روزہ اور رمضان
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فرمایا:
روزہ اور رمضان
اپنے روزوں کو خدا کے لئے صدق کے ساتھ پورے کرو، اور ہر ایک جو زکوۃ کے
لائق ہے وہ زکوۃ دے اور جس پر حج فرض ہو چکا ہے اور کوئی مانع نہیں وہ حج کرے۔“
رویت ہلال
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 15)
خدائے تعالیٰ نے احکام دین سهل و آسان کرنے کی غرض سے عوام الناس کو صاف اور
سیدھا راہ بتلایا ہے اور ناحق کی دقتوں اور پیچیدہ باتوں میں نہیں ڈالا مثلاً روزہ رکھنے کیلئے یہ حکم
نہیں دیا کہ تم جب تک قواعد ظنیہ نجوم کے رو سے یہ معلوم نہ کرو کہ چاند انتیس کا ہوگا یا تھیں کا۔
تب تک رویت کا ہرگز اعتبار نہ کرو اور آنکھیں بند رکھو کیونکہ ظاہر ہے کہ خواہ نخواہ اعمال دقیقہ
نجوم کو عوام الناس کے گلے کا ہار بنانا یہ ناحق کا حرج اور تکلیف مالا طاق ہے اور یہ بھی ظاہر ہے
کہ ایسے حسابوں کے لگانے میں بہت سی غلطیاں واقع ہوتی رہتی ہیں سو یہ بڑی سیدھی بات
اور عوام کے مناسب حال ہے کہ وہ لوگ محتاج منجم و ہیئت دان نہ رہیں اور چاند کے معلوم
کرنے میں کہ کس تاریخ نکلتا ہے اپنی رویت پر مدار رکھیں صرف علمی طور پر اتنا سمجھ رکھیں کہ
تیں کے عدد سے تجاوز نہ کریں اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حقیقت میں عند العقل رویت کو
قیاسات ریاضیہ پر فوقیت ہے ۔ آخر حکمائے یورپ نے بھی جب رویت کو زیادہ تر معتبر سمجھا
تو اس نیک خیال کی وجہ سے بتائید قوت باصرہ طرح طرح کے آلات دور بینی و خورد بینی
ایجاد کئے اور بذریعہ رویت تھوڑے ہی دنوں میں اجرام علوی وسفلی کے متعلق وہ صداقتیں
معلوم کر لیں کہ جو ہندوؤں بیچاروں کو اپنی قیاسی اٹکلوں سے ہزاروں برسوں میں بھی معلوم
نہیں ہوئی تھیں اب آپ نے دیکھا کہ رویت میں کیا کیا برکتیں ہیں انہیں برکتوں کی بنیاد ڈالنے
کے لئے خدائے تعالیٰ نے رویت کی ترغیب دی۔ ذرہ سوچ کر کے دیکھ لو کہ اگر اہل یورپ بھی
رویت کو ہندوؤں کی طرح ایک ناچیز اور بے سود خیال کر کے اور صرف قیاسی حسابوں پر جو کسی
اندھیری کوٹھڑی میں بیٹھ کر لکھے گئے مدار رکھتے تو کیونکر یہ تازہ اور جدید معلومات چاند اور سورج
اور نئے نئے ستاروں کی نسبت انہیں معلوم ہو جاتے سو مکر رہم لکھتے ہیں کہ ذرا آنکھ کھول کر دیکھو
کہ رویت میں کیا کیا برکات ہیں اور انجام کار کیا کیا نیک نتائج اس سے نکلتے ہیں۔
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 192 ، 193)
چاند دیکھنے میں غلطی ہو جائے تو کیا کریں؟
سیالکوٹ سے ایک دوست نے دریافت کیا ہے کہ یہاں چاند منگل کی شام کو نہیں دیکھا
گیا بلکہ بدھ کو دیکھا گیا ہے ( جبکہ رمضان بدھ کو شروع ہو چکا تھا۔ ناقل ) اس واسطے پہلا روزہ
جمعرات کو رکھا گیا تھا۔ اب ہم کو کیا کرنا چاہئے؟ فرمایا:
اس کے عوض میں ماہ رمضان کے بعد ایک اور روزہ رکھنا چاہئے ۔“
چاند دیکھنے کی گواہی
)7( بدر 31 اکتوبر 1907 ء صفحہ (
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب
سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ماہ رمضان کا روزہ خود چاند دیکھ کر تو
نہیں بعض غیر احمدیوں کی شہادت پر روزہ رکھ لیا اور اسی دن ( ہم ) قادیان قریباً ظہر کے
وقت پہنچے اور یہ ذکر کیا کہ ہم نے روزہ رکھا ہوا ہے اور حضور علیہ السلام بھی مسجد میں تشریف
