حرف آغاز حَکَم عَدل کا فقہی اسلوب

فقہ المسیح, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے کہ گھوڑا کھل گیا ہو تو اُسے باندھ دینا بھی مفسد نماز نہیں ہے۔ کیونکہ وقت کے اندر
نماز تو پھر بھی پڑھ سکتا ہے۔“
وو
البدر 24 نومبر، یکم دسمبر 1904 ء صفحہ 4)
سونے چاندی اور ریشم کا ضرور تا استعمال تو معروف مسئلہ ہے۔ اسی حوالے سے آپ
سے سوال کیا گیا کہ چاندی وغیرہ کے بٹن استعمال کئے جاویں؟ اس پر آپ نے فرمایا
تین ، چار ماشہ تک تو حرج نہیں لیکن زیادہ کا استعمال منع ہے۔ اصل میں سونا
چاندی عورتوں کی زینت کے لیے جائز رکھا ہے۔ ہاں علاج کے طور پر ان کا استعمال منع
نہیں۔ جیسے کسی شخص کو کوئی عارضہ ہو اور چاندی سونے کے برتن میں کھانا طبیب بتلاوے
تو بطور علاج کے صحت تک وہ استعمال کر سکتا ہے۔ ایک شخص آنحضرت ﷺ کے پاس
آیا۔ اُسے جوئیں بہت پڑی ہوئی تھیں ۔ آپ نے حکم دیا کہ تو ریشم کا کرتہ پہنا کر اس سے
جوئیں نہیں پڑتیں۔ (ایسے ہی خارش والے کے لیے ریشم کا لباس مفید ہے ) ۔“
صلى الله
البدر 24 اگست 1904 ء صفحہ (8)
13 - عُرف کا خیال رکھنا ضروری هے
احکام شریعت میں موقع ومحل کی رعایت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور بہت سے ایسے
مسائل ہیں کہ اگر ان میں معروضی حالات کو مد نظر نہ رکھا جائے تو احکام شریعت پر عمل کرنا
مشکل ہو جاتا ہے۔ مثلاً شریعت نے بیمار اور مسافر کے لئے روزہ رکھنے میں رخصت دی ہے
تاہم بیماری کی تفاصیل اور سفر کی حدود کا ذکر نہیں کیا ۔ اسی طرح سفر میں نماز قصر کرنے کی
اجازت دی ہے لیکن سفر کی حد بیان نہیں فرمائی ۔ اس بارہ میں فقہاء کی آراء کی روشنی میں یہ
بحثیں ہوتی تھیں کہ کتنا سفر ہو تو سفر کہلائے گا ۔ حضرت مسیح موعود نے عُرف کے اصول کو
مد نظر رکھتے ہوئے یہ مسئلہ بڑی آسانی سے حل فرما دیا۔
ایک شخص نے پوچھا کہ مجھے دس پندرہ کوس تک اِدھر اُدھر جانا پڑتا ہے۔ میں کس کو سفر

سمجھوں اور نمازوں میں قصر کے متعلق کس بات پر عمل کروں؟ فرمایا
میرا مذہب یہ ہے کہ انسان بہت دقتیں اپنے اوپر نہ ڈال لے۔ عرف میں
جس کو سفر کہتے ہیں ، خواہ وہ دو تین کوس ہی ہو۔ اس میں قصر وسفر کے مسائل پر عمل
کرے ۔ اِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ بعض دفعہ ہم دو دو تین تین میل اپنے دوستوں کے
ساتھ سیر کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں ، مگر کسی کے دل میں خیال نہیں آتا کہ ہم سفر
میں ہیں لیکن جب انسان اپنی گٹھری اُٹھا کر سفر کی نیت سے چل پڑتا ہے تو وہ
مسافر ہوتا ہے ۔ شریعت کی بنا دقت پر نہیں ہے ۔ جس کو تم عُرف میں سفر سمجھو، وہی
سفر ہے۔“
)13 الحکم 17 فروری 1901ء صفحہ
اسی طرح خرید و فروخت کے معاملات میں بھی عرف کا خیال رکھنا ضروری ہے جو مروجہ
قانون ہو اور سب لوگ اس پر عمل کر رہے ہوں اور کوئی لڑائی جھگڑا بھی نہ ہو تو اس ٹحرف پر
