نکاح

فقہ المسیح, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تسلیم کرتے ہیں جس کے لئے اکثر انسان تعدد ازدواج کے لئے مجبور ہوتا ہے۔ اور وہ یہ کہ
انسان جو اشرف المخلوقات ہے اس کے لئے یہ ضروری امر ہے کہ اپنی نسل باقی رہنے کے
لئے کوئی احسن طریق اختیار کرے اور لا ولد رہنے سے اپنے تئیں بچاوے اور یہ ظاہر ہے کہ
بسا اوقات ایک بیوی سے اولا د نہیں ہوتی اور یا ہوتی ہے اور باعث لاحق ہونے کسی بیماری کے
مر مر جاتی ہے اور یا لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہیں اور ایسی صورت میں مرد کو دوسری بیوی کی نکاح
کے لئے ضرورت پیش آتی ہے۔ خاص کر ایسے مرد جن کی نسل کا مفقود ہونا قابل افسوس ہوتا ہے
اور ان کی ملکیت اور ریاست کو بہت حرج اور نقصان پہنچتا ہے۔ ایسا ہی اور بہت سے وجوہ تعدد
نکاح کے لئے پیش آتے ہیں ۔۔۔۔۔ - قرآن شریف میں انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے کے
لئے تعدد ازدواج کو روا رکھا ہے اور من جملہ ان ضرورتوں کے ایک یہ بھی ہے کہ تا بعض صورتوں
میں تعدد ازدواج نسل قائم رہنے کا موجب ہو جائے کیونکہ جس طرح قطرے قطرے سے دریا
بنتا ہے اسی طرح نسل سے بھی تو میں بنتی ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں کثرت نسل کے لئے
نہایت عمدہ طریق تعد دازدواج ہے۔ پس وہ برکت جس کا دوسرے لفظوں میں نام کثرت
نسل ہے اس کا بڑا بھاری ذریعہ تعدد ازدواج ہی ہے ۔ ۔۔۔۔ ہندوؤں کے وہ بزرگ جو
اوتار کہلاتے تھے ان کا تعدّ دازدواج بھی ثابت ہے ۔ چنانچہ کرشن جی کی ہزاروں بیویاں
بیان کی جاتی ہیں اور اگر ہم اس بیان کو مبالغہ خیال کریں تو اس میں شک نہیں کہ دس ہیں تو ہیںاور کو تو
ضرور ہوں گی ۔ راجہ رام چندر کے باپ کی بھی دو بیویاں تھیں اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے
وید میں کہیں تعدد ازدواج کی ممانعت نہیں پائی جاتی ورنہ یہ بزرگ لوگ ایسا کام کیوں
کرتے جو وید کے برخلاف تھا ۔ ایسا ہی باوانا تک صاحب جو ہندو قوم میں ایک بڑے
مقدس آدمی شمار کئے گئے ہیں ان کی بھی دو بیویاں تھیں ۔
اس جگہ مخالفوں کی طرف سے یہ اعتراض ہوا کرتا ہے کہ تعدد ازدواج میں یہ ظلم ہے کہ

اعتدال نہیں رہتا ۔ اعتدال اسی میں ہے کہ ایک مرد کے لئے ایک ہی بیوی ہومگر مجھے تعجب
ہے کہ وہ دوسروں کے حالات میں کیوں خوانخواہ مداخلت کرتے ہیں جبکہ یہ مسئلہ اسلام میں
شائع متعارف ہے کہ چار تک بیویاں کرنا جائز ہے۔ مگر جبر کسی پر نہیں اور ہر ایک مرد اور
عورت کو اس مسئلہ کی بخوبی خبر ہے تو یہ ان عورتوں کا حق ہے کہ جب کسی مسلمان سے نکاح
کرنا چاہیں تو اول شرط کرالیں کہ ان کا خاوند کسی حالت میں دوسری بیوی نہیں کرے گا
اور اگر نکاح سے پہلے ایسی شرط لکھی جائے تو بے شک ایسی بیوی کا خاوند اگر دوسری بیوی
کرے تو جرم نقض عہد کا مرتکب ہوگا ۔ لیکن اگر کوئی عورت ایہ عورت ایسی شرط نہ لکھاوے اور حکم شرع
