متفرق مسائل نماز
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نمازوں کی ترتیب ضروری ہے
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فرماتے ہیں:
میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا ہے کہ اگر امام عصر کی نماز پڑھا رہا ہو اور
ایک ایسا شخص مسجد میں آجائے جس نے ابھی ظہر کی نماز پڑھنی ہو یا عشاء کی نماز ہو رہی ہو اور
ایک ایسا شخص مسجد میں آجائے جس نے ابھی مغرب کی نماز پڑھنی ہوا سے چاہئے کہ وہ پہلے
ظہر کی نماز علیحدہ پڑھے اور پھر امام کے ساتھ شامل ہو یا مغرب کی نماز پہلے علیحدہ پڑھے اور پھر
امام کے ساتھ شامل ہو۔
جمع بین الصلاتین کی صورت میں بھی اگر کوئی شخص بعد میں مسجد میں آتا ہے جبکہ نماز ہو رہی
ہو تو اس کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہی فتویٰ ہے کہ اگر اسے پتہ لگ
جاتا ہے کہ امام عصر کی نماز پڑھا رہا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ پہلے ظہر کی نماز علیحدہ پڑھے اور پھر امام
کے ساتھ شامل ہو ۔ اسی طرح اگر اسے پتہ لگ جاتا ہے کہ امام عشاء کی نماز پڑھا رہا ہے تو وہ پہلے
مغرب کی نماز علیحدہ پڑھے اور پھر امام کے ساتھ شامل ہو۔ لیکن اگر اسے معلوم نہ ہو سکے کہ یہ کونسی
نماز پڑھی جا رہی ہے تو وہ جماعت کے ساتھ شامل ہو جائے۔
ایسی صورت میں جو امام کی نماز ہوگی وہی نماز اس کی ہو جائے گی بعد میں وہ اپنی پہلی نماز
پڑھ لے۔ مثلاً اگر عشاء کی نماز ہو رہی ہے اور ایک ایسا شخص مسجد میں آجاتا ہے جس نے ابھی
مغرب کی نماز پڑھنی ہے تو اگر اسے پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ عشاء کی نماز ہے تو وہ مغرب کی نماز پہلے
علیحدہ پڑھے اور پھر امام کے ساتھ شامل ہو۔ لیکن اگر اسے معلوم نہ ہو سکے کہ یہ کونسی نماز ہورہی
ہے تو وہ امام کے ساتھ شامل ہو جائے ۔ اس صورت میں اس کی عشاء کی نماز ہو جائے گی۔ مغرب
کی نماز وہ بعد میں پڑھ لے۔ یہی صورت عصر کے متعلق ہے۔
اس موقع پر عرض کیا گیا ہے کہ عصر کے بعد تو کوئی نماز جائز ہی نہیں ۔ پھر اگر عدم علم کی صورت
میں وہ عصر کی نماز میں شامل ہو جاتا ہے تو اس کے بعد ظہر کی نماز اس کے لئے کس طرح جائز
ہو سکتی ہے۔ حضور نے فرمایا ہے یہ تو صحیح ہے کہ بطور قانون عصر کے بعد کوئی نماز جائز نہیں مگر اس کا
یہ مطلب تو نہیں کہ اگر اتفاقی حادثہ کے طور پر کوئی ایسا واقعہ ہو جائے تو پھر بھی وہ بعد میں ظہر کی
نماز نہیں پڑھ سکتا ۔ ایسی صورت میں اس کے لئے ظہر کی نماز عصر کی نماز کے بعد جائز ہوگی ۔
میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ مسئلہ سنا ہے اور ایک دفعہ نہیں سنا
دو دفعہ سنا ہے ۔ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جب دوبارہ اس کے متعلق
پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا میں اس کے متعلق وضاحت کر چکا ہوں کہ ترتیب نما ز ضروری چیز
ہے۔ لیکن اگر کسی کو معلوم نہ ہو سکے کہ امام کونسی نماز پڑھا رہا ہے عصر کی نماز پڑھا رہا ہے یا
عشاء کی نماز پڑھا رہا ہے تو وہ امام کے ساتھ شامل ہو جائے ۔ جو امام کی نماز ہوگی وہی اس
کی نماز ہو جائے گی ۔ بعد میں وہ اپنی پہلی نماز پڑھ لے۔
الفضل 27 جون 1948 صفحہ 3)
سنتیں پڑھنے کے متعلق حضرت مسیح موعود کا معمول
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی روایت کرتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا معمول شروع سے یہ تھا کہ آپ سُنن اور نوافل گھر پر پڑھا
