امور معاشرت، رہن سہن اور باہمی تعاون
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
امور معاشرت، رہن سہن اور باہمی تعاون
وحدت قومی سے وحدت اقوامی تک
فرمایا:
جیسا کہ خدا تعالیٰ کی ذات میں وحدت ہے ایسا ہی وہ نوع انسان میں بھی جو ہمیشہ
کی بندگی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں وحدت کو ہی چاہتا ہے اور درمیانی تفرقہ قوموں کا جو
باعث کثرت نسل انسان نوع انسان میں پیدا ہوا وہ بھی دراصل کامل وحدت پیدا کرنے کے
لئے ایک تمہید تھی کیونکہ خدا نے یہی چاہا کہ پہلے نوع انسان میں وحدت کے مختلف حصے قائم
کر کے پھر ایک کامل وحدت کے دائرہ کے اندر سب کو لے آوے سو خدا نے قوموں کے جدا جدا
گروہ مقرر کئے اور ہر ایک قوم میں ایک وحدت پیدا کی اور اس میں یہ حکمت تھی کہ تا قوموں کے
تعارف میں سہولت اور آسانی پیدا ہو اور ان کے باہمی تعلقات پیدا ہونے میں کچھ دقت نہ ہو اور
پھر جب قوموں کے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تعارف پیدا ہو گیا تو پھر خدا نے چاہا کہ سب
قوموں کو ایک قوم بناوے جیسے مثلاً ایک شخص باغ لگاتا ہے اور باغ کے مختلف بوٹوں کو مختلف
تختوں پر تقسیم کرتا ہے۔ اور پھر اس کے بعد تمام باغ کے ارد گرد دیوار کھینچ کر سب درختوں کو ایک
ہی دائرہ کے اندر کر لیتا ہے اسی کی طرف قرآن شریف نے اشارہ فرمایا ہے اور وہ یہ آیت ہے۔
إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ (الانبياء : 93) یعنی اے دنیا
کے مختلف حصوں کے نبیو! یہ مسلمان جو مختلف قوموں میں سے اس دنیا میں اکٹھے ہوئے ہیں یہ
تم سب کی ایک اُمت ہے جو سب پر ایمان لاتے ہیں اور میں تمہارا خدا ہوں سو تم سب مل کر
میری ہی عبادت کرو۔ (دیکھو الجز ونمبر ے ا سورۃ الانبیاء) اس تدریجی وحدت کی مثال ایسی ہے
جیسے خدا تعالیٰ نے حکم دیا کہ ہر ایک محلہ کے لوگ اپنی اپنی محلہ کی مسجدوں میں پانچ وقت جمع
ہوں اور پھر حکم دیا کہ تمام شہر کے لوگ ساتویں دن شہر کی جامع مسجد میں جمع ہوں یعنی ایسی وسیع
لوگ
مسجد میں جس میں سب کی گنجائش ہو سکے اور پھر حکم دیا کہ سال کے بعد عید گاہ میں تمام شہر کے
، اور نیز گردو نواح دیہات کے لوگ ایک جگہ جمع ہوں اور پھر حکم دیا کہ عمر بھر میں ایک دفعہ
تمام دنیا ایک جگہ جمع ہو یعنی مکہ معظمہ میں ۔ سو جیسے خدا نے آہستہ آہستہ امت کے اجتماع کو حج
کے موقع پر کمال تک پہنچایا۔ اول چھوٹے چھوٹے موقعے اجتماع کے مقرر کئے اور بعد میں
تمام دنیا کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع دیا سو یہی سنت اللہ الہامی کتابوں میں ہے اور اس
میں خدا تعالیٰ نے یہی چاہا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ نوع انسان کی وحدت کا دائرہ کمال تک
پہنچادے۔ اول تھوڑے تھوڑے ملکوں کے حصوں میں وحدت پیدا کرے اور پھر آخر میں حج
