حکومت کی اطاعت

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت مسیح موعود کے پانچ اصول
فرمایا:
میں بار بار اعلان دے چکا ہوں کہ میرے بڑے اصول پانچ ہیں ۔
اول یہ کہ خدا تعالیٰ کو واحد لاشریک اور ہر ایک منقصت موت اور بیماری اور لاچاری اور در داور
دکھ ۔ اور دوسر وسری نالائق صفات سے پاک سمجھنا۔ دوسرے یہ کہ خدا تعالیٰ کے سلسلہ نبوت کا خاتم
اور آخری شریعت لانے والا اور نجات کی حقیقی راہ بتلانے والا حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کو یقین رکھنا۔ تیسرے یہ کہ دین اسلام کی دعوت محض دلائل عقلیہ اور آسمانی
نشانوں سے کرنا اور خیالات غازیانہ اور جہاد اور جنگجوئی کو اس زمانہ کے لئے قطعی طور پر حرام
اور ممتنع سمجھنا اور ایسے خیالات کے پابند کو صریح غلطی پر قرار دینا۔ چوتھے یہ کہ اس گورنمنٹ
محسنہ کی نسبت جس کے ہم زیر سایہ ہیں یعنی گورنمنٹ انگلشیہ کوئی مفسدانہ خیالات دل میں نہ
لانا اور خلوص دل سے اس کی اطاعت میں مشغول رہنا۔ پانچویں یہ کہ بنی نوع سے ہمدردی
کرنا اور حتی الوسع ہر ایک شخص کی دنیا اور آخرت کی بہبودی کے لئے کوشش کرتے رہنا اور
امن اور صلح کاری کا مؤید ہونا اور نیک اخلاق کو دنیا میں پھیلانا۔ یہ پانچ اصول ہیں جن کی اس
اعت کو تعلیم دی جاتی ہے۔ (کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 347 348)
حکام برادری سے حسن سلوک
ایک شخص نے پوچھا کہ حکام اور برادری سے کیسا سلوک کریں؟ فرمایا:
ہر ایک سے نیک سلوک کرو ، حکام کی اطاعت اور وفاداری ہر مسلمان کا فرض ہے۔ وہ ہماری
حفاظت کرتے ہیں اور ہر قسم کی مذہبی آزادی ہمیں دے رکھی ہے۔ میں اس کو بڑی بے ایمانی

سمجھتا ہوں کہ گورنمنٹ کی اطاعت اور وفاداری سچے دل سے نہ کی جاوے۔
برادری کے حقوق ہیں ۔ ان سے بھی نیک سلوک کرنا چاہیے البتہ ان باتوں میں جو اللہ تعالیٰ
کی رضا مندی کے خلاف ہیں ، ان سے الگ رہنا چاہیے۔
ہمارا اصول تو یہ ہے کہ ہر ایک سے نیکی کرو اور خدا تعالیٰ کی کل مخلوق سے احسان کرو۔
انگریزوں کی حکومت میں رہنے کا مسئلہ
الحکم 31 جولائی ، 10 اگست 1904ء صفحہ 13 )
مسئلہ جہاد کا تذکرہ ہوا جس میں ضمناً بعض ان گروہوں کا ذکر بھی آگیا جو کہ ہر ایک کافر کو
بذریعہ تلوار قتل کر دینے کو غزا قرار دیتے ہیں اور انگریزوں کے ملکوں میں رہنا بدعت اور کفر خیال
کرتے ہیں۔ اس پر حضور نے فرمایا : پر
اُن کا یہ خیال کہ ہم کفر کے اثر سے بچنے کے لیے الگ رہتے ہیں اور اگر انگریزوں کی رعیت
ہو کر رہیں تو آنکھوں سے کفر اور شرک کے کام دیکھنے پڑیں اور مشرکانہ کلام کان سے سننے
پڑیں۔ میرے نزدیک درست نہیں ہیں کیونکہ اس گورنمنٹ نے مذہب کے بارے میں ہر ایک کو
اب تک آزادی دے رکھی ہے اور ہر ایک کو اختیار ہے کہ وہ امن اور سلامت روی سے اپنے اپنے
مذہب کی اشاعت کرے۔ مذہبی تعصب کو گورنمنٹ ہرگز دخل نہیں دیتی ۔ اس کی بہت سی زندہ
