حکومت کی اطاعت

فقہ المسیح, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مندرجہ ذیل اعلان شائع کروایا۔ فرمایا:
چونکہ میں دیکھتا ہوں کہ ان دنوں میں بعض جاہل اور شریر لوگ اکثر ہندوؤں میں سے
اور کچھ کچھ مسلمانوں میں سے گورنمنٹ کے مقابل ایسی ایسی حرکات ظاہر کرتے ہیں جن سے
بغاوت کی بو آتی ہے بلکہ مجھے شک ہوتا ہے کہ کسی وقت باغیانہ رنگ ان کی طبائع میں پیدا ہو
جائیگا اس لیے میں اپنی جماعت کے لوگوں کو جو مختلف مقامات پنجاب ، ہندوستان میں موجود
ہیں جو بفضلہ تعالیٰ کئی لاکھ تک اُن کا شمار پہنچ گیا ہے۔ نہایت تاکید سے نصیحت کرتا ہوں کہ وہ
میری اس تعلیم کو خوب یا درکھیں جو قریباً چھبیس برس سے تقریری اور تحریری طور پر ان کے ذہن
نشین کرتا آیا ہوں یعنی یہ کہ اس گورنمنٹ انگریزی کی پوری اطاعت کریں کیونکہ وہ محسن
گورنمنٹ ہے ۔ اس کے ظل حمایت میں ہمارا یہ فرقہ احمد یہ چند سال میں لاکھوں تک پہنچ گیا
ہے اور اس گورنمنٹ کا احسان ہے کہ اس کے زیر سایہ ہم ظالموں کے پنجہ سے محفوظ ہیں۔
خدائے تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت ہے کہ اُس نے اس گورنمنٹ کو اس بات کے لیے چن لیا
که تا یہ فرقہ احمد یہ اس کے زیر سایہ ہو کر ظالموں کے خونخوار حملوں سے اپنے تئیں بچاوے اور
ترقی کرے۔ کیا تم یہ خیال کر سکتے ہو کہ تم سلطان روم کی عملداری میں رہ کر یا مکہ اور مدینہ میں
ہی اپنا گھر بنا کر شریر لوگوں کے حملوں سے بچ سکتے ہو۔ نہیں ہرگز نہیں ۔ بلکہ ایک ہفتہ میں ہی تم
تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے کئے جاؤ گے ۔ تم سُن چکے ہو کہ کس طرح صاحبزادہ مولوی عبداللطیف
صاحب جو ریاست کابل کے ایک معزز اور بزرگوار اور نامور رئیس تھے جن کے مرید پچاس
ہزار کے قریب تھے جب وہ میری جماعت میں داخل ہوئے تو محض اس قصور کی وجہ سے کہ وہ
میری تعلیم کے موافق جہاد کے مخالف ہو گئے تھے۔ امیر حبیب اللہ خاں نے نہایت بے رحمی
سے ان کو سنگسار کرا دیا۔ پس کیا تمہیں ایسے لوگوں سے کچھ توقع ہے کہ تمہیں ایسے سلاطین کے
ما تحت کوئی خوشحالی میسر آئے گی ۔ بلکہ تم تمام اسلامی مخالف علماء کے فتووں کے رو سے واجب

القتل ٹھہر چکے ہو۔ سو خدا تعالیٰ کا یہ فضل اور احسان ہے کہ اس گورنمنٹ نے ایسا ہی تمہیں اپنے
سایہ پناہ کے نیچے لے لیا جیسا کہ نجاشی بادشاہ نے جو عیسائی تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہؓ کو پناہ دی تھی میں اس گورنمنٹ کی کوئی خوشامد نہیں کرتا جیسا کہ نادان لوگ خیال کرتے
ہیں نہ اس سے کوئی صلہ چاہتا ہوں بلکہ میں انصاف اور ایمان کی رو سے اپنا فرض دیکھتا ہوں
کہ اس گورنمنٹ کی شکر گذاری کروں اور اپنی جماعت کو اطاعت کے لیے نصیحت کروں ۔
سویا درکھو اور خوب یا درکھو کہ ایسا شخص میری جماعت میں داخل نہیں رہ سکتا جو اس گورنمنٹ
کے مقابل پر کوئی باغیانہ خیال رکھے اور میرے نزدیک یہ سخت بدذاتی ہے کہ جس گورنمنٹ کے