بھی عمل کرنا چاہئے ۔
ایک شخص نے سوال کیا کہ ریلی برادرز وغیرہ کارخانوں میں سرکاری سیراسی روپیہ کا
دیتے ہیں اور لیتے اکاسی روپیہ کا ہیں کیا یہ جائز ہے؟ فرمایا
وو
جن معاملات بيع وشراء میں مقدمات نہ ہوں ، فساد نہ ہوں تراضی فریقین ہو
اور سرکار نے بھی جرم نہ رکھا ہو عرف میں جائز ہو وہ جائز ہے۔“
)19 الحلم 10 اگست 1903 ء صفحہ(
14 - حكومت وقت کی اطاعت کی تعلیم
مسلمانوں کے جس ادبار اور پستی کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مبعوث ہوئے
اس دور میں مسلمان سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، ہر لحاظ سے پسماندہ ہو چکے تھے ۔ اپنے سابقہ
شاندار ماضی کو یاد کرتے ہوئے محکومی اور کمزوری ان کے لئے بھاری ہو رہی تھی ۔ جس دور

میں خلافت بنوامیہ، بنو عباس اور عثمانی حکومتیں بڑے بڑے علاقوں پر حکومت کرتی تھیں اس
دور میں مذہبی مسائل میں بھی بہت سی جگہوں پر بادشاہ وقت کا ذکر ہوتا تھا اور بعض مسائل
میں امامت کا حق دار بادشاہ وقت کو قرار دیا جاتا تھا۔ برصغیر پاک و ہند میں بھی مسلمان
صدیوں تک حکمران رہے لیکن بعد میں پستی اور ذلت بھی دیکھنی پڑی ۔ چونکہ ماضی میں
دار الاسلام“ اور ”دار الحرب“ جیسی اصطلاحیں رائج ہو چکی تھیں اس لئے برصغیر میں
مسلمانوں کو اپنی حکومت نہ ہونے سے یہ احساس تھا کہ یہ دارالاسلام نہیں بلکہ دارالحرب
وو
ہے اور خصوصا 1857ء کے غدر کے پس منظر میں یہ غلط تصور بھی کارفرما تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کو ہر قسم کی بغاوت، فساد، اور نافرمانی سے
بچنے اور سچے دل سے حکومت وقت کی اطاعت کرنے کی تعلیم دی ۔ آپ نے یہ مسئلہ بار بار
اور کھول کر واضح کیا کہ چونکہ انگریزی حکومت میں مسلمانوں کی نہ صرف جان و مال محفوظ
ہے بلکہ مذہبی آزادی اور امن بھی حاصل ہے۔ اس لئے اسلام کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے
مسلمانوں کو ہر قسم کی بغاوت اور فساد سے بچنا چاہئے اور حکومت کے ساتھ پورا تعاون کرنا
چاہئے ۔ آپ نے فرمایا کہ میرے پانچ بڑے اصول ہیں ۔ ان اصولوں میں سے چوتھے
اصول کی یوں تفصیل بیان فرمائی کہ
وو
یہ کہ اس گورنمنٹ محسنہ کی نسبت جس کے ہم زیر سایہ ہیں یعنی گورنمنٹ
انگلشیہ کوئی مفسدانہ خیالات دل میں نہ لانا اور خلوص دل سے اس کی اطاعت میں
مشغول رہنا ۔
(كتاب البرية - روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 348)
اسی طرح حکومت کی اطاعت کے بارہ میں فرمایا
وو
حکام کی اطاعت اور وفاداری ہر مسلمان کا فرض ہے ۔ وہ ہماری حفاظت
کرتے ہیں اور ہر قسم کی مذہبی آزادی ہمیں دے رکھی ہے۔ میں اس کو بڑی بے ایمانی

سمجھتا ہوں کہ گورنمنٹ کی اطاعت اور وفاداری سچے دل سے نہ کی جاوے۔“
)13 الحکم 31 جولائی ، 10 اگست 1904ء صفحہ(
قرآن کریم نے اَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُم کا جو حکم دیا ہے
