نماز جنازہ اور تدفین
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورۃ بین کی سنت پر عمل کرنا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے میاں عبداللہ صاحب
سنوری نے بیان کیا کہ بشیر اول کی پیدائش کے وقت میں قادیان میں تھا۔ قریباً آدھی رات کے
وقت حضرت مسیح موعود مسجد میں تشریف لائے اور مجھ سے فرمایا میاں عبداللہ اس وقت ہمارے
گھر میں درد زہ کی بہت تکلیف ہے۔ آپ یہاں یسین پڑھیں اور میں اندر جا کر پڑھتا ہوں اور
فرمایا کہ ٹین کا پڑھنا بیمار کی تکلیف کو کم کرتا ہے۔ چنانچہ نزع کی حالت میں بھی اسی لئے لین
پڑھی جاتی ہے کہ مرنے والے کو تکلیف نہ ہو اور لیبین کے ختم ہونے سے پہلے تکلیف دور ہو جاتی
ہے ۔ اس کے بعد حضور اندر تشریف لے گئے اور میں یسین پڑھنے لگ گیا تھوڑی دیر کے بعد
جب میں نے ابھی لین ختم نہیں کی تھی ۔ آپ مسکراتے ہوئے پھر مسجد میں تشریف لائے اور فرمایا
ہمارے گھر لڑکا پیدا ہوا ہے۔ اس کے بعد حضرت صاحب اندر تشریف لے گئے اور میں خوشی کے
جوش میں مسجد کے اوپر چڑھ کر بلند آواز سے مبارک باد مبارک باد کہنے لگ گیا۔
وفات کے متعلق عوام کے بعض غلط تصورات
فرمایا:
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 66)
جمعہ کے دن مرنا ، مرتے وقت ہوش کا قائم رہنا یا چہرہ کا رنگ اچھا ہونا ۔ ان علامات کو ہم
قاعدہ کلیہ کے طور سے ایمان کا نشان نہیں کہہ سکتے کیونکہ کئی دہر یہ بھی اس دن مرتے ہیں ۔ ان
کا ہوش قائم اور چہرہ سفید رہتا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ بعض امراض ہی ایسے ہیں مثلاً دق
وسل کہ ان کے مریضوں کا اخیر تک ہوش قائم رہتا ہے بلکہ طاعون کی بعض قسمیں بھی ایسی ہی
ہیں ۔ ہم نے بعض دفعہ دیکھا کہ مریضوں کو کلمہ پڑھایا گیا اور لین بھی سنائی ۔ بعد ازاں وہ بیچ
گیا اور پھر وہی برے کام شروع کر دیئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ صدق دل سے ایمان
نہیں لایا ۔ اگر سچی توبہ کرتا تو کبھی ایسا کام نہ کرتا اصل میں اس وقت کا کلمہ پڑھنا ایمان لانا
نہیں ۔ یہ تو خوف کا ایمان ہے جو مقبول نہیں ۔
غسل میت ۔ بیری کے پتوں کا استعمال
)3( بدر 16 جنوری 1908ء صفحہ(
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میر شفیع احمد صاحب محقق دہلوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے وقت میں
لاہور میں تھا اور خواجہ کمال الدین صاحب کے مکان میں رہا کرتا تھا۔ جب آپ فوت
ہوئے تو میں اور ایک اور احمدی نوجوان حضرت صاحب کے غسل دینے کے لئے بیری کے
پتے لینے گئے ۔ مجھے یہ یاد نہیں کہ کس بزرگ نے پتے لانے کے لئے کہا تھا۔ میں روتا جا رہا
تھا اور اسلامیہ کالج کے پشت پر کچھ بیریاں تھیں وہاں سے پتے توڑ کر لایا تھا۔ گرم پانی میں
ان پتوں کو کھولا کر اس پانی سے حضور کو نسل دیا گیا تھا۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (749)
سب کا جنازہ پڑھ دیا
قاضی سید امیر حسین صاحب کا ایک چھوٹا بچہ فوت ہونے پر جنازے کے ساتھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی تشریف لے گئے اور خود ہی جنازہ پڑھایا۔ عمومًا
