روزہ اور رمضان

فقہ المسیح, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

روایت ہے کہ یہاں ایک صاحب آئے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا
کہ مجھے یہاں ٹھہرنا ہے ۔ اس دوران میں ہمیں روزے رکھوں یا نہ رکھوں؟ اس پر حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے فرمایا ہاں آپ روزے رکھ سکتے ہیں کیونکہ قادیان احمدیوں کے لئے وطن
ثانی ہے۔ گو مولوی عبد اللہ صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے مقرب تھے مگر
میں نے صرف ان کی روایت کو قبول نہ کیا اور لوگوں کی اس بارے میں شہادت لی تو معلوم ہوا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیان کی رہائش کے ایام میں روزہ رکھنے کی اجازت دیتے تھے۔
البتہ آنے اور جانے کے دن روزہ رکھنے کی اجازت نہ دیتے تھے۔ اس وجہ سے مجھے پہلا خیال
بدلنا پڑا۔ پھر جب اس دفعہ رمضان میں سالانہ جلسہ آنے والا تھا اور سوال اُٹھا کہ آنے والوں کو
روزہ رکھنا چاہئے یا نہیں تو ایک صاحب نے بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں
جب جلسہ رمضان میں آیا تو ہم نے خود مہمانوں کو سحری کھلائی تھی ۔ ان حالات میں جب میں نے
یہاں جلسہ پر آنے والوں کو روزہ رکھنے کی اجازت دی تو یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہی
فتویٰ ہے۔ پہلے علماء تو سفر میں روزہ رکھنا بھی جائز قرار دیتے رہے ہیں اور آج کل کے سفر کو تو
غیر احمدی مولوی سفر ہی نہیں قرار دیتے ، لیکن حضرت مسیح موعود نے سفر میں روزہ رکھنے سے منع
فرمایا۔ پھر آپ نے ہی یہ بھی فرمایا کہ یہاں قادیان میں آکر روزہ رکھنا جائز ہے۔ اب یہ نہیں
ہونا چاہئے کہ ہم آپ کا ایک فتوی تو لے لیں اور دوسرا چھوڑ دیں۔
رض
الفضل 4 جنوری 1934 ء صفحہ 3-4)
( اس مسئلہ پر سیرت المہدی سے بھی ایک روایت ملتی ہے )
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اہلیہ صاحبہ ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین
صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ 1903 ء کا ذکر ہے
کہ میں اور ڈاکٹر صاحب مرحوم رڑکی سے آئے ۔ چار دن کی رخصت تھی ۔ حضور نے پوچھا:

وو
سفر میں تو روزہ نہیں تھا ؟ ہم نے کہا نہیں ۔ حضور نے ہمیں گلابی کمرہ رہنے کو دیا۔ ڈاکٹر
دو
دو
صاحب نے کہا : ہم روزہ رکھیں گے ۔ آپؐ نے فرمایا ” بہت اچھا! آپ سفر میں ہیں ۔“
ڈاکٹر صاحب نے کہا۔ حضور ! چند روز قیام کرنا ہے دل چاہتا ہے روزہ رکھوں ۔ آپؐ نے
فرمایا ۔ اچھا ! ہم آپ کو کشمیری پراٹھے کھلائیں گے ۔ ہم نے خیال کیا کشمیری پر اٹھے خدا
جانے کیسے ہوں گے؟ جب سحری کا وقت ہوا اور ہم تہجد ونوافل سے فارغ ہوئے اور کھانا آیا
تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود گلابی کمرے میں تشریف لائے ۔ ( جو کہ
مکان کی نچلی منزل میں تھا) حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مکان کی اوپر والی تیسری
منزل پر رہا کرتے تھے۔ ان کی بڑی اہلیہ کریم بی بی صاحبہ جن کو مولویانی کہا کرتے تھے۔
کشمیری تھیں اور پراٹھے اچھے پکایا کرتی تھیں ۔ حضور نے یہ پراٹھے ان سے ہمارے واسطے
پکوائے تھے۔ پر اٹھے گرما گرم اوپر سے آتے تھے اور حضور علیہ السلام خود لے کر ہمارے
آگے رکھتے تھے اور فرماتے تھے ۔ ”اچھی طرح کھاؤ ۔ مجھے تو شرم آتی تھی اور ڈاکٹر صاحب
بھی شرمسار تھے مگر ہمارے دلوں پر جو اثر حضور کی شفقت اور عنایت کا تھا اس سے
روئیں روئیں میں خوشی کا لرزہ پیدا ہو رہا تھا ۔ اتنے میں اذان ہو گئی تو حضور نے فرمایا کہ
اور کھاؤ ، ابھی بہت وقت ہے۔ فرمایا : ” قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : كُلُوا
وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ
(البقرة: 188) اس پر لوگ عمل نہیں کرتے ۔ آپ کھائیں ابھی وقت بہت ہے۔ مؤذن نے
وقت سے پہلے اذان دے دی ہے ۔“ جب تک ہم کھاتے رہے حضور کھڑے رہے اور ٹہلتے
رہے ۔ ہر چند ڈاکٹر صاحب نے عرض کیا کہ حضور تشریف رکھیں ، میں خود خادمہ سے
پر اٹھے پکڑلوں گا یا میری بیوی لے لیں گی مگر حضور نے نہ مانا اور ہماری خاطر تواضع میں
وو

