امور معاشرت، رہن سہن اور باہمی تعاون
فقہ المسیح, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
امور معاشرت ، رہن سہن باہمی تعاون
صلى الله
شہور ہیں۔ حسان بن ثابت نے آنحضرت ﷺ کی وفات پر قصیدہ لکھا ہے۔
سید عبد القادر صاحب نے بھی قصائد لکھے ہیں ۔ کسی صحابی کا ثبوت نہ دے سکو گے کہ اس
نے تھوڑا یا بہت شعر نہ کہا ہو مگر آنحضرت ﷺ نے کسی کو منع نہ فرمایا۔ قرآن کی بہت سی آیات
شعروں سے ملتی ہیں ۔
ایک شخص نے عرض کی کہ سورہ شعراء میں اخیر پر شاعروں کی مذمت کی ہے۔ فرمایا:
وہ مقام پڑھو ۔ وہاں خدا نے فسق و فجور کر نیوالے شاعروں کی مذمت کی ہے اور مومن
شاعر کا وہاں خود استثناء کر دیا ہے ۔ پھر ساری زبور نظم ہے ، یرمیاہ، سلیمان اور موسیٰ کی نظمیں
تو رات میں ہیں اس سے ثابت ہوا کہ نظم گناہ نہیں ہے ہاں فسق و فجور کی نظم نہ ہو۔ ہمیں خود الہام
ہوتے ہیں بعض ان میں سے مُقفی اور بعض شعروں میں ہوتے ہیں۔
آتش بازی
فرمایا:
)74 البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ(
اس میں ایک جزو گندھک کا بھی ہوتا ہے اور گندھک وبائی ہوا صاف کرتی ہے۔ چنانچہ
آج کل طاعون کے ایام میں مثلاً انار بہت جلد ہوا کو صاف کرتا ہے اور اگر کوئی شخص صحیح نیت
اصلاح ہوا کے واسطے ایسی آتش بازی جس سے کوئی خطرہ نقصان کا نہ ہو چلا دے تو ہم اس کو جائز
سمجھتے ہیں مگر یہ بہ شرط اصلاح نیت کے ساتھ ہو کیونکہ تمام نتائج نیت پر مترتب ہوتے ہیں ۔
حدیث میں آیا ہے کہ صحابی نے گھر بنوایا اور آپ کو مجبور کیا کہ آپ اس میں قدم ڈالیں ۔ آپ
نے اس مکان کو دیکھا۔ اس کے ایک طرف کھڑکی تھی ۔ آپ نے دریافت کیا کہ یہ کس لیے بنائی
ہے؟ اس نے عرض کیا کہ ٹھنڈی ہوا کے آنے کے واسطے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تو اذان سننے کے
واسطے اس کی نیت رکھتا تو ہوا تو آہی جاتی اور تیری نیت کا ثواب بھی تجھے مل جاتا۔
)10 الحکم 24 اپریل 1903ء صفحہ
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل نے مجھ سے
ضرت ضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں گھر کے بچے کبھی شب برات وغیرہ کے
موقع پر یونہی کھیل تفریح کے طور پر آتش بازی کے انار وغیرہ منگا کر چلا لیا کرتے تھے۔ اور بعض
اوقات اگر حضرت صاحب موقعہ پر موجود ہوں تو یہ آتش بازی چلتی ہوئی آپ خود بھی دیکھ لیتے الرحضرت
لمسه
تھے۔ نیز حضرت خلیفہ اسیح الثانی بیان کرتے تھے کہ حضرت صاحب فرماتے تھے کہ گھر میں
آتش بازی کے انار وغیرہ چلانا طاعونی مادہ کو مارنے اور ہوا کی صفائی کے لئے مفید ہوتا ہے۔
چیزیں
خاکسار عرض کرتا ہے کہ ہم بچپن میں بعض اوقات آتش بازی کی اس قسم کی غیر ضرر رساں ہے
جیسے انار ہوتا ہے منگا کر گھر میں چلا لیتے تھے اور حضرت صاحب دیکھتے تھے اور منع نہیں فرماتے
