نکاح
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نکاح کی اغراض
فرمایا:
نکاح
اسلام نے نکاح کرنے سے علت غائی ہی یہی رکھی ہے کہ تا انسان کو وجہ حلال سے
نفسانی شہوات کا وہ علاج میسر آوے جو ابتدا سے خدا تعالیٰ کے قانون قدرت میں رکھا گیا ہے
اور اس طرح اس کو عفت اور پر ہیز گاری ۔ حاصل ہو کر نا جائز اور حرام شہوت رانیوں سے بچا
رہے کیا جس نے اپنی پاک کلام میں فرمایا کہ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ (البقرة : 224) یعنی
تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں اس کی نسبت کہہ سکتے ہیں کہ اس کی غرض صرف یہ تھی کہ تا
لوگ شہوت رانی کریں اور کوئی مقصد نہ ہو کیا کھیتی سے صرف لہو ولعب ہی غرض ہوتی ہے یا یہ
مطلب ہوتا ہے کہ جو بیج بویا گیا ہے اس کو کامل طور پر حاصل کر لیں ۔ پھر میں کہتا ہوں کہ کیا
جس نے اپنی مقدس کلام میں فرمایا مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ (النساء:45) یعنی تمہارے
نکاح کا یہ مقصود ہونا چاہئے کہ تمہیں عفت اور پر ہیز گاری حاصل ہو اور شہوات کے بدنتائج
سے بچ جاؤ ۔ یہ نہیں مقصود ہونا چاہئے کہ تم حیوانات کی طرح بغیر کسی پاک غرض کے شہوت
کے بندے ہو کر اس کام میں مشغول ہو کیا اس حکیم خدا کی نسبت یہ خیال کر سکتے ہیں کہ اس
نے اپنی تعلیم میں مسلمانوں کو صرف شہوت پرست بنانا چاہا اور یہ باتیں فقط قرآن شریف میں
نہیں بلکہ ہماری معتبر حدیث کی دو کتابیں بخاری اور مسلم میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے یہی روایت ہے اور اعادہ کی حاجت نہیں ہم اسی رسالہ میں لکھ چکے ہیں قرآن کریم تو اسی
غرض سے نازل ہوا کہ تا ان کو جو بندہ شہوت تھے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع دلا دے اور
( آریہ دھرم ۔ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 44)
ہر یک بے اعتدالی کو دور کرے۔
عورتوں کو کھیتی کہنے کی حکمت
فرمایا:۔
قرآن شریف میں ۔۔۔ یہ آیت ہے۔ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنِّي
شتم (البقرة: 224) یعنی تمہاری عورتیں تمہاری اولاد پیدا ہونے کے لئے ایک کھیتی ہیں ۔ پس تم
اپنی کھیتی کی طرف جس طور سے چاہو آؤ ۔ صرف کھیتی ہونے کا لحاظ رکھو یعنی اس طور سے صحبت
نہ کرو جو اولاد کی مانع ہو۔ بعض آدمی اسلام کے اوائل زمانہ میں صحبت کے وقت انزال کرنے
سے پر ہیز کرتے تھے اور باہر انزال کر دیتے تھے۔ اس آیت میں خدا نے اُن کو منع فرمایا اور
عورتوں کا نام کھیتی رکھا یعنی ایسی زمین جس میں ہر قسم کا اناج اُگتا ہے پس اس آیت میں ظاہر
فرمایا کہ چونکہ عورت در حقیقت کھیتی کی مانند ہے جس سے انار سے اناج کی طرح اولاد پیدا ہوتی ہے سو
یہ جائز نہیں کہ اُس کھیتی کو اولاد پیدا ہونے سے روکا جاوے۔ ہاں اگر عورت بیمار ہو اور یقین ہو کہ
حمل ہونے سے اُس کی موت کا خطرہ ہوگا ایسا ہی صحت نیت سے کوئی اور مانع ہو تو یہ صورتیں