پر راضی ہو وے تو اس حالت میں دوسرے کا دخل دینا ۔ ادینا بے جا ہو گا اور اس جگہ یہ مثل صادق
آئے گی کہ میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی ۔ ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ خدا نے تعدد
از دواج فرض واجب نہیں کیا ہے ۔ خدا کے حکم کی رو سے صرف جائز ہے۔ پس اگر کوئی مرد
اپنی کسی ضرورت کی وجہ سے اس جائز حکم سے فائدہ اُٹھانا چاہے جو خدا کے جاری کردہ
لئے یہ راہ کشادہ
قانون کی رو سے ہے اور اس کی پہلی بیوی اس پر راضی نہ ہو راضی نہ ہو تو اس بیوی کے لئے یہ ر
ہے کہ وہ طلاق لے لے اور اس غم سے نجات پاوے اور اگر دوسری عورت جس سے نکاح
کرنے کا ارادہ ہے اس نکاح پر راضی نہ ہو تو اس کے لئے بھی یہ سہل طریق ہے کہ ایسی
درخواست کرنے والے کو انکاری جواب دے دے۔ کسی پر جبر تو نہیں لیکن اگر وہ دونوں
عورتیں اس اس نکاح پر راضی ہو جاویں اس صورت میں کسی آریہ کو خوانخواہ خواہ دخل دس دینے اور
اعتراض کرنے کا کیا حق ہے ۔۔۔۔۔ یہ مسئلہ حقوق عباد کے متعلق ہے اور جو شخص دو بیویاں
کرتا ہے اس میں خدا تعالیٰ کا حرج نہیں ۔ اگر حرج ہے تو اس بیوی کا جو پہلی بیوی ہے
یا دوسری بیوی کا ۔ پس اگر پہلی بیوی اس نکاح میں اپنی حق تلفی سمجھتی ہے تو وہ طلاق لے کر اس
جھگڑے سے خلاصی پاسکتی ہے اور اگر خاوند طلاق نہ دے تو بذریعہ حاکم وقت وہ خلع کراسکتی
ہے۔ اور اگر دوسری بیوی اپنا کچھ حرج سمجھتی ہے تو وہ اپنے نفع نقصان کو خود بجھتی ہے۔ پس یہ

اعتراض کرنا کہ اس طور سے اعتدال ہاتھ سے جاتا ہے خوانخواہ کا دخل ہے اور بائیں ہمہ
خدا تعالیٰ نے مردوں کو وصیت فرمائی ہے کہ اگر ان کی چند بیویاں ہوں تو ان میں اعتدال
رکھیں ورنہ ایک ہی بیوی پر قناعت کریں ۔
اور یہ کہنا کہ تعدد ازدواج شہوت پرستی سے ہوتا ہے یہ بھی سراسر جاہلانہ اور متعصبانہ
خیال ہے ۔ ہم نے تو اپنی آنکھوں کے تجربہ سے دیکھا ہے کہ جن لوگوں پر شہوت پرستی غالب
ہے اگر وہ تعد دازدواج کی مبارک رسم کے پابند ہو جائیں تب تو وہ فسق و فجور اور زنا کاری
اور بدکاری سے رک جاتے ہیں اور یہ طریق ان کو متقی اور پر ہیز گار بنا دیتا ہے۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 244 تا 247)
عرب میں صدہا بیویوں تک نکاح کر لیتے تھے اور پھر ان کے درمیان اعتدال بھی
ضروری نہیں سمجھتے تھے ایک مصیبت میں عورتیں پڑی ہوئی تھیں جیسا کہ اس کا ذکر جان
ڈیون پورٹ اور دوسرے بہت سے انگریزوں نے بھی لکھا ہے ۔ قرآن کریم نے ان صدہا
نکاحوں کے عدد کو گھٹا کر چار تک پہنچا دیا بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا فَإِنْ خِفْتُمْ
أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً (النساء: (4) یعنی اگر تم ان میں اعتدال نہ رکھو تو پھر ایک ہی نہ
رکھو۔ پس اگر کوئی قرآن کے زمانہ پر ایک نظر ڈال کر دیکھے کہ دنیا میں تعدد ازدواج کس
افراط تک پہنچ گیا تھا اور کیسی بے اعتدالیوں سے عورتوں کے ساتھ برتاؤ ہوتا تھا تو اسے