کے اجتماع کی طرح سب کو ایک جگہ جمع کر دیوے جیسا کہ اس کا وعدہ قرآن شریف میں ہے
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا (الكهف : 100) یعنی آخری زمانہ میں خدا اپنی آواز
سے تمام سعید لوگوں کو ایک مذہب پر جمع کر دے گا جیسا کہ وہ ابتداء میں ایک مذہب پر جمع تھے
تا کہ اول اور آخر میں مناسبت پیدا ہو جائے ۔
غرض پہلے نوع انسان صرف ایک قوم کی طرح تھی اور پھر وہ تمام زمین پر کچھ زمین پر پھیل گئے تو
خدا نے اُن کے سہولت تعارف کے لئے ان کو قوموں پر منقسم کر دیا اور ہر ایک قوم کے لئے اُس
کے مناسب حال ایک مذہب مقرر کیا جیسا کہ وہ فرماتا ہے يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّنْ
ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا (الحجرات :14) اور پھر فرماتا ہے
لِكُلِّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُمُ أُمَّةً وَّاحِدَةً وَلَكِنُ
لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ فَاسْتَبِقُوا الخَيْرَاتِ (المائدة:49) ( ترجمہ ) اے لوگو! ہم نے
مرد اور عورت سے تمہیں پیدا کیا ہے اور ہم نے تمہارے کنبے اور قبیلے مقرر کئے یہ اس لئے کیا
کہ تا تم میں باہم تعارف پیدا ہو۔ اور ہر ایک قوم کے لئے ہم نے ایک مشرب اور مذہب
مقرر کیا تاہم مختلف فطرتوں کے جو ہر بذریعہ اپنی مختلف ہدایتوں کے ظاہر کر دیں پس تم اے
مسلمانو ! تمام بھلائیوں کو دوڑ کر لو کیونکہ تم تمام قوموں کا مجموعہ ہو اور تمام فطرتیں تمہارے
اندر ہیں ۔ غرض مذکورہ بالا وجوہ کی بنا پر خدا نے نوع انسان کو کئی قوموں پر منقسم کر دیا۔ پہلے زمانہ
کے لوگ تو آبائی رشتہ کے سلسلہ میں منسلک تھے اور ان میں وحدت قرابت حاصل تھی اور پھر
جب بہت سی قو میں بن گئیں تو ہر ایک قوم میں وحدت قائم کرنے کے لئے کتا بیں بھیجی
گئیں اور اُس زمانہ میں ہر ایک حصہ ملک میں صرف قومی وحدت حاصل ہو سکتی تھی اس سے
زیادہ نہیں یعنی تمام دنیا کی وحدت غیر ممکن تھی اور پھر تیسرا زمانہ ایسا آیا جس میں اقوامی
وحدت کے سامان پیدا ہو گئے یعنی تمام دنیا کی وحدت کے سامان ظہور میں آگئے اور ہر ایک
زمانہ جو نوع انسان پر آیا وہ اس بات کا مقتضی تھا جو اسی زمانہ کے مطابق کتاب دی جاوے ۔
یہی وجہ ہے کہ قومی وحدت کا جب خدا نے ارادہ کیا تب ہر ایک قوم کے لئے جدا جدا رسول
بھیجا اور یہ قومی وحدت مدت اقوامی اقو وحدت سے مقدم تھی اور حکمت ربانی اس امر کی مقتضی تھی کہ
اول ہر ایک ملک میں قومی وحدت قائم کرے اور ج مدت قائم کرے اور جب قومی وحدت کا دور ختم ہو ؟ چکا تب
اقوامی وحدت کا زمانہ شروع ہو گیا اور وہی زمانہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کا تھا
اور یادر ہے کہ کسی رسول اور کتاب کی اسی قدر عظمت سمجھی جاتی ہے جس قدر ان کو اصلاح
