علم فقہ اور فقہاء

فقہ المسیح, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پھر حکم نے کیا گناہ کیا کہ اسے ہر ایک رطب و یا بس ماننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
علم فقہ اور فقہاء
البدر 21 نومبر 1902 ء صفحہ (30)
وہابیوں اور چکڑالویوں کا افراط و تفریط
چکڑالوی کا ذکر آنے پر معلوم ہوا کہ اس نے نماز میں بھی کچھ ردو بدل کی ہے التحیات اور
درود شریف کو نکال دیا ہے اور بھی بعض تبدیلیاں کی ہیں ۔ حضرت اقدس نے چکڑالوی کے فتنہ کو
خطرناک قرار دیا اور آپ کی رحمت اور حمیت اسلامی نے تقاضا کیا کہ اس کے متعلق ایک اشتہار
بطور محاکمہ کے لکھا جاوے جس میں یہ دکھایا جائے کہ مولوی محمد حسین نے اور اس نے افراط اور
تفریط کی راہ اختیار کی ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہم کو صراط مستقیم پر رکھا ہے۔
فرمایا:۔
نبی ہمیشہ دو چیزیں لے کر آتے ہیں ۔ کتاب اور سنت ۔ ایک خدا کا کلام ہوتا ہے اور
دوسرے سنت ۔ یعنی اس پر عمل کر کے دکھا دیتے ہیں ۔ دنیا کے کام بھی بغیر اس کے نہیں چل سکتے
دقیق مسائل جو استاد بتاتا ہے پھر اس کو حل کر کے بھی دکھا دیتا ہے پس جیسے کلام اللہ یقینی ہے سنت
بھی یقینی ہے۔
خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں صراط مستقیم پر کھڑا کر رکھا ہے وہابیوں نے افراط کی ، قرآن پر
حدیث کو قاضی ٹھہرایا اور قرآن کو اس کے آگے مستغیث کی طرح کھڑا کر دیا اور چکڑالوی نے
تفریط کی کہ بالکل ہی حدیث کا انکار کر دیا۔ اس سے فتنے کا اندیشہ ہے۔ اس کی اصلاح ضروری
ہے ہم کو خدا نے حکم ٹھہرایا ہے اس لئے ہم ایک اشتہار کے ذریعہ اس غلطی کو ظاہر کریں گے
اور مضمون پیچھے لکھیں گے ۔ اول خویش بعد درویش جس راہ پر خدا تعالیٰ نے ہم کو چلایا ہے اس پہ
پر
اگر غور کی جاوے تو ایک لذت آتی ہے قرآن شریف نے کیا ٹھیک فیصلہ فرمایا فَبِأَيِّ حَدِيثٍ
بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ اور دوسری جگہ فرمایا

فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَ آيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ (الجاثيه: 7)
یہ ایک قسم کی پیشگوئی ہے جو ان وہابیوں کے متعلق ہے اور سنت کی نفی کرنے والوں کے لئے فرمایا
إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ (آل عمران : 32)
احناف کا احوال
البدر 28 نومبر - 5 دسمبر 1902 ء صفحہ 46)
۔۔۔۔ رہے حنفی ، ان میں بد قسمتی سے اقوالِ مردودہ اور بدعات نے دخل پالیا ہے۔
حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ تو اعلیٰ درجہ کے متقی تھے ، مگر اُن کے پیروؤں میں جب روحانیت
نہ رہی تو انہوں نے اور بدعتوں کو داخل کر لیا اور تقلید میں انہوں نے یہاں تک غلو کیا کہ ان
لوگوں کے اقوال کو جن کی عصمت کا قرآن دعوی نہیں کرتا ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اقوال پر بھی فضیلت دے دی اور اپنے اغراض اور مقاصد کو مد نظر رکھ کر امام صاحب کے
اقوال کی جس طرح چاہا تاویل کر لی ۔ لدھیانہ میں میں ایک دفعہ تھا تو نوابوں کے خاندان
میں سے ایک شخص میرے پاس آیا اور باتوں ہی باتوں میں انہوں نے کہا کہ میں پکا حنفی
ہوں اور یہ بھی کہا کہ میرے چا صاحب کو امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے بڑی حسن عقیدت تھی
یہانتک کہ جب انہوں نے مالا بد منہ میں امام صاحب کا یہ قول دیکھا کہ صرف جو اور
انگور اور دو اور یعنی چار قسم کی شراب حرام ہے، تو انہوں نے ولایت کی شرا ہیں منگوا کر اسی
ہزار روپیہ کی شراب پی تا کہ امام صاحب کی سچی پیروی ہو جاوے۔ استغفر الله ثم استغفر الله
غرض اس قسم کی تاویلیں کر لیتے ہیں ۔ عام طور پر شکایت کی جاتی ہے کہ جس قسم کا فتویٰ
کوئی چاہے ان سے لے لے۔ حلالہ کا مسئلہ بھی انہوں نے ہی نکالا ہے کہ اگر کوئی عورت کو
طلاق دے دے تو پھر جائز طور پر رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی دوسرے سے نکاح
کرے اور وہ پھر اس کو طلاق دے، حالانکہ قرآن شریف میں کہیں اس کا پتہ نہیں ملتا اور
احادیث میں حلالہ کرنے والے پر لعنت آئی ہے ۔
)3 احکام 30 ستمبر 1901ء صفحہ(