ذریعہ سے ہم ظالموں کے پنجہ سے بچائے جاتے ہیں اور اس کے زیر سایہ ہماری جماعت ترقی کر
رہی ہے اس کے احسان کے ہم شکر گزار نہ ہوں اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے هَلْ
جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن : (61) یعنی احسان کا بدلہ احسان ہے اور حدیث
شریف میں یہی آیا ہے کہ جو انسان کا شکر نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر نہیں کرتا ۔ یہ تو سوچو کہ اگر تم
اس گورنمنٹ کے سایہ سے باہر نکل جاؤ تو پھر تمہارا ٹھکانا کہاں ہے؟ ایسی سلطنت کا بھلا نام تو لو
جو تمہیں اپنی پناہ میں لے آئے گی۔ ہر ایک اسلامی سلطنت تمہارے قتل کرنے کے لیے دانت
پیس رہی ہے کیونکہ ان کے نزدیک تم کافر اور مرتد ٹھہر چکے ہو۔ سوتم خدا دا د نعمت کی قدر کرو اور
تم یقیناً سمجھ لو کہ خدائے تعالیٰ نے سلطنت انگریزی تمہاری بھلائی کے لیے ہی اس ملک میں قائم
کی ہے اور اگر اس سلطنت پر کوئی آفت آئے تو وہ آفت تمہیں بھی نابود کر دے گی یہ مسلمان لوگ
جو اس فرقہ احمد یہ کے مخالف ہیں ۔ تم ان کے علماء کے فتوے سن چکے ہو یعنی یہ کہ تم اُن کے
نزدیک واجب القتل ہو اور ان کی آنکھ میں ایک کتا بھی رحم کے لائق ہے مگر تم نہیں ہو۔ تمام
پنجاب اور ہندوستان کے فتوے بلکہ تمام ممالک اسلامیہ کے فتوے تمہاری نسبت یہ ہیں کہ تم

واجب القتل ہوا اور تمہیں قتل کرنا اور تمہارا مال لوٹ لینا اور تمہاری بیویوں پر جبر کر کے اپنے
نکاح میں لے آنا اور تمہاری میت کی توہین کرنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہ ہونے
دینا نہ صرف جائز بلکہ بڑے ثواب کا کام ہے ۔
سو یہی انگریز ہیں جن کو لوگ کافر کہتے ہیں جو تمہیں ان خونخوار دشمنوں سے بچاتے ہیں اور
ان کی تلوار کے خوف سے تم قتل کئے جانے سے بچے ہوئے ہو۔ ذرا کسی اور سلطنت کے زیر
سایہ رہ کر دیکھ لو کہ تم سے کیا سلوک کیا جاتا ہے۔ سو انگریزی سلطنت تمہارے لیے ایک رحمت
ہے۔ تمہارے لیے ایک برکت ہے اور خدا کی طرف سے تمہاری وہ سپر ہے ۔ پس تم دل و
جان سے اس سپر کی قدر کرو اور تمہارے مخالف جو مسلمان ہیں ہزار ہا درجہ ان سے انگریز بہتر
ہیں کیونکہ وہ تمہیں واجب القتل نہیں سمجھتے ۔ وہ تمہیں بے عزت کرنا نہیں چاہتے ۔ کچھ بہت
دن نہیں گذرے کہ ایک پادری نے کپتان ڈگلس کی عدالت میں میرے پر اقدام قتل کا مقدمہ
کیا تھا۔ اس دانشمند اور منصف مزاج ڈپٹی کمشنر نے معلوم کر لیا کہ وہ مقدمہ سراسر جھوٹا اور
بناوٹی ہے اس لیے مجھے عزت کے ساتھ بری کیا بلکہ مجھے اجازت دی کہ اگر چاہو تو جھوٹا
مقدمہ بنانے والوں پر سزا دلانے کے لیے نالش کرو۔ سواس نمونہ سے ظاہر ہے کہ انگریز کس
انصاف اور عدل کے ساتھ ہم سے پیش آتے ہیں ۔
اور یا درکھو کہ اسلام میں جو جہاد کا مسئلہ ہے میری نگاہ میں اس سے بدتر اسلام کو بدنام کرنے
