بدعات اور بد رسومات
فقہ المسیح, حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک طرف تو یہ ظالم طبع لوگ مجھ پر افترا کرتے ہیں کہ گویا میں ایسی
مستقل نبوت کا دعوی کرتا ہوں جو صاحب شریعت نبی ﷺ کے سوا الگ نبوت ہے ، مگر دوسری
طرف یہ اپنے اعمال کی طرف ذرا بھی توجہ نہیں کرتے کہ جھوٹی نبوت کا دعوی تو خود کر رہے
ہیں۔ جب کہ خلاف رسول اور خلاف قرآن ایک نئی شریعت قائم کرتے ہیں۔ اب اگر کسی کے
دل میں انصاف اور خدا کا خوف ہے تو کوئی مجھے بتائے کہ کیا ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
پاک تعلیم اور عمل پر کچھ اضافہ یا کم کرتے ہیں جب کہ اسی قرآن شریف کے بموجب ہم تعلیم
دیتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔ ہی کو اپنا امام اور حکم مانتے ہیں کیا اڑہ کا ذکر میں نے
بتایا ہے اور پاس انفاس اور نفی واثبات کے ذکر اور کیا کیا میں سکھاتا ہوں پھر جھوٹی اور مستقل
نبوت کا دعوی تو یہ لوگ خود کرتے ہیں اور الزام مجھے دیتے ہیں۔
تصور شیخ
(الحکم 10 اگست 1902 ء صفحہ 5)
سوال: جو تصور شیخ کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم شیخ کو خدا نہیں سمجھتے۔
جواب: مانا کہ وہ ایسا کہتے ہیں مگر بت پرستی تو شروع ہی تصور سے ہوتی ہے۔ بُت پرست
بھی بڑھتے بڑھتے ہی اس درجہ تک پہنچا ہے۔ پہلے تصور ہی ہوگا۔ پھر یہ مجھ لیا کہ تصور قائم رکھنے
کے لئے بہتر ہے تصویر ہی بنالیں اور پھر اس کو ترقی دیتے دیتے پتھر اور دھاتوں کے بُت بنانے
شروع کر دیئے اور اُن کو تصویر کا قائم مقام بنالیا۔ آخر یہاں تک ترقی کی کہ اُن کی روحانیت کو
اور وسیع کر کے ان کو خدا ہی مان لیا۔ اب نرے پتھر ہی رکھ لیتے ہیں اور اقرار کرتے ہیں کہ منتر
کے ساتھ اُن کو درست کر لیتے ہیں اور پر میشر کا حلول ان پتھروں میں ہو جاتا ہے۔ اس منتر کا نام
انہوں نے اواہن رکھا ہوا ہے۔ میں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ایک کاغذ ہے۔
میں نے ایک شخص کو دیا کہ اسے پڑھو ، تو اس نے کہا کہ اس پر ادا ہن لکھا ہوا ہے۔ مجھے اس سے
کراہت آئی۔ میں نے اُسے کہا کہ تو مجھے دکھا۔ جب میں نے پھر ہاتھ میں لے کر دیکھا تو اس
پر لکھا ہوا تھا ۔ أَرَدْتُ اَنْ اُسْتَخْلَفَ فَخَلَقْتُ ادَمَ - اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا خلیفہ جو
ہوتا ہے ، ردائے الہی کے نیچے ہوتا ہے۔ اسی لیے آدم کے لیے فرمایا کہ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ
رُّوحِي (الحجر: 30) اسی طرح پر غلطیاں پیدا ہوتی گئیں۔ اصول کو نہ سمجھا۔ کچھ کا کچھ بگاڑ کر
بنالیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ شرک اور بت پرستی نے اس کی جگہ لے لی۔ ہماری تصویر کی اصل غرض وہی
تھی جو ہم نے بیان کر دی کہ لنڈن کے لوگوں کو اطلاع ہوا اور اس طرح پر ایک اشتہار ہو جاوے۔
قلب جاری ہو جانے کا مسئلہ
فرمایا:
(الحكم 24 اکتوبر 1901 صفحه (2)
تصور شیخ کا مسئلہ ہندوؤں کی ایجاد اور ہندوؤں ہی سے لیا گیا ہے۔ چنانچہ قلب جاری
ہونے کا مسئلہ بھی ہندوؤں ہی سے لیا گیا ہے۔ قرآن میں اس کا ذکر نہیں۔ اگر خدا تعالیٰ کی اصل
غرض انسان کی پیدائش سے یہ ہوتی ، تو پھر اتنی بڑی تعلیم کی کیا ضرورت تھی۔ صرف اجرائے قلب کا
مسئلہ بنا کر اس کے طریقے بتا دیئے جاتے۔ مجھے ایک شخص نے معتبر روایت کی بنا پر بتایا کہ ہندو کا