جنازے کی نمازیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اگر موجود ہوتے تو خود ہی امامت کرتے ۔
اس وقت نماز جنازہ میں شامل ہونے والے دس پندرہ آدمی ہی تھے ۔ بعد سلام کسی نے عرض
کی کہ حضور میرے لئے بھی دعا کریں ۔ فرمایا: میں نے تو سب کا ہی جنازہ پڑھ دیا ہے۔
مراد یہ تھی کہ جتنے لوگ نماز جنازہ میں شامل ہوئے تھے ، اُن سب کے لئے نماز جنازہ کے
اندر حضرت صاحب نے دعائیں کر دی تھیں ۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 161 - 162 )
حضرت مسیح ناصری کا جنازہ
نماز جنازہ اور تدفین
ڈاکٹر سید عبدالستار صاحب رعیہ نے عرض کی کہ ایک شخص منشی رحیم بخش عرضی نویس بڑا
سخت مخالف تھا مگر اب تحفہ گولڑویہ پڑھ کر اس نے مسیح کی موت کا تو اعتراف کر لیا ہے اور یہ
بھی مجھ سے کہا کہ مسیح کا جنازہ پڑھیں؟ میں نے تو یہی کہا کہ بعد استصواب واستمزاج
حضرت اقدس جواب دوں گا ۔ فرمایا :۔
رو
جنازہ میت کے لئے دعا ہی ہے کچھ حرج نہیں ۔ وہ پڑھ لیں ۔“
خاندانی قبرستان میں دعا
( الحکم 10 نومبر 1902ء صفحہ 7)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے مولوی شیر علی صاحب نے
بیان کیا کہ حضرت صاحب ایک دفعہ غیر معمولی طور پر غرب کی طرف سیر کو گئے تو راستے سے ہٹ
کر عید گاہ والے قبرستان میں تشریف لے گئے اور پھر آپ نے قبرستان کے جنوب کی طرف
کھڑے ہو کر دیر تک دعا فرمائی ۔ خاکسار نے دریافت کیا کہ کیا آپ نے کوئی خاص قبر سامنے
رکھی تھی ؟ مولوی صاحب نے کہا میں نے ایسا نہیں خیال کیا اور میں نے اس وقت دل میں یہ
سمجھا تھا کہ چونکہ اس قبرستان میں حضرت صاحب کے رشتہ داروں کی قبریں ہیں اس لئے
حضرت صاحب نے دعا کی ہے۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ شیخ یعقوب علی صاحب نے لکھا ہے کہ
وہاں ایک دفعہ حضرت صاحب نے اپنی والدہ صاحبہ کی قبر پر دعا کی تھی۔ مولوی صاحب نے یہ بھی
بیان کیا کہ جب حضرت صاحب کی لڑکی امۃ النصیر فوت ہوئی تو حضرت صاحب اسے اسی
قبرستان میں دفنانے کے لئے لے گئے تھے اور آپ خودا سے اُٹھا کر قبر کے پاس لے گئے ۔ کسی
نے آگے بڑھ کر حضور سے لڑکی کو لینا چاہا مگر آپ نے فرمایا کہ میں خود لے جاؤں گا اور حافظ
روشن علی صاحب بیان کرتے ہیں کہ اس وقت حضرت صاحب نے وہاں اپنے کسی بزرگ کی قبر
بھی دکھائی تھی۔
سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 203 204)
چہلم کی حکمت
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ
صاحب سنوری نے کہ ایک دفعہ یہ ذکر تھا کہ یہ جو چہلم کی رسم ہے یعنی مُردے ۔
ا
دے کے کے مرنے مر۔ سے
چالیسویں دن کھانا کھلا کر تقسیم کرتے ہیں غیر مقلد اس کے بہت مخالف ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر
کھانا کھلانا ہو تو کسی اور دن کھلا دیا جائے ۔ اس پر حضرت نے فرمایا کہ چالیسویں دن غربا میں
کھانا تقسیم کرنے میں یہ حکمت ہے کہ یہ مردے کی روح ۔ یہ مردے کی روح کے رخصت ہونے کا دن ہے۔ پس