والا اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جس دین کی تعلیم عمدہ ہے جس دین کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے خدا
نے معجزات دکھلائے ہیں اور دکھلا رہا ہے ایسے دین کو جہاد کی کیا ضرورت ہے اور ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ظالم لوگ اسلام پر تلوار کے ساتھ حملے کرتے تھے اور چاہتے تھے کہ
اسلام کو تلوار کے ذریعہ سے نابود کر دیں۔ سوجنہوں نے تلواریں اُٹھائیں وہ تلوار سے ہی ہلاک
کئے گئے ۔ سو وہ جنگ صرف دفاعی جنگ تھی ۔ اب خواہ نخواہ ایسے اعتقاد پھیلانا کہ کوئی مہدی خونی

آئے گا اور عیسائی بادشاہوں کو گرفتار کرے گا یہ محض بناوٹی مسائل ہیں جن سے ہمارے مخالف
مسلمانوں کے دل خراب اور سخت ہو گئے ہیں اور جن کے ایسے عقیدے ہیں وہ خطرناک انسان
ہیں اور ایسے عقیدے کسی زمانہ میں جاہلوں کے لیے بغاوت کا ذریعہ ہو سکتے ہیں بلکہ ضرور ہوں
گے سو ہماری کوشش ہے کہ مسلمان ایسے عقیدوں سے رہائی پاویں ۔ یاد رکھو کہ وہ دین خدا کی
طرف سے نہیں ہو سکتا۔ جس میں انسانی ہمدردی نہیں۔ خدا نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ زمین پر رحم
کرو تا آسمان سے تم پر رحم کیا جاوے۔
طلباء کو ہڑتال ختم کرنے کی نصیحت
)6( بدر 9 مئی 1907 ء صفحہ(
ایڈیٹر صاحب بدر تحریر کرتے ہیں : میڈیکل سکول کے جن طلباء نے اپنے اُستادوں سے
ناراض ہو کر اتفاق کر کے مدرسہ جانا بند کر دیا ہے۔ ان میں سے دو طالب علم ( عبدالحکیم صاحب
اور ایک اور ) قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں 21 رمئی کو
حاضر ہوئے اور اپنا واقعہ گزشتہ اور پرنسپل کا 31 مئی تک داخل ہو جانے کی اجازت دے
دینے کا ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا :
آج کل اس قسم کی کارروائیاں گورنمنٹ کے ساتھ بغاوت کی طرف منسوب کی جاتی
ہیں اور ان سے بچنا چاہئے ۔ میرے نزدیک اب اس معاملہ کو ترقی نہیں دینا چاہیے اور
پرنسپل صاحب کی اجازت سے فائدہ حاصل کر کے داخل ہو جانا چاہیے ۔ جن اُستادوں کے
ساتھ تم نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ان کو اندر ہی اندر ضرور تنبیہ کی گئی ہوگی اور امید نہیں کہ
وہ آئندہ تمہارے ساتھ برا سلوک کریں۔ گورنمنٹ ایسے لوگوں کو بغیر باز پرس نہیں چھوڑتی
گو عام اظہار ایسی بات کا نہ کیا جاوے۔
علاوہ اس کے تمہیں چاہیے کہ اگر انہوں نے بداخلاقی کی ہے تو تم ان سے اخلاق سیکھو

اور اگر تمہیں کبھی ایسی افسری کا موقعہ ملے تو تم اخلاق کا برتاؤ اپنے شاگردوں اور ماتحتوں
کے ساتھ کرو اور جو قسمیں تم نے ضد پر کھائی ہیں وہ نا جائز ہیں ۔ نا جائز قسم پر قائم رہنا گناہ
ہے۔ خدا نے اسلامی شریعت میں یہی حکم دیا ہے کہ نا جائز قسموں اور ناجائز اقراروں کو توڑ
دیا جاوے ۔ وقت کو ضائع کرنا اچھا نہیں اپنے آپ کو پریشانی میں مت ڈالو اور اپنے مدرسہ
میں داخل ہو جاؤ۔
ہڑتال میں شمولیت پر سخت تنبیہ
)2( در 24 مئی 1906 ء صفحہ
اخبار بدر نے اپنی 14 مارچ 1907ء کی اشاعت میں اس عنوان سے لکھا:
علی گڑھ کالج میں فساد ۔ عزیز احمد خارج از بیعت
علی گڑھ کالج کے طالب علم مولوی غلام محمد صاحب نے وہاں کے طلباء کی سٹرائیک اور
اپنے استادوں کی مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت
میں عرض کیا کہ اس جماعت ( فرقہ احمدیہ ) کا کوئی لڑکا اس سٹرائیک میں شامل نہیں ہوا ۔
میاں محمد دین ۔ عبد الغفار خاں وغیرہ سب علیحدہ رہے لیکن عزیز احمد ( مراد صاحبزادہ مرزا
عزیز احمد ابن حضرت مرزا سلطان احمد ۔ ناقل ) ان طلباء کے ساتھ شریک رہا اور باوجود
ہمارے سمجھانے کے باز نہ آیا اور چونکہ بعض اخباروں میں اس قسم کے مضمون نکلے تھے کہ
مسیح موعود کا پوتا علی گڑھ کالج میں ہے اس وجہ سے عام طور پر عزیز احمد کا رشتہ حضور کے ساتھ
سب کو معلوم ہونے کے سبب وہاں کے اراکین نے اس امر پر تعجب ظاہر کیا کہ عزیز احمد اس
مفسدہ میں ایسا حصہ لیتا ہے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا :
عزیز احمد نے اپنے استادوں اور افسروں کی مخالفت میں مفسد طلباء کے ساتھ شمولیت کا
جو طریق اختیار کیا ہے یہ ہماری تعلیم اور ہمارے مشورہ کے بالکل مخالف ہے لہذا وہ اس دن
سے جس دن سے وہ اس بغاوت میں شریک ہے ہماری جماعت سے علیحدہ اور ہماری بیعت

سے خارج کیا جاتا ہے ہم ان لڑکوں پر خوش ہیں جنہوں نے اس موقعہ پر ہماری تعلیم پر عمل کیا۔
بہت سے لوگ بیعت میں آکر داخل ہو جاتے ہیں لیکن جب وہ شرائط بیعت پر عمل نہیں کرتے
تو خود بخود اس سے خارج ہو جاتے ہیں۔ یہی حال عزیز احمد کا تھا ۔ اس میں خصوصیت نہ تھی
اور یہ امر کہ ہمارا وہ پوتا ہے اس وجہ سے وہ ہمارا رشتہ دار ہے سو واضح ہو کہ ہم ایسے رشتوں کی
کوئی پرواہ نہیں کرتے ۔ ہمارے رشتے سب اللہ تعالیٰ کے واسطے ہیں ۔ عزیز احمد کا باپ خود ہم
سے برگشتہ ہے۔ تو پھر عزیز احمد کا پوتا ہونا کیسا؟ عزیز احمد کو چاہیے تھا کہ اس معاملہ میں
اول ہم سے مشورہ کرتا یا اس مثال کو دیکھتا جو پہلے میڈیکل کالج لاہور میں قائم ہو چکی تھی کہ
جب طلباء نے لاہور میں اپنے پروفیسروں کی مخالفت میں سٹرائیک کیا تھا تو جولڑ کے اس
جماعت میں داخل تھے ان کو میں نے حکم دیا تھا کہ وہ اس مخالفت میں شامل نہ ہوں اور اپنے
استادوں سے معافی مانگ کر فوراً کالج میں داخل ہو جاویں۔ چنانچہ انہوں نے میرے حکم کی
فرمانبرداری کی اور اپنے کالج میں داخل ہو کر ایک ایسی نیک مثال قائم کی کہ دوسرے طلباء بھی
فوراً داخل ہو گئے ۔ عزیز احمد کو اس واقعہ کی خبر ہو گئی کیونکہ اخبار میں چھپ چکا تھا۔ اور اگر خبر نہ
ہوتی تو اس کے واسطے ضروری تھا کہ اول مجھ سے مشورہ کرتا یا اپنے ساتھیوں کے مشورہ پر
چلتا ۔ اس کا علی گڑھ میں جانا بھی اس کے باپ کے مشورہ اور حکم سے تھا نہ کہ ہمارا اس میں کوئی
حکم تھا۔ ایسا ہی مخالفت استادان میں شمولیت ہمارے کسی تعلق کی وجہ سے نہیں اور اسی وجہ سے
