نکاح
فقہ المسیح, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فقہاء نے اعلان بالدف کو نکاح کے وقت جائز رکھا ہے اور یہ اس لیے کہ پیچھے جو
مقدمات ہوتے ہیں تو اس سے گویا ایک قسم کی شہادت ہو جاتی ہے ۔ ہم کو مقصود بالذات لینا
چاہئے ۔ اعلان کے لئے یہ کام کیا جاتا ہے یا کوئی اپنی شیخی اور تعلی کا اظہار مقصود ہے۔ دیکھا
گیا ہے کہ بعض چپ چاپ شادیوں میں نقصان پیدا ہوئے ہیں ۔ یعنی جب مقدمات ہوئے
ہیں تو اس قسم کے سوال اُٹھائے گئے ہیں ۔ غرض ان خرابیوں کو روکنے کے لیے اور شہادت
کے لیے اعلان بالدّ ف جائز ہے اور اس صورت میں باجا بجانا منع نہیں ہے، بلکہ نسبتوں کی
تقریب پر جو شکر وغیرہ بانٹتے ہیں۔ دراصل یہ بھی اسی غرض کے لیے ہوتی ہے کہ دوسرے
لوگوں کو خبر ہو جاوے اور پیچھے کوئی خرابی پیدا نہ ہو مگر اب یہ اصل مطلب مفقود ہو کر اس کی
جگہ صرف رسم نے لے لی ہے اور اس میں بھی بہت سی باتیں اور پیدا کی گئی ہیں ۔ پس ان کو
رسوم نہ قرار دیا جاوے بلکہ یہ رشتہ ناطہ کو جائز کرنے کے لیے ضروری امور ہیں ۔ یا د رکھو جن
امور سے مخلوق کو فائدہ پہنچتا ہے ، شرع اس پر ہرگز زد نہیں کرتی ۔ کیونکہ شرع کی خود یہ غرض
ہے کہ مخلوق کو فائدہ پہنچے۔
آتشبازی اور تماشا وغیرہ یہ بالکل منع ہیں ، کیونکہ اس سے مخلوق کو کوئی فائدہ بجز نقصان
کے نہیں ہے۔ اور باجا بجانا بھی اسی صورت میں جائز ہے، جبکہ یہ غرض ہو کہ اس نکاح کا عام
اعلان ہو جاوے اور نسب محفوظ رہے، کیونکہ اگر نسب محفوظ نہ رہے تو زنا کا اندیشہ ہوتا
ہے۔ جس پر خدا نے بہت ناراضی ظاہر کی ہے۔ یہاں تک کہ زنا کے مرتکب کو سنگسار کرنے
کا حکم دیا ہے۔ اس لیے اعلان کا انتظام ضروری ہے؛ البتہ ریا کاری فسق فجور کے لیے یا
صلاح و تقویٰ کے خلاف کوئی منشا ہو تو منع ہے ۔ شریعت کا مدار نرمی پر ہے سختی پر نہیں ہے۔
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : 287) با جا کے متعلق حرمت کا کوئی نشان بجز
اس کے کہ وہ صلاح و تقویٰ کے خلاف اور ریا کاری اور فسق و فجور کے لیے ہے، پایا نہیں جاتا
اور پھر اعلان بالدف کو فقہاء نے جائز رکھا ہے اور اصل اشیاء حلّت ہے، اس لیے شادی میں
اعلان کے لیے جائز ہے۔
ولیمه
تعریف ولیمہ پوچھی گئی تو فرمایا :
)8،7 الحكم 17 راکتوبر 1902ء صفحہ
ولیمہ یہ ہے کہ نکاح کرنے والا نکاح کے بعد اپنے احباب کو کھانا کھلائے ۔“
اسی طرح ایک اور موقعہ پر فرمایا:
نکاح
(الحکم 10 فروری 1907 ءصفحہ 11)
نکاح میں کوئی خرچ نہیں ، طرفین نے قبول کیا اور نکاح ہو گیا۔ بعد ازاں ولیمہ سنت
ہے۔ سواگر اس کی استطاعت بھی نہیں تو یہ بھی معاف ہے۔“
شادی کے موقعہ پر لڑکیوں کا گانا
بدر 6 فروری 1908 ء صفحه (6)
سوال کیا گیا کہ لڑکی یا لڑکے والوں کے ہاں جو جوان عورتیں مل کر گھر میں گاتی ہیں ۔ وہ
کیسا ہے؟ فرمایا:
اصل یہ ہے کہ یہ بھی اسی طرح پر ہے۔ اگر گیت گندے اور نا پاک نہ ہوں ، تو کوئی حرج
نہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ میں تشریف لے گئے تو لڑکیوں نے مل کر آپ
کی تعریف میں گیت گائے تھے۔
مسجد میں ایک صحابی نے خوش الحانی سے شعر پڑھے تو حضرت عمر نے ان کو منع کیا۔ اس
نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھے ہیں۔ تو آپ نے منع نہیں
دو
کیا بلکہ آپ نے ایک بار اس کے شعر سنے تو آپ نے اس کے لیے رحمت اللہ فرمایا اور
جس کو آپ یہ فرمایا کرتے تھے وہ شہید ہو جایا کرتا تھا۔ غرض اس طرح پر اگر فسق و فجور کے
گیت نہ ہوں تو منع نہیں ۔ مگر مردوں کو نہیں چاہیے کہ عورتوں کی ایسی مجلسوں میں بیٹھیں ۔ یہ
یا د رکھو کہ جہاں ذرا بھی مظنہ فسق و فجور کا ہو وہ منع ہے۔
بزہد و ورع کوش وصدق وصفا
ولیکن میفز آئے ہر مصطفیٰ
یہ ایسی باتیں ہیں کہ انسان ان میں خود فتویٰ لے سکتا ہے جو امر تقویٰ اور خدا کی رضا کے
خلاف ہے، مخلوق کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے وہ منع ہے۔ اور پھر جو اسراف کرتا ہے، وہ
سخت گناہ کرتا ہے۔ اگر ریا کاری کرتا ہے ، تو گناہ ہے۔ غرض کوئی ایسا امر جس میں اس
ریا، فستق ، ایذائے خلق کا شائبہ ہو وہ منع ہے اور جو اُن سے صاف ہو وہ منع نہیں ، گناہ نہیں ۔
۔
اسراف،
کیونکہ اصل اشیاء کی حدت ہے۔
نکاح پر با جا اور آتش بازی
(الحکم 17 راکتوبر 1902 صفحہ 8)
نکاح پر باجا بجانے اور آتش بازی چلانے کے متعلق سوال ہوا فر مایا کہ:۔
ہمارے دین کی بنا ئیسر پر ہے عسر پر نہیں اور پھر اِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ضروری چیز ہے
باجوں کا وجود آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں نہ تھا۔ اعلان نکاح جس میں فسق و فجور نہ
ہو۔ جائز ہے بلکہ بعض صورتوں میں ضروری شے ہے کیونکہ اکثر دفعہ نکاحوں کے متعلق
مقدمات تک نوبت پہنچتی ہے پھر وراثت پر اثر پڑتا ہے ۔ اس لیے اعلان کرنا ضروری ہے مگر ہے۔
اس میں کوئی ایسا امر نہ ہو جو فسق و فجور کا موجب ہو۔ رنڈی کا تماشا یا آتش بازی فسق و فجور اور
اسراف ہے یہ جائز نہیں ۔
باجے کے ساتھ اعلان پر پوچھا گیا کہ جب برات لڑکے والوں کے گھر سے چلتی ہے کیا اسی
وقت سے باجا بجتا جاوے یا نکاح کے بعد؟ فرمایا : ایسے سوالات اور جزو در جزو نکالنا بے فائدہ
ہے۔ اپنی نیت کو دیکھو کہ کیا ہے اگر اپنی شان و شوکت دکھانا مقصود ہے تو فضول ہے اور اگر یہ
غرض ہے کہ نکاح کا صرف اعلان ہو تو اگر گھر سے بھی با جا بجتا جاوے تو کچھ حرج نہیں ہے۔
اسلامی جنگوں میں بھی تو با جابجتا ہے وہ بھی ایک اعلان ہی ہوتا ہے۔ (الحکم 24 راپریل 1903 صفحہ 10 )
رنامہ رجسٹری کروانا
نکاح
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار عرض کرتا ہے کہ جب
ہماری ہمشیرہ مبارکہ بیگم کا نکاح حضرت صاحب نے نواب محمد علی خان صاحب کے ساتھ کیا تو