مستثنیٰ ہیں ورنہ عند الشرع ہرگز جائز نہیں کہ اولا د ہونے سے روکا جائے ۔
غرض جب کہ خدا تعالیٰ نے عورت کا نام کھیتی رکھا تو ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اسی
واسطے اُس کا نام کھیتی رکھا کہ اولاد پیدا ہونے کی جگہ اُس کو قرار دیا اور نکاح کے اغراض میں
سے ایک یہ بھی غرض رکھی کہ تا اس نکاح سے خدا کے بندے پیدا ہوں جو اُس کو یاد کریں۔
دوسری غرض اللہ تعالیٰ نے یہ بھی قرار دی ہے کہ تا مرد اپنی بیوی کے ذریعہ اور بیوی اپنے خاوند
کے ذریعہ سے بد نظری اور بدعملی سے محفوظ رہے۔ تیسری غرض یہ بھی قرار دی ہے کہ تا با ہم
انس ہو کر تنہائی کے رنج سے محفوظ رہیں۔ یہ سب آیتیں قرآن شریف میں موجود ہیں ہم
کہاں تک کتاب کو طول دیتے جائیں۔ (چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 292 ، 293)
منگنی نکاح کے قائم مقام نہیں
نکاح
سوال:۔ ہمارے ملک کا رواج ہے کہ جب با قاعدہ منگنی ہو جائے اور لڑکی کو زیور اور کپڑے پہنا
دیئے جائیں تو وہ نکاح کا قائم مقام سمجھی جاتی ہے اس واسطے اس لڑکی کا کسی اور جگہ نکاح نہیں ہو سکتا ؟
جواب: - حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے فرمایا:
یہ کوئی دعوی نہیں ۔ نہ منگنی کوئی شرعی بات ہے جب والدین راضی اور لڑ کی راضی ہے تو کسی
تیسرے شخص کو بولنے کا حق نہیں ۔ (رجسٹر ہدایات حضرت خلیفة المسح الثاني 1954-6-26)
ایک مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر لڑکی چاہتی ہے کہ اس کا نکاح توڑ دیا جاوے
تو ۔۔۔ اس قدر جھگڑے کی کوئی وجہ نہ تھی۔ ابھی دونوں آپس میں ملے نہ تھے۔ اس وقت اگر باہمی
تنازع پیدا ہو گیا تھا تو ان کو خوشی سے اس نکاح کو توڑ دینا چاہئے تھا کیونکہ ایسا نکاح در حقیقت ہو تھا تو کوخوشی ۔
ایک رنگ منگنی کا رکھتا ہے اور یہی فتویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مجھے زبانی پہنچا ہے۔
فرمودات مصلح موعود در باره فقہی مسائل صفحه 191 ، 192)
نکاح میں لڑکی کی رضامندی ضروری ہے
ایک لڑکی کے دو بھائی تھے اور ایک والدہ ۔ ایک بھائی اور والدہ ایک لڑکے کے ساتھ
اس لڑکی کے نکاح کے لئے راضی تھے مگر ایک بھائی مخالف تھا۔ وہ اور جگہ رشتہ پسند کرتا تھا
اور لڑکی بھی بالغ تھی۔ اس کی نسبت مسئلہ دریافت کیا گیا کہ اس لڑکی کا نکاح کہاں کیا
جاوے۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے دریافت کیا کہ وہ لڑکی کس بھائی کی رائے سے
اتفاق کرتی ہے؟ جواب دیا گیا کہ اپنے اس بھائی کے ساتھ جس کے ساتھ والدہ بھی متفق
ہے۔ فرمایا :
پھر وہاں ہی اس کا رشتہ ہو جہاں لڑکی اور اس کا بھائی دونوں متفق ہیں ۔
الحکم 10 جولائی 1903 ءصفحہ 1 )
احمدی لڑکی کا غیر احمدی سے نکاح جائز نہیں
نکاح
سوال پیش ہوا کہ ایک احمدی لڑکی ہے جس کے والدین غیر احمدی ہیں ۔ والدین اس کی
غیر احمدی کے ساتھ شادی کرنا چاہتے تھے اور لڑکی ایک احمدی کے ساتھ کرنا چاہتی تھی ۔
والدین نے اصرار کیا ، عمر اس کی اسی اختلاف میں بائیس سال تک پہنچ گئی۔ لڑکی نے تنگ آکر
