بدعات اور بد رسومات
فقہ المسیح, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہوئی ۔ ہم آپ کو ایسی بات بتاتے ہیں جس میں مستقل لذت پیدا ہو گی جو پھر جد انہیں ہوگی ۔
وہ اتباع سنت اور اسوۂ حسنہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کی غرض خدا تعالیٰ کی
رضا اور خوشنودی ہے۔ ان فانی لذتوں کے پیچھے نہ پڑو ۔ پھر فرمایا۔ نماز خشوع و خضوع سے
پڑھنی چاہئے ۔ منہیات سے پر ہیز ضروری ہے۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 67 ، 68)
بدعات سے روکنے کے لئے نا جائز طریق اختیار نہ کرو
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ میاں الہ دین فلاسفر اور پھر اس کے بعد مولوی یار محمد صاحب کو ایک
زمانہ میں قبروں کے کپڑے اتار لینے کی دھت ہو گئی تھی یہاں تک کہ فلاسفر نے ان کو بیچ کر
کچھ روپیہ بھی جمع کر لیا ۔ ان لوگوں کا خیال تھا کہ اس طرح ہم بدعت اور شرک کو مٹاتے ہیں ۔
حضرت صاحب نے جب سُنا تو اس کام کو نا جائز فرمایا۔ تب یہ لوگ باز آئے اور وہ روپیہ
اشاعت اسلام میں دے دیا۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ اسلام نے نہ صرف ناجائز کاموں سے روکا ہے بلکہ جائز کاموں
کے لئے نا جائز وسائل کے اختیار کرنے سے بھی روکا ہے۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 780)
بعض رسوم فوائد بھی رکھتی ہیں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ اس ملک میں مرنے جینے اور شادی بیاہ وغیرہ کی جو رسوم رائج ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کو اہل حدیث کی طرح کلی طور پر رد نہیں کر دیتے تھے بلکہ
سوائے ان رسوم کے جو مشر کا نہ یا مخالف اسلام ہوں باقی میں کوئی نہ کوئی توجیہ فوائد کی نکال
لیتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ اِس اِس فائدہ یا ضرورت کے لئے یہ رسم ایجاد ہوئی ۔ مثلاً
نیوتہ ( جسے پنجابی میں نیوند را کہتے ہیں ) امداد باہمی کے لئے شروع ہوا لیکن اب وہ ایک
تکلیف دہ رسم ہو گئی ہے ۔
فاتحہ خوانی اور اسقاط
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 744)
عرض کیا گیا کہ جب کوئی مسلمان مر جائے تو اس کے بعد جو فاتحہ خوانی کا دستور ہے ۔
اس کی شریعت میں کوئی اصل ہے یا نہیں؟ فرمایا :
نہ حدیث میں اس کا ذکر ہے نہ قرآن شریف میں نہ سنت میں ۔“
عرض کیا گیا کہ اگر یہ سمجھ لیا جائے کہ دعائے مغفرت ہی ہے؟ فرمایا:
نه اسقاط درست نہ اس طریق سے دعا ہے کیونکہ بدعتوں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔“
میت کے لئے اسقاط
)3 بدر 19 اپریل 1906ء صفحہ (
سوال ہوا کہ ملاں لوگ مُردوں کے پاس کھڑے ہو کر اسقاط کراتے ہیں کیا اس کا کوئی
طریق جائز ہے؟ فرمایا : ”اس کا کہیں ثبوت نہیں ہے ۔ ملاؤں نے ماتم اور شادی میں
