حرف آغاز حَکَم عَدل کا فقہی اسلوب

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بسم الله الرحمن الرحیم
حرف آغاز
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس
وقت امت مسلمہ کی اصلاح کے لئے حکم عدل بنا کر بھیجا جب امت مسلمہ با ہمی افتراق و
انتشار کا شکار تھی اور تمام غیر مذاہب اسلام پر حملہ آور تھے اور وہ مسلمانوں کی سیاسی اور مذہبی
پستی کا فائدہ اُٹھا کر مسلمانوں کو ان کے دین سے برگشتہ کر رہے تھے۔
وہ امت واحدہ جو جسد واحد کی طرح تھی لیکن باہمی اختلافات کی وجہ سے بہتر فرقوں
میں بٹ چکی تھی اور عجیب بات یہ تھی کہ اختلاف کی وجوہ بنیادی اصول میں نہیں بلکہ
فروعی مسائل تھے ۔
خدا کا کلام قرآن کریم اللہ کی رسی کی شکل میں موجود تو تھا مگر باہمی تنازعات کی وجہ سے
ہر فرقہ الگ الگ تفسیر کرتا تھا۔ فقہی اور مسلکی اختلافات میں شدت آچکی تھی ۔ باوجود اس
کے کہ گزشتہ بارہ تیرہ سو سال سے فقہی مذاہب نہروں کی شکل میں ساتھ ساتھ بہہ رہے تھے
اور ان میں باہمی بحث مباحثے اور مناظرے بھی ہوتے تھے تاہم اس دور میں ہر کوئی اپنے
آپ کو اپنے اپنے مؤقف میں قلعہ بند کر چکا تھا اور دوسروں کی بات سننے کا بھی روادار نہیں
تھا۔ اس صورتحال کو حضرت مسیح موعود نے یوں بیان فرمایا ہے :۔
افْتَرَقَتِ الْأُمَّةُ، وَتَشَاجَرَتِ الْمِلَّةُ فَمِنْهُمْ حَنُبَلِيٌّ وَشَافِعِيٌّ وَ
مَالِكِيٌّ وَحَنَفِيٌّ وَحِزْبُ الْمُتَشَيِّعِينَ - وَلَا شَكٍّ أَنَّ التَّعْلِيمَ كَانَ
وَاحِدًا وَلَكِنِ اخْتَلَفَتِ الْأَحْزَابُ بَعْدَ ذَالِكَ فَتَرَوْنَ كُلَّ حِزْبٍ بِمَا
لَدَيْهِمْ فَرِحِينَ - وَ كُلُّ فِرْقَةٍ بَنَى لِمَذْهَبِهِ قَلْعَةٌ وَلَا يُرِيدُ أَنْ يَخْرُجَ مِنْهَا
وَلَوْ وَجَدَ اَحْسَنَ مِنْهَا صُورَةً وَكَانُوا لِعَمَاسِ إِخْوَانِهِمْ مُتَحَصِنِينَ

حكم عدل کا فقہی اسلوب
فَأَرْسَلَنِي اللهُ لِأَسْتَخْلِصَ الصِّيَاصِي وَأَسْتَدْنِيَ الْقَاصِي، وَأُنْذِرَ
الْعَاصِي، وَيَرْتَفِعَ الإِخْتِلافُ وَيَكُونَ الْقُرْآنُ مَالِكَ النَّوَاصِي وَ قِبْلَةَ
الدين۔
( آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 559 ، 560)
ترجمہ: امتِ مسلمہ افتراق و انتشار کا شکار ہو گئی ہے ان میں سے بعض حنبلی ، شافعی ، مالکی ،
حنفی اور شیعہ بن گئے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ابتدا میں تعلیم تو ایک ہی تھی لیکن
بعد میں کئی گروہ بن گئے اور ہر گروہ اپنے نقطہ نظر پر خوش ہو گیا ۔
ہر فرقہ نے اپنے اپنے مذہب کو ایک قلعہ بنا رکھا ہے اور وہ اس سے باہر نکلنا نہیں
چاہتے ، خواہ دوسری طرف انہیں بہتر صورتحال ملے اور وہ اپنے بھائیوں کی بے دلیل
باتوں پر ڈٹ جاتے ہیں ۔ پس اللہ نے اس صورتحال میں مجھے بھیجا تاکہ میں ایسے قلعوں
سے انہیں باہر نکالوں اور جو دور ہو چکے ہیں انہیں نزدیک لے آؤں اور نافرمانوں کو
ہوشیار کر دوں اور اس طرح اختلاف رفع ہو جائے اور قرآن کریم ہی پیشانیوں کا مالک
اور دین کا قبلہ بن جائے ۔
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام امتِ مسلمہ کے افتراق اور انتشار اور گمراہی کے
دور میں خدا کی طرف سے مامور بن کر آئے ۔ چنانچہ آپ نے خدا کے حکم سے یہ دعوی
فرمایا کہ میں ہی وہ موعود مسیح اور مہدی ہوں جس کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے کر رکھی ہے ۔
بخاری کتاب الانبیاء کی یہ مشہور حدیث دراصل آپ کے بابرکت وجود کے بارہ میں ہی
تھی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔
وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِكَنَّ أَنْ يَنزِلَ فِيكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلًا ،
فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيَفِيضُ الْمَالُ حَتَّى لَا

