بدعات اور بد رسومات

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بدعات اور بد رسومات
ذکر آیا کہ بعض بزرگ راگ سنتے ہیں۔ آیا یہ جائز ہے؟ فرمایا:
اس طرح بزرگان دین پر بدظنی کرنا اچھا نہیں ۔ حسن ظن سے کام لینا چاہیے۔ حدیث
سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اشعار سنے تھے۔ لکھا ہے کہ حضرت عمر
کے زمانہ میں ایک صحابی مسجد کے اندر شعر پڑھتا تھا۔ حضرت عمرؓ نے اس کو منع کیا۔ اس نے
جواب دیا۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مسجد میں شعر پڑھا کرتا تھا تو کون ہے جو
مجھے روک سکے؟ یہ سن کر حضرت امیر المومنین بالکل خاموش ہو گئے ۔
قرآن شریف کو بھی خوش الحانی سے پڑھنا چاہیے بلکہ اس قدر تا کید ہے کہ جو شخص
قرآن شریف کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ اور خود اس میں ایک اثر
ہے۔ عمدہ تقریر خوش الحانی سے کی جائے تو اس کا بھی اثر ہوتا ہے۔ وہی تقریر ژولیدہ زبانی سے
کی جائے تو اس میں کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ جس شے میں خدا تعالیٰ نے تاثیر رکھی ہے اس کو اسلام
کی طرف کھینچنے کا آلہ بنایا جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔ حضرت داؤد کی زبور گیتوں میں تھی جس
کے متعلق کہا گیا ہے کہ جب حضرت داؤد خدا کی مناجات کرتے تھے تو پہاڑ بھی ان کے ساتھ
روتے تھے اور پرندے بھی تسبیح کرتے تھے۔
)7،6 بدر 17 نومبر 1905ء صفحہ(
مزامیر
سوال : مزامیر کے متعلق آپ کا کیا حکم ہے؟
فرمایا :
بعض نے قرآن شریف کے ایک لفظ لَهُوَ الْحَدِيثِ (لقمان (7) کو مزا میر سے تعبیر کیا

ہے مگر میرا مذہب یہ ہے کہ ہر ایک شخص کو مقام اور محل دیکھنا چاہیے۔ ایک شخص کو جو اپنے اندر
بہت سے علوم رکھتا ہے اور تقویٰ کے علامات اس میں پائے جاتے ہیں اور متقی باخدا ہونے
کی ہزار دلیل اس میں موجود ہے۔ صرف ایک بات جو تمہیں سمجھ میں نہیں آتی اس کی وجہ سے
اُسے برا نہ کہو۔ اس طرح انسان محروم رہ جاتا ہے ۔ بایزید بسطامی کا ذکر ہے کہ ایک دفعہ
لوگ بہت ان کے گرد ہوئے اور ان کے وقت کو پراگندہ کرتے تھے۔ رمضان کا مہینہ تھا۔
انہوں نے سب کے سامنے روٹی کھانی شروع کر دی۔ تب سب لوگ کافر کہہ کر بھاگ
گئے ۔ عوام واقف نہ تھے کہ یہ مسافر ہے اور اس کے واسطے روزہ ضروری نہیں ۔ لوگ نفرت
کر کے بھاگے ۔ ان کے واسطے عبادت کے لیے مقام خلوت حاصل ہو گیا ۔
یہ اسرار ہیں اور ان کے واسطے ایک عمدہ مثال خود قرآن شریف میں موجود ہے جہاں
حضرت خضر نے ایک کشتی توڑ ڈالی اور ایک لڑکے کو قتل کر دیا۔ کوئی ظاہر شریعت ان کو ایسے
کام کی اجازت نہ دے سکتی تھی۔ اس قصہ سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ خضری اسرار اس
امت میں ہمیشہ پائے جاتے رہے ہیں ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام کمالات