والدین کی اجازت کے بغیر ایک احمدی سے نکاح کر لیا۔ نکاح جائز ہوا یا نہیں؟ فرمایا:
نکاح جائز ہو گیا ۔“
غیر احمدی کو لڑکی دینے میں گناہ ہے
فرمایا:
)7( بدر 31 راکتوبر 1907ء صفحہ (
غیر احمدیوں کی لڑکی لے لینے میں حرج نہیں ہے کیونکہ اہل کتاب عورتوں سے بھی تو نکاح
جائز ہے بلکہ اس میں تو فائدہ ہے کہ ایک اور انسان ہدایت پاتا ہے۔ اپنی لڑکی کسی غیر احمدی کو
نہ دینی چاہیے۔ اگر ملے تو لے بیشک لو ۔ لینے میں حرج نہیں اور دینے میں گناہ ہے۔
مخالفوں کو لڑکی ہر گز نہ دو
(الحکم 14 را پریل 1908 ء صفحہ 2)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں فضل محمد صاحب
دوکاندار محلہ دار الفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میرا بیٹا عبدالغفور ا بھی چھوٹا ہی تھا
کہ اس کی نانی اپنی پوتی کا رشتہ اس کو دینے کے لئے مجھے زور دے رہی تھی اور میں منظور نہیں
کرتا تھا۔ چنانچہ ایک دن موقعہ پا کر حضور کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا کہ حضور میں
اپنی پوتی کا رشتہ اپنے نواسہ کو دیتی ہوں اور یہ میرا بیٹا پسند نہیں کرتا ۔ حضور نے مجھے بلایا اور
کہا کہ یہ رشتہ تم کیوں نہیں لیتے ؟“ میں نے عرض کی کہ حضور ! یہ لوگ مخالف ہیں اور سخت گوئی
کرتے ہیں اس واسطے میں انکار کرتا ہوں ۔ حضور نے فرمایا کہ مخالفوں کی لڑکی لے لو اور
مخالفوں کو دو نہیں، یعنی مخالفوں کی لڑکی لے لو اور مخالفوں کو دینی نہیں چاہیے ۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 170 ، 171 )
رشتہ کے لئے لڑکیوں کا دکھانا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے میاں عبداللہ صاحب
سنوری نے بیان کیا کہ مدت کی بات ہے کہ جب میاں ظفر احمد صاحب کپور تھلوی کی پہلی
بیوی فوت ہو گئی اور اُن کو دوسری کی تلاش ہوئی تو ایک دفعہ حضرت صاحب نے اُن سے کہا
کہ ہمارے گھر میں دولڑکیاں رہتی ہیں ۔ ان کے ۔ ان کو میں لاتا ہوں ، آپ اُن کو دیکھ لیں ۔ پھر ان
میں سے جو آپ کو پسند ہو اس سے آپ کی شادی کر دی جاوے۔ چنانچہ حضرت صاحب گئے
اور ان دولڑکیوں کو بلا کر کمرہ کے باہر کھڑا کر دیا۔ اور پھر اندر آ کر کہا کہ وہ باہر کھڑی ہیں ۔
آپ چک کے اندر سے دیکھ لیں ۔ چنانچہ میاں ظفر احمد صاحب نے اُن کو دیکھ لے اُن کو دیکھ لیا اور پھر
حضرت صاحب نے اُن کو رخصت کر دیا اور اس کے بعد میاں ظفر احمد صاحب سے پوچھنے
لگے کہ اب بتاؤ تمہیں کون سی لڑکی پسند ہے ۔ وہ نام تو کسی کا جانتے نہ تھے اس لئے انہوں
نے کہا کہ جس کا منہ لمبا ہے وہ اچھی ہے۔ اس کے بعد حضرت صاحب نے میری رائے لی ۔
میں نے عرض کیا کہ حضور میں نے تو نہیں دیکھا ۔ پھر آپ خود فرمانے لگے کہ ہمارے خیال
میں تو دوسری لڑکی بہتر ہے جس کا منہ گول ہے ۔ پھر فرمایا جس شخص کا چہرہ لمبا ہوتا ہے وہ
بیماری وغیرہ کے بعد عموما بدنما ہو جاتا ہے مگر گول چہرہ کی خوبصورتی قائم رہتی ہے۔ میاں