اقرار کرنا پڑے گا کہ قرآن نے دنیا پر یہ احسان کیا کہ ان تمام بے اعتدالیوں کو موقوف کر
دیا لیکن چونکہ قانون قدرت ایسا ہی پڑا ہے کہ بعض اوقات انسان کو اولاد کی خواہش اور
بیوی کے عقیمہ ہونے کے سبب سے یا بیوی کے دائمی بیمار ہونے کی وجہ سے یا بیوی کی ایسی
بیماری کے عارضہ سے جس میں مباشرت ہرگز نا ممکن ہے جیسی بعض صورتیں خروج رحم کی جن
میں چھونے کے ساتھ ہی عورت کی جان نکلتی ہے اور کبھی دس دس سال ایسی بیماریاں رہتی
ہیں اور یا بیوی کا زمانہ پیری جلد آنے سے یا اس کے جلد جلد حمل دار ہونے کے باعث سے

فطرتاً دوسری بیوی کی ضرورت پڑتی ہے اس لئے اس قدر تعدد کے لئے جواز کا حکم دے دیا
اور ساتھ اس کے اعتدال کی شرط لگا دی سو یہ انسان کی حالت پر رحم ہے تا وہ اپنی فطری
ضرورتوں کے پیش آنے کے وقت الہی حکمت کے تدارک سے محروم نہ رہے جن کو اس بات
کا علم نہیں کہ عرب کے باشندے قرآن شریف سے پہلے کثرت ازدواج میں کس بے اعتدالی
تک پہنچے ہوئے تھے ایسے بیوقوف ضرور کثرت ازدواجی کا الزام اسلام پر لگائیں گے مگر
تاریخ کے جاننے والے اس بات کا اقرار کریں گے کہ قرآن نے ان رسموں کو گھٹایا ہے نہ
کہ بڑھایا۔
آریہ دھرم روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 44، 45)
کسی خاندان کا سلسلہ صرف ایک ایک بیوی سے ہمیشہ کیلئے جاری نہیں رہ سکتا بلکہ کسی
نہ کسی فرد سلسلہ میں یہ دقت آپڑتی ہے کہ ایک جور و عقیمہ اور نا قابل اولا د نکلتی ہے۔ اس تحقیق
سے ظاہر ہے کہ دراصل بنی آدم کی نسل ازدواج مکرر سے ہی قائم و دائم چلی آتی ہے۔ اگر
ایک سے زیادہ بیوی کرنا منع ہوتا تو اب تک نوع انسان قریب قریب خاتمہ کے پہنچ جاتی ۔
تحقیق سے ظاہر ہو گا کہ اس مبارک اور مفید طریق نے انسان کی کہاں تک حفاظت کی ہے اور
کیسے اس نے اجڑے ہوئے گھروں کو بیک دفعہ آباد کر دیا ہے اور انسان کے تقویٰ کیلئے یہ فعل
کیسا زبر دست ممد و معین ہے۔ خاوندوں کی حاجت براری کے بارے میں جو عورتوں کی
فطرت میں ایک نقصان پایا جاتا ہے جیسے ایام حمل اور حیض نفاس میں یہ طریق با برکت اس
نقصان کا تدارک تام کرتا ہے اور جس حق کا مطالبہ مرد اپنی فطرت کی رو سے کر سکتا ہے وہ
اسے بخشتا ہے۔ ایسا ہی مرد اور کئی وجوہات اور موجبات سے ایک سے زیادہ بیوی کرنے کیلئے
مجبور ہوتا ہے مثلاً اگر مرد کی ایک بیوی تغییر عمر یا کسی بیماری کی وجہ سے بدشکل ہو جائے تو مرد کی
قوت فاعلی جس پر سارا مدار عورت پر سارا مدار عورت کی کاروائی کا ہے بے کار اور معطل ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر
مرد بد شکل ہو تو عورت کا کچھ بھی حرج نہیں کیونکہ کاروائی کی کل مرد کو دی گئی ہے اور عورت کی
تسکین کرنا مرد کے ہاتھ میں ہے۔ ہاں اگر مرد اپنی قوت مردی میں قصور یا عجز رکھتا ہے تو
۔

قرآنی حکم کے رو سے عورت اس سے طلاق لے سکتی ہے۔ اور اگر پوری پوری تسلی کرنے پر
قادر ہو تو عورت یہ عذر نہیں کر سکتی کہ دوسری بیوی کیوں کی ہے۔ کیونکہ مرد کی ہر روزہ
