ارکان نماز

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ارکان نماز کی حقیقت
ارکان نماز
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ارکانِ نماز کی حکمتیں بیان کرتے ہوئے فرمایا:
ارکان نماز در اصل روحانی نشست و برخاست ۔۔۔۔ ہیں ۔ انسان کو خدا تعالیٰ کے روبرو
کھڑا ہونا پڑتا ہے اور قیام بھی آداب خدمتگار ان میں سے ہے ۔ رکوع جو دوسرا حصہ ہے
بتلاتا ہے کہ گویا تیاری ہے کہ وہ تعمیل حکم کو کس قدر گردن جھکاتا ہے اور سجدہ کمال ادب
اور کمال تذلل اور نیستی کو جو عبادت کا مقصود ہے ظاہر کرتا ہے ۔ یہ آداب اور طرق ہیں جو
خدا تعالیٰ نے بطور یادداشت کے مقرر کر دیئے ہیں ۔ اور جسم کو باطنی طریق سے حصہ دینے
کی خاطر ان کو مقرر کیا ہے ۔ علاوہ ازیں باطنی طریق کے اثبات کی خاطر ایک ظاہری طریق
بھی رکھ دیا ہے ۔ اب اگر ظاہری طریق میں ( جو اندرونی اور باطنی طریق کا ایک عکس
ہے۔ ) صرف نقال کی طرح نقلیں اتاری جاویں اور اسے ایک بار گراں سمجھ کر اُتار پھینکنے کی
کوشش کی جاوے تو تم ہی بتاؤ اس میں کیا لذت اور حظ آ سکتا ہے؟ اور جب تک لذت اور
سرور نہ آئے اُس کی حقیقت کیونکر متحقق ہوگی اور یہ اس وقت ہوگا جبکہ روح بھی ہمہ نیستی اور
تذلل نام ہو کر آستانہ الوہیت پر گرے اور جو زبان بولتی ہے روح بھی بولے۔ اُس وقت
ایک سرور اور نور اور تسکین حاصل ہو جاتی ہے ۔ میں اِس کو اور کھول کر لکھنا چاہتا ہوں کہ
انسان جس قدر مراتب طے کر کے انسان ہوتا ہے یعنی کہاں نطفہ بلکہ اس سے بھی پہلے
نطفہ کے اجزاء یعنی مختلف قسم کی اغذیہ اور اُن کی ساخت اور بناوٹ ۔ پھر نطفہ کے بعد مختلف
مدارج کے بعد بچہ ، پھر جوان ، بوڑھا ۔ غرض ان تمام عالموں میں جو اس پر مختلف اوقات
میں گزرے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا معترف ہو اور وہ نقشہ ہر آن اس کے ذہن میں کھنچا

رہے۔ تو بھی وہ اس قابل ہو سکتا ہے کہ ربوبیت کے مد مقابل میں اپنی عبودیت کو ڈال
دے۔ غرض مدعا یہ ہے کہ نماز میں لذت اور سرور بھی عبودیت اور ربوبیت کے ایک تعلق
سے پیدا ہوتا ہے۔ جب: جب تک اپنے آپ کو عدم محض یا مشابہ بالعدم قرار دے کر جور بوبیت کا
ذاتی تقاضہ ہے نہ ڈال دے اُس کا فیضان اور پر تو اس پر نہیں پڑتا اور اگر ایسا ہو تو پھر
اعلیٰ درجہ کی لذت حاصل ہوتی ہے جس سے بڑھ کر کوئی حظ نہیں ہے۔
تکبیر تحریمہ
الحکم 12 اپریل 1899 ء صفحہ 5)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خواجہ عبدالرحمن صاحب
ساکن کشمیر نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میرے والد صاحب بیان کرتے تھے کہ جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نماز کی نیت باندھتے تھے تو حضور اپنے ہاتھوں کے انگوٹھوں کو
کانوں تک پہنچاتے تھے یعنی یہ دونوں آپس میں چھو جاتے تھے۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 745،744)
نماز میں بسم الله جهرا یا سرا دونوں طرح جائز ہے
حضرت خلیفہ اسیح الاول نے فرمایا :
بسم اللہ جبرا اور آہستہ پڑھنا ، ہر دو طرح جائز ہے۔ ہمارے حضرت مولوی عبدالکریم
صاحب (اللهم اغفرہ و ارحمه ) جوشیلی طبیعت رکھتے تھے، بسم الله جهرا پڑھا کرتے تھے۔
حضرت مرزا صاحب جھرا نہ پڑھتے تھے ایسا ہی میں بھی آہستہ پڑھتا ہوں ۔ صحابہ میں ہر دو
قسم کے گروہ ہیں ۔ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ کسی طرح کوئی پڑھے ، اس پر جھگڑا نہ کرو۔
ایسا ہی آمین کا معاملہ ہے، ہر دو طرح جائز ہے۔ بعض جگہ یہود اور عیسائیوں کو مسلمانوں کا

