حلّت و حرمت

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پاک چیزیں حلال ہیں
فرمایا:
حلت و حرمت
جو چیز بُری ہے وہ حرام ہے اور جو چیز پاک ہے وہ حلال ۔ خدا تعالیٰ کسی پاک چیز کو حرام
قرار نہیں دیتا بلکہ تمام پاک چیزوں کو حلال فرماتا ہے۔ ہاں جب پاک چیزوں ہی میں بُری
اور گندی چیزیں ملائی جاتی ہیں تو وہ حرام ہو جاتی ہیں ۔ اب شادی کو دف کے ساتھ شہرت کرنا
جائز رکھا گیا ہے لیکن اس میں جب ناچ وغیرہ شامل ہو گیا تو وہ منع ہو گیا ۔ اگر اسی طرح پر کیا
جائے جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کوئی حرام نہیں ۔
دریائی جانوروں کی حلت کا اصول
سوال پیش ہوا کہ دریائی جانور حلال ہیں یا نہیں؟ فرمایا:
)8 بدر 31 اکتوبر 1907ء صفحہ
دریائی جانور بے شمار ہیں ۔ ان کے واسطے ایک ہی قاعدہ ہے ۔ جو خدا تعالیٰ نے قرآن
شریف میں فرمادیا ہے کہ جو ان میں سے کھانے میں طیب پاکیزہ اور مفید ہوں ان کو کھالو اور
دوسروں کو مت کھاؤ۔“
اصل میں اشیاء حلال ہیں
( بدر 5 ستمبر 1907ء صفحہ 3)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ ان مسائل میں جن میں حلت و حرمت کا سوال در پیش ہوتا تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ شریعت نے اصل اشیاء کی

حلت رکھی ہے۔ سوائے اس کے جہاں حرمت کی کوئی وجہ ہو یا ظاہری حکم حرمت کا موجود ہو۔
باقى إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ پر منحصر ہے۔ نیت درست ہو تو عمل مقبول ہو جاتا ہے درست نہ
ہو تو نا جائز ہے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت صاحب کا یہ عام طریق تھا کہ سوائے ایسے مسائل کے جن
میں شریعت نے کوئی تصریح کی ہو ، اکثر صورتوں میں آپ الأَعْمَالُ بِالنِّيَّات پر بنیادرکھتے
تھے اور مسائل کے جواب میں یہی فقرہ دہرا دیتے تھے۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (511)
خرگوش حلال ہے
کسی نے خرگوش کے حلال ہونے پر حضرت اقدس سے پوچھا تو آپ نے فرمایا:
اصل اشیاء میں حلت ہے حرمت جب تک نص قطعی سے ثابت نہ ہو تب تک نہیں ہوتی ۔ “
البدر 14 نومبر 1902 ء صفحہ 19)
شراب اور جوئے کی حرمت
قرآن شریف نے شراب کو نے شراب کو جو ام الخبائث ہے قطعا حرام کر دیا ہے اور یہ فخر خاص
قرآن شریف کو ہی حاصل ہے کہ ایسی خبیث چیز جس کی خباثت پر آج کل تمام یورپ کے
لوگ فریاد کر اُٹھے ہیں وہ قرآن شریف نے ہی قطعا حرام کر دی اور ایسا ہی قمار بازی کو قطعا
حرام کیا۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 267)
دوسری قوموں سے سود لینا بھی حرام ہے
مذہب اسلام میں جیسا کہ اپنی قوم سے سود لینا حرام ہے ایسا ہی دوسری قوموں سے بھی سود
لینا حرام ہے بلکہ خدا نے یہ بھی فرمایا ہے کہ نہ صرف سود حرام ہے بلکہ اگر تمہارا قرض دار مفلس
ہو تو اس کو قرض بخش دو یا کم سے کم یہ کہ اس وقت تک انتظار کرو کہ وہ قرض ادا کرنے کے لائق
ہو جائے اور جیسا کہ قرآن شریف میں اپنی قوم کے لئے گناہ معاف کرنے کا حکم ہے ایسا ہی