لگے رہے۔ اس کھانے میں عمدہ سالن اور دودھ سویاں وغیرہ کھانے بھی تھے ۔
روزہ اور رمضان
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 202 203)
حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب تحریر فرماتے ہیں:
روزوں کی بابت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کسی شخص نے ایک جگہ
پر تین دن سے زائد اقامت کرنی ہو تو پھر وہ روزے رکھے اور اگر تین دن سے کم اقامت کرنی
ہو تو روزے نہ رکھے اور اگر قادیان میں کم دن ٹھہرنے کے باوجو د روزے رکھ لے تو پھر روزے
دوبارہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ (فتاوی حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب رجسٹر نمبر 5 دار الافتاءور بوہ )
بیمار ہونے پر روزہ کھول دینا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ لدھیانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رمضان کا
روزہ رکھا ہوا تھا کہ دل گھٹنے کا دورہ ہوا اور ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو گئے ۔ اس وقت غروب
آفتاب کا وقت بہت قریب تھا مگر آپ نے فورا روزہ توڑ دیا۔ آپ ہمیشہ شریعت میں سہل
راستہ کو اختیار فرمایا کرتے تھے ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ حدیث میں حضرت عائشہؓ کی روایت سے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق بھی یہی ذکر آتا ہے کہ آپ ہمیشہ دو جائز رستوں میں سے سہل رستہ کو پسند
فرماتے تھے۔
معمولی بیماری میں روزہ رکھنے کی اجازت
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 637)
حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب لکھتے ہیں :
ایک دفعہ میں نے رمضان شریف کا آخری عشرہ قادیان میں گزارا۔ ان دنوں میں حضور
علیہ السلام کو تپ لرزہ یومیہ آتا تھا۔ ظہر کے بعد لرزہ سے تپ ہو جاتا تھا۔ اس لئے ظہر کے وقت
حضور جماعت میں شریک ہوا کرتے تھے اور باقی نمازوں میں شریک نہیں ہو سکتے تھے۔ ظہر سے تھے۔ظہر