آمین پڑھنا برا لگتا تھا تو صحابہ خوب اونچی پڑھتے تھے۔ مجھے ہر دوطرح مزہ آتا ہے، کوئی
اونچا پڑھے یا آہستہ پڑھے۔
)3( بدر 23 مئی 1912ء صفحہ(
رفع یدین
فرمایا :۔
رو
ضروری نہیں اور جو کرے تو جائز ہے ۔
رفع یدین کے متعلق فرمایا کہ :۔
)7 بدر 31 اکتوبر 1907 ء صفحہ (
اس میں چنداں حرج نہیں معلوم ہوتا ، خواہ کوئی کرے یا نہ کرے ۔ احادیث میں بھی اس
کا ذکر دونوں طرح پر ہے اور وہابیوں اور سنیوں ۔ اور سنیوں کے طریق عمل سے بھی یہی نتیجہ نکلتا ہے کیونکہ
ایک تو رفع یدین کرتے ہیں اور ایک نہیں کرتے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے کسی وقت رفع یدین کیا اور بعد ازاں ترک کر دیا۔
اس موضوع پر مندرجہ ذیل روایت بھی ملتی ہے ۔
رض
)85( البدر 3 اپریل 1903 ء صفحہ(
صاحب ساکن
حضرت رت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حافظ نور محمد صاحب
فیض اللہ چک نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ ہم نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے مسئلہ دریافت کیا کہ حضور فاتحہ خلف امام اور رفع یدین اور آمین کے متعلق کیا
حکم ہے۔ آپ نے فرمایا کہ یہ طریق حدیثوں سے ثابت ہے اور ضرور کرنا چاہئے ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ فاتحہ خلف امام والی بات تو حضرت صاحب سے متواتر ثابت
ہے مگر رفع یدین اور آمین بالجهر والی بات کے متعلق میں نہیں سمجھتا کہ حضرت صاحب
نے ایسا فرمایا ہو کیونکہ اگر حضورا سے ضروری سمجھتے تو لازم تھا کہ خود بھی اس پر ہمیشہ عمل کرتے

مگر حضور کا دوامی عمل ثابت نہیں بلکہ حضور کا عام عمل بھی اس کے خلاف تھا۔ میں سمجھتا ہوں
کہ جب حافظ صاحب نے حضور سے سوال کیا تو چونکہ سوال میں کئی باتیں تھیں ۔ حضور نے
جواب میں صرف پہلی بات کو مد نظر رکھ کر جواب دے دیا یعنی حضور کے جواب میں صرف
فاتحہ خلف امام مقصود ہے ۔ واللہ اعلم ۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 564)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے میاں عبداللہ صاحب
سنوری نے بیان کیا کہ اوائل میں میں سخت غیر مقلد تھا اور رفع یدین اور آمین بالجهر کا
بہت پابند تھا اور حضرت صاحب کی ملاقات کے بعد بھی میں نے یہ طریق مدت تک جاری
رکھا۔ عرصہ کے بعد ایک دفعہ جب میں نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی تو نماز کے بعد آپ نے
مجھ سے مسکرا کر فرمایا میاں عبد اللہ اب تو اس سنت پر بہت عمل ہو چکا ہے اور اشارہ رفع یدین
کی طرف تھا۔ میاں عبداللہ صاحب کہتے ہیں کہ اس دن سے میں نے رفع یدین کرنا ترک
کر دیا بلکہ آمین بالجھر کہنا بھی چھوڑ دیا اور میاں عبداللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں
نے حضرت صاحب کو کبھی رفع یدین کرتے یا آمین بالجہر کہتے نہیں سنا اور نہ کبھی بسم الله
بالجهر پڑھتے سُنا ہے ۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا طریق عمل
وہی تھا جو میاں عبداللہ صاحب نے بیان کیا لیکن ہم احمدیوں میں حضرت صاحب کے زمانہ
میں بھی اور آپ کے بعد بھی یہ طریق عمل رہا ہے کہ ان باتوں میں کوئی ایک دوسرے پر
گرفت نہیں کرتا بعض آمین بالجہر کہتے ہیں بعض نہیں کہتے بعض رفع یدین کرتے ہیں اکثر
نہیں کرتے ، بعض بسم الله بالجهر پڑھتے ہیں اکثر نہیں پڑھتے اور حضرت صاحب
فرماتے تھے کہ دراصل یہ تمام طریق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں مگر جس
طریق پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کثرت کے ساتھ عمل کیا وہ وہی طریق ہے جس پر

