علم فقہ اور فقہاء
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تَفَقَّهُ فِی الدِّین کی ضرورت
فرمایا
ہماری جماعت کو علم دین میں تفقہ پیدا کرنا چاہئے ۔ مگر اس کے وہ معنے نہیں جو عام
ملاں لوگوں نے سمجھ رکھے ہیں کہ استنجاء وغیرہ کے چند مسائل آگئے وہ بھی تقلیدی رنگ میں
فقیہ بن بیٹھے۔ بلکہ ہمارا مطلب یہ ہے کہ وہ آیات قرآنی واحادیث نبوی اور ہمارے کلام
میں تدبر کریں ۔ قرآنی معارف و حقائق سے آگاہ ہوں ۔ ( بدر 25 اپریل 1907 صفحہ 4)
ائمہ اربعہ اسلام کے لئے چار دیواری
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مولوی شیر علی صاحب نے مجھ سے
بیان کیا کہ ایک دفعہ ایک مولوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور الگ
ملاقات کی خواہش ظاہر کی ۔ جب وہ آپ سے ملا تو باتوں باتوں میں اس نے کئی دفعہ یہ کہا کہ میں
حنفی ہوں اور تقلید کو اچھا سمجھتا ہوں وغیرہ ذالک۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ ہم کوئی حنفیوں کے
خلاف تو نہیں ہیں کہ آپ بار بار اپنے حنفی ہونے کا اظہار کرتے ہیں۔ میں تو ان چار اماموں کو
مسلمانوں کے لئے بطور ایک چار دیواری کے سمجھتا ہوں جس کی وجہ سے وہ منتشر اور پراگندہ
ہونے سے بچ گئے ہیں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ ہر شخص اس بات کی اہلیت نہیں رکھتا کہ دینی امور
میں اجتہاد کرے۔ پس اگر یہ ائمہ نہ ہوتے تو ہر اہل و نا اہل آزادانہ طور پر اپنا طریق اختیار کرتا۔
اور امت محمدیہ میں ایک اختلاف عظیم کی صورت قائم ہو جاتی مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان چار
اماموں نے جو اپنے علم و معرفت اور تقوی وطہارت کی وجہ سے اجتہاد کی اہلیت رکھتے تھے۔
مسلمانوں کو پراگندہ ہو جانے سے محفوظ رکھا۔ پس یہ امام مسلمانوں کے لئے بطور ایک چار
دیواری کے رہے ہیں اور ہم ان کی قدر کرتے اور ان کی بزرگی اور احسان کے معترف ہیں۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یوں تو سارے اماموں کو عزت کی نظر
سے دیکھتے تھے مگر امام ابو حنیفہ کو خصوصیت کے ساتھ علم و معرفت میں بڑھا ہوا سمجھتے تھے اور ان کی
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 334)
قوت استدلال کی بہت تعریف فرماتے تھے۔
ایک موقع پر فرمایا :۔
امام شافعی اور حنبل وغیرہ کا زمانہ بھی ایسا تھا کہ اس وقت بدعات شروع ہو گئی تھیں ۔ اگر
اس وقت یہ نام نہ ہوتے تو اہلِ حق اور ناحق میں تمیز نہ ہو سکتی ۔ ہزا رہا گندے آدمی ملے جلے
رہتے ۔ یہ چار نام اسلام کے واسطے مثل چار دیواری کے تھے۔ اگر یہ لوگ پیدا نہ ہوتے
تو اسلام ایسا مشتبہ مذہب ہو جا تا کہ بدعتی اور غیر بدعتی میں تمیز نہ ہو سکتی ۔
ائمہ اربعہ برکت کا نشان تھے
بدر 3 نومبر 1905 ء صفحہ 4)
میری رائے میں ائمہ اربعہ ایک برکت کا نشان تھے۔ اُن میں روحانیت تھی، کیونکہ
روحانیت تقوی سے شروع ہوتی ہے اور وہ لوگ در حقیقت متقی تھے اور خدا سے ڈرتے تھے
اور اُن کے دل کلاب الدنیا سے مناسبت نہ رکھتے تھے ۔
حضرت امام ابو حنیفہ کا عالی مقام
