بدعات اور بد رسومات

فقہ المسیح, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نے ایک منتر پڑھ کر اُن کو سنایا اور کہا کہ یہ منتر ایسا پُر تاثیر ہے کہ اگر ایک دفعہ صبح کے وقت اس کو
پڑھ لیا جاوے تو پھر سارا دن نہ نماز کی ضرورت باقی رہتی ہے اور نہ وضو کی ضرورت ۔ ایسے لوگ
خدا تعالیٰ کے کلام کی ہتک کرتے ہیں۔ وہ پاک کلام جس میں هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة : 3) کا
وعدہ دیا گیا ہے خود اسی کو چھوڑ کر دوسری طرف بھٹکتے پھرتے ہیں۔ انسان کے ایمان میں ترقی
تب ہی ہو سکتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فرمودہ پر چلے اور خدا پر اپنے تو کل کو قائم کرے۔ ایک دفعہ
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو دیکھا کہ وہ کھجوریں جمع کرتا تھا۔ آپ نے فرمایا
کہ کس لیے ایسا کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ کل کے لیے جمع کرتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا کہ کیا تو کل
کے خدا پر ایمان نہیں رکھتا ؟ لیکن یہ بات بلال کو فرمائی ہر کسی کو نہیں فرمائی اور ہر ایک کو وعظ اور کوفر
( بدر یکم اگست 1907 ء صفحہ 3)
نصیحت اس کی برداشت کے مطابق کیا جاتا ہے۔
بہترین ریاضت
ایک شخص نے عرض کی کہ میں پہلے فقراء کے پاس پھرتا رہا اور کئی طرح کی مشکل ریاضتیں
انہوں نے مجھ سے کرائیں ۔ اب میں نے آپ کی بیعت کی ہے تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟ فرمایا:
نئے سرے سے قرآن شریف کو پڑھو اور اس کے معانی پر خوب غور کرو۔ نماز کو دل لگا کر پڑھو
اور احکام شریعت پر عمل کرو۔ انسان کا کام یہی ہے ۔ آگے پھر خدا کے کام شروع ہو جاتے ہیں۔
جو شخص عاجزی سے خدا تعالیٰ کی رضا کو طلب کرتا ہے خدا تعالیٰ اس پر راضی ہوتا ہے۔
( بدر یکم اگست 1907 صفحہ 3)
آج کل کے پیر
فرمایا:
آج کل کے پیراکثر فاحشہ عورتوں کو مرید بناتے ہیں۔ بعض ہندوؤں کے پیر ہوتے ہیں ۔
ایسے لوگ اپنی بدکاریوں پر اور اپنے کفر پر برابر قائم رہتے ہیں۔ صرف پیر کو چندہ دے کر وہ مرید

بن سکتے ہیں۔ اعمال خواہ کیسے ہی ہوں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا جاتا۔ اگر ایسا کرنا جائز ہوتا تو جاتا۔اگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ابو جہل کو بھی مرید بنا سکتے تھے وہ اپنے بتوں کی پرستش بھی کرتا رہتا اور
اس قدر لڑائی جھگڑے کی ضرورت نہ پڑتی مگر یہ باتیں بالکل گناہ ہیں۔
جھنڈ یا بودی رکھنا
( بدر یکم اگست 1907 صفحہ 3)
سوال پیش ہوا کہ کسی بزرگ کے نام پر جو چھوٹے بچوں کے سر پر جھنڈ یعنی بودی رکھی جاتی
ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ فرمایا
نا جائز ہے ایسا نہیں کرنا چاہئے“
)5( بدر 14 مارچ 1907 صفحہ (
میت کے نام پر قبرستان میں کھانا تقسیم کرنا