يَقْبَلُهُ أَحَدٌ حَتَّى تَكُونَ السَّجْدَةُ الْوَاحِدَةُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَافِيْهَا “
(بخاری کتاب احادیث الانبياء باب نزول عیسی بن مریم حدیث نمبر 3448)
ترجمہ: اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے قریب ہے کہ ابن مریم
حكم عدل بن کر تم میں نازل ہوں ، وہ صلیب کو توڑیں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ
کو موقوف کر دیں گے اور مال اس کثرت سے ہوگا کہ اسے کوئی قبول نہیں کرے گا حتی کہ
ایک سجدہ دنیا و ما فیہا سے بہتر ہو جائے گا ۔
اسی طرح سنن ابن ماجہ کی روایت میں حَكَمًا مُقسِطًا اور اِمَامًا عَدُلا کے الفاظ
آئے ہیں یعنی منصف مزاج حکم اور عادل امام ۔
(سنن ابن ماجه كتاب الفتن باب فتنة الدجال وخروج عيسى بن مريم )
پیشگوئی کے عین مطابق آپ نے دعوی فرمایا کہ
وو
میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اور حکم ۔ آیا ہوں اور حکم ہو کر آیا ہوں ۔ ابھی بہت زمانہ
نہیں گزرا کہ مقلد غیر مقلدوں کی غلطیاں نکالتے اور وہ اُن کی غلطیاں ظاہر کرتے
اور اس طرح پر دوسرے فرقے آپس میں درندوں کی طرح لڑتے جھگڑتے تھے
ایک دوسرے کو کافر کہتے اور نجس بتاتے تھے ۔ اگر کوئی تسلی کی راہ موجود تھی تو پھر اس
قدر اختلاف اور تفرقہ ایک ہی قوم میں کیوں تھا؟ غلطیاں واقع ہو چکی تھیں اور لوگ
حقیقت کی راہ سے دور جا پڑے تھے۔ ایسے اختلاف کے وقت ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ
خود فیصلہ کرتا ۔ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور ایک حکم ان میں بھیج دیا۔
)3 ،2 الحکم 30 ستمبر 1904 ء صفحہ
امت مسلمہ کے مسلکی اور فقہی اختلافات کا فیصلہ کرنے کے لئے ضروری تھا کہ حکم
غیر جانبدار ہو۔ اگر حکم پہلے سے کسی فرقہ کی طرف منسوب ہو یا اپنے آپ کو مطیع اور مقلد
کہتا ہو تو پھر اس کا فیصلہ کون تسلیم کرتا ۔ فرمایا

