فقہ احمدیہ کے مآخذ
فقہ المسیح, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کیا بخاری اور مسلم کی کوئی حدیث موضوع ہے؟
یہ بات جو آپ نے ( مراد مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب ہیں ۔ ناقل ) مجھ سے دریافت
فرمائی ہے کہ اب تک کسی حدیث بخاری یا مسلم کو میں نے موضوع قرار دیا ہے یا نہیں ۔سو میں
آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ میں نے اپنی کتاب میں کسی حدیث بخاری یا مسلم کو ابھی
تک موضوع قرار نہیں دیا۔ بلکہ اگر کسی حدیث کو میں نے قرآن کریم سے مخالف پایا ہے تو خدا تعالیٰ نے
تاویل کا باب میرے پر کھول دیا ہے۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 22،21)
صحت احادیث کا معیار ٹھہرانے میں سلف صالحین میں سے آپ کا امام کون ہے؟
اور آپ نے ( مراد مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب ہیں۔ ناقل ) یہ سوال جو مجھ سے کیا ہے
که صحبت احادیث کا معیار ٹھہرانے میں سلف صالحین سے آپ کا کون امام ہے۔ میری اس کے
جواب میں یہ عرض ہے کہ اس بات کا بار ثبوت میرے ذمہ نہیں ۔ بلکہ میں تو ہر ایک ایسے شخص کو جو
قرآن کریم پر ایمان لاتا ہے خواہ وہ گذر چکا ہے یا موجود ہے اسی اعتقاد کا پابند جانتا ہوں کہ وہ
احادیث کے پرکھنے کیلئے قرآن کریم کو میزان اور معیار اور محک سمجھتا ہوگا کیونکہ جس حالت میں
قرآن کریم خود یہ منصب اپنے لئے تجویز فرماتا ہے اور کہتا ہے فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ
(الاعراف: 186) اور فرماتا ہے قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى (البقرہ:121) اور فرماتا ہے
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا (آل عمران: (104) اور فرماتا ہے هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ
الهدى (البقرہ: 186) اور فرماتا ہے اَنْزَلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ (الشورى: 118) اور
فرماتا ہے ۔ إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ (الطارق: (14) لَا رَيْبَ فِيهِ (البقرہ:3) تو پھر اس کے بعد کون
ایسا مومن ہے جو قرآن شریف کو حدیثوں کے لئے حکم مقرر نہ کرے؟ اور جب کہ وہ خود
فرماتا ہے کہ یہ کلام حکم ہے اور قول فصل ہے اور حق اور باطل کی شناخت کیلئے فرقان ہے اور
میزان ہے تو کیا یہ ایمانداری ہوگی کہ ہم خدا تعالیٰ کے ایسے فرمودہ پر ایمان نہ لائیں؟ اور اگر ہم
ایمان لاتے ہیں تو ہمارا ضرور یہ مذہب ہونا چاہئے کہ ہم ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول کو قرآن
کریم پر عرض کریں تا ہمیں معلوم ہو کہ وہ واقعی طور پر اسی مشکوۃ وحی سے نور حاصل کر نیوالے ہیں
جس سے قرآن نکلا ہے یا اس کے مخالف ہیں۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 22)
الہام مہم کے لئے حجت شرعی کے قائمقام ہے
مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ) صاف تسلیم کر آئے
