طلاق
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طلاق کی اجازت دینے میں حکمت
اگر کوئی عورت اذیت اور مصیبت کا باعث ہو تو ہم کو کیونکر یہ خیال کرنا چاہئے کہ خدا ہم
سے ایسی عورت کے طلاق دینے سے نا خوش ہوگا۔ میں دل کی سختی کو اس شخص سے منسوب کرتا
ہوں جو اس عورت کو اپنے پاس رہنے و دے نہ نہ اس اس شخص سے جو اس کو ایسی صورتوں میں اپنے
گھر سے نکال دے نا موافقت سے عورت کو رکھنا ایسی سختی ہے جس میں طلاق سے زیادہ
بے رحمی ہے ۔ طلاق ایک مصیبت ہے جو ایک بدتر مصیبت کے عوض اختیار کی جاتی ہے۔ تمام
معاہدے بد عہدی سے ٹوٹ جاتے ہیں پھر اس پر کون سی معقول دلیل ہے کہ نکاح کا معاہدہ
ٹوٹ نہیں سکتا۔ اور کیا وجہ کہ نکاح کی نوعیت تمام معاہدوں سے مختلف ہے۔ عیسی نے زنا کی
شرط سے طلاق کی اجازت دی مگر آخراجازت تو دیدی ۔ نکاح ملاپ کے لئے ہے اس لئے
نہیں کہ ہم دائمی تر در اور نزاع کے باعث سے پریشان خاطر ر ہیں ۔
( آریہ دھرم - روحانی خزائن جلد 10 صفحہ :
طلاق کا اختیار مرد کو کیوں دیا ؟
) 10 صفحہ 53-54 حاشیہ )5-54 حاشیہ
( معترض نے۔ ناقل ) ایک یہ اعتراض قرآن شریف پر پیش کیا کہ خاوند کی مرضی پر
طلاق رکھی ہے، اس سے شاید اس کا یہ مطلب معلوم ہوتا ہے کہ عقل کی رو سے مرد اور عورت
درجہ میں برابر ہیں تو پھر اس صورت میں طلاق کا اختیار محض مرد کے ہاتھ میں رکھنا بلا شبہ قابل
اعتراض ہوگا ۔ پس اس اعتراض کا یہی جواب ہے کہ مرد اور عورت درجہ میں ہرگز برابر نہیں ۔
دنیا کے قدیم تجربہ نے یہی ثابت کیا ہے کہ مرد اپنی جسمانی اور علمی طاقتوں میں عورتوں سے
بڑھ کر ہیں اور شاذ و نادر حکم معدوم کا رکھتا ہے پس جب مرد کا درجہ باعتبار اپنے ظاہری اور
باطنی قوتوں کے عورت سے بڑھ کر ہے تو پھر یہی قرین انصاف ہے کہ مرد اور عورت کے علیحدہ
ہونے کی حالت میں عنان اختیار مرد کے ہاتھ میں ہی رکھی جائے ۔۔۔۔
تمام دنیا میں انسانی فطرت نے یہی پسند کیا ہے کہ ضرورتوں کے وقت میں مرد عورتوں
کو طلاق دیتے ہیں اور مرد کا عورت پر ایک حق زائد بھی ہے کہ مرد عورت کی زندگی کے تمام اقسام
آسائش کا متکفل ہو جاتا ہے جیسا کہ اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے وَعَلَى الْمَوْلُودِ
لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ (البقرة : (234) یعنی یہ بات مردوں کے ذمہ ہے کہ جو عورتوں کو
کھانے کے لئے ضرورتیں ہوں یا پہننے کے لئے ضرورتیں ہوں وہ سب اُن کے لئے مہیا
کریں۔ اس سے ظاہر ہے کہ مرد عورت کا مربی اور محسن اور ذمہ وار آسائش کا ٹھہرایا گیا ہے اور وہ
عورت کے لئے بطور آتا اور خدا وند نعمت کے ہے اسی طرح مرد کو بہ نسبت عورت کے فطرتی قومی
زبر دست دیئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے مرد عورت پر حکومت کرتا
چلا آیا ہے اور مرد کی فطرت کو جس قدر باعتبار کمال قوتوں کے انعام عطا کیا گیا ہے وہ عورت کی