قلب رام رام پر جاری تھا۔ ایک مسلمان اس کے پاس گیا اس کا قلب بھی رام رام پر جاری ہو گیا۔ یہ
دھوکا نہیں کھانا چاہیے ۔ رام خدا کا نام نہیں ہے۔ دیانند نے بھی اس پر گواہی دی ہے کہ یہ خدا
کا نام نہیں ہے۔ قلب جاری ہونے کا دراصل ایک کھیل ہے جو سادہ لوح جُہلا کو اپنے دام میں
پھنسانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اگر لوٹا لوٹا کہا جاوے تو اس پر بھی قلب جاری ہو سکتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ
کے ساتھ ہو تو پھر وہی بولتا ہے۔ یہ تعلیم قرآن نے نہیں دی ہے، بلکہ اس سے بہتر تعلیم دی ہے۔
الَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبِ سَلِيمٍ (الشعراء (90) خدا یہ چاہتا ہے کہ سارا وجود ہی قلب ہو جائے
ورنہ اگر وجود سے خدا کا ذکر جاری نہیں ہوتا تو ایسا قلب قلب نہیں بلکہ کلب ہے۔
خدا یہی چاہتا ہے کہ خدا میں فنا ہو جاؤ اور اس کے حدود و شرائع کی عظمت کرو۔ قرآن
فناء نظری کی تعلیم دیتا ہے۔ میں نے آزما کر دیکھا ہے کہ قلب جاری ہونے کی صرف ایک
مشق ہے جس کا انحصار صلاح و تقویٰ پر نہیں ہے۔ ایک شخص منٹگمری یا ملتان کے ضلع کا مجھے
چیف کورٹ میں ملا کرتا تھا ، اسے اجرائے قلب کی خوب مشق تھی ۔ پس میرے نزدیک یہ کوئی
قابل وقعت بات نہیں اور خدا تعالیٰ نے اس کو کوئی عزت اور وقعت نہیں دی۔ خدا تعالیٰ کا منشا
اور قرآن شریف کی تعلیم کا مقصد صرف یہ تھا قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس :10) کپڑا جب تک
سارا نہ دھویا جائے وہ پاک نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح پر انسان کے سارے جوارح اس قابل ہیں کہ
وہ دھوئے جائیں ۔ کسی ایک کے دھونے سے کچھ نہیں ہوتا۔ اس کے سوا یہ بات بھی یادرکھنے کے
قابل ہے کہ خدا کا سنوارا ہوا بگڑتا نہیں ، مگر انسان کی بناوٹ بگڑ جاتی ہے۔ ہم گواہی دیتے ہیں
اور اپنے تجربے کی بناء پر گواہی دیتے ہیں کہ جب تک انسان اپنے اندر خدا تعالیٰ کی مرضی اور
سنت نبوی کے موافق تبدیلی نہیں کرتا اور پاکیزگی کی راہ اختیار نہیں کرتا تو خواہ اس کے قلب سے
ہی آواز آتی ہو، وہ زہر جو انسان کی روحانیت کو ہلاک کر دیتی ہے دور نہیں ہو سکتی ۔ روحانیت کے
نشوونما اور زندگی کے لئے صرف ایک ہی ذریعہ خدا تعالیٰ نے رکھا ہے اور وہ اتباع رسول
ہے۔ جو لوگ قلب جاری ہونے کے شعبدے لئے پھرتے ہیں انہوں نے سنت نبوی کی سخت
توہین کی ہے ۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی انسان دنیا میں گزرا ہے؟ پھر
غار حرا میں بیٹھ کر وہ قلب جاری کرنے کی مشق کیا کرتے تھے یا فنا کا طریق آپ نے اختیار کیا ہوا وہ یا کا
تھا؟ پھر آپ کی ساری زندگی میں کہیں اس امر کی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ آپ نے صحابہ کو یہ تعلیم دی ہو
کہ تم قلب جاری کرنے کی مشق کرو اور کوئی ان قلب جاری کرنے والوں میں سے پتا نہیں دیتا
اور کبھی نہیں کہتا کہ رسول اللہ صہ کہتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بھی قلب بھی جاری تھا۔ یہ تمام طریق جن کا
قرآن شریف میں کوئی ذکر نہیں انسانی اختراع اور خیالات ہیں جن کا نتیجہ کبھی کچھ بھی نہیں
ہوا۔ قرآن شریف اگر کچھ بتا تا ہے تو یہ کہ خدا سے یوں محبت کرو۔ اَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ کے مصداق بنو