عبداللہ صاحب نے بیان کیا کہ اس وقت حضرت صاحب اور میاں ظفر احمد صاحب
اور میرے سوا اور کوئی شخص وہاں نہ تھا۔ اور نیز یہ کہ حضرت صاحب ان لڑکیوں کو کسی احسن
طریق سے وہاں لائے تھے۔ اور پھر ان کو مناسب طریق پر رخصت کر دیا تھا جس سے ان کو
کچھ معلوم نہیں ہوا ۔ مگر ان میں سے کسی کے ساتھ میاں ظفر احمد صاحب کا رشتہ نہیں ہوا۔ یہ
مدت کی بات ہے۔
ہم کفورشتہ بہتر ہے لیکن لازمی نہیں
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 240 ، 241)
ایک دوست کا سوال پیش ہوا کہ ایک احمدی اپنی ایک لڑکی غیر کفو کے ایک احمدی کے
ہاں دینا چاہتا ہے حالانکہ اپنی کفو میں رشتہ موجود ہے ۔ اس کے متعلق آپ کا کیا حکم ہے؟
اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا :
اگر حسب مرا درشتہ ملے تو اپنی کفو میں کرنا بہ نسبت غیر کفو کے بہتر ہے لیکن یہ امر ایسا نہیں
کہ بطور فرض کے ہو۔ ہر ایک شخص ایسے معاملات میں اپنی مصلحت اور اپنی اولاد کی بہتری کو
خوب سمجھ سکتا ہے۔ اگر کفو میں وہ کسی کو اس لائق نہیں دیکھتا تو دوسری جگہ دینے میں حرج نہیں
اور ایسے شخص کو مجبور کرنا کہ وہ بہر حال اپنی کفو میں اپنی لڑکی دیوے، جائز نہیں ہے۔
( بدر 11 اپریل 1907 ء صفحہ 3) نکاح طبعی اور اضطراری تقاضا ہے
پادری فتح مسیح کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
رض
آپ حضرت عائشہ صدیقہ کا نام لے کر اعتراض کرتے ہیں کہ جناب مقدس نبوی
صلی اللہ علیہ وسلم کا بدن سے بدن لگانا اور زبان چوسنا خلاف شرع تھا۔ اب اس ناپاک علیہ کا
تعصب پر کہاں تک روویں ۔ اے نادان ! جو حلال اور جائز نکاح ہیں ان میں یہ سب باتیں
جائز ہوتی ہیں ۔ یہ اعتراض کیسا ہے ۔ کیا تمہیں خبر نہیں کہ مردی اور رجولیت انسان کی صفات
محمودہ میں سے ہے۔ ہیجڑا ہونا کوئی اچھی صفت نہیں ہے۔ جیسے بہرہ اور گونگا ہونا کسی خوبی میں
داخل نہیں ۔ ہاں ! یہ اعتراض بہت بڑا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام مردانہ صفات کی اعلیٰ ترین
صفت سے بے نصیب محض ہونے کے باعث ازواج سے سچی اور کامل حسن معاشرت کا کوئی
عملی نمونہ نہ دے سکے ۔ اس لئے یورپ کی عورتیں نہایت قابل شرم آزادی سے فائدہ اُٹھا
کر اعتدال کے دائرہ سے اِدھر اُدھر نکل گئیں اور آخر نا گفتنی فسق و فجور تک نوبت پہنچی ۔
اے نادان ! فطرت انسانی اور اس کے سچے پاک جذبات سے اپنی بیویوں سے پیار کرنا
اور حُسن معاشرت کے ہر قسم جائز اسباب کو برتنا انسان کا طبعی اور اضطراری خاصہ ہے۔ اسلام
کے بانی علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اُسے برتا اور اپنی جماعت کو نمونہ دیا۔ مسیح نے اپنے نقص
تعلیم کی وجہ سے اپنے ملفوظات اور اعمال میں یہ کمی رکھ دی ۔ مگر چونکہ طبعی تقاضا تھا اس لئے
یورپ اور عیسویت نے خود اس کے لئے ضوابط نکالے ۔ اب تم خود انصاف سے دیکھ لو کہ گندی
سیاہ بدکاری اور ملک کا ملک رنڈیوں کا نا پاک چکلہ بن جانا ، ہائیڈ پارکوں میں ہزاروں ہزار کا