بہت سی رسمیں پیدا کر لی ہیں ۔ یہ بھی ان میں سے ایک ہے ۔“
ایک اور موقعہ پر فرمایا :
وو
)10 الحکم 24 اپریل 1903 ء صفحہ
( ان لوگوں نے ) ایک طریق اسقاط کا رکھا ہے قرآن شریف کو چکر دیتے ہیں ۔ یہ
۔ یہ
اصل میں قرآن شریف کی بے ادبی ہے۔ انسان خدا سے سچا تعلق رکھنے والا نہیں ہو سکتا
جب تک سب نظر خدا پر نہ ہو۔“
البدر 16 مارچ 1904 ء صفحہ 6)
قل خوانی
بدعات اور بد رسومات
سوال:۔ میت کے قل جو تیسرے دن پڑھے جاتے ہیں ان کا ثواب اسے پہنچتا ہے
یا نہیں ؟
جواب : قل خوانی کی کوئی اصل ۔۔۔۔ شریعت میں نہیں ہے صدقہ ، دعا اور استغفار میت
کو پہنچتے ہیں ہاں یہ ضرور ہے کہ ملانوں کو اس سے ثواب پہنچ جاتا ہے سواگر اسے ہی مردہ تصور
کر لیا جاوے ( اور واقعی ملاں لوگ روحانیت سے مردہ ہی ہوتے ہیں ) تو ہم مان لیں گے۔
ہمیں تعجب ہے کہ یہ لوگ ایسی باتوں پر امید کیسے باندھ لیتے ہیں دین تو ہم کو نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا ہے اس میں ان باتوں کا نام تک نہیں صحابہ کرام بھی فوت ہوئے کیا
کسی کے قل پڑھے گئے صد ہا سال کے بعد اور بدعتوں کی طرح یہ بھی ایک بدعت نکل آئی
ہوئی ہے۔
میت کے لئے فاتحہ خوانی
)6،5 البدر 16 مارچ 1904ء صفحہ
سوال : میت کے لئے فاتحہ خوانی کے لئے جو بیٹھتے ہیں اور فاتحہ پڑھتے ہیں؟
جواب : فرمایا یہ درست نہیں ہے۔ بدعت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت نہیں
کہ اس طرح صف بچھا کر بیٹھتے اور فاتحہ خوانی کرتے تھے۔ (البدر 16 مارچ 1904 صفحہ 6)
ختم اور فاتحہ خوانی
ایک بزرگ نے عرض کی کہ حضور میں نے اپنی ملازمت سے پہلے یہ منت مانی تھی کہ جب صور میں نے اپنی ملازمت -
میں ملازم ہو جاؤں گا تو آدھ آنہ فی روپیہ کے حساب سے نکال کر اس کا کھانا پکوا کر
حضرت پیران پیر کا ختم دلاؤں گا۔ اس کے متعلق حضور کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا کہ:۔
خیرات تو ہر طرح اور ہر رنگ میں جائز ہے اور جسے چاہے انسان دے مگر اس فاتحہ خوانی سے
ہمیں نہیں معلوم کیا فائدہ؟ اور یہ کیوں کیا جاتا ہے؟ میرے خیال میں یہ جو ہمارے ملک میں رسم
جاری ہے کہ اس پر کچھ قرآن شریف وغیرہ پڑھا کرتے ہیں، یہ طریق تو شرک ہے اور اس کا
ثبوت آنحضرت ﷺ کے فعل سے نہیں ۔ غرباء ومساکین کو بے شک کھانا کھلاؤ۔
چہلم کی رسم نا جائز ہے
(الحکم 31 مارچ 1903ء صفحہ 4)
ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ چہلم کرنا جائز ہے یا نہیں؟
فرمایا:
وو
یہ رسم سنت سے باہر ہے۔
( بدر 14 فروری 1907 ء صفحہ 4)
مسجد کی امامت اور ختم پر اجرت لینا
ایک سوال پر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے پاک کلام قرآن کو نا پاک باتوں سے ملا کر پڑھنا بے