پہلے کبھی کبھی بانتظار نما زیاں بیٹھتے تھے۔ میری عادت تھی کہ میں ضرور اس جگہ پہنچ جایا کرتا تھا جہاں
حضور بیٹھتے تھے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں دور رہا ہوں ۔ اگر ایسا اتفاق ہوتا بھی جو صرف ایک دفعہ
ہوا تو خدا تعالیٰ کوئی نہ کوئی سامان کر دیتا کہ میں قریب پہنچ جاؤں ۔ غرض جب حضور ظہر کی نماز کے
واسطے تشریف لاتے میں طبیعت کا حال دریافت کرتا تو فرماتے کہ سردی معلوم ہو رہی ہے۔ بعض
دفعہ فرماتے کہ نماز پڑھو۔ سردی زیادہ معلوم ہو رہی ہے مگر باوجود علالت کے حضور روزہ برابر
رکھتے تھے۔ ایک دن میں نے عرض کیا کہ تپ کی تکلیف ہے اور کئی دن ہو گئے ہیں۔ اگر روزہ
افطار کر دیا (یعنی بوقت بخار کھول یا توڑ لیا ) کریں تو بہتر ہو ) فرمایا کہ روزہ کی وجہ سے کچھ
تکلیف محسوس نہیں ہوتی ہے بلکہ آرام معلوم ہوتا ہے۔ بھوک پیاس کچھ معلوم نہیں ہوتی ۔ رات کو
البتہ کچھ زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ اس لئے روزہ رکھ لیتا ہوں ۔ صبح کو تپ اتر جاتا تھا تو حضور سیر کو
تشریف لے جایا کرتے تھے۔
( اصحاب احمد جلد 10 صفحہ 397 ، 398 نیا ایڈیشن روایت حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب )
بیماری میں روزہ کے متعلق حضرت مسیح موعود کا معمول
حضرت مصلح موعودؓ سے سوال پوچھا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام چونکہ بیمار رہتے
تھے کیا روزہ رکھتے تھے؟ آپ نے فرمایا:
حضرت صاحب خوب روزہ رکھتے تھے مگر چونکہ آخر میں کمزور زیادہ ہو گئے تھے اور مرض
میں بھی زیادتی تھی اس لئے تین سال کے روزے نہیں رکھے، یعنی 5، 7،6 (1905ء
1906 اور 1907 ء مراد ہے۔ ناقل )
الفضل 12 جون 1922 ء صفحہ (7)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے حضرت والدہ
صاحبہ نے بیان کیا کہ جب حضرت مسیح موعود کو دورے پڑنے شروع ہوئے تو آپ نے
اس سال سارے رمضان کے روزے نہیں رکھے اور فدیہ ادا کر دیا۔ دوسرا رمضان آیا تو

کے
آپ نے روزے رکھنے شروع کئے مگر آٹھ نو روزے رکھے تھے کہ پھر دورہ ہوا۔ اس لئے
باقی چھوڑ دیئے اور فدیہ ادا کر دیا۔ اس کے بعد جو رمضان آیا تو اس میں آپ نے دس گیارہ
روزے رکھے تھے کہ پھر دورہ کی وجہ سے روزے ترک کرنے پڑے اور آپ نے فدیہ ادا
کر دیا۔ اس کے بعد جو رمضان آیا تو آپ کا تیرھواں روزہ تھا ہ تھا کہ مغرب کے قریب آپ کو
دورہ پڑا اور آپ نے روزہ توڑ دیا اور باقی روزے نہیں رکھے اور فدیہ ادا کر دیا ۔ اس ۔
بعد جتنے رمضان آئے آئے آپ نے سب روزے ر زے رکھے مگر پھر وفات سے دو تین سال قبل
کمزوری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکے اور فدیہ ادا فرماتے رہے۔ خاکسار نے دریافت
کیا کہ جب آپ نے ا آپ نے ابتدا دوروں کے زمانہ میں روزے چھوڑے تو کیا پھر بعد میں ان کو
قضاء کیا ؟ والدہ صاحبہ نے فرمایا کہ نہیں صرف فدیہ ادا کر دیا تھا ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ جب شروع شروع میں حضرت مسیح موعود کو دورانِ سر اور
بر داطراف کے دورے پڑنے شروع ہوئے تو اس زمانہ میں آپ بہت کمزور ہو گئے تھے اور
صحت خراب رہتی تھی اس لئے جب آپ روزے چھوڑتے تھے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پھر
دوسرے رمضان تک ان کے پورا کرنے کی طاقت نہ پاتے تھے مگر جب اگلا رمضان آتا تو
پھر شوق عبادت میں روزے رکھنے شروع فرما دیتے تھے لیکن پھر دورہ پڑتا تھا تو ترک کر دیتے
تھے اور بقیہ کا فدیہ ادا کر دیتے تھے۔ واللہ اعلم۔ سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (59)
مسافر اور مریض فدیہ دیں
فرمایا: اللہ تعالیٰ نے شریعت کی بناء آسانی پر رکھی ہے جو مسافر اور مریض صاحب مقدرت
ہوں ۔ ان کو چاہئے کہ روزہ کی بجائے فدیہ دے دیں ۔ فدیہ یہ ہے کہ ایک مسکین کو کھانا کھلایا
جائے۔
فدیہ دینے کی کیا غرض ہے؟
)7( بدر 17 اکتوبر 1907ء صفحہ(
ایک دفعہ میرے دل میں آیا کہ فدیہ کس لئے مقرر کیا گیا ہے تو معلوم ہوا کہ توفیق کے

