متفرق مسائل نماز

فقہ المسیح, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وجہ ہو کہ وہ تہجد کے نوافل ادا نہ کر سکے تو وہ اُٹھ کر استغفار ، درود شریف اور الحمد شریف ہی
پڑھ لیا کرے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیہ وسلم ہمیشہ نوافل ادا کرتے ، آپ کثرت ۔ پ کثرت سے گیارہ
رکعت پڑھتے آٹھ نفل اور تین وتر ۔ آپ کبھی ایک ہی وقت میں ان کو پڑھ لیتے اور کبھی اس
طرح سے ادا کرتے کہ دو رکعت پڑھ لیتے اور پھر سو جاتے اور پھر اُٹھتے اور دو رکعت پڑھ
لیتے اور سو جاتے ۔ غرض سو کر اور اُٹھ کر نوافل اسی طرح ادا کرتے جیسا کہ اب تعامل ہے اور
جس کو اب چودھویں صدی گزر رہی ہے ۔
تہجد کا اول وقت
ہے۔
)335( البدر 16 نومبر 1903ء صفحہ(
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ
سے بیان کیا کہ ایک دفعہ رمضان شریف میں تہجد پڑھنے کے متعلق حضور سے کسی نے سوال کیا یا ذکر
ہوا تو آپ نے فرمایا کہ تہجد کے لئے اول وقت اُٹھنا چاہئے نہ کہ عین صبح کی نماز کے ذرا قبل ۔۔۔۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ اول وقت سے رات کا حصہ مراد نہیں بلکہ تہجد کے وقت کا اول
حصہ مراد ہے یعنی نصف شب کے جلد بعد ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہ طریق ہوتا تھا
کہ تہجد ایسے وقت میں پڑھتے تھے کہ لمبی نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ کو صبح کی اذان
سے قبل کسی قدر استراحت کا موقعہ مل جاتا تھا لیکن نو جوان بچے اگر تہجد کی عادت ڈالنے کے
لئے صبح کی اذان سے کچھ وقت پہلے بھی اُٹھ لیا کریں تو ہرج نہیں ۔
ایک رکعت میں قرآن ختم کرنا
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 671 ،672)
ذکر ہوا کہ ایک رکعت میں بعض لوگ قرآن کو ختم کرنا کمالات میں تصور کرتے ہیں اور
ایسے حافظوں اور قاریوں کو اس امر کا بڑا فخر ہوتا ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ :۔
یہ گناہ ہے اور ان لوگوں کی لاف زنی ہے۔ جیسے دنیا کے پیشہ والے اپنے پیشہ پر فخر

کرتے ہیں۔ ویسے ہی یہ بھی کرتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طریق کو اختیار
نہ کیا ۔ حالانکہ اگر آپ چاہتے تو کر سکتے تھے مگر آپ نے چھوٹی چھوٹی سورتوں پر اکتفا کی ۔
نماز اشراق پر مداومت ثابت نہیں
)169( البدر 19 جون 1903 ء صفحہ
مکرم میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے نام مکتوب میں آپ تحریر فرماتے ہیں :۔
اس عاجز نے پہلے لکھ دیا تھا کہ آپ اپنے تمام اورادِ معمولہ کو بدستور لازم اوقات رکھیں
صرف ایسے طریقوں سے پر ہیز چاہئے ۔ جن میں کسی نوع کا شرک یا بدعت ہو۔ پیغمبر خدا
صلی اللہ علیہ وسلم سے اشراق پر مداومت ثابت نہیں تہجد کے فوت ہونے پر یا سفر سے واپس
آکر پڑھنا ثابت ہے۔ لیکن تعبد میں کوشش کرنا اور کریم کے دروازہ پر پڑے رہنا عین سنت
ہے وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ( الجمعة : 11 ) ( مکتوبات احمد جلد اول صفحہ 528)
تعداد رکعات
پوچھا گیا کہ نمازوں میں تعداد رکعت کیوں رکھی ہے؟ فرمایا:
اس میں اللہ تعالیٰ نے اور اسرار رکھے ہیں ۔ جو شخص نماز پڑھے گا۔ وہ کسی نہ کسی حد پر تو آخر
رہے گا ہی ۔ اور اسی طرح پر ذکر میں بھی ایک حد تو ہوتی ہے۔ لیکن وہ حد وہی کیفیت اور ذوق و
شوق ہوتا ہے جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔ جب وہ پیدا ہو جاتی ہے تو وہ بس کر جاتا ہے۔
دوسرے یہ بات حال والی ہے قال والی نہیں ۔ جو شخص اس میں پڑتا ہے وہی سمجھ سکتا
ہے۔ اصل غرض ذکر الہی سے یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کو فراموش نہ کرے اور اسے اپنے
سامنے دیکھتا رہے ۔ اس طریق پر وہ گناہوں سے بچا رہے گا ۔ تذکرۃ الاولیاء میں لکھا ہے کہ
ایک تاجر نے ستر ہزار کا سودا لیا اور ستر ہزار کا دیا مگر وہ ایک آن میں بھی خدا سے جدا نہیں