لے آئے ۔ اسی وقت احادیث کی کتابیں مسجد میں ہی منگوائی گئیں اور بڑی توجہ سے غور ہونا
شروع ہو گیا کیونکہ قادیان میں اس روز روزہ نہیں رکھا ہوا تھا۔ اسی دوران میں ہم سے
وو
وو
سوال ہوا کہ ” کیا چاند تم نے خود دیکھ کر روزہ رکھا ہے؟“‘ ہم نے عرض کیا کہ ” بعض
غیر احمدیوں نے دیکھا تھا ۔ ہمارے اس فقرے کے کہنے پر کہ چاند غیر احمد یوں نے دیکھا
تھا، کتاب کو تہہ کر دیا اور فرمایا کہ ہم نے سمجھا تھا کہ تم نے خود چاند دیکھ کر روزہ رکھا ہے ۔
اس لئے تحقیقات شروع کی تھی ۔“
سحری میں تاخیر
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (265)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میں قادیان میں مسجد مبارک سے ملحق کمرے میں ٹھہرا کرتا
تھا۔ میں ایک دفعہ سحری کھا رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لے آئے ۔ دیکھ کر
فرمایا۔ آپ دال سے روٹی کھاتے ہیں؟ اور اسی وقت منتظم کو بلوایا اور فرمانے لگے کہ آپ
سحری کے وقت دوستوں کو ایسا کھانا دیتے ہیں؟ یہاں ہمارے جس قد را حباب ہیں وہ سفر میں
نہیں ۔ ہر ایک سے معلوم کرو کہ اُن کو کیا کیا کھانے کی عادت ہے اور وہ سحری کو کیا کیا چیز پسند
کرتے ہیں۔ ویسا ہی کھانا ان کے لئے تیار کیا جائے ۔ پھر منتظم میرے لئے اور کھانا لا یا مگر
میں کھانا کھا چکا تھا اور اذان بھی ہوگئی تھی ۔ حضور نے فرمایا کھالو۔ اذان جلد دی گئی ہے۔ اس
کا خیال نہ کرو۔
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 127)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ 1895 ء میں مجھے تمام ماہ رمضان قادیان میں گزارنے کا اتفاق
ہوا اور میں نے تمام مہینہ حضرت صاحب کے پیچھے نماز تہجد یعنی تراویح ادا کی ۔ آپ کی یہ
عادت تھی کہ وتر اول شب میں پڑھ لیتے تھے اور نماز تہجد آٹھ رکعت دو دو رکعت کر کے آخر
شب میں ادا فرماتے تھے ۔ جس میں آپ ہمیشہ پہلی رکعت میں آیت الکرسی تلاوت فرماتے
تھے یعنی اللهُ لَا إِلهَ إِلَّا هُوَ سے وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِیم تک اور دوسری رکعت میں سورۃ
اخلاص کی قراءت فرماتے تھے اور رکوع و سجود میں يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ
اکثر پڑھتے تھے۔ اور ایسی آواز سے پڑھتے تھے کہ آپ کی آواز میں سُن سکتا تھا نیز آپ
ہمیشہ سحری نماز تہجد کے بعد کھاتے تھے اور اس میں اتنی تاخیر فرماتے تھے کہ بعض دفعہ کھاتے
کھاتے اذان ہو جاتی تھی اور آپ بعض اوقات اذان کے ختم ہونے تک کھانا کھاتے
رہتے تھے۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ دراصل مسئلہ تو یہ ہے کہ جب تک صبح صادق افق
مشرق سے نمودار نہ ہو جائے سحری کھانا جائز ہے اذان کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے
کیونکہ صبح کی اذان کا وقت بھی صبح صادق کے ظاہر ہونے پر مقرر ہے ۔ اس لئے لوگ عمومًا
سحری کی حد اذان ہونے کو سمجھ لیتے ہیں ۔ قادیان میں چونکہ صبح کی اذان صبح صادق کے
پھوٹتے ہی ہو جاتی ہے بلکہ ممکن ہے کہ بعض اوقات غلطی اور بے احتیاطی سے اس سے بھی
قبل ہو جاتی ہو ۔ اس لئے ایسے موقعوں پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اذان کا چنداں
خیال نہ فرماتے تھے اور صبح صادق کے تبیّن تک سحری کھاتے رہتے تھے اور دراصل شریعت
