امور معاشرت، رہن سہن اور باہمی تعاون
فقہ المسیح, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مثلاً ایک سو گز کے فاصلہ پر جنازہ پڑھیں ۔ جنازہ ایک دُعا ہے اور اس کے واسطے ضروری
نہیں کہ انسان میت کے سر پر کھڑا ہو۔ جہاں قبرستان دور ہو مثلاً لا ہور میں سامان ہو سکے تو
کسی گاڑی یا چھکڑے پر میت کو لاد کر لے جاویں اور میت پر کسی قسم کی جزع فزع نہ کی
جاوے۔ خدا تعالیٰ کے فعل پر اعتراض کرنا گناہ ہے۔
اس بات کا خوف نہ کرو کہ ایسا کرنے سے لوگ تمہیں بُرا کہیں گے وہ پہلے کب تمہیں اچھا
کہتے ہیں ۔ یہ سب باتیں شریعت کے مطابق ہیں اور تم دیکھ لو گے کہ آخر کا ر وہ لوگ جو تم پر ہنسی
کریں گے خود بھی ان باتوں میں تمہاری پیروی کریں گے۔
مکر را یہ بہت تاکید ہے کہ جو مکان تنگ اور تاریک ہو اور ہوا اور روشنی خوب طور پر نہ آسکے
اس کو بلا توقف چھوڑ دو کیونکہ خود ایسا مکان ہی خطرناک ہوتا ہے گو کوئی چوہا بھی اس میں نہ مرا ہو
اور حتی المقدور مکانوں کی چھتوں پر رہو۔ نیچے کے مکان سے پر ہیز کرو اور اپنے کپڑوں کو صفائی
سے رکھو۔ نالیاں صاف کراتے رہو۔ سب سے مقدم یہ کہ اپنے دلوں کو بھی صاف کرو
اور خدا تعالیٰ کے ساتھ پوری صلح کرلو۔
نشان کے پورا ہونے پر دعوت دینا جائز ہے
)6،5 بدر 4 اپریل 1907ء صفحہ (
خان صاحب عبد الحمید نے کپورتھلہ سے حضرت کی خدمت میں ڈوئی کے شاندار نشان کے
پورا ہونے کی خوشی پر دوستوں کو دعوت دینے کی اجازت حاصل کرنے کے واسطے خط لکھا۔
حضرت نے اجازت دی اور فرمایا :
” تحديث بالنعمة کے طور پر ایسی دعوت کا دینا جائز ہے۔“
)4( بدر 28 مارچ 1907 ء صفحہ(
مجالس مشاعره
امور معاشرت ، رہن سہن کر باہمی تعاون
ایک جگہ بعض شاعرانہ مذاق کے دوست ایک با قاعدہ انجمن مشاعرہ قائم کرنا چاہتے تھے
اس کے متعلق حضرت سے دریافت کیا گیا۔
فرمایا: یہ تضیع اوقات ہے کہ ایسی انجمنیں قائم کی جاویں اور لوگ شعر بنانے میں مستغرق
رہیں۔ ہاں یہ جائز ہے کہ کوئی شخص ذوق کے وقت کوئی نظم لکھے اور اتفاقی طور پر کسی مجلس میں
سنائے یا کسی اخبار میں چھپوائے ۔ ہم نے اپنی کتابوں میں کئی نظمیں لکھی ہیں مگر اتنی عمر ہوئی آج ۔
تک کبھی کسی مشاعرہ میں شامل نہیں ہوئے ۔ میں ہرگز پسند نہیں کرتا کہ کوئی شاعری میں اپنا نام
پیدا کرنا چاہے۔ ہاں اگر حال کے طور نہ صرف قال کے طور پر اور جوش روحانی سے اور نہ خواہش
نفسانی سے کبھی کوئی نظم جو مخلوق کے لیے مفید ہو سکتی ہولکھی جائے تو کچھ مضائقہ نہیں مگر یہی پیشہ
کر لینا ایک منحوس کام ہے۔
نسل افزائی کے لئے سانڈ رکھنا
)7 بدر 27 جون 1907ء صفحہ(
ایک شخص نے سوال کیا کہ خالصة لوجہ اللہ نسل افزائی کی نیت سے اگر کوئی سانڈ چھوڑے تو
کیا یہ جائز ہے؟ فرمایا:
أَصْلُ الَا شُيَاءِ إِبَاحَةُ اشیاء کا اصل تو اباحت ہی ہے۔ جنہیں خدا تعالیٰ نے حرام فرمایا وہ
حرام ہیں باقی حلال ۔ بہت سی باتیں نیت پر موقوف ہیں ۔ میرے نزدیک تو یہ جائز بلکہ ثواب
کا کام ہے۔
عرض کیا گیا کہ قرآن مجید میں آیا ہے۔
فرمایا:
میں نے جواب دیتے وقت اسے زیر نظر رکھ لیا ہے وہ تو دیوتوں کے نام پر دیتے تھے۔ یہاں
خاص خدا تعالیٰ کے نام پر ہے۔ نسل افزائی ایک ضروری بات ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں
انعام وغیرہ کو اپنی نعمتوں سے فرمایا ہے۔ سو اس نعمت کا قدر کرنا چاہئے اور قدر میں نسل کا بڑھانا
بھی ہے۔ پس اگر ایسا نہ ہو تو پھر چار پائے کمزور ہوں گے اور دنیا کے کام بخوبی نہ چل سکیں گے
اس لیے میرے نزدیک تو حرج کی بات نہیں۔ ہر ایک عمل نیت پر موقوف ہے۔ ایک ہی کام جب
کسی غیر اللہ کے نام پر ہو تو حرام اور اگر اللہ کے لیے ہو تو حلال ہو جاتا ہے۔
بدامنی کی جگہ پر احمدیوں کا کردار
( بدر یکم اگست 1907ء صفحہ 12 )
ایک جگہ سے چند احمدیوں کا ایک خط حضرت کی خدمت میں پہنچا کہ اس جگہ بدامنی ہے لوگ
آپس میں ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں ۔ کوئی پرسان نہیں ۔ چند ملاں ہم کو قتل کرنا چاہتے ہیں
کیا آپ کی اجازت ہے کہ ہم بھی اُن کو قتل کرنے کی کوشش کریں؟
حضرت نے فرمایا:
ایسا مت کرو۔ ہر طرح سے اپنی حفاظت کرو لیکن خود کسی پر حملہ نہ کرو۔ تکالیف اُٹھاؤ اور
صبر کرو۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ تمہارے لیے کوئی انتظام احسن کر دے ۔ جو شخص تقوی اختیار
کرتا ہے اور صبر کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس کے ساتھ ہوتا ہے۔
تشبه بالكفار جائز نہیں
)6( بدر 26 ستمبر 1907ء صفحہ
ایک شخص نے پوچھا کہ کیا ہندوؤں والی دھوتی باندھنی جائز ہے یا نہیں؟ اس پر حضرت اقدس
نے فرمایا:
تشبه بالكفار تو کسی ہی رنگ میں بھی جائز نہیں ۔ اب ہندو ماتھے پر ایک ٹیکہ سالگاتے ہیں کوئی
وہ بھی لگا لے۔ یا سر پر بال تو ہر ایک کے ہوتے ہیں مگر چند بال بودی کی شکل میں ہندور کھتے ہیں
اگر کوئی ویسے ہی رکھ لیوے تو یہ ہرگز جائز نہیں۔ مسلمانوں کو اپنی ہر ایک چال میں وضع قطع میں
غیرت مندانہ چال رکھنی چاہیے ہمارے آنحضرت ملی تہ بند بھی باندھا کرتے تھے اور سراویل
بھی خریدنا آپ کا ثابت ہے جسے ہم پاجامہ یا تنبی کہتے ہیں ان میں سے جو چاہے پہنے۔
علاوہ ازیں ٹوپی ، گرتہ، چادر اور پگڑی بھی آپ کی عادت مبارک تھی جو چاہے پہنے کوئی حرج
نہیں ۔ ہاں البتہ اگر کسی کو کوئی نئی ضرورت در پیش آئے تو اسے چاہئے کہ ان میں سے ایسی چیز
کو اختیار کرے جو کفار سے تشبیہ نہ رکھتی ہو اور اسلامی لباس سے نزدیک تر ہو۔ جب ایک شخص
اقرار کرتا ہے کہ میں ایمان لایا تو پھر اس کے بعد وہ ڈرتا کس چیز سے ہے اور وہ کون سی چیز ہے
جس کی خواہش اب اس کے دل میں باقی رہ گئی ہے کیا کفار کی رسوم و عادات کی؟ اب اُسے ڈر
چاہیے تو خدا کا اور اتباع چاہیے تو محمد رسول اللہ ﷺ کی کسی ادنیٰ سے گناہ کو خفیف نہ جاننا
چاہیے بلکہ صغیرہ ہی سے کبیرہ بن جاتے ہیں اور صغیرہ ہی کا اصرار کبیرہ ہے۔
ہمیں تو اللہ تعالیٰ نے ایسی فطرت ہی نہیں دی کہ ان کے لباس یا پوشش سے فائدہ
اُٹھائیں۔ سیالکوٹ سے ایک دو با رانگریزی جوتا آیا۔ ہمیں اس کا پہننا ہی مشکل ہوتا تھا کبھی ا۔ سیا لوٹ سے ایک دوبا