متفرقہ کے جامع تھے اور ظلی طور پر وہ کمالات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں
موجود ہیں ۔ جو خضر نے کیا آئندہ صاحبان کمالات بھی حسب ضرورت کرتے ہیں۔ جہاں
حضرت خضر نے ایک نفس زکیہ کو قتل کر دیا اس کے بالمقابل مزامیر کیا شے ہے۔ لہذا جلد بازی
نہیں کرنی چاہیے ۔ جلد بازی انسان کو ہلاک کر دیتی ہے۔ دوسری علامات کو دیکھنا چاہیے
جو اولیاء الرحمن میں پائی جاتی ہیں ، ان لوگوں کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے ۔اس میں
بڑی احتیاط لازم ہے ۔ جو اعتراض کرے گا وہ مارا جائے گا۔ تعجب ہے کہ زبان کھولنے
والے خود گندے لوگ ہوتے ہیں اور ان کے دل ناپاک ہوتے ہیں اور پھر بزرگوں پر
اعتراض کرتے ہیں ۔
)7 بدر 17 نومبر 1905ء صفحہ(

یہ بھی میں دیکھتا ہوں کہ اولیاء اللہ میں کسی ایسی بات کا ہونا بھی سنت اللہ میں چلا آتا
ہے۔ جیسا کہ خوبصورت بچے کو جب ماں عمدہ لباس پہنا کر باہر نکالتی ہے تو اس کے چہرے
پر ایک سیاہی کا داغ بھی لگا دیتی ہے تا کہ وہ نظر بد سے بچا رہے ۔ ایسا ہی خدا بھی اپنے
پاکیزہ بندوں کے ظاہری حالات میں ایک ایسی بات رکھ دیتا ہے جس سے بدلوگ اس سے
دور رہیں اور صرف نیک لوگ اس کے گرد جمع رہیں ۔ سعید آدمی چہرے کی اصلی خوبصورتی کو
دیکھتا ہے اور شقی کا دھیان اس داغ کی طرف رہتا ہے۔
امرتسر کا واقعہ ہے ۔ ایک دعوت میں چند مولوی شریک تھے اور صاحب مکان نے مجھے بھی
بلایا ہوا تھا۔ چائے لائی گئی ۔ میں نے پیالی بائیں ہاتھ سے پکڑ لی۔ تب سب نے اعتراض
کیا کہ یہ سنت کے برخلاف کام کرتا ہے۔ میں نے کہا۔ یہ سنت ہے کہ پیالی دائیں ہاتھ سے
پکڑی جائے مگر کیا یہ سنت نہیں لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ (بنی اسرائیل (37) یعنی
جس بات کا تجھے علم نہیں اس کے متعلق اپنی زبان نہ کھول ۔ کیا آپ لوگوں کو مناسب نہ تھا کہ
مجھ پر حسن ظن کرتے اور خاموش رہتے ۔ یا یہ نہیں ہو سکتا تھا تو اعتراض کرنے سے پہلے مجھ
سے پوچھ ہی لیتے کہ تم نے ایسا کیوں کیا ہے؟ پھر میں نے بتلایا کہ اصل بات یہ ہے کہ
میرے دائیں بازو کی ہڈی بچپن سے ٹوٹی ہوئی ہے اور پیالی پکڑ کر میں ہاتھ کو اوپر نہیں اُٹھا
سکتا ۔ جب یہ بات انہیں بتلائی گئی ، تب وہ سن کر شرمندہ ہو گئے ۔
صوفیاء کے طریقوں کو حسن ظنی سے دیکھنا
)7( بدر 17 نومبر 1905ء صفحہ (
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ خاکسار کے قیام قادیان کے دنوں میں عشاء کی ے

نماز کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسجد مبارک میں تشریف فرما تھے۔ مسجد بھری ہوئی
تھی۔ ایک پنجابی مولوی صاحب نے کھڑے ہو کر حضور سے عرض کیا کہ صوفیوں کے فرقہ
نقش بندیہ وغیرہ میں جو کلمہ نفی اثبات کو پیشانی تک لے جا کر اور اطراف پر گزارتے ہوئے
قلب پر إِلَّا اللہ کی ضرب مارنے کا طریق مروج ہے۔ اس کے متعلق حضور کا کیا حکم ہے؟