کا کام پیش آتا ہے اور جس قدر اس اصلاح کے وقت مشکلات کا سامنا پڑتا ہے سو یہ
بات ظاہر ہے کہ ابتدائے زمانہ میں جو کتاب نازل ہوئی ہوگی وہ کسی طرح کامل مکمل نہیں
ہو سکتی کیونکہ ابتدائے زمانہ میں ان مشکلات کا وہم و گمان بھی نہیں آسکتا جو بعد میں پیدا
ہوئیں ایسا ہی قومی وحدت کے زمانہ میں اسی وقت میں اس وقت کے نبیوں اور رسولوں کو
وہ مشکلات ہرگز پیش نہیں آ سکتی تھیں جو اقوامی وحدت کے زمانہ میں اس نبی کو پیش آئیں
جس کو یہ حکم ہوا کہ جو تمام قوموں کو ایک وحدت پر قائم کرو۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 144 تا 147 )
مخالفین کے ساتھ معاشرت کیسے کریں؟
امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون
ایک صاحب نے سوال کیا کہ حضور مخالفوں سے جو ہمیں اور حضور کو سخت گالی گلوچ نکالتے
ہیں اور سخت سست کہتے ہیں ان سے السلام علیکم لینا جائز ہے یا نہیں۔ فرمایا:
مومن بڑا غیرت مند ہوتا ہے کیا غیرت اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ تو گالیاں دیں اور
تم ان سے السلام علیکم کرو؟ ہاں البتہ خرید و فروخت جائز ہے ۔ اس میں حرج نہیں کیونکہ قیمت
دینی اور مال لینا کسی کا اس میں احسان نہیں ۔ کا
حضرت خلیفہ المسح الثانی فرماتے ہیں:
)14 احکام 10 راپریل 1903ء صفحہ(
میرا اپنا طریق تو یہ ہے کہ سب کو السلام علیکم کہتا ہوں ہاں کوئی شقی جیسا کہ لیکھر ام تھا جسے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سلام نہیں کیا ۔ اگر ملے تو ممکن ہے کہ طبیعت رکے۔ عام لوگ
با وجود دشمن ہونے کے دھو کہ خوردہ ہیں اور سلام کی دعا کے مستحق ۔
الفضل 21 اگست 1946ء صفحه (4)
غیر تہذیب یافتہ لوگوں کیساتھ کیسے برتاؤ کیا جائے
افریقہ سے ایک دوست نے بذریعہ تحریر حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ اس جگہ کے
اصلی باشندے مرد و زن بالکل ننگے رہتے ہیں اور معمولی خورونوش کی اشیاء کا لین دین ان کے
ساتھ ہی ہوتا ہے تو کیا ایسے لوگوں سے ملنا جلنا گناہ تو نہیں؟
حضرت نے فرمایا:
تم نے تو ان کو نہیں کہا کہ ننگے رہو وہ خود ہی ایسا کرتے ہیں۔ اس میں تم کو کیا گناہ؟ وہ ایسے
ہی ہیں جیسے کہ ہمارے ملک میں بعض فقیر اور دیوانے ننگے پھرا کرتے ہیں۔ ہاں ایسے لوگوں کو
کپڑے پہننے کی عادت ڈالنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
ایسے ہی لوگوں کی نسبت یہ بھی سوال کیا گیا کہ چونکہ ملک افریقہ میں غریب لوگ بھی ہیں جو
نوکری پر بآسانی سستے مل سکتے ہیں۔ اگر ایسے لوگوں سے کھانا پکوایا جائے تو یہ کیا جائز ہے؟ یہ
لوگ حرام حلال کی پہچان نہیں رکھتے ۔ فرمایا:
اس ملک کے حالات کے لحاظ سے جائز ہے کہ اُن کو نوکر رکھ لیا جائے اور اپنے کھانے وغیرہ
کے متعلق ان سے احتیاط کرائی جائے ۔
یہ بھی سوال ہوا کہ کیا ایسی عورتوں سے نکاح جائز ہے؟ فرمایا:
اس ملک میں اور ان علاقوں میں بحالت اضطرار ایسی عورتوں سے نکاح جائز ہے لیکن
صورت نکاح میں اُن کو کپڑے پہنانے اور اسلامی شعار پر لانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
شادی پر عورتوں کا مل کر گیت گانا
)6( بدر 26 ستمبر 1907 ء صفحہ
سوال کیا گیا کہ لڑکی یا لڑکے والوں کے ہاں جو جوان عورتیں مل کر گاتی ہیں وہ کیسا
ہے؟ حضرت اقدس نے فرمایا :
اصل یہ ہے کہ یہ بھی اسی طرح پر ہے۔ اگر گیت گندے اور نا پاک نہ ہوں تو کوئی حرج
نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ میں تشریف لے گئے تو لڑکیوں نے مل کر الله
آپ کی تعریف میں گیت گائے تھے ۔
بعض مواقع پر غیر معمولی خوشی کا اظہار کرنا
حضرت نواب محمد علی خان صاحب تحریر کرتے ہیں :
اصحاب احمد جلد 2 صفحہ 552 نیا ایڈیشن )
(دسمبر 1901ء) آج میں نے حضرت اقدس کو لکھ کر بھیجا کہ حضور کے ہاں جو بشیر،
شریف احمد اور مبارکہ کی آمین ہوئی ہے اس میں جو تکلفات ہوئے ہیں وہ گو خاص صورت
رکھتے ہیں کیونکہ مخدوم زادگان پیشگوئیوں کے ذریعہ سے پیدا ہوئے ۔ ان کے ایسے مواقع
پر جو اظہار خوشی کی جائے وہ کم ہے مگر ہم لوگوں کے لئے کیونکہ حضور بروز محمد ہیں اس لئے
ہمارے لئے سنت ہو جائیں گے ۔ اس پر سیر میں کچھ فرمایا جائے ۔“
اس پر حضرت اقدس نے تقریر سیر میں فرمائی جس کا خلاصہ یہ ہے۔
الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ایک مسلم مسئلہ اور صحیح ترین حدیث ہے ۔ اگر کوئی ریا سے اظہار علی
الخلق اور تفوق علی الخلق کی غرض سے کھانا وغیرہ کھلاتا ہے تو ایسا کھانا وغ ہے تو ایسا کھانا وغیرہ حرام ہے یا
معاوضہ کی غرض سے جیسے بھاجی وغیرہ مگر اگر کوئی تشکر اور اللہ کی رضا جوئی کی نیت سے خرچ
کرتا ہے بلا ریا و معاوضہ تو اس میں ہرج نہیں بلکہ بیا ہوں میں اور ولادت میں بڑا اعلان ہونا
چاہئے اور بیا ہوں میں اعلان بالدف ضروری ہے بلکہ انگریزی با جا بھی اس غرض سے جائز ہے۔
اگر کوئی امر خلاف شریعت نہ ہو تو عورتیں گا بھی لیں تو ہرج نہیں لیکن سب سے بڑی بات
نیت ہے ۔ فرمایا کہ بعض لوگ عورتوں کو خلیع الرسن ( حصہ سے زیادہ آزادی ۔ ناقل )
کر دیتے ہیں یہ بھی ٹھیک نہیں اور بعض ان سے ایسا سلوک کرتے ہیں جیسے بہائم اور لونڈیوں
سے۔ یہ بھی درست نہیں ۔ جہاں تک شریعت اجازت دیتی ہے وہاں تک ان کو آزادی دینی
چاہئے اور جہاں پر شریعت کے خلاف ہو وہاں ان کو روکنا چاہئے ۔
اصحاب احمد جلد 2 صفحہ 551 نیا ایڈیشن سیرت حضرت نواب محمد علی خان صاحب )
ایک ہندو مہمان کے ساتھ خوش خلقی
ایک ہندو دوست جو مہمان بن کر آئے تھے ) نے عرض کیا کہ مجھے تو لوگ ڈراتے تھے
کہ مرزا صاحب تو کسی کے ساتھ بات نہیں کرتے اور ہندوؤں کے ساتھ بہت بدخلقی سے
پیش آتے ہیں۔ میں نے یہ سب بات اس کے برخلاف پائی ہے اور آپ کو اعلیٰ درجہ کا خلیق