ہیں کہ الہام مہم کیلئے حجت شرعی کے قائم مقام ہوتا ہے علاوہ اس کے آپ تو صاف طور پر مان
چکے ہیں بلکہ بحوالہ حدیث بخاری به تصریح بیان کر چکے ہیں کہ الہام محدث کا شیطانی دخل سے
منزہ کیا جاتا ہے۔ ماسوا اس کے میں اس بات کیلئے آپ کو مجبور نہیں کرتا کہ آپ الہام کو حجت
سمجھ لیں مگر یہ تو آپ اپنے ریویو میں خود تسلیم کرتے ہیں کہ مہم کیلئے وہ الہام حجت ہو جاتا ہے۔
سو میرا دعوی اسی قدر سے ثابت ہے۔ میں بھی آپ کو مجبور کرنا نہیں چاہتا۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 24)
کسی حدیث کے صحیح ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ من کل الوجوه
مرتبہ کمال تک پہنچ گئی ہے
ائمہ حدیث جس طور سے صحیح اور غیر صحیح حدیثوں میں فرق کرتے ہیں اور جو قاعدہ تنقید
احادیث انہوں نے بنایا ہوا ہے وہ تو ہر ایک پر ظاہر ہے کہ وہ راویوں کے حالات پر نظر
ڈال کر باعتبار ان کے صدق یا کذب اور اور سلامت فہم یا یا عدم سلامت اور اور باعتبار باعتبار ان کے
قوت حافظہ یا عدم حافظہ وغیرہ امور کے جن کا ذکر اس جگہ موجب تطویل ہے کسی حدیث
کے صحیح یا غیر صحیح ہونے کی نسبت حکم دیتے ہیں مگر ان کا کسی حدیث کی نسبت یہ کہنا کہ یہ صحیح
ہے اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ وہ حدیث من كل الوجوه مرتبہ ثبوت کامل تک پہنچ گئی
ہے جس میں امکان غلطی کا نہیں بلکہ ان کا مطلب صحیح کہنے سے صرف اس قدر ہوتا ہے کہ
وہ بخیال ان کے ان آفات اور عیوب سے مبرا ہے جو غیر صحیح حدیثوں میں پائی جاتی ہیں
اور ممکن ہے کہ ایک حدیث باوجود صحیح ہونے کے پھر بھی واقعی اور حقیقی طور پر صحیح نہ ہو۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 26،25)
اگر احادیث کا مرتبہ ظنی ہے تو احکام صوم و صلوٰۃ کو بھی ظنی کیوں نہ سمجھا جائے
علم حدیث ایک ظنی علم ہے جو مفید ظن ہے۔ اگر کوئی اس جگہ یہ اعتراض کرے کہ اگر احادیث
صرف مرتبه ظن تک محدود ہیں تو پھر اس سے لازم آتا ہے کہ صوم وصلوٰۃ و حج وزکوۃ وغیرہ اعمال جو
محض حدیثوں کے ذریعہ سے مفصل طور پر دریافت کئے گئے ہیں وہ سب ظنی ہوں تو اس کا جواب
یہ ہے کہ یہ بڑے دھوکے کی بات ہے کہ ایسا سمجھا جائے کہ یہ تمام اعمال محض روایتی طور پر دریافت
کئے گئے ہیں وبس۔ بلکہ ان کے یقینی ہونے کا یہ موجب ہے کہ سلسلہ تعامل ساتھ ساتھ چلا آیا ہے
اگر فرض کر لیں کہ یہ فن حدیث دنیا میں پیدا نہ ہوتا پھر بھی یہ سب اعمال و فرائض دین سلسلہ تعامل
کے ذریعہ سے یقینی طور پر معلوم ہوتے۔ خیال کرنا چاہئے کہ جس زمانہ تک حدیثیں جمع نہیں ہوئی
تھیں کیا اس وقت لوگ حج نہیں کرتے تھے؟ یا نماز نہیں پڑھتے تھے؟ یا ز کوۃ نہیں دیتے تھے؟ ہاں
اگر یہ صورت پیش آتی کہ لوگ ان تمام احکام و اعمال کو یک دفعہ چھوڑ بیٹھتے اور صرف روایتوں کے
ذریعہ سے وہ باتیں جمع کی جاتیں تو بے شک یہ درجہ یقینی و ثبوت تام جواب ان میں پایا جاتا ہے