روز روشن میں کتوں اور کتیوں کی طرح اوپر تلے ہونا اور آخر اس نا جائز آزادی سے تنگ آ کر
آہ وفغاں کرنا اور برسوں دیوشیوں اور سیاہ روئیوں کے مصائب جھیل کر اخیر میں مسودہ طلاق
پاس کرانا ، یہ کس بات کا نتیجہ ہے؟ کیا اس مقدس مطهر ، مزگی، نبی امی صلی اللہ علیہ وسلم
کی معاشرت کے اس نمونہ کا جس پر خباثت باطنی کی تحریک سے آپ معترض ہیں ، یہ نتیجہ ہے
اور ممالک اسلامیہ میں یہ تعفن اور زہریلی ہوا پھیلی ہوئی ہے یا ایک سخت ناقص ، نالائق
کتاب، پولوسی انجیل کی مخالف فطرت اور ادھوری تعلیم کا یہ اثر ہے؟ اب دوزانو ہو کر بیٹھو اور
یوم الجزاء کی تصویر کھینچ کر غور کرو۔ ( نور القرآن روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 392 393)
کم عمری کی شادی جائز ہے
پادری فتح مسیح کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔
آپ نے جو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کر کے نو برس کی رسم شادی کا
ذکر لکھا ہے ۔ اول تو نو برس کا ذکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ثابت نہیں
اور نہ اس میں کوئی وحی ہوئی اور نہ اخبار متواترہ سے ثابت ہوا کہ ضرور نو برس ہی
تھے ۔ صرف ایک راوی سے منقول ہے ۔ عرب کے لوگ تقویم پترے نہیں رکھا کرتے
تھے کیونکہ امی تھے اور دو تین برس کی کمی بیشی ان کی حالت پر نظر کر کے ایک عام بات
ہے۔ جیسے کہ ہمارے ملک میں بھی اکثر نا خواندہ لوگ دو چار برس کے فرق کو اچھی طرح
محفوظ نہیں رکھ سکتے ۔ پھر اگر فرض کے طور پر تسلیم بھی کر لیں ۔ کہ فی الواقع دن دن کا حساب
کر کے نو برس ہی تھے۔ لیکن پھر بھی کوئی عقلمند اعتراض نہیں کرے گا مگر احمق کا کوئی علاج نہیں
ہم آپ کو اپنے رسالہ میں ثابت کر کے دکھا دیں گے کہ حال کے محقق ڈاکٹروں کا اس پر
اتفاق ہو چکا ہے کہ نو برس تک بھی لڑکیاں بالغ ہو سکتی ہیں۔ بلکہ سات برس تک بھی اولاد
ہوسکتی ہے اور اور بڑے بڑے ے مشاہدات سے ڈاکٹروں نے اس کو ثابت کیا ہے اور خود صد ہا
لوگوں کی یہ بات چشم دید ہے کہ اسی ملک میں آٹھ آٹھ نو نو برس کی لڑکیوں کے یہاں اولاد
موجود ہے مگر آپ پر تو کچھ بھی افسوس نہیں اور نہ کرنا چاہئے کیونکہ آپ صرف متعصب ہی
نہیں بلکہ اول درجہ کے احمق بھی ہیں ۔ آپ کو اب تک اتنی بھی خبر نہیں کہ گورنمنٹ کے قانون
عوام کی درخواست کے موافق ان کی رسم اور سوسائٹی کی عام وضع کی بنا پر تیار ہوتے ہیں ۔ ان
میں فلاسفروں کی طرز پر تحقیقات نہیں ہوتی اور جو بار بار آپ گورنمنٹ انگریزی کا ذکر کرتے
ہیں یہ بات بالکل سچ ہے کہ ہم گورنمنٹ انگریزی کے شکر گزار ہیں اور اس کے خیر خواہ ہیں اور
جب تک زندہ ہیں رہیں گے مگر تا ہم ہم اس کو خطا سے معصوم نہیں سمجھتے اور نہ اس کے
قوانین کو حکیمانہ تحقیقاتوں پر مبنی سمجھتے ہیں بلکہ قوانین بنانے کا اصول رعایا کی کثرت
رائے ہے ۔ گورنمنٹ پر کوئی وحی نازل نہیں ہوتی تا وہ اپنے قوانین میں غلطی نہ کرے اگر
ایسے ہی قوانین محفوظ ہوتے تو ہمیشہ نئے نئے قانون کیوں بنتے رہتے انگلستان میں
