روزہ اور رمضان
فقہ المسیح, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت وہی تھی جو پہلے بیان ہوئی ۔
تراویح دراصل نماز تہجد ہی ہے
بدر مورخه 6 فروری 1908ء صفحه (7)
ایک صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں خط لکھا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ سفر میں نماز
کس طرح پڑھنی چاہیے اور تراویح کے متعلق کیا حکم ہے؟ فرمایا:
سفر میں دوگانہ سنت ہے ۔ تروایح بھی سنت ہے پڑھا کریں اور کبھی گھر میں تنہائی میں
پڑھ لیں کیونکہ تراویح دراصل تہجد ہے کوئی نئی نماز نہیں ۔ وتر جس طرح پڑھتے ہو بیشک پڑھو۔“
نماز تراویح میں غیر حافظ کا قرآن دیکھ کر لقمہ دینا
)6( بدر 26 دسمبر 1907ء صفحہ
رمضان شریف میں تراویح کے لئے کسی غیر حافظ کا قرآن دیکھ کر حافظ کو بتلانے کے متعلق
دریافت کیا گیا تو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے فرمایا :
میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ اس کے متعلق نہیں دیکھا۔ اس پر
مولوی محمد اسماعیل صاحب مولوی فاضل نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے
جائز قرار دیا ہے ۔
فرمایا: جائز ہے تو اس سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے اور اس کے لئے یہ انتظام بھی ہو سکتا ہے کہ
ایک ہی شخص تمام تر اویح میں بیٹھ کر نہ سنتا ہے بلکہ چار آدمی دو دورکعت کے لئے سنیں اس طرح
ان کی بھی چھ چھ رکعتیں ہو جائیں گی۔
عرض کیا گیا فقہ اس صورت کو جائز بھہراتی ہے؟ فرمایا:
اصل غرض تو یہ ہے کہ لوگوں کو قرآن کریم سننے کی عادت ڈالی جائے اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا یہ فتوی تو ضرورت اور مجبوری کی وجہ سے ہے جیسے کوئی کھڑا ہو کر نماز نہ پڑھ سکے
تو بیٹھ کر ہی پڑھ لے اور بیٹھ کر نہ پڑھ سکے تو لیٹ کر پڑھ لے یا جس طرح کسی شخص کے
کپڑے کو غلاظت لگی ہو اور وہ اسے دھو نہ سکے تو اسی طرح نماز پڑھ لے، یہ کوئی مسئلہ نہیں
بلکہ ضرورت کی بات ہے۔
بے خبری میں کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا
الفضل 21 فروری 1930 ء صفحه (12)
خط سے سوال پیش ہوا کہ میں بوقتِ سحر بماہ رمضان اندر بیٹھا ہوا بے خبری سے کھاتا پیتا رہا۔
جب باہر نکل کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ سفیدی ظاہر ہوگئی ہے۔ کیا وہ روزہ میرے اوپر رکھنا لازم
ہے یا نہیں؟ فرمایا:
وو
بے خبری میں کھایا پیا تو اس پر اس روزہ کے بدلہ میں دوسرا روزہ لازم نہیں آتا ۔
رسول اللہ ﷺ کے وصال کے دن روزہ رکھنا
)14( الحکم 24 فروری 1907 صفحہ(
سوال: کیا آنحضرت کے وصال کے دن روزہ رکھنا ضروری ہے کہ نہیں؟ فرمایا:
وو
ضروری نہیں ۔“
کیا محرم کے روزے ضروری ہیں؟
)5( بدر 14 مارچ 1907ء صفحہ (
سوال پیش ہوا کہ محرم کے پہلے دس دن کا روزہ رکھنا ضروری ہے کہ نہیں؟ فرمایا:
ضروری نہیں ہے۔“
اعتکاف
)5( بدر 14 مارچ 1907ء صفحہ (
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے
بیان کیا کہ میں نے کبھی حضرت مسیح موعود کو اعتکاف بیٹھتے نہیں دیکھا۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ
میاں عبداللہ صاحب سنوری نے بھی مجھ سے یہی بیان کیا ہے۔
اعتکاف کے دوران بات چیت کرنا
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (62)
سوال : جب آدمی اعتکاف میں ہو تو اپنے دنیوی کا روبار کے متعلق بات کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: سخت ضرورت کے سبب کر سکتا ہے اور بیمار کی عیادت کے لئے اور حوائج
ضروری کے واسطے باہر جا سکتا ہے۔
( بدر 21 فروری 1907 ء صفحه (5)
اعتکاف کے متعلق بعض ہدایات
ڈاکٹر عباد اللہ صاحب امرتسر اور خواجہ کمال الدین صاحب پلیڈر ( جو دونوں معتکف
تھے ) کو مخاطب کر کے فرمایا :
اعتکاف میں یہ ضروری نہیں ہے کہ انسان اندر ہی بیٹھا ر ہے اور بالکل کہیں آئے جائے ہی
نہ ۔ چھت پر دھوپ ہوتی ہے وہاں جا کر آپ بیٹھ سکتے ہیں کیونکہ نیچے یہاں سردی زیادہ ہے
اور ہر ایک ضروری بات کر سکتے ہیں ۔ ضروری امور کا خیال رکھنا چاہئے اور یوں تو ہر ایک کام
( مومن کا ) عبادت ہی ہوتا ہے ۔
البدر 2 جنوری 1903 ء صفحہ (74)
اعتکاف چھوڑ کر مقدمہ کی پیشی پر جانے کو نا پسند فرمایا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مولوی شیر علی صاحب بیان
کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت صاحب کے زمانہ میں حکیم فضل الدین صاحب بھیروی
اعتکاف بیٹھے مگر اعتکاف کے دنوں میں ہی ان کو کسی مقدمہ میں پیشی کے واسطے باہر جانا پڑ
گیا۔ چنانچہ وہ اعتکاف توڑ کر عصر کے قریب یہاں سے جانے لگے تو حضرت صاحب نے
مسکراتے ہوئے فرمایا کہ اگر آپ کو مقدمہ میں جانا تھا تو اعتکاف بیٹھنے کی کیا ضرورت تھی ؟
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 97)