حلّت و حرمت
فقہ المسیح, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تمباکو نوشی کے مضر اثرات
حلت و حرمت
ایک شخص نے امریکہ سے تمباکو نوشی کے متعلق اس کے بہت سے مجرب نقصان ظاہر کرتے
ہوئے اشتہار دیا۔ اس کو آپ نے سنا فر مایا:
اصل میں ہم اس لئے اسے سنتے ہیں کہ اکثر نو عمر لڑکے نوجوان تعلیم یافتہ بطور فیشن ہی کے اس
بلا میں گرفتار و مبتلا ہو جاتے ہیں تا وہ ان باتوں کو سن کر اس مضر چیز کے نقصانات سے بچیں ۔
فرمایا : اصل میں تمبا کو ایک دھواں ہوتا ہے جو اندرونی اعضاء کے واسطے مضر ہے۔ اسلام
لغو کاموں سے منع کرتا ہے اور اس میں نقصان ہی ہوتا ہے۔ لہذا اس سے پر ہیز ہی اچھا ہے۔
الحکم 28 فروری 1903 ء صفحہ 16)
سوال : ۔ ایک دوست نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ
كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ (بنی اسرائیل : (28) اور تمباکو نوشی بھی تو فضول خرچی ہی ہے ، اس کو
حرام قرار دینا چاہئے؟
اس سوال کے جواب میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں:
آپ بے شک حرام قرار دے دیں۔ میں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فتوی سے
آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مکروہ اور نا پسندیدہ قرار دیا ہے ۔
اس لئے ہم بھی اس فتوی کے خلاف کوئی فتوی نہیں دے سکتے ۔ آپ جانتے ہیں کہ چلتی ہوئی
ریل کو یکدم روکا نہیں جا سکتا ۔ آہستہ آہستہ ہی اسے روکا جا سکتا ہے۔ اسی طرح یہ سگریٹ کی
ریل جس میں سے دھواں نکلتا ہے آہستہ آہستہ ہی رکے گی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ سخت
مضر صحت چیز ہے اور اعصاب پر اس کا بہت برا اثر پڑتا ہے لیکن اس وقت ایک رواس کی
تائید میں چل رہی ہے ۔ اس لئے لوگ اس رو میں بہہ کر اس کا استعمال کرتے جا رہے ہیں ۔
جب اس کے خلاف رو زیادہ طاقتور ہو جائے گی تو لوگ خود بخود اس سے نفرت کرنے لگ
جائیں گے۔
( الفضل 5 نومبر 1960ء صفحہ 4)
حقہ نوشی پر ناپسندیدگی کا اظہار
حقہ نوشی کے متعلق ذکر آیا ، فرمایا :
حلت و حرمت
اس کا ترک اچھا ہے۔ ایک بدعت ہے، منہ سے بو آتی ہے۔ ہمارے والد مرحوم صاحب
اس کے متعلق ایک شعرا اپنا بنایا ہوا پڑھا کرتے تھے جس سے اس کی برائی ظاہر ہوتی ہے۔
)9 الحکم ۔ 10 ستمبر 1901ء صفحہ(
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے میاں عبداللہ صاحب
سنوری نے بیان کیا کہ میں شروع میں حقہ بہت پیا کرتا تھا ۔ شیخ حامد علی بھی پیتا تھا۔ کسی دن شیخ حامد
علی نے حضرت صاحب سے ذکر کر دیا کہ یہ حقہ بہت پیتا ہے۔ اس کے بعد میں جو صبح کے وقت
حضرت صاحب کے پاس گیا اور حضور کے پاؤں دبانے بیٹھا تو آپ نے شیخ حامد علی سے کہا کہ کوئی
حقہ اچھی طرح تازہ کر کے لاؤ۔ جب شیخ حامد علی حقہ لایا تو حضور نے مجھ سے فرمایا کہ پیوں میں
شرمایا مگر حضرت صاحب نے فرمایا جب تم پیتے ہو تو شرم کی کیا بات ہے۔ پیو کوئی حرج نہیں۔ میں
نے بڑی مشکل سے رُک رُک کر ایک گھونٹ پیا۔ پھر حضور نے فرمایا میاں عبداللہ مجھے اس سے طبعی