واسطے ہے تا کہ روزہ کی توفیق اس سے حاصل ہو ۔ خدا تعالیٰ ہی کی ذات ہے جو توفیق عطا کرتی
ہے اور ہر شے خدا تعالیٰ ہی سے طلب کرنی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ہے وہ اگر چاہے تو
ایک مدقوق کو بھی روزہ کی طاقت عطا کر سکتا ہے تو فدیہ سے یہی مقصود ہے کہ وہ طاقت حاصل
ہو جائے اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتا ہے۔ پس میرے نزدیک خوب ہے کہ دعا کرے کہ
الہی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور میں اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور کیا معلوم کہ آئندہ سال
زندہ رہوں یا نہ یا ان فوت شدہ روزوں کو ادا کر سکوں یا نہ اور اس سے توفیق طلب کرے تو
مجھے یقین ہے کہ ایسے دل کو خدا تعالی طاقت بخش دے گا۔
فدیہ دینے سے روزہ ساقط نہیں ہوتا
حضرت مصلح موعود تحریر فرماتے ہیں :
)52( البدر 12 دسمبر 1902ء صفحہ
فدیہ دے دینے سے روزہ اپنی ذات میں ساقط نہیں ہو جا تا بلکہ یہ محض اس بات کا فدیہ
ہے کہ ان مبارک ایام میں وہ کسی جائز شرعی عذر کی بناء پر باقی مسلمانوں کے ساتھ مل کر یہ
عبادت ادا نہیں کر سکے ۔ آگے یہ عذر دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک عارضی اور ایک مستقل ۔
فدیہ بشرط استطاعت ان دونوں حالتوں میں دینا چاہئے ۔ غرضیکہ خواہ کوئی فدیہ بھی دے
دے بہر حال سال دو سال یا تین سال کے بعد جب بھی اُس کی صحت اجازت دے اُسے
پھر روزے رکھنے ہوں گے۔ سوائے اس صورت کے کہ پہلے مرض عارضی تھا اور صحت ہونے
کے بعد ارادہ ہی کرتا رہا کہ آج رکھتا ہوں کل رکھتا ہوں کہ اس دوران میں اس کی صحت پھر
مستقل طور پر خراب ہو جائے ۔ باقی جو بھی کھانا کھلانے کی طاقت رکھتا ہوا گر وہ مریض یا
مسافر ہے تو اُس کے لئے ضروری ہے کہ رمضان میں ایک مسکین کا کھانا بطور فدیہ دے اور
دوسرے ایام میں روزے رکھے۔ یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مذہب تھا اور

آپ ہمیشہ فدیہ بھی دیتے تھے اور بعد میں روزے بھی رکھتے تھے اور اسی کی دوسروں کو تاکید
فرمایا کرتے تھے۔
فدیہ کیسے دیں؟
( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 389)
سوال پیش ہوا کہ جو شخص روزہ رکھنے کے قابل نہ ہو، اس کے عوض مسکین کو کھانا کھلانا
چاہیئے ۔ اس کھانے کی رقم قادیان کے یتیم فنڈ میں بھیجنا جائز ہے یا نہیں؟
فرمایا:
ایک ہی بات ہے خواہ اپنے شہر میں مسکین کو کھلائے یا یتیم اور مسکین فنڈ میں بھیج دے۔“
بدر 7 فروری 1907 ء صفحہ 4)
مزدور بھی مریض کے حکم میں ہے
بعض اوقات رمضان ایسے موسم میں آتا ہے کہ کاشت کاروں سے جبکہ کام کی کثرت مثل تخم
ریزی و درودگی ہوتی ہے ۔ ایسے ہی مزدوروں سے جن کا گزارہ مزدوری پر ہے روزہ نہیں
رکھا جاتا ان کی نسبت کیا ارشاد ہے؟ فرمایا:
"
الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ یہ لوگ اپنی حالتوں کو مخفی رکھتے ہیں ۔ ہر شخص تقوی وطہارت سے اپنی
حالت سوچ لے۔ اگر کوئی اپنی جگہ مزدوری پر رکھ سکتا ہے تو ایسا کرے ورنہ مریض کے حکم میں
ہے۔ پھر جب میسر ہو رکھ لے۔“
اور وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ (البقرة : 185) کی نسبت فرمایا:
اس کے معنی یہ ہیں کہ جو طاقت نہیں رکھتے ۔“
روزہ کس عمر سے رکھا جائے
حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں:
)7( بدر 26 ستمبر 1907ء صفحہ
بارہ سال سے کم عمر کے بچے سے روزہ رکھوانا تو میرے نزدیک جرم ہے اور بارہ سال سے