کرتے تھے اور فرض نماز ج: نماز جماعت کے ساتھ مسجد میں پڑھا کرتے تھے۔ یہ التزام آپ کا آخر
وقت تک رہا۔ البتہ جب کبھی فرض نماز کے بعد دیکھتے کہ بعض لوگ جو پیچھے سے آ کر جماعت
میں شریک ہوئے ہیں اور ابھی انہوں نے نماز ختم نہیں کی اور راستہ نہیں ہے تو آپ مسجد
میں سنتیں پڑھا کرتے تھے یا کبھی کبھی جب مسجد میں بعد نماز تشریف رکھتے تو سنن مسجد میں
پڑھا کرتے تھے۔ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ عام عادت تھی ایک زمانہ میں
بعض طالب علموں نے اپنی کوتاہ اندیشی سے یہ سمجھ لیا کہ شاید سنن ضروری نہیں ۔ اس پر
حضرت خلیفة اصبح الاول رضی اللہ عنہ نے 27 ذی الحجہ
میں فرمایا :
المسيح
/ 1326 ہجری کے درس قرآن مجید
حضرت صاحب ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) کی عادت تھی کہ آپ فرض
پڑھنے کے بعد فوراً اندرونِ خانہ چلے جاتے تھے اور ایسا ہی اکثر میں بھی کرتا ہوں ۔ اس سے
بعض نادان بچوں کو بھی غالبا یہ عادت ہوگئی ہے کہ وہ فرض پڑھنے کے بعد فورا مسجد سے چلے
جاتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ وہ سنتوں کی ادائیگی سے محروم ہو جاتے ہیں ان کو یاد رکھنا
چاہئے کہ حضرت صاحب ( علیہ الصلوۃ والسلام ) اندر جا کر سب سے پہلے سنتیں پڑھا کرتے
تھے ۔ ایسا ہی میں بھی کرتا ہوں ۔ کوئی ہے جو حضرت صاحب کے اس عمل درآمد کے متعلق
گواہی دے۔ اس پر صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جو حسب العادت مجلس
درس میں تشریف فرما تھے کھڑے ہوئے اور بآواز بلند کہا بے شک حضرت صاحب کی ہمیشہ
عادت تھی کہ آپ مسجد جانے سے پہلے گھر میں سنتیں پڑھ لیا کرتے تھے اور باہر مسجد میں جا کر
فرض ادا کر کے گھر میں آتے تو فوراً سنتیں پڑھنے کھڑے ہوتے اور نماز سنت پڑھ کر پھر
اور کوئی کام کرتے۔ ان کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی یہی شہادت
دی اور ان کے بعد حضرت میر ناصر نواب صاحب نے اور ان کے بعد صاحبزادہ میر محمد اسحاق
صاحب نے اور پھر حضرت اقدس (علیہ السلام ) کے پرانے خادم حافظ حامد علی صاحب
( آج مرحوم ) نے بھی اپنی عینی شہادت کا اظہار کیا ۔ (ایڈیٹر )
(سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صفحہ 65 تا 67)
مسجد کے ستونوں کے درمیان نماز
پیل پایوں کے بیچ میں کھڑے ہونے کا ذکر آیا کہ بعض احباب ایسا کرتے ہیں ۔ فرمایا
اضطراری حالت میں تو سب جائز ہے ۔ ایسی باتوں کا چنداں خیال نہیں کرنا چاہئے ۔
اصل بات تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا مندی کے موافق خلوص دل کے ساتھ اسی کی عبادت
کی جائے ۔ ان باتوں کی طرف کوئی خیال نہیں کرتا ۔ ( بدر 13 فروری 1908 صفحہ 10)
طلوع فجر کے بعد سورج نکلنے تک نوافل جائز نہیں
ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ نمازِ فجر کی اذان کے بعد
دوگا نہ فرض سے پہلے اگر کوئی شخص نوافل ادا کرے تو جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا
نماز فجر کی اذان کے بعد سورج نکلنے تک دو رکعت سنت اور دو رکعت فرض کے سوا اور
کوئی نماز نہیں ہے۔
بدر 7 فروری 1907 ء صفحہ (4)
امام کے سلام پھیرنے سے قبل غلطی سے سلام پھیر لینا
نماز مغرب میں آدمیوں کی کثرت کی وجہ سے پیش امام صاحب کی آواز آخری صفوں
تک نہ پہنچ سکنے کے سبب درمیانی صفوں میں سے ایک شخص حسب معمول تکبیر کا بآواز بلند
تکرار کرتا جاتا تھا۔ آخری رکعت میں جب سب التحیات بیٹھے تھے اور دعائے التحیات اور