حكم عدل کا فقہی اسلوب
ہم بطور حکم کے آئے ہیں کیا حکم کو یہ لازم ہے کہ کسی خاص فرقہ کا مرید
بن جاوے۔ بہتر فرقوں میں سے کس کی حدیثوں کو مانے۔حکم تو بعض احادیث
کو مردود اور متروک قرار دے گا اور بعض کو صحیح ۔“
ایک اور جگہ فرمایا
( الحکم 10 فروری 1905 صفحه ۴ )
آنے والے مسیح کا نام حکم رکھا گیا ہے۔ یہ نام خود اشارہ کرتا ہے کہ اس وقت
غلطیاں ہوں گی اور مختلف الرائے ۔۔۔۔ لوگ موجود ہوں گے۔ پھر اُسی کا فیصلہ ناطق
ہوگا۔ اگر اسے ہر قسم کی باتیں مان لینی تھیں تو اس کا نام حکم ہی کیوں رکھا گیا ؟
( الحکم 17 نومبر 1902 ءصفحہ 2)
آپ نے بتایا کہ حکم دراصل حرم کے مشابہہ ہے جس کا کام لوگوں کو اختلافات سے
بچا کر امن دینا ہے ۔ فرمایا
اللہ نے اپنے ایک بندے کو بھیجا ہے تا کہ وہ ان کے درمیان حکم بن کر فیصلہ
کر دے جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے تھے اور تا کہ وہ اسے فاتح قرار دیں اور
وہ اس کی ہر بات اچھی طرح تسلیم کر لیں اور اس کے فیصلوں پر اپنے دلوں میں
کوئی تنگی محسوس نہ کریں اور یہ وہی حکم ہے جو ( خدا کی طرف سے ) آیا ہے۔ ۔۔۔۔
اے لوگو! تم مسیح کا انتظار کرتے تھے اور اللہ نے جس طرح چاہا اُسے ظاہر کر دیا۔
پس اپنے چہروں کو اپنے رب کی طرف پھیر لو اور اپنی خواہشات کی پیروی نہ کرو۔
تم احرام کی حالت میں شکار نہیں کرتے تو اب تم اپنی متفرق آراء کی پیروی کس طرح
کر سکتے ہو جبکہ تمہارے پاس حکم موجود ہے ۔
☆
حاشیه متفرق آراء پرندوں کے مشابہہ ہیں جو ہوا میں ہوتے ہیں اور
حكم اس امن والے حرم کے مشابہہ ہے جو غلطیوں سے امن دیتا ہے جس طرح اللہ کی

مقدس سرزمین کی عزت کی خاطر حرم میں شکار منع ہے اسی طرح متفرق آراء کی پیروی ۔۔۔۔۔۔ اس
حکم کی موجودگی کی وجہ سے حرام ہے۔ وہ حکم جو معصوم ہے اور خدائے عزوجل کی
طرف سے حرم کی جگہ پر ہے۔ اب ادب کا تقاضا ہے کہ ہر بات اس کے سامنے پیش کی جائے
اور اُسی کے ہاتھوں سے ہی اب ہر چیز وصول کی جائے۔)
الهدى والتبصرة لِمَن يَرى - روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 338 ، 339۔ عربی سے ترجمہ )
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے امت مسلمہ کی ہر پہلو سے رہنمائی فرمائی اور جن
عقائد اور اعمال میں بگاڑ پیدا ہو چکا تھا ان کی اصلاح فرمائی۔ آپ کی بعثت کے وقت
امت مسلمہ مختلف فرقوں اور جماعتوں میں بٹی ہوئی تھی اور فقہی اختلافات کے لحاظ سے بھی
بہت شدت آچکی تھی اور برصغیر پاک و ہند میں حنفی اور غیر حنفی کی تقسیم واضح صورت اختیار
کر چکی تھی ۔ حنفی اپنے حنفی ہونے پر فخر کرتے تھے اور دین میں اجتہاد کے راستے کو از خود بند
کر چکے تھے اور اپنے ائمہ کی فخر یہ تقلید کرتے تھے۔ جبکہ دوسری طرف اہلحدیث فرقہ ، حنفیوں
کی سخت مخالفت کرتا تھا اور فروعی مسائل میں باہمی مباحثے ہوتے تھے۔ اہلحدیث موحد
کہلاتے تھے اور حدیث کی اہمیت اور درجے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے تھے اور بخاری
اور مسلم کو عملاً قرآن کے برابر قرار دیتے تھے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
ہر دو گروہوں کی اصلاح فرمائی اور انہیں صحیح راستہ دکھایا۔ فرمایا
” جب ہم اس امر میں غور کریں کہ کیوں ان کتابوں ( بخاری و مسلم ۔ ناقل ) کو
واجب العمل خیال کیا جاتا ہے تو ہمیں یہ وجوب ایسا ہی معلوم ہوتا ہے جیسے حنفیوں کے
نزدیک اس بات کا وجوب ہے کہ امام اعظم صاحب کے یعنی حنفی مذہب کے تمام
مجتهدات واجب العمل ہیں ! لیکن ایک دانا سوچ سکتا ہے کہ یہ وجوب شرعی نہیں بلکہ کچھ
زمانہ سے ایسے خیالات کے اثر سے اپنی طرف سے یہ وجوب گھڑا گیا ہے جس حالت
میں حنفی مذہب پر آپ لوگ یہی اعتراض کرتے ہیں کہ وہ نصوص بینہ شرعیہ کو چھوڑ