شافعی فرقے کے طور اطوار
ایک اور فرقہ شافعی مذہب والوں کا ہے۔ وہ تو وحشیوں کی سی زندگی بسر کرتے ہیں۔ ان
کے ہاں ایک مقولہ ہے۔ ” شافعی سب کچھ معافی“ یعنی نہ حلت و حرمت کی ضرورت ہے نہ کچھ
اور۔
چنانچہ ہمارے ملک میں خانہ بدوش لوگ جو پھرا کرتے ہیں یہ اپنے آپ کو شافعی کہتے
ہیں۔ ان کے اطوارا اور چال چلن کو دیکھ لو۔ امرتسر میں ایک موحد رنڈی کی مسجد میں نماز
پڑھایا کرتا تھا۔ اس نے میرے پاس ذکر کیا کہ وہ ایک مرتبہ بمبئی چلا گیا اور اتفاق سے
شافعیوں کی مسجد میں چلا گیا ۔ صبح کی نماز کا وقت تھا ۔ اس سے جب دریافت کیا تو اس نے کہہ
دیا کہ میں شافعی ہوں اور جب انہوں نے اس کو نماز کے لئے امام بنایا اور اس نے شافعی
مذہب کے موافق صبح کی نماز میں قنوت نہ پڑھی تو وہ لوگ بڑے ہی برافروختہ ہوئے
آخر بمشکل وہاں سے بیچ کر نکلا ۔ الغرض مذہب اسلام میں اندرونی طور پر ایسے ایسے بہت سے
فساد اور فتنے ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے اور بیرونی فسادوں کو آدمی دیکھے تو اور بھی
حیران ہو جاتا ہے۔ ایک پادریوں کے ہی فتنہ کو دیکھو تو گھبرا جاؤ۔ مختصر یہ کہ ان سارے فسادوں فتنہ کہ
کا اجتماع بالبداہت بتارہا ہے کہ اس وقت ایک آسمانی سلسلہ کی ضرورت ہے اور اگر خدا اس
وقت کوئی سلسلہ قائم نہ کرتا تو پھر خدا پر اعتراض ہوتا ، مگر خدا کا شکر ہے کہ اس نے وقت پر ہماری
دستگیری کی اور اس سلسلہ کو اپنی تائیدوں کے ساتھ قائم کیا۔ فالحمد لله على ذلك۔
جزئی مسائل میں مباحثہ پر ناپسندیدگی
)3( الحكم 30 ستمبر 1901ء صفحہ(
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے تحریر کیا کہ مرزا دین محمد صاحب ساکن لنگروال
ضلع گورداسپور نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے ایک اشتہار