حضور نے فرمایا کہ چونکہ شریعت سے اس کی کوئی سند نہیں اور نہ اسوۂ حسنہ سے اس کا کچھ پتہ
چلتا ہے اس لئے ہم ایسے طریقوں کی ضرورت نہیں خیال کرتے ۔ اس مولوی نے پھر کہا کہ
اگر یہ امور خلاف شرع ہیں تو بڑے بڑے مسلّمہ اور مشاہیر جن میں حضرت احمد سر ہندی
رحمۃ اللہ علیہ جیسے اولیاء بھی ہیں جنہوں نے مجددالف ثانی ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ یہ سب
لوگ بدعت کے مرتکب ہوئے اور لوگوں کو اس کی ترغیب و تعلیم دینے والے ہوئے ۔ حضور
نے فرمایا اسلام پر ایک زمانہ ایسا بھی آیا ہے کہ فتوحات کے بڑھ جانے اور دنیاوی دولت
اور سامان تعیش کی فراوانی سے لوگوں کے دلوں سے خدا کے نام کی گرمی سرد پڑتی جا رہی تھی ۔
اس وقت اگر ان بزرگوں نے بعض ایسے اعمال اختیار کئے ہوں جو اُن کے خیال میں اس
وقت اس روحانی و بائی مرض میں مفید تھے تو وہ ایک وقتی ضرورت تھی اور بوجہ ان کی نیک نیتی
کے اس کو خدا کے حوالہ کر دینا مناسب ہے۔ حضور نے فرمایا اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کوئی
قافلہ راستہ بھول کر ایسے جنگل میں جا نکلے جہاں پانی کا نشان نہ ہو۔ اور ان میں سے بعض نہ
پیاس کی شدت سے زبان خشک ہو کر جان بلب ہوں ۔ اور ان کے ہمراہی درختوں کے پتے
پتھروں سے کوٹ کر ان کا پانی نکالیں اور تشنہ دہانوں کے حلق میں ڈالیں تاکسی طرح پانی
ملنے تک ان کا حلق بالکل خشک ہو کر ہلاکت کا موجب نہ ہو جائے ۔ یا دامن کوہ میں پتھروں کو
توڑ کر اور بڑی مشکلوں سے کاٹ کاٹ کر کنواں کھودا جاتا ہے یا ریگستان میں بڑی مصیبت یا
سے اگر سو سو ہاتھ کھودا جائے تو کنواں برآمد ہوتا ہے۔ لیکن جہاں دریا جاری ہو۔ کیا وہاں

بھی ان تکالیف کو اُٹھانے کی ضرورت ہے؟ فرمایا پس شکر کرنا چاہیے کہ اس وقت خدا نے
پہاڑ کی چوٹی پر سے مصفی اور شیریں پانی کا چشمہ جاری فرمایا ہے جس کے ہوتے ہوئے ان
تکالیف میں پڑ نا خدا کی ناشکری اور جہالت ہے۔
حضور کے اس ارشاد کے بعد جو ایک پر سرور کیفیت خاکسار نے محسوس کی وہ یہ تھی اُن
امور سے جن کا اسوۂ حسنہ سے ثبوت نہ تھا۔ حضور نے اتفاق نہ فرمانے کے باوجود اُن متوفی
بزرگوں کے متعلق کوئی کلمہ رکیک نہ فرمایا بلکہ ایک وقتی ضرورت کے ماتحت اُن کی نیک نیتی پر
محمول فرما کر اُن کا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 69، 70)
بدعات سے اجتناب کے لئے عورتوں کو خصوصی نصائح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عورتوں کو نصائح کرتے ہوئے ایک اشتہار شائع کیا جس
میں آپ نے تحریر فرمایا:
جس شخص کے پاس یہ اشتہار پہنچے اس پر فرض ہے کہ گھر جا کر اپنے کنبے کی عورتوں کو
تمام مضمون اس اشتہار کا اچھی طرح سمجھا کر سنا دے اور ذہن نشین کر دے اور جو عورت خواندہ
ہو اس پر بھی لازم ہے کہ ایسا ہی کرے۔
اشتہار بغرض تبلیغ و انذار
چونکہ قرآن شریف و احادیث صحیحہ نبویہ سے ظاہر و ثابت ہے کہ ہر یک شخص اپنے کنبہ کی