ہوا ۔ پس یا د رکھو کہ کامل بندے اللہ تعالیٰ کے وہی ہوتے ہیں جن کی نسبت فرمایا ہے ۔
لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ (النور: 38)
جب دل خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق اور عشق پیدا کر لیتا ہے تو وہ اس سے الگ ہوتا ہی
نہیں ۔ اس کی ایک کیفیت اس طریق پر سمجھ میں آسکتی ہے کہ جیسے کسی کا بچہ بیمار ہو تو خواہ وہ
کہیں جاوے، کسی کام میں مصروف ہو مگر اس کا دل اور دھیان اسی بچہ میں رہے گا۔ اسی
طرح پر جو لوگ خدا تعالیٰ کے ساتھ سا تعلق اور محبت پیدا کرتے ہیں۔ وہ کسی حال میں بھی
خدا تعالیٰ کو فراموش نہیں کرتے ۔
نماز کے بعد تسبیح
)1 الحکم 24 جون 1904 ء صفحہ(
ایک صاحب نے پوچھا کہ بعد نماز تسبیح لے کر 33 مرتبہ اللہ اکبر وغیرہ جو پڑھا جاتا
ہے۔ آپ اس کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وعظ حسب مراتب ہوا کرتا تھا اور اسی حفظ مراتب نہ کرنے
کی وجہ سے بعض لوگوں کو مشکلات پیش آئی ہیں اور انھوں نے اعتراض کر دیا ہے کہ فلاں دو
احادیث میں باہم اختلاف ہے حالانکہ اختلاف نہیں ہوتا بلکہ وہ تعلیم بلحاظ محل اور موقعہ کے
ہوتی تھی ۔ مثلاً ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے پوچھا کہ نیکی کیا
ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہے کہ اس میں یہ کمزوری ہے کہ ماں باپ کی عزت
نہیں کرتا ۔ آپ نے فرمایا کہ نیکی یہ ہے کہ تو ماں باپ کی عزت کر ۔ اب کوئی خوش فہم اس
سے یہ نتیجہ نکال لے کہ بس اور تمام نیکیوں کو ترک کر دیا جاوے یہی نیکی ہے۔ ایسا نہیں ، اسی
طرح پر تسبیح کے متعلق بات ہے۔ قرآن شریف میں تو آیا ہے۔
وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرٌ العَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (الانفال: 46) اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرو تا کہ تم
فلاح پاؤ۔ اب یہ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا نماز کے بعد ہی ہے تو 33 مرتبہ تو کثیر کے اندر نہیں