حاجتوں کی عورت ذمہ دار اور کار برار نہیں ہو سکتی اور اس سے مرد کا استحقاق دوسری بیوی
کرنے کیلئے قائم رہتا ہے۔ جو لوگ قوی الطاقت اور متقی اور پارسا طبع ہیں ان کیلئے یہ طریق
نہ صرف جائز بلکہ واجب ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 282،281)
تعدد ازدواج ، حکم نہیں بلکہ اجازت ہے
ایک شخص نے اعتراض کیا کہ اسلام میں جو چار بیویاں رکھنے کا حکم ہے یہ بہت خراب
ہے اور ساری بداخلاقیوں کا سرچشمہ ہے۔ فرمایا :
چار بیویاں رکھنے کا حکم تو نہیں دیا بلکہ اجازت دی ہے کہ چار تک رکھ سکتا ہے اس سے یہ
تو لازم نہیں آتا کہ چا رہی کو گلے کا پھول بنالے۔ قرآن کا منشاء تو یہ ہے کہ چونکہ انسانی
ضروریات مختلف ہوتی ہیں اس واسطے ایک سے لیکر چار تک اجازت دی ہے ایسے لوگ جو
ایک اعتراض کو اپنی طرف سے پیش کرتے ہیں اور پھر وہ خود اسلام کا دعوی بھی کرتے ہیں
میں نہیں جانتا کہ ان کا ایمان کیسے قائم رہ جاتا ہے ۔ وہ تو اسلام کے معترض ہیں ۔ یہ نہیں
دیکھتے کہ ایک مقنن کو قانون بنانے کے وقت کن کن باتوں کا لحاظ ہوتا ہے ۔ بھلا اگر کسی شخص
کی ایک بیوی ہے اسے جذام ہو گیا ہے یا آتشک میں مبتلا ہے یا اندھی ہوگئی ہے یا اس قابل
ہی نہیں کہ اولا د اس سے حاصل ہو سکے وغیرہ وغیرہ عوارض میں مبتلا ہو جاوے تو اس حالت
میں اب اس خاوند کو کیا کرنا چاہیئے کیا اسی بیوی پر قناعت کرے؟ ایسی مشکلات کے وقت کیا
تدبیر پیش کرتے ہیں ۔ یا بھلا اگر وہ کسی قسم کی بد معاشی زنا وغیرہ میں مبتلا ہو گئی تو کیا اب اس
خاوند کی غیرت تقاضا کرے گی کہ اسی کو اپنی پر عصمت بیوی کا خطاب دے رکھے؟ خدا جانے
یہ اسلام پر اعتراض کرتے وقت اندھے کیوں ہو جاتے ہیں ۔ یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں

آتی کہ وہ مذہب ہی کیا ہے جو انسانی ضروریات کو ہی پورا نہیں کر سکتا ۔ اب ان مذکورہ
حالتوں میں عیسویت کیا تدبیر بتاتی ہے؟ قرآن شریف کی عظمت ثابت ہوتی ہے کہ انسانی
کوئی ایسی ضرورت نہیں جس کا پہلے سے ہی اس نے قانون نہ بنا دیا ہو ۔ اب تو انگلستان میں
بھی ایسی مشکلات کی وجہ سے کثرت ازدواج اور طلاق شروع ہوتا جاتا ہے۔ ابھی ایک لارڈ
کی بابت لکھا تھا کہ اس نے دوسری بیوی کر لی آخر اسے سزا بھی ہوئی مگر وہ امریکہ میں جا رہا۔
غور سے دیکھو کہ انسان کے واسطے ایسی ضرورتیں پیش آتی ہیں یا نہیں کہ یہ ایک سے
زیادہ بیویاں کر لے جب ایسی ضرورتیں ہوں اور انکا علاج نہ ہو تو یہی نقص ہے جس کے پورا
کرنے کو قرآن شریف جیسی اتم اکمل کتاب بھیجی ہے ۔
)15( الحكم 28 فروری 1903 ء صفحہ
بیویوں کے درمیان اعتدال ضروری ہے
کثرت ازدواج کے متعلق صاف الفاظ قرآن کریم میں دو دو، تین تین ، چار چار کر کے
ہی آ رہے ہیں مگر اسی آیت میں اعتدال کی بھی ہدایت ہے ۔ اگر اعتدال نہ ہو سکے اور محبت
ایک طرف زیادہ ہو جاوے یا آمدنی کم ہو اور یا قوائے رجولیت ہی کمزور ہوں تو پھر ایک