)2 الحکم 24 ستمبر 1901ء صفحہ(
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت امام ابو حنیفہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا
بعض ائمہ نے احادیث کی طرف توجہ کم کی ہے جیسا کہ امام اعظم کو فی رضی اللہ عنہ جن کو ا
اصحاب الرائے میں سے خیال کیا گیا ہے اور ان کے مجتہدات کو بواسطہ دقت معانی احادیث
صحیحہ کے بر خلاف سمجھا گیا ہے۔ مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ امام صاحب موصوف اپنی قوت
اجتہادی اور اپنے علم اور درایت اور فہم و فراست میں ائمہ ثلاثہ باقیہ سے افضل واعلیٰ تھے اور
اُن کی خداداد قوت فیصلہ ایسی بڑھی ہوئی تھی کہ وہ ثبوت عدم ثبوت میں بخوبی فرق کرنا جانتے تھے اور
ان کی قوت مدرکہ کو قرآن شریف کے سمجھنے میں ایک خاص دستگاہ تھی اور ان کی فطرت کو کلام الہی سے
ایک خاص مناسبت تھی اور عرفان کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ چکے تھے۔ اسی وجہ سے اجتہا دو استنباط میں اُن
کے لئے وہ درجہ علیا مسلم تھا جس تک پہنچنے سے دوسرے سب لوگ قاصر تھے۔ سبحان اللہ اس زیرک
اور ربانی امام نے کیسی ایک آیت کے ایک اشارہ کی عزت اعلیٰ وارفع سمجھ کر بہت سی حدیثوں کو جو اس
کے مخالف تھیں رڈی کی طرح سمجھ کر چھوڑ دیا اور جہلا کے طعن کا کچھ اندیشہ نہ کیا۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 385)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے ساتھ 1891ء میں
ایک مباحثہ ہوا جس کے دوران آپ نے محسوس کیا کہ مولوی محمد حسین صاحب حضرت امام
ابو حنیفہ کے بارہ میں استخفاف سے کام لے رہے ہیں اس پر آپ نے فرمایا :۔
اے حضرت مولوی صاحب آپ ناراض نہ ہوں آپ صاحبوں کو امام بزرگ ابو حنیفہ سے
اگر ایک ذرہ بھی حسن ظن ہوتا تو آپ اس قدر شبکی اور استخفاف کے الفاظ استعمال نہ کرتے آپ کو
امام صاحب کی شان معلوم نہیں وہ ایک بحر اعظم تھا اور دوسرے سب اس کی شاخیں ہیں اسکا نام
اہل الرائے رکھنا ایک بھاری خیانت ہے! امام بزر بزرگ حضرت ابو حنیفہ کو علاوہ کمالات علم آثار
نبویہ کے استخراج مسائل قرآن میں ید طولی تھا خدا تعالیٰ حضرت مجدد الف ثانی پر رحمت کرے
انہوں نے مکتوب صفحہ ۳۰۷ میں فرمایا ہے کہ امام اعظم صاحب کی آنیوالے مسیح کے ساتھ استخراج
مسائل قرآن میں ایک روحانی مناسبت ہے۔ (الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 101 )
فخر الأئمه، امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک
اشتہار میں تحریر فرمایا کہ
وو
اُن کے 76 صفحے کے مضمون میں بجز بے تعلق باتوں اور بد زبانی اور افتراء کے اور خاک
بھی نہیں تھا اور بد زبانی سے یہاں تک انہوں نے کام لیا کہ ناحق بے وجہ امام بزرگ حضرت
فخر الائمہ، امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان بلند میں سخت تحقیر کے الفاظ استعمال کئے ۔“
حنفی مذہب پر عمل کی مشروط ہدایت
فرمایا :۔
مجموعه اشتہارات جلد 1 صفحہ 196)
شریعت کے عملی حصہ میں سب سے اول قرآن مجید ہے ۔ پھر احادیث صحیحہ جن کی