ایک شخص نے سوال کیا کہ میت کے ساتھ جو لوگ روٹیاں پکا کر یا اور کوئی شے لے کر
با ہر قبرستان میں لے جاتے ہیں اور میت کو دفن کرنے کے بعد مساکین میں تقسیم کرتے ہیں
اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ فرمایا:
سب باتیں نیت پر موقوف ہیں۔ اگر یہ نیت ہو کہ اس جگہ مساکین جمع ہو جایا کرتے ہیں اور
مردے کو صدقہ پہنچ سکتا ہے ۔ ادھر وہ دفن ہوا دھر مساکین کو صدقہ دے دیا جاوے تا کہ اس
کے حق میں مفید ہو اور وہ بخشا جاوے تو یہ ایک عمدہ بات ہے لیکن اگر صرف رسم کے طور پر یہ کام
کیا جاوے تو جائز نہیں ہے کیونکہ اس کا ثواب نہ مردے کے لئے اور نہ دینے والوں کے واسطے
اس میں کچھ فائدے کی بات ہے۔
)2( بدر 16 فروری 1906 ء صفحہ (

محرم پر تابوت بنانا اور اس میں شامل ہونا
سوال پیش ہوا کہ محرم میں جو لوگ تابوت بناتے ہیں اور محفل کرتے ہیں اس میں شامل ہونا
کیسا ہے؟ فرمایا:
گناہ ہے۔
)5( بدر 14 مارچ 1907ء صفحہ (
دسویں محرم کو شربت اور چاول کی تقسیم
قاضی ظہور الدین صاحب اکمل نے سوال کیا کہ محرم دسویں کو جو شربت و چاول وغیرہ تقسیم
کرتے ہیں اگر یہ للہ بہ نبیت ایصال ثواب ہو تو اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے؟ فرمایا:
ایسے کاموں کے لیے دن اور وقت مقرر کر دینا ایک رسم و بدعت ہے اور آہستہ آہستہ ایسی
رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہیں ۔ پس اس سے پر ہیز کرنا چاہئے کیوں کہ ایسی رسموں کا انجام
اچھا نہیں۔ ابتدا میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اختیار
کر لیا ہے اس لیے ہم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں۔ جب تک ایسی رسوم کا قلع قمع نہ ہو عقائد باطلہ تک رسوم قلع قمع نہ
دور نہیں ہوتے۔
ذکر ارہ کرنا کیسا ہے؟
)5( بدر 14 مارچ 1907ء صفحہ(
ایک شخص نے سوال کیا کہ یہ جو صوفیوں نے بنایا ہوا ہے کہ توجہ کے واسطے اس طرح
بیٹھنا چاہیے اور پھر اس طرح دل پر چوٹ لگانی چاہیے اور ذکر اژہ اور دیگر اس قسم کی
کتا ہیں ۔ کیا یہ جائز ہیں ؟ فرمایا:
یہ جائز نہیں ہیں بلکہ سب بدعات ہیں حَسْبُنَا كَتَابُ اللہ ہمارے واسطے اللہ تعالیٰ کی
پاک کتاب قرآن شریف کافی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب سلوک کے واسطے کافی ہے جو باتیں اب
ان لوگوں نے نکالی ہیں یہ باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ میں ہرگز نہ تھیں۔

صلى الله
یہ صرف ان لوگوں کا اختراع ہے اور اس سے بچنا چاہیئے ۔ ہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ كُونُوا مَعَ
الصَّادِقِينَ (التوبة : (119) صادق کی صحبت میں رہو تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے امور میں
مشکلات آسان ہو جاتے ہیں۔ شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ بڑے خدا رسیدہ اور بڑے