کر بے اصل اجتہادات کو محکم پکڑتے اور ناحق تقلید شخصی کی راہ اختیار کرتے ہیں تو کیا
یہی اعتراض آپ پر نہیں ہو سکتا کہ آپ بھی کیوں بے وجہ وجہ تقلید پرزور پر زور مارت مار رہے ہیں؟
حقیقی بصیرت اور معرفت کے کیوں طالب نہیں ہوتے ؟ ہمیشہ آپ لوگ بیان کرتے
تھے کہ جو حدیث صحیح ثابت ہے اس پر عمل کرنا چاہئے اور جو غیر صحیح ہو اس کو چھوڑ دینا
چاہئے ۔ اب کیوں آپ مقلدین کے رنگ پر تمام احادیث کو بلا شرط صحیح خیال کر بیٹھے
ہیں؟ اس پر آپ کے پاس شرعی ثبوت کیا ہے؟“
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 21،20)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مامور زمانہ کی حیثیت سے ایک نیا فقہی اسلوب دیا
جو فقہ احمدیہ کی بنیاد بنا۔ آپ کے فقہی اسلوب کے بنیادی خد وخال ، آپ کی تحریرات
اور ملفوظات میں ہمیں ملتے ہیں ۔ آپ نے اصول اور مسائل فقہ میں ہر پہلو سے ہماری
رہنمائی فرمائی اور میزان اور اعتدال کا راستہ دکھایا اور صراط مستقیم پر ہمیں قائم فرمایا ۔ آپ
کے فقہی اسلوب کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں۔
1 - قرآن كريم هى اصل ميزان معیار اور محک هے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں شریعت کی اصل بنیاد پر نئے سرے سے قائم فرمایا
اور خدا کی اس رسی کو مضبوطی سے پکڑنے کی ہدایت کی جسے لوگ چھوڑ چکے تھے ۔ چنانچہ آپ
نے باہمی اختلافات کو دور کرنے کے لئے یہ رہنمائی فرمائی کہ قرآن کریم ہی میزان ، معیار
اور محک ہے۔ فرمایا :
کتاب وسنت کے حجج شرعیہ ہونے میں میرا یہ مذہب ہے کہ کتاب اللہ
مقدم اور امام ہے۔ جس امر میں احادیث نبویہ کے معانی جو کئے جاتے ہیں کتاب اللہ کے
مخالف واقع نہ ہوں تو وہ معانی بطور حجت شرعیہ کے قبول کئے جائیں گے لیکن جو معانی