نظیریں موجود ہیں۔ ایک دفعہ خود عیسائی پادریوں نے ایک جھوٹا مقدمہ خون کا مجھ پر بنایا۔ ایک
انگریز اور عیسائی حاکم کے پاس ہی وہ مقدمہ تھا اور اس وقت کا ایک لیفٹیننٹ گورنر بھی ایک پادری
مزاج آدمی تھا مگر آخر اس نے فیصلہ میرے حق میں دیا اور بالکل بری کر دیا۔ بلکہ یہاں تک کہا
کہ میں پادریوں کی خاطر انصاف کو ترک نہیں کر سکتا۔ اس کے بعد ابھی ایک مقدمہ ( کا) فیصلہ
ہوا ہے۔ پہلے تو وہ ہندو مجسٹریٹوں کے پاس تھا۔ نہیں معلوم کہ انہوں نے کس رعب میں آ کر

بہت ہی واضح اور بین وجو ہات کو نظر انداز کر دیا اور مجھ پر جرمانہ کیا۔ لیکن آخر جب اس کی اپیل
ایک انگریز حاکم کے پاس ہوئی تو اس نے بری کر دیا اور مجسٹریٹ کی کارروائی پر افسوس کیا اور کہا
کہ جو مقدمہ اپنے ابتدائی مرحلہ پر خارج ہونے کے قابل تھا اس پر اس قدر وقت ضائع کیا
گیا۔ اس س سے سے م معلوم ہوتا ہے کہ ان ان لوگوں لوگوں میں میں ابھی ابھی تک تک عدل عدل اور اور انفع انصاف کا مادہ موجود ہے۔ اگر
کسی قسم کا مذہبی تعصب یا بغض ہوتا تو کم از کم میرے ساتھ تو ضرور برتا جاتا۔ تین لاکھ کے قریب
جماعت ہے۔ پھر افغانستان کے لوگ بھی آ آ کر بیعت کرتے رہتے ہیں اور ایک نیا فرقہ ہونے
کی وجہ سے بھی گورنمنٹ کی نظر اور توجہ اس طرف ہونی چاہیے تھی مگر دیکھ لو کہ قریب آٹھ کے
ہمارے مقدمات ہوئے ہیں جن میں سے سوائے ایک دو کے باقی کل مخالفین کی طرف سے ہم پر
تھے مگر سب میں کامیابی ہم کو ہی حاصل ہوئی ہے اور انگریزوں نے ہی ہمارے حق میں فیصلے
دیئے ہیں اگر چہ ہم ان سب کامیابیوں کو خدا کی طرف سے ہی سمجھتے ہیں کیونکہ اگر وہ نہ چاہتا تو یہ
لوگ کیا کرتے ، مگر جن لوگوں کے ذریعہ اور ہاتھوں سے اس کی نصرت ہمارے شامل حال ہوئی
وہ بھی قابل شکر کے ہیں۔ جہانتک میرا خیال بلکہ یقین ہے وہ یہ ہے کہ ابھی تک ان لوگوں میں
تعصب نہیں ہے اور آئندہ کا حال خدا کو معلوم ہے اور اسی لیے میں کہتا ہوں کہ اگر ان لوگوں کو
خدمت دین ہی مطلوب ہے اور ان کی غرض خدا کو راضی کرنا ہے تو چھپ کر بیٹھ رہنے سے کیا
فائدہ؟ ان کو ان کو چاہیے کے چاہیے کہ خدمت دین کا ایک پہلو ہاتھ میں لیں ۔ گورنمنٹ کی طرف سے کسی قسم کی
سختی ہرگز نہیں ہے۔ لوگوں کو تبلیغ اور اتمام حجت کریں یہ خیال بالکل غلط ہے کہ واعظ لوگوں کو
گورنمنٹ گرفت کرتی ہے ہر گز نہیں ہاں جو لوگ مفسد ہوتے ہیں وہ ضرور خود ہی گرفت کے قابل
ہوتے ہیں ۔ گورنمنٹ کا اس میں کیا قصور؟ اب تو عیسویت کا یہ حال ہے کہ اس پر خود بخودموت آ
رہی ہے۔ خود ان کے بڑے بڑے عالم اور فاضل تثلیث کے پکے دشمن ہو گئے ہیں اور نئی تعلیم

نے اُن کے دلوں میں یہ بات کوٹ کر بھر دی ہے کہ بناوٹی خدا اب کام نہیں آ سکتا۔ پادریوں کی
یہ حالت ہے کہ صرف ٹکڑے کی خاطر کام کر رہے ہیں۔ ایک دن تنخواہ کو دیر ہو جاوے تو کام چھوڑ
دیتے ہیں اور خود عیسائی مذہب کے رد میں کتابیں لکھتے ہیں ۔ (البدر 18 فروری 1905 صفحہ 3)
اولو الامر کون ہے