ادھر کا ادھر اور کبھی بائیں کا دائیں ۔ آخر تنگ آکر سیاہی کا نشان لگایا گیا کہ شناخت رہے مگر اس
طرح بھی کام نہ چلا۔ آخر میں نے کہا کہ یہ میری فطرت ہی کے خلاف ہے کہ ایسا جوتا پہنوں ۔
کھانے کے لئے چھری کانٹے کا استعمال جائز ہے
چھری کانٹے سے کھانے پر فرمایا:
)8(الحکم 17 اپریل 1903 ء صفحہ(
شریعت اسلام نے چھری سے کاٹ کر کھانے سے تو منع نہیں کیا۔ ہاں تکلف سے ایک بات
یا فعل پر زور ڈالنے سے منع کیا ہے۔ اس خیال سے کہ اس قوم سے مشابہت نہ ہو جاوے ورنہ
یوں تو ثابت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے چھری سے گوشت کاٹ کر کھایا اور یہ فعل اس لئے کیا
که تا امت کو تکلیف نہ ہو۔ جائز ضرورتوں پر اس طرح کھانا جائز ہے۔ مگر بالکل اس کا پابند ہونا
اور تکلف کرنا اور کھانے کے دوسرے طریقوں کو حقیر جاننا منع ہے کیونکہ پھر آہستہ آہستہ انسان کی
نوبت تتبع کی یہاں تک پہنچ جاتی ہے۔ کہ وہ ان کی طرح طہارت کرنا بھی چھوڑ دیتا ہے۔
مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ
سے مراد یہی ہے کہ التزاماً ان باتوں کو نہ کرے ورنہ بعض وقت ایک جائز ضرورت کے لحاظ
سے کر لینا منع نہیں ہے جیسے کہ بعض دفعہ کام کی کثرت ہوتی ہے اور بیٹھے لکھتے ہوتے ہیں تو کہہ دیا
کرتے ہیں کہ کھانا میز پر لگا دو اور اس پر کھا لیتے ہیں اور صف پر بھی کھا لیتے ہیں۔ چار پائی پر بھی
کھا لیتے ہیں تو ایسی باتوں میں صرف گزارہ کو مد نظر رکھنا چاہیے۔
تشبیہ کے معنے اس حدیث میں یہی ہیں کہ اس لکیر کو لازم پکڑ لینا۔ ورنہ ہمارے دین کی
سادگی تو ایسی شے ہے کہ جس پر دیگر اقوام نے رشک کھایا ہے اور خواہش کی ہے کہ کاش ان کے
مذہب میں یہ ہوتی اور انگریزوں نے اس کی تعریف کی ہے اور اکثر اصول ان لوگوں نے عرب
سے لے کر اختیار کئے ہیں مگر اب رسم پرستی کی خاطر وہ مجبور ہیں ، ترک نہیں کر سکتے۔
اپریل فول ایک گندی رسم ہے
فرمایا:
البدر 6 فروری 1903 ء صفحہ (21)
قرآن نے جھوٹوں پر لعنت کی ہے۔ اور نیز فرمایا ہے کہ جھوٹے شیطان کے مصاحب
ہوتے ہیں اور جھوٹے بے ایمان ہوتے ہیں اور جھوٹوں پر شیاطین نازل ہوتے ہیں اور
صرف یہی نہیں فرمایا کہ تم جھوٹ مت بولو بلکہ یہ بھی فرمایا ہے کہ تم جھوٹوں کی صحبت بھی چھوڑ دو
اور ان کو اپنا یار دوست مت بناؤ۔ اور خدا سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔ اور ایک جگہ فرماتا ہے
کہ جب تو کوئی کلام کرے تو تیری کلام محض صدق ہو، ٹھٹھے کے طور پر بھی اس میں جھوٹ نہ ہو۔
اب بتلاؤ یہ تعلیمیں انجیل میں کہاں ہیں۔ اگر ایسی تعلیمیں ہوتیں تو عیسائیوں میں اپریل فول کی
گندی رسمیں اب تک کیوں جاری رہتیں ۔ دیکھو اپریل فول کیسی بُری رسم ہے کہ ناحق جھوٹ
بولنا اس میں تہذیب کی بات سمجھی جاتی ہے۔ یہ عیسائی تہذیب اور انجیلی تعلیم ہے۔ معلوم ہوتا
ہے۔ کہ عیسائی لوگ جھوٹ سے بہت ہی پیار کرتے ہیں۔ چنانچہ عملی حالت اس پر شاہد ہے مثلاً
قرآن تو تمام مسلمانوں کے ہاتھ میں ایک ہی ہے مگر سنا گیا ہے کہ انجیلیں ساٹھ سے بھی کچھ