قبولیت والے انسان تھے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جس نے خدا تعالیٰ کا راہ دیکھنا ہو وہ قرآن شریف
کو پڑھے۔ اب اگر ہم آنحضرت ﷺ کے فرمودہ طریق پر کچھ بڑھائیں اور نئی باتیں ایجاد
کریں یا اس کے برخلاف چلیں تو یہ کفر ہوگا۔ اس زمانہ میں جیسا کہ علماء کے درمیان بہت سے
فرقے بن گئے ہیں۔ ایسا ہی فقراء کے درمیان بھی بہت سے فرقے بن گئے ہیں اور سب اپنی
اپنی باتیں نئی طرز کی نکالتے ہیں ۔ تمام زمانہ کا یہ حال ہو رہا ہے کہ ہر جگہ اصلاح کی ضرورت
ہے۔ اسی واسطے خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں وہ مجدد بھیجا ہے جس کا نام مسیح موعود رکھا گیا ہے اور
جس کا انتظار مدت سے ہو رہا تھا اور تمام نبیوں نے اس کے متعلق پیشگوئیاں کی تھیں اور اس سے
پہلے زمانہ کے بزرگ خواہش رکھتے تھے کہ وہ اس کے وقت کو پائیں۔
تسبیح کا استعمال کیسا ہے؟
)5( بدر 15 نومبر 1906ء صفحہ(
ایک شخص نے ذکر کیا کہ مخالف کہتے ہیں کہ یہ لوگ نمازیں تو پڑھتے ہیں لیکن تسبیحیں نہیں
رکھتے۔ فرمایا:
صحابہ کے درمیان کہاں تسبیحیں ہوتی تھیں ۔ یہ تو ان لوگوں نے بعد میں باتیں بنائی ہیں۔
ایک شخص کا ذکر ہے کہ وہ لمبی تسبیح ہاتھ میں رکھا کرتا تھا اور کوچہ میں سے گزر رہا تھا ۔ راستہ میں
ایک بڑھیا نے دیکھا کہ خدا کا نام تسبیح پر گن رہا ہے ۔ اس نے کہا کہ کیا کوئی دوست کا نام
گن کر لیتا ہے ۔ اس نے اسی جگہ تسبیح پھینک دی ۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بے حساب ہیں ان کو
کون گن سکتا ہے۔
)2( بدر 22 مارچ 1906ء صفحہ

ایک شخص نے پوچھا کہ تسبیح کرنے کے متعلق حضور کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا:
تسبیح کرنے والے کا اصل مقصود گنتی ہوتا ہے اور وہ اس گفتی کو پورا کرنا چاہتا ہے۔ اب تم
خود سمجھ سکتے ہو کہ یا تو وہ گنتی پوری کرے اور یا توجہ کرے اور یہ صاف بات ہے کہ گنتی کو پوری
کرنے کی فکر کرنے والا سچی توبہ کر ہی نہیں سکتا ۔ انبیاء علیہم السلام اور کاملین لوگ جن کو
اللہ تعالیٰ کی محبت کا ذوق ہوتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے عشق میں فنا شدہ ہوتے ہیں انھوں نے
گنتی نہیں کی اور نہ اس کی ضرورت سمجھی ۔ اہل حق تو ہر وقت خدا تعالیٰ کو یاد کرتے رہتے ہیں ۔
ان کے لیے گنتی کا سوال اور خیال ہی بیہودہ ہے۔ کیا کوئی اپنے محبوب کا نام گن کر لیا کرتا ہے؟
اگر سچی محبت اللہ تعالیٰ سے ہو اور پوری توجہ الی اللہ ہو تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ پھر گنتی کا خیال پیدا
ہی کیوں ہوگا۔ وہ تو اسی ذکر کو اپنی روح کی غذا سمجھے گا اور جس قدر کثرت سے کرے گا۔
زیادہ لطف اور ذوق محسوس کرے گا اور اس میں اور ترقی کرے گا۔ لیکن اگر محض گنتی مقصود ہوگی
تو وہ اسے ایک بیگار سمجھ کر پورا کرنا چاہے گا۔