پندرہ سال کی عمر کے بچے کو اگر کوئی روزہ رکھواتا ہے تو غلطی کرتا ہے۔ پندرہ سال کی عمر سے روزہ
رکھنے کی عادت ڈالنی چاہئے اور اٹھارہ سال کی عمر میں روزے فرض سمجھنے چاہئیں ۔
مجھے یاد ہے جب ہم چھوٹے تھے ہمیں بھی روزہ رکھنے کا شوق ہوتا تھا مگر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ہمیں روزہ نہیں رکھنے دیتے تھے اور بجائے اس کے کہ ہمیں روزہ رکھنے کے متعلق کسی
قسم کی تحریک کرنا پسند کریں ہمیشہ ہم پر روزہ کا رعب ڈالتے تھے۔
حضرت
مصلح موعود تحریر فرماتے ہیں ۔
الفضل 11 اپریل 1925 ء صفحہ 7)
یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ شریعت نے چھوٹی عمر کے بچوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا ہے
لیکن بلوغت کے قریب انہیں کچھ روزے رکھنے کی مشق ضرور کرانی چاہئے ۔ مجھے جہاں تک
یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے پہلا روزہ رکھنے کی اجازت بارہ یا تیرہ سال کی
عمر میں دی تھی ۔ لیکن بعض بے وقوف چھ سات سال کے بچوں سے روزہ رکھواتے ہیں اور
سمجھتے ہیں کہ ہمیں اس کا ثواب ہوگا ۔ یہ ثواب کا کام نہیں بلکہ ظلم ہے کیونکہ یہ عمر نشو و نما کی
ہوتی ہے ۔ ہاں ایک عمر وہ ہوتی ہے کہ بلوغت کے دن قریب ہوتے ہیں اور روزہ فرض
ہونے والا ہی ہوتا ہے اُس وقت اُن کو روزہ کی ضرور مشق کرانی چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اجازت اور سنت کو اگر دیکھا جائے تو بارہ تیرہ سال کے قریب کچھ
کچھ مشق کرانی چاہئے اور ہر سال چند روزے رکھوانے چاہئیں ۔ یہاں تک کہ اٹھارہ سال
کی عمر ہو جائے جو میرے نزدیک روزہ کی بلوغت کی عمر ہے۔ مجھے پہلے سال صرف ایک
روزہ رکھنے کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اجازت دی تھی ۔ اس عمر میں تو صرف شوق
ہوتا ہے۔ اس شوق کی وجہ سے بچے زیادہ روزے رکھنا چاہتے ہیں مگر یہ ماں باپ کا کام ہے
کہ انہیں روکیں ۔ پھر ایک عمر ایسی ہوتی ہے کہ اس میں چاہیے کہ بچوں کو جرات دلائیں کہ
وہ کچھ روزے ضرور رکھیں ۔ اور ساتھ ہی یہ بھی دیکھتے رہیں کہ وہ زیادہ نہ رکھیں ۔ اور دیکھنے