ہرگز نہ ہوتا سو یہ ایک دھوکہ ہے کہ ایسا خیال کر لیا جائے کہ احادیث کے ذریعہ سے صوم وصلوٰۃ وغیرہ
کی تفاصیل معلوم ہوئی ہیں بلکہ وہ سلسلہ تعامل کے ذریعہ سے معلوم ہوتی چلی آئی ہیں اور در حقیقت
اس سلسلہ کو فن حدیث سے کچھ تعلق نہیں وہ تو طبعی طور پر ہر ایک مذہب کو لازم ہوتا ہے۔
الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 26)
احادیث کے دو حصے
احادیث کے دو حصہ ہیں ایک وہ حصہ جو سلسلہ تعامل کی پناہ میں کامل طور پر آ گیا ہے۔ یعنی
وہ حدیثیں جن کو تعامل کے محکم اور قومی اور لاریب سلسلہ نے قوت دی ہے اور مرتبہ یقین تک
پہنچا دیا ہے۔ جس میں تمام ضروریات دین اور عبادات اور عقود اور معاملات اور احکام شرع
متین داخل ہیں۔ سوایسی حدیثیں تو بلا شبہ یقین اور کامل ثبوت کی حد تک پہنچ گئے ہیں اور جو کچھ بلاشبہ
ان حدیثوں کو قوت حاصل ہے وہ قوت فن حدیث کے ذریعہ سے حاصل نہیں ہوئی اور نہ وہ
احادیث منقولہ کی ذاتی قوت ہے اور نہ وہ راویوں کے وثاقت اور اعتبار کی وجہ سے پیدا ہوئی
ہے بلکہ وہ قوت برکت و طفیل سلسلہ تعامل پیدا ہوئی ہے۔ سو میں ایسی حدیثوں کو جہاں تک ان
کو سلسلۂ تعامل سے قوت ملی ہے ایک مرتبہ یقین تک تسلیم کرتا ہوں لیکن دوسرا حصہ حدیثوں کا
جن کو سلسلۂ تعامل سے کچھ تعلق اور رشتہ نہیں ہے اور صرف راویوں کے سہارے سے اور ان کی
راست گوئی کے اعتبار پر قبول کی گئی ہیں ان کو میں مرتبہ ظن سے بڑھ کر خیال نہیں کرتا اور غایت
کار مفید ظن ہو سکتی ہیں کیونکہ جس طریق سے وہ حاصل کی گئی ہیں وہ یقینی اور قطعی الثبوت طریق
نہیں ہے بلکہ بہت سی آویزش کی جگہ ہے۔ وجہ یہ کہ ان حدیثوں کا فی الواقع صحیح اور راست ہونا
تمام راویوں کی صداقت اور نیک چلنی اور سلامت فہم اور سلامت حافظہ اور تقویٰ و طہارت
وغیرہ شرائط پر موقوف ہے۔ اور ان تمام امور کا کما حقہ اطمینان کے موافق فیصلہ ہونا اور کامل
درجہ کے ثبوت پر جو حکم رویت کا رکھتا ہے پہنچنا حکم محال کا رکھتا ہے اور کسی کو طاقت و نہیں کہ ایسی
حدیثوں کی نسبت ایسا ثبوت کامل پیش کر سکے ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 35)
مراتب صحت میں تمام حدیثیں یکساں نہیں ہیں
جس قدر حدیثیں تعامل کے سلسلہ سے فیض یاب ہیں وہ حسب استفاضہ اور بقدر اپنی
فیضیابی کے یقین کے درجہ تک پہنچ گئی ہیں لیکن باقی حدیثیں ظن کے مرتبہ سے زیادہ
نہیں ۔ غایت کار بعض حدیثیں ظن غالب کے مرتبہ تک ہیں۔ اس لئے میرا مذہب بخاری اور
مسلم و غیره کتب حدیث کی نسبت یہی ہے جو میں نے بیان کر دیا ہے یعنی مراتب صحت میں یہ
تمام حدیثیں یکساں نہیں ہیں۔ بعض بوجہ تعلق سلسلہ تعامل یقین کی حد تک پہنچ گئی ہیں اور بعض
بباعث محروم رہنے کے اس تعلق سے ظن کی حالت میں ہیں ۔ لیکن اس حالت میں میں حدیث کو
جب تک قرآن کے صریح مخالف نہ ہو موضوع قرار نہیں دے سکتا۔ اور میں سچے دل سے اس
بات کی شہادت دیتا ہوں کہ حدیثوں کے پرکھنے کیلئے قرآن کریم سے بڑھ کر اور کوئی معیار
ہمارے پاس نہیں ۔
تعامل حجت قوی ہے !