بعض لوگ اس کی یہ تشریح کرتے تھے کہ اللہ ، رسول اور اپنے حکام کی اطاعت کرنی چاہئے
یعنی صرف مسلمان حکمران کی اطاعت کرنی جائز ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسی حکم کا حوالہ دے کر مِنكُمْ “ میں ان تمام حکمرانوں
کو بھی شامل فرمایا جو خلاف شریعت حکم پر عمل کرنے پر مجبور نہیں کرتے ۔ فرمایا:
اولی الامر کی اطاعت کا صاف حکم ہے اور اگر کوئی کہے کہ گورنمنٹ
مِنْکُم“ میں داخل نہیں تو یہ اس کی صریح غلطی ہے ۔ گورنمنٹ جو بات شریعت کے
وو
موافق کرتی ہے۔ وہ مِنْكُم میں داخل ہے۔ جو ہماری مخالفت نہیں کرتا وہ ہم میں
داخل ہے۔ اشارة النص کے طور پر قرآن سے ثابت ہوتا ہے کہ گورنمنٹ کی
اطاعت کرنی چاہئے اور اس کی باتیں مان لینی چاہئیں ۔“
( رسالہ الانذار صفحہ 15 - تقریر حضرت اقدس فرمودہ 2 مئی 1898 ء ۔ ملفوظات جلد 1 صفحہ 171 )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاد کی پاکیزہ تعلیم کی حقیقت واضح کرنے کے لئے
تحریری اور تقریری ہر طرح سے زور دار کوششیں کیں ۔ خاص طور پر آپ نے ایک رسالہ لکھا
گورنمنٹ انگریزی اور جہاؤ جو روحانی خزائن کی جلد 17 میں موجود ہے ۔ اس میں آپ
نے جہاد کی تعلیم کی پوری تفصیل بیان فرمائی اور انگریزوں کے ساتھ جہاد کرنے اور ان کی
حکومت کے خلاف باغیانہ روش اختیار کرنے والوں کو تنبیہ فرمائی اور آپ نے اس مسئلہ کو
اپنے منظوم میں بھی پیش فرمایا ۔ فرماتے ہیں :
اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال
دیں کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال

اب آ گیا مسیح جو دیں کا امام ہے
دیں کی تمام جنگوں کا اب اختتام ہے
15 ۔ نئی ایجادات سے فائدہ اُٹھانا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب زمانہ اپنے رنگ
ڈھنگ بدل رہا تھا۔ انیسویں صدی عیسوی میں سائنسی ایجادات میں اس قدر تیزی آئی جون
اس سے پہلے کبھی نہیں آئی تھی ۔ نت نئی ایجادات نے زندگی کا منظر نامہ بالکل بدل کر رکھ
دیا۔ تار، ریل ، چھاپہ خانے ، فوٹوگرافی ، فونوگراف ، ٹیکہ، وغیرہ ایسی ایجادات تھیں جس کا
خاص تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ تھا۔ حضور نے بار بار فرمایا کہ اس
دور میں روحانی اور جسمانی ہر دو برکات کی بارش ہو رہی ہے۔ نئی ایجادات نے دنیا کو قریب
تر کر دیا۔ پریس کی ایجاد نے ہر مذہب کے ماننے والوں میں ایک جوش پیدا کر دیا کہ وہ
اپنے مذہب کی خوب اشاعت کریں۔ اس ایجاد سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے عیسائی پادریوں
نے اسلام کے خلاف کثرت کے ساتھ کتابیں لکھ کر شائع کروائیں اور انہیں سارے
ہندوستان میں پھیلا دیا ۔ اسی طرح ہندوؤں نے بھی اسلام کو اپنا تختہ مشق بنایا اور کثرت سے
اعتراضات سے بھری ہوئی کتابیں لکھیں لیکن دوسری طرف مسلمانوں کی پستی کا یہ حال تھا