)3 الحکم 10 جون 1904 ء صفحہ(
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے میاں عبداللہ صاحب
سنوری نے بیان کیا کہ ایک دفعہ کوئی شخص حضرت صاحب کے لئے ایک تسبیح تحفہ لایا ۔ وہ تسبیح
آپ نے مجھے دے دی اور فرمایا: لو اس پر درود شریف پڑھا کرو ۔ وہ تسبیح بہت خوبصورت
تھی ۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ تسبیح کے استعمال کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام عام طور پر پسند
نہیں فرماتے تھے ۔
سورہ فاتحہ کے تعویذ کی برکت
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں :
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 166 )
حضرت اقدس کبھی تعویذ آج کل کے درویشوں فقیروں مولویوں کی طرح سے نہیں لکھتے تھے

پانچ چار دفعہ آپ کو تعویذ لکھنے کا کام پڑا ہے اور وہ یوں پڑا ہے کہ خلیفہ نورالدین صاحب
ساکن جموں کے اولاد نہیں ہوتی تھی ۔ انہوں نے اولاد کے بارہ میں دعا کرائی۔ آپ نے
فرمایا ہاں ہم دعا کریں گے خلیفہ صاحب نے عرض کی کہ ایک تعویذ مرحمت ہو جائے ۔ فرمایا لکھ
دیں گے پھر ایک دفعہ عرض کی ۔ فرمایا ہاں یاد دلا دینا لکھ دیں گے ۔ اب خلیفہ صاحب نے
ادب سے تعویذ کے لئے خود عرض کرنا مناسب نہ جانا اور جناب حضرت صاحبزادہ مرزا محمود
احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ چھوٹے سے تھے ان سے کہا کہ تم تعویذ حضرت اقدس سے لا دو ۔
ان کو حضرت اقدس علیہ السلام کے پیچھے لگا دیا۔ یہ جب جاتے تو کہتے ابا خلیفہ جی کے واسطے
تعویذ لکھ دو۔ دو چار دفعہ تو ٹالا لیکن یہ پیچھے لگ گئے ۔ ایک دن انہوں نے کہا ابا تعویذ لکھ دو۔
حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمیں تو تعویذ لکھنا نہیں آتا محمود کو جس بات کی ضد پڑ
جاتی ہے مانتا نہیں تعویذ لکھ کر دے دیا۔ آپ نے معہ بسم اللہ تمام الحمد للہ لکھ کر تعویذ محمود
احمد صاحب کو دے دیا یہ لے کر خلیفہ جی کو دے آئے ۔ بس تعویذ کا باندھنا تھا کہ خدا تعالیٰ کے
فضل سے بہ طفیل دعائے مسیح ان کی بیوی حاملہ ہوئی اور لڑکا پیدا ہوا ۔
ایک شخص کا حیدر آباد کی طرف سے خط آیا اور وہ غیر احمدی تھا لکھا کہ ایک تعویذ اپنے
دست مبارک سے لکھ کر مجھے بھیج دو۔ حضرت اقدس نے مجھے فرمایا صاحبزادہ صاحب ہمیں تو
تعویذ لکھنا نہیں آتا ۔ لاؤ الحمد شریف لکھ دیں ۔ اسی میں ساری برکتیں ہیں۔ آپ نے الحمد لکھ کر
مجھ کو دے دی اور فرمایا خط میں بھیج دو۔
ایک شخص کا خط مارواڑ سے آیا اور لکھا کہ ہمارے گھر میں آگ لگ جاتی ہے اور خود بخود لگ
جاتی ہے اور طرح طرح کی ہیبت ناک آوازیں آتی ہیں اور ہمارے بال بچے اکثر اور ہم بھی بیمار
رہتے ہیں۔ کوئی تعویذ اپنے ہاتھ سے لکھ کر مرحمت فرمائیے تا کہ اس آسیب سے کوئی جن ہے یا
خبیث ہے نجات ملے ۔ فرمایا تم ہی کچھ لکھ دو۔ ہم آسیب واسیب کچھ نہیں جانتے۔ میں نے