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 36،35)
میری غرض تو صرف اس قدر ہے کہ حدیث کو قرآن کریم سے مطابق ہونا چاہئے ، ہاں
اگر سلسلہ تعامل کے رو سے کسی حدیث کا مضمون قرآن کے کسی خاص حکم سے بظاہر منافی
معلوم ہو تو اس کو بھی تسلیم کر سکتا ہوں کیونکہ سلسلہ تعامل حجت قوی ہے ۔
تعامل کے درجے
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 42)
تعامل کے متعلق جو احکام ہیں وہ سب ثبوت کے لحاظ سے ایک درجہ پر نہیں جن امور کی
مواظبت اور مداومت بلافتور و اختلاف چلی آئی ہے وہ اول درجہ پر ہیں اور جس قدر احکام اپنے
ساتھ اختلاف لے کر تعامل کے دائرہ میں داخل ہوئے ہیں وہ بحسب اختلاف اس پہلے نمبر سے کم
درجہ پر ہیں مثلاً رفع یدین یا عدم رفع یدین جو دو طور کا تعامل چلا آتا ہے ان دونوں طوروں سے جو
تعامل قرن اول سے آج تک کثرت سے پایا جاتا ہے اس کا درجہ زیادہ ہوگا اور باایں ہمہ دوسرے کو
بدعت نہیں ٹھہرائیں گے بلکہ ان دونوں عملوں کی تطبیق کی غرض سے یہ خیال ہوگا کہ باوجود مسلسل
تعامل کے پھر اس اختلاف کا پایا جانا اس بات پر دلیل ہے کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہفت قراءت کی طرح طرق ادائے صلوٰۃ میں رفع تکلیف امت کیلئے وسعت دیدی ہوگی اور
اس اختلاف کو خود دانستہ رخصت میں داخل کر دیا ہوگا تا امت پر حرج نہ ہو۔ غرض اس میں
کون شک کر سکتا ہے کہ سلسلۂ تعامل سے احادیث نبویہ کو قوت پہنچتی ہے اور سنتِ متوارثہ
متعاملہ کا اُن کو لقب ملتا ہے۔
سنن متوارثه متعامله
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 87)
سلسلۂ تعامل کی حدیثیں یعنی سنن متوارثہ متعاملہ جو عاملین اور آمرین کے زیر نظر چلی آئی
ہیں اور علی قدر مراتب تاکید مسلمانوں کی عملیات دین میں قرناً بعد قرن وعصراً بعد عصر داخل رہی
ہیں وہ ہرگز میری آویزش کا مورد نہیں اور نہ قرآن کریم کو ان کا معیار ٹھہرانے کی ضرورت ہے اور
اگر ان کے ذریعہ سے کچھ زیادت تعلیم قرآن پر ہو تو اس سے مجھے انکار نہیں ۔ ہر چند میرا مذہب
یہی ہے کہ قرآن اپنی تعلیم میں کامل ہے اور کوئی صداقت اس سے باہر نہیں۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 81،80)
کیا بخاری اور مسلم کے صحیح ہونے پر اجماع ہو چکا ہے!