سنت تائید کرتی ہے۔ اور اگر کوئی مسئلہ ان دونوں میں نہ ملے تو پھر میرا مذہب تو یہی ہے کہ
حنفی مذہب پر عمل کیا جائے کیونکہ اس کی کثرت اس بات کی دلیل ہے کہ خدا کی مرضی یہی ہے
مگر ہم کثرت کو قرآن مجید و احادیث کے مقابلہ میں بیچ سمجھتے ہیں ۔ اس کے بعض مسائل ایسے
ہیں کہ قیاس صحیح کے بھی خلاف ہیں ۔ ایسی حالت میں احمدی علماء کا اجتہاد اولی بالعمل ہے ۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 209)
مسیح موعود کے حنفی مذہب پر ہونے سے کیا مراد ہے؟
مولوی بہاء الدین صاحب احمد آبادی نے پوچھا کہ مکتوبات امام ربانی میں مسیح موعود کی
نسبت لکھا ہے کہ وہ حنفی مذہب پر ہوگا۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ فرمایا:
اس سے یہ مراد ہے کہ جیسے حضرت امام اعظم قرآن شریف ہی سے استدلا استدلال کرتے
تھے۔ اور قرآن شریف ہی کو مقدم رکھتے تھے ۔ اسی طرح مسیح موعود بھی قرآن شریف ہی کے
علوم اور حقائق کو لے کر آئے گا۔ چنانچہ اپنے مکتوبات میں دوسری جگہ انہوں نے اس راز کو کھول
بھی دیا ہے اور خصوصیت سے ذکر کیا ہے کہ مسیح موعود کو قرآنی حقائق کا علم دیا جائے گا۔
(الحکم 10 اگست 1901 ء صفحہ 8)
مجددین ضرورت وقت کے مطابق آتے ہیں
فرمایا:
مجد د جو آیا کرتا ہے وہ ضرورت وقت کے لحاظ سے آیا کرتا ہے نہ استنجے اور وضو کے مسائل
بتلانے“
)4( الحلم 19 مئی 1899 ء صفحہ(
غیر مقلدین سے بھی تعصب نہ رکھو
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں :
ایک روز حضرت اقدس علیہ السلام سے عرض کیا کہ حضور یہ وہابی غیر مقلد نا پاک فرقہ
میں اس وقت سخت متعصب حنفی تھا جو ہے اس کی نسبت آپ کیا فرماتے ہیں؟ آپ سُن کر
اور ہنس کر خاموش ہو گئے اور کچھ جواب نہ دیا۔ دوسرے روز پھر میں نے ذکر کیا ۔ فرمایا کہ یہ
فرقہ بھی خدا کی طرف سے ہے بُرا نہیں ہے۔ جب لوگوں نے تقلید اور حنفیت پر یہاں تک
زور دیا کہ ائمہ اربعہ کو منصب نبوت دے دیا تو خدا نے اپنی مصلحت سے اس فرقہ کو پیدا کیا کو دیا تو سے
تا که مقلد لوگ راہِ راست اور درمیانی صورت میں رہیں ۔ صرف اتنی بات ان میں ضرور بُری
ہے کہ ہر ایک شخص بجائے خود مجتہد اور امام بن بیٹھا اور ائمہ اربعہ کو بُرا کہنے لگا۔
ایک اور موقعہ پر حضور نے فرمایا
( تذكرة المهدی صفحہ 213 ، 214)
ایک عرب ہمارے ہاں آیا اور وہ وہابیوں کا سخت مخالف تھا یہاں تک کہ جب اس کے
سامنے وہابیوں کا ذکر بھی کیا جاتا تو گالیوں پر اتر آتا ۔ اس نے یہاں آکر بھی سخت گالیاں
دینی شروع کیں اور وہابیوں کو بُرا بھلا کہنے لگا ۔ ہم نے اس کی کچھ پروا نہ کر کے اس کی
خدمت خوب کی اور اچھی طرح سے اس کی دعوت کی اور ایک دن جبکہ وہ غصہ میں بھرا ہوا
وہابیوں کو خوب گالیاں دے رہا تھا کسی شخص نے اس کو کہا کہ جس کے گھر تم مہمان ٹھہرے ہو
وہ بھی تو وہابی ہے ۔ اس پر وہ خاموش ہو گیا اور اس شخص کا مجھ کو وہابی کہنا غلط نہ تھا کیونکہ
قرآن شریف کے بعد صحیح احادیث پر عمل کرنا ہی ضروری سمجھتا ہوں ۔
ا
( بدر 4 جولائی 1907 صفحہ (7)
خانہ کعبہ میں چاروں مذاہب فقہ کے الگ الگ مصلے