که مدافعت تو در کنار ایسی ایجادات کو بھی خلاف اسلام قرار دینے پر تل گئے ۔ خاص طور پر
فوٹوگرافی پر بہت اعتراض کئے گئے اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فوٹو اتر وائی تو
ایک شور مچ گیا کہ دیکھو اس نے ایک حرام کام کیا ہے۔
آپ نے قرآن کریم اور حدیث کی روشنی میں دلائل کے ساتھ اس مسئلہ کو واضح
فرمایا کہ حدیث میں جن تصویروں کی ممانعت آئی ہے اس کا موجودہ دور کی فوٹوگرافی سے
تعلق نہیں ۔ فوٹو تو ایک عکس ہے جیسے آنکھ میں تصویر بنتی ہے، پانی میں عکس بنتا ہے۔ فرمایا

” یہ آلہ جس کے ذریعہ سے اب تصویر لی جاتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت میں ایجاد نہیں ہوا تھا اور یہ نہایت ضروری آلہ ہے جس کے ذریعہ سے
بعض امراض کی تشخیص ہو سکتی ہے ایک اور آلہ تصویر کا نکلا ہے جس کے ذریعہ سے
انسان کی تمام ہڈیوں کی تصویر کھینچی جاتی ہے اور وجع المفاصل و نقرس وغیرہ
امراض کی تشخیص کے لئے اس آلہ کے ذریعہ سے تصویر کھنچتے ہیں اور مرض کی حقیقت
معلوم ہوتی ہے۔ ایسا ہی فوٹو کے ذریعہ سے بہت سے علمی فوائد ظہور میں آئے ہیں۔“
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 366)
اسی طرح ریل کی سواری کی ایجاد سے بھی آپ نے فائدہ اُٹھایا اور اسے اپنے لئے
نشان قرار دیا۔ فونوگراف میں نظم ریکارڈ کی گئی جو آپ نے خاص اس مقصد کے لئے لکھی تھی
جس کا پہلا شعر یہ تھا
آواز آ رہی ہے یہ فونوگراف سے
ڈھونڈ و خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے
ہر نئی ایجاد اور فن کو حضور نے اس شرط پر درست اور جائز قرار دیا کہ اگر اسے شریعت کی
ہدایت کے مطابق استعمال کیا جائے تو ایسا کام جائز ہے۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ عکسی
تصویر لینا شرعا جائز ہے؟
فرمایا کہ
دو
یہ ایک نئی ایجاد ہے پہلی کتب میں اس کا ذکر نہیں ۔ بعض اشیاء میں ایک
منجانب اللہ خاصیت ہے جس سے تصویر اتر آتی ہے ۔ اگر اس فن کو خادم شریعت بنایا
)5( بدر 24، 31 دسمبر 1908ء صفحہ(
جاوے تو جائز ہے۔“

16۔ نئے اجتہاد کی ضرورت ھے
جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت ایک ایسے وقت پر ہوئی
جب دنیا میں بڑی تیزی کے ساتھ تغییرات بر پا ہور ہے تھے ۔ رہن سہن اور تمدن کی صورتیں
بدل رہی تھیں ۔ حکومتوں کے انداز اور لوگوں کے باہمی تعلقات میں تبدیلیاں ہو رہی تھیں ۔
قومیت کی جگہ بین الاقوامیت کا تصور ابھر رہا تھا ۔ ملکوں کی جغرافیائی حدود میں تبدیلیاں
ہو رہی تھیں اور غیر اقوام کے محکوم عوام میں آزادی کے خیالات پیدا ہو رہے تھے۔
خرید وفروخت کے انداز میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہو چکی تھیں جو گزشتہ حالات سے بالکل
مختلف تھیں ۔ اشیاء کے بدلے اشیاء کی تجارت کی جگہ کرنسی نوٹوں نے لے لی اور لباس اور
خوراک میں بھی ایسی تبدیلیاں ہوئیں جن سے نئے سوالات نے جنم لیا۔ سود جسے اسلام نے