آتا ۔ پس یا د رکھو کہ 33 مرتبہ والی بات حسب مراتب ہے، ورنہ جو شخص اللہ تعالیٰ کو سچے
ذوق اور لذت سے یاد کرتا ہے، اسے شمار سے کیا کام ۔ وہ تو بیرون از شمار یاد کرے گا ۔
ایک عورت کا قصہ مشہور ہے کہ وہ کسی پر عاشق تھی ۔ اس نے ایک فقیر کو دیکھا کہ وہ تسبیح
ہاتھ میں لیے ہوئے پھیر رہا ہے ۔ اس عورت نے اس سے پوچھا کہ تو کیا کر رہا ہے؟ اس
نے کہا کہ میں اپنے یار کو یاد کرتا ہوں ۔ عورت نے کہا یا ر کو یاد کرنا اور پھر گن گن کر؟
در حقیقت یہ بات بالکل سچی ہے کہ یار کو یاد کرنا ہو تو پھر گن گن کر کیا یا د کرنا ہے اور اصل
بات یہی ہے کہ جب تک ذکر الہی کثرت سے نہ ہو وہ لذت اور ذوق جو اس ذکر میں رکھا گیا
ہے حاصل نہیں ہوتا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو 33 مرتبہ فرمایا ہے وہ آئی اور شخصی
بات ہو گی ۔ کوئی شخص ذکر نہ کرتا ہوگا تو آپ نے اسے فرما دیا کہ 33 مرتبہ کر لیا کر۔ اور یہ
جو تسبیح ہاتھ میں لے کر بیٹھتے ہیں یہ مسئلہ بالکل غلط ہے۔ اگر کوئی شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے حالات سے آشنا ہو تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ آپ نے کبھی ایسی باتوں کا التزام نہیں
کیا۔ وہ تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں فنا تھے ۔
)1( احکم 24 جون 1904ءصفحہ(
غیر معمولی اوقات والے علاقوں میں نماز کیسے پڑھیں؟
مولوی محمد عبد اللہ صاحب بوتا لوی لکھتے ہیں کہ
قاضی ضیاء الدین صاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے سنایا کہ سردار فضل حق
صاحب ساکن دھرم کوٹ کے اسلام لانے کا واقعہ ہمارے سامنے ہوا تھا۔ جب سردار صاحب
عید کے دن قادیان آکر مسلمان ہوئے اور اس کے بعد کچھ دن قادیان ٹھہرے تھے۔ ان کے
دیگر رشتہ دار اس عرصہ میں چڑھائی کر کے آئے اور ان کو اسلام سے ہٹا کر واپس سکھ مت میں
لانے کی کوشش کرتے رہے۔ چنانچہ ایک دن ایک جتھ سکھوں کا آیا۔ جس میں بوڑھے بوڑھے
اور اپنے مذہب کے واقف لوگ بھی تھے۔ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسجد مبارک

میں فروکش تھے۔ وہ لوگ بھی مسجد مبارک میں ہی آگئے ۔ اور غیظ و غضب سے بھرے ہوئے
معلوم ہوتے تھے۔ انہوں نے اسلام پر اعتراضات کرنے شروع کر دیئے ۔ چنانچہ انہوں نے
سوال کیا کہ مرجاجی ! ہمیں یہ بتاؤ کہ جس ملک میں چھ مہینے کا دن اور چھ مہینے کی رات ہوتی ہے۔
وہاں مسلمان کیا کریں گے۔ یہ سوال انہوں نے اپنے خیال میں عقده لا ینحل سمجھ کر پیش کیا۔
لیکن حضرت اقدس نے نہایت آسانی کے ساتھ فورا جواب دیا کہ اسلام کا کوئی حکم ایسا نہیں کہ جو
انسانی طاقت سے باہر ہو۔ لہذا اگر انسان چھ مہینے کا روزہ نہیں رکھ سکتا۔ تو نہ رکھے۔ اس صورت
میں اس پر کوئی گناہ نہیں۔ رہا نماز کے وقتوں کا سوال۔ سو آج کل تو گھڑیوں کے ذریعہ نمازیں
پڑھی جاسکتی ہیں اور دن اور رات کا اندازہ بھی اس مقام پر شرق اور غرب کے لحاظ سے کیا جا سکتا
ہے۔ اس پر وہ سکھ خاموش اور لاجواب ہو گئے اور جو اعتراض کا پہاڑ بنا کر وہ لائے تھے۔ وہ حضور
نے ذراسی پھونک سے ہی اُڑا دیا۔
( اصحاب احمد جلد 6 صفحه 112 ، 113 روایت قاضی ضیاء الدین صاحب ۔ نیا ایڈیشن )
نماز جمع کرنے کی صورت میں سنتیں معاف ہو جاتی ہیں
سوال: نماز جمع کرنے کی صورت میں سنتیں پڑھنی چاہئیں یا نہیں؟
اس سوال کے جواب میں حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے تو اس بات کے متعلق علماء میں اختلاف تھا لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عمل سے ہم نے جو کچھ تواتر سے دیکھا ہے اور پوچھنے والوں کے
جواب میں آپ نے ہمیشہ جو کچھ فرمایا ہے وہ یہی ہے کہ نمازیں جمع کرنے کی صورت میں فرضوں
سے پہلی سنتیں بھی اور بعد کی سنتیں بھی معاف ہو جاتی ہیں۔
سوال: اگر نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع کی جائے تو کیا پھر بھی سنتیں معاف ہیں؟
جواب :۔ نماز جمعہ سے قبل جو سنتیں پڑھی جاتی ہیں وہ دراصل جمعہ کے نفل ہیں اور جمعہ کے