و
حرف آغاز
حکم عدل کا فقہی اسلوب
نصوص بینہ قرآنیہ سے مخالف واقع ہوں گے ان معنوں کو ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
بلکہ جہاں تک ہمارے لئے ممکن ہوگا ہم اس حدیث کے ایسے معانی کریں گے
جو کتاب اللہ کی نص بین سے موافق و مطابق ہوں اور اگر ہم کوئی ایسی حدیث پائیں
گے جو مخالف نص قرآن کریم ہوگی اور کسی صورت سے ہم اس کی تاویل کرنے پر قادر
نہیں ہو سکیں گے تو ایسی حدیث کو ہم موضوع قرار دیں گے“
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 11، 12)
2 سنت اور تعامل کی حجیت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حدیث کی صحت کو پرکھنے کے لئے قرآن کریم کو معیار
قرار دیا اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی سے اس موضوع پر آپ کا ایک مباحثہ ہوا جو
الحق مباحثہ لدھیانہ کے نام سے روحانی خزائن جلد 4 میں موجود ہے ۔ آر ہے۔ آپ نے حدیث
کے صحیح مقام کو واضح کیا اور بتایا کہ سنت اور حدیث میں فرق ہے۔ سنت الگ چیز ہے
اور حدیث الگ چیز ۔ سنت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فعلی روش کا نام ہے جو تعامل کے
رنگ میں امتِ مسلمہ میں مسلسل جاری رہی ہے اس لئے ہم اسے نہایت اہمیت دیتے ہیں
اور اس کے بارہ میں یہ معیار قرار نہیں دیتے کہ اسے قرآن کریم پر پرکھا جائے ۔ ہاں حدیث
کو قرآن کریم پر پر کھنے کی ضرورت ہے ۔ ت ہے۔
سنت اور حدیث کا فرق واضح کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں :۔
ہم حدیث اور سنت کو ایک چیز قرار نہیں دیتے جیسا کہ رسمی محدثین کا طریق
ہے بلکہ حدیث الگ چیز ہے اور سنت الگ چیز ہے۔ سنت سے مراد ہماری صرف
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فعلی روش ہے جو اپنے اندر تو اتر رکھتی ہے اور ابتداء
سے قرآن شریف کے ساتھ ہی ظاہر ہوئی اور ہمیشہ ساتھ ہی رہے گی ۔ یا بہ تبدیل

حكم عدل کا فقہی اسلوب
الفاظ یوں کہہ سکتے ہیں کہ قرآن شریف خدا کا قول ہے اور سنت رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا فعل ۔
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 209 ،210)
نیز فرمایا
ان لوگوں کو یہ غلطی لگی ہوئی ہے کہ سنت اور حدیث کو ایک ہی قرار دیتے ہیں
حالانکہ یہ دونوں الگ ہیں اور اگر حدیث جو آپ کے بعد ڈیڑھ سو دو سو برس بعد لکھی
گئی نہ بھی ہوتی تب بھی سنت مفقود نہیں ہو سکتی تھی کیونکہ یہ سلسلہ تو جب سے قرآن
نازل ہونا شروع ہوا ساتھ ساتھ چلا آتا ہے اور حدیث وہ اقوال ہیں جو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلے اور پھر آپ کے بعد دوسری صدی میں لکھے
گئے ۔“
)2 الحکم 17 نومبر 1902ء صفحہ(
حضرت مسیح موعود نے حدیث کے مقابلے میں سنت اور تعامل کو بڑی اہمیت دی اور
فرمایا :۔
وو
یہ ایک دھوکہ ہے کہ ایسا خیال کر لیا جائے کہ احادیث کے ذریعہ سے صوم و صلوٰۃ
وغیرہ کی تفاصیل معلوم ہوئی ہیں بلکہ وہ سلسلہ تعامل کی وجہ سے معلوم ہوتی چلی آئی
ہیں اور در حقیقت اس سلسلہ کو فن حدیث سے کچھ تعلق نہیں وہ تو طبعی طور پر ہر ایک
مذہب کو لازم ہوتا ہے ۔“
الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 26)
آپ نے سنت اور تعامل کے باہمی تعلق کو واضح کر کے دکھایا اور سنت کی زیادہ اہمیت کی
وجہ بتائی کہ اُسے سلسلہ تعامل نے حجت قوی بنا دیا ہے۔ فرمایا
احادیث کے دو حصہ ہیں ایک وہ حصہ جو سلسلہ تعامل کی پناہ میں کامل