دوسری قوموں کے لئے بھی یہی حکم ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے۔
وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(النور:23) یعنی لوگوں کے گناہ بخشو اور ان کی زیادتیوں اور قصوروں کو معاف کرو۔ کیا تم نہیں
چاہتے کہ خدا بھی تمہیں معاف کرے اور تمہارے گناہ بخشے اور وہ تو غفور و رحیم ہے۔
شراب کی حرمت
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 387 )
ان دونوں کتابوں ( تو رات اور انجیل ۔ ناقل ) کے پیروؤں میں شراب اور قمار بازی کی
کوئی حد نہیں رہی تھی کیونکہ ان کتابوں میں یہ نقص تھا کہ ان خبیث چیزوں کو حرام نہیں ٹھہرایا
اور عیاش لوگوں کو اُن کے استعمال سے منع نہیں کیا تھا اسی وجہ سے یہ دونوں قو میں اس قدر
شراب پیتی تھیں کہ جیسے پانی اور قمار بازی بھی حد سے زیادہ ہو گئی تھی مگر قرآن شریف نے
شراب کو جو ام الخبائث ہے قطعاً حرام کر دیا اور یہ فخر خاص قرآن شریف کو ہی حاصل ہے کہ
ایسی خبیث چیز جس کی خباثت پر آج کل تمام یورپ کے لوگ فریاد کر اٹھے ہیں وہ قرآن
شریف نے ہی قطعاً حرام کر دی ایسا ہی قمار بازی کو قطعاً حرام کیا۔
شراب کے مضر اثرات
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 267)
شراب کا ذکر شروع ہو گیا ۔ کسی نے کہا کہ اب تو حضور شراب کے بسکٹ بھی ایجاد ہوئے
ہیں فرمایا:
شراب تو انسانی شرم حیا ، عفت ، عصمت کی جانی دشمن ہے۔ انسانی شرافت کو ایسا کھو دیتی
ہے کہ جیسے کتے ، بلے ، گدھے ہوتے ہیں۔ اس کو پی کر بالکل انہی کے مشابہ ہو جاتا ہے۔ اب
اگر بسکٹ کی بلا دنیا میں پھیلی تو ہزاروں نا کردہ گناہ بھی ان میں شامل ہو جایا کریں گے۔ پہلے تو
بعض کو شرم و حیا ہی روک دیتی تھی ۔ اب بسکٹ لیے اور جیب میں ڈال لیے ۔ بات یہ ہے کہ

دجال نے اپنی کوششوں میں تو کمی نہیں رکھی کہ دنیا کو فسق و فجور سے بھر دے مگر آگے خدا کے ہاتھ
میں ہے جو چاہے کرے۔ اسلام کی کیسی عظمت معلوم ہوتی ہے ایک حدیث میں ہے کہ ایک
شخص نے اسلام پر کوئی اعتراض کیا ۔ اس سے شراب کی بد بو آئی ۔ اس کو حد مارنے کا حکم دیا گیا
کہ شراب پی کر اسلام پر اعتراض کیا ۔ مگر اب تو کچھ حد و حساب نہیں ۔ شراب پیتے ہیں ۔ زنا
کرتے ہیں ۔ غرض کوئی بدی نہیں جو نہ کرتے ہوں مگر بایں ہمہ پھر اسلام پر اعتراض کرنے کو
تیار ہیں ۔
حرمت خنزیر اور اس کی وجوہات
فرمایا:
)15 الحکم 28 فروری 1903ء صفحہ
خنزیر جو حرام کیا گیا ہے ۔ خدا نے ابتدا سے اس کے نام میں ہی حرمت کی طرف اشارہ
کیا ہے کیونکہ خنزیر کا لفظ خنز“ اور ”ار“ سے مرکب ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ میں اس کو
بہت فاسد اور خراب دیکھتا ہوں۔ خنز کے معنے بہت فاسد اور اد کے معنے دیکھتا ہوں۔ پس اس
جانور کا نام جو ابتداء سے خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کو ملا ہے وہی اس کی پلیدی پر دلالت کرتا
ہے اور عجیب اتفاق یہ ہے کہ ہندی میں اس جانور کو سور کہتے ہیں۔ یہ لفظ بھی سوء اور ار سے
مرکب ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ میں اس کو بہت برا دیکھتا ہوں اور اس سے تعجب نہیں کرنا
چاہیئے کہ سوء کا لفظ عربی کیونکر ہو سکتا ہے۔ کیونکہ ہم نے اپنی کتاب مـــن الرحمن میں
ثابت کیا ہے کہ تمام زبانوں کی ماں عربی زبان ہے اور عربی کے لفظ ہر ایک زبان میں نہ ایک دو
بلکہ ہزاروں ملے ہوئے ہیں ۔ سوسوء عربی لفظ ہے۔ اسی لئے ہندی میں سوء کا ترجمہ بد ہے۔
پس اس جانور کو بد بھی کہتے ہیں ۔ اس میں کچھ بھی شک معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں جبکہ
تمام دنیا کی زبان عربی تھی ۔ اس ملک میں یہ نام اس جانور کا عربی میں مشہور تھا جو خنزیر کے نام
کے ہم معنی ہے پھر اب تک یادگار باقی رہ گیا۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ شاستری میں اس کے قریب
قریب یہی لفظ متغیر ہو کر اور کچھ بن گیا ہو مگر صحیح لفظ یہی ہے کیونکہ اپنی وجہ تسمیہ ساتھ رکھتا ہے۔