قطعی حرام قرار دیا ہے کئی ملکوں میں قانونی شکل اختیار کر گیا اور مختلف ممالک میں بینکنگ کا
تصور عملی شکل میں سامنے آیا جہاں سارا لین دین ہی سود کی بنیاد پر ہو رہا تھا۔ ایسے بدلے
ہوئے حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کی راہنمائی فرمائی اور انہیں
آئندہ کے لئے لائحہ عمل دیا۔
بعض ایسے مسائل تھے جن میں واضح طور پر سود لیا اور دیا جاتا تھا اور بعض ایسے مسائل
تھے جن میں سود کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں اگر یقین نہ بھی ہو تو شک ضرور پایا جاتا
تھا۔ ایک ایسے موقعہ پر جب آپ سے سوال سے سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا
اس ملک میں اکثر مسائل زیروز بر ہو گئے ہیں ۔ کل تجارتوں میں ایک نہ ایک
حصہ سود کا موجود ہے اسی لئے اس وقت نئے اجتہاد کی ضرورت ہے ۔“
البدر یکم و 8 نومبر 1904ء صفحہ 8)

17ـ احمدی علماء اجتهاد کریں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حضرت ابو حنیفہ کے ساتھ ایک طبعی و فطرتی مناسبت تھی
اور فقہ حنفی کے مسائل کو آپ نے اہمیت بھی دی ہے لیکن اس کے باوجود آپ نے فرمایا کہ
چونکہ زمانہ میں تغیرات ہو چکے ہیں اس لئے بہت سی جگہوں پر فقہ حنفی کے مسائل سے بھی
فائدہ نہیں ہوگا ۔ ایسی صورت میں احمدی علماء اپنے خدا داداجتہاد سے کام لیں ۔ فرمایا:
ہماری جماعت کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ اگر کوئی حدیث معارض اور مخالف
قرآن اور سنت نہ ہو تو خواہ کیسے ہی ادنیٰ درجہ کی حدیث ہو اُس پر وہ عمل کریں اور
وو
انسان کی بنائی ہوئی فقہ پر اُس کو ترجیح دیں اور اگر حدیث میں کوئی مسئلہ نہ ملے اور نہ
سنت میں اور نہ قرآن میں مل سکے تو اس صورت میں فقہ حنفی پر عمل کریں کیونکہ
اس فرقہ کی کثرت خدا کے ارادہ پر دلالت کرتی ہے اور اگر بعض موجودہ تغیرات کی
وجہ سے فقہ حنفی کوئی صحیح فتوی نہ دے سکے تو اس صورت میں علماء اس سلسلہ
کے اپنے خدا داد اجتہاد سے کام لیں لیکن ہوشیار رہیں کہ مولوی عبداللہ چکڑالوی
کی طرح بے وجہ احادیث سے انکار نہ کریں ہاں جہاں قرآن اور سنت سے کسی
حدیث کو معارض پاویں تو اُس حدیث کو چھوڑ دیں ۔“
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ (212)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس ہدایت کی روشنی میں پیش آمدہ مسائل پر اجتہاد کے لئے
وو
جماعت احمد یہ میں علماء کی ایک مجلس ” مجلس افتاء “ قائم ہے جو ور اور تحقیق کے بعد اپنی رائے
المسح
حضرت خلیفہ مسیح کی خدمت میں بھجواتی ہے۔ اس پر حضرت خلیفہ اسیح جو فیصلہ فرماتے
ہیں وہ جماعت احمدیہ کی فقہ کا حصہ قرار پاتا ہے اور تمام احمدی اس پر عمل کرنے کے
پابند ہوتے ہیں ۔

کچھ فقہ المسیح کے بارہ میں
کچھ فقه المسيح “ کے بارے میں
سیدنا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حکم عدل اور مامور زمانہ