درود شریف پڑھ چکے تھے اور قریب تھا کہ پیش امام صاحب سلام کہیں مگر ہنوز انہوں نے
سلام نہ کہا تھا کہ درمیانی مکبر کو غلطی لگی اور اس نے سلام کہہ دیا جس پر آخری صفوں کے
نمازیوں نے بھی سلام کہہ دیا اور بعض نے سنتیں بھی شروع کر دیں کہ امام صاحب نے سلام
کہا اور درمیانی مکبر نے جو اپنی غلطی پر آگاہ ہو چکا تھا دوبارہ سلام کہا۔ اس پر ان نمازیوں
نے جو پہلے سے سلام کہہ چکے تھے اور نماز سے فارغ ہو چکے تھے مسئلہ دریافت کیا کہ آیا
ہماری نماز ہوگئی یا ہم دوبارہ نماز پڑھیں ؟
صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب نے جو خود بھی پچھلی صفوں میں تھے اور امام سے پہلے
سلام کہہ چکے تھے فرمایا کہ یہ مسئلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے دریافت کیا جا چکا
ہے اور حضرت نے فرمایا ہے کہ :۔
آخری رکعت میں التحیات پڑھنے کے بعد اگر ایسا ہو جائے تو مقتدیوں کی نماز ہو جاتی
ہے۔ دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ۔
بآواز بلند اپنی زبان میں دعا
)2( بدر 2 مئی 1907 ء صفحہ
ایک شخص نے سوال کیا کہ حضور امام اگر اپنی زبان میں (مثلاً اُردو میں ) بآواز بلند دُعا
مانگتا جائے اور پچھلے آمین کرتے جاویں تو کیا یہ جائز ہے جبکہ حضور کی تعلیم ہے کہ اپنی زبان
میں دعائیں نماز میں کر لیا کرو ۔ فرمایا :۔
دعا کو بآواز بلند پڑھنے کی ضرورت کیا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے تو فرمایا
تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً (الاعراف (56) اور دُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ (الاعراف : 206)
عرض کیا کہ قنوت تو پڑھ لیتے ہیں ۔ فرمایا :۔
ہاں ادعیہ ماثورہ جو قرآن وحدیث میں آچکی ہیں وہ بے شک پڑھ لی جاویں۔ باقی
دعائیں جو اپنے ذوق و حال کے مطابق ہیں وہ دل ہی میں پڑھنی چاہئیں ۔
( بدر یکم اگست 1907ء صفحہ 12)
جهرا دعا میں پڑھنا
حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں کہ
متفرق مسائل نماز
جب ابتدا میں میں قادیان گیا اور مسجد مبارک میں صرف تین چار نمازی ہوا کرتے
تھے اور حافظ معین الدین صاحب مرحوم نماز پڑھایا کرتے تھے۔ جب حضرت مولوی
نورالدین صاحب ہجرت کر کے ۔۔۔ قادیان آگئے ۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے انہیں اپنی مساجد میں پیش امام بنایا اور وہی نمازیں پڑھاتے رہے۔ لیکن اُس کے بعد
جب حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم بھی ہجرت کر کے قادیان آگئے تو حضرت مولوی
نورالدین صاحب نے انہیں نماز کے و نماز کے واسطے آگے کر دیا اور پھر جب تک وہ زندہ ر زندہ رہے وہی
پیش امام رہے۔ لیکن گا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام طبیعت کی کمزوری کے سبب
مسجد مبارک میں ہی جمعہ بھی پڑھ لیتے تھے اور چونکہ مسجد مبارک میں سب لوگ سما نہ سکتے
تھے۔ اس واسطے جمعہ مسجد اقصیٰ میں بھی بدستور ہوتا اور مسجد اقصیٰ میں حضرت مولوی
نورالدین صاحب جمعہ پڑھاتے تھے اور مسجد مبارک میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب
جمعہ پڑھاتے تھے اور گاہے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب باہر گئے ہوئے ہوتے اور
حضرت مولوی محمد احسن صاحب قادیان میں موجود ہوتے تو مسجد مبارک میں وہ جمعہ
پڑھاتے ۔ جب حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم ہجرت کر کے قادیان چلے آئے تو
وہی پیش امام نماز کے ہوتے رہے۔ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم اپنی قراءت