ادبی ہے وہ تو صرف روٹیوں کی غرض سے ملاں لوگ پڑھتے ہیں۔ اس ملک کے لوگ جو ختم وغیرہ
دیتے ہیں تو ملاں لوگ لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہیں کہ شور با اور روٹی زیادہ ملے۔
وَلَا تَشْتَرُوا بِا يتِي ثَمَنًا قَلِيلًا (البقرة: 42)
یہ کفر ہے ۔ جو طریق آج کل پنجاب میں نماز کا ہے میرے نزدیک ہمیشہ سے اس پر بھی
اعتراض ہے ملاں لوگ صرف مقررہ آدمیوں پر نظر کر کے جماعت کراتے ہیں ایسا امام شرعًا
نا جائز ہے۔ صحابہ میں کہیں نظیر نہیں ہے کہ اس طرح اجرت پر امامت کرائی ہو پھر اگر کسی کو مسجد
سے نکالا جاوے تو چیف کورٹ تک مقدمہ چلتا ہے۔ یہانتک کہ ایک دفعہ ایک ملاں نے نماز
جنازہ کی چھ یا سات تکبیریں کہیں ۔ لوگوں نے پوچھا تو جواب دیا کہ یہ کام روز مرہ کے محاورہ سے
یا د رہتا ہے کبھی سال میں ایک آدمی مرتا ہے تو کیسے یادر ہے جب مجھے یہ بات بھول جاتی ہے کہ مرتا ہےتو
کوئی مرا بھی کرتا ہے تو اس وقت کوئی میت ہوتی ہے۔
اسی طرح ایک ملا یہاں آکر رہا۔ ہمارے میرزا صاحب نے اسے محلے تقسیم کر دیئے ایک
دن وہ روتا ہوا آیا کہ مجھے جو محلہ دیا ہے اس کے آدمیوں کے قد چھوٹے ہیں اس لیے ان کے
مرنے پر جو کپڑا ملے گا اس سے چادر بھی نہ بنے گی۔
اس وقت ان لوگوں کی حالت بہت ردّی ہے صوفی لکھتے ہیں کہ مردہ کا مال کھانے سے دل
سخت ہو جاتا ہے۔
)73 البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ(
طاعون سے محفوظ رہنے کے لیے زیارتیں لے کر نکلنا
لاہور میں جو لوگ طاعون سے محفوظ رہنے کے لیے نماز پڑھنے کے واسطے زیارتیں لے کر
نکلتے ہیں۔ ان کا ذکر ہو رہا تھا۔ اس پر فرمایا:۔
جو لوگ اب باہر جا کر نمازیں پڑھتے ہیں اور زیارتیں نکالتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کے ساتھ
پوری صفائی نہیں کرتے ۔ سچی تبدیلی کا ارادہ نہیں معلوم ہوتا ، ورنہ پھر وہی شوخی اور بیبا کی کیوں نظر
آ رہی ہے۔ اگر سچی تبدیلی ہو تو ممکن نہیں کہ طاعون نہ ہٹ جائے ۔ تعجب کی بات ہے کہ ایک
طرف جب میں کہتا ہوں کہ سچی تبدیلی کرو اور استغفار کرو۔ خدا تعالیٰ سے صلح کرو تو میری ان
باتوں پر ہنسی کرتے ہیں اور ٹھٹھے اڑاتے ہیں اور اب خود بھی دعا ہی اس کا علاج بتاتے ہیں اور
ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ طاعون ان کے ہی سبب سے آیا ہے کیونکہ انھوں نے جھوٹے دعوے
کئے تھے۔ مجھے ان کی اس بات پر بھی تعجب اور افسوس آتا ہے کہ میں تو جھوٹے دعوے کر کے
سلامت بیٹھا ہوں، حالا حالانکہ بقول ان کے طاعون میرے ہی سبب سے آیا ہے اور مجھے ہی
حفاظت کا وعدہ دیا جاتا ہے۔ یہ عجیب معاملہ ہے۔ یہ بات تو ان عدالتوں میں بھی نہیں ہوتی کہ
صریح ایک مجرم ہو وہ چھوڑ دیا جاوے اور بے گناہ کو پھانسی دے دی جاوے۔ پھر کیا خدا تعالیٰ کی