نفرت ہے۔ میاں عبداللہ صاحب کہتے تھے بس میں نے اسی وقت سے حقہ ترک کر دیا اور اس
ارشاد کے ساتھ ہی میرے دل میں اس کی نفرت پیدا ہو گئی۔ پھر ایک دفعہ میرے مسوڑھوں میں
تکلیف ہوئی تو میں نے حضور سے عرض کیا کہ جب میں حقہ پیتا تھا تو یہ درد ہٹ جاتا تھا۔ حضور نے
جواب دیا کہ ” بیماری کے لئے حقہ پینا معذوری میں داخل ہے اور جائز ہے جب تک معذوری باقی
ہے۔ چنانچہ میں نے تھوڑی دیر تک بطور دوا استعمال کر کے پھر چھوڑ دیا۔ میاں عبداللہ صاحب
بیان کرتے ہیں کہ حضور کے گھر میں حقہ استعمال ہوتا تھا۔ ایک دفعہ حضور نے مجھے گھر میں ایک تو ڑا
ہوا حقہ کیلی پر لٹکا ہوا دکھایا اور مسکرا کر فرمایا ہم نے اسے توڑ کر پھانسی دیا ہوا ہے۔ خاکسار عرض کرتا
ہے کہ گھر میں کوئی عورت شاید حقہ استعمال کرتی ہو گی ۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (91)
معمر مہمان کو حقہ پینے کی اجازت
حلت و حرمت
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حقہ سے بہت کراہت کرتے تھے بلکہ بعض
اوقات اس کے متعلق بعض لوگوں پر ناراضگی کا اظہار بھی فرمایا۔ مگر سیٹھ عبدالرحمن صاحب
مدراسی جب تشریف لاتے تھے۔ تو ان کے لئے کہدیا تھا کہ وہ بے شک حقہ پی لیا کریں۔
کیونکہ سیٹھ صاحب معمر آدمی تھے اور پرانی عادت تھی ۔ یہ ڈر تھا کہ کہیں بیمار نہ ہو جائیں۔ نیز
سیٹھ صاحب بیمار بھی رہا کرتے تھے۔ چنانچہ ان کو ذیا بیطس بھی تھا اور کا ر بنکل بھی ہوا تھا۔
حقہ آہستہ آہستہ چھوڑ دو
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں :
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 664)
جن دنوں میں حضرت اقدس امام ہمام علیہ السلام کی طرف سے خطوط کے جواب لکھا کرتا
تھا تو من جملہ اور مسائل کے حقہ کی نسبت بھی ہماری جماعت کے احباب دریافت کرتے تھے
کہ ہمیں حقہ پینے کی عادت ہے اس کی نسبت حضور کا کیا فتوی ہے حکم ہو تو ترک کر دیں ۔ پس
حضرت اقدس علیہ السلام نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ ہمارے پاس مختلف مضمون کے خط آتے ہیں
بعض دعا کے لئے آتے تھے سواس میں ہمارا قاعدہ یہ ہے کہ جس وقت کسی کا خط دعا کے لئے آتا
ہے تو ہم اسی وقت دعا کر دیتے ہیں۔ اور جب وہ یاد آتا ہے تب بھی دعا کیا کرتے ہیں سوایسے
خطوط کا جواب یہ لکھ دیا کرو کہ ہم نے دعا کی ہے اور کرتے رہیں گے اور چاہئے کہ دعا کے لئے
یاد دلاتے رہو ۔ اور بعض خطوط مسائل دریافت کرنے کے بارہ میں ہوتے ہیں ۔ پس جو مسئلہ
ایک دفعہ تم کو کسی کے دریافت کرنے پر بتلایا جاوے تو ہمیشہ بے پوچھے لکھ دیا کرو اور جو نیا مسئلہ
ہو وہ دریافت کر لیا کرو۔ بعض خیریت دریافت کیا کرتے ہیں ان کو خیریت کی اطلاع دے دیا
کرو اور بعض جواب نہیں چاہتے ۔ وہ صرف اپنی یاددہانی کے لئے خط لکھتے ہیں ان کو جواب
دینے کی ضرورت نہیں ہے تا وقتیکہ وہ جواب طلب نہ کریں اور بعض خطوط ہمارے متعلق ہوتے
ہیں۔ ہم پڑھ کر خود ہی جواب دیں گے ۔ اس بناء پر آپ نے فرمایا کہ حقہ کی نسبت ہمارا کوئی نیا