دیا۔ جس میں رفع یدین آمین وغیرہ کے مسائل تھے اور جواب کے لئے فی مسئلہ دس روپیہ
انعام مقرر کیا تھا۔ دس مسائل تھے۔ حضرت صاحب نے مجھے سنایا اور فرمایا کہ دیکھو یہ کیسا فضول
اشتہار ہے۔ جب نماز ہر طرح ہو جاتی ہے تو ان باتوں کا تنازعہ موجب فساد ہے۔ اس وقت ہمیں
اسلام کی خدمت کی ضرورت ہے نہ کہ ان مسائل میں بحث کی۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 541)
فقہی اختلافات کی بنیاد پر کافر کہنا درست نہیں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حافظ نور محمد صاحب ساکن
فیض اللہ چک نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ہمارے گاؤں میں ایک کشمیری مولوی
جو حافظ قرآن بھی تھے تشریف لائے اور کئی روز تک وہ اپنے وعظ میں غیر مقلدین یعنی اہل
حدیث کے خلاف تقریریں کرتے رہے۔ ہم بھی غیر مقلد تھے۔ مولوی صاحب اعلانیہ کہا کرتے
کہ اپنے فوت شدہ بزرگوں سے مدد طلب کرنا جائز ہے اور جس قدر نمازیں تم نے غیر مقلدوں
کے پیچھے پڑھی ہیں سب کی سب دوبارہ پڑھنی چاہئیں اور ثبوت میں قرآنی آیات يَا أَيُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ (المائده : 36 ) پیش کرتے تھے۔ میں نے اُن مولوی
صاحب سے پوچھا کہ اس وسیلہ سے آپ کون سا وسیلہ مراد لیتے ہیں؟ ان ؟ انہوں نے جواب دیا کہ
نیک عملوں اور فوت شدہ بزرگوں کا وسیلہ۔ میں نے کہا کہ آپ لوگوں کو مشر کا نہ تعلیم نہ دیں ۔اس
بات پر اس نے میرے ساتھ سخت کلامی کی اور گاؤں کے لوگوں کو برانگیختہ کیا۔ جس پر گاؤں کے
لوگ ہم سے الگ نماز پڑھنے لگے ۔ صرف میں اور میرے والد ہی اکٹھی نماز پڑھتے تھے۔
میرے والد صاحب نے قادیان جاکر حضرت صاحب سے کہا کہ جناب میں نے تو اپنا لڑکا
مسلمان بنانے کے لئے آپ کی خدمت میں چھوڑا تھا لیکن اب تو لوگ اس کو کافر کہتے ہیں ۔
آپ نے اس وقت ایک سرخ کاغذ پر فتوی لکھوا کر میرے والد صاحب کو دیا کہ جولوگ آمین
بالجبر، الحمد لله ، رفع یدین اور فاتحہ خلف الامام کے پڑھنے پر کسی کو کافر کہے ، وہ امام ابو حنیفہ کے

نزدیک خود کافر ہے۔ مگر چند روز کے بعد عام لوگ خود بخود ہی میرے پیچھے نماز پڑھنے لگ
گئے ۔ اس کے بعد جب میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میاں نور محمد ! تم
کو لوگ وہابی کہتے ہیں ۔ تم جواب دیا کرو کہ میں حضرت پیرانِ پیر کا مرید ہوں اور ان کی کتاب
غنیۃ الطالبین پڑھ کر اُن کو سنایا کرو اور حضرت صاحب ہمیشہ جناب پیرانِ پیر اور امام غزالی کی
تعریف فرمایا کرتے تھے ۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 12 ،13)
حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب کا حنفی ہونے کا اعلان
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب روایت کرتے ہیں کہ حافظ روشن علی صاحب نے مجھ
سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کسی دینی ضرورت کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
حضرت مولوی نورالدین صاحب کو یہ لکھا کہ آپ یہ اعلان فرماویں کہ میں حنفی المذہب ہوں
حالانکہ آپ جانتے تھے کہ حضرت مولوی صاحب عقید تا اہل حدیث تھے۔ حضرت مولوی
صاحب نے اس کے جواب میں حضرت صاحب کی خدمت میں ایک کارڈ ارسال کیا جس میں
لکھا
به مے سجادہ رنگین کن گرت پیر مغاں گوید رت پیر مغاں گوید که سالک بے خبر نبود ز راہ و رسم منزلها
اور اس کے نیچے نورالدین حنفی کے الفاظ لکھ دیئے ۔ اس کے بعد جب مولوی
صاحب حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت صاحب نے مولوی صاحب
سے دریافت کیا کہ مولوی صاحب حنفی مذہب کا اصول کیا ہے؟ مولوی صاحب نے عرض کیا
کہ حضور اصول یہ ہے کہ قرآن شریف سب سے مقدم ہے۔ اگر اس کے اندر کوئی مسئلہ نہ
ملے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل وقول کو دیکھنا چاہیے۔ جس کا حدیث سے پتا لگتا
ہے اور اس کے بعد اجماع اور قیاس سے فیصلہ کرنا چاہیے ۔ حضرت صاحب نے فرمایا تو پھر
مولوی صاحب آپ کا کیا مذہب ہے؟ مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضور حضور میرا بھی یہی