مہر چھپن ہزار (56000) روپیہ مقرر کیا گیا تھا اور حضرت صاحب نے مہر نامہ کو با قاعدہ
رجسٹری کروا کر اس پر بہت سے لوگوں کی شہادتیں ثبت کروائی تھیں اور جب حضرت صاحب
کی وفات کے بعد ہماری چھوٹی ہمشیرہ امۃ الحفیظ بیگم کا نکاح خان محمد عبد اللہ خان صاحب کے
ساتھ ہوا تو مہر (15000) مقرر کیا گیا اور یہ مہر نامہ بھی با قاعدہ رجسٹری کرایا گیا تھا لیکن ہم
تینوں بھائیوں میں سے جن کی شادیاں حضرت صاحب کی زندگی میں ہوگئی تھیں کسی کا مہر نامہ
تحریر ہو کر رجسٹری نہیں ہوا اور مہر ایک ایک ہزار روپیہ مقرر ہوا تھا۔ دراصل مہر کی تعداد زیادہ تر
خاوند کی موجودہ حیثیت اور کسی قدر بیوی کی حیثیت پر مقرر ہوا کرتی تھی اور مہر نامہ کا با قاعدہ
لکھا جانا اور رجسٹری ہونا یہ شخصی حالات پر موقوف ہے۔ چونکہ نواب محمد علی خان صاحب کی
جائیدا د سر کار انگریزی کے علاقہ میں واقع نہ تھی بلکہ ایک ریاست میں تھی اور اس کے متعلق
بعض تنازعات کے پیدا ہونے کا احتمال ہو سکتا تھا۔ اس لئے حضرت صاحب نے مہر نامہ کو
با قاعدہ رجسٹری کروانا ضروری خیال کیا اور ویسے بھی دیکھا جاوے تو عام حالات میں یہی بہتر
امہ اگر رجسٹری نہ بھی ہو تو کم از کم با قاعدہ طور پر تحریر میں آجاوے اور معتبر لوگوں
کی شہادتیں اس پر ثبت ہو جاویں۔ کیونکہ دراصل مہر بھی ایک قرضہ ہوتا ہے جس کی ادائیگی
خاوند پر فرض ہوتی ہے۔ پس دوسرے قرضہ جات کی طرح اس کے لئے بھی عام حالات میں
یہی مناسب ہے کہ وہ ضبط تحریر میں آجاوے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 338، 339)
نکاح کے موقع پر زائد شرط رکھنا
نکاح
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب
سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ مسماۃ تابی حضرت مسیح موعود کی ایک خادمہ تھی ۔ اس
کی ایک نواسی کا نکاح ایک شخص مسمی فقیر محمد سکنہ قادیان سے تجویز ہوا۔ حضرت صاحب نے
فقیر محمد کو ایک اشٹام کا کاغذ لانے کی ہدایت فرمائی۔ جب وہ کاغذ لے آیا تو حضرت صاحب نے
گول کمرہ میں میری موجودگی میں فقیر محمد کی طرف سے تحریر ہونے کے لئے مضمون بنایا۔ کہ میں
اس عورت سے نکاح کرتا ہوں اور ۔ 500 روپیہ مہر ہوگا اور اس کے اخراجات کا میں ذمہ دار
ہوں گا اور اس کی رضا مندی کے بغیر ( یا یہ فقرہ تھا کہ اس کی حیات تک ) دوسرا نکاح نہ کروں گا۔
یہ کا غذ آپ نے مجھے اشٹام پر نقل کرنے کے لئے دیا۔ چنانچہ میں نے وہیں نقل کر دیا۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ نکاح میں زائد شرائط مقرر کرنا جائز ہے اور حضرت صاحب نے لکھا
ہے ۔۔۔ نکاح ثانی کے متعلق عورت کی طرف سے یہ شرط بھی ہو سکتی ہے کہ میرا خاوند میرے
ہوتے ہوئے نکاح ثانی نہیں کرے گا کیونکہ تعدد ازدواج اسلام میں جائز ہے نہ یہ کہ اس کا حکم ہے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (590)