اور مہمان نواز دیکھا ہے۔ حضرت نے فرمایا:
لوگ جھوٹی خبریں اُڑا دیتے ہیں ۔ ہمیں خدا تعالیٰ نے وسیع اخلاق سکھلائے ہیں۔ بلکہ ہمیں
افسوس ہے کہ ہم پوری طرح سے آپ کے ساتھ اخلاق حسنہ کا اظہار نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کی
قومی رسم کے مطابق ہمارا کھانا کھا لینا جائز نہیں ۔ ایسے ہندو مہمانوں کے کھانے کا انتظام ہم کسی
ہندو کے ہاں کر لیا کرتے ہیں لیکن اس کھانے کی ہم خود نگرانی نہیں کر سکتے ۔ ہمارے اصول میں
داخل نہیں کہ اختلاف مذہبی کے سبب کسی کے ساتھ بد خلقی کریں اور بد خلقی مناسب بھی نہیں
کیونکہ نہایت کار ہمارے نزدیک غیر مذہب والا ایک بیمار کی مانند ہے جس کو صحت روحانی حاصل
نہیں ۔ پس بیمار تو اور بھی قابلِ رحم ہے جس کے ساتھ بہت خلق اور حلم اور نرمی کیساتھ پیش آنا
چاہئے ۔ اگر بیمار کے ساتھ بد خلقی کی جاوے تو اس کی بیماری اور بھی بڑھ جائے گی۔ اگر کسی میں
کجی اور غلطی ہے تو محبت کے ساتھ سمجھانا چاہیے۔
ہمارے بڑے اصول دو ہیں۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق صاف رکھنا اور اس کے بندوں کے
ساتھ ہمدردی اور اخلاق سے پیش آنا ۔
ہندوؤں سے ہمدردی
)3( بدر 19 جولائی 1906 ء صفحہ(
ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ بہ سبب پرانے تعلقات کے ایک ہندو
ہمارے شہر کا ہمارے معاملات شادی اور نمی میں شامل ہوتا ہے اور کوئی مر جائے تو جنازہ میں بھی
ساتھ جاتا ہے۔ کیا ہمارے واسطے بھی جائز ہے کہ ہم ان کے ساتھ ایسی شمولیت دکھا ئیں؟ فرمایا:
ہندوؤں کی رسوم اور امور مخالف شریعت اسلام سے علیحدگی اور بیزاری رکھنے کے بعد
دنیوی امور میں ہمدردی رکھنا اور ان کی امداد کرنا جائز ہے۔
اہل کتاب کا کھانا
)8( بدر 6 جون 1907ء صفحہ
امریکہ اور یورپ کی حیرت انگیز ایجادات کا ذکر ہو رہا تھا۔ اسی میں یہ ذکر بھی آ گیا کہ
دودھ اور شور با وغیرہ جو کہ ٹینوں میں بند ہو کر ولایت سے آتا ہے بہت ہی نفیس اور ستھرا ہوتا ہے
اور ایک خوبی ان میں یہ ہوتی ہے کہ ان کو بالکل ہاتھ سے نہیں چھوا جاتا۔ دودھ تک بھی بذریعہ
مشین دوہا جاتا ہے۔ اس پر حضور نے فرمایا:
چونکہ نصاری اس وقت ایک ایسی قوم ہو گئی ہے جس نے دین کی حدود اور اس کے حلال
و حرام کی کوئی پروا نہیں رکھی اور کثرت سے سور کا گوشت اُن میں استعمال ہوتا ہے اور جو ذبح
کرتے ہیں اس پر بھی خدا کا نام ہر گز نہیں لیتے بلکہ جھٹکے کی طرح جانوروں کے سر جیسا کہ سنا گیا
ہے علیحدہ کر دیئے جاتے ہیں۔ اس لیے شبہ پڑ سکتا ہے کہ بسکٹ اور دودھ وغیرہ جو اُن کے
کارخانوں کے بنے ہوئے ہوں اُن میں سور کی چربی اور سور کے دودھ کی آمیزش ہو ۔ اس لیے
ہمارے نز دیک ولائتی بسکٹ اور اس قسم کے دودھ اور شور بے وغیرہ استعمال کرنے بالکل خلاف
تقوی اور نا جائز ہیں۔ جس حالت میں کہ سور کے پالنے اور کھانے کا عام رواج ان لوگوں میں