میں ہمیشہ بسم اللہ سورۃ فاتحہ سے پہلے بالجبر پڑھتے تھے اور فجر اور مغرب اور عشاء کی آخری
رکعت میں بعد رکوع عموما بلند آواز میں بعض دُعائیں مثلًا رَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا
بِالْحَقِّ وَانْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ اور رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا الخ اور اللَّهُمَّ انْصُرُ مَنْ
نَصَرَ دِيْنَ مُحَمَّدٍ الخ اور اللّهُمَّ اَيْدِ الإِسْلَامَ وَالْمُسْلِمِينَ بِالْإِمَامِ الْحَكَمِ الْعَادِلِ
وغیرہ پڑھا کرتے تھے اور حضرت مولوی صاحب کی عدم موجودگی میں جب کہ وہ سفر پر ہوں یا
نماز میں کسی وجہ سے نہ آسکیں ۔ مولوی حکیم فضل الدین صاحب مرحوم اور گا ہے عاجز راقم کو
یا کسی اور صاحب کو امامت کے واسطے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حکم فرماتے تھے ۔
حضور خود کبھی پیش امام نہ بنتے تھے۔ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کی وفات کے
بعد حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول ہمیشہ پیش امام رہے ۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 22، 23 )
سجدہ میں قرآنی دعائیں پڑھنا کیوں منع ہے؟
سوال :۔ سجدہ میں قرآنی دعاؤں کا پڑھنا کیوں نا جائز ہے جبکہ سجدہ انتہائی تذلل کا
مقام ہے؟
حضرت خلیفة ا حضرت۔
لمسیح الثانی اس سوال کے جواب میں فرماتے ہیں :۔
میرا تو یہی عقیدہ رہا ہے کہ سجدہ میں قرآنی دعاؤں کا پڑھنا جائز ہے لیکن بعد میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک ایسا حوالہ ملا جس میں آپ نے سجدہ کی حالت میں قرآنی
دعاؤں کا پڑھنا نا جائز قرار دیا ہے۔
اسی طرح مسند احمد بن حنبل میں بھی اسی مضمون کی ایک حدیث مل گئی لیکن اگر میرے
عقیدے کے خلاف یہ امور نہ ملتے تب بھی یہ دلیل میں معقول قرار نہ دیتا کہ سجدہ جب انتہائی
تذلیل کا مقام ہے تو قرآنی دعاؤں کا سجدہ کی حالت میں پڑھنا جائز ہونا چاہئے۔
امام مالک کا عقیدہ تھا کہ سمندر کی ہر چیز حلال ہے ایک دفعہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور
کہنے لگا سمندر میں سو ر بھی ہوتا ہے کیا اس کا کھانا بھی جائز ہے۔ آپ نے فرمایا سمندر کی ہر چیز
کھانی جائز ہے مگر سور حرام ہے۔ اس نے بار بار یہی سوال کیا مگر آپ نے فرمایا میں اس سوال کا
یہی جواب دے سکتا ہوں کہ سمندر کی ہر چیز حلال ہے مگر سو رحرام ہے۔ یہی جواب میں دیتا ہوں
کہ سجدہ بے شک تذلیل کا مقام ہے مگر قرآن کریم کی چیزیں، اس کی دعائیں سجدہ کی حالت میں
نہیں پڑھنی چاہئیں۔
دعا انسان کو نیچے کی طرف لے جاتی ہے اور قرآن انسان کو اوپر کی طرف لے جاتا ہے۔ اس
لئے قرآنی دعاؤں کا سجدہ کی حالت میں مانگنا نا جائز ہے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک بات مل گئی تو پھر اس کے خلاف طریق اختیار کرنا درست
نہیں گو وہ ہماری عقل میں نہ ہی آئے۔ الفضل 16 را پریل 1944 صفحہ 1-2)
الہامی کلمات نماز میں بطور دعا پڑھنا
آج جو مجھے خواب میں الہام سے کلمات بتلائے گئے ہیں ( مراد ہے رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ
خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي - ناقل ) میں نے ارادہ کیا ہے کہ ان کو
نماز میں دعا کے طور پر پڑھا جاوے اور میں نے خود تو پڑھنے شروع کر دیئے ہیں ۔
البدر 12 دسمبر 1902 ء صفحہ 54 کالم (3)
الہامی دعا ئیں واحد متکلم کے صیغہ کو بصورت جمع پڑھنا