یہ تو ظاہر ہے کہ انجام کار انہی اصولوں یا مدارات کی طرف لوگ آجاتے ہیں ۔ جب
دیکھتے ہیں کہ ایک فریق دنیا میں بکثرت پھیل گیا ہے جیسا کہ آج کل حنفی ، شافعی ، مالکی ، حنبلی
با وجود ان سخت اختلافات کے جن کی وجہ سے مکہ معظمہ کی ارضِ مقدسہ بھی ان کو ایک مصلے پر
جمع نہیں کر سکی ایک دوسرے سے مخالطت اور ملاقات رکھتے ہیں ۔
تقلید کی بھی کسی قدر ضرورت ہے
( مجموعه اشتہارات جلد 2 صفحہ 498)
ایک دفعہ ایک واعظ ایسے طرز پر حضرت کے سامنے گفتگو کرتا تھا کہ گویا اس کے نزدیک
حضرت بھی فرقہ وہابیہ کے طرفدار ہیں اور اپنے تئیں بار بار حنفی اور وہابیوں کا دشمن ظاہر کرتا
تھا اور کہتا تھا کہ حق کا طالب ہوں ۔ اس پر حضرت نے فرمایا: اگر کوئی محبت اور آہستگی سے
ہماری باتیں سنے تو ہم بڑی محبت کرنے والے ہیں اور قرآن اور حدیث کے مطابق ہم فیصلہ
کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر کوئی اس طرح فیصلہ کرنا چاہے کہ جو امر قرآن شریف اور احادیث
صحیحہ کے مطابق ہو ، اُسے قبول کر لے گا اور جوان کے برخلاف ہوا سے رد کر دے گا ۔ تو یہ
امر عین سرور ، عین مدعا ہے اور عین آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ ہمارا مذہب وہابیوں کے
برخلاف ہے ۔ ہمارے نزدیک تقلید کو چھوڑ نا ایک اباحت ہے۔ کیونکہ ہر ایک شخص مجتہد نہیں
ہے۔ ذرا سا علم ہونے سے کوئی متابعت کے لائق نہیں ہو جاتا۔ کیا وہ اس لائق ہے کہ
سارے متقی اور تزکیہ کرنے والوں کی تابعداری سے آزاد ہو جاوے۔ قرآن شریف کے
اسرار سوائے مطہر اور پاک لوگوں کے اور کسی پر نہیں کھولے جاتے۔ ہمارے ہاں جو آتا
ہے۔ اُسے پہلے ایک حنیفیت کا رنگ چڑھانا پڑتا ہے۔ میرے خیال میں یہ چاروں مذہب
اللہ تعالیٰ کا فضل ہیں اور اسلام کے واسطے ایک چار دیوار ۔ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی حمایت
کے واسطے ایسے اعلیٰ لوگ پیدا کئے جو نہایت متقی اور صاحب تزکیہ تھے ۔ آج کل کے لوگ جو
بگڑتے ہیں اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ اماموں کی متابعت چھوڑ دی گئی ہے ۔ خدا تعالیٰ کو دو
قسم کے لوگ پیارے ہیں ۔ اوّل وہ جن کو اللہ تعالیٰ نے خود پاک کیا اور علم دیا۔ دوم وہ
جوان کی تابعداری کرتے ہیں ۔ ہمارے نزدیک ان لوگوں کی تابعداری کرنے والے بہت
اچھے ہیں۔ کیونکہ ان کو تزکیہ نفس عطاء کیا گیا تھا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
کے قریب کے ہیں میں نے خود سُنا ہے کہ بعض لوگ امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے حق میں سخت
کلامی کرتے ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی غلطی ہے۔
اختلاف فقهاء
فرمایا :
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 277 ،278)
آج کل علماء کے درمیان باہم مسائل میں اس قدر اختلاف ہے کہ ہر ایک مسئلہ کے
متعلق کہا جا سکتا ہے کہ اس میں اختلاف ہے ۔ جیسا کہ لاہور میں ایک طبیب غلام دستگیر نام
تھا۔ وہ کہا کرتا تھا کہ مریضوں اور اس کے لواحقین کی اس ملک میں رسم ہے کہ وہ طبیب سے