حضرت مسیح موعود کا ایک لڑکی کی طرف سے ولی بنا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں رحمت اللہ صاحب ولد
میاں عبداللہ صاحب سنوری نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میرے نکاح کا خطبہ
المسير
حضرت خلیفة المسیح الاول نے پڑھا تھا لیکن حضرت مسیح موعود نے خود میری اہلیہ کی طرف سے
المسيح
کو
اپنی زبان مبارک سے ایجاب و قبول کیا تھا۔ کیونکہ حضور ولی تھے۔ میں اس کو اپنی نہایت ہی اپنی زبان مبارک سے ایجاب و قبول کیا تھا کہ
خوش قسمتی سمجھتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ نکاح تو حضور نے کئی ایک کے
پڑھائے ہوں گے لیکن اس طرح کا معاملہ شاید ہی کسی اور سے ہوا ہو۔ سب کچھ والد صاحب
مرحوم و مغفور پر حضرت اقدس کی خاص شفقت کا نتیجہ تھا ۔ (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 126،125)
بیوگان کا نکاح کر لینا بہتر ہے
عورتوں کو خصوصی نصائح کرتے ہوئے فرمایا:۔
اگر کسی عورت کا خاوند مر جائے تو گو وہ عورت جوان ہی ہو ۔ دوسرا خاوند کرنا ایسا برا
جانتی ہے جیسا کوئی بڑا بھارا گناہ ہوتا ہے اور تمام عمر بیوہ یا رانڈ رہ کر یہ خیال کرتی ہے کہ میں
نے بڑے ثواب کا کام کیا ہے اور پاک دامن بیوی ہوگئی ہوں حالانکہ اس کے لئے بیوہ رہنا
سخت گناہ کی بات ہے۔ عورتوں کے لئے بیوہ ہونے کی حالت میں خاوند کر لینا نہایت ثواب
کی بات ہے ۔ ایسی عورت حقیقت میں بڑی نیک بخت اور ولی ہے جو بیوہ ہونے کی حالت
میں برے خیالات سے ڈر کر کسی سے نکاح کر لے اور نابکار عورتوں کے لعن طعن سے نہ
ڈرے۔ ایسی عورتیں جو خدا اور رسول کے حکم سے روکتی ہیں خود لعنتی اور شیطان کی چیلیاں
ہیں۔ جن کے ذریعہ سے شیطان اپنا کام چلاتا ہے ۔ جس عورت کو اللہ اور رسول پیارا ہے،
اس کو چاہیے کہ بیوہ ہونے کے بعد کوئی ایماندار اور نیک بخت خاوند تلاش کرے اور یاد
رکھے کہ خاوند کی خدمت میں مشغول رہنا بیوہ ہونے کی حالت کے وظائف سے صدہا درجہ
بہتر ہے۔
( الحکم 10 جولائی 1902ء صفحہ 7)
ایک شخص کا سوال حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا کہ بیوہ عورتوں کا نکاح کن صورتوں
میں فرض ہے ۔ اس کے نکاح کے وقت عمر ، اولاد، موجودہ اسباب ، نان ونفقہ کا لحاظ رکھنا چاہیے
یا کہ نہیں؟ یعنی کیا بیوہ باوجود عمر زیادہ ہونے کے یا اولاد بہت ہونے کے یا کافی دولت پاس
ہونے کے ہر حالت میں مجبور ہے کہ اس کا نکاح کیا جائے؟ فرمایا:۔
۔
بیوہ کے نکاح کا حکم اسی طرح ہے جس طرح کہ باکرہ کے نکاح کا حکم ہے۔ چونکہ بعض تو میں
بیوہ عورت کا نکاح خلاف عزت خیال کرتے ہیں اور یہ بد رسم بہت پھیلی ہوئی ہے۔ اس واسطے
بیوہ کے نکاح کے واسطے حکم ہوا ہے لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ ہر بیوہ کا نکاح کیا جائے ۔ نکاح تو
اسی کا ہوگا جو نکاح کے لائق ہے۔ اور جس کے واسطے نکاح ضروری ہے۔ بعض عورتیں بوڑھی ہو کر