والوں کو بھی اِس پر اعتراض نہ کرنا چاہیے کہ یہ نہ کرنا چاہیے کہ یہ سارے روزے کیوں نہیں رکھتا ۔ کیونکہ اگر
بچہ اس عمر میں سارے روزے رکھے گا تو آئندہ نہیں رکھ سکے گا ۔ اسی طرح بعض بچے خلقی
لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں ۔ میں نے دیکھا ہے بعض لوگ اپنے بچوں کو میرے پاس ملاقات
کے لئے لاتے ہیں تو بتاتے ہیں کہ اس کی عمر پندرہ سال ہے حالانکہ وہ دیکھنے میں سات آٹھ
سال کے معلوم ہوتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں ایسے بچے روزہ کے لئے شاید اکیس سال کی عمر
میں بالغ ہوں ۔ اس کے مقابلہ میں ایک مضبوط بچہ غالبا پندرہ سال کی عمر میں ہی اٹھارہ
سال کے برابر ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ میرے اِن الفاظ ہی کو پکڑ کر بیٹھ جائے کہ روزہ کی
بلوغت کی عمر اٹھارہ سال ہے تو نہ وہ مجھ پر ظلم کرے گا اور نہ خدا تعالیٰ پر بلکہ اپنی جان پر آپ
ظلم کرے گا ۔ اسی طرح اگر کوئی چھوٹی عمر کا بچہ پورے روزے نہ رکھے اور لوگ اُس پر طعن
کریں تو وہ اپنی جان پر ظلم کریں گے ۔
( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ (385)
کم عمری میں روزہ رکھنے کی ممانعت
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ تحریر فرماتی ہیں:۔
قبل بلوغت کم عمری میں آپ روزہ رکھوانا پسند نہیں کرتے تھے ۔ بس ایک آدھ رکھ لیا کافی
ہے۔ حضرت اماں جان نے میرا پہلا روزہ رکھوایا تو بڑی دعوت افطار دی تھی۔ یعنی جو خواتین
جماعت تھیں سب کو بلایا تھا۔ اس رمضان کے بعد دوسرے یا تیسرے رمضان میں میں نے روزہ
رکھ لیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا کہ آج میرا روزہ پھر ہے۔ آپ حجرہ میں تشریف رکھتے
تھے۔ پاس سٹول پر دو پان لگے رکھے تھے ۔ غالبا حضرت اماں جان بنا کر رکھ گئی ہوں گی۔ آپ
نے ایک پان اُٹھا کر مجھے دیا کہ لو یہ پان کھالو۔ تم کمزور ہو، ابھی روزہ نہیں رکھنا۔ توڑ ڈالو
روزہ۔ میں نے پان تو کھا لیا مگر آپ سے کہا کہ صالحہ (یعنی ممانی جان مرحومہ چھوٹے ماموں
جان کی اہلیہ محترمہ ) نے بھی رکھا ہے۔ اُن کا بھی تڑوا دیں ۔ فرمایا بلاؤ اس کو ابھی۔ میں بُلا
لائی۔ وہ آئیں تو اُن کو بھی دوسرا پان اُٹھا کر دیا اور فرمایا لو یہ کھالو۔ تمہارا روزہ نہیں ہے۔ میری عمر
تحریرات مبارکہ صفحہ 227 228)
دس سال کی ہوگی غالبا ۔

شوال کے چھ روزوں کا التزام
روزہ اور رمضان
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ
نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی جوانی کا ذکر فرمایا کرتے تھے کہ اس زمانہ میں
مجھ کو معلوم ہوا یا فرمایا اشارہ ہوا کہ اس راہ میں ترقی کرنے کے لئے روزے رکھنے بھی ضروری
ہیں۔ فرماتے تھے پھر میں نے چھ ماہ لگا تار روزے رکھے اور گھر میں یا باہر کسی شخص کو معلوم نہ
تھا کہ میں روزہ رکھتا ہوں ۔ صبح کا کھانا جب گھر سے آتا تھا تو میں کسی حاجتمند کو دے دیتا
تھا اور شام کا خود کھا لیتا تھا۔ میں نے حضرت والدہ صاحبہ سے پوچھا کہ آخر عمر میں بھی آپ نفلی
ے رکھتے تھے یا نہیں؟ ؟ والدہ والدہ صاحبہ نے کہا کہ آخر عمر میں بھی آپ آپ روزے ے رکھا کرتے
تھے۔ خصوصا شوال کے چھ روزے التزام کے ساتھ رکھتے تھے۔ اور جب کبھی آپ کو کسی
خاص کام کے متعلق دعا کرنا ہوتی تھی تو آپ روزہ رکھتے تھے۔ ہاں مگر آخری دو تین سالوں
میں بوجہ ضعف و کمزوری رمضان کے روزے بھی نہیں رکھ سکتے تھے۔ (خاکسار عرض کرتا ہے
روزے
کہ کتاب البریہ میں حضرت صاحب نے روزوں کا زمانہ آٹھ نو ماہ بیان کیا ہے ۔ )
حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں :۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 14)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ شوال کے مہینے میں عید کا دن گزرنے کے بعد چھ
روزے رکھتے تھے۔ اس طریق کا احیاء ہماری جماعت کا فرض ہے۔
ایک دفعہ حضرت صاحب نے اس کا اہتمام کیا تھا کہ تمام قادیان میں عید کے بعد چھ دن تک
رمضان ہی کی طرح اہتمام تھا۔ آخر میں چونکہ حضرت صاحب کی عمر زیادہ ہوگئی تھی اور بیمار بھی
رہتے تھے اس لئے دو تین سال آپ نے روزے نہیں رکھے۔ جن لوگوں کو علم نہ ہو وہ سُن لیں
اور جو غفلت میں ہوں ہوشیار ہو جائیں کہ سوائے ان کے جو بیمار اور کمزور ہونے کی وجہ سے