آپ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بخاری اور مسلم کے صحیح ہونے پر اجماع ہو چکا ہے ! اب
ان کو بہر حال آنکھیں بند کر کے صحیح مان لینا چاہئے! لیکن میں سمجھ نہیں سکتا کہ یہ اجماع کن لوگوں
نے کیا ہے اور کسی وجہ سے واجب العمل ہو گیا ہے؟ دنیا میں حنفی لوگ پندرہ کروڑ کے قریب
ہیں
وہ اس اجماع سے منکر ہیں ۔ ماسوا اس کے آپ صاحبان ہی فرمایا کرتے ہیں کہ حدیث کو
بشرط صحت ماننا چاہئے اور قرآن کریم پر بغیر کسی شرط کے ایمان لانا فرض ہے۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 41)
خبر واحد سے قرآن پر زیادت ہو سکتی ہے
میرا مذہب امام شافعی اور امام ابو حنیفہ اور امام مالک کے مذہب کی نسبت حدیث کی بہت
رعایت رکھنے والا ہے کیونکہ میں صحیحین کی خبر واحد کو بھی جو تعامل کے سلسلہ سے مؤکد ہے اور
احکام اور حدود اور فرائض میں سے ہو نہ حصہ دوم میں سے اس لالہ اسے اس لائق قرار دیتا ہوں کہ یتا ہوں کہ قرآن پر اس
سے زیادتی کی جائے اور یہ مذہب ائمہ ثلاثہ کا نہیں مگر یادر ہے کہ میں واقعی زیادتی کا قائل نہیں
بلکہ میرا ایمان ۔۔۔۔۔۔ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ پر ہے جیسا کہ میں ظاہر کر چکا ہوں ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 100 )
حدیث سے مراد ۔ واقعات ماضیه و اخبار گزشتہ و آئندہ
ایسی احاد حدیثیں جو سنن متوارثہ متعاملہ میں سے نہیں ہیں اور سلسلۂ تعامل سے کوئی معتد بہ
تعلق نہیں رکھتیں وہ اس درجہ صحت سے گری ہوئی ہیں ۔ اب ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ ایسی
حدیثیں صرف اخبار گزشتہ و قصص ماضیہ یا آئندہ ہیں ۔۔۔۔ اور ظاہر ہے کہ سنن متوارثہ متعاملہ اور
احکام متداولہ کے نکالنے کے بعد جو احادیث بکلی فرضیت تعامل سے باہر رہ جاتے ہیں وہ یہی
واقعات واخبار و قصص ہیں جو تعامل کے تاکیدی سلسلہ سے باہر ہیں ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 82)
حدیث، جو معارض قرآن نہ ہو قابل قبول ہے
اگر نہایت ہی نرمی کریں تو ان حدیثوں کو ظن کا مرتبہ دے سکتے ہیں اور یہی محدثین کا
مذہب ہے اور ظن وہ ہے جس کے ساتھ کذب کا احتمال لگا ہوا ہے۔ پھر ایمان کی بنیاد محض
ظن پر رکھنا اور خدا کے قطعی یقینی کلام کو پس پشت ڈال دینا کونسی عقلمندی اور ایمانداری ہے ہم
یہ نہیں کہتے کہ تمام حدیثوں کو رڈی کی طرح پھینک دو بلکہ ہم کہتے ہیں کہ اُن میں سے وہ قبول
کرو جو قرآن کے منافی اور معارض نہ ہوں تا ہلاک نہ ہو جاؤ۔
اعجاز احمدی۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 138)
اجماع کی تعریف (کتب اصول فقہ کی روشنی میں )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کتب اصول فقہ میں مندرج اجماع کی مختلف تعریفوں
کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرمایا :۔