فتویٰ نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ آہستہ آہستہ چھوڑ دو کہ جس میں تکلیف نہ ہو۔
تمباکو اور زردہ کا استعمال
رض
( تذکرۃ المہدی صفحه 7-8)
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں ایک روز کا ذکر ہے کہ دارالامان
میں کسی شخص نے ذکر کیا کہ حضرت اقدس امام الائمہ مسیح موعود علیہ السلام نے آج تمباکو کے
کھانے اور پینے کی حرمت کا فتوی دیا ہے چونکہ میں تمباکو یعنی زردہ پان میں بوجہ دانتوں کے
درد کے کھاتا تھا۔ تھا۔ حرمت کا فتوی سُن کر متفکر ہوا اور سوچا کہ اگر حضرت اقدس نے در حقیقت
حرمت کا فتوی دیا ہے۔ تو چھوڑ دینا چاہئے ۔ اسی وقت میں سب کام چھوڑ کر حضرت اقدس
علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت مبارک میں حاضر ہوا تو آپ نے میری آواز سُن کر دروازہ
کھول دیا اور فرمایا صاحبزادہ صاحب کیسے آئے؟ میں نے عرض کیا کہ حضور نے تمباکو کی
نسبت حرمت کا فتوی دیا ہے۔ فرمایا نہیں ۔ تم سے کس نے کہا۔ میں نے عرض کیا کہ فلاں شخص
نے ابھی کہا ہے۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے ان کو بلوایا اور دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ
انہوں نے کسی عورت سے سُنا ہے۔ تب حضرت اقدس علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ سمجھنے میں
غلطی رہی ہم نے تو کل یہ بیان کیا تھا کہ تمبا کو پینے اور کھانے کی نسبت بہت آدمی دریافت
کرتے ہیں کہ یہ حرام ہے یا مکروہ یا جائز سو ہماری جماعت کے لوگوں کو معلوم رہے کہ ہر ایک لغو
چیز سے حتی الامکان بچنا اور پر ہیز کرنا لازم ہے ہم کوئی نئی شریعت نکالنا نہیں چاہتے۔ جو کسی چیز
کی حلت و حرمت کا فتوی بغیر دلائل اپنی طرف سے دیں۔ یہ تو ان دابة الارض مولویوں کا
کام ہے کہ اپنی طرف سے نئی شریعت ایجاد کرتے ہیں اور الٹا ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ گویا ہم
مدعی نبوت ہیں ۔ وہ ذرا سوچیں تو معلوم ہو کہ مدعی نبوت و رسالت کون ہے ہم یا وہ جس چیز کی
حلت و حرمت کا ذکر شریعت میں نہ ہو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک بات ثابت نہ ہو تو
ہم خواہ خواہ گھسیٹ گھساٹ کر شریعت میں لا ڈالیں سوائے اس کے کہ ہم کچھ نہیں کہتے کہ لغو کام
ہے۔ اگر یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوتا تو آپ ہی پیش از میں نسبت اس کے
لغو ہونے کا ہی حکم دیتے اور کچھ نہیں۔ پھر فرمایا کہ تم کھاتے ہو؟ میں نے کہا حضور قدر قلیل ایک
یا دورتی پان میں کھاتا ہوں فرمایا کہ کتنی مدت سے؟ عرض کیا پانچ چھ سال سے ۔ فرمایا کیوں
کھاتے ہو؟ عرض کیا دانتوں کے درد کے سبب سے چونکہ کاپی لکھنے کے وقت منہ نیچے رہتا ہے تو
نزلہ اور زکام کا زور ہو جاتا ہے۔ یہ منہ میں رہتا ہے تو درد موقوف رہتا ہے۔ آپ نے ہنس کر
فرمایا کہ چھوٹ نہیں سکتا؟ میں نے عرض کیا کہ چھوٹ تو سکتا ہے لیکن دانتوں میں درد ہو جاتا ہے
فرمایا چند روز پیش کھاؤ (جس کو میٹھا تیلیا بھی کہتے ہیں ) یہ بھی ایک زہر ہے جب ہر روز ہر مل
