حرف آغاز حَکَم عَدل کا فقہی اسلوب

فقہ المسیح, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حكم عدل کا فقہی اسلوب
کئے ہوں جو اُن کے خیال میں اس وقت اس روحانی وبائی مرض میں مفید تھے تو
وہ ایک وقتی ضرورت تھی اور بوجہ ان کی نیک نیتی کے اس کو خدا کے حوالے کر دینا
مناسب ہے۔“
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 69 ، 70 )
بزرگان سلف کے بعض معتقدات سے اختلاف کے باوجود آپ نے اُن کی عزت اور
قبولیت کو بہت اہمیت دی اور اُن کے عالی مقام کا بھی تذکرہ کیا۔ خاص طور پر یہ شرف
حضرت امام ابو حنیفہ کو حاصل ہوا جن پرگزشتہ بارہ تیرہ سو سال سے اُن کے مخالف علماء
اہل الرائے ہونے کا الزام لگاتے تھے اور اہل حدیث تو بار بار اس بات کو پیش کرتے تھے کہ
امام صاحب نے قیاس سے کام لے کر گویا شریعت میں دخل دیا ہے ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ میں ایک ایسے ہی موقعہ پر حضرت مسیح موعود نے مولوی محمد حسین
بٹالوی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا
اے حضرت مولوی صاحب آپ ناراض نہ ہوں آپ صاحبوں کو امام بزرگ
ابو حنیفہ سے اگر ایک ذرہ بھی حسن ظن ہوتا تو آپ اس قدر شبکی اور استخفاف کے الفاظ
استعمال نہ کرتے آپ کو امام صاحب کی شان معلوم نہیں وہ ایک بحر اعظم تھا اور
دوسرے سب اس کی شاخیں ہیں اسکا نام اہل الرائے رکھنا ایک بھاری خیانت ہے!
امام بزرگ حضرت ابو حنیفہ کو علاوہ کمالات علم آثار نبویہ کے استخراج مسائل قرآن
میں ید طولی تھا خدا تعالیٰ حضرت مجدد الف ثانی پر رحمت کرے انہوں نے مکتوب صفحہ
۳۰۷ میں فرمایا ہے کہ امام اعظم صاحب کی آنیوالے مسیح کے ساتھ استخراج مسائل
قرآن میں ایک روحانی مناسبت ہے۔“
الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 101 )
حضرت امام ابو حنیفہ کو استخراج مسائل قرآن میں خاص دسترس تھی اس وجہ سے آپ

بعض احادیث کی تاویل کرتے تھے یا انہیں چھوڑ دیتے تھے ۔اس پر آپ کے مخالفین کی
طرف سے اعتراض کیا جاتا تھا۔ حقیقت میں آپ کے فتاوی قرآن وحدیث کے منافی نہیں
تھے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔
امام صاحب موصوف اپنی قوت اجتہادی اور اپنے علم اور درایت اور فہم و
فراست میں ائمہ ثلاثہ باقیہ سے افضل واعلیٰ تھے اور اُن کی خداداد قوت فیصلہ ایسی
بڑھی ہوئی تھی کہ وہ ثبوت عدم ثبوت میں بخوبی فرق کرنا جانتے تھے اور ان کی قوت
مدرکہ کو قرآن شریف کے سمجھنے میں ایک خاص دستگاہ تھی اور اُن کی فطرت کو کلام الہی
سے ایک خاص مناسبت تھی اور عرفان کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ چکے تھے۔ اسی وجہ سے
اجتہاد و استنباط میں اُن کے لئے وہ درجہ علیا مسلم تھا جس تک پہنچنے سے دوسرے
سب لوگ قاصر تھے۔ سبحان اللہ اس زیرک اور ربانی امام نے کیسی ایک آیت کے
ایک اشارہ کی عزت اعلیٰ وارفع سمجھ کر بہت سی حدیثوں کو جو اس کے مخالف تھیں
رڈی کی طرح سمجھ کر چھوڑ دیا اور جہلا کے طعن کا کچھ اندیشہ نہ کیا ۔“
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 385)
7 احکام شریعت پر حکمت ھیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑے زور کے ساتھ ان مفاسد کو دور کر دیا جو اس
زمانے میں اسلام کے مخالفین کی طرف سے پھیلائے جا رہے تھے اور اسلام کی تعلیم پر طرح
طرح کے اعتراضات کئے جارہے تھے۔ آپ نے اسلام کی مدافعت کا حق ادا کر دیا ۔ آپ
کی معرکۃ الآراء کتاب کا تعارف تو اس کے نام سے ظاہر ہے۔
الْبَرَاهِينُ الْأَحْمَدِيَّةُ عَلَى حَقِيَّةِ كِتَابِ اللَّهِ الْقُرْآنِ وَالنَّبُوَّةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ

یعنی کتاب اللہ کی سچائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر احمدی دلائل اور براہین۔
اس کتاب میں آپ نے اسلام کی پاکیزہ تعلیم کے سچے اور برحق ہونے کے ناقابل تردید
شواہد پیش فرمائے اور یہ ثابت فرمایا کہ اسلام کی تعلیم عین فطرتی تعلیم ہے اس کے تمام مسائل
انسان کی بھلائی اور انسانی فطرت اور زندگی کے عین مطابق ہیں گویا تمام احکام حق محض
ہیں ۔ آپ نے فرمایا
آج روئے زمین پر سب الہامی کتابوں میں سے ایک فرقان مجید ہی ہے کہ
جس کا کلام الہی ہونا دلائل قطعیہ سے ثابت ہے۔ جس کے اصول نجات کے ، بالکل
راستی اور وضع فطرتی پر مبنی ہیں ۔ جس کے عقائد ایسے کامل اور مستحکم ہیں جو براہین قویہ
ان کی صداقت پر شاہد ناطق ہیں جس کے احکام حق محض پر قائم ہیں جس کی تعلیمات
ہر یک طرح کی آمیزش شرک اور بدعت اور مخلوق پرستی سے بکلی پاک ہیں جس میں
توحید اور تعظیم الہی اور کمالات حضرت عزت کے ظاہر کرنے کے لئے انتہا کا جوش ہے
جس میں یہ خوبی ہے کہ سراسر وحدانیت جناب الہی سے بھرا ہوا ہے اور کسی طرح کا
دھبہ نقصان اور عیب اور نالائق صفات کا ذات پاک حضرت باری تعالیٰ پر نہیں لگاتا
اور کسی اعتقاد کو زبر دستی تسلیم کرانا نہیں چاہتا بلکہ جو تعلیم دیتا ہے اس کی صداقت کی
وجوہات پہلے دکھلا لیتا ہے اور ہر ایک مطلب اور مدعا کو حجج اور براہین سے ثابت
کرتا ہے۔ اور ہر یک اصول کی حقیت پر دلائل واضح بیان کر کے مرتبہ یقین کامل اور
معرفت نام تک پہنچاتا ہے۔ اور جو جو خرابیاں اور ناپاکیاں اور خلل اور فسادلوگوں کے
عقائد اور اعمال اور اقوال اور افعال میں پڑے ہوئے ہیں، ان تمام مفاسد کو روشن
براہین سے دور کرتا ہے اور وہ تمام آداب سکھاتا ہے کہ جن کا جاننا انسان کو انسان بننے
کے لئے نہایت ضروری ہے اور ہر یک فساد کی اسی زور سے مدافعت کرتا ہے کہ جس