جس پر لفظ خنزیر گواہ ناطق ہے اور یہ معنے جو اس لفظ کے ہیں ۔ یعنی بہت فاسد۔ اس کی تشریح کی
حاجت نہیں ۔ اس بات کا کس کو علم نہیں کہ یہ جانور اول درجہ کا نجاست خور اور نیز بے غیرت اور
دیوث ہے۔ اب اس کے حرام ہونے کی وجہ ظاہر ہے کہ قانون قدرت یہی چاہتا ہے کہ ایسے
پلید اور بد جانور کے گو در کے گوشت کا اثر بھی بدنا ا اثر بھی بدن اور روح پر بھی پلید ہی ہو کیونکہ ہم ثابت کر چکے ہیں کہ
غذاؤں کا بھی انسان کی روح پر ضرور اثر ہے۔ پس اس میں کیا شک ہے کہ ایسے بد کا اثر بھی بد
ہی پڑے گا۔ جیسا کہ یونانی طبیبوں نے اسلام سے پہلے ہی یہ رائے ظاہر کی ہے کہ اس جانور کا
گوشت بالخاصیت حیا کی قوت کو کم کرتا ہے اور دیوثی کو بڑھاتا ہے اور مردار کا کھانا بھی اسی لئے
اس شریعت میں منع ہے کہ مردار بھی کھانے والے کو اپنے رنگ میں لاتا ہے اور نیز ظاہری صحت
کیلئے بھی مصر ہے۔ اور جن جانوروں کا خون اندر ہی رہتا ہے جیسے گلا گھونٹا ہوا یا لاٹھی سے مارا
ہوا ۔ یہ تمام جانور در حقیقت مردار کے حکم میں ہی ہیں ۔ کیا مردہ کا خون اندر رہنے سے اپنی حالت
پر رہ سکتا ہے؟ نہیں بلکہ وہ بوجہ مرطوب ہونے کے بہت جلد گندہ ہوگا اور اپنی عفونت سے تمام
گوشت کو خراب کرے گا اور نیز خون کے کیڑے جو حال کی تحقیقات سے بھی ثابت ہوئے ہیں۔
مرکز ایک زہرناک عفونت بدن میں پھیلا دیں گے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 338، 339)
تورات وانجیل میں سور کی حرمت
( پولوس نے ۔ ناقل ) ایک اور گند اس مذہب میں ڈال دیا کہ اُن کے لئے سؤ رکھانا
حلال کر دیا۔ حالانکہ حضرت مسیح انجیل میں سور کونا پاک قرار دیتے ہیں ۔ تبھی تو انجیل میں ان
کا قول ہے کہ اپنے موتی سؤروں کے آگے مت پھینکو۔ پس جب کہ پاک تعلیم کا نام حضرت
مسیح نے موتی رکھا ہے تو اس مقابلہ سے صریح معلوم ہوتا ہے کہ پلید کا نام انہوں نے سو ر رکھا
ہے اصل بات یہ ہے کہ یونانی سور کو کھایا کرتے تھے جیسا کہ آج کل تمام یورپ کے لوگ