ساتھ مخصوص ہیں اس لئے نماز جمعہ سے قبل سنتیں بہر حال پڑھنی چاہئیں ۔
حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں کہ
الفضل 14 اکتوبر 1946 ء صفحه 4)
غالبا یہ واقعہ مارچ 1899 ء کا ہے جبکہ میں لاہور سے چند روز کے واسطے قادیان آیا
ہوا تھا۔ چونکہ میں اُس کمرے میں ٹھیرایا گیا جو مسجد مبارک اور حضرت مسیح موعود کے کمرے
کے درمیان ہے ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نمازوں کے واسطے اُسی کمرے
میں سے گزر کر آتے تھے اور اس کے علاوہ بھی کئی دفعہ دروازہ کھولتے اور مجھے کوئی شے کھانے
کی دے جاتے مثلاً آم یا کوئی اور شے ۔ عاجز کے حال پر حضور کی نہایت مہربانی اور شفقت
تھی۔
انہیں ایام میں ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا : آج نماز
ظہر و عصر ہر دو جمع کر کے پڑھی جائیں گی ۔ (عموما ایسی جمع کے دن ظہر کی نماز اپنے وقت
سے ذرا پیچھے اور عصر اپنے وقت سے قبل پڑھی جاتی تھی ۔ یا عصر کو ظہر کے وقت ساتھ ملا لیا
جاتا تھا ۔ یا ظہر میں دیر کر کے ہر دو نمازیں عصر کے وقت پڑھ لی جاتی تھیں ) میں چار رکعت
سنت پڑھنے کے واسطے اُسی کمرے میں کھڑا ہوا جیسا کہ ظہر کی نماز کے چار رکعت فرض سے
قبل سنتیں پڑھی جاتی ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ اپنے کمرے میں ہی
وضو کر کے اور پہلی سنتیں پڑھ کر مسجد میں تشریف لایا کرتے تھے مگر پچھلی دورکعت سنت
مسجد ہی میں پڑھا کرتے تھے اور اس کے بعد تھوڑی دیر کے واسطے وہیں مسجد میں خدام کی
ملاقات اور بات چیت کے واسطے بیٹھ جایا کرتے تھے ۔
غرض میں چار رکعت سنت کی نیت کر کے ابھی کھڑا ہی ہوا تھا اور چند احباب اور بھی
کمرے میں تھے کیونکہ مسجد مبارک میں کمی گنجائش کے سبب بعض احباب ساتھ کے کمروں
میں نماز میں شامل ہو جاتے تھے ۔ حضرت صاحب نے مسجد جانے کے واسطے دروازہ کھولا ۔