زور سے وہ آج کل پھیلا ہوا ہے۔ اس کی تعلیم نہایت مستقیم اور قوی اور سلیم م ہے گویا
احکام قدرتی کا ایک آئینہ ہے اور قانون فطرت کی ایک عکسی تصویر ہے اور بینائی دلی
اور بصیرت قلبی کے لئے ایک آفتاب چشم افروز ہے۔“
براهین احمدیہ ہر چہار خصص روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 81 ، 82)
اپنے موقف کے حق میں آپ نے زور دار دلائل بیان فرمائے ۔ تعدّ دازدواج ہو یا
ورثہ کی تعلیم جہاں عورتوں کے لئے نصف حصہ جائیداد میں مقرر ہے سب کے عقلی جواب
دیئے ۔ متعہ کا اعتراض ہو یا متبنی بنانے کا مسئلہ ہر ایک بات کی حقیقت کھول کر رکھ دی ۔
نیوگ پر آپ کی طرف سے اُٹھائے جانے والے اعتراضات ہوں یا اُن کے جواب میں
حلالہ کے مسئلہ کی آڑ لے کر دشمنوں کا جوابی اعتراض ہو ہر مسئلہ کو نکھار کر رکھ دیا۔
آپ نے ارکانِ نماز کی حکمتیں بیان فرمائیں اور وضو اور نماز کے باطنی فوائد کے علاوہ
ظاہری طبی فوائد بھی بیان فرمائے ۔ اوقات نماز کی فلاسفی بیان فرمائی اور ثابت فرمایا کہ نماز
کے متفرق اوقات زندگی کے حقائق اور حالات کے مطابق ہیں۔ بچے کے کان میں اذان
ینے کا مسئلہ ہو یا نماز با جماعت میں اہری مضمر فوائد ہوں اور حج کی حکمتیں سب مسائل کو
عقلی دلائل سے پیش فرمایا۔
آپ نے اپنی تحریرات اور تقاریر میں منقولی اور معقولی ہر دو طرح کے دلائل پیش فرماتے
ہوئے اعتراضات کے جواب دیئے ۔ اور ایسے معترضین کو جو منقولی دلائل کو کوئی اہمیت نہیں
دیتے تھے عقلی دلائل سے قائل کرنے کی کوشش کی ۔ فرمایا
وو
یہ بات احلی بدیہات ہے جو سر گشتہ عقل کو عقل ہی سے تسلی ہو سکتی ہے اور جو
عقل کا رہنزدہ ہے وہ عقل ہی کے ذریعہ سے راہ پر آ سکتا ہے۔“
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 67)
پردہ کے مسئلہ کو معقول اور فطرت کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے آپؐ نے انسانی کو
ضرورتوں کی مثال پیش فرمائی۔ فرمایا :

جیسے بہت سے تجارب کے بعد طلاق کا قانون پاس ہو گیا ہے اسی طرح کسی
دن دیکھ لو گے کہ تنگ آکر اسلامی پردہ کے مشابہ یورپ میں بھی کوئی قانون شائع
ہوگا ۔ ورنہ انجام یہ ہوگا کہ چارپایوں کی طرح عورتیں اور مرد ہو جائیں گے اور
مشکل ہوگا کہ یہ شناخت کیا جائے کہ فلاں شخص کس کا بیٹا ہے۔“
(نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 434)
8۔ آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کی عزت و تکریم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شریعت کی بعض ایسی رخصتوں اور سہولتوں پر عمل
فرمایا جنہیں خدا نے جائز قرار دیا ہے لیکن لوگوں نے از خود ایسی باتوں پر عمل چھوڑ دیا تھا۔ مثلاً
نمازوں کا جمع کرنا انسانوں کی سہولت کے پیش نظر جائز رکھا گیا ہے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو علاوہ سفروں اور موسمی خرابیوں کے خالص دینی ضروریات کے لئے بھی نمازیں جمع
کرنی پڑیں اور بعض اوقات کئی مہینے تک نمازیں جمع ہوتی رہیں ۔ بعض معترضین نے اس پر
اعتراض کیا تو آپ نے بڑی نرمی اور محبت سے اس بات کو سم بات کو سمجھایا کہ میں شریعت کے حکم کے
مطابق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم پیشگوئی کو پورا کرنے کی خاطر نمازیں جمع کرتا ہوں
اور نماز موقوتہ کے مسئلہ کو خدانخواستہ استخفاف کی نظر سے نہیں دیکھتا۔ فرمایا:
اس وقت جو ہم نمازیں جمع کرتے ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی
تفہیم ، القاء اور الہام کے بدوں نہیں کرتا بعض امور ایسے ہوتے ہیں کہ میں ظاہر
نہیں کرتا مگر اکثر ظاہر ہوتے ہیں ۔ جہاں تک خدا نے مجھ پر اس جمع بین الصلاتین
کے متعلق ظاہر کیا ہے وہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے
تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کی عظیم الشان پیشگوئی کی تھی جو اب پوری ہو رہی ہے۔“
( الحکم 24 نومبر 1902 ، صفحہ 1)