پوچھا کرتے ہیں کہ یہ دوا گرم ہے یا سرد؟ تو میں نے اس کے جواب میں ایک بات رکھی
ہوئی ہے ۔ میں کہہ دیا کرتا ہوں کہ اختلاف ہے ۔ اوّل تو اس اختلاف کے سبب کئی فرقے
ہیں ۔ پھر مثلاً ایک فرقہ حنفیوں کا ہے ان میں آپس میں اختلاف ہے ۔ پھر خود امام ابو حنیفہ
کے اقوال میں اختلاف ہے۔
جائز قیاس وہ ہے جو قرآن وسنت سے مستنبط ہو
( بدر یکم اگست 1907 ء صفحہ 3)
ایک شخص نے مسئلہ پوچھا۔ مرغی کی گردن بلی اتار کر لے گئی ۔ مرغی پھڑک رہی ہے ذبح کر
لی جائے؟ فرمایا :۔
ایسے مسائل میں اصول کے طور پر یا درکھو کہ دین میں صرف قیاس کرنا سخت منع ہے۔ قیاس
وہ جائز ہے جو قرآن وحدیث سے مستنبط ہو۔ ہمارا دین منقولی طور سے ہمارے پاس پہنچا ہے۔
پس اگر آنحضرت علی سے کوئی ایسی حدیث ثابت ہو جائے ورنہ کیا ضرورت ہے دو چار آنے
کے لئے ایمان میں خلل ڈالنے کی ۔
وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هَذَا حَلَالٌ وَهَذَا حَرَامٌ (النحل : 117)
سنت صحیحہ معلوم کرنے کا طریق
)4( بدر 24 مئی 1908ء صفحہ
جب اسلام کے فرقوں میں اختلاف ہے تو سنتِ صحیحہ کیسے معلوم ہو؟ اس کے جواب میں
فرمایا کہ:۔
وو
قرآن شریف ، احادیث اور ایک قوم کے تقویٰ اور طہارت اور سنت کو جب آپس
میں ملا یا جاوے تو پھر پتہ لگ جاتا ہے کہ اصل سنّت کیا ہے ۔“
البدر یکم مئی 1903 ء صفحہ 114)
قیاس کی حجت
ہے۔
علم فقہ اور فقہاء
۔۔۔۔ ان ساری باتوں کے علاوہ میں اب قیاس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر چہ نصوص
قرآنیہ اور حدیثیہ میرے ساتھ ہیں۔ اجماع صحابہؓ بھی میری تائید کرتا ہے۔ نشانات اور
تائیدات الہیہ میری موید ہیں۔ ضرورت وقت میرا صادق ہونا ظاہر کرتی ہے لیکن قیاس کے
ذریعہ سے بھی حجت پوری ہو سکتی ہے۔ اس لیے دیکھنا چاہیے کہ قیاس کیا کہتا ہے؟ انسان کبھی کسی
ایسی چیز کے ماننے کے کے ماننے کو تیار نہیں ہو سکتا جو اپنی نظیر نہ رکھتی ہو۔ مثلاً اگر ایک شخص آ کر کہے کہ
تمہارے بچے کو ہوا اڑا کر آسمان پر لے گئی ہے یا بچہ کتا بن کر بھاگ گیا ہے تو کیا تم اس کی بات کو
بلا وجہ معقول اور بلا تحقیق مان لو گے؟ کبھی نہیں ، اس لیے قرآن مجید نے فرمایا:
فَاسْتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِانُ كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (النحل: 44)
اب مسیح علیہ السلام کی وفات کے مسئلہ پر اور اُن کے آسمان پر اڑ جانے کے متعلق غور کرو۔
قطع نظر ان دلائل کے جو ان کی وفات کے متعلق ہیں۔ یہ پکی بات ہے کہ کفار نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر چڑھ جانے کا معجزہ مانگا۔ اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو ہر
طرح کامل اور افضل تھے ان کو چاہیے تھا کہ وہ آسمان پر چڑھ جاتے مگر انہوں نے اللہ تعالیٰ کی
وحی سے جواب دیا۔
قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسرائیل: 94)
اس کا مفہوم یہ ہے کہ کہد واللہ تعالیٰ اس امر سے پاک ہے کہ وہ خلاف وعدہ کرے جبکہ اس
نے بشر کے لیے آسمان پر مع جسم جانا حرام کر دیا ہے اگر میں جاؤں تو جھوٹا ٹھہروں گا۔