خدائی ہی میں یہ اندھیر اور ظلم ہے کہ جس کے لیے طاعون بھیجا جاوے وہ تو محفوظ رہے اور اس کو
سلامتی کا وعدہ دیا جاوے اور وہ ایک نشان ہوا اور دوسرے لوگ مرتے رہیں؟ میں کہتا ہوں اسی
ایک بات کو لیکر کوئی شخص انصاف کرے اور بتادے کہ کیا ہو سکتا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر افترا
کرے وہ سلامت رہے اور اس کو یہ وعدہ دیا جائے کہ تیرے گھر میں جو ہو گا وہ بھی بچایا جاوے گا
اور دوسروں پر چھری چلتی رہے؟
یا شیخ عبد القادر جیلانی کہنا کیسا ہے؟
)3 احکم 10 جون 1904 ء صفحہ(
سوال: یا شیخ عبدالقادر جیلانی شَيْئًا لِلہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب :۔ ہرگز نہیں یہ توحید کے برخلاف ہے۔
سوال : ۔ جبکہ غائب اور حاضر دونوں کو خطاب کر لیتے ہیں پھر اس میں کیا حرج ہے؟
جواب: ۔ دیکھو بٹالہ میں لوگ زندہ موجود ہیں اگر ان کو یہاں سے آواز دو تو کیا وہ کوئی
جواب دیتا ہے پھر بغداد میں سید عبدالقادر جیلانی کی قبر پر جا کر آواز دو تو کوئی جواب نہیں آئے گا
خدا تعالیٰ تو جواب دیتا ہے جیسا کہ فرمایا اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن: (61) مگر قبروں
والوں میں سے کون جواب دیتا ہے پھر کیوں ایسا فعل کرے جو تو حید کے خلاف ہے۔
سوال :۔ جب کہ یہ لوگ زندہ ہیں پھر ان کو مردہ تو نہیں کہہ سکتے ۔
جواب :۔ زندگی ایک الگ امر ہے اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ ہماری آواز بھی سن لیں
یہ ہم مانتے ہیں کہ یہ لوگ خدا کے نزدیک زندہ ہیں مگر ہم نہیں مان سکتے کہ ان کو سماع کی قوت
بھی ہے حاضر ناظر ہونا ایک الگ صفت ہے جو خدا ہی کو حاصل ہے دیکھو ہم بھی زندہ ہیں مگر
لا ہو ر یا امرتسر کی آوازیں نہیں سن سکتے ۔ خدا تعالیٰ کے شہید اور اولیاء اللہ بیشک خدا کے
نزدیک زندہ ہوتے ہیں مگر ان کو حاضر ناظر نہیں کہہ سکتے ۔ دعاؤں کے سننے والا اور قدرت
رکھنے والا خدا ہی ہے اس کو یقین کرنا یہی اسلام ہے جو اس کو چھوڑتا ہے وہ اسلام کو چھوڑتا
ہے پھر کس قدر قابل شرم یہ امر ہے کہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی تو کہتے ہیں یا محمد ﷺ ، یا ابو بکر
صلى الله
، یا عمر نہیں کہتے البتہ یا علی کہنے والے ان کے بھائی موجود ہیں یہ شرک ہے کہ ایک تخصیص
بلا وجہ کی جاوے۔ جب خدا کے سوا کسی چیز کی محبت بڑھ جاتی ہے تو پھر انسان صُمٌ وبُكُمْ ہو
جاتا ہے جو اسلام کے خلاف ہے۔ اسلام توحید کے لئے آیا ہے جب تو حید کے خلاف چلے تو پھر
مسلمان ن کیسا کیسا ؟ ؟ تعجب کی بات ہے کہ جن لوگوں کو یہ خدا کا حصہ دار بناتے تے ہیں خود ان کو بھی یہ مقام
توحید ہی کے ماننے سے ملا تھا۔ اگر وہ بھی ایسے یا کہنے والے ہوتے تو ان کو یہ مقام ہرگز نہ ملتا