سوال: اولوالامر سے کیا مراد ہے؟ بعض کہتے ہیں کہ ہر ایک مولوی اولو الامر ہے اور
بعض کہتے ہیں کہ کوئی نہیں ۔
جواب : اصل بات یہ ہے کہ اسلام میں اس طرح پر چلا آیا ہے کہ اسلام کے بادشاہ جن کے
ہاتھ میں عنان حکومت ہے ان کی اطاعت کرنی چاہیے وہ بھی ایک قسم کے اولوالامر ہوتے ہیں
لیکن اصل اولوالا مروہی ہوتے ہیں جن کی زندگی پاک ہوتی ہے اور ایک بصیرت اور معرفت
جن کو ملتی ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے امر پاتے ہیں یعنی مامورا الہی ۔
بادشاہوں کے پاس حکومت ہوتی ہے وہ انتظامی امور میں تو پورا دخل رکھتے ہیں لیکن دینی
امور کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ سچے اولوالا مر وہی ہیں جن کے اتباع سے معرفت کی آنکھ ملتی ہے
اور انسان معصیت سے دور ہوتا ہے۔ ان دونوں باتوں کا لحاظ اولوالامر میں رکھو۔ اگر کوئی شخص
بادشاہ وقت کی بغاوت کرے تو اس کا نتیجہ اس کے لیے اچھا نہیں ہوگا کیونکہ اس سے فتنہ پیدا ہو گا
اور اللہ تعالیٰ فتنہ کو پسند نہیں کرتا ۔ اسی طرح پر مامور کی مخالفت کرے تو سلب ایمان ہو جاتا ہے
کیونکہ ان کی مخالفت سے لازم آتا ہے کہ مخالفت کرنے والا خدا تعالیٰ کی مخالفت کرتا ہے۔
سوال: پھر اس وقت جو مولوی ہیں کیا اُن کو اولوالامر سمجھیں؟
جواب او خویشتن گم است کرا رہبری کند۔
اصل بات یہ ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کسی کی آنکھ نہ کھولے آنکھ کھلتی نہیں ۔ ان لوگوں نے
دین صرف چند رسوم کا نام سمجھ رکھا ہے حالانکہ دین رسوم کا نام نہیں ہے۔ ایک زمانہ وہ ہوتا ہے

جبکہ یہ باتیں محض رسم اور عادت کے طور پر سمجھی جاتی ہیں۔ یہ لوگ اسی قسم کے ہو رہے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جن کو نماز اور روزہ سکھایا گیا تھا ان کا اور مذاق تھا ۔ وہ
حقیقت کو لیتے تھے اور اسی لیے جلد مستفیض ہوتے تھے۔ پھر مدت کے بعد وہی نماز اور روزہ جو
اعلیٰ درجہ کی طہارت اور خدا ترسی کا ذریعہ تھا ایک رسم اور عادت سمجھا گیا۔ پس اس وقت ضرورت
اس امر کی ہے کہ انسان اصل امر دین کو جو مغز ہے تلاش کرے۔ (الحکم 17 اگست 1905ء صفحہ 6)
اولی الامر سے مراد جسمانی طور پر بادشاہ اور روحانی طور پر امام الزمان ہے اور جسمانی
طور پر جو شخص ہمارے مقام مقاصد کا مخالف نہ ہو اور اُس سے مذہبی فائدہ ہمیں حاصل ہو سکے وہ ہم
میں سے ہے اسی لئے میری نصیحت اپنی جماعت کو یہی ہے کہ وہ انگریزوں کی بادشاہت کو اپنے
اولی الامر میں داخل کریں اور دل کی سچائی سے ان کے مطیع رہیں کیونکہ وہ ہمارے دینی مقاصد
کے خارج نہیں ہیں بلکہ ہم کو ان کے وجود سے بہت آرام ملا ہے۔
اولو الامر کی اطاعت
(ضرورت الامام روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 494،493)
قرآن شریف میں حکم ہے اَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ
(النساء : 60) یہاں اولی الامر کی اطاعت کا حکم صاف طور پر موجود ہے اور اگر کوئی شخص کہے کہ