عورتوں وغیرہ کی نسبت جن پر کسی قدر اختیار رکھتا ہے سوال کیا جائے گا کہ آیا بے راہ چلنے کی
حالت میں اس نے ان کو سمجھایا اور راہ راست کی ہدایت کی یا نہیں ، اس لئے میں نے قیامت کی
باز پرس سے ڈر کر مناسب سمجھا کہ ان مستورات و دیگر متعلقین کو ( جو ہمارے رشتہ داروا قارب
و واسطہ دار ہیں) ان کی بے راہیوں ، بدعتوں پر بذریعہ اشتہار کے انہیں خبر دار کروں کیونکہ میں

دیکھتا ہوں کہ ہمارے گھروں میں قسم قسم کی خراب رسمیں اور نالائق عادتیں جن سے ایمان جاتا
رہتا ہے گلے کا ہار ہو رہی ہیں اور اُن بری رسموں اور خلاف شرع کاموں سے یہ لوگ ایسا پیار
کرتے ہیں جو نیک اور دینداری کے کاموں سے کرنا چاہیے۔ ہر چند سمجھایا گیا، کچھ سنتے نہیں ۔
ہر چند ڈرایا گیا ۔ کچھ ڈرتے نہیں اب چونکہ موت کا کچھ اعتبار نہیں اور خدا تعالیٰ کے عذاب سے
بڑھ کر اور کوئی عذاب نہیں اس لئے ہم نے ان لوگوں کے برا ماننے اور برا کہنے اور ستانے اور دکھ
دینے سے بالکل لا پروا ہو کر محض ہمدردی کی راہ سے حق نصیحت پورا کرنے کے لئے بذریعہ اس
اشتہار کے ان سب کو اور دوسری مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو خبر دار کرنا چاہا تا ہماری گردن پر کوئی
بوجھ باقی نہ رہ جائے اور قیامت کو کوئی نہ کہہ سکے کہ ہم کو کسی نے نہیں سمجھایا اور سیدھا راہ نہیں
بتایا۔ سو آج ہم کھول کر بآواز بلند کہہ دیتے ہیں کہ سیدھا راہ جس سے انسان بہشت میں داخل
ہوتا ہے، یہی ہے کہ شرک اور رسم پرستی کے طریقوں کو چھوڑ کر دین اسلام کی راہ اختیار کی جائے
اور جو کچھ اللہ جلشانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور اس کے رسول نے ہدایت کی ہے اس راہ
سے نہ بائیں طرف منہ پھیریں نہ دائیں اور ٹھیک ٹھیک اسی راہ پر قدم ماریں اور اس کے برخلاف
کسی راہ کو اختیار نہ کریں۔ لیکن ہمارے گھروں میں جو بد رسمیں پڑ گئی ہیں اگر چہ وہ بہت ہیں ۔ مگر
چند موٹی موٹی رسمیں بیان کی جاتی ہیں۔ تانیک بخت عورتیں خدا تعالیٰ سے ڈرکران کو چھوڑ دیں۔
اور وہ یہ ہیں ۔
(1) ماتم کی حالت میں جزع فزع اور نوحہ یعنی سیا پا کرنا اور چیخیں مار کر رونا اور بے
صبری کے کلمات منہ پر لانا۔ یہ سب باتیں ایسی ہیں جن کے کرنے سے ایمان کے جانے کا
اندیشہ ہے اور یہ سب رسمیں ہندوؤں سے لی گئی ہیں۔ جاہل مسلمانوں نے اپنے دین کو بھلا دیا
اور ہندوؤں کی رسمیں پکڑ لیں۔ کسی عزیز اور پیارے کی موت کی حالت میں مسلمانوں کے لئے

قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ صرف اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہیں یعنی ہم خدا کا مال اور
ملک ہیں اسے اختیار ہے جب چاہے اپنا مال لے لے اور اگر رونا ہو تو صرف آنکھوں سے آنسو
بہانا جائز ہے اور جو اس سے زیادہ ہے وہ شیطان سے ہے۔
(2) دوم - برابر ایک سال تک سوگ رکھنا اور نئی نئی عورتوں کے آنے کے وقت یا
