طلاق
فقہ المسیح, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جائز رکھا ہے اور پھر عدت کے گزرنے کے بعد اسی خاوند سے نکاح کا حکم دیا گیا ہے اس کی
وجہ یہ ہے کہ اس نے اوّل اسے شرعی طریق سے طلاق نہیں دی ۔
قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو طلاق بہت ناگوار ہے کیونکہ اس سے
میاں بیوی دونوں کی خانہ بربادی ہو جاتی ہے اس واسطے تین طلاق اور تین طہر کی مدت
مقرر کی ہے کہ اس عرصہ میں دونوں اپنا نیک و بد سمجھ کر اگر صلح چاہیں تو کر لیں ۔
)105( البدر 24 اپریل 1903 صفحہ(
ایک شخص نے حضرت مسیح موعود کو خط لکھا اور فتوی طلب کیا کہ ایک شخص نے از حد غصہ کی
حالت میں اپنی عورت کو تین دفعہ طلاق دی، دلی منشاء نہ تھا۔ اب ہر دو پریشان اور اپنے تعلقات
کو توڑنا نہیں چاہتے ۔ حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا:
فتوی یہ ہے کہ جب کوئی ایک ہی جلسہ میں طلاق دے تو یہ طلاق نا جائز ہے اور قرآن
کے برخلاف ہے اس لئے رجوع ہوسکتا ہے۔ صرف دوبارہ نکاح ہو جانا چاہئے اور اسی طرح
ہم ہمیشہ فتوی دیتے ہیں اور یہی حق ہے۔“
طلاق کے بعد دوبارہ نکاح
)4( بدر 31 جنوری 1907ء صفحہ (
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ رسول بی بی بیوہ حافظ
حامد علی صاحب نے بواسطہ مولوی عبدالرحمن صاحب جٹ مولوی فاضل مجھ سے بیان کیا
کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمارے گاؤں موضع کرالیاں میں تشریف لائے ۔
میاں چراغ دین ساکن تھہ غلام نبی نے اپنی بیوی مسماۃ حسو کو طلاق دے دی ہوئی تھی ۔
حضرت جی وہاں صلح کرانے گئے تھے تو وہاں جا کر رات رہے اور دوبارہ نکاح کرا دیا اور
رات کو دیر تک وعظ بھی کیا ۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 116، 117)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم نے دوسری شادی کی تو کسی وجہ سے
جلدی ہی اس بیوی کو طلاق دے دی۔ پھر بہت مدت شاید سال کے قریب گزر گیا۔ تو
حضرت صاحب نے چاہا کہ وہ اس بی بی کو پھر آباد کریں ۔ چنانچہ مسئلہ کی تفتیش ہوئی اور معلوم
ہوا کہ طلاق بائن نہیں ہے بلکہ رجعی ہے۔ اس لئے آپ کی منشاء سے ان کا دوبارہ نکاح
ہو گیا۔ ( یہاں بائن سے مراد دراصل طلاق بتہ ہے ۔ ناقل )
خاکسار عرض کرتا ہے کہ پہلی بیوی سے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کے اولاد نہیں
ہوتی تھی اور حضرت صاحب کو آرزو تھی کہ ان کے اولا د ہو جائے ۔ اسی لئے آپ نے تحریک
کر کے شادی کروائی تھی ۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (761)
نابالغ کی طرف سے اس کا ولی طلاق دے سکتا ہے
سوال : اگر نابالغ لڑکے یا لڑکی کا نکاح اس کا ولی کر دے اور ہنوز وہ نابالغ ہی ہو اور
ایسی ضرورت پیش آوے تو کیا طلاق بھی ولی دے سکتا ہے؟
جواب: فرمایا:
دے سکتا ہے۔“
)11( بدر 25 جولائی 1907 ء صفحہ(