جاویں گے تو پھر یہ ہر دو خبیث مل کر چھوٹ جائیں گے میں نے پھر عرض کیا کہ چھوڑنے میں تو
کوئی دقت نہیں صرف دانتوں کے درد کا خیال ہے ۔ حضور نے تو دیکھا ہے کہ رمضان شریف
کے میں نے گیارہ روزے رکھے ۔ صرف دن کو زردہ نہیں کھا یا رات کو کھایا جاتا تھا۔ کس قدر درد
زور وشور سے ہوا۔ آپ نے فرمایا ہاں بے شک ہوا تھا ۔ (تذکرۃ المہدی صفحه 8 تا 10 )
مقوی صحت ادویات کا استعمال جائز اور درست ہے
فرمایا:۔
منشی الہی بخش اور اُس کے دوسرے رفیق اعتراض کرتے ہیں کہ میں بید مشک اور کیوڑہ کا
استعمال کرتا ہوں یا اور اس قسم کی دوائیاں کھاتا ہوں ۔ تعجب ہے کہ حلال اور طیب چیزوں کے
کھانے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ اگر وہ غور کر کے دیکھتے اور مولوی عبداللہ غزنوی کی حالت پر نظر
رکھتے تو میرا مقابلہ کرتے ہوئے اُن کو شرم آجاتی ۔ مولوی عبداللہ کو بیویوں کا استغراق تھا، اس
لیے انڈے اور مرغ کثرت سے کھاتے تھے۔ یہانتک کہ اخیر عمر میں شادی کرنا چاہتے تھے۔
میری شہادت مل سکتی ہے کہ مجھے کیوڑہ وغیرہ کی ضرورت کب پڑتی ہے۔ میں کیوڑہ وغیرہ کا
استعمال کرتا ہوں جب دماغ میں اختلال معلوم ہوتا ہے یا جب دل میں تشنج ہوتا ہے۔ خدائے
وحدہ لا شریک جانتا ہے کہ بجز اس کے مجھے ضرورت نہیں پڑتی۔ بیٹھے بیٹھے جب بہت محنت کرتا
ہوں تو یکدفعہ ہی ہی دورہ ہوتا ہے۔ بعض وقت ایسی حالت ہوتی ہے کہ قریب ہے کہ غش آ جاوے
اس وقت علاج کے طور پر استعمال کرنا پڑتا ہے اور اسی لیے ہر روز با ہر سیر کو جاتا ہوں۔
مگر مولوی عبد اللہ جو کچھ کرتے تھے یعنی مرغ ، انگور، انڈے وغیرہ جو استعمال کرتے تھے
اس کی وجہ کثرت ازدواج تھی اور کوئی سبب نہ تھا ۔ انبیاء علیہم السلام ان چیزوں کا استعمال
کرتے تھے مگر وہ خدا کی راہ میں فدا تھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی گھبراتے تھے،
تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ران پر ہاتھ مار کر کہتے کہ اے عائشہ ہم کو راحت پہنچا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تو سارا جہان دشمن تھا۔ پھر اگر اُن کے لیے کوئی راحت کا
سامان نہ ہو، تو یہ خدا کی شان کے ہی خلاف ہے ۔ یہ خدا تعالیٰ کی حکمت ہوتی ہے کہ جیسے کافور
کے ساتھ دو چار مرچیں رکھی جاتی ہیں کہ اڑ نہ جائے ۔ ( الحکم 10 جولائی 1902 ء صفحہ 3)
طیبات کا استعمال
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کھانے پینے کی
عادات کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :۔
آپ نے کھانے کا اہتمام والتزام اس نیت سے کبھی نہ کرایا کہ وہ حظ نفس کا کوئی ذریعہ
ہو سکتا ہے بلکہ مقصد خورونوش سے مقصدِ حیات تھا اور متعدد واقعات اس کو بتاتے ہیں کہ
آپ نے بعض چیزوں کو ایسے طور پر استعمال کیا جس سے زبان کوئی لطف ذائقہ نہیں اُٹھا سکتی
تھی اور یہ دلیل تھی اس امر کی کہ آپ کسی چیز کو ضرور تا قیام زندگی کا ایک موجب سمجھ کر
استعمال کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ آپ کے پاس بہت سے سیب آئے اور جہاں تک مجھے یاد