منکم میں گورنمنٹ داخل نہیں، تو یہ اس امر کی صریح غلطی ہے۔ گورنمنٹ جو حکم شریعت کے
مطابق دیتی ہے، وہ اسے منکم میں داخل کرتا ہے۔ مثلاً جو شخص ہماری مخالفت نہیں کرتا وہ ہم
میں داخل ہے۔ اشارۃ النص کے طور پر قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ گورنمنٹ کی اطاعت
کرنی چاہیے اور اس کے حکم مان لینے چاہئیں ۔ عام طور پر مسلمانوں کے لئے یہ لازم تھا کہ انسداد
طاعون کے متعلق شکر گزاری کے میموریل گورنمنٹ کی خدمت میں بھیجتے ،مگر یہاں بجائے شکر
گزاری کے ناشکر گزاری ہو رہی ہے اور کوئی معقول وجہ ناراضگی کی بجز اس کے معلوم نہیں ہوتی

کہ عورتوں کی نبضیں مرد ڈاکٹر دیکھتے ہیں۔ سو اس بارہ میں یہ معلوم ہوا ہے کہ اول تو اس نقص کے
معلوم ہو جانے پر گورنمنٹ نے اس شکایت کو رفع کر دیا ہے اور دائیاں مقرر کر دی ہیں جو
مستورات کا ملاحظہ کرتی ہیں۔ مگر میں کہتا ہوں کہ اگر ایسا نہ بھی ہوتا، تو بھی اعتراض کی گنجائش نہ
تھی ۔ ایسی صورت اور حالت میں کہ قہر خدا نازل ہو رہا ہو اور ہزاروں لوگ مر رہے ہوں ۔ پردہ کا
اتنا تشدد جائز نہیں ہے۔
کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک بادشاہ کی بیوی مرگئی ، تو کوئی اس کو اٹھانے والا بھی نہیں رہا۔ اب
اس حالت میں پردہ کیا کر سکتا تھا۔ مثل مشہور ہے۔ مرتا کیا نہ کرتا۔ مردوں ہی نے جنازہ اٹھایا۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر بچہ رحم میں ہو تو کبھی مرد اس کو نکال سکتا ہے۔ دین اسلام میں تنگی
اور حرج نہیں۔ جو شخص خوامخواہ تنگی و حرج کرتا ہے، وہ اپنی نئی شریعت بناتا ہے۔ گورنمنٹ نے بھی
پردے میں کوئی تنگی نہیں کی اور اب قواعد بھی بہت آسان بنا دیئے ہیں۔ جو جو تجاویز اور
اصلاحات لوگ پیش کرتے ہیں گورنمنٹ اسے توجہ سے سنتی اور ان پر مناسب اور مصلحت وقت
کے موافق عمل کرتی ہے۔ کوئی شخص مجھے یہ تو بتائے کہ پردہ میں نبض دکھانا کہاں منع ہے۔
(رسالہ الانذار صفحه 15-16 تقریر حضرت اقدس 2 مئی 1898ء بحوالہ ملفوظات جلد اول صفحہ 171 )
دو انگریزوں کے قتلِ نا حق پر اظہار ناراضگی
علاقہ پشاور میں کسی سفاک پٹھان نے دو بے گناہ انگریزوں کو قتل کر دیا۔ اس پر ایک مجمع میں
حضرت اقدس نے فرمایا:
یہ جو دو انگریزوں کو مار دیا ہے۔ یہ کیا جہاد کیا ہے؟ ایسے نابکار لوگوں نے اسلام کو بدنام کر رکھا
ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ ان لوگوں کی ایسی خدمت کرتا اور ایسے عمدہ طور پر ان سے برتاؤ کرتا کہ وہ
اس کے اخلاق اور حسن سلوک کو دیکھ کر مسلمان ہو جاتے ۔ مومن کا کام تو یہ ہے کہ اپنی نفسانیت کو

کچل ڈالے۔ لکھا ہے کہ حضرت علی ایک کافر سے لڑے۔ حضرت علیؓ نے اُس کو نیچے گر الیا اور اس
کا پیٹ چاک کرنے کو تھے کہ اس نے حضرت علی پر تھوکا ۔ حضرت علیؓ یہ دیکھ کر اس کے سینے پر سے
اُتر آئے ہے ۔ وہ کافر حیران ہوا اور پوچھا کہ اے علی ! یہ کیا بات ہے؟ آپ نے فرمایا کہ میرا جنگ