سؤ رکھاتے ہیں ۔ اس لئے پولوس نے یونانیوں کے تالیف قلوب کے لئے سو ر بھی اپنی
جماعت کے لئے حلال کر دیا ۔ حالانکہ توریت میں لکھا ہے کہ وہ ابدی حرام ہے اور اس کا
چھونا بھی نا جائز ہے۔
چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 375)
حلت و حرمت میں زیادہ تفتیش نہ کرو
ایک بھائی نے عرض کی کہ حضور بکر اوغیرہ جانور جو غیر اللہ تھانوں اور قبروں پر چڑھائے
جاتے ہیں پھر وہ فروخت ہو کر ذبح ہوتے ہیں کیا ان کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:
شریعت کی بناء نرمی پر ہے سختی پر نہیں اصل بات یہ ہے کہ أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ (البقرة: 174)
سے یہ مراد ہے کہ جو ان مندروں اور تھانوں پر ذبح کیا جاوے یا غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا
جاوے اس کا کھانا تو جائز نہیں ہے لیکن جو جانو ربیع و شراء میں آجاتے ہیں اس کی حلت ہی سمجھی
جاتی ہے زیادہ تفتیش کی کیا ضرورت ہوتی ہے ۔ دیکھو حلوائی وغیرہ بعض اوقات ایسی حرکات
کرتے ہیں کہ ان کا ذکر بھی کراہت اور نفرت پیدا کرتا ہے لیکن ان کی بنی ہوئی چیزیں آخر
کھاتے ہی ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ شیر ینیاں تیار کرتے ہیں اور میلی کچیلی دھوتی میں بھی
ہاتھ مارتے جاتے ہیں اور جب کھانڈ تیار کرتے ہیں تو اس کو پاؤں سے ملتے ہیں چوڑھے چمار
گڑ وغیرہ بناتے ہیں اور بعض اوقات جو ٹھے رس وغیرہ ڈال دیتے ہیں اور خدا جانے کیا کیا
کرتے ہیں ان سب کو استعمال کیا جاتا ہے اس طرح پر اگر تشد د ہو تو سب حرام ہو جاویں اسلام
نے مالا يطاق تکلیف نہیں رکھی ہے بلکہ شریعت کی بنا نرمی پر ہے۔
اس کے بعد سائل مذکور نے پھر اسی سوال کی اور باریک جزئیات پر سوال شروع کئے فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے لَا تَسْئَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ (المائدة : (102) بھی فرمایا ہے ۔ بہت کھودنا اچھا
نہیں ہوتا۔
)20 احکام 10 راگست 1903 ء صفحہ(

رضاعت سے حرمت
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کے بڑے لڑکے میاں عبدالحی مرحوم کا نکاح
بہت چھوٹی عمر میں حضرت صاحب نے پیر منظور محمد صاحب کی چھوٹی لڑکی (حامدہ بیگم ) کے
ساتھ کرا دیا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ دونوں رضاعی بھائی بہن ہیں ۔ اس پر علماء جماعت کی
معرفت اس مسئلہ کی چھان بین ہوئی کہ رضاعت کس قدر دودھ پینا مراد ہے اور کیا موجودہ
صورت میں رضاعت ہوئی بھی ہے یا نہیں؟ آخر تحقیقات کر کے اور مسئلہ پر غور کر کے یہ فیصلہ
ہوا کہ واقعی یہ ہر دو رضائی بہن بھائی ہیں اور نکاح فسخ ہو گیا۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے اس وقت حضرت صاحب اس طرف مائل
تھے کہ اگر معمولی طور پر کسی وقت تھوڑا سا دودھ پی لیا ہے تو یہ ایسی رضاعت نہیں جو باعث
حرمت ہو اور حضور کا میلان تھا کہ نکاح قائم رہ جائے مگر حضرت خلیفہ اول کو فقہی احتیاط کی بناء
پر انقباض تھا۔ اس لئے حضرت صاحب نے فسخ کی اجازت دے دی۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 563،562)
اسی واقعہ کے بارہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں:
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیر منظور محمد صاحب کی لڑکی حامدہ خاتون کا نکاح حضرت
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے لڑکے میاں عبدالحی صاحب مرحوم سے کر دیا۔ نکاح کے بعد میاں
عبد الحي صاحب کی والدہ کو یاد آ گیا اور انہوں نے کہا کہ لڑکی نے میرا دودھ پیا ہوا ہے۔“
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے جب یہ بات پیش ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اس
کے لئے خَمْسُ رَضْعَاتٍ “ کی شرط ہے یعنی یہ ضروری ہے کہ بچے نے پانچ دفعہ دودھ پیا
ہو، یہ نہیں کہ ایک ہی دفعہ میں اس نے پانچ گھونٹ دودھ پیا ہو بلکہ الگ الگ وقتوں میں پانچ