قوتوں کو عطا نہیں کیا گیا اور قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ اگر مرد اپنی عورت کو مروت اور
احسان کی رو سے ایک پہاڑ سونے کا بھی دے تو طلاق کی حالت میں واپس نہ لے۔ اس سے
ظاہر ہے کہ اسلام میں عورتوں کی کس قدر عزت کی گئی ہے ایک طور سے تو مردوں کو عورتوں کا
نوکر ٹھہرایا گیا ہے اور بہر حال مردوں کے لئے قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ عَاشِرُوهُنَّ
بِالْمَعْرُوفِ (النساء: 20) یعنی تم اپنی عورتوں سے ایسے حسن سلوک سے معاشرت کرو کہ ہر ایک
عقلمند معلوم کر سکے کہ تم اپنی بیوی سے احسان اور مروت سے پیش آتے ہو۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 286 تا 288)
عورت خود بخود نکاح توڑنے کی مجاز کیوں نہیں؟
مسلمانوں میں نکاح ایک معاہدہ ہے جس میں مرد کی طرف سے مہر اور تعہد نان و نفقہ
اور اسلام اور حسن معاشرت شرط ہے اور عورت کی طرف سے عفت اور پاکدامنی اور نیک چلنی
اور فرمانبرداری شرائط ضرور یہ میں سے ہے اور جیسا کہ دوسرے تمام معاہدے شرائط کے ٹوٹ
جانے سے قابل فسخ ہو جاتے ہیں ایسا ہی یہ معاہدہ بھی شرطوں کے ٹوٹنے کے بعد قابل فسخ ہو جاتا
ہے صرف یہ فرق ہے کہ اگر مرد کی طرف سے شرائط ٹوٹ جائیں تو عورت خود بخود نکاح کے
توڑنے کی مجاز نہیں ہے جیسا کہ وہ خود بخود نکاح کرنے کی مجاز نہیں بلکہ حاکم وقت کے ذریعہ سے
نکاح کو توڑ سکتی ہے جیسا کہ ولی کے ذریعہ سے نکاح کو کراسکتی ہے اور یہ کمی اختیار اس کی فطرتی
شتاب کاری اور نقصان عقل کی وجہ سے ہے۔ (آریہ دھرم ۔ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 37)
طلاق کا موجب صرف زنا نہیں
انجیل کہتی ہے کہ اپنی بیوی کو بجز زنا کے ہرگز طلاق نہ دے۔ مگر قرآن شریف
اس بات کی مصلحت دیکھتا ہے کہ طلاق صرف زنا سے مخصوص نہیں بلکہ اگر مرد اور عورت
میں باہم دشمنی پیدا ہو جاوے اور موافقت نہ رہے یا مثلا اندیشہ جان ہو یا اگر چہ عورت
زانیہ نہیں مگر زنا کے مقدمات اُس سے صادر ہوتے ہیں اور غیر مردوں کو ملتی ہے تو ان تمام
صورتوں میں خاوند کی رائے پر حصر رکھا گیا ہے کہ اگر وہ مناسب دیکھے تو چھوڑ دے۔ مگر پھر
بھی تاکید ہے اور نہایت سخت تاکید ہے کہ طلاق دینے میں جلدی نہ کرے۔ اب ظاہر ہے کہ
قرآن شریف کی تعلیم انسانی حاجات کے مطابق ہے اور ان کے ترک کرنے سے کبھی نہ کبھی
کوئی خرابی ضرور پیش آئے گی ۔ اسی وجہ سے بعض یورپ کی گورنمنٹوں کو جواز طلاق کا
قانون پاس کرنا پڑا۔
(چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 414،413)
طلاق کے بعد مہر عورت کا حق ہے
اگر یہ کہو کہ مسلمان بے وجہ بھی عورتوں کو طلاق دے دیتے ہیں تو تمہیں معلوم ہے کہ
ایشر نے مسلمانوں کو لغو کام کرنے سے منع کیا ہے جیسا کہ قرآن میں ہے وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ
اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (المومنون (4) اور قرآن میں بے وجہ طلاق دینے والوں کو بہت ہی ڈرایا