حضرت صاحب کا عمل تھا۔
فاتحہ خلف الامام
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 147 ، 148 )
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مولوی شیر علی صاحب نے مجھ
سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بڑی سختی کے ساتھ اس بات پر زور دیتے تھے کہ
مقتدی کو امام کے پیچھے بھی سورۃ فاتحہ پڑھنی ضروری ہے۔ مگر ساتھ ہی یہ بھی فرماتے تھے کہ
با وجو د سورۃ فاتحہ کو ضروری سمجھنے کے میں یہ نہیں کہتا کہ جو شخص سورۃ فاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز
نہیں ہوتی ۔ کیونکہ بہت سے بزرگ اور اولیاء اللہ ایسے گزرے ہیں جو سورۃ فاتحہ کی تلاوت
ضروری نہیں سمجھتے تھے اور میں ان کی نمازوں کو ضائع شدہ نہیں سمجھ سکتا ۔ خاکسار عرض کرتا
ہے کہ حنفیوں کا عقیدہ ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی کو خاموش کھڑے ہو کر اس کی تلاوت کو سُننا
چاہئے اور خود کچھ نہیں پڑھنا چاہئے ۔ اور اہلِ حدیث کا یہ عقیدہ ہے کہ مقتدی کے لئے امام
کے پیچھے بھی سورۃ فاتحہ کا پڑھنا ضروری ہے اور حضرت صاحب اس مسئلہ میں اہلِ حدیث
کے مؤید تھے مگر باوجود اس عقیدہ کے آپ غالی اہلِ حدیث کی طرح یہ نہیں فرماتے تھے کہ جو
شخص سورة فاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی ۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 334 ، 335)
حضرت منشی رستم علی صاحب کے ایک سوال کے جواب میں حضرت اقدس علیہ السلام
نے خط میں انہیں تحریر فرمایا کہ
نماز مقتدی بغیر سورۃ فاتحہ بھی ہو جاتی ہے مگر افضلیت پڑھنے میں ہے۔ اگر کوئی امام جلد خواں
ہو تو ایک آیت یا دو آیت ؟ یت جس قدر میسر آوے آہستہ پڑھ ہستہ پڑھ لیں جو مانع سماعت قراءت اما
وت امام نہ

ہو اور اگر میسر نہ آسکے تو مجبوری ہے نماز ہو جائے گی مگر افضلیت کے درجہ پر نہیں ہوگی ۔
رض
مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 471 )
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب
سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے حضور کی خدمت میں سورۃ
الحمد خلف امام پڑھنے کے متعلق سوال کیا ۔ فرمایا کہ ” قراءت سورۃ الحمد خلف امام بہتر ہے۔
میں نے عرض کی کہ اگر نہ پڑھا جائے تو نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟ فرمایا کہ نماز تو ہو جاتی ہے
مگر افضل تو یہی ہے کہ الحمد خلف امام پڑھا جاوے۔ یہ بھی فرمایا کہ اگر بدوں سورۃ الحمد خلف
امام نماز نہ ہوتی ہو تو حنفی مذہب میں بڑے بڑے صالح لوگ گزرے ہیں وہ کس طرح
صالح ہو جاتے ۔ نماز دونوں طرح سے ہو جاتی ہے فرق صرف افضلیت کا ہے۔ ایسا ہی
آمین بالستر پر آمین بالجہر کو ترجیح دی جاتی تھی ۔ (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 153 )
مقتدی کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فرماتے ہیں:۔
سورۃ فاتحہ ہر نماز میں اور ہر رکعت میں پڑھنی ضروری ہے۔ سوائے اس کے کہ مقتدیوں کے
نماز میں شامل ہونے سے پہلے امام رکوع میں جا چکا ہو۔ اس صورت میں تکبیر کہہ کر بغیر کچھ
پڑھے رکوع میں چلے جانا چاہئے ۔ امام کی قراءت ہی اس کی قراءت سمجھ لی جائے گی۔
سورہ فاتحہ کی نماز میں پڑھنے کی تاکید مختلف احادیث میں آتی ہے۔ صحیح مسلم میں آتا ہے
حضرت ابو ہریرہ نے روایت کی ہے کہ
قَالَ مَنْ صَلَّى صَلوةٌ لَمْ يَقْرَءُ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ
(مسلم كتاب الصلوة باب وجوب قراءة الفاتحة )
یعنی جس نے نماز ادا کی مگر اس میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھی تو وہ نماز ناقص ہے اور بخاری، مسلم