تیرے ساتھ خدا کے واسطے تھا لیکن جب تو نے میرے منہ پر تھوکا ، تو میرے نفس کا بھی کچھ حصہ
مل گیا۔ اس لئے میں نے تجھے چھوڑ دیا۔ حضرت علی کے اس فعل کا اس پر بہت بڑا اثر ہوا۔
میں جب کبھی ان لوگوں کی بابت ایسی خبریں سنتا ہوں تو مجھے سخت رنج ہوتا ہے کہ یہ لوگ
قرآن کریم سے بہت دور جاپڑے ہیں اور بے گناہ انسانوں کا قتل ثواب کا موجب سمجھتے ہیں۔
بعض مولوی مجھے اس لیے دجال کہتے ہیں کہ میں انگریزوں کے ساتھ محاربہ جائز نہیں رکھتا
مگر مجھے سخت افسوس ہے کہ یہ لوگ مولوی کہلا کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ کوئی ان سے پوچھے
کہ انگریزوں نے تمہارے ساتھ کیا برائی کی ہے۔ اور کیا دُکھ دیا ہے۔ شرم کی بات ہے کہ وہ قوم
جس کے آنے سے ہم کو ہر قسم کی راحت اور آرام ملا۔ جس نے آکر ہم کو سکھوں کے خونخوار پنجہ
سے نجات دی اور ہمارے مذہب کی اشاعت کے لیے ہر قسم کے مواقع اور سہولتیں دیں ۔ اُن
کے احسان کا یہ شکر ہے کہ بے گناہ انگریزی افسروں کو قتل کر دیا جائے؟ میں تو صاف طور پر کہتا
ہوں کہ وہ لوگ جو خون ناحق سے نہیں ڈرتے اور محسن کے حقوق ادا نہیں کرتے۔ وہ خدا تعالیٰ کے
حضور سخت جوابدہ ہیں۔ ان مولویوں کا فرض ہونا چاہیے کہ وہ اپنے جمہوری اتفاق سے اس مسئلہ کو
اچھی طرح شائع کریں اور نا واقف اور جاہل لوگوں کو فہمائش کریں کہ گورنمنٹ برطانیہ کے
زیر سایہ وہ امن اور آزادی سے زندگی بسر کرتے ہیں اور اس کے عطیات سے ممنون منت اور
مرہون احسان ہیں اور یہ مبارک سلطنت نیکی اور ہدایت پھیلانے میں کامل مددگار ہے۔ پس
اس کے خلاف محاربہ کے خیالات رکھنے سخت بغاوت ہے اور یہ قطعی حرام ہے۔ وہ اپنے قلم اور
زبان سے جاہلوں کو سمجھائیں اور اپنے دین کو بدنام کر کے دنیا کو ناحق کا ضرر نہ پہنچائیں۔ ہم تو

گورنمنٹ برطانیہ کو آسمانی برکت سمجھتے ہیں اور اس کی قدر کرنا اپنا فرض ۔
افسوس ہے مولویوں نے خود تو اس کام کو کیا نہیں اور جب ہم نے ان جاہلانہ خیالات کو دلوں
سے مٹانا چاہا تو ہم کو دجال کہا۔ صرف اس واسطے کہ ہم محسن گورنمنٹ کے شکر گزار ہیں ۔ مگر ان کی
مخالفت ہمارا کیا بگاڑ سکتی تھی ۔ ہم نے بیسیوں رسالے اس مضمون کے عربی، فارسی، اردو،
انگریزی میں شائع کیے اور ہزاروں اشتہار مختلف بلاد وامصار میں تقسیم کر دیئے ہیں۔ اس لئے
نہیں کہ ہم گورنمنٹ سے کوئی عزت چاہتے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ہم اس کام کو
اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اگر ہم کو اس خدمت کے بجالانے میں تکلیف بھی ہو تو ہم پر واہ نہیں
کرتے ، کیونکہ خدا نے فرمایا ہے کہ احسان کی جزا احسان ہے۔ پس پوری اطاعت اور وفاداری
گورنمنٹ برطانیہ کی مسلمانوں کا فرض ہے۔
)11، 10 احکم 17 راپریل 1900 ء صفحہ
حکومت کی طرف سے دی گئی آزادی کی قدر کرنی چاہیے
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کے وہ میموریل پڑھ چکنے کے بعد جو