ہے۔ ماسوا اس کے تم اس بات کو بھی تو ذرا سوچو کہ مسلمان اپنی حیثیت کے موافق بہت سا مال
خرچ کر کے ایک عورت سے شادی کرتے ہیں اور ایک رقم کثیر عورت کے مہر کی ان کے ذمہ
ہوتی ہے اور بعضوں کے مہر کئی ہزار اور بعض کے ایک لاکھ یا کئی لاکھ ہوتے ہیں اور یہ مہر عورت
کا حق ہوتا ہے اور طلاق کے وقت بہر حال اس کا اختیار ہوتا ہے کہ وصول کرے اور نیز قرآن
میں یہ حکم ہے کہ اگر عورت کو طلاق دی جائے تو جس قدر مال عورت کو طلاق سے پہلے دیا گیا
ہے وہ عورت کا ہی رہے گا۔ اور اگر عورت صاحب اولاد ہو تو بچوں کے تعہد کی مشکلات اس
کے علاوہ ہیں اسی واسطے کوئی مسلمان جب تک اس کی جان پر ہی عورت کی وجہ سے کوئی
و بال نہ پڑے تب تک طلاق کا نام نہیں لیتا۔ (آریہ دھرم ۔ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 40)
طلاق کا قانون باعث رحمت ہے
انجیل میں طلاق کے مسئلہ کی بابت صرف زنا کی شرط تھی اور دوسرے صد با طرح کے
اسباب جو مرد اور عورت میں جانی دشمنی پیدا کر دیتے ہیں ان کا کچھ ذکر نہ تھا۔ اس لئے عیسائی
قوم اس خامی کی برداشت نہ کر سکی اور آخر امریکہ میں ایک طلاق کا قانون پاس کرنا پڑا۔ سواب
سوچو کہ اس قانون سے انجیل کدھر گئی۔ اور اے عورتو! فکر نہ کرو جو تمہیں کتاب ملی ہے وہ انجیل
کی طرح انسانی تصرف کی محتاج نہیں اور اس کتاب میں جیسے مردوں کے حقوق محفوظ ہیں
عورتوں کے حقوق بھی محفوظ ہیں ۔ اگر عورت مرد کے تعدد ازدواج پر ناراض ہے تو وہ
بذریعہ حاکم خلع کراسکتی ہے۔ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 80 ، 81)
طلاق کی ضرورت
قدرتی طور پر ایسی آفات ہر یک قوم کے لئے ہمیشہ ممکن الظہور ہیں جن سے بچنا بجز ،
طلاق کے متصور نہیں ۔ مثلاً اگر کوئی عورت زانیہ ہو تو کس طرح اس کے خاوند کی غیرت اس کو
اجازت دے سکتی ہے کہ وہ عورت اس کی بیوی کہلا کر پھر دن رات زنا کاری کی حالت میں
مشغول رہے۔ ایسا ہی اگر کسی کی جو رو اس قدر دشمنی میں ترقی کرے کہ اس کی جان کی دشمن
ہو جاوے اور اس کے مارنے کی فکر میں لگی رہے تو کیا وہ ایسی عورت سے امن کے ساتھ
زندگی بسر کر سکتا ہے۔ بلکہ ایک غیرت مند انسان جب اپنی عورت میں اس قدر خرابی بھی
دیکھے کہ اجنبی شہوت پرست اس کو پکڑتے ہیں اور اس کا بوسہ لیتے ہیں اور اس سے ہم بغل
ہوتے ہیں اور وہ خوشی سے یہ سب کام کراتی ہے تو گوتحقیق کے رو سے ابھی زنا تک نوبت نہ
پہنچی ہو بلکہ وہ فاسقہ موقع کے انتظار میں ہوتا ہم کوئی غیرت مند ایسی ناپاک خیال عورت سے
نکاح کا تعلق رکھنا نہیں چاہتا ۔۔۔۔ عورت کا جوڑا اپنے خاوند سے پاکدامنی اور فرماں برداری
اور باہم رضامندی پر موقوف ہے اور اگر ان تین باتوں میں سے کسی ایک بات میں بھی فرق
آجاوے تو پھر یہ جوڑ قائم رہنا محالات میں سے ہو جاتا ہے۔ سے ہو جاتا ہے۔ انسان کی بیوی اس کے اعضاء کی
طرح ہے۔ پس اگر کوئی عضو سر گل جائے یا ہڈی ایسی ٹوٹ جائے کہ قابل پیوند نہ ہو