اس کو خارج از بیعت کیا جاتا ہے جب تک کہ وہ اپنے فعل سے تو بہ کر کے اپنے استادوں سے
معافی نہ مانگے ۔ ہاں دوسرے طلباء مولوی غلام محمد صاحب وغیرہ نے علی گڑھ جانے سے پہلے
ہم سے مشورہ لیا تھا اور ہم نے یہی مشورہ دیا تھا کہ وہاں کے لڑکوں کی صحبت سے بچتے رہیں
اور کسی بدی میں شامل نہ ہوں تو ہرج نہیں کہ وہاں جائیں ۔ انسان ضرورتاً پاخانہ میں بھی
جاتا ہے مگر اپنے آپ کو نجاست سے بچائے رکھتا ہے۔

عاجز ( یعنی حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر اخبار بدر ۔ ناقل ) کو مخاطب کر کے حضور
نے فرمایا: ” ان باتوں کو عام اطلاع کے واسطے اخبار میں شائع کر دیں ۔“
)5( بدر 14 مارچ 1907ء صفحہ(
نوٹ: اس واقعہ کے بعد صاح حد صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی خدمت میں خط لکھ کر اپنی کوتاہی کی معافی مانگی جس پر آپ نے انہیں معاف فرما دیا۔
حکام اور سب مذاہب والوں کے ساتھ نیکی کرو
چوہدری عبداللہ خاں صاحب نمبردار بہلول پور نے سوال کیا کہ حکام اور برادری سے کیا
سلوک کرنا چاہیے؟ فرمایا:
ہماری تعلیم تو یہ ہے کہ سب سے نیک سلوک کرو۔ حکام کی سچی اطاعت کرنی چاہیے کیونکہ
وہ حفاظت کرتے ہیں۔ جان اور مال اُن کے ذریعہ امن میں ہے اور برادری کے ساتھ بھی
نیک سلوک اور برتاؤ کرنا چاہیے کیونکہ برادری کے بھی حقوق ہیں البتہ جو متقی نہیں اور بدعات
و شرک میں گرفتار ہیں اور ہمارے مخالف ہیں ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے تا ہم اُن سے
نیک سلوک کرنا ضرور چاہیے۔ ہمارا اصول تو یہ ہے کہ ہر ایک سے نیکی کرو۔ جو دنیا میں کسی
سے نیکی نہیں کر سکتا ، وہ آخرت میں کیا اجر لے گا۔ اس لیے سب کے لیے نیک اندیش ہونا
چاہیے۔ ہاں مذہبی امور میں اپنے آپ کو بچانا چاہیے ۔ جس طرح پر طبیب ہر مریض کی خواہ
ہندو ہو یا عیسائی یا کوئی ہو غرض سب کی تشخیص اور علاج کرتا ہے۔ اسی طرح پر نیکی کرنے میں
عام اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہیے۔
اگر کوئی یہ کہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں کفار کو قتل کیا گیا تو اس کا جواب
یہ ہے کہ وہ لوگ اپنی شرارتوں اور ایذا رسانیوں سے بہ سبب بلا وجہ قتل کرنے مسلمانوں کے
مجرم ہو چکے تھے۔ اُن کو جو سزا ملی مجرم ہونے کی حیثیت سے تھی۔ محض انکار اگر سادگی سے ہو

اور اس کے ساتھ شرارت اور ایذا رسانی نہ ہو، تو وہ اس دنیا میں عذاب کا موجب نہیں ہوتا۔
رشوت کی تعریف
)9 احکم 17 راگست 1902ء صفحہ(
حضرت مولانا نورالدین صاحب نے عرض کی کہ حضور ایک سوال اکثر آدمی دریافت
کرتے ہیں کہ اُن کو بعض وقت ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ جب تک وہ کسی اہلکا ر وغیرہ کو
کچھ نہ دیں ، اُن کا کام نہیں ہوتا ۔ فرمایا:
میرے نزدیک رشوت کی یہ تعریف ہے کہ کسی کے حقوق کو زائل کرنے کے واسطے یا نا جائز
طور پر گورنمنٹ کے حقوق کو دبانے یا لینے کے لیے کوئی ما بہ الاحتفاظ کسی کو دیا جائے لیکن اگر ایسی