بیوہ ہوتی ہیں۔ بعض کے متعلق دوسرے حالات ایسے ہوتے ہیں کہ وہ نکاح کے لائق نہیں
ہوتیں ۔ مثلاً کسی کو ایسا مرض لاحق حال ہے کہ وہ قابل نکاح ہی نہیں یا ایک بیوہ کافی اولاد اور
تعلقات کی وجہ سے ایسی حالت میں ہے کہ اس کا دل پسند ہی نہیں کر سکتا کہ وہ اب دوسرا خاوند
کرے ۔ ایسی صورتوں میں مجبوری نہیں کہ عورت کو خواہ مخواہ جکڑ کر خاوند کرایا جاوے ۔ ہاں اس
بد رسم کو مٹا دینا چاہیے کہ بیوہ عورت کو ساری عمر بغیر خاوند کے جبرا رکھا جاتا ہے۔
)11( بدر 10 راکتوبر 1907 صفحہ (
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مغلانی نور جان صاحبہ بھا وجہ
مرزا غلام اللہ صاحب نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ بیواؤں کے نکاح
ثانی کے متعلق جب پشاور سے چار عورتیں آئی تھیں دو اُن میں سے بیوہ ، جوان اور مال دار تھیں۔
میں ان کو حضرت کے پاس لے گئی۔ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ ” جوان عورتوں کو نکاح کر لینا
چاہیے میں نے کہا جن کا دل نہ چاہے وہ کیا کریں؟ یا بچوں والی ہوں ان کی پرورش کا کون ذمہ
دار ہو؟ آپ نے آپ نے فرمایا اگر عورت کو یقین ہو کہ وہ ایمانداری اور تقویٰ سے گزار سکتی ہے اس کو
اجازت ہے کہ وہ نکاح نہ کرے مگر بہتر یہی ہے کہ وہ نکاح کرلے۔
سکھ عورت مسلمان کے نکاح میں رہ سکتی ہے
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (231)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ سردار سند رسنگھ صاحب ساکن دھرم کوٹ بگہ تحصیل بٹالہ جب
مسلمان ہو گئے تو ان کا اسلامی نام فضل حق رکھا گیا تھا۔ ان کی بیوی اپنے آبائی سکھ مذہب پر مصر
تھی ۔ سردار فضل حق صاحب چاہتے تھے کہ وہ بھی مسلمان ہو جائے۔ ایک دن حضور علیہ السلام
نے فرمایا کہ اگر وہ مسلمان نہیں ہوتی تو نہ ہووے، اپنے مذہب پر رہتے ہوئے آپ کے گھر میں
آباد رہے، اسلام میں جائز ہے ۔ کوشش کی گئی لیکن وہ سردار صاحب کے پاس نہ آئی۔ آخر
سردار فضل حق صاحب کی شادی لاہور میں ہو گئی جس سے اولاد ہوئی۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (257)
صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا کم عمری میں نکاح
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اہلیہ محترمہ ڈاکٹر خلیفہ
رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ جب
حبزادہ میاں مبارک احمد صاحب مرحوم کا نکاح سیدہ مریم بیگم صاحبہ بنت ڈاکٹر عبدالستار شاہ کا
صاحب مرحوم و مغفور ( حرم حضرت خلیفة المسیح الثانی) سے ہوا تو میں آگرہ سے آئی ہوئی تھی ۔
مغرب کے بعد نکاح ہوا۔ میں مبارک دینے آئی تو کوئی عورت سیدہ مریم بیگم کو گود میں اٹھا کر
حضور کے پاس لائی۔ حضور علیہ السلام اس وقت ام ناصر احمد صاحب کے صحن میں پلنگ پر