تو پھر بجز کاٹنے کے اور کیا علاج ہے ۔ اپنے عضو کو اپنے ہاتھ سے کاٹنا کوئی نہیں چاہتا
کوئی بڑی ہی مصیبت پڑتی ہے تب کا ٹا جاتا ہے۔ ( حاشیہ۔ خدا تعالیٰ نے جو
ضرورتوں کے وقت میں مرد کو طلاق دینے کی اجازت دی اور کھول کر یہ نہ کہا کہ عورت کی
زنا کاری سے یا کسی اور بدمعاشی کے وقت اس کو طلاق دی جاوے اس میں حکمت یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ کی ستاری نے چاہا کہ عورت کی تشہیر نہ ہو۔ اگر طلاق کے لئے زنا وغیرہ جرائم کا
اعلان کیا جاتا تو لوگ سمجھتے کہ اس عورت پر کسی بدکاری کا شبہ ہے یا فلاں فلاں بدکاری کی
قسموں میں سے ضرور اس نے کوئی بدکاری کی ہو گی مگر اب یہ راز خاوند تک محدود رہتا ہے۔ )
پس جس حکیم مطلق نے انسان کے مصالح کے لئے نکاح تجویز کیا ہے اور چاہا ہے کہ مرد اور
عورت ایک ہو جائیں ۔ اُسی نے مفاسد ظاہر ہونے کے وقت اجازت دی ہے کہ اگر آرام
اس میں متصور ہو کہ کرم خوردہ دانت یا سڑے ہوئے عضو یا ٹوٹی ہوئی ہڈی کی طرح موذی کو
علیحدہ کر دیا جائے تو اسی طرح کار بند ہو کر اپنے تئیں فوق الطاقت آفت سے بچالیں کیونکہ
جس جوڑ سے وہ فوائد مترتب نہیں ہو سکتے کہ جو اس جوڑ کی علت غائی ہیں بلکہ ان کی ضد پیدا
ہوتی ہے تو وہ جوڑ در حقیقت جوڑ نہیں ہے۔ (آریہ دھرم ۔ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 65 ، 66 )
وجوہ طلاق ظاہر کرنا ضروری نہیں
ایک صاحب نے اپنی عورت کو طلاق دی عورت کے رشتہ داروں نے حضرت کی خدمت میں
شکایت کی کہ بے وجہ اور بے سبب طلاق دی گئی ہے مرد کے بیانوں سے یہ بات پائی گئی کہ اگر
اسے کوئی ہی سزا دی جاوے مگر وہ اس عورت کو بسانے پر ہرگز آمادہ نہیں ہے عورت کے رشتہ
داروں نے جو شکایت کی تھی ان کا منشاء تھا کہ پھر آبادی ہو اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔
عورت مرد کا معاملہ آپس میں جو ہوتا ہے اس پر دوسرے کو کامل اطلاع نہیں ہوتی بعض
وقت ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی فحش عیب عورتوں میں نہیں ہوتا مگر تا ہم مزاجوں کی نا موافقت ہوتی
ہے جو کہ باہمی معاشرت کی مخل ہوتی ہے ایسی صورت میں مرد طلاق دے سکتا ہے۔ بعض وقت
عورت گوولی ہو اور بڑی عابد اور پر ہیز گار اور پاکدامن ہو ۔۔۔۔ اور اس کو طلاق دینے میں خاوند کو
بھی رحم آتا ہو بلکہ وہ روتا بھی ہو مگر پھر بھی چونکہ اس کی طرف سے کراہت ہوتی ہے اس لیے وہ
طلاق دے سکتا ہے مزاجوں کا آپس میں موافق نہ ہونا یہ بھی ایک شرعی امر ہے اس لیے ہم اب
اس میں دخل نہیں دے سکتے جو ہوا سو ہوا ۔ مہر کا جو جھگڑا ہو وہ آپس میں فیصلہ کر لیا جاوے۔
( البدر یکم مئی 1903 ء صفحہ 117)
کیا بوڑھی عورت کو طلاق دی جاسکتی ہے؟
اور یہ اعتراض کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیوی سودہ کو پیرانہ سالی کے سبب
سے طلاق دینے کے لئے مستعد ہو گئے تھے۔ سراسر غلط اور خلاف واقعہ ہے اور جن لوگوں