اور فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران (32) پر عمل کرو اور ایسی فنا اتم تم پر آجائے کہ تَبَتَّلْ
إِلَيْهِ تَبْتِيلا (المزمل: 9) کے رنگ سے تم رنگین ہو جاؤ اور خدا تعالیٰ کو سب چیزوں پر مقدم کرلو۔
یہ امور ہیں جن کے حصول کی ضرورت ہے۔ نادان انسان اپنے عقل اور خیال کے پیمانہ سے خدا کو
نا پنا چاہتا ہے اور اپنی اختراع سے چاہتا ہے کہ اس سے تعلق پیدا کرے اور یہی ناممکن ہے۔
پس میری نصیحت یہی ہے کہ ان خیالات سے بالکل الگ رہو اور وہ طریق اختیار کرو جو
خدا تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور اپنے طرز عمل سے
ثابت کر دکھایا کہ اسی پر چل کر انسان دنیا اور آخرت میں فلاح اور فوز حاصل کر سکتا ہے اور
صحابہ کرام کو جس کی تعلیم دی۔ پھر وقتا فوقتا خدا کے برگزیدوں نے سنت جاریہ کی طرح اپنے
اعمال سے ثابت کیا اور آج بھی خدا نے اسی کو پسند کیا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کا اصل منشاء یہی ہوتا
تو ضرور تھا کہ آج بھی جب اس نے ایک سلسلہ گمشدہ صداقتوں اور حقائق کے زندہ کرنے
کے لئے قائم کیا یہی تعلیم دیتا ہے اور میری تعلیم کا منتہا یہی ہوتا۔ مگر تم دیکھتے ہو کہ خدا نے ایسی
تعلیم نہیں دی ہے، بلکہ وہ تو قلب سلیم چاہتا ہے وہ محسنوں اور متقیوں کو پیار کرتا ہے، ان کا ولی
ہوتا ہے۔ کیا سارے قرآن میں ایک جگہ بھی لکھا ہوا ہے کہ وہ ان کو پیار کرتا ہے جن کے قلب
جاری ہوں؟ یقیناً سمجھو کہ یہ محض خیالی باتیں اور کھیلیں ہیں جن کا اصلاح نفس اور روحانی امور
سے کچھ بھی تعلق نہیں ہے، بلکہ ایسے کھیل خدا سے بعد کا موجب ہو جاتے ہیں اور انسان کے
عملی حصہ میں مضر ثابت ہوتے ہیں، اس لئے تقویٰ اختیار کرو۔ سنت نبوی کی عزت کرو اور
اس پر قائم ہو کر دکھاؤ جو قرآن شریف کی تعلیم کا اصل فخر یہی ہے ۔
سوال: پھر صوفیوں کو کیا غلطی لگی؟
جواب : ان کو حوالہ بخدا کرو۔ معلوم نہیں انہوں نے کیا سمجھا اور کہاں سے سمجھا تِلْكَ أُمَّةٌ
قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ (البقرة: 135) بعض وقت لوگوں کو دھوکا لگتا ہے کہ وہ ابتدائی
حالت کو انتہائی سمجھ لیتے ہیں ۔ کیا معلوم کہ انہوں نے ابتدا میں یہ کہا ہو پھر آخر میں چھوڑ دیا ہو
یا کسی اور ہی نے ان کی باتوں میں التباس کر دیا ہو اور اپنے خیالات ملا دیئے ہوں ۔اسی
طرح پر تو تو رات اور انجیل میں تحریف ہو گئی ہے۔ گزشتہ مشائخ کا اس میں نام بھی نہیں لینا
چاہیے۔ ان کا تو ذکر خیر چاہیے۔ انسان کو لازم ہے کہ جس غلطی پر خدا اسے مطلع کر دے خود
اس میں نہ پڑے۔ خدا نے یہی فرمایا ہے کہ شرک نہ کرو اور تمام عقل اور طاقت کے ساتھ خدا
کے ہو جاؤ۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا۔ مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللَّهُ لَهُ
حبس دم
سوال: جبس دم کیا ہے؟
(الحکم 31 اکتوبر 1901 ، صفحہ 2،1)
جواب: ۔ یہ بھی ہندو جوگیوں کا مسئلہ ہے۔ اسلام میں اس کی کوئی اصل موجود نہیں ہے۔“
( الحکم 31 اکتوبر 1901ء صفحہ 2)
نصف شعبان (شب براءت ) کی رسوم
نصف شعبان کی نسبت فرمایا :
وو
یہ رسوم حلوا و غیرہ سب بدعات ہیں ۔
)7( بدر 26 ستمبر 1907ء صفحہ(
برآمدگی مراد کے لئے ذبیحہ دینا
سوال پیش ہوا کہ برائے برآمدگی مراد یا سیرابی ملک یا بطور چھ جو لوگ ذبیحہ دیتے ہیں جائز
ہے یا نہیں؟ فرمایا:
وو
جائز نہیں ہے۔
)5( بدر 14 مارچ 1907 ء صفحہ(