بعض خاص دنوں میں سیا پا کرنا اور باہم عورتوں کا سر ٹکرا کر چلا کر رونا اور کچھ کچھ منہ سے بھی
بکواس کرنا اور پھر برابر ایک برس تک بعض چیزوں کا پکانا چھوڑ دینا اس عذر سے کہ ہمارے
گھر یا ہماری برادری میں ماتم ہو گیا ہے۔ یہ سب نا پاک رسمیں اور گناہ کی باتیں ہیں جن سے
پر ہیز کرنا چاہیے۔
(3) سوم - سیا پا کرنے کے دنوں میں بے جا خرچ بھی بہت ہوتے ہیں ۔ حرامخور
عورتیں ، شیطان کی بہنیں جو دور دور سے سیا پا کرنے کے لئے آتی ہیں اور مکر اور فریب سے
منہ کو ڈھانک کر اور بھینسوں کی طرح ایک دوسرے سے ٹکرا کر چیخیں مار کر روتی ہیں ۔ ان کو
اچھے اچھے کھانے کھلائے جاتے ہیں اور اگر مقدور ہو تو اپنی شیخی اور بڑائی جتانے کے لئے
صد ہا روپیہ کا پلاؤ اور زردہ پکا کر برادری وغیرہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس غرض سے کہ تا لوگ
واہ واہ کریں کہ فلاں شخص نے مرنے پر اچھی کرتوت دکھلائی۔ اچھا نام پیدا کیا۔ سو یہ سب
شیطانی طریق ہیں جن سے تو بہ کرنا لازم ہے ۔ نالازم ہے۔
(4) اگر کسی عورت کا خاوند مر جائے تو گو وہ عورت جوان ہی ہو۔ دوسرا خاوند کرنا ایسا
برا جانتی ہے جیسا کوئی بڑا بھارا گناہ ہوتا ہے اور تمام عمر بیوہ یا رانڈ رہ کر یہ خیال کرتی ہے کہ میں
نے بڑے ثواب کا کام کیا ہے اور پاک دامن بیوی ہو گئی ہوں حالانکہ اس کے لئے بیوہ رہنا
سخت گناہ کی بات ہے۔ عورتوں کے لئے بیوہ ہونے کی حالت میں خاوند کر لینا نہایت ثواب کا
کام ہے۔ ایسی عورت حقیقت میں بڑی نیک بخت اور ولی ہے جو بیوہ ہونے کی حالت میں

برے خیالات سے ڈر کر کسی سے نکاح کرلے اور نابکار عورتوں کے لعن طعن سے نہ ڈرے ۔
ایسی عورتیں جو خدا اور رسول کے حکم سے روکتی ہیں خود لعنتی اور شیطان کی چیلیاں ہیں۔ جن کے
ذریعہ سے شیطان اپنا کام چلاتا ہے۔ جس عورت کو اللہ اور رسول پیارا ہے۔ اس کو چاہیے کہ
بیوہ ہونے کے بعد کوئی ایماندار اور نیک بخت خاوند تلاش کرے اور یادر کھے کہ خاوند کی خدمت
میں مشغول رہنا بیوہ ہونے کی حالت کے وظائف سے صد ہا درجہ بہتر ہے۔
(5) یہ بھی عورتوں میں خراب عادت ہے کہ وہ بات بات میں مردوں کی نافرمانی کرتی
ہیں۔ اور ان کی اجازت کے بغیر ان کا مال خرچ کر دیتی ہیں اور ناراض ہونے کی حالت میں
بہت کچھ برا بھلا ان کے حق میں کہہ دیتی ہیں ۔ ایسی عورتیں اللہ اور رسول کے نزدیک لعنتی ہیں۔
ان کا نماز روزہ اور کوئی عمل منظور نہیں ۔ اللہ تعالیٰ صاف فرماتا ہے کہ کوئی عورت نیک نہیں ہو سکتی
جب تک پوری پوری اپنے خاوند کی فرمانبرداری نہ کرے اور دلی محبت سے اس کی تعظیم بجا نہ
لائے اور پسِ پشت یعنی اس کے پیچھے اس کی خیر خواہ نہ ہو اور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ عورتوں پر لازم ہے کہ اپنے مردوں کی تابعدار رہیں ۔ ورنہ ان کا کوئی عمل منظور
نہیں اور نیز فرمایا ہے کہ اگر غیر خدا کو سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں حکم کرتا کہ عورتیں اپنے خاوندوں کو