ایک اور موقعہ پر فرمایا
” دیکھو ہم بھی رخصتوں پر عمل کرتے ہیں۔ نمازوں کو جمع کرتے ہوئے کوئی دو
ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں ۔ یہ سبب بیماری کے اور تفسیر سورہ فاتحہ کے لکھنے میں بہت به
مصروفیت کے ایسا ہو رہا ہے اور ان نمازوں کے جمع کرنے میں تُجْمَعُ لَهُ
الصلوة کی حدیث بھی پوری ہو رہی ہے کہ مسیح کی خاطر نمازیں جمع کی جائیں گی ۔
اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود نماز کے وقت پیش امام نہ ہوگا ،
بلکہ کوئی اور ہو گا اور وہ پیش امام مسیح کی خاطر نمازیں جمع کرائے گا۔ سو اب ایسا ہی
ہوتا ہے جس دن ہم زیادہ بیماری کی وجہ سے بالکل نہیں آسکتے ۔ اس دن نمازیں جمع
نہیں ہوتیں اور اس حدیث کے الفاظ سے یہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے پیار کے طریق سے یہ فرمایا ہے کہ اُس کی خاطر ایسا ہوگا ۔
چاہیے کہ ہم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کی عزت و تحریم کریں اور ان سے
بے پرواہ نہ ہوویں ورنہ یہ ایک گناہ کبیرہ ہوگا کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئیوں کو خفت کی نگاہ سے دیکھیں ۔ خدا تعالیٰ نے ایسے ہی اسباب پیدا کر دیئے
کہ اتنے عرصے سے نمازیں جمع ہو رہی ہیں ورنہ ایک دو دن کے لئے یہ بات ہوتی
تو کوئی نشان نہ ہوتا ۔ ہم حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لفظ لفظ اور حرف
۔
حرف کی تعظیم کرتے ہیں ۔
)14 ،13 الحكم 17 فروری 1901 صفحہ(
9۔ شریعت کی رخصتوں پر بھی عمل ضروری هے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی شریعت کی حقیقت کو ہمیشہ پیش
نظر رکھا اور احکام کی غرض وغایت پر زور دیا ۔ خدا تعالیٰ نے انسان کو شریعت کے احکام

دے کر تنگی اور تکلیف میں نہیں ڈالا بلکہ بعض جگہ رخصتیں اور رعایتیں بھی دی ہیں لیکن لوگ
عموما تنگی والے راستے کو اختیار کرتے ہیں ۔ آپ نے اپنی جماعت کو سمجھایا کہ خدا کی طرف
سے دی گئی رخصتیں بھی اس کے احکام کی طرح اہم ہیں اور ان پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔
ایک ایسے ہی موقع پر جبکہ ایک مہمان کی مہمان نوازی کے بارہ میں آپ نے ہدایت
فرمائی اور اس سے آپ نے پوچھا کہ آپ مسافر ہیں آپ نے روزہ تو نہیں رکھا ہوگا ۔ اس
نے کہا کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا
اصل بات یہ ہے کہ قرآن شریف کی رخصتوں پر عمل کرنا بھی تقویٰ ہے ۔ خدا
تعالیٰ نے مسافر اور بیمار کو دوسرے وقت رکھنے کی اجازت اور رخصت دی ہے اس
لئے اس حکم پر بھی تو عمل رکھنا چاہئے ۔ میں نے پڑھا ہے کہ اکثر ا کا بر اس ط طرف گئے
ہیں کہ اگر کوئی حالتِ سفر یا بیماری میں روزہ رکھتا ہے تو یہ معصیت ہے کیونکہ غرض تو
اللہ تعالیٰ کی رضا ہے نہ اپنی مرضی اور اللہ تعالیٰ کی رضا فرمانبرداری میں ہے جو حکم وہ
دے اس کی اطاعت کی جاوے اور اپنی طرف سے اس پر حاشیہ نہ چڑھایا جاوے۔“
)14( الحکم 31 جنوری 1907 ، صفحہ
خدا تعالیٰ کی رخصتوں پر عمل کرنے کے ضمن میں آپ نے شریعت کے اس نقطہ کی طرف
بھی توجہ دلائی کہ اللہ تعالیٰ نے دین میں کوئی حرج اور تنگی نہیں رکھی ۔ فرمایا
شریعت کی بناء نرمی پر ہے تختی پر نہیں ہے ۔“
)20( الحکم 10 اگست 1903 ء صفحہ(
10 - شعائر الله کا احترام اور دینی غیرت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فتاوی میں ہمیں یہ خصوصی انداز نظر آتا ہے کہ آپ مسائل
کی صرف ظاہری صورتوں پر ہی نظر نہیں رکھتے تھے بلکہ تحدیث نعمت اور اظہارِ شکرگزاری کا