حضرت مسیح موعود نے انجمن حمایت اسلام کے میموریل دربارہ امہات المومنین کی اصلاح کی
غرض سے لکھا تھا حضرت اقدس نے بآواز بلند فرمایا: بآواز بلند
چونکہ یہ میموریل اسلام اور اہل اسلام کی حمایت اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سچی
عزت اور قرآن کریم کی عظمت کو قائم کرنے اور اسلام کی پاکیزہ اور اصفی شکل دکھانے کے لئے
لکھا گیا ہے، اس لئے اس کو آپ صاحبان کے سامنے پڑھے جانے سے صرف یہ غرض ہے کہ تا
آپ لوگوں سے بطور مشورہ دریافت کیا جائے کہ آیا مصلحت وقت یہ ہے کہ کتاب کا جواب لکھا
جائے یا میموریل بھیج کر گورنمنٹ سے استدعا کی جائے کہ وہ ایسے مصنفین کی سرزنش کرے اور
اشاعت بند کر دے۔ پس آپ لوگوں میں سے جو کوئی اس پر نکتہ چینی کرنا چاہے، تو وہ نہایت

آزادی اور شوق سے کر سکتا ہے۔
مجمع میں سے ایک شخص بولا کہ اگر کتاب کی اشاعت بند نہ ہوئی ، ہمیشہ تک طبع ہوتی
رہے گی۔ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:
اگر ہم واقعی طور پر کتاب کی اشاعت بند نہ کریں جو اس کے رد کرنے کی صورت میں ہو سکتی
ہے تو گورنمنٹ سے ایک بار نہیں ہزار دفعہ اس قسم کی مدد لے کر اس کی اشاعت بند کر دی
جائے وہ رک نہیں سکتی ۔ اگر اس تھوڑے عرصے کے لئے وہ برائے نام بند بھی ہو جائے تو پھر
بھی بہت سی کمزور طبیعت کے انسانوں اور بعض آنے والی نسلوں کے لئے یہ تجویز زہر قاتل ہو
گی کیونکہ جب ان کو معلوم ہوگا کہ فلاں کتاب کا جواب جب مسلمانوں سے نہ ہو سکا تو اس
کے لئے گورنمنٹ سے بند کرانے کی کوشش کی ۔ اس سے ایک قسم کی بدظنی ہمارے مذہب کی
نسبت پیدا ہو گی ۔ پس میرا یہ اصول رہا ہے کہ ایسی کتاب کا جواب دیا جائے اور گورنمنٹ کی
ایک سچی امداد یعنی آزادی سے فائدہ اٹھایا جائے اور ایسا شافی جواب دیا جائے کہ خود ان کو
اس کی اشاعت کرتے ہوئے ندامت محسوس ہو ۔ دیکھو جیسے ہمارے مقدمہ ڈاکٹر کلارک میں
ان کو جب معلوم ہو گیا کہ مقدمہ میں جان نہیں رہی اور مصنوعی جادو کا پتلا ٹوٹ گیا تو انہوں
نے آتھم کی بیوی اور داماد جیسے گواہ بھی پیش نہ کیے۔ پس میری رائے یہی ہے اور میرے دل کا
فتوی یہی ہے کہ اس کا دندان شکن جواب نہایت نرمی اور ملاطفت سے دیا جائے ۔ پھر خدا
چاہے گا تو ان کو خود ہی جرات نہ ہو گی ۔
کیا ہندوستان دارالحرب ہے؟
فرمایا:
(رسالہ الانذار بحوالہ ملفوظات جلد اول صفحہ 158 159 )
ہم بلحاظ گورنمنٹ کے ہندوستان کو دارالحرب نہیں کہتے اور یہی ہمارا مذہب ہے۔ اگر چہ اس مارامذہب ہے۔اگر

مسئلہ میں علماء مخالفین نے ہم سے سخت اختلاف کیا ہے اور اپنی طرف سے کوئی دقیقہ ہم کو
تکلیف دہی کا انھوں نے باقی نہیں رکھا ، مگر ہم ان عارضی تکالیف اور آنی ضرر رسانیوں کے خوف
سے حق کو کیونکر چھوڑ سکتے ہیں ۔ ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ حکومت کے لحاظ سے
ہندوستان ہرگز ہرگز دارالحرب نہیں ہے۔ ہمارا مقدمہ ہی دیکھ لو۔ اگر یہی مقدمہ سکھوں کے عہد