بلکہ انہوں نے خدائے تعالیٰ کی اطاعت اختیار کی تب یہ رتبہ ان کو ملا یہ لوگ شیعوں اور عیسائیوں
کی طرح ایک قسم کا شرک کرتے ہیں۔
)12( احکم 10 مارچ 1904 ء صفحہ
مولود خوانی
ایک شخص نے مولود خوانی پر سوال کیا۔ فرمایا:
آنحضرت ﷺ کا تذکرہ بہت عمدہ ہے بلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ اولیاء اور انبیاء کی یاد
سے رحمت نازل ہوتی ہے اور خود خدا نے بھی انبیاء کے تذکرہ کی ترغیب دی ہے لیکن اگر اس کے
ساتھ ایسی بدعات مل جاویں جن سے توحید میں خلل واقع ہو تو وہ جائز نہیں۔ خدا کی شان خدا کے
ساتھ اور نبی کی شان نبی کے ساتھ رکھو ۔ آج کل کے مولودوں میں بدعت کے الفاظ زیادہ ہوتے
ہیں اور وہ بدعات خدا کے منشاء کے خلاف ہیں ۔ اگر بدعات نہ ہوں تو پھر تو وہ ایک وعظ ہے ۔
آنحضرت ﷺ کی بعثت ، پیدائش اور وفات کا ذکر ہو تو موجب ثواب ہے۔ ہم مجاز نہیں ہیں کہ
اپنی شریعت یا کتاب بنالیویں۔
صلى الله
بعض ملاں اس میں غلو کر کے کہتے ہیں کہ مولود خوانی حرام ہے ۔ اگر حرام ہے تو پھر کس کی
پیروی کرو گے؟ کیونکہ جس کا ذکر زیادہ ہو اس سے محبت بڑھتی ہے اور پیدا ہوتی ہے۔
مولود کے وقت کھڑا ہونا جائز نہیں ۔ ان اندھوں کو اس بات کا علم ہی کب ہوتا ہے کہ
آنحضرت ﷺ کی روح آگئی ہے بلکہ ان مجلسوں میں تو طرح طرح کے بدطینت اور بدمعاش
لوگ ہوتے ہیں وہاں آپ کی روح کیسے آسکتی ہے اور یہ کہاں لکھا ہے کہ روح آتی ہے؟
وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ (بنی اسرائیل : 37)
دونوں طرف کی رعایت رکھنی چاہیے ۔ جب تک وہابی جو کہ آنحضرت ﷺ کی عظمت نہیں
سمجھتا وہ بھی خدا سے دور ہے ۔ انہوں نے بھی دین کو خراب کر دیا ہے۔ جب کسی نبی ، ولی کا ذکر
آجاوے تو چلا اٹھتے ہیں کہ ان کو ہم پر کیا فضیلت ہے؟ انہوں نے انبیاء کے خوارق سے فائدہ
اٹھانا نہیں چاہا ، دوسرے فرقے نے شرک اختیار کیا حتی کہ قبروں کو سجدہ کیا اور اس طرح اپنا ایمان
ضائع کیا۔ ہم نہیں کہتے کہ انبیاء کی پرستش کرو بلکہ سوچو اور سمجھو۔ خدا تعالیٰ بارش بھیجتا ہے ہم تو اس
پر قادر نہیں ہوتے مگر بارش کے بعد کیسی سرسبزی اور شادابی نظر آتی ہے ۔ اسی طرح انبیاء کا وجود
بھی بارش ہے۔
پھر دیکھو کہ کوڑی اور موتی دونوں دریا ہی سے نکلتے ہیں پتھر اور ہیرا بھی ایک ہی پہاڑ سے نکلتا
ہے مگر سب کی قیمت الگ الگ ہوتی ہے اسی طرح خدا نے مختلف وجود بنائے ہیں ۔ انبیاء کا وجود
اعلیٰ درجہ کا ہوتا ہے اور خدا کی محبت سے بھرا ہوا ۔ اس کو اپنے جیسا سمجھ لینا اس سے بڑھ کر اور کیا
کفر ہو گا بلکہ خدا نے تو وعدہ کیا ہے کہ جو اُن سے محبت کرتا ہے وہ انہیں میں سے شمار ہوگا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ بہشت میں ایک ایسا مقام عطا ہوگا جس میں
صرف میں ہی ہوں گا۔ ایک صحابی رو پڑا کہ حضور مجھے جو آپ سے محبت ہے میں کہاں ہوں گا ؟