سجدہ کیا کریں۔ اگر کوئی عورت اپنے خاوند کے حق میں کچھ بد زبانی کرتی ہے یا اہانت کی نظر
سے اس کو دیکھتی ہے اور حکم ربانی سن کر پھر بھی باز نہیں آتی تو و لعنتی ہے خدا اور رسول اس سے
ناراض ہیں ۔ عورتوں کو چاہیے کہ اپنے خاوندوں کا مال نہ چرا ویں اور نامحرم سے اپنے تئیں
بچاویں اور یا درکھنا چاہیے کہ بغیر خاوند اور ایسے لوگوں کے جن کے ساتھ نکاح جائز نہیں اور جتنے
مرد ہیں اُن سے پردہ کرنا ضروری ہے۔ جو عورتیں نا محرم لوگوں سے پردہ نہیں کرتیں شیطان
ان کے ساتھ ساتھ ہے۔ عورتوں پر یہ بھی لازم ہے کہ بدکار اور بد وضع عورتوں کو اپنے گھروں میں
نہ آنے دیں اور ان کو اپنی خدمت میں نہ رکھیں کیونکہ یہ سخت گناہ کی بات ہے کہ بد کار عورت

نیک عورت کی ہم صحبت ہو۔
(6) عورتوں میں یہ بھی ایک بد عادت ہے کہ جب کسی عورت کا خاوند کسی اپنی مصلحت
کے لئے کوئی دوسرا نکاح کرنا چاہتا ہے تو وہ عورت اور اس کے اقارب سخت ناراض ہوتے ہیں
اور گالیاں دیتے ہیں اور شور مچاتے ہیں اور اس بندہ خدا کو ناحق ستاتے ہیں۔ ایسی عورتیں اور
ایسے ان کے اقارب بھی نابکار اور خراب ہیں کیونکہ اللہ جل شانہ نے اپنی حکمت کا ملہ سے جس کے
صدہا مصالح ہیں مردوں کو اجازت دے رکھی ہے کہ وہ اپنی کسی ضرورت یا مصلحت کے وقت چار
تک بیویاں کر لیں۔ پھر جو شخص اللہ رسول کے حکم کے مطابق نکاح کرتا ہے تو اس کو کیوں بُرا کہا
جائے ۔ ایسی عورتیں اور ایسے ہی اس عادت والے اقارب جو خدا اور اس کے رسول کے حکموں کا
مقابلہ کرتی ہیں۔ نہایت مردود شیطان کی بہنیں اور بھائی ہیں کیونکہ وہ خدا اور رسول کے فرمودہ
سے منہ پھیر کر اپنے رب کریم سے لڑائی کرنا چاہتے ہیں اور اگر کسی نیک دل مسلمان کے گھر میں
ایسی بدذات بیوی ہو تو اُسے مناسب ہے کہ اس کو سزا دینے کیلئے دوسرا نکاح ضرور کرے۔
(7) بعض جاہل مسلمان اپنے ناطہ رشتہ کے وقت یہ دیکھ لیتے ہیں کہ جس کے ساتھ
اپنی لڑکی کا نکاح کرنا منظور ہے اس کی پہلی بیوی بھی ہے یا نہیں ۔ پس اگر پہلی موجود ہو تو
ایسے شخص سے ہرگز نکاح کرنا نہیں چاہتے ۔ سو یا د رکھنا چاہئے کہ ایسے لوگ بھی صرف نام کے
مسلمان ہیں اور ایک طور سے وہ ان عورتوں کے مددگار ہیں جو اپنے خاوندوں کے دوسرے
نکاح سے ناراض ہوتی ہیں سوان کو بھی خدا تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے۔
(8) ہماری قوم میں یہ بھی ایک نہایت بد رسم ہے کہ دوسری قوم کو لڑکی دینا پسند نہیں کولڑ
کرتے بلکہ حتی الوسع لینا بھی پسند نہیں کرتے۔ یہ سرا سر تکبر نخوت کا طریق ہے جو سراسر احکام
شریعت کے برخلاف ہے۔ بنی آدم سب خدا تعالیٰ کے بندے ہیں۔ رشتہ ناطہ میں صرف یہ دیکھنا
چاہیے کہ جس سے نکاح کیا جاتا ہے کہ وہ نیک بخت اور نیک وضع آدمی ہے اور کسی ایسی آفت

میں مبتلا نہیں جو موجب فتنہ ہو اور یاد رکھنا چاہیے کہ اسلام میں قوموں کا کچھ بھی لحاظ نہیں ۔