نے ایسی روائتیں کی ہیں وہ اس بات کا ثبوت نہیں دے سکے کہ کسی شخص کے پاس آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ارادہ ظاہر کیا پس اصل حقیقت جیسا کہ کتب معتبرہ احادیث میں
مذکور ہے یہ ہے کہ خود سودہ نے ہی اپنی پیرانہ سالی کی وجہ سے دل میں یہ خوف کیا کہ اب
میری حالت قابل رغبت نہیں رہی ایسا نہ ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بباعث طبعی
کراہت کے جو منشاء بشریت کو لازم ہے مجھ کو طلاق دے دیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی امر
کراہت کا بھی اس نے اپنے دل میں سمجھ لیا ہو اور اس سے طلاق کا اندیشہ دل میں جم گیا ہو
کیونکہ عورتوں کے مزاج میں ایسے معاملات میں وہم اور وسوسہ بہت ہوا کرتا ہے اس لئے
اس نے خود بخود ہی عرض کر دیا کہ میں اس کے سوا اور کچھ نہیں چاہتی کہ آپ کی ازواج میں
میرا حشر ہو۔ چنانچہ نیل الاوطار کے ص 140 میں یہ حدیث ہے: إِنَّ السَّوْدَةَ بِنت زمعة
حِينَ أَسَنَّتُ وَ خَافَتْ أَنْ يُفَارِقَهَا رَسُولُ اللَّهِ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَهَبْتُ يَوْمِعُ
لِعَائِشَةَ فَقَبِلَ ذَلِكَ مِنْهَا ۔۔۔ و رواه ايضًا سعد و سعید ابن منصور والترمذی و
عبد الرزاق قال الحافظ في الفتح فتواردت هذه الروايات على انها خشيت
الطلاق یعنی سودہ بنت زمعہ کو جب اپنی پیرانہ سالی کی وجہ سے اس بات کا خوف ہوا کہ
اب شائد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہو جاؤں گی تو اس نے کہا یا رسول اللہ میں
نے اپنی نوبت عا ئشہ کو بخش دی ۔ آپ نے یہ اس کی درخواست قبول فرمالی ۔ ابن سعد اور
سعید ابن منصور اور ترمذی اور عبدالرزاق نے بھی یہی روایت کی ہے اور فتح الباری میں لکھا
ہے کہ اسی پر روایتوں کا توارد ہے کہ سودہ کو آپ ہی طلاق کا اندیشہ ہوا تھا۔ اب اس حدیث
سے ظاہر ہے کہ دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ارادہ ظاہر نہیں ہوا بلکہ سودہ نے
اپنی پیرانہ سالی کی حالت پر نظر کر کے خود ہی اپنے دل میں یہ خیال قائم کر لیا تھا اور اگر ان
روایات کے توارد اور تظاهر کو نظر انداز کر کے فرض بھی کر لیں کہ آنحضرت نے طبعی
کراہت کے باعث سودہ کو پیرانہ سالی کی حالت میں پا کر طلاق کا ارادہ کیا تھا تو اس میں بھی
کوئی برائی نہیں اور نہ یہ امر کسی اخلاقی حالت کے خلاف ہے۔ کیونکہ جس امر پر عورت مرد
کے تعلقات مخالطت موقوف ہیں ۔ اگر اس میں کسی نوع سے کوئی ایسی روک پیدا ہو جائے کہ
اس کے سبب سے مرد اس تعلق کے حقوق کی بجا آوری پر قادر نہ ہو سکے تو ایسی حالت میں اگر
وہ اصول تقوی کے لحاظ سے کوئی کاروائی کرے تو عند العقل کچھ جائے اعتراض نہیں ۔
( نور القرآن ۔ روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 380 تا 382)
طلاق میں جلدی نہ کرو
حضرت مسیح موعود نے اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :
وو
روحانی اور جسمانی طور پر اپنی بیویوں سے نیکی کروان کے لئے دعا کرتے رہو