کا منشاء بھی اس معاملہ میں یہ نہیں ہے کہ جب علمی اور حسابی طور پر صبح صادق کا آغاز
ہو اس کے ساتھ ہی کھانا ترک کر دیا جاوے بلکہ منشاء یہ ہے کہ جب عام لوگوں کی نظر میں
صبح کی سفیدی ظاہر ہو جاوے اس وقت کھانا چھوڑ دیا جاوے ۔ چنانچہ تبیّن کا لفظ اسی
بات کو ظاہر کر رہا ہے ۔ حدیث میں بھی آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
بلال کی اذان پر سحری نہ چھوڑا کرو بلکہ ابن مکتوم کی اذان تک بیشک کھاتے پیتے رہا کرو ۔
کیونکہ ابن مکتوم نابینا تھے اور جب تک لوگوں میں شور نہ پڑ جاتا تھا کہ صبح ہوگئی ہے، صبح
ہو گئی ہے اس وقت تک اذان نہ دیتے تھے ۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 295 ، 296)
سحری کے وقت احتیاط کی ایک مثال
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حافظ نور محمد صاحب فیض اللہ
چک نے مجھ سے بیان کیا۔ کہ ایک دفعہ ماہ رمضان میں سحری کے وقت کسی شخص نے اصل
وقت سے پہلے اذان دے دی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسجد میں تشریف لے آئے
اور فرمایا کہ میں نے دودھ کا گلاس منہ کے قریب کیا ہی تھا کہ اذان کی آواز آئی۔ اس لئے
وہ گلاس میں نے وہیں رکھ دیا۔ کسی شخص نے عرض کی ۔ کہ حضور ا بھی تو کھانے پینے کا وقت
ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ہمارا دل نہیں چاہتا کہ بعد اذان کچھ کھایا جائے ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ روایت اگر درست ہے تو حضور نے اس وقت اپنی ذات کے
لئے یہ احتیاط برتی ہوگی ۔ ورنہ حضور کا طریق یہی تھا کہ وقت کا شمار اذان سے نہیں بلکہ سحری
کے نمودار ہونے سے فرماتے تھے۔ اور اس میں بھی اس پہلو کو غلبہ دیتے تھے کہ فجر واضح
طور پر ظاہر ہو جاوے۔ جیسا کہ قرآنی آیت کا منشاء ہے مگر بزرگوں کا قول ہے کہ فتویٰ اور
ہے اور تقویٰ اور ۔
سفر میں روزہ ، حکم ہے اختیار نہیں
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 520)
آپ سے دریافت کیا گیا کہ سفر کے لئے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا کہ:
قرآن کریم سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ
أَيَّامٍ أُخَرَ (البقرة : 185) یعنی مریض اور مسافر روزہ نہ رکھے۔ اس میں امر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ
نے نہیں فرمایا کہ جس کا اختیار ہو رکھ لے جس کا اختیار ہو نہ رکھے۔ میرے خیال میں مسافر کو
روزہ نہیں رکھنا چاہیے اور چونکہ عام طور پر اکثر لوگ رکھ لیتے ہیں اس لئے اگر کوئی تعامل سمجھ
کر رکھ لے تو کوئی حرج نہیں مگر عِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرُ کا پھر بھی لحاظ رکھنا چاہیے۔
اس پر مولوی نور الدین صاحب نے فرمایا کہ یوں بھی تو انسان کو مہینے میں کچھ روزے
رکھنے چاہئیں ۔
ہم اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ ایک موقع پر حضرت اقدس نے بھی فرمایا تھا کہ سفر میں تکالیف
اٹھا کر جو انسان روزہ رکھتا ہے تو گویا اپنے زور بازو سے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہتا ہے۔
اس کو اطاعت امر سے خوش نہیں کرنا چاہتا۔ یہ غلطی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی اطاعت امر اور نہی میں