آپ نے فرمایا تو بھی میرے ساتھ ہوگا۔ پس سچی محبت سے کام نکلتا ہے۔ ایک مشرک ہرگز سچی
محبت نہیں رکھتا۔ میں نے جہاں تک دیکھا ہے ۔ وہابیوں میں تیزی اور چالا کی ہوتی ہے۔
خاکساری اور انکساری تو ان کے نصیب نہیں ہوتی یہ ایک طرح سے مسلمانوں کے آریہ ہیں۔ وہ
بھی الہام کے منکر ، یہ بھی منکر ۔ جب تک انسان براہ راست یقین حاصل نہ کرے قصص کے
رنگ میں ہرگز خدا تعالی تک پہنچ نہیں سکتا جو شخص خدا تعالی پر پورا ایمان رکھتا ہے ضرور ہے کہ اس
پر کچھ تو خدا کا رنگ آجاوے۔
بدعات اور بد رسومات
دوسرے گروہ میں سوائے قبر پرستی اور پیر پرستی کے کچھ روح باقی نہیں ہے ۔ قرآن کو چھوڑ
دیا ہے۔ خدا نے امت وسط کہا تھا ، وسط سے مراد ہے میانہ رو اور وہ دونوں گروہ نے چھوڑ دیا۔
پھر خدا فرماتا ہے اِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران : 32)
کیا آنحضرت ﷺ نے کبھی روٹیوں پر قرآن پڑھا تھا ؟ اگر آپ نے ایک روٹی پر پڑھا
ہوتا تو ہم ہزار پر پڑھتے ہاں آنحضرت ﷺ نے خوش الحانی سے قرآن سنا تھا اور آپ اس پر
روئے بھی تھے۔ جب یہ آیت آئی وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا (النساء:42) آپ
روئے اور فرمایا بس کر میں آگے نہیں سن سکتا ۔ آپ کو اپنے گواہ گذرنے پر خیال گذرا ہو گا ۔
ہمیں خود خواہش رہتی ہے کہ کوئی خوش الحان حافظ ہو تو قرآن سنیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک کام کا نمونہ دکھلا دیا ہے وہ ہمیں کرنا چاہیے ۔ سچے
مومن کے واسطے کافی ہے کہ دیکھ لیوے کہ یہ کام آنحضرت ﷺ نے کیا ہے کہ نہیں ۔ اگر عليه ۔
صلى الله
نہیں کیا تو کرنے کا حکم دیا ہے کہ نہیں ؟ حضرت ابراہیم آپ کے جدا مجد تھے اور قابل تعظیم
تھے کیا وجہ کہ آپ نے ان کا مولود نہ کروایا ؟
گدی نشینوں کی بدعات
فرمایا:
)74،73 البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ
یہ بات سمجھنے والی ہے کہ ہر ایک مسلمان کیوں مسلمان کہلاتا ہے۔ مسلمان وہی ہے جو کہتا ہے
کہ اسلام برحق ہے، حضرت محمد ﷺ نبی ہیں ، قرآن کتاب آسمانی ہے۔اس کے یہ معنے ہوتے
صلى الله۔
ہیں کہ میں اقرار کرتا ہوں کہ میں ان سے باہر نہ جاؤں گا۔ نہ عقیدہ میں نہ عبادت میں ، نہ عمل
درآمد میں ۔ میری ہر ایک بات اور عمل اس کے اندر اندر ہی ہوگا۔ اب اس کے مقابل پر آپ
انصاف سے دیکھیں کہ آج کل گدی والے اس ہدایت کے موافق کیا کچھ کرتے ہیں ۔ اگر وہ خدا
کی کتاب پر عمل نہیں کرتے تو قیامت کو اس کا جواب کیا ہو گا کہ تم نے میری کتاب پر عمل نہ
کیا۔ اس وقت طواف قبر ، کنجریوں کے جلسے اور مختلف طریقے ذکر جن میں سے ایک اڑہ کا ذکر بھی
ہے ہوتے ہیں ۔ لیکن ہمارا سوال ہے کہ کیا خدا بھول گیا تھا کہ اس نے یہ تمام باتیں کتاب میں
