نماز جنازہ اور تدفین

فقہ المسیح, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پہلے علماء میں اختلاف ہے ۔۔۔۔ کلام اور کلام اللہ کا ثواب ہمارے نزدیک مردوں کو نہیں
پہنچتا۔ قرآن شریف عمل کرنے کے واسطے آیا ہے نہ کہ طوطے کی طرح پڑھنا ۔۔۔۔ ثواب پہنچانے
کے واسطے اگر یہ ہوتا بھی تو قرآن شریف میں ذکر ہوتا۔
دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جن پر یہ قرآن شریف نازل ہوا ہے وہ اس کے اَوَّلُ
الْمُسْتَحِقِّين تھے۔ آپ کی نسبت اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِین تو آگیا ہے اور دیکھو قرآن شریف میں
آیا ہے إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ
وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب : 57) یعنی اللہ اور اس کے ملائکہ نبی پر رحمت بھیجتے ہیں ، ایمان
والو تم بھی درود بھیجو اور سلام بھیجو۔ درود کے معنی دعا ہی کے ہیں اور سلام کے معنی دعا ہی کے
ہیں۔ دعا ہی آئی ہے۔ یہ نہیں آیا کہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر قرآن پڑھ پڑھ کر ثواب
پہنچاتے ہیں اے ایمان والو تم بھی قرآن پڑھ پڑھ کر نبی کی روح کو سلام پہنچایا کرو ۔۔۔۔ قرآن کا
ثواب نہیں پہنچتا ، دعا کرنی چاہئے اور دعا ہی حدیثوں میں آئی ہے۔ چنانچہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا
أَهْلَ الْقُبُورِ الخ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے درود شریف اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى
مُحَمَّدٍ الخ یہ عمل کرنے کے واسطے ہے تا کہ اس پر عمل کر کے خدا تک انسان پہنچ جاوے اور
خدا سے پختہ پیوند و تعلق ہو جاوے اور منازل سلوک طے ہو جاویں وغیرہ وغیرہ ۔ ہاں صدقات و
خیرات کا ثواب پہنچتا ہے۔
الحکم مورخہ 14 تا 21 مئی 1919 صفحہ 8)
جس کے ہاں ماتم ہو اُس کے ساتھ ہمدردی
حضرت کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ کیا یہ جائز ہے کہ جب کا رقضا کسی بھائی کے گھر
میں ماتم ہو جائے تو دوسرے دوست اپنے گھر میں اس کا کھانا تیار کریں۔ فرمایا
نہ صرف جائز بلکہ برادرانہ ہمدردی کے راہ سے یہ ضروری ہے کہ ایسا کیا جاوے۔“
)3( بدر 11 جولائی 1907ء صفحہ(

کسی احمدی کا طاعون سے مرنا
فرمایا:
نماز جنازہ اور تدفین
مخالفین کا یہ اعتراض کہ بعض ہماری جماعت کے آدمی طاعون سے کیوں مرتے ہیں بالکل
نا جائز ہے۔ ہم نے کبھی کوئی ایسی پیشگوئی نہیں کی کہ ہمارے ہاتھ پر بیعت کرنے والا کوئی شخص
کبھی طاعون میں گرفتار نہ ہوگا۔ ہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ اول طبقہ کے لوگ اس قسم کی بیماری میں
گرفتار ہو کر نہیں مرتے۔ کوئی نبی ، صدیق ، ولی کبھی طاعون سے ہلاک نہیں ہوا۔ حضرت عمر کے
زمانہ میں بھی طاعون ہوئی تھی ۔ مگر کیا حضرت عمر پر بھی اس کا کوئی اثر ہوا تھا ؟ عظیم الشان صحابہؓ
میں سے کوئی طاعون میں گرفتار نہیں ہوا۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر گزرے ہیں۔ کیا کوئی کہہ
سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی طاعون سے مرا ہے ؟ ہاں اس میں شک نہیں کہ ایسی بیماری کے
وقت بعض ادنی طبقہ کے مومنین (طاعون ۔ ناقل ) میں گرفتار ہوتے ہیں مگر وہ شہید ہوتے
ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کی کمزوریوں اور گناہوں کو اس طرح سے غفر کرتا ہے جیسا کہ ان جہادوں
میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے ساتھ کئے ۔ اگر چہ پہلے سے پیشگوئی تھی کہ ان
جہادوں میں کفار جہنم میں گرائے جائیں گے۔ تاہم بعض مسلمان بھی قتل کئے گئے مگر اعلیٰ طبقہ کے
صحابہ مثلاً حضرت ابوبکر حضرت عمرؓ جیسوں میں سے کوئی شہید نہیں ہوا، نہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم شہید ہو ۔ شہید ہوئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے جنگ میں شہادت میں اعلیٰ درجہ کے لوگ
شامل نہیں ہوتے اسی طرح طاعون میں بھی اگر ہماری جماعت کا کوئی آدمی گرفتار ہو جائے تو یہ
اس کے واسطے شہادت ہے اور خدا تعالیٰ اس کا اس کو اجر دے گا۔ (بدر 16 مئی 1907 صفحہ 3)
احمدی شہید کا جنازہ فرشتے پڑھتے ہیں
ذکر تھا کہ بعض جگہ چھوٹے گاؤں میں ایک ہی احمدی گھر ہے اور مخالف ایسے متعصب ہیں کہ
وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی احمدی مر جائے گا تو ہم جنازہ بھی نہ پڑھیں گے۔ حضرت نے فرمایا کہ