سے تجاوز کرنا نہیں چاہیے۔ ہمارے نزدیک یہی بہتر ہے کہ انسان اپنے تئیں ابتلاء میں نہ
ڈالے، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقرة : 191)۔۔۔۔ غرض اگر
حلال کو حلال سمجھ کر انسان بیویوں ہی کا بندہ ہو جائے ، تو بھی غلطی کرتا ہے۔ ہر ایک شخص اللہ
تعالیٰ کی منشاء کو نہیں سمجھ سکتا ۔ اس کا یہ منشاء نہیں کہ بالکل زن مرید ہو کر نفس پرست ہی ہو جاؤ
اور وہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ رہبانیت اختیار کرو بلکہ اعتدال سے کام لو اور اپنے تئیں بے جا
کاروائیوں میں نہ ڈالو۔
انبیاء علیہم السلام کے لئے کوئی نہ کوئی تخصیص اگر اللہ تعالیٰ کر دیتا ہے، تو یہ کوتاہ اندیش

لوگوں کی ابلہ فریبی اور غلطی ہے کہ اس پر اعتراض کرتے ہیں۔ دیکھو تو رات میں کا ہنوں
کے فرقے کے ساتھ مراعات ملحوظ رکھی گئی ہیں اور ہندوؤں کے برہمنوں کے لئے خاص
رعائتیں ہیں ۔ پس یہ نادانی ہے کہ انبیاء علیہم السلام کی کسی تخصیص پر اعتراض کیا جاوے۔
ان کا نبی ہونا ہی سب سے بڑی خصوصیت ہے جو اور لوگوں میں موجود نہیں ۔
عورتوں کے حقوق کی ادائیگی ضروری ہے
فرمایا :
( الحکم 6 مارچ 1898 صفحہ 2)
ہم اپنی جماعت کو کثرت ازدواج کی تاکید کرتے ہیں کیونکہ حدیث میں آیا ہے کہ
کثرت ازدواج سے اولاد بڑھاؤ تا کہ اُمت زیادہ ہو نیز بعض اشخاص کے واسطے ضروری
ہوتا ہے کہ وہ بدکاری اور بدنظری سے بچنے کے واسطے ایک سے زیادہ شادی کریں یا کوئی اور
شرعی ضرورت ہوتی ہے لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ کثرت ازدواج کی اجازت بطور علاج اور
دوا کے ہے۔ یہ اجازت عیش و عشرت کی غرض سے نہیں ہے ۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
انسان کے ہر امر کا مدار اُس کی نیت پر ہے ۔ اگر کسی کی نیت لذات کی نہیں بلکہ نیت یہ ہے
کہ اس طرح خدام دین پیدا ہوں تو کوئی حرج نہیں ۔ محبت کو قطع نظر کر کے اور بالائے طاق
رکھ کر کہ یہ اختیاری امر نہیں ، باقی امور میں سب بیویوں کو برابر رکھنا چاہیے مثلاً پارچات،
خرچ ، خوراک، مکان ، معاشرت حتی کہ مباشرت میں مساوات ہونی ضروری ہے۔ اگر کوئی
شخص ان حقوق کو پورے طور پر ادا نہیں کر سکتا تو اس کے لئے جائز نہیں کہ وہ کثرت ازدواج
کرے بلکہ عورتوں کے حقوق ادا کرنا ایسا تاکیدی فرض ہے کہ اگر کوئی شخص ان کو ادا نہیں
کر سکتا تو اس کے واسطے بہتر ہے کہ وہ مجرد ہی رہے۔ ایسے لذات میں پڑنے کی نسبت
جن سے خدا تعالیٰ کا تازیانہ ہمیشہ سر پر رہے یہ بہتر ہے کہ انسان تلخ زندگی بسر کرے اور

معصیت میں پڑنے سے بچا رہے ۔ اگر انسان اپنے نفس کا میلان اور غلبہ شہوت کی طرف
دیکھے کہ اس کی نظر بار بار خراب ہوتی ہے تو اس معصیت سے بچنے کے واسطے بھی جائز ہے کہ
انسان دوسری شادی کرلے۔ لیکن اس صورت میں پہلی بیوی کے حقوق کو ہرگز تلف نہ کرے
بلکہ چاہیے کہ پہلی بیوی کی دلداری پہلے سے زیادہ کرے کیونکہ جوانی کا بہت سا حصہ انسان