صرف تقوی اور نیک بختی کا لحاظ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمُ
یعنی تم میں سے خدا تعالیٰ کے نزدیک زیادہ تر بزرگ وہی ہے جو زیادہ پر ہیز گار ہے۔
(9) ہماری قوم میں یہ بھی ایک بد رسم ہے کہ شادیوں میں صد ہا روپیہ کا فضول خرچ
ہوتا ہے۔ سو یاد رکھنا چاہیے کہ شیخی اور بڑائی کے طور پر برادری میں بھاجی تقسیم کرنا اور اس کا دینا
اور کھانا دونوں باتیں عند الشرع حرام ہیں اور آتشبازی چلوانا اور کنجروں، ڈوموں کو دینا یہ سب
حرام مطلق ہے۔ ناحق روپیہ ضائع جاتا ہے۔ گناہ سر پر چڑھتا ہے۔ صرف اتنا حکم ہے کہ نکاح
کرنے والا بعد نکاح کے ولیمہ کرے یعنی چند دوستوں کو کھانا پکا کر کھلا دیوے۔
(10) ہمارے گھروں میں شریعت کی پابندی کی بہت سستی ہے۔ بعض عورتیں زکوٰۃ
دینے کے لائق اور بہت سا زیور ان کے پاس ہے۔ وہ زکوۃ نہیں دیتیں۔ بعض عورتیں نماز روزہ ساز
کے ادا کرنے میں بہت کو تا ہی رکھتی ہیں ۔ بعض عورتیں شرک کی رسمیں بجالاتی ہیں جیسے چیچک
کی پوجا۔ بعض فرضی دیویوں کی پوجا کرتی ہیں۔ بعض ایسی نیازیں دیتی ہیں جن میں یہ شرط لگا
دیتی ہیں کہ عورتیں کھاویں کوئی مرد نہ کھاوے یا کوئی حقہ نوش نہ کھاوے بعض جمعرات کی
چوکی بھرتی ہیں مگر یاد رکھنا چاہیے کہ یہ سب شیطانی طریق ہیں ۔ ہم صرف خالص اللہ کے لیے
ان لوگوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ آؤ خدا تعالیٰ سے ڈرو۔ ورنہ مرنے کے بعد ذلت اور رسوائی سے
سخت عذاب میں پڑو گے اور اس غضب الہی میں مبتلا ہو جاؤ گے جس کا انتہاء نہیں۔
محرم میں رسومات سے بچو
الحکم 10 جولائی 1902ء صفحہ 6 تا 8)
ایک شخص کا تحریری سوال پیش ہوا کہ محرم کے دنوں میں امامین کی روح کو ثواب دینے
کے واسطے روٹیاں وغیرہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:
عام طور پر یہ بات ہے کہ طعام کا ثواب میت کو پہنچتا ہے لیکن اس کے ساتھ شرک کی

رسومات نہیں چاہئیں ۔ رافضیوں کی طرح رسومات کا کرنا جائز نہیں ہے ۔“
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 253)
فوت شدگان کے نام پر روٹی تقسیم کرنا
رض
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مغلانی نور جان صاحبہ بھا وجہ
مرزا غلام اللہ صاحب نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ آپ فرمایا
کرتے تھے کہ مردوں کے نام پر محتاجوں کو روٹی دو، ملانوں کو نہ دو۔ ملاں جب کوٹھوں پر
روٹیاں سکھانے کو ڈالتے ہیں ، کتے اور کوے کھاتے ہیں اور وہ چوڑھوں کو روٹی دیتے ہیں ۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (229)
نقشبندی صوفیاء کے ذکر واذکار کے طریق کی ناپسندیدگی
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی
نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ جب ہم انبالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس
ایک کوٹھی میں مقیم تھے تو ایک امر کے متعلق جو کہ دینی معاملہ نہ تھا بلکہ ایک دوائی کے متعلق
تھا۔ حضور سے استفسار کی ضرورت پیش آئی۔ احباب نے خاکسار کو اس کام کے لئے
انتخاب کیا۔ چنانچہ میں اجازت لے کر اندر حاضر ہوا ۔ حضور اپنے کمرہ میں صرف تنہا تشریف
فرما تھے۔ خاکسار نے اس امر کے جواب سے فارغ ہو کر موقعہ کو غنیمت خیال کرتے ہوئے
اپنے متعلق ایک واقعہ عرض کرنے کی اجازت چاہی ۔ حضور نے بڑی خندہ پیشانی سے
اجازت دی ۔ خاکسار نے عرض کیا کہ میں اس سے قبل نقش بند یہ خاندان میں بیعت ہوں
اور ان کے طریقہ کے مطابق ذکر اذکار بھی کرتا ہوں ۔ ایک رات میں ذکر نفی اثبات میں
حسب طریقہ نقشبندیہ اس طرح مشغول تھا کہ لفظ لا کو وسط سینہ سے اُٹھا کر پیشانی پیشانی تک لے
جاتا تھا۔ وہاں سے لفظ اللہ کو دائیں شانہ پر سے گزار کر دیگر اطراف سے گزارتے ہوئے

لفظ الا اللہ کی ضرب قلب پر لگاتا ۔ کافی وقت اس عمل کو جاری رکھنے کے بعد قلب سے بجلی
کی رو کی طرح ایک لذت افزا کیفیت شروع ہو کر سر سے پاؤں تک اس طرح معلوم ہوئی
کہ جسم کا ذرہ ذرہ اس کے زیر اثر تھا۔ آخر وہ کیفیت اس قدر بڑھی اور نا قابل برداشت
معلوم ہونے لگی کہ میں نے خیال کیا اگر یہ کیفیت اس سے زیادہ رہی تو اغلب ہے کہ میں
بے ہوش ہو کر چار پائی سے نیچے گر جاؤں ۔ چونکہ تنہا تھا اس لئے خیال ہوا کہ صبح اگر گھر کے
لوگوں نے اس طرح گرا ہوا دیکھا تو شاید وہ کسی نشہ وغیرہ کا نتیجہ خیال کریں میں نے ذکر کو
قصد ا بند کر دیا ۔ چونکہ رات کافی گذر چکی تھی اس لئے تھوڑی دیر میں ہی نیند آگئی ۔
صبح بیدار ہونے پر حالت حسب معمول تھی۔ اس کے بعد میں نے بارہا اس طرح عمل کیا مگر
وہ کیفیت پیدا نہ ہوئی۔
حضور نے سن کر فرمایا کہ اب آپ یہ چاہتے ہیں کہ وہ کیفیت پھر پیدا ہو۔ میں نے عرض
کیا کہ میری خواہش تو یہی ہے ۔ حضور نے فرمایا کس غرض سے آپ ایسا چاہتے ہیں؟ میں
نے عرض کیا کہ اس میں ایک عالم سرور اور ایک قسم کی لذت تھی۔ اس جیسی ی لذت میں نے
کسی اور شے میں نہیں دیکھی۔ اس کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ خدا کی عبادت لذت
کے لئے نہیں کرنی چاہئے بلکہ حکم کی تعمیل اور اپنا فرض سمجھ کر کرنی چاہئے ۔ خدا چاہے تو اس
میں بھی اس سے بہتر لذت پیدا ہوسکتی ہے ۔ اگر لذت کو مدنظر رکھ کر عبادت کی جائے تو
لذت نفس کی ایک کیفیت ہے۔ اس کے حصول کے لئے عبادت نفس کے زیر اتباع ہے ۔ خدا
کی عبادت ہر حال میں کرنی چاہئے ۔ خواہ لذت ہو یا نہ ہو۔ وہ اس کی مرضی پر ہے۔ پھر
فرمایا یہ حالت جو آپ نے دیکھی یہ ایک سالک کے لئے راستہ کے عجائبات اورغول راہ کے
طور پر ہوتے ہیں اور عارضی ہوتے ہیں۔ اس کے عارضی ہونے کا اس سے زیادہ اور کیا
ثبوت ہوگا کہ آپ اس کو پھر چاہتے ہیں۔ اسی طرح ذکر کرنے پر بھی وہ لذت حاصل نہ
ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی