فقہ احمدیہ کے مآخذ

فقہ المسیح, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کا متبع ہو اور اللہ اور اس کے رسول اور حشر و نشر اور جنت و دوزخ پر ایمان رکھے اور یہ وعدہ اور
اقرار کرے کہ وہ اسلام کے علاوہ کوئی اور دین نہیں چاہتا اور وہ اس دین پر مرے جو دینِ فطرت
ہے اور اللہ کی کتاب کو پکڑے رکھے اور سنت اور قرآن اور اجماع صحابہؓ سے جو ثابت ہو ، اس پر
عمل کرے اور جس نے ان تین چیزوں کو چھوڑا تو اس نے گویا اپنے نفس کو آگ میں چھوڑا۔
(مواہب الرحمان - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 315 ترجمه از عربی عبارت )
ایک صحابی کی رائے شرعی محبت نہیں
یہ مسلم امر ہے کہ ایک صحابی کی رائے شرعی حجت نہیں ہو سکتی ۔ شرعی حجت صرف اجماع صحابہ
ہے۔ سو ہم بیان کر چکے ہیں کہ اس بات پر اجماع صحابہ ہو چکا ہے کہ تمام انبیاء فوت ہو چکے ہیں۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 410)
شرعی محبت صرف اجماع صحابہ ہے
صاحب تفسیر ( تفسیر ثنائی ۔ ناقل ) لکھتا ہے کہ ” ابو ہریرہ فہم قرآن میں ناقص ہے اور
اس کی درایت پر محد ثین کو اعتراض ہے۔ ابو ہریرہ میں نقل کرنے کا مادہ تھا اور درایت اور فہم
سے بہت ہی کم حصہ رکھتا تھا ۔“
کئی مقام میں محدثین نے ثابت کیا ہے کہ جو امور فہم اور درایت کے متعلق ہیں اکثر ابو ہریرہ ان
کے سمجھنے میں ٹھو کر کھاتا ہے اور غلطی کرتا ہے۔ یہ مسلم امر ہے کہ ایک صحابی کی رائے شرعی حجت نہیں
ہو سکتی۔ شرعی حجت صرف اجماع صحابہ ہے۔
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 410)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اجتہاد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ کا اجتہاد سب اجتہادوں سے اسلم اور اقوئی اور اصح ہے۔“
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 169 )

کیا خبر واحد واجب العمل ہے؟
فقہ احمد یہ کے ماخذ
حنفیوں کا ہرگز یہ مذہب نہیں کہ مخالفت قرآن کی حالت میں خبر واحد واجب العمل ہے اور
نہ شافعی کا یہ مذہب ہے بلکہ فقہ حنفیہ کا تو یہ اصول ہے کہ جب تک اکثر قرنوں میں تواتر حدیث
کا ثابت نہ ہو گو پہلے قرن میں نہیں مگر جب تک بعد میں اخیر تک تو اتر نہ ہو تب تک ایسی حدیث
کے ساتھ قرآن پر زیادت جائز نہیں اور شافعی کا یہ مذہب ہے کہ اگر حدیث آیت کے مخالف ہو
تو با وجود تواتر کے بھی کالعدم ہے۔ الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 94)
احاد احادیث مخالف قرآن ہوں تو قابل قبول نہیں
علماء حنفیہ خبر واحد سے گو وہ بخاری ہو یا مسلم قرآن کریم کے کسی حکم کو ترک نہیں کرتے اور
نہ اس پر زیادت کرتے ہیں اور امام شافعی حدیث متواتر کو بھی بمقابلہ آیت کا لعدم سمجھتا ہے اور
امام مالک کے نزدیک خبر واحد سے بشرط نہ ملنے آیت کے قیاس مقدم ہے ۔ دیکھو صفحہ ۱۵۰
کتاب نورالانوار اصول فقہ ۔
اس صورت میں جو کچھ ان اماموں کی نظر میں در صورت قرآن کے مخالف ہونے کے
احادیث کی عزت ہو سکتی ہے عیاں ہے خواہ اس قسم کی حدیثیں اب بخاری میں ہوں یا مسلم
میں ۔ یہ ظاہر ہے کہ بخاری اور مسلم اکثر مجموعہ احاد کا ہے اور جب احاد کی نسبت امام مالک اور
امام شافعی اور امام ابو حنیفہ کی یہی رائے ہے کہ وہ قرآن کے مخالف ہونے کی حالت میں ہرگز
قبول کے لائق نہیں تو اب فرمائیے کیا اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ان بزرگوں کے نزدیک وہ
حدیثیں بہر حال واجب العمل ہیں ؟ اول حنفیوں اور مالکیوں وغیرہ سے ان سب پر عمل کرائے
الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 99)
اور پھر یہ بات منہ پر لائے ۔
قیاسات مسلمہ مجتہدین واجب العمل ہیں !
میں تمام مسلمانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھے کسی ایک حکم میں بھی دوسرے مسلمانوں سے

علیحدگی نہیں جس طرح سارے اہل اسلام احکام بینه قرآن کریم و احادیث صحیحه و قیاسات
مسلمہ مجتہدین کو واجب العمل جانتے ہیں اسی طرح میں بھی جانتا ہوں ۔ صرف بعض اخبار
گزشتہ و مستقبلہ کی نسبت الہام الہی کی وجہ سے جس کو میں نے قرآن سے بکلی مطابق پایا
ہے بعض اخبار حدیثیہ کے میں اس طرح پر معنی نہیں کرتا جو حال کے علماء کرتے ہیں کیونکہ
ایسے معنے کرنے سے وہ احادیث نہ صرف قرآن کریم کے مخالف ٹھہرتی ہیں بلکہ دوسری
احادیث کی بھی جو صحت میں ان کے برابر ہیں مغائر و مبائن قرار پاتی ہیں ۔
جماعت کے لئے لائحہ عمل
الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 82)
ہماری جماعت کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ اگر کوئی حدیث معارض اور مخالف قرآن اور سنت
نہ ہو تو خواہ کیسے ہی ادنی درجہ کی حدیث ہو اُس پر وہ عمل کریں اور انسان کی بنائی ہوئی فقہ پر اُس کو
ترجیح دیں اور اگر حدیث میں کوئی مسئلہ نہ ملے اور نہ سنت میں اور نہ قرآن میں مل سکے تو اس
صورت میں فقہ حنفی پر عمل کر لیں کیونکہ اس فرقہ کی کثرت خدا کے ارادہ پر دلالت کرتی ہے اور اگر
بعض موجودہ تغیرات کی وجہ سے فقہ حنفی کوئی صحیح فتوی نہ دے سکے تو اس صورت میں علماء اس
سلسلہ کے اپنے خدا داد اجتہاد سے کام لیں لیکن ہوشیار رہیں کہ مولوی عبداللہ چکڑالوی کی طرح
بے وجہ احادیث سے انکار نہ کریں ہاں جہاں قرآن اور سنت سے کسی حدیث کو معارض پاویں تو
اُس حدیث کو چھوڑ دیں۔ یا د رکھیں کہ ہماری جماعت بہ نسبت عبداللہ کے اہلحدیث سے اقرب
ہے اور عبداللہ چکڑالوی کے بیہودہ خیالات سے ہمیں کچھ بھی مناسبت نہیں۔ ہر ایک جو ہماری
جماعت میں ہے اُسے یہی چاہئے کہ وہ عبداللہ چکڑالوی کے عقیدوں سے جو حدیثوں کی نسبت
وہ رکھتا ہے بدل متنفر اور بیزار ہو اور ایسے لوگوں کی صحبت سے حتی الوسع نفرت رکھیں کہ یہ دوسرے
مخالفوں کی نسبت زیادہ بر باد شدہ فرقہ ہے اور چاہئے کہ نہ وہ مولوی محمد حسین کے گروہ کی طرح