حکومت میں ہوتا اور دوسری طرف ان کا کوئی گرو یا برہمن ہوتا، تو بدوں کسی قسم کی تحقیق و تفتیش کے
ہم کو پھانسی دے دینا کوئی بڑی بات نہ تھی ، مگر انگریزوں کی سلطنت اور عہد حکومت ہی کی یہ خوبی
ہے کہ مقابل میں ایک ڈاکٹر اور پھر مشہور پادری لیکن تحقیقات اور عدالت کی کاروائی میں کوئی
سختی کا برتاؤ نہیں کیا جاتا۔ کیپٹن ڈگلس نے اس بات کی ذرا بھی پروانہیں کی کہ پادری صاحب کی
ذاتی وجاہت یا ان کے اپنے عہدہ اور درجہ کا لحاظ کیا جاوے چنانچہ انہوں نے لیمار چنڈ صاحب
سے جو پولیس گورداسپور کے اعلی افسر ہیں ، یہی کہا کہ ہمارا دل تسلی نہیں پکڑتا ۔ پھر عبدالحمید سے
دریافت کیا جاوے۔ آخر کار انصاف کی رو سے ہم کو اس نے بری ٹھرایا۔ پھر یہ لوگ ہم کو ارکان
مذہب کی بجا آوری سے نہیں روکتے بلکہ بہت سے برکات اپنے ساتھ لے کر آئے جس کی وجہ
سے ہم کو اپنے مذہب کی اشاعت کا خاطر خواہ موقع ملا اور اس قسم کا امن اور آرام نصیب ہوا کہ
پہلی حکومتوں میں ان کی نظیر نہیں ملتی ۔ پھر یہ صریح ظلم اور اسلامی تعلیم اور اخلاق سے بعید ہے کہ
ہم ان کے شکر گزار نہ ہوں ۔ یاد رکھو! انسان جو اپنے جیسے انسان کی نیکیوں کا شکر گزار نہیں ہوتا جواپنے انسان
وہ خدا تعالی کا بھی شکر گزار نہیں ہو سکتا حالانکہ وہ اُسے دیکھتا ہے تو غیب الغیب ہستی کے
انعامات کا شکر گزار کیونکر ہوگا جس کو وہ دیکھتا بھی نہیں ، اس لیے محض حکومت کے لحاظ سے ہم
اس کو دارالحرب نہیں کہتے ۔
ہاں ! ہمارے نزدیک ہندوستان دارالحرب ہے بلحاظ قلم کے۔ پادری لوگوں نے اسلام کے
خلاف ایک خطرناک جنگ شروع کی ہوئی ہے۔ اس میدان جنگ میں وہ نیزہ ہائے قلم لے کر

نکلے ہیں نہ سنان و تفنگ لے کر ۔ اس لیے اس میدان میں ہم کو جو ہتھیار لے کر نکلنا چاہیے، وہ قلم
اور صرف قلم ہے۔ ہمارے نزدیک ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس جنگ میں شریک ہو
جاوے۔ اللہ اور اس کے برگزیدہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر وہ دل آزار حملے کیے جاتے ہیں کہ
ہمارا تو جگر پھٹ جاتا اور دل کانپ اٹھتا ہے ۔ کیا امہات المومنین یا دربار مصطفائی کے اسرار
جیسی گندی کتاب دیکھ کر ہم آرام کر سکتے ہیں ، جس کا نام ہی اس طرز پر رکھا گیا ہے جیسے نا پاک
ناولوں کے نام ہوتے ہیں ۔ تعجب کی بات ہے کہ دربار لندن کے اسرار جیسی کتابیں تو گورنمنٹ
کے اپنے علم میں بھی اس قابل ہوں کہ ان کی اشاعت بند کی جائے مگر آٹھ کروڑ مسلمانوں کی
دل آزاری کرنے والی کتاب کو نہ روکا جائے ۔ ہم خود گورنمنٹ سے اس قسم کی درخوست کرنا ہرگز
ہرگز نہیں چاہتے بلکہ اس کو بہت ہی نامناسب خیال کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہم نے اپنے میموریل
کے ذریعہ سے واضح کر دیا تھا لیکن یہ بات ہم نے محض اس بنا پر کہی ہے کہ بجائے خود گورنمنٹ کا
اپنا فرض ہے کہ وہ ایسی تحریروں کا خیال رکھے۔ بہر حال گورنمنٹ نے عام آزادی دے رکھی ہے