میں عبادہ بن الصامت کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
لَا صَلوةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَءُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ
(بخارى كتاب الصلوة باب وجوب قراءة الامام والماموم في الصلواة كلها)
یعنی جس نے فاتحہ الکتاب نہ پڑھی اس کی نماز ہی نہیں ہوئی ۔۔۔۔۔۔ ایک جگہ حضرت عبادہ
امام الصلوۃ تھے۔ ایک دفعہ وہ دیر سے پہنچے اور ابونعیم نے نماز شروع کرادی ۔ نماز شروع ہو چکی تھی
کہ عبادہ بھی آگئے ، میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ ہم صفوں : تھ تھا۔ ہم صفوں میں کھڑے ہو گئے ۔ ابو نعیم نے جب
سورۃ فاتحہ پڑھنی شروع کی تو میں نے سنا کہ عبادہ بھی آہستہ آہستہ سورۃ فاتحہ پڑھتے رہے۔ جب
نماز ختم ہوئی تو میں نے ان سے پوچھا کہ جبکہ ابونعیم بالجهر نماز پڑھا رہے تھے آپ بھی ساتھ
ساتھ سورہ فاتحہ پڑھتے جا رہے تھے یہ کیا بات ہے؟
انہوں نے جواب دیا کہ ہاں یہ بالکل ٹھیک ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ
ہمیں نماز پڑھائی اور سلام پھیر کر جب بیٹھے تو پوچھا کہ جب میں بلند آواز سے نماز میں تلاوت
کرتا ہوں تو کیا تم بھی منہ میں پڑھتے رہتے ہو۔ بعض نے کہا ہاں ، بعض نے کہا نہیں ۔ اس پر
آپ نے فرمایا
لَا تَقْرَءُ وُا بِشَيْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَهَرْتُ إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ
(ابوداؤد كتاب الصلوة باب من ترك القراءة في صلوته )
جب میں بلند آواز سے قرآن کریم نماز میں پڑھوں تو سوائے سورۃ فاتحہ کے اور کسی سورۃ کی
تلاوت تم ساتھ ساتھ نہ کیا کرو ۔۔۔۔۔۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتوی بھی یہی ہے کہ سورۃ فاتحہ امام کے پیچھے بھی پڑھنی
چاہئے ۔ خواہ وہ جہر نماز پڑھ رہا ہو۔ سوائے اس کے کہ مقتدی رکوع میں آکر ملے ۔ اس صورت
میں وہ تکبیر کہہ کر رکوع میں شامل ہو جائے اور امام کی قراءت اس کی قراءت سمجھی جائے گی۔
یہ ایک استثناء ہے ۔ استثناء سے قانون نہیں ٹوٹتا۔ اسی طرح یہ بھی استثناء ہے کہ کسی شخص کو