حضرت اقدس علیہ السلام کے کہنے کے مطابق یہ لکھ دیا کہ مکان کے چاروں کونوں میں رات کو
ہر روز اذان کہہ دیا کرو۔ پھر میں نے یہ خط حضرت اقدس علیہ السلام کو دکھایا۔ فرمایا بہتر ہے یہ خط
بھیج دو۔ دو تین ہفتہ کے بعد اس کا خط آیا کہ اب آگ بھی نہیں لگتی اور خواب پریشان بھی نہیں
آتے اور خدا تعالیٰ نے ہم سب کو تندرست کر دیا۔ پھر میں نے تعویذ کے لئے عرض کیا تو
فرمایا: ہاں لکھ دیں گے پھر ایک روز الحمد لکھ دی اور فرمایا: بھیج دو۔
قادیان کی بعض عورتیں اور گاؤں کی عورتیں آجاتیں کہ مرزا جی ہمیں اپنے ہاتھ کا تعویذ دو۔
آپ فرما دیتے صاحب زادہ صاحب کے پاس جاؤ ۔ وہ تعویذ لکھ دیں گے تم جانتی ہو کہ صاحبزادہ
صاحب کون ہیں ۔ وہ لمبے قد والے پیر صاحب ، وہ کہہ دیتی کہ ہاں ہم جانتے ہیں قادیان اور
نواح قادیان میں سب مرد و عورت مجھ سے واقف ہیں ۔ کوئی پیر صاحب کوئی بڑا پیر کہتے تھے۔
پھر وہ عورتیں میرے پاس آتیں اور کہتیں کہ مرزا صاحب نے آپ کے پاس بھیجا ہے۔ تعویذ لکھ
دو۔ میں بھی حضرت اقدس علیہ السلام کے دیکھا دیکھی الحمد شریف ہی لکھ دیا کرتا تھا۔
تعویذ گنڈوں کے فوائد تصوراتی ہیں
( تذكرة المهدی صفحہ 184-186)
ایک صاحب نے گنڈے تعویذات کی تاثیرات کی نسبت استفسار کیا ۔ اس پر فرمایا :
ان کا اثر ہونا تو ایک دعوی بلا دلیل ہے۔ اس قسم کے علاج تصورات کے مد میں آجاتے
ہیں کیونکہ تصورات کو انسان پر اثر اندازی میں بڑا اثر ہے۔ اس سے ایک کو ہنسا دیتے ہیں ، ایک کو
رلا دیتے ہیں اور کئی چیزیں جو کہ واقعی طور پر موجود نہ ہوں ، دوسروں کو دکھلا دیتے ہیں اور بعض
امراض کا علاج ہوتا ہے ۔ اکثر اوقات تعویذوں سے فائدہ بھی نہیں ہوتا۔ تو آخر تعویذ دینے
والے کو کہنا پڑتا ہے کہ اب میری پیش نہیں چلتی ۔
)242( البدر 21 اگست 1903ء صفحہ(

دلائل الخیرات کا ورد
ایک روز ایک شخص نے سوال کیا کہ دلائل الخیرات کا ورد اور پڑھنا کیسا ہے؟ فرمایا:
دلائل الخیرات میں جتنا وقت خرچ ہو ۔ اگر نماز اور قرآن شریف کی تلاوت میں خرچ ہو تو کتنا
فائدہ ہوتا ہے ۔ یہ کتا بیں قرآن شریف اور نماز سے روک دیتی ہیں ۔ یہ خدا تعالیٰ کا کلام اور
حکم ہے اور انسانوں کا بناوٹی وظیفہ ہے۔ فرمایا قرآن شریف کی آیتوں اور سورتوں کا بھی لوگ
وظیفہ کرتے ہیں اور یہ بدعت ہے اور نا سمجھی سے ایسا کرتے ہیں۔ قرآن شریف وظیفہ کے لئے
نہیں ہے۔ یہ عمل کرنے کے لئے اور اخلاق کو درست کرنے کے لئے ہے۔ اگر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم صحابہ کو تسبیح ہاتھ میں دے کر حجروں میں بٹھا دیتے تو دین ہم تک کب تک پہنچتا۔ وہاں تو
تلوار تھی اور جہاد تھا اور آپ بار بار فرماتے۔ ماتے تھے کہ الْجَنَّةُ تَحْتَ ظِلالِ السُّيُوفِ یعنی جنت
تلواروں کے سایہ میں ہے ۔ ہمارا زمانہ بھی منہاج نبوت کا زمانہ اور ہمارا طریق بھی منہاج