نے اس کے ساتھ گذارا ہوا ہوتا ہے۔ اور ایک گہرا تعلق اس کے ساتھ قائم ہو چکا ہوا ہوتا
ہے۔ پہلی بیوی کی رعایت اور دلداری یہاں تک ضروری ہے کہ اگر کوئی ضرورت مرد کو
ازدواج ثانی کی محسوس ہو لیکن وہ دیکھتا ہے کہ دوسری بیوی کے کرنے سے اُس کی پہلی بیوی
کو سخت صدمہ ہوتا ہے اور حد درجہ کی اُس کی دل شکنی ہوتی ہے ۔ تو اگر وہ صبر کر سکے
اور معصیت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہو اور کسی شرعی ضرورت کا اس سے خون نہ ہوتا ہو
تو ایسی صورت میں اگر انسان اپنی ضرورتوں کی قربانی اپنی سابقہ بیوی کی دلداری کے لئے
کر دے اور ایک ہی بیوی پر اکتفاء کرے تو کوئی حرج نہیں ہے اور اُسے مناسب ہے کہ اس
صورت میں دوسری شادی نہ کرے۔ قرآن شریف کا منشاء زیادہ بیویوں کی اجازت سے یہ
ہے کہ تم کو تقویٰ پر قائم رکھے اور دوسرے اغراض مثل اولاد صالحہ کے حاصل کرنے
اور خویش و اقارب کی نگہداشت اور ان کے حقوق کی بجا آوری سے ثواب حاصل ہو۔
اور انہی اغراض کے لحاظ سے اختیار دیا گیا ہے کہ ایک دو تین چار عورتوں تک نکاح کرلو ۔
لیکن اگر ان میں عدل نہ کر سکو تو پھر یہ فسق ہوگا اور بجائے ثواب کے عذاب حاصل کرو گے
کہ ایک گناہ سے نفرت کی وجہ سے دوسرے گنا ہوں ؟ سے دوسرے گناہوں پر آمادہ ہوئے ۔ دل دکھانا بڑا گناہ ہے
اور لڑکیوں کے تعلقات بہت نازک ہوتے ہیں۔ جب والدین اُن کو اپنے سے جدا
اور دوسرے کے حوالے کرتے ہیں تو خیال کرو کہ کیا اُمید میں اُن کے دلوں میں ہوتی ہیں ۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 205، 206)

تعدد ازدواج برائیوں سے روکنے کا ذریعہ ہے
نکاح
( مخالفین اسلام ) اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام نے بہت عورتوں کی اجازت دی
ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ کیا کوئی ایسا دلیر اور مرد میدان معترض ہے جو ہم کو یہ دکھلا سکے کہ قرآن
کہتا ہے کہ ضرور ضرور ایک سے زیادہ عورتیں کرو۔ ہاں یہ ایک سچی بات ہے اور بالکل طبعی
امر ہے کہ اکثر اوقات انسان کو ضرورت پیش آجاتی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ عورتیں
کرے۔ مثلاً عورت اندھی ہو گئی ہے یا اور کسی خطرناک مرض میں مبتلا ہو کر اس قابل ہو گئی
کہ خانہ داری کے امور سر انجام نہیں دے سکتی اور مرد از راہ ہمدردی یہ بھی نہیں چاہتا کہ اسے
علیحدہ کرے یا رحم کی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو کر مرد کی طبعی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتی تو
ایسی صورت میں نکاح ثانی کی اجازت نہ ہو تو بتلاؤ کہ کیا اس سے بدکاری اور بداخلاقی کو
ترقی نہ ہوگی؟ پھر اگر کوئی مذہب یا شریعت کثرت ازواج کو روکتی ہے تو یقیناً وہ بدکاری اور
بداخلاقی کی مؤید ہے لیکن اسلام جو دنیا سے بداخلاقی اور بد کاری کو دور کرنا چاہتا ہے،
اجازت دیتا ہے کہ ایسی ضرورتوں کے لحاظ سے ایک سے زیادہ بیویاں کرے۔ ایسا ہی اولاد کے
نہ ہونے پر جبکہ لا ولد کے پس مرگ خاندان میں بہت سے ہنگامے اور کشت وخون ہونے
تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ ایک ضروری امر ہے کہ وہ ایک سے زیادہ بیویاں کر کے اولاد پیدا
کرے بلکہ ایسی صورت میں نیک اور شریف بیبیاں خود اجازت دے دیتی ہیں ، پس جس
قدر غور کرو گے یہ مسئلہ صاف اور روشن نظر آئے گا ۔ عیسائی کو تو حق ہی نہیں پہنچتا کہ اس مسئلہ
پر نکتہ چینی کرے کیونکہ ان کے مسلمہ نبی اور ملہم بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام کے بزرگوں نے
سات سات سو اور تین تین سو بیبیاں کیں اور اگر وہ کہیں کہ وہ فاسق فاجر تھے، تو پھر ان کو اس سو
بات کا جواب دینا مشکل ہو گا کہ ان کے الہام خدا کے الہام کیوں کر ہو سکتے ہیں؟ عیسائیوں
میں بعض فرقے ایسے بھی ہیں جو نبیوں کی شان میں ایسی گستاخیاں جائز نہیں رکھتے ۔ علاوہ

ازیں انجیل میں صراحت سے اس مسئلہ کو بیان ہی نہیں کیا گیا۔ لنڈن کی عورتوں کا زور ایک
باعث ہو گیا کہ دوسری عورت نہ کریں ۔ پھر اس کے نتائج خود دیکھ لو کہ لنڈن اور پیرس میں
عفت اور تقویٰ کی کیسی قدر ہے۔
( الحکم 10 جنوری 1899 ءصفحہ 8)
پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے رشتہ کرنے کو معیوب سمجھنا ٹھیک نہیں
سوال پیش ہوا کہ بعض لوگ یہ عذر کرتے ہیں کہ جس کی عورت آگے موجود ہو اس کو ہم
ناطہ نہیں دیتے ۔ فرمایا:
پھر وہ اس سے تو مثنى وثلاث وَرُبَاعَ کو بند کرنا چاہتے ہیں ۔“
مہر کی مقدار
( الحکم 10 فروری 1907ءصفحہ 4 )
مہر کے متعلق ایک شخص نے پوچھا کہ اس کی تعداد کس قدر ہونی چاہیے؟ فرمایا
تراضی طرفین سے جو ہو اس پر کوئی حرف نہیں آتا اور شرعی مہر سے یہ مراد نہیں کہ نصوص یا
احادیث میں کوئی اس کی حد مقرر کی گئی ہے بلکہ اس سے مراد اس وقت کے لوگوں کے مروجہ مہر سے
ہوا کرتی ہے ہمارے ملک میں یہ خرابی ہے کہ نیت اور ہوتی ہے اور محض نمود کے لیے لاکھ لاکھ روپے
کا مہر ہوتا ہے صرف ڈراوے کے لیے یہ لکھا جایا کرتا ہے کہ مرد قابو میں رہے اور اس سے پھر
دوسرے نتائج خراب نکل سکتے ہیں نہ عورت والوں کی نیت لینے کی ہوتی ہے اور نہ خاوند کی دینے کی ۔
میرا مذہب یہ ہے کہ جب ایسی صورت میں تنازعہ آ پڑے تو جب تک اس کی نیت یہ ثابت
نہ ہو کہ ہاں رضا و رغبت سے وہ اسی قدر مہر پر آمادہ تھا جس قدر کہ مقرر شدہ ہے تب تک
مقرر شدہ نہ دلایا جاوے اور اس کی حیثیت اور رواج وغیرہ کو مد نظر رکھ کر پھر فیصلہ کیا جاوے
کیونکہ بد نیتی کی اتباع نہ شریعت کرتی ہے اور نہ قانون ۔
123 بدر 8 مئی 1903ء صفحہ(

حق مہر خاوند کی حیثیت کے مطابق ہو
سوال : ۔ ایک عورت اپنا مہر نہیں بخشتی ۔
جواب : ۔ یہ عورت کا حق ہے اسے دینا چاہیے اول تو نکاح کے وقت ہی ادا کرے ورنہ
بعد ازاں ادا کرنا چاہیے ، پنجاب اور ہندوستان میں یہ شرافت ہے کہ موت کے وقت یا اس
سے پیشتر اپنا مہر خاوند کو بخش دیتی ہیں ۔ یہ صرف رواج ہے جو مروت پر دلالت کرتا ہے۔
سوال :۔ اور جن عورتوں کا مہر مچھر کی دومن چربی ہو وہ کیسے ادا کیا جاوے؟