ایسے مخالفوں کا جنازہ پڑھا کر احمدی نے کیا لینا ہے ۔ جنازہ تو دعا ہے۔ جو شخص خود ہی خدا
تعالیٰ کے نزدیک مَغْضُوبِ عَلَيْهِم میں ہے۔ اس کی دعا کا کیا اثر ہے؟ احمدی شہید کا جنازہ
خودفرشتے پڑھیں گے۔ ایسے لوگوں کی ہرگز پروانہ کرو اور اپنے خدا پر بھروسہ کرو۔
غیر احمدیوں کی نماز جنازہ پڑھنا
فرمایا :۔
)3( بدر 16 مئی 1907 ء صفحہ
اگر متوفى بالجهر مکفر اور مکذب نہ ہو تو اس کا جنازہ پڑھ لینے میں حرج نہیں کیونکہ
علام الغیوب خدا کی پاک ذات ہے۔
فرمایا۔ جو لوگ ہمارے مکفر ہیں اور ہم کو صریحا گالیاں دیتے ہیں ۔ اُن سے السلام علیکم مت
لو اور نہ اُن سے مل کر کھانا کھاؤ۔ ہاں خرید و فروخت جائز ہے اس میں کسی کا احسان نہیں ۔
جو شخص ظاہر کرتا ہے کہ میں نہ اُدھر کا ہوں اور نہ اِدھر کا ہوں اصل میں وہ بھی ہمارا
مکذب ہے اور جو ہمارا مصدق نہیں اور کہتا ہے کہ میں ان کو اچھا جانتا ہوں ۔ وہ بھی مخالف
ہے ایسے لوگ اصل میں منافق طبع ہوتے ہیں ۔ اُن کا یہ اصول ہوتا ہے کہ
با مسلمان اللہ اللہ بابرہمن رام رام
ان لوگوں کو خدا تعالیٰ سے تعلق نہیں ہوتا ۔ بظاہر کہتے ہیں کہ ہم کسی کا دل دکھانا نہیں
چاہتے۔ مگر یا درکھو کہ جو شخص ایک طرف کا ہوگا اس سے کسی نہ کسی کا دل ضرور ڈ کھے گا۔
ایک اور موقعہ پر آپ نے فرمایا
)105( البدر 24 اپریل 1903ء صفحہ(
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک منافق کو گر تہ دیا اور اس کے جنازہ کی نماز پڑھی
ممکن ہے اس نے غرغرہ کے وقت تو بہ کر لی ہو، مومن کا کام ہے کہ حسن ظن رکھے اسی لئے