جس طرح لڑکی کو رخصت کرتے ہوئے کچھ دیا جاتا ہے اسی طرح مردے کی روح کی رخصت
پر بھی غرباء میں کھانا دیا جاتا ہے تا اسے اس کا ثواب پہنچے۔ گویا روح کا تعلق اس دنیا سے
پورے طور پر چالیس دن میں قطع ہوتا ہے ۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ صرف حضرت صاحب
نے اس رسم کی حکمت بیان کی تھی ورنہ آپ خود ایسی رسوم کے پابند نہ تھے ۔
مزاروں کی زیارت
*
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 167 ، 168 )
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ اہلیہ میر
قاسم علی صاحب نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ حضرت صاحب
1905ء میں دہلی میں تھے اور وہاں جمعہ کو میری بھی بیعت لی ۔ اور دعا فرمائی۔ باہر دشمنوں
کا بھاری ہجوم تھا۔ میں بار بار آپ کے چہرے کی طرف دیکھتی تھی کہ باہر اس قدر شور ہے
اور حضرت صاحب ایک شیر کی طرح بیٹھے ہیں ۔ آپ نے فرمایا ” شیخ یعقوب علی صاحب کو بلا
وو
لاؤ ۔ گاڑی لائیں ۔ میر صاحب نے کہا حضور گاڑی کیا کرنی ہے؟ آپ نے فرمایا ” قطب
صاحب جانا ہے ۔ میں نے کہا حضور اس قدر خلقت ہے ۔ آپ ان میں سے کیسے گزریں
وو
گے؟ آپ نے فرمایا ” دیکھ لینا میں ان میں سے نکل جاؤں گا ۔“‘ میر صاحب کی اپنی فٹن بھی
تھی ، دو گاڑیاں اور آگئیں ۔ ہم سب حضرت صاحب کے خاندان کے ساتھ گاڑیوں میں بھر کر
گئے ۔ پہلے حضرت میر ناصر نواب صاحب کے والد ۔ والد کے مزار پر تشریف لے گئے اور بہت
رض
چلے گئے ۔
دیر تک دعا فرمائی اور آنکھیں بند کر کے بیٹھے رہے۔ اس کے بعد آپ حضرت نظام الدین اولیاء
کے مقبرہ پر تشریف لے گئے ۔ آپ نے تمام مقبرہ کو خوب اچھی طرح سے دیکھا۔ پھر مقبرہ
کے مجاوروں نے حضور سے پوچھا ۔ آپ حضرت نظام الدین صاحب کو کیا خیال فرماتے
ہیں؟ آپ نے فرمایا : ” ہم انہیں بزرگ آدمی خیال کرتے ہیں ۔ پھر آپ نے مقبرہ کے
مجاوروں کو کچھ رقم بھی دی جو مجھے یاد نہیں کتنی تھی ۔ پھر آپ مع مجاوروں کے قطب صاحب
تشریف لے گئے ۔ وہاں کے مجاوروں نے آپ کو بڑی عزت سے گاڑی سے اتارا اور مقبرہ
کے اندر لے گئے کیونکہ مقبرہ نظام الدین اولیاء میں تو عورتیں اندر چلی جاتی ہیں لیکن قطب
صاحب میں عورتوں کو اندر نہیں جانے دیتے ۔ ان لوگوں نے حضور کو کھانے کے لئے کہا۔
حضور نے فرمایا ہم پر ہیزی کھانا کھاتے ہیں ۔ آپ کی مہربانی ہے ۔ وہاں کے مجاوروں کو
بھی حضور نے کچھ دیا۔ پھر حضور علیہ السلام وہاں سے شام کو واپس گھر تشریف لے آئے ۔
مجاور کچھ راستہ تک ساتھ آئے ۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 199 ، 200)
مردہ سے مدد مانگنا جائز نہیں
فرمایا:
مردوں سے مدد مانگنے کا خدا نے کہیں ذکر نہیں کیا بلکہ زندوں ہی کا ذکر فرمایا۔ خدا تعالیٰ نے بڑا
فضل کیا جو اسلام کو زندوں کے سپرد کیا ۔ اگر اسلام کو مردوں پر ڈالتا تو نہیں معلوم کیا آفت
آتی ۔ مردوں کی قبریں کہاں کم ہیں۔ کیا ملتان میں تھوڑی قبریں ہیں ” گردو گر ما گدا و گورستان
اس کی نسبت مشہور ہے۔ میں بھی ایک بار ملتان گیا۔ جہاں کسی قبر پر جاؤ مجاور کپڑے اتارنے کو