اب اگر تمہارا یہ عقیدہ صحیح ہے کہ مسیح آسمان پر چلا گیا ہے اور کوئی بالمقابل پادری یہ آیت پیش
کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرے تو تم اس کا کیا جواب دے سکتے ہو۔
پس ایسی باتوں کے ماننے سے کیا فائدہ جن کا کوئی اصل قرآن مجید میں موجود نہیں۔ اس
طرح پر تم اسلام کو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بد نام کرنے والے ٹھہرو گے۔ پھر پہلی کتابوں
میں بھی تو کوئی نظیر موجود نہیں اور ان کتابوں سے اجتہاد کرنا حرام نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ (الاحقاف:11)
اور پھر فرمایا كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتَابِ (الرعد:44)
اور ایسا ہی فرمایا
يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَ هُمُ (البقره : 147)
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے ثبوت کے لیے ان کو پیش کرتا ہے تو ہمارا
ان سے اجتہاد کرنا کیوں حرام ہو گیا ؟ لیکچر لدھیانہ۔ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 296 297 )
مقلدوں اور غیر مقلدوں کے اختلافات
ابھی بہت زمانہ نہیں گذرا کہ مقلد غیر مقلدوں کی غلطیاں نکالتے اور وہ ان کی
غلطیاں ظاہر کرتے اور اس طرح پر دوسرے فرقے آپس میں درندوں کی طرح لڑتے
جھگڑتے تھے۔ ایک دوسرے کو کافر کہتے اور نجس بتاتے تھے۔ اگر کوئی تسلی کی راہ موجود تھی ، تو
پھر اس قد را اختلاف اور تفرقہ ایک ہی قوم میں کیوں تھا ؟ غلطیاں واقع ہو چکی تھیں اور لوگ
حقیقت کی راہ سے دور جا پڑے تھے۔ ایسے اختلاف کے وقت ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ خود فیصلہ
کرتا چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور ایک حکم ان میں بھیج دیا۔ اب بتاؤ کہ میں نے کیا
زیادتی کی ہے یا کیا قرآن شریف سے کم کر دیا ہے جو میری مخالفت کے لیے اس قدر جوش
پیدا ہوا ہوا ہے۔
مولوی عبد اللہ چکڑالوی کے خلاف وجوہ کفر
)3 الحکم 30 ستمبر 1904 صفحہ(
حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے عرض کی کہ مولوی محمد حسین صاحب کا ایک
رسالہ آیا ہے جس میں چینیاں والی مسجد میں قیامت کے عنوان سے اس نے ایک مضمون لکھا
ہے جو مولوی عبداللہ چکڑالوی کے خلاف ہے۔ لکھتے لکھتے ایک مقام پر لکھتا ہے کہ ہم اس کو
پرافٹ آف قادیان کے ساتھ ملاتے ہیں ۔ یعنی کفر کا فتوی دیتے ہیں چنانچہ اس کے نیچے پھر
کفر کا فتویٰ مرتب کیا ہے۔
اس پر حضرت اقدس نے دریافت فرمایا کہ: وجوہ کفر کیا ہیں؟
مولوی چکڑالوی کہتا ہے کہ حدیث کی کچھ ضرورت نہیں بلکہ حدیث کا پڑھنا ایسا ہے، جیسے
کہ کتے کو ہڈی کا چسکا ہو سکتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ قرآن کے لانے میں
اس سے بڑھ کر نہیں جیسا کہ ایک چپڑاسی یا مذکوری کا درجہ پروانہ سرکاری لانے میں ہوتا ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا :۔
ایسا کہنا کفر ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی بے ادبی کرتا ہے ۔ احادیث کو ایسی