صورت ہو کہ کسی دوسرے کا اس سے کوئی نقصان نہ ہو اور نہ کسی دوسرے کا کوئی حق ہو صرف اس
لحاظ سے کہ اپنے حقوق کی حفاظت میں کچھ دے دیا جاوے تو کوئی حرج نہیں اور یہ رشوت
نہیں ، بلکہ اس کی مثال ایسی ہے کہ ہم راستہ پر چلے جاویں اور سامنے کوئی کتا آ جاوے تو اس کو
ایک ٹکڑا روٹی کا ڈال کر اپنے طور پر جاویں اور اس کے شر سے محفوظ رہیں ۔
گورنمنٹ کے حقوق تلف نہ ہوں
(الحکم 17 اگست 1902ء صفحہ 8)
رشوت ہرگز نہیں دینی چاہیے۔ یہ سخت گناہ ہے مگر میں رشوت کی یہ تعریف کرتا ہوں کہ
جس سے گورنمنٹ یا دوسرے لوگوں کے حقوق تلف کیے جاویں۔ میں اس سے سخت منع کرتا
ہوں لیکن ایسے طور پر بطور نذرانہ یا ڈالی اگر کسی کو دی جاوے جس سے کسی کے حقوق کا اتلاف
مد نظر نہ ہو نہ ہو بلکہ اپنی حق تلفی اور شر سے بچنا مقصود ہو تو یہ میرے نزدیک منع نہیں ہے اور
میں اس کا نام رشوت نہیں رکھتا۔ کسی کے ظلم سے بچنے کو شریعت منع نہیں کرتی بلکہ لَا تُلْقُوا

بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرہ:196) فرمایا ہے۔
قومی اور حکومتی زبان سیکھو
فرمایا:
(الحکم 17 راگست 1902ء صفحہ 9)
یا درکھو کہ چونکہ استحکام گورنمنٹ نے ایک قومی گورنمنٹ کی صورت اختیار کر لی ہے اس لئے
قومی گورنمنٹ کی زبان بھی ایک قومیت کا رنگ رکھتی ہے۔ پس ضروری ہوا کہ اپنے مطالب و
اغراض کو حکام کے پورے طور پر ذہن نشین کرنے کے لئے انگریزی پڑھوتا کہ تم گورنمنٹ کو
فائدہ اور مدد پہنچا سکو۔
پٹواریوں کے لئے زمینداروں کے نذرانے
)4(الحکم 12 مئی 1899ء صفحہ(
ایک شخص نے جو اپنی جماعت میں داخل ہیں اور پٹواری ہیں بذریعہ خط حضرت کی خدمت
میں عرض کی کہ پٹواریوں کے واسطے کچھ رقوم گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہیں لیکن عام رسم ایسی
پڑ گئی ہے کہ پٹواری بعض باتوں میں اس سے زیادہ یا اس کے علاوہ بھی لیتے ہیں اور زمیندار بخوشی
خاطر خود ہی بغیر مانگے کے دیے جاتے ہیں آیا اس کا لینا جائز ہے یا کہ نہیں؟ فرمایا:
اگر ایسے لینے کی خبر با ضابطہ حکام تک بالفرض پہنچ جائے اور بموجب قانون اس پر فتنہ اٹھنے کا
خوف ہو سکتا ہو تو یہ نا جائز ہے۔
شہر کے والی اور حاکم کے لئے دعائیہ نوافل
)8 بدر 24 مئی 1908ء صفحہ
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میر عنایت علی صاحب نے

مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مالیر کوٹلہ بھی تشریف لے گئے
تھے۔ قریب آٹھ دس آدمی حضور کے ہمراہ تھے۔ اس وقت تک ابھی مالیر کوٹلہ کی ریل جاری
نہیں ہوئی تھی۔ میں بھی حضور کے ہمرکاب تھا۔ حضرت صاحب نے یہ سفر اس لئے اختیار
کیا تھا کہ بیگم صاحبہ یعنی والدہ نواب ابراہیم علی خان صاحب نے اپنے اہل کاروں کو
لدھیانہ بھیج کر حضرت صاحب کو بلایا تھا کہ حضور مالیر کوٹلہ تشریف لا کر میرے لڑکے کو
دیکھیں اور دعا فرمائیں کیونکہ نواب ابراہیم علی خان صاحب کو عرصہ سے خلل دماغ کا