نبوت کا طریق ہے۔ اب لوگوں کو چاہئے کہ حجروں میں آگ لگا دیں۔ تسبیح ہاتھ سے پھینک
دیں۔ رنگے کپڑوں کو جلا کر راکھ کر دیں اور جہاد کے لئے اور دین کی حمایت کے لئے مال سے،
جان سے، ہاتھ سے، جس طرح سے ہو سکے کریں۔ جب جہاد سیفی جہا تھا اور اب جہا د لسانی و قلمی
ہے۔ جہاد جب بھی تھا اور اب بھی ہے لیکن صورت جہاد بدل گئی ہے۔ مومن کبھی قشر پر راضی نہیں
ہوتا ، وہ مغز چاہتا ہے۔ لفظ پرستی کفر ہے، نرے لفظوں کے پڑھنے سے کچھ نہیں ہوتا ۔ اس پر عمل
کرنے سے اس کے مطابق چلنے سے کام چلتا ہے۔ ( تذكرة المهدی صفحہ 183-184)
بابا بلھے شاہ کی کافیاں
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں :
پادری عمادالدین کی کتاب تو زین الاقوال کا ذکر حضور کی مجلس میں ہو رہا تھا۔ ) میں نے
عرض کیا کہ حضرت ! اسی کتاب میں عمادالدین نے لکھا ہے کہ مسلمانوں میں کوئی ولی نہیں ہوا۔

ہاں ایک شخص کو سنا ہے کہ بلھے شاہ قصور میں ہوا ہے۔ اس کی کافیاں سُننے اور دیکھنے سے معلوم ہوتا
ہے کہ وہ اسلام کو کوئی چیز نہیں سمجھتا ہے اور بُرے لفظوں سے یاد کرتا ہے اور شراب اور اباحت کو
پسند کرتا ہے اور اسلام کی جابجا کافیوں میں توہین کرتا ہے۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا :
ایسے ہی لوگوں نے اسلام کو بدنام کیا ہے ۔ یہ لوگ در حقیقت ننگ اسلام اور عا رایمان
ہیں۔ ایسے لوگوں کا وجود بد نام کننده صلحاء ہے ۔ مسلمانوں کو ایسے لوگوں سے عبرت پکڑنی
چاہئے کہ نہ ایسے لوگ ہوتے اور نہ اسلام پر دھبہ لگتا ۔ اگر چہ اسلام تو ایسا منور ہے کہ اس پر
کسی قسم کا داغ دھبہ نہیں لگ سکتا لیکن ایسے لوگوں سے بجائے نفع کے نقصان پہنچا اور جن
کے دلوں میں زیغ اور کبھی ہے وہ ایسی ایسی باتیں پیش کر دیتے ہیں اور عمدہ پاک لوگوں کو
چھوڑ کر ایسے بیہودہ لوگ چھانٹ لیتے ہیں ورنہ اسلام نے تو اپنی پاک تاثیرات سے ہزار
در ہزار اور کروڑ در کروڑ انسانوں کو اس درجہ پر پہنچا دیا کہ وہ درجہ مسیح کو بھی حاصل نہیں ہوا ۔
(تذکرۃ المہدی صفحہ 45-46)
بسم اللہ کی رسم
ایک شخص نے بذریعہ تحریر عرض کی کہ ہمارے ہاں رسم ہے کہ جب بچے کو بسم اللہ کرائی
جاوے تو بچے کو تعلیم دینے والے مولوی کو ایک عدد تختی چاندی یا سونے کی اور قلم و دوات
چاندی یا سونے کی دیجاتی ہے۔ اگرچہ میں ایک غریب آدمی ہوں مگر چاہتا ہوں کہ یہ اشیاء اپنے
بچے کی بسم اللہ پر آپ کی خدمت میں ارسال کروں۔
حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا :
سختی اور قلم و دوات سونے یا چاندی کی دینا یہ سب بدعتیں ہیں ان سے پر ہیز کرنا چاہیے اور
با وجود غربت کے اور کم جائیداد ہونے کے اس قدرا سراف اختیار کرنا سخت گناہ ہے۔
( بدر 5 ستمبر 1907ء صفحه (3)

کلام پڑھ کر پھونکنا
بدعات اور بد رسومات