حضرت مولانا عبدالکریم صاحب نے ایک شخص کا خط پیش کیا جس میں سوال تھا کہ
دعا الهاميه رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرُنِي وَارْحَمْنِي کو صیغہ
جمع متکلم میں پڑھ لیا جاوے یا نہ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔
اصل میں الفاظ تو الہام کے یہی ہیں (یعنی واحد متکلم میں ہیں ۔ ) اب خواہ کوئی کسی
طرح پڑھ لیوے ۔ قرآن مجید میں دونوں طرح دعا ئیں سکھائی گئی ہیں ۔
واحد کے صیغہ میں بھی جیسے رَبِّ اغْفِرْ لِی وَلِوَالِدَيَّ (نوح : 29) اور جمع کے صیغہ میں
بھی جیسے رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة
202) اور اکثر اوقات واحد متکلم سے جمع متکلم مراد ہوتی ہے جیسے اس ہماری الہامی دعا میں
فَاحْفَظْنِی سے یہی مراد نہیں ہے کہ میرے نفس کی حفاظت کر بلکہ نفس کے متعلقات اور جو کچھ
لوازمات ہیں سب ہی آجاتے ہیں جیسے گھر بار ، خویش واقارب، اعضاء اور قوی وغیرہ ۔
حالات کے مطابق دعا کے الفاظ میں تبدیلی
)69 البدر 26 دسمبر 1902ء صفحہ(
میر ناصر نواب صاحب نے حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ یہ دعا رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ
خَادِمُک والی جو الہام ہوئی ہے اگر اس میں بجائے واحد متکلم کے جمع متکلم کا صیغہ پڑھ کر
دوسروں کو بھی ساتھ ملا لیا جائے تو حرج تو نہیں؟ حضرت اقدس نے فرمایا
کوئی حرج نہیں ہے۔
قرآنی دعاؤں میں تبدیلی مناسب نہیں
)58( البدر 19 دسمبر 1902ء صفحہ
ایک دوست کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں ایک مسجد میں امام ہوں بعض
دعا ئیں جو صیغہ واحد متکلم میں ہوتی ہیں یعنی انسان کے اپنے واسطے ہی ہو سکتی ہیں میں چاہتا ہوں
کہ ان کو صیغہ جمع میں پڑھ کر مقتدیوں کو بھی اپنی دعا میں شامل کر لیا کروں اس میں کیا حکم ہے؟
فرمایا:
جو دعائیں قرآن شریف میں ہیں ان میں کوئی تغیر جائز نہیں کیوں کہ وہ کلام الہی ہے وہ
جس طرح قرآن شریف میں ہے اسی طرح پڑھنا چاہیے ۔ ہاں حدیث میں جو دعا ئیں آئی ہیں۔
ان کے متعلق اختیار ہے کہ صیغہ واحد کی بجائے صیغہ جمع پڑھ لیا کریں۔
دعا میں رفت پیدا کرنے والے الفاظ کا استعمال
دعا کے متعلق ذکر تھا ، فرمایا :
( بدر 4 اپریل 1907 ءصفحہ 6)
دعا کے لئے رقت والے الفاظ تلاش کرنے چاہئیں ۔ یہ مناسب نہیں کہ انسان مسنون
دعاؤں کے ایسا پیچھے پڑے کہ اُن کو جنتر منتر کی طرح پڑھتا ر ہے اور حقیقت کو نہ پہچانے ۔
اتباع سنت ضروری ہے ، مگر تلاش رقت بھی اتباع سنت ہے۔ اپنی زبان میں جس کو تم خوب
سمجھتے ہو، دعا کرو۔ تا کہ دعا میں جوش پیدا ہو ۔ الفاظ پرست مخذول ہوتا ہے ۔ حقیقت پرست
بننا چاہئے ۔ مسنون دعاؤں کو بھی برکت کے لئے پڑھنا چاہئے ۔ مگر حقیقت کو پاؤ۔ ہاں جس کو
زبان عربی سے موافقت اور فہم ہو وہ عربی میں پڑھے۔
)9 الحكم 10 ستمبر 1901ء صفحہ(
وتر کیسے پڑھے جائیں
ایک صاحب نے سوال کیا کہ وتر کس طرح پڑھنے چاہئیں ۔ اکیلا بھی جائز ہے یا نہیں ؟
فرمایا:۔
اکیلا وتر تو ہم نے کہیں نہیں دیکھا ۔ وتر تین ہیں خواہ دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر کر تیسری
رکعت پڑھ لو۔ خواہ تینوں ایک ہی سلام سے درمیان میں التحیات بیٹھ کر پڑھ لو ۔ ایک وتر
ٹھیک نہیں ۔
الحکم 10 را پریل 1903ء صفحہ 14 )
بہتر ہے اول وقت وتر پڑھ لیں
متفرق مسائل نماز
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں فضل محمد صاحب دکاندار
محلہ دار الفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جبکہ مولوی کرم دین والا مقدمہ تھا اور