بنا کر بھیجا اور آپ کے سپر د عظیم دینی مہمات کی گئیں ۔ آپ کا مقام ایک عام مفتی کا مقام نہیں
تھا بلکہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے زمانے کی اصلاح کے لئے بھیجا تھا۔ مرور زمانہ سے اور فقہی
مسالک کی کثرت اور باہمی تنازعات کی وجہ سے مسلمان جہاں جہاں راہِ سداد سے ہٹ
چکے تھے حضور نے اللہ تعالیٰ سے رہنمائی پاکر اُن کو دوبارہ اُنہی اصولوں پر قائم کرنے کی
کوشش کی جو شریعت حقہ کا مقصود ہے۔ آپؐ نے قرآن شریف ، سنت اور تعامل نیز حدیث کا
حقیقی مرتبہ واضح کرتے ہوئے تمام معاملات کا اصل مرجع قرآن کریم کو ٹھہرایا اور فروعی
معاملات میں اختلافات کو زیادہ ہوا نہ دینے کی تلقین فرمائی ۔ بعض مسائل میں آپ نے
ایک طریق کو اولیت دی مگر دوسرے رائج طریقوں کو بھی رد نہ فرمایا کیونکہ آپ کے فقہی
انداز میں وسعت تھی اسی لئے آپؐ نے امت مسلمہ کے تعامل کو بہت اہمیت دی ۔
حضور علیہ السلام کی زندگی میں یہ دستور تھا کہ باہر سے آنے والے مہمان آپؐ کی مجالس
میں سوالات کرتے اور آپ ان کے جواب دیتے ۔ اسی طرح سیر کے دوران بھی گفتگو اور
سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہتا اور خطوط سے آمدہ سوالات کے جوابات بھی آپ
لکھواتے تھے۔
عام طور پر فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے آپ خود بھی جواب دیتے تھے اور کبھی
حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب اور حضرت مولوی سید محمد احسن امروہی صاحب کو بھی
جواب دینے کے لئے ارشاد فرماتے۔ چنانچہ الحکم اور بدر میں جہاں حضرت مسیح موعود کے
فتاوی چھپتے وہاں بعض دفعہ ان ہر دو بزگان کے فتاویٰ بھی چھپتے تھے۔ بعض دفعہ حضور کی
مجلس میں سوال پوچھا جاتا اور آپ ان بزرگان میں سے کسی کی طرف اشارہ کرتے اور وہ
جواب دے دیتے اور پھر آپ اس کی توثیق فرما دیتے ۔

کچھ فقہ المسیح کے بارہ میں
اس کتاب کی تیاری میں یہ بات مد نظر رکھی گئی ہے کہ نہ صرف حضرت مسیح موعود کے
فقہی مسائل کے بارہ میں جملہ ارشادات کو جمع کیا جائے بلکہ اصول فقہ اور شریعت کی حکمتوں
پر مشتمل آپ کے ارشادات بھی اس میں شامل کئے جائیں کیونکہ حضور نے جہاں اسلام کی
تعلیم کو دیگر مذاہب کے مقابلے میں پیش فرمایا ہے وہاں شریعت کے احکام کا پُر حکمت ہونا
اور عین فطرت کے مطابق ہونا قرار دیا ہے۔
حضرت مسیح موعود کی جملہ کتب ، مکتوبات ، اشتہارات اور ملفوظات جو ساتھ ساتھ الحکم
اور بدر میں چھپتے تھے ۔ اسی طرح کتب سیرت اور اصحاب احمد اور صحابہ کی روایات سے
مواد جمع کیا گیا ہے تا کہ حضور علیہ السلام کے اصل کام کو نمایاں کیا جاسکے ۔سلسلہ کے لٹریچر کا
مطالعہ کر کے کوشش کی گئی ہے کہ کوئی اہم حوالہ رہ نہ جائے تا ہم اضافوں کی گنجائش موجود ہے۔
ملفوظات کی
اس کتاب میں تما ب میں تمام حوالہ جات کو اصل ماخذ سے لیا گیا ہے۔ ہے۔ اسی وجہ سے