ایک دوست نے سوال کیا کہ مجھے قرآن شریف کی کوئی آیت بتلائی جاوے کہ میں پڑھ کر
اپنے بیمار کو دم کروں تا کہ اس کو شفا ہو۔ حضرت نے فرمایا:۔
بے شک قرآن شریف میں شفا ہے۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں کا وہ علاج ہے مگر اس
طرح کے کلام پڑھنے میں لوگوں کو ابتلاء ہے ۔ قرآن شریف کو تم اس امتحان میں نہ ڈالو۔
خدا تعالیٰ سے اپنے بیمار کے واسطے دعا کرو۔ تمہارے واسطے یہی کافی ہے۔
*
کشف قبور کا دعوی بے ہودہ بات ہے
فرمایا:
)4 بدر 25 اکتوبر 1906ء صفحہ
یہ لوگ جو کشف قبور لئے پھرتے ہیں یہ سب جھوٹ ، لغو اور بے ہودہ بات ہے اور شرک
ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ اس طرف ایک شخص پھرتا ہے اور اس کو بڑا دعویٰ کشف قبور کا ہے۔ اگر اس
کا علم سچا ہے تو چاہیے کہ وہ ہمارے پاس آئے اور ہم اس کو ایسی قبروں پر لے جائیں گے جن سے
ہم خوب واقف ہیں ، مگر یہ سب بے ہودہ باتیں ہیں اور ان کے پیچھے پڑنا وقت کو ضائع کرنا
ہے۔ سعید آدمی کو چاہیے کہ ایسے خیالات میں اپنے اوقات کو خراب نہ کرے اور اس طریق کو
اختیار کرے جو اللہ اور اس کے رسول اور اس کے صحابہؓ نے اختیار کیا۔
خود ساخته وظائف و اذکار
)5( بدر 19 مارچ 1908ء صفحہ(
بڑے بڑے صوفیوں ، سجادہ نشینوں نے اپنا کمال اس میں سمجھ رکھا ہے کہ بڑے لمبے
چوڑے وظائف اور اذکار و اشغال خود ہی تجویز کر لیے ہیں ۔ اور اُن میں پڑ کر اصل کو بھی
کھو بیٹھے ہیں ۔ پھر بڑے سے بڑا کام کیا تو یہ کر لیا کہ چلہ کرتے ہیں۔ کچھ جو ساتھ لے

جاتے ہیں ۔ ایک آدمی مقرر کر لیتے ہیں جو ہر روز دودھ یا کوئی اور چیز پہنچا آتا ہے۔ ایک تنگ
و تاریک گندی سی کوٹھڑی یا غار ہوتی ہے اور اس میں پڑے رہتے ہیں ۔ خدا جانے وہ اس میں
اور اس میں اخلاق میں کیا ترقی ہوتی ہے۔
کس طرح رہتے ہیں ۔ پھر بُری بُری حالتوں میں باہر نکلتے ہیں ۔ یہ اسلام رہ گیا ہے۔ میری
سمجھ میں نہیں آتا کہ ان چلہ کشیوں سے اسلام اور مسلمانوں یا عام لوگوں کو کیا فائدہ پہنچتا ہے
(الحکم 9 جولائی 1900 صفحہ 4)
فرمایا:
میں جانتا ہوں کہ جن لوگوں نے ان ارکان کو چھوڑ کر اور بدعتیں تراشی ہیں یہ اُن کی اپنی
شامت اعمال ہے ورنہ قرآن شریف تو کہہ چکا تھا اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة :4)
اکمال دین ہو چکا تھا اور اتمام نعمت بھی ، خدا کے حضور پسندیدہ دین اسلام ٹھہر چکا تھا ۔ اب
پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال خیر کی راہ چھوڑ کر اپنے طریقے ایجاد کرنا اور قرآن شریف کی
بجائے اور وظائف اور کافیاں پڑھنا یا اعمال صالحہ کی بجائے قسم قسم کے ذکر اذکار نکال لینا یہ لذت
روح کے لیے نہیں ہے بلکہ لذت نفس کی خاطر ہے۔ لوگوں نے لذت نفس اور لذت روح میں
فرق نہیں کیا اور دونوں کو ایک ہی چیز قرار دیا ہے حالانکہ وہ دو مختلف چیزیں ہیں ۔ اگر لذت نفس