استراحت فرما تھے۔ حضور علیہ السلام نے سیدہ مریم بیگم کے سر پر ہاتھ پھیرا اور مسکرائے۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 244 ، 245)
طلاق کے بعد دوبارہ نکاح
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ رسول بی بی بیوہ حافظ حامد علی
صاحب نے بواسطہ مولوی عبدالرحمن صاحب جٹ مولوی فاضل مجھ سے بیان کیا کہ ایک
دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمارے گاؤں موضع کرالیاں میں تشریف لائے ۔ میاں
چراغ دین ساکن تھہ غلام نبی نے اپنی بیوی مسماۃ حسو کو طلاق دے دی ہوئی تھی ۔ حضرت جی
وہاں صلح کرانے گئے تھے تو وہاں جا کر رات رہے اور دوبارہ نکاح کرا دیا اور رات کو دیر تک
وعظ بھی کیا۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 116 ، 117
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نے دوسری شادی کی تو کسی وجہ سے جلدی
ہی اس بیوی کو طلاق دے دی۔ پھر بہت مدت شاید سال کے قریب گزر گیا تو حضرت صاحب
نے چاہا کہ وہ اس بی بی کو پھر آباد کریں ۔ چنانچہ مسئلہ کی تفتیش ہوئی اور معلوم ہوا کہ طلاق بائن
نہیں ہے بلکہ رجعی ہے۔ اس لئے آپ کی منشاء سے ان کا دوبارہ نکاح ہو گیا۔ ( یہاں رجعی
اور بائن کے الفاظ اصطلاحی معنوں میں استعمال نہیں ہوئے ۔ یہاں بائن سے مراد دراصل
طلاق بتہ ہے ۔ ناقل )
خاکسار عرض کرتا ہے کہ پہلی بیوی سے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کے اولاد نہیں
ہوتی تھی اور حضرت صاحب کو آرزو تھی کہ ان کے اولا د ہو جائے ۔ اسی لئے آپ نے تحریک
کر کے شادی کروائی تھی ۔
حلالہ حرام ہے
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (761)
اسلام سے پہلے عرب میں حلالہ کی رسم تھی لیکن اسلام نے اس نا پاک رسم کو قطعاً حرام کر
دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے لوگوں پر لعنت بھیجی ہے جو حلالہ کے پابند ہوں
چنانچہ ابن عمر سے مروی ہے کہ حلالہ زنا میں داخل ہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے کہ حلالہ کرنے کرانے والے سنگسار کئے جاویں۔ اگر کوئی مطلقہ سے نکاح کرے تو نکاح
تب درست ہوگا کہ جب واقعی طور پر اس کو اپنی جو رو بنالے اور اگر دل میں یہ خیال ہو کہ وہ
اس حیلہ کے لئے اس کو جو رو بناتا ہے کہ تا اس کی طلاق کے بعد دوسرے پر حلال ہو جائے تو
ایسا نکاح ہرگز درست نہیں اور ایسا نکاح کرنے والا اس عورت سے زنا کرتا ہے اور جو ایسے
فعل کی ترغیب دے وہ اس سے زنا کرواتا ہے۔ غرض حلالہ علمائے اسلام کے اتفاق سے حرام
ہے اور ائمہ اور علماء سلف جیسے حضرت قتادہ ۔ عطا اور امام حسن اور ابراہیم نخعی اور حسن بصری
اور مجاہد اور شعبی اور سعید بن مسیب اور امام مالک ، لیث ، ثوری ، امام احمد بن حنبل و غیره
صحابہ اور تابعین اور تبع تابعین اور سب محققین علماء اس کی حرمت کے قائل ہیں اور شریعت
اسلام اور نیز لغت عرب میں بھی زوج اس کو کہتے ہیں کہ کسی عورت کو فی الحقیقت اپنی جو رو