زیادہ ہیں۔ شاباش اے پادریان! جھوٹ کی مشق بھی اسے کہتے ہیں۔ شاید آپ نے اپنے ایک
مقدس بزرگ کا قول سنا ہے کہ جھوٹ بولنا نہ صرف جائز بلکہ ثواب کی بات ہے۔
(مکتوبات احمد جلد اول صفحہ 199)
دینی غیرت کا اظہار رعیسائیوں کے کنوئیں کا پانی نہ لیا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جن ایام میں عبد اللہ آتھم عیسائی کے ساتھ مباحثہ شروع ہو گیا
تھا موسم گرما تھا۔ پانی کی ضرورت پڑتی تھی لیکن پانی اپنے ساتھ لے جایا جاتا تھا۔ عیسائیوں کے
چاہ ( کنوئیں) کا پانی نہیں لیا جاتا تھا کیونکہ عیسائی قوم حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان میں گستاخیاں کرنے والی ہے۔ لہذا ان کے چاہ کا پانی پینا حضور پسند نہ فرماتے تھے۔
دینی غیرت کا اظہار ، مٹھائی نہیں کھائی
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 198)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی
نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ مباحثہ آتھم میں فریقین کی تقاریر جو قلمبند ہوتی تھیں ۔ تھیں۔ دونوں
فریق کے کا نتبان تحریر آپس میں اُن کا مقابلہ کر لیتے تھے۔ کبھی اُن کے کا تب آجاتے ، کبھی میں
جاتا۔ ایک دفعہ میں مضمون کا مقابلہ کرانے کے لئے آتھم کے مکان پر گیا۔ جا کر بیٹھا ہی تھا کہ
آتھم نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ میں نے کہا قصبہ بڈھانہ نہ کہا قصبہ بڑھا نہ ضلع مظفر آباد
کا۔ اس نے کہا وہاں کے منشی عبدالواحد صاحب منصف ایک میرے دوست تھے۔ میں نے کہا
کہ وہ میرے چا تھے۔ پھر کسی جگہ کا آتھم نے ذکر کیا کہ میں وہاں کا ڈپٹی تھا اور منشی عبدالواحد
صاحب بھی وہاں منصف یا تحصیلدار تھے اور میرا اُن کا بڑا تعلق تھا۔ اور وہ بھی اپنے آپ کو ملہم
سمجھتے تھے۔ تم تو میرے بھیجے ہوئے اور وہ اپنی مستورات کو لے آیا اور اُن سے ذکر کیا کہ یہ
میرے بھتیجے ہیں ان کی خاطر کرنی چاہیے۔ چنانچہ اسی وقت مٹھائی وغیرہ لائی گئی۔ میں نے کہا کہ
میں یہ نہیں کھا سکتا کیونکہ ہمارے حضرت صاحب نے بعض عیسائیوں کی دعوت کو قبول نہیں کیا تھا
اور فرمایا تھا کہ تم ہمارے آقا اور مولا کی ہتک کرتے ہو تو ہم تمہاری دعوت کیسے قبول کر سکتے ہیں۔
اسی وجہ سے میں بھی چائے نہیں پی سکتا۔ وہ کہتا رہا کہ احمدی ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ بھتیجا
ہونے کی وجہ سے دعوت کرتے ہیں۔ اس کے بعد میں مضمون کا مقابلہ کرائے بغیر وہاں سے چلا
آیا اور حضور کی خدمت میں یہ واقعہ عرض کیا۔ حضور نے فرمایا کہ آپ نے بہت اچھا کیا۔ اب
تمہیں وہاں جا کر مقابلہ کرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہیں خواہش ہو تو خود آ جایا کریں۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 49،48)
دینی غیرت کا اظہار / بدگو مخالفین سے معانقہ نا جائز قرار دیا
حضرت اقدس سے دریافت کیا گیا کہ عیسائیوں کے ساتھ کھانا اور معانقہ کرنا جائز ہے یا