جذبہ ہمیشہ پیش نظر رہتا تھا۔ اسی وجہ سے بعض دفعہ آپ نے اپنی پیشگوئیوں کے پورا ہونے
پر شکر گزاری کے اظہار کے طور پر پر تکلف دعوت بھی کی ۔
حضور علیہ السلام اپنے بچوں کو بھی شعائر اللہ میں سے سمجھتے تھے۔ اسی حوالے سے یہ
واقعہ قابلِ ذکر ہے کہ جون 1897 ء میں آپ نے اپنے صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر الدین
رض
محمود احمد صاحب کی آمین کی تقریب منعقد کی جس میں آپ نے اپنے احباب کو پر تکلف
دعوت دی اور اس موقعہ پر آپ نے ایک نظم لکھی
حمدوثناء اسی کو جو ذات جاودانی
یہ نظم آمین کی تقریب میں پڑھ کر سنائی گئی اندر زنانہ میں خواتین پڑھتی تھیں اور باہر مرد
اور بچے پڑھتے تھے۔
) تاریخ احمدیت جلد 1 صفحہ 612،611)
رض
اس کے بعد دسمبر 1901ء 190ء میں حضور نے اپنے بچوں صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ،
صاحبزادہ مرزا شریف احمد اور صاحبزادی نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی تقریب آمین منعقد
کی ۔ اس موقعہ پر حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے حضرت مسیح موعود کی خدمت اقدس
میں تحریر کیا کہ
حضور کے ہاں جو بشیر، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین ہوئی ہے اس میں جو
تکلفات ہوئے ہیں وہ گو خاص صورت رکھتے ہیں کیونکہ مخدوم زادگان پیشگوئیوں
کے ذریعے پیدا ہوئے۔ ان کے ایسے مواقع پر جو اظہار خوشی کی جائے وہ کم ہے مگر
ہم لوگوں کے لئے کیونکہ حضور بروز محمد ہیں اس لئے ہمارے لئے سنت ہو جائیں
گے ۔ اس پر سیر میں کچھ فرمایا جائے ۔“
اس پر حضرت اقدس نے سیر کرتے ہوئے تقریر فرمائی کہ
وو
الاعمال بالنیات ایک مسلمہ مسئلہ اور صحیح ترین حدیث ہے ۔ اگر کوئی ریاء

سے اظہار علی الخلق اور تفوق علی الخلق کی غرض سے کھانا وغیرہ کھلاتا ہے تو ایسا کھانا
وغیرہ حرام ہے یا معاوضہ کی غرض سے جیسے بھاجی وغیرہ ۔ مگر اگر کوئی تشکر اور اللہ کی
رضا جوئی کی نیت سے خرچ کرتا ہے بلا ریا و معاوضہ تو اس میں حرج نہیں ۔“
اصحاب احمد جلد 2 صفحہ 551 ۔ سیرت حضرت نواب محمد علی خان صاحب ۔ نیا ایڈیشن )
اسی طرح ایک موقع پر آپ نے فرمایا
میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کے لا انتہاء فضل اور انعام ہیں ۔ ان
کی تحدیث مجھ پر فرض ہے پس میں جب کوئی کام کرتا ہوں تو میری غرض اور نیت
اللہ تعالیٰ کے جلال کا اظہار ہوتی ہے ۔ ایسا ہی اس آمین کی تقریب پر بھی ہوا ہے۔
یہ لڑکے چونکہ اللہ تعالیٰ کا ایک نشان ہیں اور ہر ایک ان میں سے خدا تعالیٰ کی
پیشگوئیوں کا زندہ نمونہ ہیں اس لئے میں اللہ تعالیٰ کے ان نشانوں کی قدر کرنی فرض
سمجھتا ہوں ۔
الحکم 10 اپریل 1903 ، صفحہ 2)
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام دینی غیرت اور حمیت کے جذبہ کو پیش نظر رکھتے تھے۔
چنانچہ آپ نے اسی جذبہ کے پیش نظر اسلام کی طرف سے مدافعت کا خوب حق ادا کیا۔ جب
دشمنان اسلام، اسلام پر حملہ آور ہو رہے تھے آپ نے تحریری اور تقریری ہر دو ذریعوں سے اسلام
پر ہونے والے اعتراضات کے جواب دیئے اور بعض مواقع پر آپ کے ہندوؤں اور عیسائیوں
کے ساتھ مباحثات بھی ہوئے۔ ایک ایسے ہی موقع پر جب آپ کا پادری عبداللہ آ آتھم کے ساتھ
مباحثہ ہوا تو وہ گرمی کا موسم تھا۔ حضرت میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی کی روایت ہے کہ
پانی کی ضرورت پڑتی تھی لیکن پانی اپنے ساتھ لے جایا جاتا تھا۔ عیسائیوں
کے چاہ ( کنوئیں ) کا پانی نہیں لیا جاتا تھا کیونکہ عیسائی قوم حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کرنے والی ہے لہٰذا اِن کے چاہ کا پانی پینا
وو