دفعہ دودھ پینا ضروری ہے مگر حضرت خلیفہ اول فقہاء کے قول کے مطابق یہ سمجھتے تھے کہ اگر
ایک دفعہ بھی بچہ پانچ گھونٹ دودھ پی لیتا ہے تو اس پر اس مسئلہ کا اطلاق ہو جاتا ہے۔ غرض
خَمْسُ رَضْعَاتٍ “ کے ایک معنی وہ تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام لیتے تھے اور ایک معنی
وہ تھے جو جو حضرت حضرت خلیفہ اول سمجھتے تھے اور چونکہ یہ شادی کا معاملہ تھا اور حضرت خلیفہ اول
فقہاء کی تشریح کو زیادہ قابل قبول سمجھتے تھے۔ اس لئے آپ کو اس کا ایسا صدمہ ہوا کہ آپ کو
اسہال شروع ہو گئے ۔ آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ نکاح توڑ دیا جائے ۔
یہ ایک فقہی مسئلہ ہے اس میں ضروری نہیں کہ میری تشریح کو ہی درست سمجھا جائے ۔
( الفضل 3 ستمبر 1960 ء صفحه 4)
رشوت کی تعریف
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ رشوت کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
رشوت یہ ہے کہ انسان کسی دوسرے کا حق غصب کرنے کے لئے کسی کو کچھ دے۔ لیکن اگر کسی بد
نیت افسر کو اپنے حقوق محفوظ کرانے کے لئے کچھ دے دے تو یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ کسی کتے کو جو
کاٹتا ہو۔ کوئی روٹی کا ٹکڑا ڈال دیا جائے ۔
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 307)
زنا تضیع نسل کا موجب ہے
زنا ایک بہت بے حیائی کا کام ہے اور اس کا مرتکب شہوات نفس سے اندھا ہو کر ایسا
نا پاک کام کرتا ہے جو انسانی نسل کے حلال سلسلہ میں حرام کو ملا دیتا ہے اور تضیع نسل کا
موجب ہوتا ہے ۔ اسی وجہ سے شریعت نے اس کو ایسا بھاری گناہ قرار دیا ہے کہ اسی دنیا
میں ایسے انسان کے لئے حد شرعی مقرر ہے۔ پس ظاہر ہے کہ مومن کی تکمیل کے لئے صرف