جب میرے پاس سے گزرنے لگے اور مجھے سنتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: نماز جمع ہوگی تو
سنتوں کی ضرورت نہیں۔ یہ فرما کر آگے کو بڑھے اور پھر پیچھے پھر کر دیکھا کہ میں نماز میں
مشغول تھا تو پھر فرمایا: نماز جمع ہو گی سنتیں پڑھنے کی ضرورت نہیں ۔ یہ فرما کر مسجد کے اندر
داخل ہو گئے اور میں نے کھڑے کھڑے سلام پھیر دیا اور سنتیں نہیں پڑھیں ۔ جتنے آدمی
کمرے میں موجود تھے ۔ اُن سب پر اس بات کا خاص اثر ہوا کہ حضرت صاحب نے نماز
کے جمع ہونے کے وقت سنتوں کا پڑھا جانا پسند نہیں فرمایا۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 63 ، 64)
نماز میں قرآن شریف کھول کر پڑھنا مناسب نہیں
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں عرض کیا کہ قرآن شریف کی لمبی سورتیں یاد نہیں ہوتیں اور نماز میں پڑھنے کی
خواہش ہوتی ہے۔ کیا ایسا کر سکتے ہیں کہ قرآن شریف کو کھول کر سامنے کسی رحل یا میز پر رکھ
لیں یا ہاتھ میں لے لیں اور پڑھنے کے بعد الگ رکھ کر رکوع سجود کر لیں اور دوسری رکعت
میں پھر ہاتھ میں اُٹھا لیں ۔ حضرت صاحب نے فرمایا :۔
” اس کی کیا ضرورت ہے ۔ آپ چند سورتیں یاد کر لیں اور وہی پڑھ لیا کریں۔“
امام وقت کے بلانے پر نماز توڑنا
رض
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 174 )
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے میاں عبداللہ
صاحب سنوری نے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں مسجد مبارک میں ظہر کی نماز سے پہلی سنتیں پڑھ
رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیت الفکر کے اندر سے مجھے آواز دی ۔ میں نماز
توڑ کر حضرت کے پاس چلا گیا اور حضرت سے عرض کیا کہ حضور میں نماز توڑ کر حاضر ہوا
ہوں ۔ آپ نے فرمایا اچھا کیا۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ بیت الفکر اس حجرہ کا نام ہے جو

حضرت کے مکان کا حصہ ہے اور مسجد مبارک کے ساتھ شمالی جانب متصل ہے۔ ابتدائی ایام
میں حضرت عموما اس کمرہ میں نشست رکھتے تھے اور اسی کی کھڑکی میں سے نکل کر مسجد میں
تشریف لایا کرتے تھے ۔ میاں عبداللہ صاحب سنوری نے بیان کیا کہ یہ ابتدائی زمانہ کی
بات ہے ۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ رسول کی آواز پر نماز توڑ کر حاضر ہونا شرعی مسئلہ ہے۔
دراصل بات یہ ہے کہ عمل صالح کسی خاص عمل کا نام نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول کی
اطاعت کا نام ہے ۔
ضرورتا نماز توڑنا
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 163 )
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل
صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ مسجد مبارک میں نماز ظہر یا عصر شروع ہو چکی
تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام درمیان میں سے نماز توڑ کر کھڑکی کے راستہ گھر میں
تشریف لے گئے اور پھر وضو کر کے نماز میں آملے اور جو حصہ نماز کا رہ گیا تھا وہ امام کے
سلام پھیرنے کے بعد پورا کیا۔ یہ معلوم نہیں کہ حضور بھول کر بے وضو آ گئے تھے یا رفع
حاجت کے لئے گئے تھے ۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (783)
سخت مجبوری میں نماز توڑنا جائز ہے
افریقہ سے ڈاکٹر محمد علی خاں صاحب نے استفسار کیا کہ اگر ایک احمدی بھائی نماز پڑھ
رہا ہو اور باہر سے اس کا افسر آجاوے اور دروازہ کو ہلا ہلا کر اور ٹھونک ٹھونک کر پکارے اور
دفتر یا دوائی خانہ کی چابی مانگے تو ایسے وقت میں اسے کیا کرنا چاہیے؟ اسی وجہ سے ایک شخص
نوکری سے محروم ہو کر ہندوستان واپس کیا گیا ہے۔