جواب : - لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : 287)
اس کا خیال مہر میں ضرور ہونا چاہیئے خاوند کی حیثیت کو مد نظر رکھنا چاہیئے اگر اس کی
حیثیت دس روپے کی نہ ہو تو وہ ایک لاکھ روپے کا مہر کیسے ادا کریگا اور مچھروں کی چربی تو
کوئی مہر ہی نہیں یہ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا میں داخل ہے۔
واجب الادا مہر کی ادائیگی لازمی ہے
البدر 16 / مارچ 1904 ء صفحه (6)
ایک صاحب نے دریافت کیا کہ ایک شخص اپنی منکوحہ سے مہر بخشوانا چاہتا تھا مگر وہ
عورت کہتی تھی تو اپنی نصف نیکیاں مجھے دے دے تو بخش دوں ۔ خاوند کہتا رہا کہ میرے
پاس حسنات بہت کم ہیں بلکہ بالکل ہی نہیں ہیں ۔ اب وہ عورت مرگئی ہے خاوند کیا کرے؟
حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ:۔
اسے چاہیے کہ اس کا مہر اس کے وارثوں کو دے دے۔ اگر اس کی اولاد ہے تو وہ بھی
وارثوں میں شرعی حصہ لے سکتی ہے اور علی ہذا القیاس خاوند بھی لے سکتا ہے۔
البدر 5 مارچ 1905ء صفحہ (2)

مہر کی ادائیگی سے قبل مہر کی معافی نہیں ہو سکتی
حضرت خلیفۃالمسیح الثانی فرماتے ہیں:۔
عورت کو مہر ادا کئے جانے سے پہلے معافی کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔ وہ مال اس کا حق ہے اس
کو پہلے وہ مال ملنا چاہئے ۔ پھر اگر وہ چاہے تو واپس کر دے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہی
فتوئی ہے۔ آپ نے حکیم فضل دین صاحب مرحوم کے بیان کرنے پر کہ ان کی بیویوں نے مہر
معاف کر دیا ہے۔ فرمایا کہ پہلے ان کو مہر دے دو۔ پھر وہ واپس دے دیں تو سمجھو کہ معاف کر دیا
ہے۔ جب انہوں نے روپیہ دیا تو بیویوں نے لے لیا اور کہا کہ اب تو ہم معاف نہیں کرتیں۔
بعض فقہاء کا قول ہے کہ مہر دے کر فور ابھی واپس ہو جائے تو جائز نہیں کچھ مدت تک عورت
کے پاس رہے۔ تب واپس کرے تو جائز سمجھا جائے گا۔
فرمودات مصلح موعود دربارہ فقہی مسائل صفحہ 209)
رمودات
ایک مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تحریر فرمایا :۔
میں فیصلہ کرتا ہوں کہ مہر سالم پانچ سو روپیہ مدعیہ کو دلایا جائے کیونکہ شریعت کی رو سے عورت
کا حق ہے اور بسا اوقات اس کی معافی بھی قابل تسلیم نہیں کیونکہ اس کی ایک رنگ میں ماتحت
حالت اس کی معافی کی وقعت کو اصول شرعیہ کے رو سے بہت کچھ گرا دیتی ہے اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا فتویٰ ہے۔ پس قبل از ادائیگی مہر معافی کوئی حقیقت نہیں رکھتی خصوصا جبکہ
ہمارے ملک میں عورتوں میں یہ عام خیال ہو کہ مہر صرف نام کا ہوتا ہے بلکہ بعض اس کی وصولی کو
ہتک خیال کرتی ہیں۔
اعلان نکاح ضروری ہے
(فرمودات مصلح موعود دربارہ فقہی مسائل ۔ صفحہ 212)
میاں اللہ بخش صاحب امرتسری نے عرض کیا کہ حضور یہ جو براتوں کے ساتھ باجے
با
بجائے جاتے ہیں ۔ اس کے متعلق حضور کیا حکم دیتے ہیں ۔ فرمایا:

·

آج 10 میں سے 10 باقی