الْإِجْمَاعُ اِتِّفَاقَ مُجْتَهِدِينَ صَالِحِينَ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ مُصْطَفَى صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَصْرٍ وَاحِدٍ وَالْأَوْلَى أَنْ يَكُونَ فِي كُلِّ عَصْرٍ عَلَى
أَمْرٍ قَوْلِي أَوْ فِعْلِي
یعنی اجماع اس اتفاق کا نام ہے جو امت محمدیہ کے مجتہدین صالحین میں زمانہ واحد
میں پیدا ہو اور بہتر تو یہ ہے کہ ہر زمانہ میں پایا جائے اور جس امر پر اتفاق ہو برابر ہے کہ وہ امر قولی
ہو یا فعلی۔
☆
اور اجماع کی دو نوع ہیں ایک وہ ہے جس کو عزیمت کہتے ہیں اور عزیمت اس بات
کا نام ہے کہ اجماع کر نیوالے صریح تکلم سے اپنے اجماع کا اقرار کریں کہ ہم اس قول یا فعل پر
متفق ہو گئے ۔ لیکن فعل میں شرط ہے کہ اس فعل کا کرنا بھی وہ شروع کر دیں۔
☆
دوسری نوع ع اجماع کی وہ ہے جس کو رخصت کہتے ہیں اور وہ اس بات کا نام ہے کہ اگر
اجماع کسی قول پر ہے تو بعض اپنے اتفاق کو زبان سے ظاہر کریں اور بعض چپ رہیں اور اگر
اجماع کسی فعل پر ہے تو بعض اسی فعل کا کرنا شروع کر دیں اور بعض فعلی مخالفت سے دستکش
رہیں ۔ گو اس فعل کو بھی نہ کریں اور تین دن تک اپنی مخالفت قول یا فعل سے ظاہر نہ کریں یا اس
مدت تک مخالفت ظاہر نہ کریں جو عادتاً اس بات کے سمجھنے کیلئے دلیل ہوسکتی ہے کہ اگر کوئی اس
جگہ مخالف ہوتا تو ضرور اپنا خلاف ظاہر کرتا اور اس اجماع کا نام اجماع سکوتی ہے اور اس میں یہ
ضروری ہے کہ کل کا اتفاق ہے۔
☆
مگر بعض سب کے اتفاق کو ضروری نہیں سمجھتے تا مَنْ شَدَّ شُدَّ کی حدیث کا مورد باقی
رہے اور حدیث باطل نہ ہو جائے ۔
☆
اور بعض اس طرف گئے ہیں کہ مجتہدین کا ہونا ضروری شرط نہیں بلکہ انعقاد اجماع کیلئے
عوام کا قول کافی ہے جیسا کہ باقلانی کا یہی مذہب ہے۔
☆
☆
☆
اور بعض کے نزدیک اجماع کیلئے یہ ضروری شرط ہے کہ اجماع صحابہ کا ہو نہ کسی اور کا۔
اور بعض کے نزدیک اجماع وہی ہے جو عترت یعنی اہل قرابت رسول اللہ کا اجماع ہو۔
اور بعض کے نزدیک یہ لازم شرط ہے کہ اجماع کرنے والے خاص مدینہ کے رہنے
والے ہوں ۔
☆
اور بعض کے نزدیک تحقیق اجماع کیلئے یہ شرط ہے کہ اجماع کا زمانہ گذر جائے۔
چنانچہ شافعی کے نزدیک یہ شرط ضروری ہے وہ کہتا ہے کہ اجماع تب متحقق ہوگا کہ اجماع کے زمانہ
کی صف پیٹی جائے اور وہ تمام لوگ مرجائیں جنہوں نے اجماع کیا تھا اور جب تک وہ سب نہ
مریں تب تک اجماع صحیح نہیں ٹھہر سکتا کیونکہ ممکن ہے کہ کوئی شخص اپنے قول سے رجوع کرے
اور یہ ثابت ہونا ضروری ہے کہ کسی نے اپنے قول سے رجوع تو نہیں کیا اور نقل اجماع پر بھی
اجماع چاہئے ۔ یعنی جو لوگ کسی امر کے بارہ میں اجماع کے قائل ہیں ان میں بھی اجماع ہو۔
اور اجماع لاحق مع اختلاف سابق جائز ہے یعنی اگر ایک امر پہلے لوگوں نے اجماع نہ