معذور ہیں۔ چھ روزے رکھیں ۔ اگر مسلسل نہ رکھ سکیں تو وقفہ ڈال کر بھی رکھ سکتے ہیں۔
فرمایا:
روزہ کی حالت میں آئینہ دیکھنا
الفضل 8 جون 1922 ء صفحہ (7)
حضرت اقدس کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ دیکھنا جائز ہے یا نہیں۔
جائز ہے۔“
بدر 7 فروری 1907 ء صفحہ 4)
روزہ کی حالت میں سر یا داڑھی کو تیل لگانا
حضرت اقدس کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ حالت روزہ میں سر کو یا داڑھی کو تیل لگانا
جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:
جائز ہے۔“
بدر 7 فروری 1907 ء صفحہ 4)
روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنا
حضرت اقدس کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کی آنکھ بیمار ہو تو اس میں دوائی
ڈالنی جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:
یہ سوال ہی غلط ہے۔ بیمار کے واسطے روزہ رکھنے کا حکم نہیں ۔“
بدر 7 فروری 1907 ء صفحہ 4)
روزہ دار کا خوشبو لگانا
سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کو خوشبو لگانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: دار
جائز ہے۔“
بدر 7 فروری 1907 ء صفحہ 4)

روزہ دار کا آنکھوں میں سرمہ ڈالنا
سوال پیش ہوا کہ روزہ دار آنکھوں میں سرمہ ڈالے یا نہ ڈالے؟
فرمایا:
روزہ اور رمضان
مکروہ ہے اور ایسی ضرورت ہی کیا ہے کہ دن کے وقت سرمہ لگائے ۔ رات کو سرمہ لگا
سکتا ہے۔“
بدر 7 فروری 1907ء صفحه 4)
نماز تراویح
اکمل صاحب آف گولیکی نے بذریعہ تحریر حضرت سے دریافت کیا کہ رمضان شریف میں
رات کو اُٹھنے اور نماز پڑھنے کی تاکید ہے لیکن عموما محنتی ، مزدور، زمیندار لوگ جو ایسے اعمال کے
بجالانے میں غفلت دکھاتے ہیں اگر اول شب میں ان کو گیارہ رکعت تراویح بجائے آخر شب
کے پڑھادی جائیں تو کیا یہ جائز ہوگا۔
حضرت اقدس نے جواب میں فرمایا
وو
کچھ حرج نہیں، پڑھ لیں ۔“
)4( بدر 18 راکتوبر 1906ء صفحہ(
تراویح کی رکعات
تراویح کے متعلق عرض ہوا کہ جب یہ تہجد ہے تو میں رکعات پڑھنے کی نسبت کیا ارشاد
ہے کیونکہ تہجد تو مع وتر گیارہ یا تیرہ رکعت ہے۔ فرمایا:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت دائمی تو وہی آٹھ رکعات ہے اور آپ تہجد کے
وقت ہی پڑھا کرتے تھے اور یہی افضل ہے مگر پہلی رات بھی پڑھ لینا جائز ہے۔ ایک روایت
میں ہے کہ آپ نے رات ۔ پ نے رات کے اول حصے میں اُسے پڑھا۔ میں رکعات بعد میں پڑھی گئیں مگر

·

آج 10 میں سے 10 باقی