بنانے کے لئے تمام حقوق کو مد نظر رکھ کر اپنے نکاح میں لاوے اور نکاح کا معاہدہ حقیقی اور
واقعی ہو نہ کہ کسی دوسرے کے لئے ایک حیلہ ہو اور قرآن شریف میں جو آیا ہے حَتَّی تَنْكِحَ
زَوْجًا غَيْرَهُ (البقرة: 231) اس کے یہی معنے ہیں کہ جیسے دنیا میں نیک نیتی کے ساتھ اپنے
نفس کی اغراض کے لئے نکاح ہوتے ہیں ایسا ہی جب تک ایک مطلقہ کے ساتھ کسی کا نکاح نہ ہو
اور وہ پھر اپنی مرضی سے اس کو طلاق نہ دے تب تک پہلے طلاق دینے والے سے دوبارہ اس کا
نکاح نہیں ہو سکتا۔ (نوٹ ۔ ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ قرآن شریف میں یہ شرط جو ہے کہ اگر تین
طلاق تین طہر میں جو تین مہینہ ہوتے ہیں دی جائیں ۔ تو پھر ایسی عورت خاوند سے بالکل جدا ہو
جاوے گی اور اگر اتفاقاً کوئی دوسرا خاوند اس کا اس کو طلاق دیدے تو صرف اسی صورت میں پہلے
خاوند کے نکاح میں آ سکتی ہے ورنہ نہیں یہ شرط طلاق سے روکنے کے لئے ہے تا ہر ایک شخص
طلاق دینے میں دلیری نہ کرے اور وہی شخص طلاق دے جس کو کوئی ایسی مصیبت پیش آ گئی ہے
جس سے وہ ہمیشہ کی جدائی پر راضی ہو گیا اور تین مہینے بھی اس لئے رکھے گئے تا اگر کوئی مثلاً غصہ
سے طلاق دینا چاہتا ہو تو اس کا غصہ اتر جائے ۔ منہ ) ۔ سو آیت کا یہ منشاء نہیں ہے کہ جو رو کرنے
والا پہلے خاوند کے لئے ایک راہ بنادے اور آپ نکاح کرنے کے لئے سچی نیت نہ رکھتا ہو بلکہ
نکاح صرف اس صورت میں ہوگا کہ اپنے پختہ اور مستقل ارادہ سے اپنے صحیح اغراض کو مد نظر رکھ
کر نکاح کرے ورنہ اگر کسی حیلہ کی غرض سے نکاح کرے گا تو عند الشرع وہ نکاح ہرگز درست
نہیں ہوگا اور زنا کے حکم میں ہوگا ۔ لہذا ایسا شخص جو اسلام پر حلالہ کی تہمت لگانا چاہتا ہے اس کو
یا د رکھنا چاہئے کہ اسلام کا یہ مذہب نہیں ہے اور قرآن اور صحیح بخاری اور مسلم اور دیگر احادیث
صحیحہ کی رو سے حلالہ قطعی حرام ہے اور مرتکب اس کا زانی کی طرح مستوجب سزا ہے۔
نکاح
( آریہ دھرم - روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 66، 67)
نکاح خواں کو تحفہ دینا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ
نے بیان کیا کہ میری شادی سے پہلے حضرت صاحب کو معلوم ہوا تھا کہ آپ کی دوسری شادی
دتی میں ہوگی ۔ چنانچہ آپ نے مولوی محمد حسین بٹالوی کے پاس اس کا ذکر کیا تو چونکہ اس
وقت اس کے پاس تمام اہل حدیث لڑکیوں کی فہرست رہتی تھی اور میر صاحب بھی اہلِ
حدیث تھے اور اس سے بہت میل ملاقات رکھتے تھے ۔ اس لئے اس نے حضرت صاحب کے
پاس
میر صاحب کا نام لیا۔ آپ نے میر صاحب کو لکھا۔ شروع میں میر صاحب نے اس "
بوجہ تفاوت عمر نا پسند کیا مگر آخر رضا مند ہو گئے اور پھر حضرت صاحب مجھے بیاہنے دتی گئے ۔
اس تجویز کو
آپ
پ کے ساتھ شیخ حامد علی اور لالہ ملا وا حامد علی اور لالہ ملا وامل بھی تھے ۔ نکاح نکاح مولوی نذیر حسین نے پڑھا تھا ۔