نہ لکھ دیں۔ نہ رسول کو بتلائیں ۔ جو رسول ﷺ کی عظمت جانتا ہے اسے ماننا ست جانتا ہے اسے ماننا پڑیگا کہ اللہ اور اس
کے رسول کے فرمودہ کے باہر نہ جانا چاہیے۔
کتاب اللہ کے برخلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب بدعت ہے اور سب بدعت فی النار
ہے۔ اسلام اس بات کا نام ہے کہ بجز اس قانون کے جو مقررہے ادھر اُدھر بالکل نہ جاوے۔ کیسی
کا کیا حق ہے کہ بار بار ایک شریعت بناوے۔
بعض پیر زادے چوڑیاں پہنتے ہیں ۔ مہندی لگاتے ہیں ۔ لال کپڑے ہمیشہ رکھتے
ہیں۔ سدا سہاگن ان کا نام ہوتا ہے ۔ اب ان سے کوئی پوچھے کہ آنحضرت ﷺ تو مرد
تھے۔ اس کو مرد سے عورت بننے کی کیا ضرورت پڑی ؟
ہمارا اصول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کتاب قرآن کے سوا اور طریق سنت
کے سوا نہیں ۔ کس شئے نے ان کو جرات دی ہے کہ اپنی طرف سے وہ ایسی باتیں گھڑ
لیں ۔ بجائے قرآن کے کافیاں پڑھتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا دل قرآن سے کھٹا
ہوا ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے جو میری کتاب پر چلنے والا ہو وہ ظلمت سے نور کی طرف آوے
گا اور کتاب پر اگر نہیں چلتا تو شیطان اس کے ساتھ ہوگا۔ (البدر 13 مارچ 1903 صفحہ 59)
سرود کی رسم
مختلف گدی نشینوں کے حالات پر افسوس ہوتا رہا۔ جو سرود وغیرہ بدعات میں گرفتار
ہیں ۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ:
انسان میں ایک ملکہ احتظاظ کا ہوتا ہے کہ وہ سرود سے حظ اٹھاتا ہے اور اس کے نفس کو دھو کہ
لگتا ہے کہ میں اس مضمون سے سرور پا رہا ہوں ، مگر دراصل نفس کو صرف حظ درکار ہوتا ہے۔ خواہ
اس میں شیطان کی تعریف ہو یا خدا کی ۔ جب یہ لوگ اس میں گرفتار ہو کر فنا ہو جاتے ہیں۔ تو ان
کے واسطے شیطان کی تعریف یا خدا کی ۔ سب برابر ہو جاتے ہیں۔
فقراء کے نت نئے طور طریقے
فرمایا:۔
)6،5 بدر 19 مارچ 1908 ء صفحہ (
میں تعجب کرتا ہوں کہ آج کل بہت لوگ فقیر بنتے ہیں مگر سوائے نفس پرستی کے اور کوئی
غرض اپنے اندر نہیں رکھتے ۔ اصل دین سے بالکل الگ ہیں جس دُنیا کے پیچھے عوام لگے
ہوئے ہیں اسی دُنیا کے پیچھے وہ بھی خراب ہو رہے ہیں ۔ توجہ اور دم کشی اور منتر جنتر اور دیگر
ایسے امور کو اپنی عبادت میں شامل کرتے ہیں جن کا عبادت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ صرف
دنیا پرستی کی باتیں ہیں اور ایک ہندو کافر اور ایک مشرک عیسائی بھی ان ریاضتوں اور ان کی
مشق میں ان کے ساتھ شامل ہو سکتا بلکہ اُن سے بڑھ سکتا ہے اصلی فقیر تو وہ ہے جو دنیا کی
اغراض فاسدہ سے بالکل الگ ہو جائے اور اپنے واسطے ایک تلخ زندگی قبول کرے تب اس کو
حالت عرفان حاصل ہوتی ہے اور وہ ایک قوت ایمانی کو پاتا ہے۔ آج کل کے پیر زادے اور