گرد ہو جاتے ہیں۔ پاک پیٹن میں مردوں کے فیضان سے دیکھ لو کیا ہو رہا ہے؟ اجمیر میں جا کر
دیکھو بدعات اور محدثات کا بازار کیا گرم ہے۔ غرض مردوں کو دیکھو گے تو اس نتیجہ پر پہنچو گے کہ
ان کے مشاہد میں سوا بدعات اور ارتکاب مناہی کے کچھ نہیں۔ خدا تعالیٰ نے جو صراط المستقیم مقرر
فرمایا ہے وہ زندوں کی راہ ہے، مردوں کی راہ نہیں ۔ پس جو چاہتا ہے کہ خدا کو پائے اور حی و قیوم
خدا کو ملے ، تو وہ زندوں کو تلاش کرے کیونکہ ہمارا خدا زندہ خدا ہے نہ مردہ ، جن کا خدا مردہ ہے،
جن کی کتاب مردہ ، وہ مردوں سے برکت چاہیں تو کیا تعجب ہے لیکن اگر سچا مسلمان جس کا خدا
زندہ خدا، جس کا نبی زندہ نبی ، جس کی کتاب زندہ کتاب ہے اور جس دین میں ہمیشہ زندوں کا
سلسلہ جاری ہو اور ہر زمانہ میں ایک زندہ انسان خدا تعالیٰ کی ہستی پر زندہ ایمان پیدا کرنے والا
آتا ہو۔ وہ اگر اس زندہ کو چھوڑ کر بوسیدہ ہڈیوں اور قبروں کی تلاش میں سرگرداں ہو تو البتہ
تعجب اور حیرت کی بات ہے !!
قبرستان میں جا کر منتیں مانگنا
سوال: - قبرستان میں جانا جائز ہے یا نا جائز ؟
) 11 ،10 احکام 24 جولائی 1902 صفحہ(
جواب : نذرونیاز کے لیے قبروں پر جانا اور وہاں جا کر منتیں مانگنا درست نہیں ہے ہاں
وہاں جا کر عبرت سیکھے اور اپنی موت کو یاد کرے تو جائز ہے۔“
میت کو گاڑی پر قبرستان لے جانا
فرمایا:
الحکم 31 مئی 1903ء صفحہ 9 حاشیہ )
جو خدا نخواستہ اس بیماری ( یعنی طاعون ۔ ناقل ) سے مرجائے وہ شہید ہے۔ اس کے واسطے
ضرورت غسل کی نہیں اور نہ نیا کفن پہنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے وہی کپڑے رہنے دو اور ہو
سکے تو ایک سفید چادر اس پر ڈال دو اور چونکہ مرنے کے بعد میت کے جسم میں زہر یلا اثر زیادہ
ترقی پکڑتا ہے اس واسطے سب لوگ اس کے ارد گرد جمع نہ ہوں ۔ حسب ضرورت دو تین آدمی اس
کی چار پائی کو اُٹھائیں اور باقی سب دور کھڑے ہو کر مثلاً ایک سوگز کے فاصلہ پر جنازہ پڑھیں ۔
جنازہ ایک دعا ہے اور اس کے واسطے ضروری نہیں کہ انسان میت کے سر پر کھڑا ہو۔ جہاں
قبرستان دور ہو مثلاً لاہور میں سامان ہو سکے تو کسی گاڑی یا چھکڑے پر میت کو لاد کر لے جاویں
اور میت پر کسی قسم کی جزع فزع نہ کی جاوے۔ خدا تعالیٰ کے فعل پر اعتراض کرنا گناہ ہے۔
(بدر 4 اپریل 1907 ء صفحہ 6)
صبح کے وقت زیارت قبور سنت ہے
حضرت مسیح موعود کے سفر دہلی کا ذکر کرتے ہوئے ایڈیٹر صاحب اخبار بدر لکھتے ہیں:
صبح حضرت مسیح موعود مردانہ مکان میں تشریف لائے ۔ دہلی کی سیر کا ذکر درمیان میں آیا۔
فرمایا: لہو ولعب کے طور پر پھر نا درست نہیں البتہ یہاں بعض بزرگ اولیاء اللہ کی قبریں ہیں ۔
ان پر ہم بھی جائیں گے۔ فرمایا:
ایسے بزرگوں کی فہرست بناؤ تا کہ جانے کے متعلق انتظام کیا جائے۔
حاضرین نے یہ نام لکھائے ۔ (1) شاہ ولی اللہ صاحب (2) خواجہ نظام الدین صاحب
(3) جناب قطب الدین صاحب (4) خواجہ باقی باللہ صاحب (5) خواجہ میر درد صاحب
(6) جناب نصیر الدین صاحب چراغ دہلی ۔