ہے یہ ڈالی میاں حاجی عمر ڈار مرحوم نے بھجوائی تھی ۔ آپ بجائے اس کے کہ سیب کو تراش کر
کھاتے چند دانے لے کر ان کا پانی نکلوایا اور پی لیا اور فرمایا کہ میں اس لئے پیتا ہوں کہ
قلب کے لئے مفید ہے۔“ آپ کی زندگی میں اس قسم کے واقعات بہت ملیں گے۔
آپ ادویات کا استعمال بھی فرماتے تھے اور پوری مقدار کھایا کرتے تھے۔ صبر کی گولیاں
جن کو آپ پیٹ کی جھاڑ ؤ فرمایا کرتے تھے ہر وقت رو مال میں بندھی رہتی تھیں ایسا ہی
مشک بھی اس لئے کہ دورانِ سر کا دورہ بعض اوقات اچانک ہو جاتا تھا ۔
( سیرت حضرت مسیح موعود علیه السلام از شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحه 64)
تصویر کی حرمت کا مسئلہ
( مولوی سید عبد الواحد صاحب کے بعض شبہات کا ازالہ کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا )
سوال ۔احادیث میں کسی جاندار کی تصویر کھینچنے میں سخت وعید آئی ہے مگر حضور کی عکسی تصویر میں جو
شائع کی گئی ہیں ۔ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اس کو جائز رکھتے ہیں۔
جواب میں اس بات کا سخت مخالف ہوں کہ کوئی میری تصویر کھینچے اور اس کو بُت پرستوں کی
طرح اپنے پاس رکھے یا شائع کرے۔ میں نے ہرگز ایسا حکم نہیں دیا کہ کوئی ایسا کرے اور مجھ
سے زیادہ بت پرستی اور تصویر پرستی کا کوئی دشمن نہیں ہوگا۔ لیکن میں نے دیکھا ہے کہ آج کل
یورپ کے لوگ جس شخص کی تالیف کو دیکھنا چاہیں اول خواہشمند ہوتے ہیں جو اُس کی تصویر
دیکھیں کیونکہ یورپ کے ملک میں فراست کے علم کو بہت ترقی ہے۔ اور اکثر ان کی محض تصویر کو
دیکھ کر شناخت کر سکتے ہیں کہ ایسا مدعی صادق ہے یا کا ذب۔ اور وہ لوگ باعث ہزار ہا کوس کے
فاصلہ کے مجھ تک پہنچ نہیں سکتے اور نہ میرا چہرہ دیکھ سکتے ہیں لہذا اس ملک کے اہلِ فراست
بذریعہ تصویر میرے اندرونی حالات میں غور کرتے ہیں ۔ کئی ایسے لوگ ہیں جو انہوں نے یورپ
یا امریکہ سے میری طرف چٹھیاں لکھی ہیں اور اپنی چٹھیوں میں تحریر کیا ہے کہ ہم نے آپ کی
تصویر کو غور سے دیکھا اور علم فراست کے ذریعہ سے ہمیں ماننا پڑا کہ جس کی یہ تصویر ہے وہ کا ذب
نہیں ہے۔ اور ایک امریکہ کی عورت نے میری تصویر کو دیکھ کر کہا کہ یہ یسوع یعنی عیسی علیہ السلام
کی تصویر ہے۔ پس اس غرض سے اور اس حد تک میں نے اس طریق کے جاری ہونے میں مصلحتاً
خاموشی اختیار کی ۔ وانما الاعمال بالنیات اور میرا مذہب یہ نہیں ہے کہ تصویر کی حرمت قطعی
ہے۔ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ فرقہ جنّ حضرت سلیمان کے لئے تصویر میں بناتے تھے اور
بنی اسرائیل کے پاس مدت تک انبیاء کی تصویریں رہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
بھی تصویر تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ کی تصویر ایک پار چہ ریشمی پر جبرائیل
علیہ السلام نے دکھلائی تھی۔ اور پانی میں بعض پتھروں پر جانوروں کی تصویریں قدرتی طور پر
چھپ جاتی ہیں۔ اور یہ آلہ جس کے ذریعہ سے اب تصویر لی جاتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت میں ایجاد نہیں ہوا تھا اور یہ نہایت ضروری آلہ ہے جس کے ذریعہ سے بعض امراض کی