اور طلاق سے پر ہیز کرو کیونکہ نہایت بد خدا کے نزدیک وہ شخص ہے جو طلاق دینے میں جلدی
کرتا ہے ۔ جس کو خدا نے جوڑا ہے اس کو ایک گندے برتن کی طرح جلد مت توڑو ۔“
ایڈیٹر صاحب بدر تحریر کرتے ہیں کہ
( ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 75)
بار ہا دیکھا گیا اور تجربہ کیا گیا ہے کہ جب کوئی شخص خفیف عذرات پر عورت سے
قطع تعلق کرنا چاہتا ہے تو یہ امر حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کے ملال کا موجب ہوتا
ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص سفر میں تھا اس نے اپنی بیوی کو لکھا کہ اگر وہ بدیدن خط
جلدی اس کی طرف روانہ نہ ہو گی تو اُسے طلاق دے دی جاوے گی ۔
سنا گیا ہے کہ اس پر حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا تھا:
جو شخص اس قدر جلدی قطع تعلق کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے تو ہم کیسے امید کر سکتے ہیں کہ
ہمارے ساتھ اس کا پکا تعلق ہے۔“
ایسا ہی ایک واقعہ اب چند دنوں سے پیش تھا کہ ایک صاحب نے اوّل بڑے چاہ سے ایک
شریف لڑکی کے ساتھ نکاح ثانی کیا مگر بعد ازاں بہت سے خفیف عذر پر دس ماہ کے اندر ہی
انہوں نے چاہا کہ اس سے قطع تعلق کر لیا جاوے۔ اس پر حضرت اقدس علیہ السلام کو بہت سخت
ملال ہوا اور فرمایا:
طلاق
مجھے اس قدر غصہ ہے کہ میں اسے برداشت نہیں کر سکتا اور ہماری جماعت میں ہو کر پھر یہ
ظالمانہ طریق اختیار کرنا سخت عیب کی بات ہے۔ چنانچہ دوسرے دن پھر حضور علیہ السلام نے یہ
فیصلہ صادر فر مایا کہ وہ صاحب اپنی اس نئی یعنی دوسری بیوی کو علیحدہ مکان میں رکھیں جو کچھ
زوجہ اول کو دیویں وہی اسے دیویں ایک شب اُدھر رہیں تو ایک شب ادھر رہیں اور دوسری
عورت کوئی لونڈی غلام نہیں ہے بلکہ بیوی ہے اُسے زوجہ اول کا دست نگر کر کے نہ رکھا جاوے۔
ایسا ہی ایک واقعہ اس سے پیشتر کئی سال ہوئے گزر چکا ہے کہ ایک صاحب نے
حصول اولاد کی نیت سے نکاح ثانی کیا اور بعد نکاح رقابت کے خیال سے زوجہ اول کو جو
صدمہ ہوا اور نیز خانگی تنازعات نے ترقی پکڑی تو انہوں نے گھبرا کر زوجہ ثانی کو طلاق دے
دی ۔ اس پر حضرت اقدس نے ناراضگی ظاہر فرمائی ۔ چنانچہ اس خاوند نے پھر اس زوجہ کی
طرف میلان کر کے اسے اپنے نکاح میں لیا اور وہ بیچاری بفضل خدا اس دن سے اب تک
اپنے گھر میں آباد ہے۔
)178( البدر 26 جون 1903 ء صفحہ
شرطی طلاق
فرمایا :
اگر شرط ہو کہ فلاں بات ہو تو طلاق ہے اور وہ بات ہو جائے تو پھر واقعی طلاق ہو جاتی
ہے ۔ جیسے کوئی شخص کہے کہ اگر فلاں پھل کھاؤں تو طلاق ہے اور پھر وہ پھل کھالے تو طلاق
ہو جاتی ہے ۔“
)162( البدر 12 جون 1903ء صفحہ
رض
حضرت
رت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کے ساتھ
مباحثے کے دوران ایک موقعہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:
مولوی صاحب کا یہ عقیدہ کسی طرح بھی صحیح اور درست نہیں ہے کہ حدیث قرآن شریف پر