سورۃ فاتحہ نہ آتی ہو مثلا نو مسلم ہے جس نے ابھی نماز نہیں سیکھی یا بچہ ہو جسے ابھی قرآن نہیں آتا
تو اس کی نماز فقط تسبیح و تکبیر سے ہو جائے گی ۔ خواہ وہ قرآن کریم کا کوئی حصہ بھی نہ پڑھے۔
سورۃ فاتحہ بھی نہ پڑھے۔
( تفسیر کبیر جلد اول تفسیر سورۃ فاتحه صفحه 7 تا 9)
حضرت منشی برکت علی صاحب شملوی روایت کرتے ہیں :۔
ایک روز موسم گرما میں حضور چھت پر شاہ نشین پر رونق افروز تھے۔ اس بات پر گفتگو
شروع ہو گئی کہ امام کے پیچھے الحمد جائز ہے یا نہیں ۔ حضرت مولوی نورالدین صاحب
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اور مولوی محمد احسن صاحب مرحوم بھی مجلس میں موجود
تھے۔ مخالف و و مواف موافق آراء کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ کوئی کہہ رہا تھا کہ ہر حالت میں الحمد کا پڑھنا
ضروری ہے اور اگر امام اونچی آواز سے پڑھ رہا ہو تو مقتدی ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ پڑھتا
رہے یا وقفہ میں پڑھ لے۔ اور کوئی کہتا تھا کہ جب امام اونچی آواز سے پڑھ رہا ہو تو خاموش
رہنا چاہئیے ۔ جہاں تک مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر اس طرح
کر لیا جائے کہ جب امام بلند آواز سے الحمد پڑھے تو مقتدی خاموشی سے سنتا ر ہے اور جب
ظہر اور عصر کی نمازوں میں خاموشی سے پڑھے تو مقتدی بھی اپنے طور پر آہستہ پڑھ لے۔
اس طرح دونوں باتوں پر عمل ہو جائے گا ۔
اصحاب احمد جلد 3 صفحہ 190 ۔ نیا ایڈیشن روایت حضرت منشی برکت علی صاحب شملوی )
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی روایت کرتے ہیں :۔
حضرت مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم ایک دفعہ فرماتے تھے کہ ایک شخص سیا لکوٹ یا
اس کے گردونواح کا رہنے والا تھا اور ہر روز ہم اس کو امام کے پیچھے نماز میں الحمد پڑھنے کو
کہتے تھے اور ہم اپنی دانست میں تمام دلیلیں اس بارہ میں دے چکے مگر اس نے نہیں مانا
اور الحمد للہ امام کے پیچھے نہ پڑھی اور یوں نماز ہمارے ساتھ پڑھ لیتا ایک دفعہ
حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں قادیان شریف آگیا ایک روز اسی قسم کی باتیں

ہونے لگیں ۔ صرف حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ نماز میں الحمد شریف امام کے پیچھے
پڑھنی چاہئے اور کوئی دلیل قرآن شریف یا حدیث شریف سے بیان نہیں کی ۔ وہ شخص اتنی
بات سُن کر امام کے پیچھے نماز میں الحمد شریف پڑھنے لگا اور کوئی حجت نہیں کی ۔ ایک شخص نے
سوال کیا کہ حضرت صلی اللہ علیک وعلی محمد جو شخص نماز میں الحمد امام کے پیچھے نہ پڑھے اس کی
نماز ہوتی ہے یا نہیں ۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ سوال نہیں کرنا چاہئے کہ نماز
ہوتی ہے یا نہیں ۔ یہ سوال کرنا اور دریافت کرنا چاہئے کہ نماز میں الحمد امام کے پیچھے پڑھنا
چاہئے کہ نہیں ۔ ہم کہتے ہیں کہ ضرور پڑھنی چاہئے ہونا نہ ہونا تو خدا تعالیٰ کو معلوم ہے حنفی نہیں
پڑھتے اور ہزاروں اولیاء حنفی طریق کے پابند تھے اور خلف امام الحمد نہیں پڑھتے تھے ۔ جب
ان کی نماز نہ ہوتی تو وہ اولیاء اللہ کیسے ہو گئے ۔ چونکہ ہمیں امام اعظم سے ایک طرح کی
مناسبت ہے اور ہمیں امام اعظم کا بہت ادب ہے ہم یہ فتویٰ نہیں دے سکتے کہ نماز نہیں
ہوتی ۔ اس زمانہ میں تمام حدیثیں مدون و مرتب نہیں ہوئی تھیں اور یہ بھید جو کہ اب کھلا ہے
نہیں کھلا تھا۔ اس واسطہ وہ معذور تھے اور اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ۔ اب اگر نہیں پڑھے گا تو
بے شک اس کی نماز درجہ قبولیت کو نہیں پہنچے گی ۔ ہم یہی بار بار اس سوال کے جواب میں
کہیں گے کہ الحمد نماز میں خلف امام پڑھنی چاہئے ۔
ایک روز میں نے دریافت کیا کہ حضرت صلی الله عليك و على محمد الحمد كس
موقع پر پڑھنی چاہئے ۔ فرمایا جہاں موقع پڑھنے کا لگ جاوے ۔ میں نے عرض کیا کہ امام
کے سکوت میں؟ فرمایا : ۔ جہاں موقع ہو پڑھنا ضرور چاہئے ۔
( تذكرة المهدی حصہ اول صفحہ 179 ، 180 )
فاتحہ خلف الامام کے بارے میں ایک موقع پر آپ نے فرمایا
ضروری ہے“
)7( بدر 31 اکتوبر 1907ء صفحہ (