نماز جنازہ کا جواز رکھا ہے کہ ہر ایک کی پڑھ لی جاوے ہاں اگر کوئی سخت معاند ہو یا فساد کا
اندیشہ ہے تو پھر نہ پڑھنی چاہئے ہماری جماعت کے سر پر فرضیت نہیں ہے بطور احسان کے
ہماری جماعت دوسرے غیر از جماعت کا جنازہ پڑھ سکتی ہے وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلَوتَكَ
سَكَةٌ لَّهُمُ (التوبة : 104 )
اس میں صلوٰۃ سے مراد جنازہ کی نماز ہے اور سَكَن لَّهُمْ دلالت کرتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا گنہگار کو سکینت اور ٹھنڈک بخشتی تھی ۔
طاعون سے مرنے والے مخالفین کا جنازہ
البدر 14 نومبر 1902ء صفحہ 19 )
ایک صاحب نے پوچھا کہ ہمارے گاؤں میں طاعون ہے اور اکثر مخالف مکذب
مرتے ہیں ان کا جنازہ پڑھا جاوے کہ نہ ؟ فرمایا :
یہ فرض کفایہ ہے اگر کنبہ میں سے ایک آدمی بھی چلا جاوے تو ہو جاتا ہے مگر اب یہاں
ایک تو طاعون زدہ ہے کہ جس کے پاس جانے سے خدا روکتا ہے۔ دوسرے وہ مخالف ہے خواہ
نخواہ تداخل جائز نہیں ہے۔ خدا فرماتا ہے کہ تم ایسے لوگوں کو بالکل چھوڑ دو اور اگر وہ چاہے گا
تو اُن کو خود دوست بنا دے گا یعنی مسلمان ہو جاویں گے۔ خدا تعالیٰ نے منہاج نبوت پر اس
سلسلہ کو چلایا ہے۔ مداہنہ سے ہرگز فائدہ نہ ہوگا بلکہ اپنا حصہ ایمان کا بھی گنواؤ گے۔
غیر احمدیوں کا جنازہ پڑھنے کا مسئلہ
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فرماتے ہیں :۔
)130 البدر 15 مئی 1903ء صفحہ(
ایک سوال غیر احمدی کے جنازہ پڑھنے کے متعلق کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک یہ مشکل پیش کی
جاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بعض صورتوں میں جنازہ پڑھنے کی اجازت دی

ہے۔ اس میں شک نہیں کہ بعض حوالے ایسے ہیں جن سے یہ بات معلوم ہوتی ہے اور ایک خط
بھی ملا ہے جس پر غور کیا جائے گا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عمل اس کے برخلاف ہے۔
چنانچہ آپ کا ایک بیٹا فوت ہو گیا جو آپ کی زبانی طور پر تصدیق بھی کرتا تھا جب وہ مرا تو مجھے
یاد ہے آپ ٹہلتے جاتے اور فرماتے کہ اس نے کبھی شرارت نہ کی تھی بلکہ میرا فرمانبردار ہی رہا
ہے۔ ایک دفعہ میں سخت بیمار ہوا اور شدت مرض میں مجھے غش آگیا۔ جب مجھے ہوش آیا تو میں
نے دیکھا کہ وہ میرے پاس کھڑا نہایت درد سے رورہا تھا۔ آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ یہ میری
بڑی عزت کیا کرتا تھا لیکن آپ نے اس کا جنازہ نہ پڑھا حالانکہ وہ اتنا فرمانبردار تھا کہ بعض
احمدی بھی اتنے نہ ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔۔
قرآن شریف سے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایسا شخص جو بظاہر اسلام لے آیا ہے لیکن یقینی
طور پر اس کے دل کا کفر معلوم ہو گیا ہے تو اس کا جنازہ بھی جائز نہیں ۔ پھر غیر احمدی کا جنازہ
پڑھنا کس طرح جائز ہو سکتا ہے۔ (انوار خلافت ۔ انوارالعلوم جلد 3 صفحہ 148-149 )
ایک اور موقع پر حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں :
کہا جاتا ہے کہ فلاں غیر احمدی کا جنازہ حضرت مسیح موعود نے پڑھایا تھا۔ ممکن ہے آپ نے
کسی کی درخواست پر پڑھایا ہو لیکن کوئی خدا کی قسم کھا کر کہہ دے کہ میں نے حضرت مسیح موعود کو
کہا تھا کہ فلاں غیر احمدی فوت ہو گیا ہے۔ آپ اس کا جنازہ پڑھ دیں ۔ ا ا
۔
ہیں ۔ اصل بات یہ بات یہ ہے کہ آپ
کو کہا گیا کہ فلاں کا جنازہ پڑھ دیں اور آپ نے یہ سمجھ کر کہ وہ احمدی ہو گا پڑھ دیا۔ اس طرح ہوا
ہوگا۔ میرے متعلق تو سب جانتے ہیں کہ میں کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں سمجھتا۔ لیکن
مجھے بھی اس طرح کی ایک بات پیش آئی تھی اور وہ یہ کہ یہاں ایک طالب علم ہے ۔ اس نے
مجھے کہا کہ میری والدہ فوت ہو گئی ہے اس کا جنازہ پڑھ دیں۔ میں نے پڑھ دیا بعد میں معلوم