مذہب ہے ۔ اس پر حضرت صاحب نے اپنی جیب سے مولوی صاحب کا وہ کارڈ نکالا اور ان
کی طرف پھینک کر مسکراتے ہوئے فرمایا کہ پھر اس کا کیا مطلب ہے؟ مولوی صاحب
شرمندہ ہو کر خاموش ہو گئے ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مولوی صاحب نے جو شعر لکھا تھا اس کا یہ مطلب تھا کہ
اگر چہ میں اپنی رائے میں تو اہل حدیث ہوں لیکن چونکہ میرا پیر طریقت کہتا ہے کہ اپنے آپ
کو حنفی کہو ۔ اس لئے میں اس کی رائے پر اپنی رائے کو قربان کرتا ہوا اپنے آپ کو حنفی کہتا
ہوں ۔ نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ احمدیت کے چرچے سے قبل ہندوستان میں اہلِ حدیث کا
بڑا چرچا تھا اور حنفیوں اور اہل حدیث کے درمیان ( جن کو عموما لوگ وہابی کہتے ہیں ) بڑی
مخالفت تھی اور آپس میں مناظرے اور مباحثے ہوتے رہتے تھے اور یہ دونوں گروہ ایک
دوسرے کے گویا جانی دشمن ہو رہے تھے اور ایک دوسرے کے خلاف فتوی بازی کا میدان
گرم تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام گو در اصل دعوی سے قبل بھی کسی گروہ سے اس قسم کا تعلق
نہیں رکھتے تھے جس سے تعصب یا جتھہ بندی کا رنگ ظاہر ہو لیکن اصولاً آپ ہمیشہ اپنے
آپ کو حنفی ظاہر فرماتے تھے اور آپ نے اپنے لئے کسی زمانہ میں بھی اہل حدیث کا نام پسند
نہیں فرمایا۔ حالانکہ عقائد و تعامل کے لحاظ سے سے دیکھیں تو آپ کا طریق حنفیوں کی نسبت
اہل حدیث سے زیادہ ملتا جلتا ہے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 333 ، 334)
اہل حدیث طریق کی ناپسندیدگی
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خواجہ عبدالرحمن صاحب
متوطن کشمیر نے مجھ سے بذریعہ خط بیان کیا کہ میرے والد میاں حبیب اللہ صاحب بیان
کرتے تھے کہ ایک دفعہ مجھے نماز میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ کھڑے ہونے کا
موقعہ ملا اور چونکہ میں احمدی ہونے سے قبل وہابی (اہلحدیث ) تھا۔ میں نے اپنا پاؤں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاؤں کے ساتھ ملانا چاہا مگر جب میں نے اپنا پاؤں آپ
کے پاؤں کے ساتھ رکھا تو آپ نے اپنا پاؤں کچھ اپنی طرف سر کا لیا جس پر میں بہت
شرمندہ ہوا اور آئندہ کے لئے اس طریق سے باز آ گیا۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ فرقہ اہل
حدیث اپنی اصل کے لحاظ سے ایک نہایت قابلِ قدر فرقہ ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت
سے مسلمان بدعات سے آزاد ہو کر اتباع سنت نبوی سے مستفیض ہوئے ہیں مگر انہوں نے
بعض باتوں پر اس قدرنا مناسب زور دیا ہے اور اتنا مبالغہ سے کام لیا ہے کہ شریعت کی اصل
روح سے وہ باتیں باہر ہوگئی ہیں ۔ اب اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ نماز میں دو نمازیوں کے
در میان یونہی فالتو جگہ نہیں پڑی رہنی چاہئے بلکہ نمازیوں کو مل کر کھڑا ہونا چاہیے تا کہ اول تو
بے فائدہ جگہ ضائع نہ جاوے۔ دوسرے بے ترتیبی واقع نہ ہو۔ تیسرے بڑے آدمیوں کو یہ
بہانہ نہ ملے کہ وہ بڑائی کی وجہ سے اپنے سے کم درجہ کے لوگوں سے ذرا ہٹ کر الگ کھڑے
ہوسکیں ۔ وغیر ذالک ۔ مگر اس پر اہل حدیث نے اتنا زور دیا ہے اور اس قدر مبالغہ سے کام لیا
ہے کہ یہ مسئلہ ایک مضحکہ خیز بات بن گئی ۔ اب گویا ایک اہلِ حدیث کی نماز ہو نہیں سکتی جب
تک وہ اپنے ساتھ والے نمازی کے کندھے سے کندھا اور ٹخنہ سے ٹخنہ اور پاؤں سے پاؤں
رگڑاتے ہوئے نماز ادا نہ کرے حالانکہ اس قدر قرب بجائے مفید ہونے کے نماز میں خواہ
مخواہ پریشانی کا موجب ہوتا ہے۔
کتب فقہ پر نظر ثانی کی ضرورت
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 313 ، 314)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب روایت کرتے ہیں کہ میاں خیرالدین صاحب سیکھوانی نے
بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضور علیہ السلام نے فرمایا
کتب فقہ پر بھی نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 279)

آج 10 میں سے 10 باقی