لڑکیوں کے بلوغ کا زمانہ اٹھارہ برس قرار دیا ہے اور گرم ملکوں میں تو لڑکیاں بہت جلد
بالغ ہو جاتی ہیں ۔ آپ اگر گورنمنٹ کے قوانین کو کالوحي من السماء سمجھتے ہیں کہ
ان میں امکان غلطی نہیں۔ تو ہمیں بواپسی ڈاک اطلاع دیں تا انجیل اور قانون کا تھوڑ اسا مقابلہ دی انجیل اور کا سا۔
کر کے آپ کی کچھ خدمت کی جائے ۔ غرض گورنمنٹ نے اب تک کوئی اشتہار نہیں دیا کہ
ہمارے قوانین بھی توریت اور انجیل کی طرح خطا اور غلطی سے خالی ہیں اگر آپ کو کوئی
اشتہار پہنچا ہو تو اس کی ایک نقل ہمیں بھی بھیج دیں پھر اگر گورنمنٹ کے قوانین خدا کی کتابوں
کی طرح خطا سے خالی نہیں تو ان کا ذکر کرنا یا تو حق کی وجہ سے ہے یا تعصب کے سبب سے
مگر آپ معذور ہیں اگر گورنمنٹ کو اپنے قانون پر اعتماد تھا تو کیوں ان ڈاکٹروں کو سزا نہیں
دی جنہوں نے حال میں یورپ میں بڑی تحقیقات سے نو برس بلکہ سات برس کو بھی بعض
عورتوں کے بلوغ کا زمانہ قرار دے دیا ہے اور نو برس کی عمر کے متعلق آپ اعتراض کر کے
پھر تو ریت یا انجیل کا کوئی حوالہ نہ دے سکے صرف گورنمنٹ کے قانون کا ذکر کیا اس سے
معلوم ہوا کہ آپ کا توریت اور انجیل پر ایمان نہیں رہا۔ ورنہ نو برس کی حرمت یا تو تو ریت
سے ثابت کرتے یا انجیل سے ثابت کرنی چاہئے تھی ۔
صلى الله
نور القرآن ۔ روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 377 تا 379)
حضرت عائشہ کی آنحضرت ﷺ کے ساتھ شادی پر اعتراض کا جواب
ہندوؤں کے اس اعتراض، کہ حضرت رسول خدا محمد صاحب کا اپنی بیوی حضرت عائشہ
نوسالہ سے ہم بستر ہونا کیا اولاد پیدا کرنے کی نیت سے تھا، کا جواب دیتے ہوئے فرمایا:۔
یہ اعتراض محض جہالت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ کاش اگر نادان معترض پہلے کسی محقق ڈاکٹریا
طبیب سے پوچھ لیتا تو اس اعتراض کرنے کے وقت بجز اس کے کسی اور نتیجہ کی توقع نہ رکھتا کہ
ہر یک حقیقت شناس کی نظر میں نادان اور احمق ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر مون صاحب جو علوم طبعی اور
طبابت کے ماہر اور انگریزوں میں بہت مشہور محقق ہیں وہ لکھتے ہیں کہ گرم ملکوں میں عورتیں آٹھ
یا نو برس کی عمر میں شادی کے لائق ہو جاتی ہیں ۔ کتاب موجود ہے تم بھی اسی جگہ ہو اگر طلب حق
ہے تو آ کر دیکھ لو اور حال میں ایک ڈاکٹر صاحب جنہوں نے کتاب معدن الحکمت تالیف کی
ہے۔ وہ اپنی کتاب تدبیر بقاء نسل میں بعینہ یہی قول لکھتے ہیں جو او پر نقل ہو چکا اور صفحہ 46 میں
لکھتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی تحقیقات سے یہ ثابت ہے کہ نو یا آٹھ یا پانچ یا چھ برس کی لڑکیوں کو
حیض آیا۔ یہ کتاب بھی میرے پاس موجود ہے جو چاہے دیکھ لے۔ ان کتابوں میں کئی اور
ڈاکٹروں کا نام لے کر حوالہ دیا گیا ہے اور چونکہ یہ تحقیقا تیں بہت مشہور ہیں اور کسی دانا پر مخفی نہیں