ہوا کہ وہ غیر احمدی تھی۔ وہ لڑکا مجھ سے اپنی والدہ کے لئے دعا بھی کراتا رہا کہ وہ احمدی
ہو جائے لیکن اس وقت مجھے یاد نہ رہا۔ اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی کا
جنازہ پڑھ دیا تو وہ ہمارے لئے حجت نہیں ہے۔ ہاں اگر چند معتبر آدمی حلفیہ بیان کریں کہ ہم
نے حضرت مسیح موعود کو کہا تھا کہ فلاں غیر احمدی فوت ہو گیا ہے۔ آپ اس کا جنازہ پڑھ دیں
اور پھر آپ نے پڑھ دیا تو ہم مان لیں گے ۔ کیا کوئی ایسے شاہد ہیں؟
پس جب تک کوئی اس طرح نہ کرے یہ بات ثابت نہیں ہو سکتی کہ آپ نے کسی غیر احمدی کا
جنازہ پڑھنا جائز قرار دیا ہے اور ہمارے پاس غیر احمدی کا جنازہ نہ پڑھنے کے متعلق ایک بہت
بڑا ثبوت ہے اور وہ یہ کہ یہاں حضرت مسیح موعود کے اپنے بیٹے کی لاش لائی گئی اور آپ کو جنازہ
پڑھنے کے لئے کہا گیا تو آپ نے انکار کر دیا۔ پھر سرسید کے جنازہ پڑھنے کے متعلق مولوی
عبدالکریم صاحب مرحوم کا خط موجود ہے رہے کہ آپ نے اس کا جنازہ نہیں پڑھا۔ کیا وہ آپ کو
کافر کہتے تھے ہر گز نہیں ۔ ان کا تو مذہب ہی یہ تھا کہ کوئی کافر نہیں ہے۔ جب ان کے جنازہ
کے متعلق خط لکھا گیا تو جیسا کہ مولوی عبد الکریم صاحب مندرجہ ذیل خط میں ایک دوست کو
تحریر فرماتے ہیں آپ نے اس پر خفگی کا اظہار فرمایا :۔
متوفی کی خبر وفات سن کر خاموش رہے۔ ہماری لاہور جماعت نے متفقا زور شور سے
عرضداشت بھیجی کہ وہاں جنازہ پڑھا جائے اور پھر نوٹس دیا جائے کہ سب لوگ جماعت کے
ہر شہر میں اسی تقلید پر جنازہ پڑھا جائے اور اس سے نو جوانوں کو یقین ہوگا کہ ہمارا فرقہ صلح گل
فرقہ ہے۔ اس پر حضرت صاحب کا چہرہ سرخ ہو گیا ۔ فرمایا اور لوگ نفاق سے کوئی کارروائی کریں
تو بچ بھی جائیں مگر ہم پر تو ضرور غضب الہی نازل ہو۔ اور فرمایا ہم تو ایک محرک کے تحت میں
ہیں۔ بغیر اس کی تحریک کے کچھ نہیں کر سکتے نہ ہم کوئی کلمہ بد اس کے حق میں کہتے ہیں اور نہ کچھ اور
کرتے ہیں۔ تفویض الی اللہ کرتے ہیں۔ فرمایا جس تبدیلی کے ہم منتظر بیٹھے ہیں۔ اگر ساری دنیا