رکوع میں ملنے والے کی رکعت ہو جاتی ہے
اس بات کا ذکر آیا کہ جو شخص جماعت کے اندر رکوع میں آکر شامل ہو، اس کی رکعت ہوتی
ہے یا نہیں ۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے دوسرے مولویوں کی رائے
دریافت کی ۔ مختلف اسلامی فرقوں کے مذاہب اس امر کے متعلق بیان کئے گئے ۔ آخر حضرت
صاحب نے فیصلہ دیا اور فرمایا :
ہمارا مذہب تو یہی ہے کہ لَا صَلوةَ إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ آدمی امام کے پیچھے ہو یا منفرد
ہو، ہر حالت میں اس کو چاہئے کہ سورۃ فاتحہ پڑھے۔ مگر ٹھہر ٹھہر کر پڑھے تا کہ مقتدی سن بھی
لے اور اپنا پڑھ بھی لے۔ یا ہر آیت کے بعد امام اتنا ٹھہر جائے کہ مقتدی بھی اس آیت کو
پڑھ لے ۔ بہر حال مقتدی کو یہ موقعہ دینا چاہئے کہ وہ سن بھی لے اور اپنا پڑھ بھی لے۔ سورۃ
فاتحہ کا پڑھنا ضروری ہے کیونکہ وہ ام الکتاب ہے۔ لیکن جو شخص با وجودا اپنی کوشش کے جو وہ
نماز میں ملنے کے لئے کرتا ہے ۔ آخر رکوع میں آکر ملا ہے اور اس سے پہلے نہیں مل سکا تو
اس کی رکعت ہوگئی ۔ اگر چہ اُس نے سورۃ فاتحہ اس میں نہیں پڑھی ۔ کیونکہ حدیث شریف
میں آیا ہے کہ جس نے رکوع کو پالیا اس کی رکعت ہو گئی ۔ مسائل دو طبقات کے ہوتے ہیں ۔
ایک جگہ تو حضرت رسول کریم نے فرمایا اور تاکید کی کہ نماز میں سورۃ فاتحہ ضرور پڑھیں ۔ وہ
ام الکتاب ہے اور اصل نماز وہی ہے ۔ مگر جو شخص باوجود اپنی کوشش کے اور اپنی طرف سے
جلدی کرنے کے رکوع میں ہی آکر ملا ہے تو چونکہ دین کی بنا آسانی اور نرمی پر ہے۔ اِس
واسطے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی رکعت ہوگئی ۔ وہ سورۃ فاتحہ
کا ذکر نہیں ہے بلکہ دیر میں پہنچنے کے سبب رخصت پر عمل کرتا ہے۔ میرا دل خدا نے ایسا بنایا
ہے کہ نا جائز کام میں مجھے قبض ہو جاتی ہے اور میرا جی نہیں چاہتا کہ میں اُسے کروں اور یہ
صاف ہے کہ جب نماز میں ایک آدمی نے تین حصوں کو پورا پا لیا اور ایک حصہ میں بسبب