نہیں؟ فرمایا :
میرے نزدیک ہرگز جائز نہیں یہ غیرت ایمانی کے خلاف ہے کہ وہ لوگ ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور ہم اُن سے معانقہ کریں۔ قرآن شریف ایسی مجلسوں میں
بیٹھنے سے بھی منع فرماتا ہے جہاں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں پر ہنسی اُڑائی
جاتی ہے اور پھر یہ لوگ خنزیر خور ہیں ۔ اُن کے ساتھ کھانا کھانا کیسے جائز ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی
شخص کسی کی ماں بہن کو گالیاں دے ، تو کیا وہ روا رکھے گا کہ اس کے ساتھ مل کر بیٹھے اور
معانقہ کرے۔ پھر جب یہ بات نہیں اللہ اور رسول کے دشمنوں اور گالیاں دینے والوں سے
کیوں اس کو جائز رکھا ہے۔
ناول لکھنا اور پڑھنا
)10( احکام 17 راگست 1902ء صفحہ(
حضرت اقدس مسیح موعود کی خدمت میں ایک سوال پیش ہوا کہ ناولوں کا لکھنا اور پڑھنا
کیسا ہے؟ فرمایا:
ناولوں کے متعلق وہی حکم ہے جو آنحضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشعار کے متعلق
فرمایا ہے کہ حَسَنُهُ حَسَنٌ وَ قَبِيحُهُ قَبِيحٌ اُس کا اچھا حصہ اچھا ہے اور قبیح فتیح ہے۔ اعمال
نیت پر موقوف ہیں۔ مثنوی مولوی رومی میں جو قصے لکھے ہیں وہ سب تمثیلیں ہیں اور اصل
واقعات نہیں ہیں۔ ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام تمثیلوں سے بہت کام لیتے تھے ۔ یہ بھی ۔۔۔۔
ایک قسم کے ناول ہیں جو ناول نیت صالح سے لکھے جاتے ہیں، زبان عمدہ ہوتی ہے نتیجہ نصیحت
آمیز ہوتا ہے اور بہر حال مفید ہیں اُن کے حسب ضرورت و موقعہ لکھنے پڑھنے میں گناہ نہیں۔
غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا
سوال پوچھنے پر آپ نے فرمایا:
)3( بدر 5 ستمبر 1907ء صفحہ(
قربانی کا گوشت غیر مسلم کو بھی دینا جائز ہے۔“
(ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ (83)
عیسائیوں کا کھانا جائز ہے
اہل کتاب کا کھانا کھانے پر بابومحمد افضل صاحب کے سوال پر حضرت اقدس نے جواب دیا
کہ تمدن کے طور پر ہندوؤں کی چیز بھی کھا لیتے ہیں ۔ اسی طرح عیسائیوں کا کھانا بھی درست
ہے مگر بایں ہمہ یہ خیال ضروری ہے کہ برتن پاک ہوں ، کوئی ناپاک چیز نہ ہو ۔“
ہندوؤں کے ہاتھ سے پکا ہوا کھانا
)4( الحکم 17 جون 1901 ء صفحہ(
ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا، ہندوؤں کے ہاتھ کا کھانا درست ہے؟ فرمایا:
شریعت نے اس کو مباح رکھا ہے۔ ایسی پابندیوں پر شریعت نے زور نہیں دیا بلکہ شریعت
نے تو قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس: 10) پر زور دیا ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
آرمینیوں کے ہاتھ کی بنی ہوئی چیزیں کھا لیتے تھے اور بغیر اس کے گزارہ بھی تو نہیں ہوتا۔
)3 الحکم 10 جون 1904 صفحہ(
ہندو رئیسہ کی دعوت اور نذر قبول کرنا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں :
(ایک) مقدمہ میں صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر دورہ پر تھے، بمقام کارخانہ دھاریوال پیشی تھی