سچا ایمان ہے۔
مسافر اور مریض روزہ نہ رکھیں
)7( الحکم 31 جنوری 1899 صفحہ(
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام یہ معلوم کر کے کہ لاہور سے شیخ محمد چٹو آئے ہیں اور
احباب بھی آئے ہیں۔ محض اپنے خلق عظیم کی بناء پر باہر نکلے غرض یہ تھی کہ باہر سیر کو نکلیں گے۔
احباب سے ملاقات کی تقریب ہوگی ۔ چونکہ پہلے سے لوگوں کو معلوم ہو گیا تھا کہ حضرت اقدس
باہر تشریف لائیں گے اس لئے اکثر احباب چھوٹی مسجد میں موجود تھے۔ جب حضرت اقدس
اپنے دروازے سے باہر آئے تو معمول کے موافق خدام پروانہ وار آپ کی طرف دوڑے۔ آپ
نے شیخ صاحب کی طرف دیکھ کر بعد سلام مسنون فرمایا:
حضرت اقدس ۔ آپ اچھی طرح سے ہیں؟ آپ تو ہمارے پرانے ملنے والوں میں سے ہیں۔
با با چٹو۔ شکر ہے۔
کسی قسم
حضرت اقدس:۔ (حکیم محمد حسین قریشی کو مخاطب کر کے ) یہ آپ کا فرض ہے کہ ان کو
کی تکلیف نہ ہو۔ ان کے کھانے ٹھہرنے کا پورا انتظام کر دو۔ جس چیز کی ضرورت ہو مجھ سے کہو
اور میاں نجم الدین کو تاکید کر دو کہ ان کے کھانے کے لئے جو مناسب ہو اور پسند کریں وہ تیار
کرے۔
حکیم محمد حسین : بہت اچھا حضور ۔ انشاء اللہ کوئی تکلیف نہیں ہوگی ۔
حضرت اقدس: (با با چٹو کو خطاب کر کے ) آپ تو مسافر ہیں ۔ روزہ تو نہیں رکھا ہوگا ؟
بابا چٹو نہیں مجھے تو روزہ ہے میں نے رکھ لیا ہے۔
حضرت اقدس:۔ اصل بات یہ ہے کہ قرآن شریف کی رخصتوں پر عمل کرنا بھی تقویٰ ہے۔
خدا تعالیٰ نے مسافر اور بیمار کو دوسرے وقت رکھنے کی اجازت اور رخصت دی ہے اس لئے اس
حکم پر بھی تو عمل رکھنا چاہیے۔ میں نے پڑھا ہے کہ اکثر اکابر اس طرف گئے ہیں کہ اگر کوئی
حالت سفر یا بیماری میں روزہ رکھتا ہے تو یہ معصیت ہے۔ کیوں کہ غرض تو اللہ تعالیٰ کی رضا ہے نہ
اپنی مرضی اور اللہ تعالیٰ کی رضا فرمانبرداری میں ہے جو حکم وہ دے اس کی اطاعت کی جاوے اور
اپنی طرف سے اس پر حاشیہ نہ چڑھایا جاوے۔ اس ۔ انے تو یہی حکم دیا ہے مَنْ كَانَ مِنْكُمْ
مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرُ (البقره: 185) اس میں کوئی قید اور نہیں لگائی کہ
ایسا سفر ہو یا ایسی بیماری ہو۔ میں سفر کی حالت میں روزہ نہیں رکھتا اور ایسا ہی بیماری کی حالت
میں ۔ چنانچہ آج بھی میری طبیعت اچھی نہیں اور میں نے روزہ نہیں رکھا۔ چلنے پھرنے سے
بیماری میں کچھ کمی ہوتی ہے اس لئے باہر جاؤں گا۔ کیا آپ بھی چلیں گے۔
بابا چھٹو: نہیں میں تو نہیں جاسکتا۔ آپ ہو آئیں۔ یہ حکم تو بے شک ہے مگر سفر میں کوئی
تکلیف نہیں پھر کیوں روزہ نہ رکھا جاوے۔
حضرت اقدس :۔ یہ تو آپ کی اپنی رائے ہے ۔ قرآن شریف نے تو تکلیف یا عدم تکلیف کا
کوئی ذکر نہیں فرمایا اب آپ بہت بوڑھے ہو گئے ہیں ۔ زندگی کا اعتبار کچھ نہیں ۔ انسان کو وہ راہ
اختیار کرنی چاہئے جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہو جاوے اور صراط مستقیم مل جاوے۔
بابا چٹو: میں تو اسی لئے آیا ہوں کہ آپ سے کچھ فائدہ اٹھاؤں۔ اگر یہی راہ سچی ہے تو ایسانہ
ہو کہ ہم غفلت ہی میں مر جاویں۔
حضرت اقدس:۔ ہاں یہ بہت عمدہ بات ہے۔ میں تھوڑی دور ہو آؤں ۔ آپ آرام کریں۔
یہ کہہ کر حضرت اقدس سیر کو تشریف لے گئے ۔ ) الحکم 31 جنوری 1907 ء صفحہ 14 )
بیمار اور مسافر کے روزہ رکھنے کا ذکر تھا۔ حضرت مولوی نورالدین صاحب نے فرمایا کہ شیخ