بجائے الحکم اور بدر سے براہِ راست حوالہ جات اخذ کئے گئے ہیں ۔ الحکم یا بدر میں بعض
جگہوں پر ایسی لفظی غلطیاں ملتی ہیں جن کی تصحیح ملفوظات میں کر دی گئی ہے ایسی صورت میں
ملفوظات کی تصحیح کے مطابق الفاظ درج کئے گئے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں قادیان سے دو اخبار نکلتے تھے۔ الحکم 1897ء
میں چھپنا شروع ہوا اور البدر 1902ء میں ۔ ان دونوں اخباروں میں حضور علیہ السلام کے
ملفوظات چھپتے تھے۔ اخبار بدر 13 را پریل 1905 اپریل 1905 ء تک البدر کے نام سے چھپتا رہا جبکہ
20 اپریل 1905ء سے یہ بدر کے نام سے چھپنا شروع ہوا۔ حوالہ جات میں اسی کے
مطابق کہیں البدر اور کہیں بدر لکھا گیا ہے۔
اس کتاب کی تدوین میں خاکسار کو بہت سے احباب کا خصوصی تعاون میسر رہا جن کا
ذکر کر نا شکر گزاری کے اظہار کے طور پر ضروری سمجھتا ہوں ۔
(1) سب سے پہلے خاکسار مکرم فضل احمد ساجد صاحب مربی سلسلہ دارالافتاء کا
خصوصی طور پر شکر گزار ہے کہ انہوں نے ”فقہ المسیح “ کے مسودے کو دو مرتبہ بالاستیعاب

کچھ فقہ المسیح کے بارہ میں
پڑھا اور انتہائی مفید مشورے دیئے ۔ اہم امور پر وہ مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں
مفتی سلسلہ سے مشورہ بھی کرتے رہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بعض ضروری حوالہ جات
بھی مہیا فرمائے جو اس کتاب میں شامل ہیں ۔
(2) مکرم وحید احمد رفیق صاحب مربی سلسله استاد فقہ جامعہ احمدیہ کا تعاون بھی خاکسار
کو مہیا رہا۔ اسی طرح جامعہ احمدیہ میں زیر تعلیم طلباء عزیزان حافظ فہیم احمد قریشی، محمد دانیال
اور سجیل احمد شفیق نے پروف ریڈنگ کے کام میں خصوصی معاونت کی ۔ نیز سید عامر پرویز شاہ
صاحب کا رکن لائبریری جامعہ نے بھی گاہے گا ہے خصوصی تعاون کیا۔
(3) اس کتاب کی کمپوزنگ اور ابتدائی سیٹنگ مکرم محمد آصف عدیم صاحب مربی سلسلہ نے
پر خلوص محنت اور دلی شوق کے ساتھ کی اور آخری سیٹنگ مکرم کلیم احمد صاحب طاہر مربی سلسلہ
نے بڑی محبت اور لگن سے کی ۔ ہر دو مربیان سلسلہ خاکسار کے خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سب معاونین کو اجر و نین کو اجر عظیم عطا کرے اور اس خدمت کو قبول فرما۔ ۔ آمین
بعض بزرگان کی حوصلہ افزائی اور اس کتاب کی تدوین میں خصوصی دلچسپی پر خاکسار
جذبات تشکر سے معمور ہے۔ اس فہرست میں مکرم ملک خالد مسعود صاحب ناظر اشاعت،
مکرم نصیر احمد صاحب چوہدری نائب ناظم دارالقضاء ربوہ ، مکرم عبدالسمیع خانصاحب ایڈیٹر
الفضل ربوه ، مکرم نصیر احمد صاحب قمر ایڈیشنل وکیل اشاعت لندن اور مکرم شبیر احمد صاحب
ثاقب صدر شعبہ حدیث جامعہ احمد یہ ربوہ شامل ہیں ۔ فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء
خاکسار
انتصار احمد نذر مربی سلسلہ احمدیہ
صدر شعبہ فقہ جامعہ احمد یہ ربوہ
15 اپریل 2015ء

آج 10 میں سے 10 باقی