اور رمضان کا مہینہ تھا۔ تاریخ سے پہلے خیال تھا کہ کارخانہ دھاریوال کے قریب کسی جگہ ڈیرہ لگایا
جائے تا کہ پیشی کے وقت تکلیف نہ ہو۔ ( قادیان سے آٹھ میل سفر تھا) پہلے موضع لیل میں
کوشش کی گئی لیکن افسوس کہ مسلمانان لیل نے انکار کر دیا۔ بعدش موضع کھونڈا تجویز ہو گئی اور
رانی ایشر کور صاحبہ جو موضع کھونڈا کی رئیسہ تھی اس نے حضرت اقدس کی تشریف آوری پر بہت
خوشی کا اظہار کیا اور اپنے مصاحبوں کو حضور علیہ السلام کے استقبال کے لئے آگے بھیجا اور اپنا
عالی شان مکان صاف کرا کر رہائش کے لئے دے دیا اور اپنے مصاحبوں کے ذریعہ نذرانہ
پیش کیا اور کہلا بھیجا کہ مجھے حضور کے آنے کی اس قدرخوشی ہوئی ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ سردار
جیمل سنگھ صاحب سر گباش آگئے ہیں ۔ ( سردار جیمیل سنگھ صاحب رانی موصوفہ کے خسر تھے )
اس رات کو رانی صاحبہ موصوفہ نے حضور علیہ السلام کو مع خدام پُر تکلف دعوت دی حضور علیہ السلام
نے بڑی خوشی کا اظہار کیا۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 266 ، 267)
اس واقعہ کے متعلق اخبار الحکم لکھتا ہے :
رانی ایشر کور نے اپنے اہلکاروں کے ہاتھ ایک تھال مصری کا اور ایک باداموں کا بطور نذر
پیش کیا اور کہلا بھیجا، بڑی مہربانی فرمائی۔ میرے واسطے آپ کا تشریف لانا ایسا ہی ہے جیسے سردار
جیمیل سنگھ آنجہانی کا آنا۔ حضرت اقدس نے نہایت سادگی اور اُس لہجہ میں جو ان لوگوں میں
خداداد ہوتا ہے، فرمایا:
اچھا آپ نے چونکہ دعوت کی ہے ہم یہ نذر بھی لے لیتے ہیں ۔“
(الحکم 31 جنوری 1899 ء صفحہ 7)
ایک ہندو سا ہو کار کی طرف سے دی ہوئی دعوت میں شرکت
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جالندھر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تقریبا ایک ماہ قیام
پذیر رہے۔ بیعت اولی سے تھوڑے عرصہ بعد کا یہ ذکر ہے۔ ایک شخص جو ہندو تھا اور بڑا سا ہو کار
تھا۔ وہ جالندھر حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں حضور کی مع تمام رفقاء
کے دعوت کرنا چاہتا ہوں ۔ آپ نے فورا دعوت قبول فرمالی ۔ اُس نے کھانے کا انتظام بستی
بابا خیل میں کیا اور بہت پر تکلف کھانے پکوائے ۔ جالندھر سے پیدل چل کر حضور مع رفقاء گئے ۔
اس سا ہو کار نے اپنے ہاتھ سے سب کے آگے دستر خوان بچھایا اور لوٹا اور سلا بچی لے کر خود ہاتھ
دھلانے لگا۔ ہم میں سے کسی نے کہا کہ آپ تکلیف نہ کریں تو اُس نے کہا کہ میں نے اپنی نجات
کا ذریعہ محض یہ سمجھا ہے کہ میری یہ نا چیز خدمت خدا قبول کرلے۔ غرض بڑے اخلاص اور محبت
سے وہ کھانا کھلاتا رہا۔ کھانا کھانے کے بعد اُس نے حضرت صاحب سے عرض کی کہ کیا خدا
میرے اس عمل کو قبول کرے گا ، مجھے نجات دے گا ؟ حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ذرہ نواز ہے۔ تم
خدا کو واحد لاشریک یقین کرو اور بتوں کی طرف بالکل توجہ نہ کرو اور اپنی ہدایت کے لئے خدا سے
اپنی زبان میں ہی دعا مانگتے رہا کرو۔ اس نے کہا کہ میں ضرور ایسا کروں گا۔ حضور بھی میرے