اس لئے زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں ۔ اور حضرت عائشہ کا نو سالہ ہونا تو صرف بے سروپا اقوال
میں آیا ہے ۔ کسی حدیث یا قرآن سے ثابت نہیں لیکن ڈاکٹر واہ صاحب کا ایک چشم دید قصہ
لینسٹ نمبر 15 مطبوعہ اپریل 1881 ء میں اس طرح لکھا ہے کہ انہوں نے ایسی عورت کو جنایا
جس کو ایک برس کی عمر سے حیض آنے لگا تھا اور آٹھویں برس حاملہ ہوئی اور آٹھ برس دس مہینہ
کی عمر میں لڑکا پیدا ہوا ۔
( آریہ دھرم - روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 64،63)
تعدد ازدواج میں عدل کے تقاضے
ایک احمدی نے حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کی کہ تعدد ازدواج میں جو عدل کا حکم
ہے کیا اس سے یہی مراد ہے کہ مرد بحیثیت اَلرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ (النساء:35) کے
خود ایک حاکم عادل کی طرح جس بیوی کو سلوک کے قابل پاوے ویسا سلوک اس سے کرے یا
کچھ اور معنی ہیں؟ حضرت اقدس نے فرمایا :
محبت کو قطع نظر بالائے طاق رکھ کر عملی طور پر سب بیویوں کو برابر رکھنا چاہئے مثلاً
پارچه جات ، خرچ خوراک ، معاشرت حتی کہ مباشرت میں بھی مساوات برتے ۔ یہ حقوق
اس قسم کے ہیں کہ اگر انسان کو پورے طور پر معلوم ہوں تو بجائے بیاہ کے وہ ہمیشہ رنڈ وار ہنا
پسند کرے۔ خدا تعالیٰ کی تہدید کے نیچے رہ کر جو شخص زندگی بسر کرتا ہے وہی اُن کی بجا آوری
کا دم بھر سکتا ہے۔ ایسے لذات کی نسبت جن سے خدا تعالیٰ کا تازیا نہ ہمیشہ سر پر رہے، تلخ سے تازیانہ ہیں
زندگی بسر کر لینی ہزار ہا درجہ بہتر ہے۔ تعدد ازدواج کی نسبت اگر ہم تعلیم دیتے ہیں تو
صرف اس لیے کہ معصیت میں پڑنے سے انسان بچا رہے اور شریعت نے اسے بطور علاج
کے ہی رکھا ہے کہ اگر انسان اپنے نفس کا میلان اور غلبہ شہوات کی طرف دیکھے اور اس کی نظر
بار بار خراب ہوتی ہو تو زنا سے بچنے کے لیے دوسری شادی کر لے لیکن پہلی بیوی کے حقوق
تلف نہ کرے۔ تو رات سے بھی یہی ثابت ہے کہ اُس کی دلداری زیادہ کرے کیونکہ جوانی
کا بہت سا حصہ اُس نے اس کے ساتھ گزارا ہوا ہوتا ہے اور ایک گہرا تعلق خاوند کا اس کے
ساتھ ہوتا ہے۔ پہلی بیوی کی رعایت اور دلداری یہانتک کرنی چاہیے کہ اگر کوئی ضرورت
مرد کو از دواج ثانی کی محسوس ہو لیکن وہ دیکھتا ہے کہ دوسری بیوی کے کرنے سے اس کی پہلی
بیوی کو سخت صدمہ ہوتا ہے اور حد درجہ کی اُس کی دل شکنی ہوتی ہے تو اگر وہ صبر کر سکے اور کسی
معصیت میں مبتلا نہ ہوتا ہو اور نہ کسی شرعی ضرورت کا اُس سے خون ہوتا ہو تو ایسی صورت
میں اگر اُن اپنی ضرورتوں کی قربانی سابقہ بیوی کی دلداری کے لیے کر دے اور ایک ہی بیوی
پر اکتفا کرے تو کوئی حرج نہیں ہے اور اُسے مناسب ہے کہ دوسری شادی نہ کرے ۔۔۔۔
خدا کے قانون کو اس کی منشاء کے برخلاف ہرگز نہ برتنا چاہئے اور نہ اُس سے ایسا فائدہ اُٹھانا
چاہئے جس سے وہ صرف نفسانی جذبات کی ایک سپر بن جاوے۔ یا د رکھو کہ ایسا کرنا معصیت
ہے خدا تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ شہوات کا تم پر غلبہ نہ ہوبلکہ تمہاری غرض ہر ایک ام