کہ اگر عیسائی ایک کتاب اسلام پر اعتراض کرنے کی غرض سے لکھتے ہیں تو مسلمانوں کو آزادی
کے ساتھ اس کا جواب لکھنے اور عیسائی مذہب کی تردید میں کتابیں لکھنے کا اختیار ہے۔
ہماری جماعت یا در کھے کہ ہم ہندوستان کو بلحاظ حکومت ہرگز ہرگز دارالحرب قرار نہیں دیتے
بلکہ اس امن اور برکات کی وجہ سے جو اس حکومت میں ہم کو ملی ہیں اور اس آزادی کو جو اپنے
مذہب کے ارکان کی بجا آوری اور اس کی اشاعت کے لیے گورنمنٹ نے ہم کو دے رکھی
ہے۔ ہمارا دل عطر کے شیشہ کی طرح وفاداری اور شکر گذاری کے جوش سے بھرا ہوا ہے لیکن
پادریوں کی وجہ سے ہم اس کو دارالحرب قرار دیتے ہیں۔ پادریوں نے چھ کروڑ کے قریب کتابیں
اسلام کے خلاف شائع کی ہیں۔ میرے نزدیک وہ لوگ مسلمان نہیں ہیں جو ان حملوں کو دیکھیں
اور سنیں اور اپنے ہی ہم وغم میں مبتلار ہیں۔ اس وقت جو کچھ کسی سے ممکن ہو، وہ اسلام کی تائید

کے لیے کرے اور اس قلمی جنگ میں اپنی وفا داری دکھائے ، جبکہ خود عادل گورنمنٹ نے ہم کو منع
نہیں کیا ہے کہ ہم اپنے مذہب کی تائید اور غیر قوموں کے اعتراضوں کی تردید میں کتابیں شائع
کریں بلکہ پریس، ڈاک خانے اور اشاعت کے دوسرے ذریعوں سے مدد دی ہے تو ایسے وقت
میں خاموش رہنا سخت گناہ ہے۔ ہاں ضرورت ہے اس امر کی کہ جو بات پیش کی جاوے وہ معقول
ہو، اس کی غرض دل آزاری نہ ہو۔ جو اسلام کے لیے سینہ بریاں اور چشم گریاں نہیں رکھتا وہ
یا در کھے کہ خدا تعالی ایسے انسان کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔ اس کو سوچنا چاہیے کہ جس قدر خیالات اپنی
کامیابی کے آتے ہیں اور جتنی تدابیر اپنی دنیاوی اغراض کے لیے کرتا ہے۔ اسی سوزش اور جلن
اور درد دل کے ساتھ کبھی یہ خیال بھی آیا ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی پاک ذات پر حملے ہو
رہے ہیں، میں ان کے دفاع کی بھی سعی کروں؟ اور اگر کچھ اور نہیں ہو سکتا تو کم از کم پُر سوز دل
کے ساتھ خدا تعالی کے حضور دعا کروں ؟ اگر اس قسم کی جلن اور درد دل میں ہو تو ممکن نہیں کہ سچی
محبت کے آثار ظاہر نہ ہوں۔ اگر ٹوٹی ہانڈی بھی خریدی جائے، تو اس پر بھی رنج ہوتا
ہے۔ یہاں تک کہ ایک سوئی کے گم ہو جانے پر بھی افسوس ہوتا ہے۔ پھر یہ کیسا ایمان اور اسلام
ہے کہ اس خوفناک زمانہ میں کہ اسلام پر حملوں کی بوچھاڑ ہورہی ہے۔ امن اور آرام کے ساتھ
خواب راحت میں سورہے ہیں۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ ہفتہ وار اور ماہواری اخباروں اور رسالوں
کے علاوہ ہر روز وہ کس قدر دو ورقہ اشتہار اور چھوٹے چھوٹے رسالے تقسیم کرتے ہیں جن کی
تعداد پچاس پچاس ہزار اور بعض وقت لاکھوں تک ہوتی ہے؟ اور کئی کئی مرتبہ ان کو شائع کرنے
میں کروڑ ہا روپیہ پانی کی طرح بہا دیا جاتا ہے۔
ہر قسم کی بغاوت سے بچو
)4 احکم 31 مئی 1901ء صفحہ 2 تا(
اپنی جماعت کے لئے ضروری نصیحت کے عنوان سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے

آج 10 میں سے 10 باقی