طور پر آگیا ہے یعنی وہ حدیثیں جن کو تعامل کے محکم اور قوی اور لا ریب سلسلہ نے
قوت دی ہے اور مرتبہ یقین تک پہنچا دیا ہے جس میں تمام ضروریات دین اور
عبادات اور عقود اور معاملات اور احکام شرع متین داخل ہیں ۔“
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 35)
3 انسانی اجتهاد پر حدیث فضیلت رکھتی ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک طرف قرآن کریم کو حدیثوں کے پرکھنے کے لئے
معیار قرار دیا اور سنت اور تعامل کو حدیث پر فوقیت دی اور اسے قطعی اور یقینی درجہ دیا۔ دوسری
طرف محدثین کے خود ساختہ معیار کے مطابق ضعیف قراردی جانے والی احادیث کو بھی
انسان کے اجتہاد اور فقہ پر ترجیح دی کیونکہ بہر حال وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
منسوب ہوتی ہیں اس حوالے سے آپ نے اپنی جماعت کو مندرجہ ذیل نصیحت فرمائی ۔
فرمایا :
وو
ہماری جماعت کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ اگر کوئی حدیث معارض اور مخالف
قرآن اور سنت نہ ہو تو خواہ کیسے ہی ادنیٰ درجہ کی حدیث ہو اُس پر وہ عمل کریں
اور انسان کی بنائی ہوئی فقہ پر اس کو ترجیح دیں ۔“
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ (212)
4۔ شریعت کی اصل روح کا احیاء
حضرت مسیح موعود کو خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا:
وو
يُحْيِ الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَةَ
ترجمہ: وہ دین کو زندہ کرے گا اور شریعت کو قائم کرے گا۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 79)

اس الہام میں یہ پیغام دیا گیا کہ آپ کے ذریعے دین کا احیاء ہوگا اور شریعت کو اصل
شکل میں قائم کیا جائے گا۔ چنانچہ آپ نے شریعت کے منافی تمام باتوں کی مناہی فرمائی اور
انہیں بدعات قرار دے کر اپنی جماعت کو ان سے بچنے کی نصیحت کی ۔ فرمایا
کتاب اللہ کے برخلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب بدعت ہے اور سب بدعت
فی النار ہے۔ اسلام اس بات کا نام ہے کہ بجز اس قانون کے جو مقر ر ہے ادھر اُدھر
بالکل نہ جاوے۔ کسی کا کیا حق ہے کہ بار بار ایک شریعت بناوے ۔۔۔۔
ہمارا اصول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کتاب قرآن کے سوا
اور طریق سنت کے سوا نہیں ۔
)59( البدر 13 مارچ 1903ء صفحہ(
اسی طرح ایک اور جگہ فرمایا
د پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال خیر کی راہ چھوڑ کر اپنے طریقے ایجاد کرنا اور
قرآن شریف کی بجائے اور وظائف اور کافیاں پڑھنا یا اعمال صالحہ کی بجائے قسم قسم
کے ذکر اذکار نکال لینا یہ لذت روح کے لئے نہیں ہے بلکہ لذت نفس کے لئے ہے۔“
الحکم 31 جولائی 1902 ء صفحہ 8)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کو ہر طرح کی بدعات سے منع کرتے
ہوئے اصل سنت کو اختیار کرنے کی نصیحت فرمائی ۔ چنانچہ آپ نے قل خوانی ، فاتحہ خوانی ،
چہلم ، مولود خوانی، تصور شیخ ، اسقاط ، ختم ، دسویں محترم کی رسوم سمیت سب بد رسوم سے اپنی
جماعت کو بچنے کی نصیحت فرمائی اور خدا اور رسول کی محبت کو دل میں پیدا کرنے کی طرف
توجہ دلائی اور صرف ظاہری مسائل پر ہی ضرورت سے زیادہ توجہ دینے کے انداز کو
نا پسند فرمایا ۔ آپ نے فرمایا کہ خدا نے مجھے ایمان دلوں میں قائم کرنے کے لئے لئے ۔ بھیجا ہے۔