لئے دعا مانگتے رہیں ۔ پھر ہم واپس جالندھر آگئے اور وہ ساہوکار دوسرے تیسرے دن آتا
اور بڑے ادب کے ساتھ حضور کے سامنے بیٹھ جاتا۔
ہندوؤں کے ساتھ لین دین اور معاشرت
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 50 ، 51)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہندؤوں کے ہاں کا کھانا کھا پی لیتے تھے اور
اہل ہنود کا تحفہ از قسم شیرینی وغیرہ بھی قبول فرما لیتے تھے اور کھاتے بھی تھے۔ اسی طرح بازار سے
ہند و حلوائی کی دُکان سے بھی اشیاء خوردنی منگواتے تھے۔ ایسی اشیاء اکثر نقد کی بجائے ٹو نبو کے
ذریعہ سے آتی تھیں ۔ یعنی ایسے رقعہ کے ذریعہ جس پر چیز کا نام اور وزن اور تاریخ اور دستخط
ہوتے تھے۔ مہینہ بعد دکاندار وہ ٹو نیو بھیج دیتا اور حساب کا پرچہ ساتھ بھیجتا۔ اس کو چیک کر کے
آپ حساب ادا کر دیا کرتے تھے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود ہندوؤں کے ہاتھ کی پکی ہوئی چیز جائز سمجھتے تھے
اور اس کے کھانے میں پر ہیز نہیں تھا۔ آج کل جو عموما پر ہیز کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ مذہبی نہیں
بلکہ اقتصادی ہے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 794)
مقدمات میں مصنوعی گواہ بنانا
ایک مختار عدالت نے سوال کیا کہ بعض مقدمات میں اگر چہ وہ سچا اور صداقت پر ہی مبنی ہو
مصنوعی گواہوں کا بنانا کیسا ہے؟ فرمایا:
اول تو اس مقدمہ کے پیروکار بنو جو بالکل سچا ہو ۔ یہ تفتیش کر لیا کرو کہ مقدمہ سچا ہے یا جھوٹا
پھر سچ آپ ہی فروغ حاصل کرے گا ۔ دوم گواہوں سے آپ کا کچھ واسطہ ہی نہیں ہونا
چاہیے۔ یہ موکل کا کام ہے کہ وہ گواہ پیش کرے۔ یہ بہت ہی بُری بات ہے کہ خود تعلیم دی
جاوے کہ چند گواہ تلاش کر لاؤ اور ان کو یہ بات سکھا دو تم خود کچھ بھی نہ کہو ۔ موکل خود شہادت
پیش کرے خواہ وہ کیسی ہی ہو۔
اشعار اور نظم پڑھنا
اشعار اور نظم پر سوال ہوا تو فرمایا:
)10( الحکم 24 اپریل 1903 صفحہ
صلى
نظم تو ہماری اس مجلس میں بھی سنائی جاتی ہے آنحضرت ﷺ نے بھی ایک دفعہ ایک شخص ۔
خوش الحان کی تعریف سن کر اس سے چند ایک اشعار سنے پھر فرمایا کہ رَحِمَكَ اللهُ یہ لفظ آپ
جسے کہتے تھے وہ جلد ہی شہید ہو جاتا چنانچہ وہ بھی میدان میں جاتے ہی شہید ہو گیا ۔ ایک صحابی نے
صلى الله
عليسة علوس
آنحضرت کے بعد مسجد میں شعر پڑھے۔ حضرت؟
حضرت عمرؓ نے روکا کہ مسجد میں مت پڑھو، وہ غصہ
میں آگیا اور کہا کہ تو کون ہے کہ مجھے روکتا ہے میں نے اسی جگہ اور اسی مسجد میں آنحضرت
کے سامنے اشعار پڑھے تھے اور آپ نے مجھے منع نہ کیا ۔ حضرت عمرؓ خاموش ہو گئے ۔
شعر کہنا
)74( البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ
ایک شخص کا اعتراض پیش ہوا کہ مرزا صاحب شعر کہتے ہیں۔ فرمایا:
آنحضرت ﷺ نے بھی خود شعر پڑھے ہیں ۔ پڑھنا اور کہنا ایک ہی بات ہے ۔ پھر
صلى الله آنحضرت ﷺ کے گل صحابی شاعر تھے ۔ حضرت عائشہ ، امام حسن اور امام اور امام حسین کے قصائد