چنانچہ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا اور حضرت بمع خدام گاڑیوں میں سوار ہو کر سب سے اول
حضرت خواجہ باقی باللہ کے مزار پر پہنچے۔ راستہ میں حضرت نے زیارت قبور کے متعلق فرمایا:
قبرستان میں ایک روحانیت ہوتی ہے اور صبح کا وقت زیارت قبور کے لیے ایک سنت ہے۔
یہ ثواب کا کام ہے اور اس سے انسان کو اپنا مقام یاد آجاتا ہے۔ انسان اس دنیا میں مسافر ہے۔
آج زمین پر ہے تو کل زمین کے نیچے ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب انسان قبر پر
جاوے تو کہے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ
اللَّهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ “
قبر پر جا کر کیا دعا کرنی چاہئیے؟
)1( بدر 31 اکتوبر 1905ء صفحہ(
حضرت مسیح موعود کے سفر دہلی کا ذکر کرتے ہوئے ایڈیٹر صاحب اخبار بدر لکھتے ہیں:
خواجہ باقی باللہ کے مزار پر جب ہم پہنچے تو وہاں بہت سی قبریں ایک دوسرے کے قریب
قریب اور اکثر زمین کے ساتھ ملی ہوئی تھیں۔ میں نے غور سے دیکھا کہ حضرت اقدس
نہایت احتیاط سے ان قبروں کے درمیان سے چلتے تھے تا کہ کسی کے اوپر پاؤں نہ پڑے۔
قبر خواجہ صاحب پر پہنچ کر آپ نے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کی اور دعا کولمبا کیا۔ بعد دعا میں
نے عرض کی کہ قبر پر کیا دعا کر نی چاہیے تو فرمایا :
وو
” صاحب قبر کے واسطے دعائے مغفرت کرنی چاہیے اور اپنے واسطے بھی خدا تعالیٰ سے دعا
مانگنی چاہیے۔ انسان ہر وقت خدا کے حضور دعا کرنے کا محتاج ہے۔“
قبر کے سرہانے کی طرف ایک نظم خواجہ صاحب مرحوم کے متعلق لکھی ہے۔ بعد دعا آپ نے جہ صاحب من
وہ نظم پڑھی اور عاجز راقم کو حکم دیا کہ اس کو نقل کر لو۔ اور کوحکم دیا کہ کرلو۔
ایک اور موقع پر اخبار بدر کے ڈائری نولیس لکھتے ہیں :
)1( بدر 31 اکتوبر 1905ء صفحہ
حضرت مسیح موعود عليه الصلاة والسلام مع خدام سیر کرنے کے واسطے صبح باہر نکلے تو
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کی قبر پر تشریف لے گئے جہاں آپ نے ہاتھ اُٹھا کر دعا
مانگی ۔ بعد دعا کے ایک شخص نے چند سوال کئے جو اس کالم میں درج کرنے کے لائق ہیں۔
سوال ۔ قبر پر کھڑے ہو کر کیا پڑھنا چاہئے؟
وو
جواب میت کے واسطے دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ اس کے ان قصوروں اور گناہوں کو
بخشے جو اُس نے اس دنیا میں کئے تھے اور اس کے پس ماندگان کے واسطے بھی دعا کرنی چاہئے ۔“
سوال ۔ دعا میں کونسی آیت پڑھنی چاہئے؟
وو
جواب ۔ ” یہ تکلفات ہیں ۔ تم اپنی ہی زبان میں جس کو بخوبی جانتے ہو اور جس میں تم کو اورجہ
جوش پیدا ہوتا ہے۔ میت کے وا ت کے واسطے دعا کرو۔“
حفاظت کے خیال سے پختہ قبر بنانا جائز ہے
)6( بدر 19 جنوری 1906ء صفحہ(
ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ میرا بھائی فوت ہو گیا ہے میں اس کی قبر یکی بناؤں یا نہ
بناؤں۔ فرمایا:
اگر نمود اور دکھلاوے کے واسطے پکی قبریں اور نقش و نگار اور گنبد بنائے جائیں تو یہ حرام ہے