ولایت میں ہے تو ہم کیسے سمجھ سکتے ہیں کہ دوسری اشیائے خوردنی جو کہ یہ لوگ تیار کر کے ارسال
کرتے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حصہ اس کا نہ ہوتا ہو۔
اس پر ابوسعید صاحب المعروف عرب صاحب تاجر برنج رنگون نے ایک واقعہ حضرت اقدس
کی خدمت میں یوں عرض کیا کہ رنگون میں بسکٹ اور ڈبل روٹی بنانے کا ایک کارخانہ انگریزوں کا
تھا۔ وہ ایک مسلمان تاجر نے قریب ڈیڑھ لاکھ روپے کے خرید لیا۔ جب اس نے حساب و کتاب
کی کتابوں کو پڑتال کر کے دیکھا ، تو معلوم ہوا کہ سور کی چربی بھی اس کا رخانہ میں خریدی جاتی
رہی ہے۔ دریافت پر کارخانہ والوں نے بتایا کہ ہم اُسے بسکٹ وغیرہ میں استعمال کرتے
ہیں ۔ کیونکہ اس کے بغیر یہ چیزیں لذیذ نہیں ہوتیں اور ولایت میں بھی یہ چربی ان چیزوں میں
ڈالی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے سننے سے ناظرین کو معلوم ہو سکتا ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود کا
خیال کس قدر تقوی اور باریک بینی پر تھا لیکن چونکہ ہم میں سے بعض ایسے بھی تھے جن کو اکثر سفر کا
اتفاق ہوا ہے اور بعض بھائی افریقہ وغیرہ دور دراز امصار و بلاد میں ابتک موجود ہیں جن کو اس
قسم کے دودھ اور بسکٹ وغیرہ کی ضرورت پیش آسکتی ہے، اس لیے اُن کو بھی مد نظر رکھ کر
دوبارہ اس مسئلہ کی نسبت دریافت کیا گیا نیز اہل ہنود کے کھانے کی نسبت عرض کیا گیا کہ یہ
لوگ بھی اشیاء کو بہت غلیظ رکھتے ہیں اور ان کی کڑاہیوں کو اکثر کتے چاٹ جاتے ہیں ۔ اس پر
حضور نے فرمایا :
ہمارے نزدیک نصاری کا وہ طعام حلال ہے جس میں شبہ نہ ہو اور از روئے قرآن مجید وہ
حرام نہ ہو۔ ورنہ اس کے یہی معنی ہوں گے کہ بعض اشیاء کو حرام جان کر گھر میں تو نہ کھایا، مگر باہر
نصاری کے ہاتھ سے کھا لیا اور نصاری پر ہی کیا منحصر ہے اگر ایک مسلمان بھی مشکوک الحال ہو تو
اس کا کھانا بھی نہیں کھا سکتے ۔ مثلاً ایک مسلمان دیوانہ ہے اور اسے حرام و حلال کی خبر نہیں ہے تو
ایسی صورت میں اس کے طعام یا تیار کردہ چیزوں پر کیا اعتبار ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ہم گھر میں
ولائتی بسکٹ نہیں استعمال کرنے دیتے بلکہ ہندوستان کی ہندو کمپنی کے منگوایا کرتے ہیں۔
عیسائیوں کی نسبت ہندوؤں کی حالت اضر اضطراری ہے کیونکہ یہ کثرت سے ہم لوگوں میں مل
جل گئے ہیں اور ہر جگہ انہیں کی دوکانیں ہوتی ہیں۔ اگر مسلمانوں کی دوکانیں موجود ہوں اور
سب شے وہاں ہی سے مل جاوے تو پھر البتہ ان سے خوردنی اشیاء نہ خریدنی چاہئیں۔
علاوہ ازیں میرے نزدیک اہل کتاب سے غالباً مراد یہودی ہی ہیں کیونکہ وہ کثرت سے
اس وقت عرب میں آباد تھے اور قرآن شریف میں بار بار خطاب بھی انہیں کو ہے۔ اور صرف
توریت ہی کتاب اس وقت تھی جو کہ حلت اور حرمت کے مسئلے بیان کر سکتی تھی اور یہود کا اس پر
