا حَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ
أمْثَالُكُمْ ۲ یعنی زمین پر چلنے والے جانور اور دونوں پروں سے اُڑنے والے پرندے سب
تمہاری طرح کی جماعتیں ہیں۔اب یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے پرندوں کے لئے یہ شرط
لگائی ہے کہ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ کہ وہ پرندے جو اپنے دونوں پروں کے ساتھ اُڑتے ہیں۔اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ایسا پرندہ بھی ہوتا ہے جو پروں سے نہیں اُڑتا۔پھر اس سے بھی واضح آیت ہمیں ایک اور ملتی ہے جس سے صاف طور پر پتہ لگتا ہے کہ واقعہ
میں طیر کسی اور چیز کا نام ہے۔سورۃ نور میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
407
فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ ضَفْبٍ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَتَسْبِيحَهُ ، وَاللهُ
عَلِيمٌ مَا يَفْعَلُونَ۔۲۳ یعنی کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح وہ تمام ذوی العقول کرتے
ہیں جو آسمانوں اور زمینوں میں ہیں اور ان ذوی العقول میں سے جو ظیر ہیں وہ صفیں باندھ باندھ
کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور ان گروہوں میں سے ہر ایک کونماز اور تسبیح کا طریق معلوم ہے
اور اللہ تعالیٰ ان ذوی العقول کے تمام اعمال سے واقف ہے۔یہاں تین دلیلیں اس بات کی موجود
ہیں کہ طیر سے مراد پرندے نہیں۔اوّل: يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْ ضِ میں سے اللہ تعالیٰ نے ظیر کیوں نکال
ڈالے اور ان کا الگ کیوں ذکر کیا ؟ پھر تمن کا لفظ ہمیشہ ذوی العقول کے لئے استعمال ہوتا ہے۔غیر
ڈوی العقول کے لئے نہیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے صرف ظیر کو کیوں نکالا؟ جنات اور دوسری مخلوق کا
الگ ذکر کیوں نہیں کیا؟ کیا اس سے صاف طور پر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کیر کوئی الگ چیز ہے؟
پھرفرماتا ہے كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَتَسْبِيْعه ان میں سے ہر ایک اپنی نماز اور تسبیح کو
جانتا ہے۔اب سارے قرآن میں یہ کہیں ذکر نہیں کہ پرندے بھی نمازیں پڑھا کرتے ہیں مگر اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ خالی تسبیح ہی نہیں کرتے بلکہ انہیں نماز کا بھی علم ہے اور وہ صفیں باندھ باندھ کر
نمازیں پڑھتے ہیں۔آخر میں فرمایا وَ اللهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ اور يَفْعَلُونَ کا صیغہ پھر ڈوی
العقول کے لئے استعمال ہوتا ہے۔آخر تم نے کبھی ایسے ظیر دیکھے ہیں جو صفیں باندھ باندھ کر
نمازیں پڑھتے ہوں؟ ایسے کیر تو دنیا میں صرف مسلمان ہی ہیں اور کوئی نہیں۔پس تمج کا استعمال،
كُل قَد عَلِمَ صَلَاتَهُ وَتَسْبِيحَةُ کا استعمال اور وَاللهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ کا ذکر بتا رہا ہے
کہ اس میں انسانوں کا ہی ذکر ہے خصوصا اُن مؤمنوں کا جو باجماعت نمازیں ادا کرتے ہیں۔مومنوں کو نظیر کیوں کہا گیا ؟
اب سوال یہ ہے کہ اگر طیر سے مراد اس جگہ مومن ہی ہیں تو پھر انہیں طیر کیوں کہا گیا
ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ انسانی اعمال کا جو نتیجہ ہو اسے عربی میں طائر کہتے ہیں اور اس کا ذکر
قرآن کریم میں دوسری جگہ بھی آتا ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ اعراف میں فرماتا ہے۔فَإِذَا جَاءَتْهُم