یہ 27 محرم 1302ھ بروز پیر کی بات ہے ۔ اس وقت میری عمر اٹھارہ سال کی تھی ۔
حضرت صاحب نے نکاح کے بعد مولوی نذیر حسین کو پانچ روپے اور ایک مصلی نذر دیا
تھا۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس وقت حضرت مسیح موعود کی عمر پچاس سال کے قریب
ہو گی ۔ والدہ صاحبہ نے فرمایا کہ تمہارے تایا میرے نکاح سے ڈیڑھ دو سال پہلے فوت ہو
چکے تھے ۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ تایا صاحب 1883ء میں فوت ہوئے تھے جو کہ تصنیف
براہین کا آخری زمانہ تھا اور والدہ صاحبہ کی شادی نومبر 1884ء میں ہوئی تھی اور مجھے
والدہ صاحبہ سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے شادی کا دن اتوار مقرر ہوا تھا مگر حضرت صاحب نے
کہہ کر پیر کروا دیا تھا۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (51)
حیض کے دنوں میں عورتوں سے کیسے تعلقات ہوں
سوال : مسلمان حیض کے دنوں میں بھی عورت سے جدا نہیں ہوتے ۔
نکاح
الجواب ۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ ان بہتان طراز لوگوں کا یہ کیسا اعتراض ہے یہ لوگ
جھوٹ بولنے کے وقت کیوں خدا تعالیٰ سے نہیں ڈرتے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاعْتَزِلُوا
النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ (البقرة: 223) یعنی حیض کے دنوں
میں عورتوں سے کنارہ کرو اور ان کے نزدیک مت جاؤ یعنی صحبت کے ارادہ سے جب تک
کہ وہ پاک ہو لیں ۔ اگر ایسی صفائی سے کنارہ کشی کا بیان وید میں بھی ہو تو کوئی صاحب پیش
کریں لیکن ان آیات سے یہ مراد نہیں کہ خاوند کو بغیر ارادہ صحبت کے اپنی عورت کو ہاتھ لگانا
بھی حرام ہے یہ تو حماقت اور بیوقوفی ہوگی کہ بات کو اس قدر دور کھینچا جائے کہ تمدن کے
ضرورا رورات میں بھی حرج واقع ہو اور رعورت عورت کو کو ایام ایام ؟ حیض میں ایک ایسی زہر قاتل کی طرح سمجھا
جائے جس کے چھونے سے فی الفور موت نتیجہ ہے۔ اگر بغیر ارادہ صحبت عورت کو چھونا حرام
ہوتا تو بیچاری عورتیں بڑی مصیبت میں پڑ جاتیں ۔ بیمار ہوتیں تو کوئی نبض بھی دیکھ نہ سکتا،
گرتیں تو کوئی ہاتھ سے اٹھا نہ سکتا اگر کسی درد میں ہاتھ پیر دبانے کی محتاج ہوتیں تو کوئی دبا نہ
سکتا اگر مرتیں تو کوئی دفن نہ کر سکتا کیونکہ ایسی پلید ہو گئیں کہ اب ہاتھ لگانا ہی حرام ہے سو یہ
سب نافہموں کی جہالتیں ہیں اور سچ یہی ہے کہ خاوند کو ایام حیض میں صحبت حرام ہو جاتی ہے
لیکن اپنی عورت سے محبت اور آثار محبت حرام نہیں ہوتے۔
( آریہ دھرم - روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 48، 49 )
وٹے سٹے کی شادی اگر مہر دے کر ہو تو جائز ہے
رض
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فرماتے ہیں:۔
اسلام نے اس قسم کی شادی کو ناپسند کیا ہے کہ ایک شخص اپنی لڑکی دوسرے شخص کے