خوش ہو جائے اور ایک خدا خوش نہ ہو تو کبھی ہم مقصود حاصل نہیں کر سکتے ۔“
نماز جنازہ اور تدفین
الفضل 28 مارچ 1915 ء صفحہ 8)
پس ہم کس طرح کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز سمجھ سکتے ہیں ۔
تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1916 ء ۔ انوار العلوم جلد 3 صفحہ 422-423)
مشتبہ الحال شخص کا جنازہ
سوال ہوا کہ جو آدمی اس سلسلہ میں داخل نہیں اس کا جنازہ جائز ہے یا نہیں ؟
حضرت مسیح موعود نے فرمایا :
اگر اس سلسلہ کا مخالف تھا اور ہمیں بُرا کہتا اور سمجھتا تھا تو اس کا جنازہ نہ پڑھو، اور اگر
خاموش تھا اور درمیانی حالت میں تھا تو اس کا جنازہ پڑھ لینا جائز ہے۔ بشرطیکہ نماز جنازہ کا امام تم
میں سے کوئی ہوورنہ کوئی ضرورت نہیں ۔“
سوال ہوا کہ اگر کسی جگہ نماز کا امام حضور کے حالات سے واقف نہیں تو اس کے پیچھے نماز
پڑھیں یا نہ پڑھیں ۔ فرمایا :
پہلے تمہارا فرض ہے کہ اُسے واقف کرو۔ پھر اگر تصدیق کرے تو بہتر ورنہ اس کے پیچھے اپنی
نماز ضائع نہ کرو۔ اور اگر کوئی خاموش رہے، نہ تصدیق کرے نہ تکذیب کرے تو وہ بھی منافق
ہے اس کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔
اگر کوئی ایسا آدمی مر جائے جو تم میں سے نہیں اور اس کا جنازہ پڑھنے اور پڑھانے والے غیر
لوگ موجود ہوں اور وہ پسند نہ کرتے ہوں کہ تم میں سے کوئی جنازہ کا پیش امام بنے اور جھگڑے کا
خطرہ ہو تو ایسے مقام کو ترک کرو۔ اور اپنے کسی نیک کام میں مصروف ہو جاؤ۔
(الحکم 30 اپریل 1902 ء صفحہ 7)
حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے عہد مبارک میں مجلس افتاء نے حضرت مسیح موعود

علیہ السلام کے مندرجہ ذیل فتوی کی روشنی میں سفارش پیش کی جسے حضور نے منظور فرمایا۔
مجلس کے نزدیک اس خط میں مشتبہ الحال شخص سے مراد ایسا شخص ہے جو اگر چہ با قاعدہ طور پر
جماعت احمد یہ میں داخل نہ ہو مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مکذب بھی نہ ہو بلکہ احمدیوں سے
میل جول رکھتا ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے متعلق ان کی ہاں میں ہاں ملا کر
ایک گونہ تصدیق کرتا ہو ایسے شخص کے جنازہ کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ظاہرا
کوئی حرج نہیں سمجھا۔ اگر چہ انقطاع کو بہتر قرار دیا ہے۔
جماعت احمدیہ کا عمل ایسے شخص کے بارہ میں بھی حضور کے ارشاد کے آخری حصہ پر ہے۔
یعنی انقطاع کو بہر حال بہتر خیال کیا گیا ہے۔ مناسب حالات میں پہلے حصے پر بھی عمل کرنے
میں کچھ حرج نہیں (جس کی اجازت لی جاسکتی ہے ) بشرطیکہ امام احمد یوں میں سے ہو ۔ اگر نماز
جنازہ میں امام احمدی نہ ہو سکتا ہو تو پھر ایسے شخص کے جنازہ کا بھی سوال پیدا نہیں ہوتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خط مورخہ 23 فروری 1902ء
وو
جو شخص صریح صریح گالیاں دینے والا ، کافر کہنے والا اور سخت مکذب ہے اس کا جنازہ تو کسی
طرح درست نہیں مگر جس شخص کا حال مشتبہ ہے گویا منافقوں کے رنگ میں ہے۔ اُس کے لئے
کچھ ظاہراً حرج نہیں ہے کیونکہ جنازہ صرف دعا ہے اور انقطاع بہر حال بہتر ہے۔“
(فرمودات مصلح موعود صفحه 119 )
کشفی قوت کے ذریعہ میت سے کلام ہو سکتا ہے
حضرت مفتی محمد صادق صاحب روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود فرمایا کرتے تھے۔
ارواح کا قبور سے تعلق ہے اور ہم اپنے ذاتی تجربہ سے کہتے ہیں کہ مردوں سے کلام ہو
سکتا ہے۔ مگر اس کے لئے کشفی قوت اور جس کی ضرورت ہے ۔ ہر شخص کو یہ بات حاصل نہیں ۔
روح کا تعلق قبر کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور روح کا تعلق آسمان سے بھی ہوتا ہے ۔ جہاں اُسے
ایک مقام ملتا ہے ۔“
( ذکر حبیب حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 187 )