مقدم ہے۔ ناظرین ! سننے کے لائق یہ بات ہے کہ چونکہ قرآن شریف وحی متلو ہے اور تمام کلام
مجید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جمع ہو چکا تھا اور یہ کلام الہی تھا اور حدیث شریف کا
ایسا انتظام نہیں تھا اور نہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لکھی گئی تھیں اور وہ مرتبہ اور درجہ
جو قرآن شریف کو حاصل ہے وہ حدیث کو نہیں ہے کیونکہ یہ روایت در روایت پہنچی ہیں اگر کوئی
شخص اس بات کی قسم کھاوے کہ قرآن شریف کا حرف حرف کلام الہی ہے اور جو یہ کلام الہی نہیں
ہے تو میری بیوی پر طلاق ہے تو شرعا اس کی بیوی پر طلاق وارد نہیں ہوسکتا۔ اور جو حدیث کی
نسبت قسم کھالے اور کہے کہ لفظ لفظ حرف حرف حدیث کا وہی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے منہ سے نکلا ہے ۔ اگر نہیں ہے تو میری جو رو پر طلاق ہے تو بے شک و شبہ اس کی بیوی پر طلاق
پڑ جاوے گا ۔ یہ حضرت اقدس کی زبانی تقریر کا خلاصہ ہے۔ ( تذكرة المهدی صفحه 161 )
طلاق اور حلالہ
ایک صاحب نے سوال کیا کہ جو لوگ ایک ہی دفعہ تین طلاق لکھ دیتے ہیں ان کی وہ طلاق
جائز ہوتی ہے یا نہیں؟ اس کے جواب میں فرمایا:
قرآن شریف کے فرمودہ کی رو سے تین طلاق دی گئی ہوں اور ان میں سے ہر ایک کے
در میان اتنا ہی وقفہ رکھا گیا جو قرآن شریف نے بتایا ہے تو ان تینوں کی عدت کے گزرنے کے
بعد اس خاوند کا کوئی تعلق اس بیوی سے نہیں رہتا ہاں اگر کوئی اور شخص اس عورت سے عدت
گزرنے کے بعد نکاح کرے اور پھر اتفاقاً وہ اس کو طلاق دیدے تو اس خاوند اول کو جائز ہے کہ
اس بیوی سے نکاح کرلے مگر اگر دوسرا خاوند ، خاوند اول کی خاطر سے یا لحاظ سے اس بیوی کو
طلاق دے تا وہ پہلا خاوند اس سے نکاح کرلے تو یہ حلالہ ہوتا ہے اور یہ حرام ہے۔ لیکن اگر تین
طلاق ایک ہی وقت میں دی گئی ہوں تو اس خاوند کو یہ فائدہ دیا گیا ہے کہ وہ عدت کے گذرنے
بعد بھی اس عورت سے نکاح کر سکتا ہے کیونکہ یہ طلاق ناجائز طلاق تھا اور اللہ اور اس کے
کے
رسول کے فرمان کے موافق نہ دیا گیا تھا۔
در اصل قرآن شریف میں غور کرنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو یہ امر نہایت ہی
ناگوار ہے کہ پرانے تعلقات والے خاوند اور بیوی آپس کے تعلقات کو چھوڑ کر الگ الگ ہو
جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے طلاق کے واسطے بڑے بڑے شرائط لگائے ہیں۔ وقفہ کے
بعد تین طلاق کا دینا اور ان کا ایک ہی جگہ رہنا وغیرہ یہ امور سب اس واسطے ہیں کہ شاید کسی وقت
اُن کے دلی رنج دور ہو کر آپس میں صلح ہو جاوے۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کبھی کوئی قریبی رشتہ دار
وغیرہ آپس میں لڑائی کرتے ہیں اور تازے جوش کے وقت میں حکام کے پاس عرضی پرچے
لے کر آتے ہیں تو آخر دانا حکام اس وقت ان کو کہہ دیتے ہیں کہ ایک ہفتہ کے بعد آنا ۔ اصل
غرض ان کی صرف یہی ہوتی ہے کہ یہ آپس میں صلح کر لیں گے اور ان کے یہ جوش فرو ہوں گے تو