حضور پسند نہ فرماتے تھے ۔“
حکم عدل کا فقہی اسلوب
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 198)
عام طور پر عیسائیوں ، ہندوؤں اور دیگر اقوام کے ساتھ معاشرت کے لحاظ سے تعلقات
رکھے جاتے تھے لیکن جہاں دینی غیرت کا معاملہ آتا تھا وہاں اس حد تک ان سے قطع تعلق کیا
جاتا تھا جب تک کہ وہ اپنے طریق عمل کو نہ بدل لیں ۔ ایک ایسے ہی موقعہ پر حضور سے
دریافت کیا گیا کہ عیسائیوں کے ساتھ کھانا اور معانقہ کرنا جائز ہے؟ حضور نے فرمایا :
” میرے نزدیک ہرگز جائز نہیں یہ غیرت ایمانی کے خلاف ہے کہ وہ لوگ
ہمارے نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور ہم اُن سے معانقہ کریں۔ قرآن شریف
ایسی مجلسوں میں بیٹھنے سے بھی منع فرماتا ہے جہاں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ
علیہ وسلم کی باتوں پر ہنسی اُڑائی جاتی ہے اور پھر یہ لوگ خنز بر خور ہیں ۔ ان کے ساتھ
وو
کھانا کھانا کیسے جائز ہو سکتا ہے؟
)10( ام 17 راگست 1902 ء صفحہ
11۔ خشک مسائل سے اجتناب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کو اسلام کی سچی اور حقیقی تعلیم پر عمل کرنے
کی ہدایت دی۔ عام طور پر لوگ جزوی ، فروعی اور خشک مسائل پر زیادہ توجہ دیتے تھے اور
حقیقت سے دور جاپڑتے تھے ۔ حضور نے ایسے بعض پیش آمدہ مسائل میں غیر حقیقی باتوں کو
زیادہ اہمیت نہیں دی ۔ روایتی کتب فقہ میں چونکہ ایسے مسائل موجود تھے جنہیں پڑھ کر بعض
لوگ سمجھتے تھے کہ ہمیں بہت علم حاصل ہو گیا ہے اور اب ہم فقہ کے ماہر بن گئے ہیں اس لئے
وہ ان مسائل کی ظاہری صورتوں پر ہی زور دیتے رہتے تھے ۔ خاص طور پر حنفیوں میں یہ
کمزوری تھی اور اپنے اس طرز عمل پر وہ بے جا فخر بھی کرتے تھے اور اپنے آپ کو مقلد کہتے
تھے ۔ اسی لئے آپ نے بعض ایسے روایتی فقہی مسائل سے احتراز فرمایا ۔ مثلاً