گورداسپور میں اس کی پیشی تھی تو وہاں پر میں نے ایک شیشم کے درخت کے نیچے حضرت
صاحب کے حضور عرض کی کہ حضور عشاء کی نماز کے بعد اگر وتر نہ پڑھے جائیں اور پچھلے
وقت بھی رہ جاویں تو پھر ان کو کس وقت پڑھا جاوے۔ تب حضور نے فرمایا کہ بہتر یہی ہے
کہ پہلے وقت ہی پڑھ لئے جاویں “ یعنی نماز عشاء کے بعد ہی پڑھ لینے چاہئیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وتر پڑھنے کا طریق
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (172)
سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام و تر دو رکعت پڑھ کر سلام پھیرتے تھے یا تین پڑھ کر؟
اس کے جواب میں حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا:۔
دو
عموما دو پڑھ کر مولوی سید سرور شاہ صاحب نے کہا جس قدر واقف لوگوں سے اور
روایتیں سنی ہیں ان سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ دو پڑھ کر سلام پھیرتے تھے پھر ایک پڑھتے ۔
الفضل 12 جون 1922 ء صفحه (7)
وتر اور دعائے قنوت
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی روایت کرتے ہیں کہ
ایک روز میں نے حضرت اقدس سے پوچھا وتر کی کتنی رکعت ہیں اور کس طرح
پڑھنا چاہئے فرمایا وتر تو ایک ہی رکعت ہے ۔ وتر ایک کو کہتے ہیں لیکن ایک رکعت جائز
نہیں ہے۔ اس لئے دو رکعت نفل اور اس کے ساتھ لگا دی گئی ہیں اور دو طریق سے
پڑھنے چاہئیں ۔ ایک طریق کہ جس طرح حنفی پڑھتے ہیں اور دوسرا طریق یہ ہے کہ دو
رکعت پڑھ کے سلام پھیر دے اور ایک رکعت چپکے سے اُٹھ کر پڑھ لے۔
پھر میں نے عرض کیا کہ قنوت پڑھنی چاہئے فرمایا ہاں ضرور پڑھنی چاہئے ۔ پھر میں نے عرض
کیا کہ بعض مولوی اس دعائے قنوت کو کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں فرمایا
وہ بڑی غلطی کرتے ہیں یہ دعائے قنوت اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ
بِكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَ
نَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى
وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوا رَحْمَتَكَ وَ نَخْشَى عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقٌ بڑی
عجیب اور توحید کی بھری ہوئی دعا ہے ایسے الفاظ توحید کے سوائے اس سید المرسلین سید الموحدین
صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے سے ادا نہیں ہو سکتے ہیں اور یہ خاص الہی تعلیم ہے ان پاک الفاظ
کے بھی قربان اور اس منہ کے بھی قربان جس منہ سے یہ الفاظ نکلے۔
تہجد کی نماز کا طریق
( تذکرۃ المہدی صفحہ 116 )
عبدالعزیز صاحب سیالکوٹی نے لائل پور میں یہ مسئلہ بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تہجد کی نماز اس طرح سے جیسا کہ اب تعامل اہل اسلام ہے بجا نہ لاتے بلکہ آپ صرف اُٹھ کر
قرآن پڑھ لیا کرتے اور ساتھ ہی یہ بھی بیان کیا کہ یہی مذہب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا ہے ۔۔۔۔۔۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بوساطت منشی نبی بخش
صاحب اور مولوی نورالدین صاحب یہ امر تحقیق کے لئے پیش کیا گیا جس پر حضرت امام الزمان
علیہ السلام نے مفصلہ ذیل فتوی دیا ۔
میرا یہ ہرگز مذہب نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھ کر فقط قرآن شریف پڑھ لیا
کرتے تھے اور بس۔ میں نے ایک دفعہ یہ بیان کیا تھا کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو یا کوئی اور ایسی