ابن عربی کا قول ہے کہ اگر کوئی بیمار یا مسافر روزہ کے دنوں میں روزہ رکھ لے تو پھر بھی اسے صحت
پانے پر ماہ رمضان کے گذرنے کے بعد روزہ رکھنا فرض ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے
فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ( البقرة : 185) جو تم میں سے
بیمار ہو یا سفر میں ہو وہ ماہ رمضان کے بعد کے دنوں میں روزے رکھے۔ اس میں خدا تعالیٰ نے یہ
نہیں فرمایا کہ جو مریض یا مسافر اپنی ضد سے یا اپنے دل کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے انہی
ایام میں روزے رکھے تو پھر بعد میں رکھنے کی اس کو ضرورت نہیں ۔ خدا تعالیٰ کا صریح حکم یہ
ہے کہ وہ بعد میں روزے رکھے ۔ بعد کے روزے اس پر بہر حال فرض ہیں ۔ درمیان کے
روزے اگر وہ رکھے تو یہا یہ امر زائد ہے اور اس کے دل کی خواہش ہے۔ اس سے خدا تعالیٰ کا وہ
حکم جو بعد میں رکھنے کے متعلق ہے ٹل نہیں سکتا۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:
جو شخص مریض اور مسافر ہونے کی حالت میں ماہ صیام میں روزہ رکھتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے
صریح حکم کی نافرمانی کرتا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے صاف فرما دیا ہے کہ مریض اور مسافر روزہ نہ
رکھے۔ مرض سے صحت پانے اور سفر کے ختم ہونے کے بعد روزے رکھے ۔ خدا تعالیٰ کے اس حکم پر
عمل کرنا نا چاہیے کیونکہ نجات فضل سے ہے نہ کہ اپنے اعمال کا زور دکھا کر کوئی نجات حاصل کر سکتا
ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ مرض تھوڑی ہو یا بہت اور سفر چھوٹا ہو یا لمباہو بلکہ حکم عام ہے اور
اس پر عمل کرنا چاہئے ، مریض اور مسافر اگر روزہ رکھیں گے تو ان پر حکم عدولی کا فتوی لازم آئے گا۔
)7( بدر 17 اکتوبر 1907ء صفحہ(
ظہر کے وقت روزے کھلوا دیئے
روزہ اور رمضان
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں رحمت اللہ صاحب ولد
حضرت میاں عبداللہ سنوری صاحب روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضور علیہ السلام
لدھیانہ تشریف لائے ۔ رمضان شریف کا مہینہ تھا ۔۔۔۔ ہم سب غوث گڑھ سے ہی روزہ رکھ
کر لدھیانہ گئے تھے۔ حضور نے والد صاحب مرحوم سے خود دریافت فرمایا، یا کسی اور سے
معلوم ہوا ( یہ مجھے یاد نہیں ) کہ یہ سب غوث گڑھ سے آنے والے روزہ دار ہیں ۔ حضور نے
فرمایا میاں عبداللہ ! خدا کا حکم جیسا روزہ رکھنے کا ہے ویسا ہی سفر میں نہ رکھنے کا ہے۔ آپ
سب روزے افطار کر دیں ۔ ظہر کے بعد کا یہ ذکر ہے ۔ (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 125)
عصر کے بعد روزہ کھلوا دیا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ
صاحب سنوری نے کہ اوائل زمانہ کی بات ہے کہ ایک دفعہ رمضان کے مہینہ میں کوئی مہمان
یہاں حضرت صاحب کے پاس آیا ۔ اسے اس وقت روزہ تھا اور دن کا زیادہ حصہ گذر چکا تھا
بلکہ شاید عصر کے بعد کا وقت تھا۔ حضرت صاحب نے اسے فرمایا آپ روزہ کھول دیں ۔ اس
نے عرض کیا کہ اب تھوڑا سا دن رہ گیا ہے۔ اب کیا کھولنا ہے۔ حضور نے فرمایا آپ
سینہ زوری سے خدا تعالیٰ کو راضی کرنا چاہتے ہیں۔ خدا تعالی سینہ زوری سے نہیں بلکہ
فرمانبرداری سے راضی ہوتا ہے۔ جب اس نے فرما دیا ہے کہ مسافر روزہ نہ رکھے تو نہیں