حدیث کے بارہ میں افراط کی طرف جھکیں اور نہ عبداللہ کی طرح تفریط کی طرف مائل ہوں بلکہ
اس بارہ میں وسط کا طریق اپنا مذہب سمجھ لیں یعنی نہ تو ایسے طور سے بکلی حدیثوں کو اپنا قبلہ و کعبہ
قرار دیں جس سے قرآن متروک اور مہجور کی طرح ہو جائے اور نہ ایسے طور سے ان حدیثوں کو
معطل اور لغوقراردیدیں جن سے احادیث نبویہ بکلی ضائع ہو جائیں ۔
ہماری مسلمہ کتا بیں
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 212 ،213)
ہماری کتب مسلّمہ مقبولہ جن پر ہم عقیدہ رکھتے ہیں اور جن کو ہم معتبر سمجھتے ہیں
ہ تفصیل ذیل ہیں۔
اول ، قرآن شریف ۔ مگر یادر ہے کہ کسی قرآنی آیت کے معنے ہمارے نزدیک وہی معتبر
اور صحیح ہیں جس پر قرآن کے دوسرے مقامات بھی شہادت دیتے ہوں ۔ کیونکہ قرآن کی
بعض آیات بعض کی تفسیر ہیں اور نیز قرآن کے کامل اور یقینی معنوں کے لئے اگر وہ یقینی مرتبہ
قرآن کے دوسرے مقامات سے میسر نہ آسکے یہ بھی شرط ہے کہ کوئی حدیث صحیح مرفوع متصل
بھی اس کی مفتر ہو۔ غرض ہمارے مذہب میں تفسیر بالرائے ہرگز جائز نہیں ۔ پس ہر یک
معترض پر لازم ہوگا کہ کسی اعتراض کے وقت اس طریق سے باہر نہ جائے ۔
دوم، دوسری کتا بیں جو ہماری مسلم کتا بیں ہیں اُن میں اوّل درجہ پر صحیح بخاری ہے درجہ پرصحیح
اور اس کی وہ تمام احادیث ہمارے نزدیک حجت ہیں جو قرآن شریف سے مخالف نہیں اور
اُن میں سے دوسری کتاب صحیح مسلم ہے اور اس کو ہم اس شرط سے مانتے ہیں کہ قرآن اور
صحیح بخاری سے مخالف نہ ہو ۔ اور تیسرے درجہ پر صحیح ترمذی ، ا رے درجہ پر پیچ ترندی ، ابن ماجہ ، موطا ، ، موطا ، نسائی ،
ابو داؤد، دار قطنی کتب حدیث ہیں جن کی حدیثوں کو ہم اس شرط سے مانتے ہیں کہ قرآن اور
صحیحین سے مخالف نہ ہوں ۔ یہ کتابیں ہمارے دین کی کتابیں ہیں اور یہ شرائط ہیں جن کی