یہی کافی نہیں کہ وہ زنا سے پر ہیز کرے کیونکہ زنا نہایت درجہ مفسد طبع اور بے حیا انسانوں کا کام
ہے اور یہ ایک ایسا موٹا گناہ ہے جو جاہل سے جاہل اس کو بُراسمجھتا ہے اور اس پر بجز کسی
بے ایمان کے کوئی بھی دلیری نہیں کر سکتا۔ پس اس کا ترک کرنا ایک معمولی شرافت ہے کوئی
بڑے کمال کی بات نہیں۔
تکبیر پڑھ کر پرندہ شکار کرنا
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 209)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ غلیل سے جو پرندے مارے جاتے ہیں ان کی بابت حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ تکبیر پڑھ کر مار لیا کرو اور فرماتے تھے کہ غلیل اور بندوق کا حکم
بھی تیر کی طرح ہے۔ یعنی اگر جانور ذبح سے پہلے ہی مر جائے تو وہ حلال ہے۔ یہ ذکر اس
بات پر چلا تھا کہ بھائی عبدالرحیم صاحب اکثر پرندے غلیل سے مار کر لایا کرتے تھے۔ میں
نے عرض کیا کہ کئی پرندے وہیں ذبح سے پہلے مر جاتے ہیں۔ تو بھائی جی ان کو حرام سمجھ کر
چھوڑ آتے ہیں ۔ اس پر حضور نے فرمایا کہ تکبیر پڑھ کر مار لیا کریں۔ پھر اگر ذبح سے پہلے مر
بھی جائیں تو جائز ہیں ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اگر کوئی جانور ذبح کرنے سے پہلے
مر جاوے یعنی اس کے ذبح کرنے کا موقع نہ ملے تو تکبیر پڑھنے کی صورت میں وہ جائز ہے۔ یہ
مراد نہیں کہ ذبح کا موقعہ ہو مگر پھر بھی ذبح نہ کیا جائے۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 600،599)
ایک سوال کے جواب میں فرمایا :
تکبیر پڑھ کر بندوق مارے، شکار مر جاوے تو حلال ہے۔“ (الحام 10 فروری 1907 صفحہ 4)
جانور کو ذبح کرنا ضروری ہے
حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں:

ایسا جانور جو گردن پر تلوار مار کر مارا گیا ہو یا جو دم گھونٹ کر مارا گیا ہو کھانا جائز نہیں ۔
قرآن کریم منع کرتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جب ولایت جانے والوں نے پوچھا
تو آپ نے منع فرمایا۔ پس اسے استعمال نہ کریں۔ ہاں اگر یہودی یا عیسائی گلے کی طرف سے
ذبح کریں وہ بہر حال جائز ہے خواہ تکبیر سے کریں یا نہ کریں ۔ آپ بسم اللہ کہہ کر اسے کھالیں ۔
الفضل 14 ستمبر 1915 ء صفحہ 4)
نجاست خورگائے کا گوشت حرام ہے
فرمایا:
ایک نجاست خورگائے ہوتی ہے جس کو جلالہ کہتے ہیں۔ اس کا گوشت حرام لکھا ہے ۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے جانور مثل بھیڑ ، مرغی کی پرورش میں حفاظت کرنی چاہئے اور
ان کو نجاست خوری سے بچانا چاہئے ۔
)3( بدر 29 ستمبر 1905ء صفحہ
علاج کے طور پر ممنوع چیزوں کا استعمال
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سل دق کے مریض کے لئے
ایک گولی بنائی تھی ۔ اس میں کونین اور کافور کے علاوہ افیون ، بھنگ اور دھتورہ وغیرہ زہریلی
ادویہ بھی داخل کی تھیں اور فرمایا کرتے تھے کہ دوا کے طور پر علاج کے لئے اور جان بچانے
کے لئے ممنوع چیز بھی جائز ہو جاتی ہے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ شراب کے لئے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہی فتویٰ تھا کہ
ڈاکٹر یا طبیب اگر دوائی کے طور پر دے تو جائز ہے۔ مگر باوجود اس کے آپ نے اپنے پڑدادا
مرزا گل محمد صاحب کے متعلق لکھا ہے کہ انہیں ان کی مرض الموت میں کسی طبیب نے شراب
بتائی مگر انہوں نے انکار کیا اور حضرت صاحب نے اس موقعہ پر ان کی تعریف کی ہے کہ انہوں
نے موت کو شراب پر ترجیح دی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ فتوئی اور ہے اور تقویٰ اور ۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (615)