رکھنا چاہیے ۔ اس پر اس نے روزہ کھول دیا۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (97)
سفر میں روزہ رکھنے پر روزہ کھلوا دیا
حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی تحریر کرتے ہیں کہ :۔
ایک مرتبہ میں اور حضرت منشی اروڑے خان صاحب اور حضرت خان صاحب محمد خاں
صاحب لدھیانہ حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ رمضان کا مہینہ تھا۔ میں نے روزہ
رکھا ہوا تھا اور میرے رفقاء نے نہیں رکھا تھا ۔ جب ہم حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے تو
تھوڑا سا وقت غروب آفتاب میں باقی تھا۔ حضرت کو انہوں نے کہا کہ ظفر احمد نے روزہ رکھا
ہوا ہے ۔ حضرت فوراً اندر تشریف لے گئے اور شربت کا ایک گلاس لے کر آئے اور فرمایا
روزہ کھول دو۔ سفر میں روزہ نہیں چاہئے ۔ میں نے تعمیل ارشاد کی اور اس کے بعد بوجہ مقیم
ہونے کے ہم روزہ رکھنے لگے ۔ افطاری کے وقت حضرت اقدس خود تین گلاس ایک بڑے
تھال میں رکھ کر لائے ۔ ہم روزہ کھولنے لگے ۔ میں نے عرض کیا کہ حضور منشی جی کو (منشی
اروڑے خاں صاحب کو ایک گلاس میں کیا ہوتا ہے۔ حضرت مسکرائے اور جھٹ اندر
تشریف لے گئے ۔ اور ایک بڑا لوٹا شربت کا بھر کر لائے اور منشی جی کو پلایا۔ منشی جی یہ سمجھ کر
حضرت اقدس کے ہاتھ سے شربت پی رہا ہوں پیتے رہے اور ختم کر دیا۔
روایت حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی اصحاب احمد جلد 4 صفحہ 224 نیا ایڈیشن )
سفر میں روزہ کھول دینا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں فضل محمد صاحب دکاندار
محلہ دار الفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
کے ساتھ مقدمہ تھا اور اس کی ایک پیشی کے لئے موضع دھاریوال میں جانا پڑا ۔ گرمی کا موسم
تھا اور رمضان کا مہینہ تھا۔ بہت دوست اردگرد سے موضع دھار یوال میں گئے اور بہتوں نے
روزے رکھے ہوئے تھے۔ وہاں ایک مشہور سردارنی نے جو موضع کھنڈے میں مشہور
سرداروں میں سے ہے حضور کی خدمت اقدس میں دعوت کا پیغام بھیجا۔ حضور نے دعوت
منظور فرمائی ۔ سردارنی نے میٹھے چاول وغیرہ کی دعوت دی۔ بعض دوستوں نے حضور سے
روزہ کے متعلق عرض کی ۔ فرمایا سفر میں روزہ رکھنا جائز نہیں ۔ چنانچہ اس وقت سب دوستوں
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 303)
نے روزے چھوڑ دیئے ۔
سفر میں رخصت، ملامت کی پرواہ نہ کی
روزہ اور رمضان
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ملک مولا بخش صاحب پنشنر
نے بواسطہ مولوی عبدالرحمن صاحب مبشر بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام رمضان شریف میں امرتسر میں تشریف لائے اور آپ کا لیکچر منڈ وہ بابو گھنیا
لعل ( جس کا نام اب بندے ماترم پال ہے ) میں ہوا۔ بوجہ سفر کے حضور کو روزہ نہ تھا لیکچر
کے دوران مفتی فضل الرحمن صاحب نے چائے کی پیالی پیش کی ۔ حضور نے توجہ نہ فرمائی
پھر وہ اور آگے ہوئے ۔ پھر بھی حضور مصروف لیکچر رہے۔ پھر مفتی صاحب نے پیالی بالکل
قریب کر دی تو حضور نے لے کر چائے پی لی اس پر لوگوں نے شور مچا دیا۔ یہ ہے رمضان
شریف کا احترام ، روزے نہیں رکھتے اور بہت بکواس کرنا شروع کر دیا۔ لیکچر بند ہو گیا اور
حضور پس پردہ ہو گئے ۔ گاڑی دوسرے دروازے کے سامنے لائی گئی اور حضور اس میں