حضرت اقدس نے فرمایا:
ایسی صورت میں ضروری تھا کہ وہ دروازہ کھول کر چابی افسر کو دے دیتا ( یہ ہسپتال کا
واقعہ ہے اس لئے فرمایا ) کیونکہ اگر اس کے التو اسے کسی آدمی کی جان چلی جاوے تو یہ سخت
معصیت ہوگی ۔ احادیث میں آیا ہے کہ نماز میں چل کر دروازہ کھول دیا جاوے تو اس سے
نماز فاسد نہیں ہوتی ۔ ایسے ہی اگر لڑکے کو کسی خطرہ کا اندیشہ ہو یا کسی موذی جانور سے جو نظر
پڑتا ہو ضرر پہنچتا ہو تو لڑکے کو بچانا اور جانور کو مار دینا اس حال میں کہ نماز پڑھ رہا ہے گناہ
نہیں ہے اور نماز فاسد نہیں ہوتی ، بلکہ بعضوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ گھوڑا کھل گیا ہو تو اُسے
باندھ دینا بھی مفسد نما زنہیں ہے کیونکہ وقت کے اندر نماز تو پھر بھی پڑھ سکتا ہے۔
ہے۔
نوٹ : ۔ یادرکھنا چاہئے کہ اشد ضرورتوں کے لئے نازک موقع پر یہ حکم ہے۔ یہ نہیں کہ
ہر ایک قسم کی رفع حاجت کو مقدم رکھ کر نماز کی پرواہ نہ کی جاوے اور اسے بازیچۂ طفلاں
بنا دیا جاوے ورنہ نماز میں اشغال کی سخت ممانعت ہے اور اللہ تعالیٰ ہر ایک دل اور نیت کو
بخوبی جانتا ہے ۔
جوتا پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے
البدر 24 نومبر 1904 ء صفحہ 4)
( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں ) ذکر تھا کہ امیر کابل اجمیر کی خانقاہ
میں بوٹ پہنے ہوئے چلا گیا تھا اور ہر جگہ بوٹ پہنے ہوئے نماز پڑھی اور اس بات کو خانقاہ
کے کارندوں نے بُرا منایا ۔ حضرت نے فرمایا
اس معاملہ میں امیر حق پر تھا جوتی پہنے ہوئے نماز پڑھنا شرعا جائز ہے ۔“
پان منہ میں رکھ کر نماز ادا کرنا
)3( بدر 11 اپریل 1907 ء صفحہ(
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے

مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت صاحب کو سخت کھانسی ہوئی ۔ ایسی کہ دم نہ آتا تھا۔ البتہ منہ
میں پان رکھ کر قدرے آرام معلوم ہوتا تھا۔ اس وقت آپ نے اس حالت میں پان منہ میں
رکھے رکھے نماز پڑھی تا کہ آرام سے پڑھ سکیں ۔ ( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 605 ، 606)
عورت مرد کے پیچھے الگ صف میں نماز پڑھے
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام جالندھر میں قیام پذیر
تھے۔ تو میں اوپر کوٹھے پر گیا۔ حضور تنہائی میں بہت لمبی نماز پڑھتے تھے اور رکوع و سجود لمبے
کرتے تھے۔ ایک خادمہ غالبا مائی تابی اس کا نام تھا جو بہت بڑھیا تھی ۔ حضور کے برابر مصلے
پر کھڑے ہو کر نماز پڑھ کر چلی گئی ۔ میں دیر تک بیٹھا رہا۔ جب حضور نماز سے فارغ ہوئے تو
میں نے یہ مسئلہ پوچھا کہ عورت مرد کے ساتھ کھڑی ہو کر نماز پڑھ سکتی ہے یا پیچھے۔ حضور نے
فرمایا اسے پیچھے کھڑا ہونا چاہئے ۔ میں نے کہا حضور تا بی تو ابھی حضور کے برابر نماز پڑھ کر
چلی گئی ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ ہمیں تو خبر نہیں ۔ وہ کب کھڑی ہوئی اور کب چلی گئی ۔
نماز میں عورتوں کی الگ صف
رض
حضرت میر محمد اسحاق صاحب فرماتے ہیں :۔
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (122)
بچپن میں بیسیوں دفعہ ایسا ہوا کہ حضور نے مغرب و عشاء اندر عورتوں کو جماعت سے
پڑھائیں ۔ میں آپ کے دائیں طرف کھڑا ہوتا تھا۔ عورتیں پیچھے کھڑی ہوتیں ۔
نماز میں مجبور اعورت کو ساتھ کھڑا کرنا
(ماہانہ الفرقان ستمبر، اکتوبر 1961 ء صفحہ 49)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے

مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو میں نے بارہا دیکھا کہ گھر میں نماز پڑھاتے تو
حضرت ام المؤ ام المومنین کو اپنے دائیں جانب بطور مقتدی کے کھڑا کر لیتے حالانکہ مشہور فقہی مسئلہ
یہ ہے کہ خواہ عورت اکیلی ہی مقتدی ہو تب بھی اُسے مرد کے ساتھ نہیں بلکہ الگ پیچھے کھڑا
ہونا چاہئے ۔ ہاں اکیلا مرد مقتدی ہو تو اسے امام کے ساتھ دائیں طرف کھڑا ہونا چاہئے ۔
میں نے حضرت ام المومنین سے پوچھا تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی مگر ساتھ ہی
یہ بھی کہا کہ حضرت صاحب نے مجھ سے یہ بھی فرمایا تھا کہ مجھے بعض اوقات کھڑے ہو کر چکر
آجایا کرتا ہے۔ اس لئے تم میرے پاس کھڑے ہو کر نماز پڑھ لیا کرو۔
امام کا جھدًا بسم اللہ پڑھنا اور قنوت کرنا
سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 636 ، 637)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ قاضی محمد یوسف صاحب پشاوری
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اکثر طور پر امام
صلوۃ حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ہوتے تھے اور وہ بالجہر نمازوں میں بسم اللہ
بالجبر پڑھتے اور قنوت بھی کرتے تھے اور حضرت احمد علیہ السلام ان کی اقتداء میں ہوتے تھے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ ایسے مسائل میں حضرت صاحب کسی سے تعرض نہیں فرماتے تھے اور
فرماتے تھے کہ یہ سب طریق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں مگر خود آپ کا اپنا طریق وہ
تھا جس کے متعلق آپ سمجھتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اکثر اختیار کیا ہے۔
نمازوں میں قنوت کی دعائیں
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 735)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں جب تک مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم زندہ

رہے وہ ہر فرض نماز میں قنوت پڑھتے تھے اور صبح اور مغرب اور عشاء میں جہر کے ساتھ قنوت ہوتا
تھا۔ قنوت میں پہلے قرآنی دعائیں پھر بعض حدیث کی دعائیں معمول ہوا کرتی تھیں۔ آخر میں
درود پڑھ کر سجدہ میں چلے جاتے تھے۔ جو دُعا ئیں اکثر پڑھی جاتیں تھیں ان کو بیان کر دیتا ہوں ۔
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة : 202)
رَبَّنَا وَ آتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ ۔۔۔۔۔۔ (ال عمران:195)
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
(الاعراف : 24)
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان :75)
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا
287 :البقرة(۔۔
رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَاماً ۔۔۔ (الفرقان: 66)
رَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنتَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ (الاعراف: 90)
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ (يونس : 86)
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا (ال عمران:9)
رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا
( ال عمران: 194)
اللَّهُمَّ اَيْدِ الْإِسْلَامَ وَالْمُسْلِمِينَ بِالْإِمَامِ الْحَكَمِ الْعَادِلِ
اللَّهُمَّ انْصُرُ مَنْ نَصَرَ دِيْنَ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْنَا مِنْهُمْ وَاخْذُلُ مَنْ خَذَلَ دِيْنَ
مُحَمَّدٍ وَّلَا تَجْعَلْنَا مِنْهُمْ

·

آج 10 میں سے 10 باقی