آپ سے سوال کیا کیا گیا کہ یہ یہ جو جومسئلہ مسئلہ ہے کہ جب چوپا چوہا یا یا بلی یا یا مرغی مرغی یا یا بکری یا یا آدمی
کنوئیں میں مرجائیں تو اتنے دلو ( ڈول) پانی نکالنا چاہئے ۔ اس کے متعلق حضور کا کیا
ارشاد ہے؟ کیونکہ پہلے تو ہمارا یہی عمل تھا کہ جب تک رنگ ، بو، مزا نہ بدلے پانی کو پاک
سمجھتے تھے۔ حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا
ہمارا تو وہی مذہب ہے جو احادیث میں آیا ہے یہ جو حساب ہے کہ اتنے دلو
نکالو اگر فلاں جانور پڑے اور اتنے اگر فلاں پڑے، یہ ہمیں تو معلوم نہیں اور نہ اس
پر ہمارا عمل ہے ۔“
عرض کیا گیا کہ حضور نے فرمایا ہے جہاں سنت صحیحہ سے پتا نہ ملے وہاں فقہ حنفی
پر عمل کرلو ۔ فرمایا
فقہ کی معتبر کتابوں میں بھی کب ایسا تعین ہے ہاں نجات المومنین میں لکھا
ہے۔ سواس میں تو یہ بھی لکھا ہے۔
سر ٹونے وچ دے کے بیٹھ نماز کرے
کیا اس پر کوئی عمل کرتا ہے اور کیا یہ جائز ہے جبکہ حیض و نفاس کی حالت میں نماز
منع
ہے۔ پس ایسا ہی یہ مسئلہ بھی سمجھ لو۔ میں تمہیں ایک اصل بتا دیتا ہوں کہ قرآنِ
مجید میں آیا ہے وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ (المدثر :۶) جب پانی کی حالت اس قسم کی
ہو جائے جس سے صحت کو ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہو تو صاف کر لینا چاہئے ۔ مثلاً پتے پڑ
جاویں یا کیڑے وغیرہ ۔ (حالانکہ اس پر یہ ملاں نجس ہونے کا فتویٰ نہیں دیتے )
باقی یہ کوئی مقدار مقرر نہیں ۔ جب تک رنگ و بو و مز ا نجاست سے نہ بدلے وہ پانی
( بدر یکم اگست 1907 ء صفحہ 12)
پاک ہے۔“

اسی طرح آپ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ
میرا بھائی فوت ہو گیا ہے میں اس کی قبر یکی بناؤں یا نہ بناؤں؟ اس پر آپ نے فرمایا
اگر نمود اور دکھلاؤ کے واسطے پکی قبریں اور نقش و نگار اور گنبد بنائے جاویں تو یہ حرام
ہیں لیکن اگر خشک ملا کی طرح یہ کہا جاوے کہ ہر حالت اور ہر مقام میں کچی ہی اینٹ
لگائی جاوے تو یہ بھی حرام ہے۔ اِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ عمل نیت پر موقوف ہیں ۔“
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 253)
12 - اشد ضرورتوں میں حُکم بدل جاتے ہیں
شریعت نے جہاں ہمیں زندگی کے ہر اہم پہلو کے لئے مفصل تعلیم دی ہے وہاں انسانی
مجبوریوں اور معذوریوں کا بھی لحاظ رکھا ہے اور اضطرار کے حالات میں رعایت اور سہولت
کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے ۔ افریقہ سے ڈاکٹر محمد علی خان صاحب نے استفسار کیا کہ اگر ایک
احمدی بھائی نماز پڑھ رہا ہو اور باہر سے اس کا افسر آ جائے اور دروازہ کو ہلا ہلا کر اور ٹھونک
ٹھونک کر پکارے اور دفتر یا دوائی خانہ کی چابی مانگے تو ایسے وقت میں کیا کرنا چاہئے؟ اسی
وجہ سے ایک شخص نوکری سے محروم ہو کر ہندوستان واپس چلا گیا ہے۔ اس پر حضرت اقدس
نے فرمایا کہ
وو
ایسی صورت میں ضروری تھا کہ وہ دروازہ کھول کر چابی افسر کو دے دیتا ۔ ( یہ
ہسپتال کا واقعہ ہے۔ اس لئے فرمایا ) کیونکہ اگر اس کے التواء سے کسی آدمی کی جان چلی
جاوے تو یہ سخت معصیت ہوگی ۔ احادیث میں آیا ہے کہ نماز میں چل کر دروازہ کھول دیا
جاوے تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی ۔ ایسے ہی اگر لڑکے کو کسی خطرہ کا اندیشہ ہو یا کسی
نور سے جو نظر پڑتا ہو ضر پہنچتا ہو تو لڑکے کو بچانا اور جانور کو مار دینا اس حال
میں کہ نماز پڑھ رہا ہے گناہ نہیں ہے اور نماز فاسد نہیں ہوتی بلکہ بعضوں نے یہ بھی لکھا

·

آج 10 میں سے 10 باقی