امور معاشرت، رہن سہن اور باہمی تعاون
فقہ المسیح, حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سے رنگین رہتے تھے۔ گھنے اور کثرت سے نہ تھے بلکہ کم کم اور نہایت ملائم تھے۔ گردن تک لمبے
تھے۔ آپ
پ نہ سر منڈواتے تھے نہ حصہ تھے نہ خشخاش یا اس کے قریب کترواتے تھے بلکہ اتنے لمبے ر اتنے لمبے رکھتے تھے
جیسے عام طور پر پٹے رکھے جاتے ہیں۔ سر میں تیل بھی ڈالتے تھے۔ چنبیلی یا حنا وغیرہ کا۔ یہ عادت
تھی کہ بال سوکھے نہ رکھتے تھے۔
آپ کی داڑھی اچھی گھندار تھی ، بال مضبوط ، موٹے اور چمکدار سید ھے اور نرم ، حنا سے سرخ
رنگے ہوئے تھے۔ داڑھی کو لمبا چھوڑ کر حجامت کے وقت فاضل آپ کتر وادیتے تھے یعنی بے
ترتیب اور نا ہموار نہ رکھتے تھے بلکہ سیدھی نیچے کو اور برابر رکھتے تھے۔ داڑھی میں بھی ہمیشہ تیل لگایا
کرتے تھے ۔ ایک دفعہ ایک پھنسی گال پر ہونے کی وجہ سے وہاں سے کچھ بال پورے بھی
کتروائے تھے اور وہ تبرک کے طور پر لوگوں کے پاس اب تک موجود ہیں۔ ریش مبارک تینوں
طرف چہرہ کے تھی اور بہت خوبصورت ۔ نہ اتنی کم کہ چھدری اور نہ صرف ٹھوڑھی پر ہو نہ اتنی کہ
آنکھوں تک بال پہنچیں ۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 413)
حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب حضرت مسیح موعود کے کھانے پینے ،لباس اور بعض دیگر
عادات مبارکہ کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں :
روٹی آپ تندوری اور چولہے کی دونوں قسم کی کھاتے تھے۔ ڈبل روٹی چائے کے ساتھ یا
بسکٹ اور بکرم بھی استعمال فرمالیا کرتے تھے بلکہ ولائتی بسکٹوں کو بھی جائز فرماتے تھے اس لئے
کہ ہمیں کیا معلوم کہ اس میں چربی ہے کیونکہ بنانے والوں کا ادعا تو مکھن ہے اور پھر ہم ناحق
بدگمانی اور شکوک میں کیوں پڑیں۔ مکی کی روٹی بہت مدت آپ نے آخری عمر میں استعمال فرمائی
کیونکہ آخری سات آٹھ سال سے آپ کو دستوں کی بیماری ہوگئی تھی اور ہضم کی طاقت کم ہو گئی
تھی علاوہ ان روٹیوں کے آپ شیر مال کو بھی پسند فرماتے تھے اور باقر خانی اور قلچہ وغیرہ غرض جو جو
ا
اقسام روٹی کے سامنے آجایا کرتے تھے آپ کسی کو رد نہ فرماتے تھے۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 423)
حضرت مسیح موعود کا وسمہ اور مہندی استعمال کرنا
حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب روایت کرتے ہیں :
ابتدائے ایام میں آپ وسمہ اور مہندی لگایا کرتے تھے پھر دورانِ سر کے دورے بکثرت
ہونے کی وجہ سے سر اور ریش مبارک پر آخر عمر تک مہندی ہی لگاتے رہے۔ وسمہ ترک کر دیا تھا۔
البتہ کچھ روز انگریزی وسمہ بھی استعمال فرمایا مگر پھر ترک کر دیا۔ آخری دنوں میں میر حامد شاہ صاحب
نے ایک وسمہ تیار کر کے پیش کیا تھا وہ لگاتے تھے ۔ اس سے ریش مبارک میں سیاہی آگئی تھی
مگر اس کے علاوہ ہمیشہ برسوں مہندی پر ہی اکتفا کی جو اکثر جمعہ کے جمعہ یا بعض اوقات اور
دنوں میں بھی آپ نائی سے لگوایا کرتے تھے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 413)
ایک موقعہ پر مہندی اور وسمہ کی نسبت ذکر ہوا۔ حضور نے فرمایا :
اکثر ا کا بر اس طرف گئے ہیں کہ وسمہ نہ لگانا چاہیے یا مہندی لگائی جاوے یا وسمہ اور
مہندی ملا کر ۔“
البدر 8 مئی 1903 ء صفحہ (1)