کسی مجبوری کے دیر میں مل سکا ہے تو کیا حرج ہے ۔ انسان کو چاہئے کہ رخصت پر عمل کرے
ہاں جو شخص عمد استی کرتا ہے اور جماعت میں شامل ہونے میں دیر کرتا ہے تو اُس کی نماز ہی
فاسد ہے۔
تشہد کے وقت انگلی اُٹھانا
(الحکم 24 فروری 1901 صفحہ 9)
حضرت صاحبزادہ م زادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خواجہ عبدالرحمن صاحب
ساکن کشمیر نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ مجھے میرے والد صاحب نے بتایا کہ جب
حضور علیہ السلام نماز کے وقت تشہد میں بیٹھتے تو تشہد پڑھنے کی ابتدا ہی میں دائیں ہاتھ کی
انگلیوں کا حلقہ بنا لیتے تھے اور صرف شہادت والی انگلی کھلی رکھتے تھے۔ جو شہادت کے موقع پر
اٹھاتے تھے ۔
ا
خاکسار عرض کرتا ہے کہ خواجہ عبدالرحمن صاحب کے والد چونکہ اہل حدیث میں سے
آئے تھے۔ اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان باتوں کو غور کی نظر سے دیکھتے تھے ۔ مگر مجھ سے
مکرم ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب نے بیان کیا ہے کہ ابتداء سے ہی ہاتھ کی انگلیوں کے بند کر
لینے کا طریق انہیں یاد نہیں ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کبھی ایسا ہوا ہو ۔ وا واللهُ أَعْلَم
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 567 ، 568)
حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قعدہ میں بیٹھنے
اور شہادت کی انگلی اٹھانے کے طریق کو یوں بیان کرتے ہیں :
( حضرت مسیح موعود ( دونوں سجدوں کے بعد اس طرح بیٹھ جاتے ہیں جیسا کہ دو
سجدوں کے درمیان بیٹھا کرتے ہیں ۔ ہاں اس قدر فرق ہوتا ہے کہ پہلے سجدہ کے بعد جب بیٹھتے
ہیں تو دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں پر اس طور پر رکھتے ہیں کہ دونوں ہاتھ کھلے ہوتے ہیں اور
دونوں کی انگلیاں قبلہ کی طرف سیدھی ہوتی ہیں اور دوسری رکعت کے دونوں سجدوں کے بعد
جب بیٹھتے ہیں تو اپنے بائیں ہاتھ کو تو ویسا ہی رکھتے ہیں اور دائیں ہاتھ کی تین انگلیوں کو تھیلی

سے ملا لیتے ہیں اور درمیانی انگلی اور انگوٹھے سے حلقہ باندھ لیتے ہیں اور ان دونوں کے درمیان
کی انگلی کو سیدھا رکھتے ہیں اور پھر التحیات پڑھتے ہیں اور وہ یہ ہے التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ
وَالصَّلَواتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ
عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ۔ اَشْهَدُ أَن لَّا إِلهَ إِلَّا اللهُ (اور یہ کہتے ہوئے اس انگلی
کو اُٹھا کر اشارہ کرتے ہیں اور پھر ویسی ہی رکھ دیتے ہیں جیسی کہ پہلے رکھی ہوئی تھی۔) پھر
وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ پڑھتے ہیں ۔
(رسالہ تعلیم الاسلام مطبوعہ قادیان ماہ جولائی 1906 ءجلد اول نمبر اول صفحہ 179،178)
تشہد میں انگلی اُٹھانے کی حکمت
ایک شخص نے سوال کیا کہ التحیات کے وقت نماز میں انگشت سبابہ ( شہادت کی انگلی )
کیوں اُٹھاتے ہیں؟ فرمایا:
لوگ زمانہ جاہلیت میں گالیوں کے واسطے یہ اُنگلی اُٹھایا کرتے تھے اس لئے اس کو ستا بہ
کہتے ہیں یعنی گالی دینے والی ۔ خدا تعالیٰ نے عرب کی اصلاح فرمائی اور وہ عادت ہٹا کر
فرمایا کہ خدا کو واحد لاشریک کہتے وقت یہ انگلی اُٹھایا کرو تا کہ اس سے وہ الزام اُٹھ جاوے۔
ایسے ہی عرب کے لوگ پانچ وقت شراب پیتے تھے ۔ اس کے عوض میں پانچ وقت نماز رکھی ۔
رکوع و سجود میں قرآنی دعا کرنا
)66( البدر 20 مارچ 1903 ء صفحہ(
مولوی عبد القادر صاحب لدھیانوی نے سوال کیا کہ رکوع و سجود میں قرآنی آیت یا دعا
کا پڑھنا کیسا ہے؟ فرمایا: ا
سجدہ اور رکوع فروتنی کا وقت ہے اور خدا تعالیٰ کا کلام عظمت چاہتا ہے ۔ ماسوا اس کے
حدیثوں سے کہیں ثابت نہیں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی رکوع یا سجود میں کوئی
قرآنی دعا پڑھی ہو۔
)11( ام 24 اپریل 1903 ء صفحہ

آج 10 میں سے 10 باقی