داخل ہو گئے ۔ لوگوں نے اینٹ پتھر وغیرہ مارنے شروع کئے اور بہت ہلڑ مچایا۔ گاڑی کا
شیشہ ٹوٹ گیا مگر حضور بخیر و عافیت قیام گاہ پر پہنچ گئے اور بعد میں سنا گیا کہ ایک غیر احمدی
مولوی یہ کہتا تھا کہ آج لوکاں نے مرزے نوں نبی بنا دیا “ یہ میں نے خود اس کے منہ سے
نہیں سنا ۔ حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب کے ساتھ ہم باہر نکلے اور ان کی خدمت میں
عرض کی کہ لوگ اینٹ پتھر مارتے ہیں ۔ ذرا ٹھہر جائیں ۔ تو آپ نے فرمایا وہ فرمایا وہ گیا جس کو
مارتے تھے۔ مجھے کون مارتا ہے۔ چونکہ مفتی فضل الرحمن صاحب کے چائے پیش کرنے پر یہ
سب گڑ بڑ ہوئی تھی ۔ اس لئے سب آدمی ان کو کہتے تھے کہ تم نے ایسا کیوں کیا۔ میں نے بھی
ان کو ایسا کہا۔ وہ بیچارے تنگ آگئے اور بعد میں میاں عبد الخالق صاحب مرحوم احمدی نے
مجھے بتلایا کہ جب یہ معاملہ حضور کے سامنے پیش ہوا کہ مفتی صاحب نے خواہ مخواہ لیکچر خراب
کر دیا تو حضور نے فرمایا : مفتی صاحب نے کوئی بُرا کام نہیں کیا ، اللہ تعالیٰ کا ایک حکم ہے کہ
سفر میں روزہ نہ رکھا جائے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے فعل سے اس حکم کی اشاعت کا موقع پیدا
کر دیا۔ پھر تو مفتی صاحب شیر ہو گئے ۔
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 147)
مسافر کا حالت قیام میں روزہ رکھنا
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فرماتے ہیں:
سوال پیش کیا گیا ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے روزہ کے متعلق یہ
فتوی دیا ہے کہ مریض اور مسافر اگر روزہ رکھیں گے تو ان پر حکم عدولی کا فتوی لازم آئے گا۔
ادھر الفضل میں میرا یہ اعلان شائع کیا گیا ہے کہ احمدی احباب جو سالانہ جلسہ پر آئیں وہ
یہاں آکر روزے رکھ سکتے ہیں مگر جو نہ رکھیں اور بعد میں رکھیں ان پر بھی کوئی اعتراض نہیں ۔
اس کے متعلق اول تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کوئی فتوی الفضل میں شائع نہیں ہوا۔ ہاں
ایک فتوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا میری روایت سے چھپا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ زمانہ خلافت کے پہلے ایام میں ہمیں سفر میں روزہ رکھنے سے منع کیا
کرتا تھا کیونکہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا تھا کہ آپ مسافر کو روزہ رکھنے کی
اجازت نہ دیتے تھے۔ ایک دفعہ میں نے دیکھا مرزا یعقوب بیگ صاحب رمضان میں آئے
اور انہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا لیکن عصر کے وقت جبکہ وہ آئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
یہ کہہ کر روزہ کھلوا دیا کہ سفر میں روزہ رکھنا نا جائز ہے۔ اس پر اتنی لمبی بحث اور گفتگو ہوئی کہ
حضرت خلیفہ اول نے سمجھا کہ شاید کسی کو ٹھوکر لگ جائے ۔ اس لئے آپ ابن عربی کا ایک حوالہ
دوسرے دن تلاش کر کے لائے کہ وہ بھی یہی کہتے ہیں ۔
اس واقعہ کا مجھ پر یہ اثر تھا کہ میں سفر میں روزہ رکھنے سے روکتا تھا۔ اتفاق ایسا ہوا کہ ایک
رمضان میں مولوی عبداللہ صاحب سنوری یہاں رمضان گزارنے کے لئے آئے تو انہوں نے کہا
میں نے سنا ہے آپ باہر سے یہاں آنے والوں کو روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں مگر میری