صرف ظاہری مسائل پر ہی عمل کرنا اور حقیقت کو نہ سمجھنا یہ بڑی غلطی ہے۔ مجھے خدا نے مجدد
بنا کر بھیجا ہے جو وقت کی ضرورت کے مطابق رہنمائی کرتا ہے۔ فرمایا
وو
مجدد جو آیا کرتا ہے وہ ضرورت وقت کے لحاظ سے آیا کرتا ہے نہ استنجے اور
وضو کے مسائل بتلانے ۔“
اسی طرح آپ نے اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرمایا
دو
)4( الحلم 19 مئی 1899 ء صفحہ(
یہ عاجز شریعت اور طریقت دونوں میں مجد رہے ۔ تجدید کے یہ معنے نہیں ہیں
که کم یا زیادہ کیا جاوے۔ اس کا نام تو نسخ ہے بلکہ تجدید کے یہ معنے ہیں کہ جو عقائد
حقہ میں فتور آگیا ہے اور طرح طرح کے زوائد اُن کے ساتھ لگ گئے ہیں یا جو اعمال
صالحہ کے ادا کرنے میں سُستی وقوع میں آگئی ہے یا جو وصول اور سلوک الی اللہ کے
طرق اور قواعد محفوظ نہیں رہے اُن کو مجددا تا کید ابالاصل بیان کیا جائے ۔“
)3( الحکم 24 جون 1900 ء صفحہ(
5- قياسات مسلّمه مجتهدين واجب العمل ھیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حکم عدل کی حیثیت سے باہمی تنازعات کا فیصلہ
فرمایا اور جن امور میں امتِ مسلمہ میں اختلاف پایا جاتا تھا اور باہمی بحث مباحثے بھی ہوتے
تھے اُن میں آپ نے صحیح اور معتدل راستہ دکھایا۔ اس کے علاوہ مسلّمہ اور متداول فقہی
مسائل میں امتِ مسلمہ کے اجتہاد کو بھی بڑی اہمیت دی۔ خاص طور پر ایسے مسائل کو جو مطہر
بزرگان امت کے اجتہاد پر مبنی ہیں اور امت مسلمہ ان پر صدیوں سے عمل کر رہی ہے۔ فرمایا
میں تمام مسلمانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھے کسی ایک حکم میں بھی دوسرے
مسلمانوں سے علیحدگی نہیں جس طرح سارے اہل اسلام احکام بینه قرآن کریم و
وو

احادیث صحیحہ و قیاسات مسلمہ مجتہدین کو واجب العمل جانتے ہیں اسی طرح میں بھی
جانتا ہوں ۔“
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 82)
6۔ بزرگان سلف کا احترام
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حکم عدل کی حیثیت سے بہت سے اختلافی مسائل
میں اپنا فیصلہ دیا اور اپنا وزن کسی خاص موقف کے حق میں ڈالا تو اس پر بعض لوگوں نے ایسے
سوال کئے جن سے بعض مسلّمہ بزرگان دین پر اعتراض ہوتا تھا۔ ایسی صورت حال میں
آپ نے زیادہ تفصیل میں جانے سے منع فرمایا ۔ مثلاً
ذکر آیا کہ بعض بزرگ راگ سنتے ہیں آیا یہ جائز ہے؟ فرمایا
وو
اس طرح بزرگان دین پر بدظنی کرنا اچھا نہیں ، حسن ظن سے کام لینا چاہئے ۔
حدیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اشعار سنے تھے ۔“
البدر 17 نومبر 1905 ء صفحہ 6)
اسی طرح ایک مرتبہ کسی نے نقش بندی صوفیاء کے بعض خاص طریقوں کے حوالے سے
سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ ہم ایسے طریقوں کی ضرورت خیال نہیں کرتے ۔ اس پر
اس نے کہا کہ اگر یہ امور خلاف شرع ہیں تو بڑے بڑے مسلّمہ اور مشاہیر جن میں
حضرت احمد سر ہندی رحمۃ اللہ علیہ جیسے اولیاء بھی ہیں جنہوں نے مجددالف ثانی ہونے کا
دعوی بھی کیا ہے ۔ یہ سب لوگ بدعت کے مرتکب ہوئے اور لوگوں کو ایسے امور کی ترغیب و
تعلیم دینے والے ہوئے ۔ اس پر حضور نے فرمایا
اسلام پر ایک ایسا زمانہ بھی آیا ہے کہ فتوحات کے بڑھ جانے اور دنیاوی
دولت اور سامان تعیش کی فراوانی سے لوگوں کے دلوں سے خدا کے نام کی گرمی
سرد پڑتی جا رہی تھی ۔ اس وقت اگر ان بزرگوں نے بعض ایسے اعمال اختیار

آج 10 میں سے 10 باقی