تشخیص ہو سکتی ہے ایک اور آلہ تصویر کا نکلا ہے جس کے ذریعہ سے انسان کی تمام ہڈیوں کی تصویر
کھینچی جاتی ہے اور وجع المفاصل و نقرس وغیرہ امراض کی تشخیص کے لئے اس آلہ کے
ذریعہ سے تصویر کھینچتے ہیں اور مرض کی حقیقت معلوم ہوتی ہے۔ ایسا ہی فوٹو کے ذریعہ سے بہت
سے علمی فوائد ظہور میں آئے ہیں۔ چنانچہ بعض انگریزوں نے فوٹو کے ذریعہ سے دنیا کے کل
جانداروں یہاں تک کہ طرح طرح کی ٹڈیوں کی تصویر یں اور ہر ایک قسم کے پرند اور چرند کی
تصویریں اپنی کتابوں میں چھاپ دی ہیں ۔ جس سے علمی ترقی ہوئی ہے۔ پس کیا گمان ہو سکتا
ہے کہ وہ خدا جو علم کی ترغیب دیتا ہے وہ ایسے آلہ کا استعمال کرنا حرام قرار دے جس کے ذریعہ
سے بڑے بڑے مشکل امراض کی تشخیص ہوتی ہے اور اہلِ فراست کے لئے ہدایت پانے کا ایک
ذریعہ ہو جاتا ہے۔ یہ تمام جہالتیں ہیں جو پھیل گئی ہیں ۔ ہمارے ملک کے مولوی چہرہ شاہی سکہ
کے روپیہ اور دونیاں اور چونیاں اور اٹھنیاں اپنی جیبوں اور گھروں میں سے کیوں باہر نہیں
پھینکتے ۔ کیا ان سکوں پر تصویریں نہیں ، افسوس کہ یہ لوگ ناحق خلاف معقول باتیں کر کے
مخالفوں کو اسلام پر ہنسی کا موقع دیتے ہیں۔ اسلام نے تمام لغو کام اور ایسے کام جو شرک کے موید
ہیں حرام کئے ہیں نہ ایسے کام جو انسانی علم کو ترقی دیتے اور امراض کی شناخت کا ذریعہ ٹھہرتے اور
اہلِ فراست کو ہدایت سے قریب کر دیتے ہیں۔ لیکن با ایں ہمہ میں ہرگز پسند نہیں کرتا کہ میری
جماعت کے لوگ بغیر ایسی ضرورت کے جو کہ مضطر کرتی ہے وہ میرے فوٹو کو عام طور پر شائع کرنا
اپنا کسب اور پیشہ بنالیں ۔ کیونکہ اسی طرح رفتہ رفتہ بدعات پیدا ہو جاتی ہیں اور شرک تک پہنچتی
ہیں۔ اس لئے میں اپنی جماعت کو اس جگہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں تک اُن کے لئے ممکن ہو
ایسے کاموں سے دستکش رہیں۔ بعض صاحبوں کے میں نے کارڈ دیکھے ہیں اور ان کی پشت کے
کنارہ پر اپنی تصویر دیکھی ہے۔ میں ایسی اشاعت کا سخت مخالف ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ کوئی
شخص ہماری جماعت میں سے ایسے کام کا مرتکب ہو۔ ایک صحیح اور مفید غرض کے لئے کام کرنا اور
امر ہے اور ہندوؤں کی طرح جو اپنے بزرگوں کی تصویر میں جا بجا درو دیوار پر نصب کرتے ہیں یہ
اور بات ہے۔ ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے لغو کام منجر بشرک ہو جاتے ہیں اور بڑی بڑی خرابیاں
ان سے پیدا ہوتی ہیں جیسا کہ ہندوؤں اور نصاری میں پیدا ہو گئیں اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ جو
شخص میرے نصائح کو عظمت اور عزت کی نظر سے دیکھتا ہے اور میرا سچا پیر و ہے وہ اس کا ا حکم کے
بعد ایسے کاموں سے دس دستکش رہے گا ورنہ وہ میری ہدایتوں کے برخلاف اپنے تئیں چلاتا ہے اور
شریعت کی راہ میں گستاخی سے قدم رکھتا ہے۔
( براہین احمد یہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 365 تا 367)