اور لذت روح ایک ہی چیز ہے تو میں پوچھتا ہوں کہ ایک بدکار عورت کے گانے سے بدمعاشوں
کو زیادہ لذت آتی ہے۔ کیا وہ اس لذت نفس کی وجہ سے عارف باللہ اور کامل انسان مانے
جائیں گے۔ ہرگز نہیں جن لوگوں نے خلاف شرع اور خلاف پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم راہیں نکالی
ہیں ان کو یہی دھوکا لگا ہے کہ وہ نفس اور روح کی لذت میں کوئی فرق نہیں کر سکے ور نہ وہ ان
بیہودگیوں میں روح کی لذت اور اطمینان نہ پاتے ۔ ان میں نفس مطمئنہ نہیں ہے جو بلھے شاہ کی
کا فیوں میں لذت کے جو یاں ہیں روح کی لذت قرآن شریف سے آتی ہے۔
(الحکم 31 جولائی 1902ء صفحہ 8)

نیز فرمایا:
ان لوگوں نے ) اپنی شامت اعمال کو نہیں سوچا ان اعمال خیر کو جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
سے ملے تھے ، ترک کر دیا اور ان کی بجائے خود تراشیدہ درود و وظائف داخل کر لیے اور چند وران
کا فیوں کا حفظ کر لینا کافی سمجھا گیا۔ بلھے شاہ کی کافیوں پر وجد میں آ جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے
کے قرآن شریف کا جہاں وعظ ہو رہا ہو وہاں بہت ہی کم لوگ جمع ہوتے ہیں لیکن جہاں اس
قسم کے مجمعے ہوں وہاں ایک گروہ کثیر جمع ہو جاتا ہے۔ نیکیوں کی طرف سے یہ کم رغبتی اور نفسانی
اور شہوانی اُمور کی طرف توجہ صاف ظاہر کرتی ہے کہ لذت روح اور لذت نفس میں ان لوگوں
نے کوئی فرق نہیں سمجھا۔
دیکھا گیا ہے کہ بعض ان رقص و سرود کی مجلسوں میں دانستہ پگڑیاں اُتار لیتے ہیں اور کہہ دیتے
ہیں کہ میاں صاحب کی مجلس میں بیٹھتے ہی وجد ہو جاتا ہے۔ اس قسم کی بدعتیں اور اختراعی مسائل
پیدا ہو گئے ہیں اصل بات یہ کہ جنہوں نے نماز سے لذت نہیں اُٹھائی اور اس ذوق سے محروم
ہیں ۔ وہ روح کی تسلی اور اطمینان کی حالت ہی کو نہیں سمجھ سکتے اور نہیں جانتے کہ وہ سرور کیا ہوتا
ہے۔ مجھے ہمیشہ تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ جو اس قسم کی بدعتیں مسلمان کہلا کر نکالتے ہیں ۔ اگر روح
کی خوشی اور لذت کا سامان اس میں تا تو چاہے تا کہ پیمبر خدا و معرفی ترین اور اکمل
صلى الله
علی جو
ترین انسان دنیا میں تھے، وہ بھی اس قسم کی کوئی تعلیم دیتے یا اپنے اعمال سے ہی کچھ کر دکھاتے۔
میں ان مخالفوں سے جو بڑے بڑے مشائخ اور گدی نشین اور صاحب سلسلہ ہیں پوچھتا ہوں کہ
کیا پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے درود، وظائف اور چلہ کشیاں ، اُلٹے سیدھے لٹکنا بھول گئے
تھے ؟ اگر معرفت اور حقیقت شناسی کا یہی ذریعہ اصل تھے۔ مجھے بہت ہی تعجب آتا ہے کہ ایک
طرف قرآن شریف میں یہ پڑھتے ہیں اَليَومَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ
نِعْمَتِي (المائدة :(4) اور دوسری طرف اپنی ایجادوں اور بدعتوں سے اس تکمیل کو توڑ کر ناقص

·

آج 10 میں سے 10 باقی