مردوں سے استفاضہ
ایک شخص نے سوال کیا کہ زندگی میں کسی مردے سے تعلق ہو یا مرید کا اپنے پیر سے ہو۔ کیا
وہ بھی اس سے فیض پالیتا ہے؟ فرمایا:
صوفی تو کہتے ہیں کہ انسان مرنے کے بعد بھی فیض پاتا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ زندگی میں
ایک دائرہ کے اندر محدود ہوتا ہے اور مرنے کے بعد وہ دائرہ وسیع ہو جاتا ہے اس کے سب قائل
ہیں چنانچہ یہاں تک بھی مانا ہے کہ حضرت عیسیٰ جب آسمان سے آئیں گے تو چونکہ وہ علوم عربیہ
سے نا واقف ہوں گے ، کیا کریں گے؟ بعض کہتے ہیں کہ وہ علوم عربیہ پڑھیں گے اور حدیث
اور فقہ بھی پڑھیں گے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ امر تو ان کے لیے موجب عار ہے کہ وہ کسی مولوی
صلى الله کے شاگرد ہوں ۔ اس لیے مانا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی قبر میں بیٹھیں گے اور وہاں بیٹھ کر
استفاضہ کریں گے مگر اصل میں یہ دونوں باتیں غلط ہیں مگر اس سے اتنا ثابت ہوتا ہے کہ
ان کا عقیدہ ہے کہ قبور سے استفاضہ ہو سکتا ہے لیکن یہ یادر ہے کہ یہ امر بطریق شرک نہ ہو
جیسا کہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے۔
نعش کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا
حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں :
)4 احکم 10 دسمبر 1905 ء صفحہ 2 تا
مرزا ایوب بیگ صاحب ایک ہی ایسے خوش نصیب آدمی ہیں جن کی وفات مقبرہ بہشتی
کے قیام سے کئی سال پہلے ہو چکی تھی مگر حضرت صاحب نے اجازت دی کہ ان کی ہڈیاں
فاضل کا ضلع فیروز پور سے صندوق میں لا کر مقبرہ بہشتی میں دفن کی جائیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں
جنت میں بلند درجات نصیب کرے ۔ (ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 7 حاشیہ )
امائنا دفن شدہ میت کا چہرہ دیکھنا
لم
حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں کسی نے سوال کیا کہ میری والدہ کی وفات پر تقریبا

چھ مہینے گزر چکے ہیں ۔ اب تابوت ربوہ لانے کا ارادہ ہے ۔ وفات کے وقت میں گھر پر موجود
نہیں تھا کیا اب تابوت کھول کر چہرہ دیکھ سکتا ہوں؟
جواب:۔ فرمایا۔ دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مرزا ایوب
بیگ کی نعش کو دیکھنے کی اجازت دی تھی اور وہ تابوت میں بھی نہ تھی مگر لاش کی حالت کے متعلق
ڈاکٹر بتا سکتا ہے، مفتی نہیں بتا سکتا۔ اگر لاش کی حالت خراب ہو تو اس سے بُرا اثر پڑتا ہے۔
فرمودات مصلح موعود درباره فقہی مسائل صفحہ 131)
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کی نعش کو جب قبرستان میں سے نکال کر بہشتی
مقبرہ میں دفن کیا گیا تو اس وقت بھی بعض لوگوں نے چہرہ دیکھنے کی خواہش کی۔ چنانچہ
حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب تحریر کرتے ہیں کہ :۔
جس دن مولوی عبد الکریم سیالکوٹی کا جنازہ نکالا اور مقبرہ بہشتی میں لے جانے کا ارادہ کیا
تو بہت سے لوگوں نے درخواست کی کہ جنازہ صندوق کے اندر سے دیکھ لیں ۔۔۔۔ مگر آپؐ نے
اس بات کو پسند نہ فرمایا ۔ جب انہوں نے بہت ہی اصرار کیا تو آپ نے کراہت سے اجازت
دی مگر مجھے یہ بات نہیں معلوم کہ انہوں نے دیکھا یا نہ دیکھا کیونکہ میں بھی اس بات کو پسند نہ کرتا
تھا کہ ایک لغوا مر ہے جس کے پیچھے یہ پڑے ہوئے ہیں اور حضرت اقدس علیہ السلام کی نافرمانی
الحكم مؤرخہ 14 تا 21 مئی 1919 صفحہ (7)
بھی تھی۔
تدفین کے بعد ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں کہ حضرت مولوی عبدالکریم
صاحب سیالکوٹی کی نعش جس دن قبرستان سے نکال کر بہشتی مقبرہ میں دفن کی گئی تو اس دن آپ
نے جنازہ نکالنے سے قبل ہاتھ اُٹھا کر قبر کے پاس کھڑے ہو کر دعا کی اور دفن کرنے کے بعد بھی
ہاتھ اُٹھا کر دعا کی۔
)7 الحکم 14 تا 21 مئی 1919 ء صفحہ

آج 10 میں سے 10 باقی