نشہ آور چیزیں مصر ایمان ہیں
فرمایا:
حدیث میں آیا ہے وَمِنْ حُسْنِ الْإِسْلَامِ تَرْكٌ مَا لَا يَعْنِيهِ یعنی اسلام کا حسن یہ بھی
ہے کہ جو چیز ضروری نہ ہو وہ چھوڑ دی جاوے۔ اسی طرح پر یہ پان ، حقہ، زرده ( تمباکو ) افیون
وغیرہ ایسی ہی چیزیں ہیں۔ بڑی سادگی یہ ہے کہ ان چیزوں سے پر ہیز کرے کیونکہ اگر کوئی اور
بھی نقصان اُن کا بفرض محال نہ ہو، تو بھی اس سے ابتلا آ جاتے ہیں اور انسان مشکلات میں پھنس
جاتا ہے مثلاً قید ہو جاوے تو روٹی تو ملے گی لیکن بھنگ چرس یا اور منشی اشیاء نہیں دی جاوے گی یا
اگر قید نہ ہو کسی ایسی جگہ میں ہو جو قید کے قائم مقام ہو تو پھر بھی مشکلات پیدا ہو جاتے ہیں ۔ عمدہ
صحت کو کسی بے ہودہ سہارے سے کبھی ضائع کرنا نہیں چاہیے۔ شریعت نے خوب فیصلہ کیا ہے
که ان مضر صحت چیزوں کو مضر ایمان قرار دیا ہے اور ان سب کی سردار شراب ہے۔
یہ سچی بات ہے کہ نشوں اور تقویٰ میں عداوت ہے۔ افیون کا نقصان بھی بہت بڑا ہوتا
ہے۔ طبی طور پر یہ شراب سے بھی بڑھ کر ہے اور جس قدر قوی لے کر انسان آیا ہے اُن کو ضائع
کر دیتی ہے۔
تمام نشہ آور اشیاء کے استعمال کی ممانعت
فرمایا:
( الحکم 10 جولائی 1902 ء صفحہ 3)
ہر ایک نشہ کی چیز کو ترک کرو انسان کو تباہ کرنے والی صرف شراب ہی نہیں بلکہ افیون ،
گانجا ، چرس، بھنگ، تاڑی اور ہر ایک نشہ جو ہمیشہ کے لئے عادت کر لیا جاتا ہے وہ دماغ کو
خراب کرتا اور آخر ہلاک کرتا ہے سو تم اس سے بچو۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 70،71)

نشہ آور اشیا کا استعمال عمر کو گھٹا دیتا ہے
فرمایا:
کیا ہی عمدہ قرآنی تعلیم ہے کہ انسان کی عمر کو خبیث اور مضر اشیاء کے ضرر سے بچالیا۔ یمنشی
شراب وغیرہ انسان کی عمر کو بہت گھٹا دیتی ہیں ۔ اس کی قوت کو برباد کر دیتی ہیں اور بڑھا پے
سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں۔ یہ قرآنی تعلیم کا احسان ہے کہ کروڑوں مخلوق ان گناہ کے امراض
سے بچ گئی جو ان نشہ کی چیزوں سے پیدا ہوتی ہیں۔
)9 احکم 10 مارچ 1903 ء صفحہ(
افیون کے مضر اثرات
فرمایا:
جو لوگ افیون کھاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں موافق آگئی ہے ، وہ موافق نہیں آتی ۔
دراصل وہ اپنا کام کرتی رہتی ہے اور قومی کو نابود کر دیتی ہے۔
نشہ آور چیزوں سے بچنے کا عملی نمونہ
فرمایا:
)12 الحکم 17 اکتوبر 1902ء صفحہ
ایک دفعہ مجھے ایک دوست نے یہ صلاح دی کہ ذیا بیطس کے لئے افیون مفید ہوتی ہے۔
پس علاج کی غرض سے مضائقہ نہیں کہ افیون شروع کر دی جائے میں نے جواب دیا کہ یہ آپ
نے بڑی مہربانی کی کہ ہمدردی فرمائی لیکن اگر میں ذیا بیطس کے لئے افیون کھانے کی عادت کرلوں
تو میں ڈرتا ہوں کہ لوگ ٹھٹھا کر کے یہ نہ کہیں کہ پہلا مسیح تو شرابی تھا اور دوسرا افیونی۔
پس اس طرح جب میں نے خدا پر توکل کی تو خدا نے مجھے ان خبیث چیزوں کا محتاج
نہیں کیا اور بارہا جب مجھے غلبہ مرض کا ہوا تو خدا نے فرمایا کہ دیکھ میں نے تجھے شفا دیدی ۔
نسیم دعوت۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 434، 435)

آج 10 میں سے 10 باقی