ہو۔ اگر شریعت کو سپر بنا کر شہوات کی اتباع کے لئے بیویاں کی جاویں گی تو سوائے اس کے اور کیا
نتیجہ ہوگا کہ دوسری قومیں اعتراض کریں کہ مسلمانوں کو بیویاں کرنے کے سوا اور کوئی کام ہی
نہیں۔ زنا کا نام ہی گناہ نہیں بلکہ شہوات کا کھلے طور پر دل میں پڑ جانا گناہ ہے۔ دنیاوی تمتع کا
حصہ انسانی زندگی میں بہت ہی کم ہونا چاہئے ، تاکہ فَلْيَضُحَكُوا قَلِيلًا وَ لْيَبْكُوا كَثِيرًا
(التوبة: 82) یعنی ہنسو تھوڑا اور روڈ بہت کا مصداق بنو لیکن جس شخص کی دنیا وی تمتع کثرت سے
ہیں اور وہ رات دن بیویوں میں مصروف ہے اُس کو رقت اور رونا کب نصیب ہوگا۔ اکثر لوگوں کا
یہ حال ہے کہ وہ ایک خیال کی تائید اور اتباع میں تمام سامان کرتے ہیں اور اس طرح سے
عليه
چه
خدا تعالیٰ کے اصل منشاء سے دور جا پڑتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے اگر چہ بعض اشیاء جائز تو کردی
ہیں مگر اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ عمر ہی اس میں بسر کی جاوے۔ خدا تعالیٰ تو اپنے بندوں کی
صفت میں فرماتا ہے يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا (الفرقان:65) کہ وہ اپنے رب کے لئے
تمام تمام رات سجدہ اور قیام میں گزارتے ہیں۔ اب دیکھو رات دن بیویوں میں غرق رہنے والا
خدا کے منشاء کے موافق رات کیسے عبادت میں کاٹ سکتا ہے۔ وہ بیویاں کیا کرتا ہے گویا خدا کے
لئے شریک پیدا کرتا ہے۔ آنحضرت مے کی نو بیویاں تھیں اور باوجود اُن کے پھر بھی آپ ساری
ساری رات خدا کی عبادت میں گزارتے تھے۔ ایک رات آپ کی باری عائشہ صدیقہ کے پاس
تھی ، کچھ حصہ رات کا گزر گیا تو عائشہ کی آنکھ کھلی۔ دیکھا کہ آپ موجود نہیں ، اسے شبہ ہوا کہ
شاید آپ کسی اور بیوی کے ہاں گئے ہوں گے۔ اُس نے اُٹھ کر ہر ایک کے گھر میں تلاش کیا مگر
آپ نہ ملے ۔ آخر دیکھا کہ آپ قبرستان میں ہیں اور سجدہ میں رو رہے ہیں۔ اب دیکھو کہ آپ
زندہ اور چہیتی بیوی کو چھوڑ کر مردوں کی جگہ قبرستان میں گئے اور روتے رہے تو کیا آپ کی بیویاں
حظ نفس یا اتباع شہوت کی بناء پر ہو سکتی ہیں؟ غرض کہ خوب یا درکھو کہ خدا کا اصل منشاء یہ ہے کہ تم پر
شہوات غالب نہ آئیں اور تقویٰ کی تکمیل کے لئے اگر ضرورت حقہ پیش آوے تو اور بیوی کرلو۔
البدر 8 جولائی 1904 ء صفحہ (2)
اسلام نے کثرت ازدواج کا راستہ روکا ہے
کثرت ازدواج کے اعتراض میں ہماری طرف سے وہی معمولی جواب ہوگا کہ اسلام سے
پہلے اکثر قوموں میں کثرت ازدواج کی سینکڑوں اور ہزاروں تک نوبت پہنچ گئی تھی اور اسلام نے
تعد د ازدواج کو کم کیا ہے نہ زیادہ۔ بلکہ یہ قرآن میں ہی ایک فضیلت خاص ہے کہ اس نے
ازدواج کی بے حدی اور بے قیدی کو رد کر دیا ہے۔ (حجۃ الاسلام ۔ روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 47)
تعد د ازدواج کی ضرورت اور حکمت
آریہ سماج والے تعددازدواج کو نظر نفرت سے دیکھتے ہیں مگر بلا شبہ وہ اس ضرورت کو