ارکان نماز
فقہ المسیح, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وو
رکوع و سجود میں تسبیحات کے بعد اپنی زبان میں دعا کرنا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیرالدین صاحب
سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضور سیدنا مسیح موعود نے فرمایا کہ
” دعا نماز میں بہت کرنی چاہیے، نیز فرمایا ”اپنی زبان میں دعا کرنی چاہیے لیکن جو کچھ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اس کو انہیں الفاظ میں پڑھنا چاہئے مثلاً رکوع
میں سبحان ربی العظیم اور سجدہ میں سبحان ربی الاعلیٰ وغیرہ پڑھ کر اور اس کے
بعد بیشک اپنی زبان میں دعا کی جائے، نیز فرمایا کہ رکوع وسجدہ کی حالت میں قرآنی دعا
نہ کی جائے کیونکہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا پاک کلام ہے اور اعلیٰ شان رکھتا ہے اور رکوع اور
سجدہ تذلیل کی حالت ہے۔ اس لئے کلام الہی کا احترام کرنا چاہئے ۔“
سینے پر ہاتھ باندھنا
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 166 ، 167)
محمد اسماعیل صاحب سرساوی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی
تحریر کرتے ہیں کہ
میں جو سینہ پر ہاتھ باندھتا تھا ایک دن مجھ سے پوچھا کہ حضرت صاحب یعنی مسیح
موعود علیہ السلام کہاں ہاتھ باندھتے تھے؟ میں نے کہا سینہ پر ۔ پس اسی روز سے میاں
اسمعیل نے بھی سینہ پر بلا خوف ہاتھ باندھنے شروع کئے ۔“ ( تذکرۃ المہدی صفحہ 296)
نماز میں ہاتھ ناف سے اوپر باندھنا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ بیان کیا مجھ سے مولوی سید محمد سرور
شاہ صاحب نے کہ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کے پاس کسی کا خط آیا کہ کیا نماز میں ناف سے
اوپر ہاتھ باندھنے کے بارے میں کوئی صحیح حدیث بھی ملتی ہے؟ حضرت مولوی صاحب نے یہ خط
حضرت صاحب کے سامنے پیش کیا اور عرض کیا کہ اس بارہ میں جو حدیثیں ملتی ہیں وہ جرح سے
خالی نہیں ۔ حضرت صاحب نے فرمایا مولوی صاحب آپ تلاش کریں ضرور مل جائے گی کیونکہ
باوجود اس کے کہ شروع عمر میں بھی ہمارے ارد گر د سب حنفی تھے مجھے ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا
کبھی پسند نہیں ہوا۔ بلکہ ہمیشہ طبیعت کا میلان ناف سے اوپر ہاتھ باندھنے کی طرف رہا ہے اور
ہم نے بارہا تجربہ کیا ہے کہ جس بات کی طرف ہماری طبیعت کا میلان ہو وہ تلاش کرنے سے
ضرور حدیث میں نکل آتی ہے ۔ خواہ ہم کو پہلے اُس کا علم نہ ہو۔ پس آپ تلاش کریں ضرور مل
جائے گی ۔ مولوی سرور شاہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ اس پر حضرت مولوی صاحب گئے اور کوئی
آدھا گھنٹہ بھی نہ گذرا تھا کہ خوش خوش ایک کتاب ہاتھ میں لئے آئے اور حضرت صاحب کو
اطلاع دی که حضور حدیث مل گئی ہے اور حدیث بھی ایسی کہ جو علی شرط الشیخین ہے جس پر کوئی
جرح نہیں ۔ پھر کہا کہ یہ حضور ہی کے ارشاد کی برکت ہے۔ ( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (92)
حضرت حاجی غلام احمد صاحب روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے دریافت کیا کہ نماز
میں ہاتھ کس جگہ باندھیں ۔ آپ نے فرمایا کہ
ظاہری آداب بھی ضروری ہیں مگر زیادہ توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف نماز میں رکھنی چاہئے ۔
(اصحاب احمد جلد 10 صفحہ 246 نیا ایڈیشن )
حضرت مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری روایت کرتے ہیں :
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک دفعہ میں نے نماز جمعہ سے پہلے دو رکعت سنت
پڑھتے ہوئے دیکھا۔ آپ کا رکوع ، قیام ، قومہ، جلسہ درمیانہ تھا۔ ہر ایک رکن میں اطمینان
اور تسلی ہوتی تھی ۔ پھر میں نے ہاتھ باندھنے کی کیفیت دیکھی کہ سینے پر ہاتھ بندھے ہوئے
تھے اور دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر تھا اور دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور چھنگلی سے بازو پکڑا ہوا
تھا اور تینوں درمیانی انگلیاں بازو پر تھیں اور کہنیوں کے جوڑ سے ور لی طرف ملی ہوئی تھیں ۔
اصحاب احمد جلد 10 صفحہ 257 نیا ایڈیشن )