پھر ان کی مخالفت باقی نہ رہے گی ۔ اسی واسطے وہ اس وقت ان کی وہ درخواست لینا مصلحت
کے خلاف جانتے ہیں۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی مرد اور عورت کے الگ ہونے کے واسطے ایک کافی موقعہ
رکھ دیا ہے یہ ایک ایسا موقعہ ہے کہ طرفین کو اپنی بھلائی برائی کے سوچنے کا موقعہ مل سکتا ہے۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے : الطَّلَاقُ مَرَّتَانَ (البقرة : 230) یعنی دو دفعہ کی طلاق ہونے کے بعد یا
اسے اچھی طرح سے رکھ لیا جاوے یا احسان سے جدا کر دیا جاوے۔ اگر اتنے لمبے عرصہ میں بھی
ان کی آپس میں صلح نہیں ہوتی تو پھر ممکن نہیں کہ وہ اصلاح پذیر ہوں ۔
طلاق وقفے وقفے سے دی جائے
الحکم 10 را پریل 1903 ء صفحہ 14)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم میں مذکور طلاق کے متعلق درج ذیل آیات
درج فرما کر ان کی تفسیر بیان فرمائی:۔
وَالْمَطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَثَةَ قُرُوءٍ ( البقرة : 229) الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ
فَإِمْسَاتٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ (البقرة : 230 ) ۔۔۔۔۔ اور چاہیئے کہ جن
عورتوں کو طلاق دی گئی وہ رجوع کی امید کے لئے تین حیض تک انتظار کریں اور ان تین حیض
میں جو قریباً تین مہینے ہیں دو دفعہ طلاق ہوگی یعنی ہر ایک حیض کے بعد خاوند عورت کو طلاق
دے اور جب تیسرا مہینہ آوے تو خاوند کو ہوشیار ہو جانا چاہئے کہ اب یا تو تیسری طلاق دے
کر احسان کے ساتھ دائمی جدائی اور قطع تعلق ہے اور یا تیسری طلاق سے رک جائے اور
عورت کو حسن معاشرت کے ساتھ اپنے گھر میں آباد کرے اور یہ جائز نہیں ہوگا کہ جو مال
طلاق سے پہلے عورت کو دیا تھا وہ واپس لے لے اور اگر تیسری طلاق جو تیسرے حیض کے بعد
ہوتی ہے دیدے تو اب وہ عورت اس کی عورت نہیں رہی اور جب تک وہ دوسرا خاوند نہ کر لے
تب تک نیا نکاح اس سے نہیں ہو سکتا۔
( آریہ دھرم - روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 52-53)
ایک ہی مرتبہ تین طلاقیں دینا نا جائز ہے
ایک شخص کے سوال پر فرمایا:
طلاق ایک وقت میں کامل نہیں ہو سکتی ۔ طلاق میں تین طہر ہونے ضروری ہیں ۔ فقہاء
نے ایک ہی مرتبہ تین طلاق دے دینی جائز رکھی ہے مگر ساتھ ہی اس میں یہ رعایت بھی ہے
کہ عدت کے بعد اگر خاوند رجوع کرنا چاہے تو وہ عورت اسی خاوند سے نکاح کر سکتی ہے اور
دوسرے شخص سے بھی کر سکتی ہے۔
قرآن کریم کی رو سے جب تین طلاق دے دی جاویں تو پہلا خاوند اس عورت سے نکاح
نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ کسی اور کے نکاح میں آوے اور پھر وہ دوسرا خاوند بلاعمداً سے
طلاق دیدے۔ اگر وہ عمدًا اسی لیے طلاق دیگا کہ اپنے پہلے خاوند سے وہ پھر نکاح کر لیوے
تو یہ حرام ہوگا کیونکہ اسی کا نام حلالہ ہے جو کہ حرام ہے ۔ فقہاء نے جو ایک دم کی تین طلاقوں کو