حقارت سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ کفار تو اپنے بتوں کے جنتر منتر کو یاد رکھتے ہیں۔ تو کیا
مسلمانوں نے اپنے رسول کی باتوں کو یاد نہ رکھا۔ قرآن شریف کے پہلے سمجھنے والے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے اور اس پر آپ عمل کرتے تھے اور دوسروں کو عمل کراتے تھے ۔ یہی
سنت ہے اور اسی کو تعامل کہتے ہیں اور بعد میں ائمہ نے نہایت محنت اور جانفشانی کے ساتھ اس
سنت کو الفاظ میں لکھا اور جمع کیا اور اس کے متعلق تحقیقات اور چھان بین کی ۔ پس وہ حدیث
ہوئی دیکھو بخاری اور مسلم کو ، کیسی محنت کی ہے ۔ آخر انہوں نے اپنے باپ دادوں کے احوال تو
نہیں لکھے۔ بلکہ جہاں تک بس چلا صحت وصفائی کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال
وافعال یعنی سنت کو جمع کیا۔
وہابیوں کی ظاہر پرستی
الحکم 17 اگست 1902ء صفحہ 11)
حضرت اقدس نے ان وہابیوں کے اخلاق اور ادب رسول پر اپنا ایک ذکر سنایا کہ ایک دفعہ
جب آپ امرتسر میں تھے تو غزنوی گروہ کے چند مولویوں نے آپ کو چائے دی چونکہ حضرت
اقدس کے دائیں ہاتھ میں بچپن میں ضرب آئی ہوئی ہے اور ہڈی کو صدمہ پہنچا ہوا ہے۔ آپ نے
بائیں ہاتھ سے پیالی لی تو اس پر غزنوی صاحبان نے فوراً بلا وجہ دریافت کئے کہنا شروع کیا کہ یہ
خلاف سنت ہے۔ آپ نے ان کو سمجھایا کہ آداب اور روحانیت بھی سنت ہیں پھر ان کو اصل وجہ
بتلائی گئی اس کے بعد ان لوگوں نے آپ پر یہ اعتراض کیا کہ آپ نے اپنی تصنیفات میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت تعریف کی ہے اس قدر نہ چاہیے تھی ہم تو ان کو اسی قدر مانتے
ہیں۔ جس قد ر حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مرتبہ یونس بن متی سے
بھی زیادہ نہیں ہے۔
جسمانی طور پر جس قدر ترقیات آج تک ہوئی ہیں کیا وہ پہلے زمانوں میں تھیں؟ اسی طرح
روحانی ترقیات کا سلسلہ ہے کہ وہ ہوتے ہوتے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم پرختم ہوا ۔ خاتم النبین
کے یہی معنے ہیں جب ان (وہابیوں ) کی یہ حالت ہے تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کونسی
سچی محبت کر سکتے ہیں اور کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
فرمایا کہ
میرا دل ان لوگوں سے کبھی راضی نہیں ہوا اور مجھے یہ خواہش کبھی نہیں ہوتی کہ مجھے وہابی
کہا جاوے اور میرا نام کسی کتاب میں وہابی نہ نکلے گا۔ میں ان کے مجلسوں میں بیٹھتا رہا ہوں ۔
ہمیشہ لفاظی کی بو آتی رہی ہے یہی معلوم ہوا کہ ان میں نرا چھلکا ہے مغز بالکل نہیں ہے۔ مولوی محمد
حسین نے خود حدیث کی نسبت اپنی اشاعت السنہ میں یہ بات لکھی ہے کہ ایک صاحب الہام
یا اہل کشف صحیح حدیث کو ضعیف یا ضعیف کو صحیح قرار دے سکتا ہے کیونکہ وہ کشفی حالت میں
آنحضرت کے سے اس کی تصحیح کر لیتا ہے مگر تاہم میں نے یہ التزام رکھا ہے کہ میں اپنے
کشوف یا الہامات پر حمل نہیں کرتا جب تک قرآن اور سنت اور صحیح حدیث اس کے ساتھ نہ ہو ۔
محمد حسین سے پوچھا جائے کہ جب عبداللہ غزنوی احادیث میں اس طرح دخل دے سکتے تھے تو
صلى الله