اس امر میں جیسے عملدرآمد اس وقت تھا ویسے ہی اب بھی ہے۔ انجیل کوئی کتاب نہیں ہے۔
اس پر ابوسعید صاحب نے عرض کی کہ اہل الکتاب میں کتاب پر الف لام بھی اس کی تخصیص
کرتا ہے جس سے یہ مسئلہ اور بھی واضح ہو گیا۔ البدر 16 جولائی 1904 صفحہ 3)
وجودی فرقے کا ذبیحہ کھانا
ایک شخص نے سوال کیا کہ ہمارے شہر میں وجودی فرقہ کے لوگ کثرت سے ہیں اور ذبیحہ
وغیرہ انہی کے ہاتھ سے ہوتا ہے۔ کیا اس کا کھانا حلال ہے کہ نہیں؟ فرمایا:
بہت تجس کرنا جائز نہیں ہے۔ موٹے طور پر جو انسان مشرک یا فاسق ہو اس سے پر ہیز
کرو۔ عام طور پر اس طرح تجسس کرنے سے بہت سی مشکلات در پیش آتی ہیں جو ذبیحہ، اللہ کا
نام لے کر کیا جاوے اور اس میں اسلام کے آداب مد نظر ہوں وہ خواہ کسی کا ہو، جائز ہے۔
البدر 16 جولائی 1904 ء صفحہ 4)
خواب کا پورا کرنا
ایک دوست نے حضرت کی خدمت میں اپنی بیوی کا خواب لکھا کہ کسی شخص نے خواب میں
میری بیوی کو کہا کہ تمہارے بیٹے پر بڑا بوجھ ہے اس پر سے صدقہ اتارو اور ایسا کرو کہ چنے
بھگو کر مٹی کے برتن میں رکھ کر اور لڑکے کے بدن کا کرتہ اتار کر اس میں باندھ کر رات
سوتے وقت سرہانے چار پائی کے نیچے رکھ دو اور ساتھ چراغ جلا دو صبح کسی غیر کے ہاتھ اٹھوا کر
ہے میں رکھ دو۔ یہ خواب لکھ کر حضرت سے دریافت کیا کہ کیا جائز ہے کہ ہم خواب اسی
چورا ہے میں
طرح سے پورا کریں۔ جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا :
جائز ہے کہ اس طرح سے کریں اور خواب کو پورا کرلیں ۔“
طبیب ہمدردی کرے اور احتیاط بھی
( بدر 4 اپریل 1907 ء صفحہ 6)
سوال ہوا کہ طاعون کا اثر ایک دوسرے پر پڑتا ہے۔ ایسی صورت میں طبیب کے واسطے کیا
حکم ہے؟ فرمایا:
طبیب اور ڈاکٹر کو چاہئے کہ وہ علاج معالجہ کرے اور ہمدردی دکھائے لیکن اپنا بچاؤ رکھے۔
بیمار کے بہت قریب جانا اور مکان کے اندر جانا اس کے واسطے ضروری نہیں ہے وہ حال معلوم کر
کے مشورہ دے۔ ایسا ہی خدمت کرنے والوں کے واسطے بھی ضروری ہے کہ اپنا بچاؤ بھی رکھیں
اور بیمار کی ہمدردی بھی کریں۔
( بدر 4 اپریل 1907 ءصفحہ 6)
طاعون سے مرنے والے کو غسل کیسے دیں؟
سوال ہوا کہ طاعون زدہ کے غسل کے واسطے کیا حکم ہے؟ فرمایا:
مومن طاعون سے مرتا ہے تو وہ شہید ہے۔ شہید کے واسطے غسل کی ضرورت نہیں۔
سوال ہوا کہ اس کو کفن پہنایا جائے یا نہیں؟ فرمایا:
شہید کے واسطے کفن کی ضرورت نہیں۔ وہ انہیں کپڑوں میں دفن کیا جاوے۔ ہاں اس پر
ایک سفید چادر ڈال دی جائے تو ہرج نہیں ۔
طاعون زدہ علاقوں کے احمدیوں کے واسطے حکم
( بدر 4 اپریل 1907 ء صفحہ 6)
یکم اپریل 1907ء کی صبح کو حضرت اقدس مع خدام باہر سیر کے واسطے تشریف لے گئے ۔
راستہ میں عاجز راقم ( حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر بدر۔ ناقل ) کو مخاطب کر کے فرمایا:
اخبار میں چھاپ دو اور سب کو اطلاع کر دو کہ یہ دن خدا تعالیٰ کے غضب کے دن ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے کئی بار مجھے بذریعہ وحی فرمایا ہے کہ غَضَبْتُ غَضَبًا شَدِيدًا آج کل طاعون
بہت بڑھتا جاتا ہے اور چاروں طرف آگ لگی ہوئی ہے ۔ میں اپنی جماعت کے واسطے خدا
تعالیٰ سے بہت دُعا کرتا ہوں کہ وہ اس کو بچائے رکھے مگر قرآن شریف سے یہ ثابت ہے کہ
جب قہر الہی نازل ہوتا ہے تو بدوں کے ساتھ نیک بھی لیے جاتے ہیں اور پھر ان کا حشر اپنے
اپنے اعمال کے مطابق ہوگا ۔ دیکھو حضرت نوح کا طوفان سب پر پڑا اور ظاہر ہے کہ ہر ایک
مرد عورت اور بچے کو اس سے پورے طور پر خبر نہ تھی کہ نوح کا دعوئی اور اس کے دلائل کیا ہیں ۔
جہاد میں جو فتوحات ہوئیں وہ سب اسلام کی صداقت کے واسطے نشان تھیں ۔ لیکن ہر ایک میں
کفار کے ساتھ مسلمان بھی مارے گئے ۔ کافر جہنم کو گیا اور مسلمان شہید کہلایا۔ ایسا ہی طاعون
ہماری صداقت کے واسطے ایک نشان ہے اور ممکن ہے کہ اس میں ہماری جماعت کے بعض
آدمی بھی شہید ہوں ۔ ہم خدا تعالیٰ کے حضور دعا میں مصروف ہیں کہ وہ ان میں اور غیروں میں
تمیز قائم رکھے لیکن جماعت کے آدمیوں کو یا درکھنا چاہئے کہ صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھنے سے کچھ
نہیں بنتا جب تک کہ ہماری تعلیم پر عمل نہ کیا جاوے۔ سب سے اول حقوق اللہ کو ادا کرو۔
اپنے نفس کو تمام جذبات سے پاک رکھو ۔ اس کے بعد حقوق عباد کو ادا کرو اور اعمال صالحہ کو پورا
کرو۔ خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ اور تضرع کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور میں دعا کرتے رہو اور
کوئی دن ایسا نہ ہو جس دن تم نے خدا تعالیٰ کے حضور رو کر دعا نہ کی ہو۔اس کے بعد اسباب
ظاہری کی رعایت رکھو۔ جس مکان میں چوہے مرنے شروع ہوں اس کو خالی کر دو۔ اور جس
محلہ میں طاعون ہو اس محلہ سے نکل جاؤ اور کسی کھلے میدان میں جا کر ڈیرا لگاؤ۔ جو تم میں سے
بتقدیر الہی طاعون میں مبتلا ہو جاوے اس کے ساتھ اور اس کے لواحقین کے ساتھ پوری
ہمدردی کرو اور ہر طرح سے اس کی مدد کرو اور اس کے علاج معالجہ میں کوئی دقیقہ اُٹھا نہ رکھو
لیکن یادر ہے کہ ہمدردی کے یہ معنے نہیں کہ اس کے زہریلے سانس یا کپڑوں سے متاثر ہو جاؤ
بلکہ اس اثر سے بچو۔ اُسے کھلے مکان میں رکھو اور جو خدا نخواستہ اس بیماری سے مر جائے وہ
شہید ہے۔ اس کے واسطے ضرورت غسل کی نہیں اور نہ نیا کفن پہنانے کی ضرورت ہے۔اس
کے وہی کپڑے رہنے دو اور ہو سکے تو ایک سفید چادر اس پر ڈال دو اور چونکہ مرنے کے بعد
میت کے جسم میں زہریلا اثر زیادہ ترقی پکڑتا ہے اس واسطے سب لوگ اس کے ارد گرد جمع نہ
ہوں ۔ حسب ضرورت دو تین آدمی اس کی چار پائی کو اُٹھائیں اور باقی سب دور کھڑے ہو کر