لیکن اگر خشک ملا کی طرح یہ کہا جائے کہ ہر جا ہائے کہ ہر حالت اور ہر مقام میں کچی ہی اینٹ لگائی جائے تو
یہ بھی حرام ہے۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ عمل نیت پر موقوف ہے۔ ہمارے نزدیک بعض وجوہ
میں پکی کرنا درست ہے مثلاً بعض جگہ سیلاب آتا ہے ، بعض جگہ قبر میں سے میت کو کتے اور بجو
وغیرہ نکال لے جاتے ہیں۔ مردے کے لئے بھی ایک عزت ہوتی ہے۔ اگر ایسے وجوہ پیش
آجائیں تو اس حد تک کہ نمود اور شان نہ ہو بلکہ صدمے سے بچانے کے واسطے قبر کا پکا کرنا جائز
ہے۔ اللہ اور رسول نے مومن کی لاش کے واسطے بھی عزت رکھی ہے۔ ورنہ عزت ضروری نہیں تو
غسل دینے ، کفن دینے، خوشبو لگانے کی کیا ضرورت ہے۔ مجوسیوں کی طرح جانوروں کے آگے
پھینک دو۔ مومن اپنے لئے ذلت نہیں چاہتا، حفاظت ضروری ہے ۔ جہاں تک نیت صحیح ہے
خدا تعالی مواخذہ نہیں کرتا۔ دیکھو مصلحت الہی نے یہی چاہا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی قبر کے پختہ گنبد ہوا اور کئی بزرگوں کے مقبرے پختہ ہیں مثلاً نظام الدین، فریدالدین،
قطب الدین معین الدین رحمۃ اللہ علیہم ۔ یہ سب صلحاء تھے۔
)12( الحلم 17 مئی 1901ء صفحہ(
قبروں کی حفاظت اور درستگی کروانا
حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بعض قبروں کی درستگی
کے لئے ایک خط لکھا جس میں آپ نے لکھا:
مقبرہ بہشتی میں قبروں کی بری حالت ہے ایک تو قبروں میں نالیوں کی وجہ سے سیلاب ویسے
ہی رہتا ہے اور یہ نالیاں درختوں کے لئے ضروری ہیں پھر اس پر یہ زیادہ ہے۔ پانی جو آیا کرتا
ہے اس کی سطح سے یہ قبریں کوئی دوفٹ نیچی ہیں ۔ اب معمولی آب پاشی ہے اور ان بارشوں سے
اکثر قبریں دب جاتی ہیں۔ پہلے صاحب نور اور غوثاں کی قبریں دب گئی تھیں ان کو میں (نے)
درست کرا دیا تھا۔ اب پھر یہ قبریں دب گئی ہیں اور یہ پانی صاف نظر آتا ہے کہ نالیوں کے ذریعہ
گیا ہے۔ پس اس کے متعلق کوئی ایسی تجویز تو میر صاحب فرمائیں گے کہ جس سے روز کے قبروں
(کے) دینے کا اندیشہ جاتا رہے مگر میرا مطلب اس وقت اس عریضہ سے یہ ہے کہ ابھی تو
معمولی بارش سے یہ قبریں دبی ہیں پھر معلوم نہیں کوئی رو آ گیا تو کیا حالت ہوگی ۔
اس لئے نہایت ادب سے عرض ہے کہ اگر حضور حکم دیں تو میں اپنے گھر کے لوگوں کی قبر کو
پختہ کر دوں اور ایک ( دو ) دوسری قبریں بھی یا ( جیسا ) حضور حکم دیں ویسا کیا جائے ۔
اس کے جواب میں حضور نے تحریر فرمایا :
وو
” میرے نزدیک اندیشہ کی وجہ سے کہ تا سیلاب کے صدمہ کی وجہ سے نقصان ( نہ ہو )
پختہ کرنے میں کچھ نقصان نہیں معلوم ہوتا کیونکہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّات باقی رہے مخالف
لوگوں کے اعتراضات تو وہ تو کسی طرح کم نہیں ہو سکتے ۔“
( مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 310 )
کیا فاتحہ خوانی جائز ہے
نماز جنازہ اور تدفین
سوال پیش ہوا کہ کسی کے مرنے کے بعد چند روز لوگ ایک جگہ جمع رہتے اور فاتحہ خوانی
کرتے ہیں ۔ فاتحہ خوانی ایک دعائے مغفرت ہے پس اس میں کیا مضائقہ ہے؟ فرمایا:
ہم تو دیکھتے ہیں وہاں سوائے غیبت اور بے ہودہ بکواس کے اور کچھ نہیں ہوتا۔ پھر یہ
سوال ہے کہ آیا نبی کریم یا صحابہ کرام وائمہ عظام میں سے کسی نے یوں کیا ؟ جب نہیں کیا تو کیا
ضرورت ہے خواہ مخواہ بدعات کا دروازہ کھولنے کی؟ ہمارا مذہب تو یہی ہے کہ اس رسم کی کچھ
ضرورت نہیں ، نا جائز ہے۔ جو جنازہ میں شامل نہ ہوسکیں وہ اپنے طور سے دعا کریں یا جنازہ
غائب پڑھ دیں ۔
کھانے کا ثواب میت کو پہنچتا ہے
)5 بدر 9 مئی 1907 ء صفحہ (
ایک شخص کا تحریری سوال پیش ہوا کہ محرم کے دنوں ، اِمامین کی روح کو ثواب دینے کے
واسطے روٹیاں وغیرہ دینا جائز ہے یا نہیں۔ فرمایا:
عام طور پر یہ بات ہے کہ طعام کا ثواب میت کو پہنچتا ہے لیکن اس کے ساتھ شرک کی
رسومات نہیں چاہئیں۔ رافضیوں کی طرح رسومات کا کرنا نا جائز ہے۔“
)12( الحکم 17 مئی 1901 صفحہ(
ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ اگر کوئی شخص حضرت سید عبدالقادر کی روح کو ثواب پہنچانے
کی خاطر کھانا پکا کر کھلا دے تو کیا یہ جائز ہے؟
حضرت نے فرمایا:
طعام کا ثواب مردوں کو پہنچتا ہے ۔ گذشتہ بزرگوں کو ثواب پہنچانے کی خاطر اگر طعام پکا کر
کھلایا جائے تو یہ جائز ہے لیکن ہر ایک امرنیت پر موقوف ہے۔ اگر کوئی شخص اس طرح کے
کھانے کے واسطے کوئی خاص تاریخ مقرر کرے اور ایسا کھانا کھلانے کو اپنے لیے قاضی الحاجات
خیال کرے تو یہ ایک بت ہے اور ایسے کھانے کا لینا دینا سب حرام ہے اور شرک میں داخل
ہے۔ پھر تاریخ کے تعین میں بھی نیت کا دیکھنا ہی ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص ملازم ہے اور اُسے
مثلاً جمعہ کے دن ہی رخصت مل سکتی ہے تو ہرج نہیں کہ وہ اپنے ایسے کاموں کے واسطے جمعہ کا
دن مقرر کرے ۔ غرض جب تک کوئی ایسا فعل نہ ہو جس میں شرک پایا جائے صرف کہ بائے صرف کسی کو ثواب
پہنچانے کی خاطر طعام کھلانا جائز ہے۔
)5( بدر 8 راگست 1907ء صفحہ(
میت کی طرف سے صدقہ خیرات کرنا اور قرآن شریف کا پڑھنا
سوال ۔ کیا میت کو صدقہ خیرات اور قرآن شریف کا پڑھنا پہنچ سکتا ہے؟
جواب ۔ میت کو صدقہ خیرات جو اس کی خاطر دیا جاوے پہنچ جاتا ہے لیکن قرآن شریف کا
پڑھ کر پہنچانا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ سے ثابت نہیں ہے۔ اس کی بجائے
دعا ہے جو میت کے حق میں کرنی چاہئے ۔ میت کے حق میں صدقہ خیرات اور دعا کا کرنا ایک
لاکھ چوبیس ہزار نبی کی سنت سے ثابت ہے لیکن صدقہ بھی وہ بہتر ہے جو انسان اپنے ہاتھ سے
دے جائے کیونکہ اس کے ذریعہ سے انسان اپنے ایمان پر مہر لگاتا ہے۔
وو
)6( بدر 19 جنوری 1906ء صفحہ(
حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب " پیارے احمد کی پیاری پیاری باتیں“ کے عنوان
کے تحت تحریر فرماتے ہیں کہ
ایک دفعہ صبح کی نماز کے بعد مسجد مبارک میں حسب دستور حضرت اقدس علیہ السلام
تشریف رکھتے تھے۔ ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا کہ حضرت یہ لوگ جو قرآن شریف
پڑھ کر مردوں کی روح کو ثواب پہنچاتے ہیں، اس کا ثواب پہنچتا ہے یا نہیں؟ حضرت اقدس
علیہ السلام نے فرمایا :