عارضہ ہو گیا تھا۔ حضرت صاحب لدھیانہ سے دن کے دس گیارہ بجے قاضی خواجہ علی
صاحب کی شکرم میں بیٹھ کر تین بجے کے قریب مالیر کوٹلہ پہنچے اور ریاست کے مہمان
ہوئے ۔ جب صبح ہوئی تو بیگم صاحبہ نے اپنے اہل کاروں کو حکم دیا کہ حضرت صاحب کے
لئے سواریاں لے جائیں تا کہ آپ باغ میں جا کر نواب صاحب کو دیکھیں مگر حضرت اقدس
نے فرمایا کہ ہمیں سواری کی ضرورت نہیں ۔ ہم پیدل ہی چلیں گے چنانچہ آپ پیدل ہی
گئے ۔ اس وقت ایک بڑا ہجوم لوگوں کا آپ کے ساتھ تھا۔ جب آپ باغ میں پہنچے
تو مع اپنے ساتھیوں کے ٹھہر گئے ۔ نواب صاحب کوٹھی سے باہر آئے اور پہلی دفعہ
حضرت صاحب حب کو کو دیکھ دیکھ کر کر پیچھے پیچھے ؟ ہٹ گئے لیکن پھر آگے بڑھ کر آئے اور حضرت سے سے سلام علیکم
کیا اور کہا کہ کیا براہین کا چوتھا حصہ چھپ گیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ابھی تو نہیں چھپا مگر
انشاء اللہ عنقریب چھپ جائے گا۔ اس کے بعد نواب صاحب نے کہا کہ آیئے اندر
بیٹھیں ۔ چنانچہ حضرت صاحب اور نواب صاحب کوٹھی کے اندر چلے گئے اور قریبا آدھا
گھنٹہ اندر رہے۔ چونکہ کوئی آدمی ساتھ نہ تھا اس لئے ہمیں معلوم نہیں ہوا کہ اندر کیا کیا
باتیں ہوئیں ۔ اس کے بعد حضرت صاحب مع سب لوگوں کے پیدل ہی جامع مسجد کی
طرف چلے آئے اور نواب صاحب بھی سیر کے لئے باہر چلے گئے ۔ مسجد میں پہنچ کر

حضرت صاحب نے فرمایا کہ سب لوگ پہلے وضو کریں اور پھر دو رکعت نماز پڑھ کر نواب
صاحب کی صحت کے واسطے دعا کریں کیونکہ یہ تمہارے شہر کے والی ہیں اور ہم بھی دعا
کرتے ہیں۔ غرض حضرت اقدس نے مع سب لوگوں کے دعا کی اور پھر اس کے بعد فورا
ہی لدھیانہ واپس تشریف لے آئے اور باوجود اصرار کے مالیر کوٹلہ میں اور نہ ٹھہرے۔
گورنمنٹ کے قوانین کی اطاعت کرو
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 312,311)
طاعون کے پھیلنے کے دنوں میں حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کے ضمن میں فرمایا:
اگر کسی ایسی جگہ طاعون پھیلے جہاں تم میں سے کوئی ہو تو میں تمہیں ہدایت کرتا ہوں کہ
گورنمنٹ کے قوانین کی سب سے پہلے اطاعت کرنے والے تم ہو۔اکثر مقامات میں سنا گیا
ہے کہ پولیس والوں سے مقابلہ ہوا۔ میرے نزدیک گورنمنٹ کے قوانین کے خلاف کرنا بغاوت
(الحکم 24 جولائی 1901 ء صفحہ 1)
ہے جو خطرناک جرم ہے۔
حکومت کی مخالفت میں ہڑتال کی ممانعت
ذکر تھا کہ سیالکوٹ کے تجار نے یہ سبب محصول چنگی میں زیادتی کے دوکانیں بند کر دی
تھیں اور چند روز کا نقصان اُٹھا کر پھر خود بخود کھول دیں۔ فرمایا:
اس طرح کا طریق گورنمنٹ کی مخالفت میں برتنا ان کی بے وقوفی تھی ۔ جس سے اُن کو خود
ہی باز آنا پڑا محصول تو دراصل پبلک پر پڑتا ہے۔ آسمانی اسباب کے سبب سے بھی جب کبھی
قحط پڑ جاتا ہے تو تاجر لوگ نرخ بڑھا دیتے ہیں ۔ اس وقت کیوں دکانیں بند نہیں کر دیتے ؟
)3( بدر 27 دسمبر 1906ء صفحہ

آج 10 میں سے 10 باقی