رو سے ہمارا عمل ہے ۔
بخاری اور مسلم کا مقام
فقہ احمد یہ کے ماخذ
( آریہ دھرم - روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 86 ، 87)
آپ بخاری کا مقام بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :۔
مسلمانوں کے لئے صحیح بخاری نہایت متبرک اور مفید کتاب ہے ۔۔۔۔۔۔ ایسا ہی مسلم
اور دوسری احادیث کی کتابیں بہت سے معارف اور مسائل کا ذخیرہ اپنے اندر رکھتی ہیں ۔
کشتی نوح ۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 65)
مزید فرمایا
بخاری کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس میں برکت اور نور ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ
یہ باتیں رسول اللہ کے منہ سے نکلی ہیں۔
)11 احکم 17 اگست 1902 ء صفحہ
آپ نے صحیح مسلم کے بارہ میں فرمایا
صحیح مسلم اس شرط سے وثوق کے لائق ہے کہ جب قرآن یا بخاری سے مخالف نہ ہو اور بخاری
میں صرف ایک شرط ہے کہ قرآن کے احکام اور نصوص صریحہ بینہ سے مخالف نہ ہو اور دوسری کتب
حدیث صرف اس صورت میں قبول کے لائق ہوں گے کہ قرآن اور بخاری اور مسلم کی متفق علیہ
حدیث سے مخالف نہ ہوں ۔
( آریہ دھرم - روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 60 حاشیہ )
حضرت مسیح موعود نے قرآن کریم کے مقابل پر صحیح بخاری اور مسلم کے بارے میں فرمایا
میرا مذہب یہی ہے کہ البتہ بخاری اور مسلم کی حدیثیں ظنی طور پر صحیح ہیں ۔ مگر جو حدیث صریح
طور پر ان میں سے مبائن و مخالف قرآن کریم کے واقع ہو گی وہ صحت سے باہر ہو جائے گی ۔ آخر
بخاری اور مسلم پر وحی تو نازل نہیں تھی ۔ الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 15)
مزید فرمایا:۔
امام بخاری اور مسلم کی عظمت شان اور ان کی کتابوں کا امت میں قبول کیا جانا اگر مان بھی لیا
جاوے تب بھی اس بات کی دلیل نہیں ہو سکتا کہ وہ کتا بیں قطعی اور یقینی ہیں ۔ کیونکہ امت نے ان

کے مرتبہ قطع اور یقین پر ہرگز اجماع نہیں کیا۔
الحق مباحثہ لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 98)
بخاری کتاب الطب باب السحر میں یہ ذکر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا
تھا۔ جس کے نتیجہ میں نعوذ باللہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یادداشت متاثر
ہوگئی تھی۔ حضرت مسیح موعود کے سامنے جب اس کا ذکر کیا گیا تو حضور نے فرمایا :۔
آنکھ بند کر کے بخاری اور مسلم کو مانتے جانا یہ ہمارے مسلک کے برخلاف ہے۔ یہ تو عقل
بھی تسلیم نہیں کر سکتی کہ ایسے عالی شان نبی پر جادو اثر کر گیا ہو، ایسی ایسی باتیں کہ اس جادو سے
(معاذ اللہ ) آنحضرت کا حافظہ جاتا رہا یہ ہو گیا اور وہ ہو گیا کسی صورت میں صحیح نہیں
ہو سکتیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ کسی خبیث آدمی نے اپنی طرف سے ایسی باتیں ملا دی ہیں۔ گو ہم نظر
تہذیب سے احادیث کو دیکھتے ہیں، لیکن جو حدیث قرآن کریم کے برخلاف، آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی عصمت کے برخلاف ہو، اس کو ہم کب مان سکتے ہیں ۔ اُس وقت احادیث جمع
کرنے کا وقت تھا گو انہوں نے سوچ سمجھ کر احادیث کو درج کیا تھا ۔ مگر پوری احتیاط سے کام
نہیں لے سکے ۔ وہ جمع کرنے کا وقت تھا۔ لیکن اب نظر اور غور کرنے کا وقت ہے۔ آثار نبی جمع
کرنا بڑے ثواب کا کام ہے لیکن یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جمع کرنے والے خوب غور سے کام
نہیں لے سکتے ۔ اب ہر ایک کو اختیار ہے کہ خوب غور اور فکر سے کام لے جو ماننے والی ہو وہ
مانے اور جو چھوڑ نے والی ہو وہ چھوڑ دے ۔
(الحکم 10 نومبر 1907 ء صفحہ 8)
قرآن شریف کی اور احادیث کی جو پیغمبر خدا سے ثابت ہیں اتباع کریں۔ ضعیف سے
ضعیف حدیث بھی بشرطیکہ وہ قرآن شریف کے مخالف نہ ہو، ہم واجب ا العمل سمجھتے ہیں۔
اور بخاری اور مسلم کو بعد کتاب اللہ اصح الکتب مانتے ہیں۔
البدر 8 ستمبر 1904 ء صفحہ 8)

آج 10 میں سے 10 باقی