سجادہ نشین نماز جو اعلیٰ عبادت ہے اس کی یا تو پرواہ نہیں کرتے یا ایسی طرح جلدی جلدی ادا
کرتے ہیں جیسے کہ کوئی بیگار کاٹنی ہوتی ہے اور اپنے اوقات کو خود تراشیدہ عبادتوں میں لگاتے
ہیں جو خدا اور رسول نے نہیں فرمائیں۔ ایک ذکر اڑہ بنایا ہوا ہے جس سے انسان کے
پھیپھڑے کو سخت نقصان پہنچتا ہے ۔ بعض آدمی ایسی مشقتوں سے دیوانے ہو جاتے ہیں اور
بعض مر ہی جاتے ہیں ۔ جو دیوانے ہو جاتے ہیں ان کو جاہل لوگ ولی سمجھنے لگ جاتے ہیں ۔
خدا تعالیٰ نے اپنی رضا مندی کی جو راہیں خود ہی مقرر فرمادی ہیں وہ کچھ کم نہیں۔ خدا تعالیٰ ان
باتوں سے راضی ہوتا ہے کہ انسان عفت اور پر ہیز گاری اختیار کرے۔ صدق وصفا کے ساتھ
اپنے خدا کی طرف جھکے ۔ دنیوی کدورتوں سے الگ ہو کر تبتل الی اللہ اختیار کرے۔ خدا تعالیٰ
کو سب چیزوں پر اختیار کرے۔ خشوع کے ساتھ نماز ادا کرے۔ نماز انسان کو منزہ بنا دیتی
ہے۔ نماز کے علاوہ اُٹھتے بیٹھتے اپنا دھیان خدا تعالیٰ کی طرف رکھے یہی اصل مدعا ہے جس کو
قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کی تعریف میں فرمایا ہے کہ وہ اُٹھتے بیٹھتے خدا
تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں۔ اور اس کی قدرتوں میں فکر کرتے ہیں ۔ ذکر اور فکر ہر دو عبادت میں ر میں
شامل ہیں ۔ فکر کے ساتھ شکر گذاری کا مادہ بڑھتا ہے۔ انسان سوچے اور غور کرے کہ زمین اور
آسمان ، ہوا اور بادل ، سورج اور چاند ، ستارے اور سیارے ۔ سب انسان کے فائدے کے
واسطے خدا تعالیٰ نے بنائے ہیں ۔ فکر معرفت کو بڑھاتا ہے۔
غرض ہر وقت خدا کی یاد میں اس کے نیک بندے مصروف رہتے ہیں۔ اسی پر کسی نے کہا ہے
کہ جو دم غافل سو دم کافر ۔ آج کل کے لوگوں میں صبر نہیں ۔ جو اس طرف جھکتے ہیں وہ ابھی ایسے
مستعجل ہوتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ پھونک مار کر ایک دم میں سب کچھ بنا دیا جائے اور قرآن
شریف کی طرف دھیان نہیں کرتے کہ اس میں لکھا ہے کہ کوشش اور محنت کرنے والوں کو ہدایت کا
راستہ ملتا ہے۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ تمام تعلق مجاہدہ پر موقوف ہے۔ جب انسان پوری توجہ کیساتھ
دعا میں مصروف ہوتا ہے تو اس میں اس کے دل میں رقت پیدا ہوتی ہے اور وہ آستانہ الہی پر آگے
سے آگے بڑھتا ہے تب وہ فرشتوں کے ساتھ مصافحہ کرتا ہے۔
ہمارے فقراء نے بہت سی بدعتیں اپنے اندر داخل کر لی ہیں۔ بعض نے ہندوؤں کے منتر بھی
یاد کئے ہوئے ہیں اور ان کو بھی مقدس خیال کیا جاتا ہے۔ ہمارے بھائی صاحب کو ورزش کا شوق
تھا۔ اُن کے پاس ایک پہلوان آیا تھا۔ جاتے ہوئے اُس نے ہمارے بھائی صاحب کو الگ لیجا
کر کہا کہ میں ایک عجیب تحفہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جو بہت ہی قیمتی ہے۔ یہ کہہ کر اُس