کیا اور پھر کسی دوسرے زمانہ میں اجماع ہو گیا ہو تو وہ اجماع بھی معتبر ہے اور بہتر اجماع میں یہ
☆
ہے کہ ہر زمانہ اس کا سلسلہ چلا جائے۔
☆
فِي النَّارِ
☆
اور بعض معتزلہ کا قول ہے کہ اتفاق اکثر سے بھی اجماع ہو سکتا ہے بدلیل مَنْ شَدَّ شُدَّ
اور بعض نے کہا ہے کہ اجماع کوئی چیز نہیں اور اپنی جمیع شرائط کے ساتھ متحقق نہیں
ہوسکتا۔ دیکھو کتب اصول فقہ ائمہ اربعہ ۔
اب اس تمام تقریر سے ظاہر ہے کہ علماء کا اس تعریف اجماع پر بھی اجماع نہیں اور انکار اور تسلیم
کے دونوں دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ (الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 116 تا 118 )
حضرت مسیح موعود کے نزدیک اجماع کی تعریف
میرے نزدیک اجماع کا لفظ اس حالت پر صادق آ سکتا ہے کہ جب صحابہ میں سے مشاہیر
صحابہ ایک اپنی رائے کو شائع کریں اور دوسرے باوجود سننے اس رائے کے مخالفت ظاہر نہ فرماویں
تو یہی اجماع ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اسی صحابی نے جو امیر المومنین تھے ابن صیاد کے
دجال معہود ہونے کی نسبت قسم کھا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو اپنی رائے ظاہر کی اور
آنحضرت نے اس سے انکار نہیں کیا اور نہ کسی صحابی نے اور پھر اسی امر کے بارے میں ابن عمر
نے بھی قسم کھائی اور جابر نے بھی اور کئی صحابیوں نے یہی رائے ظاہر کی تو ظاہر ہے کہ یہ امر باقی
صحابہ سے پوشیدہ نہیں رہا ہوگا ، سو میرے نزدیک یہی اجماع ہے۔ اور کون سی اجماع کی تعریف
مجھ سے آپ دریافت کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کے نزدیک یہ اجماع نہیں تو اور جس قدر ابن
صیاد کے دجال معہود ہونے پر صحابہ نے قسمیں کھا کر اس کا دجال معہود ہونا بیان کیا ہے یا بغیر قسم
کے اس بارے میں شہادت دی ہے دونوں قسم کی شہادتیں بالمقابل پیش کریں اور اگر آپ پیش نہ
کر سکیں تو آپ پر حجت من کل الوجوہ ثابت ہے کہ ضرور اجماع ہو گیا ہوگا کیونکہ اگر انکار پر
قسمیں کھائی جاتیں تو ضرور وہ بھی نقل کی جاتیں آنحضرت صلعم کا قسم کو سن کر چپ رہنا ہزارا جماع
سے افضل ہے اور تمام صحابہ کی شہادت سے کامل تر شہادت ہے۔
اجماع صرف صحابہ کے زمانہ تک تھا
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 43)
اجماع صرف صحار صحابہ کے زمانہ تک تھا پھر فیج اعوج کا زمانہ شروع ہو گیا اور لوگ صراط مستقیم
سے بھٹک گئے اور اس وجہ سے ضرورت محسوس ہوئی کہ رحمان خدا کی طرف سے ایک حکم
مبعوث ہو۔
لحة النور ۔ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 415-416 ترجمه از عربی عبارت )
قرآن مجید کے خلاف کوئی اجماع قابل قبول نہیں
وَلَا نَقْبَلُ إِجْمَاعًا يُخَالِفُ الْقُرْآنَ وَحَسْبُنَا كِتَابُ اللَّهِ وَلَا نَسْمَعُ قَوْلَ
الْآخَرِينَ
ترجمہ: اور ہم کسی ایسے اجماع کو قبول نہیں کریں گے جو قرآن کریم کے مخالف ہو اور ہمارے
لئے تو اللہ کی کتاب کافی ہے اور ہم ( اس کے مقابلے میں ) دوسروں کے اقوال نہیں سنیں گے۔
( انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلد 11 صفحه 133 ترجمه از عربی عبارت )
صحابہ کا پہلا اجماع تمام انبیاء کی وفات پر ہوا
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا اس امت پر اتنا بڑا احسان ہے کہ اس کا شکر نہیں ہو
سکتا اگر وہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کو مسجد نبوی میں اکٹھے کر کے یہ آیت نہ سناتے کہ تمام گزشتہ
نبی فوت ہو چکے ہیں تو یہ امت ہلاک ہو جاتی ۔ کیونکہ ایسی صورت میں اس زمانے کے مفسد
علماء یہی کہتے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا بھی یہی مذہب تھا کہ حضرت عیسیٰ زندہ ہیں ۔ مگر اب
صدیق اکبر کی آیت ممدوحہ پیش کرنے سے اس بات پر کل صحابہ کا اجماع ہو چکا کہ کل گزشتہ
نبی فوت ہو چکے ہیں بلکہ اس اجماع پر شعر بنائے گئے ۔ ابوبکر کی روح پر خدا تعالیٰ ہزاروں
رحمتوں کی بارش کرے اُس نے تمام روحوں کو ہلاکت سے بچالیا اور اس اجماع میں تمام
صحابہ شریک تھے ۔ ایک فرد بھی ان میں سے باہر نہ تھا۔ اور یہ صحابہ کا پہلا اجماع تھا اور
نہایت قابل شکر کارروائی تھی ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 285-286 حاشیہ )
حیات مسیح پر اجماع نہیں ہوا
اگر یہ سوال ہو کہ اس امر پر اجماع ہوا ہے کہ ائمہ اربعہ کے مذاہب کے خلاف عمل نہ کیا
جائے تو ہم اجماع کی حقیقت خوب کھول چکے ہیں ۔۔۔ امام احمد بن حنبل جو خدا سے ڈرتے تھے
اور اس کی اطاعت کرتے تھے اُن کے اس قول کو یاد کرو کہ جو اجماع کا دعویٰ کرے وہ کا ذب
ہے۔ بہت سے اختلافات جزئیہ ائمہ اربعہ میں موجود ہیں اور ائمہ کے اجماع سے خارج ہیں اور
اگر تم سمجھتے ہو کہ حیات عیسیٰ“ پر سند صحیح سے اور واضح بیان سے اجماع ہو چکا ہے تو یہ تمہارا اور تم
جیسے دوسرے لوگوں کا افتراء ہے۔
( اتمام الحجة - روحانی خزائن جلد 8 صفحه 280 ترجمه از عربی عبارت )
اجماع کے معنوں میں اختلاف
خودا جماع کے معنوں میں ہی اختلاف ہے۔ بعض صحابہ تک ہی محدود رکھتے ہیں بعض قرون
ثلاثہ تک بعض ائمہ اربعہ تک مگر صحابہ اور ائمہ کا حال تو معلوم ہو چکا اور اجماع کے توڑنے کے لئے
ایک فرد کا باہر رہنا بھی کافی ہوتا ہے۔ چہ جائیکہ امام مالک رضی اللہ عنہ جیسا عظیم الشان امام جس
کے قول کے کروڑہا آدمی تابع ہوں گے حضرت عیسیٰ کی وفات کا صریح قائل ہوا اور پھر یہ لوگ کہیں
کہ ان کی حیات پر اجماع ہے۔
اتمام الحجة - روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 295 )
اجماع صحابہ کی اتباع ضروری ہے
ہماری جماعت میں وہی داخل ہوگا جو دینِ اسلام میں داخل ہو اور کتاب اللہ اور سنت رسول