تھے بلکہ بعض دفعہ ان چیزوں کے منگانے کے لئے ہم حضرت صاحب سے پیسے مانگتے تھے تو
آپ دے دیتے تھے۔
آتش بازی اور باجا
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (341)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی
نے مجھ سے بیان کیا کہ مرزا حاکم بیگ کی شادی پر اس کے سسرال نے آتش بازی ، تماشے اور
باجے کا تقاضا کیا۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں لکھا کہ میرے سسرال
والے یہ چاہتے ہیں ۔ حضور کا کیا ارشاد ہے؟ آپ نے فرمایا کہ یہ سب نا جائز ہیں مگر مومن بعض
وقت نا جائز سے بھی فائدہ اُٹھا لیتا ہے۔ مثلاً شہر میں وبائی مرض پھیلی ہوئی ہے۔ ایک شخص اس
خیال سے آتش بازی چھوڑتا ہے کہ اس سے ہوا صاف ہو جائے گی اور لوگوں کو فائدہ پہنچے گا تو وہ
اس سے بھی گویا ثواب حاصل کرتا ہے اور اسی طرح باجے کے متعلق اگر اس شخص کی یہ نیت ہو کہ
چونکہ ہم نے دور تک جانا ہے اور باجے کے ذریعے سے لوگوں کو علم ہو جائے گا کہ فلاں شخص کی
لڑکی کا نکاح فلاں شخص سے ہوا ہے ۔ اگر اس نے اس نیت سے باجا بھجوایا تو یہ ایک اعلان کی
صورت ہو جائے گی۔ اس میں بھی نا جائز کا سوال اُٹھ گیا۔
(سیرۃ المہدی جلد 2 صفحہ (321)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے حضور علیہ السلام کی خدمت میں سوال کیا
کہ شادیوں کے موقع پر اکثر لوگ با جا، آتش بازی ، وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں ۔اس کے
متعلق شرعی فیصلہ کیا ہے؟ فرمایا: ” آتش بازی تو جائز نہیں ۔ یہ ایک نقصان رساں فعل ہے اور
با جا کا بغرض تشہیر نکاح جواز ہے۔
سکھوں اور ہندوؤں کا اذان دلوانا
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (268)
اخبار البدر نے لکھا : آج کل طاعون کی کثرت کے وقت اکثر سکھوں اور ہندوؤں کے
گاؤں میں یہ علاج کیا جاتا ہے کہ اذان نماز بڑے زور اور کثرت سے ہر ایک گھر میں دلائی جاتی
ہے اس کی نسبت ایک شخص نے حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ یہ فعل کیسا ہے؟ فرمایا:
اذان سراسر اللہ تعالیٰ کا پاک نام ہے ہمیں تو حضرت علیؓ کا جواب یاد آتا ہے کہ آپ
نے کہا تھا کہ میں اس اَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى (العلق: 11،10) کا مصداق
ہونا نہیں چاہتا۔ ہمارے نزدیک بانگ میں بڑی شوکت ہے اور اس کے دلوانے میں حرج نہیں
( حدیث میں آیا ہے کہ اس سے شیطان بھاگتا ہے۔)
سونے، چاندی اور ریشم کا استعمال
(البدر یکم مئی 1903ء صفحہ 116 )
عرض کی گئی کہ چاندی وغیرہ کے بٹن استعمال کئے جاویں؟ فرمایا:
تین چار ماشہ تک تو حرج نہیں لیکن زیادہ کا استعمال منع ہے۔ اصل میں سونا چاندی
عورتوں کی زینت کے لیے جائز رکھا ہے۔ ہاں علاج کے طور پر ان کا استعمال منع نہیں جیسے
کسی شخص کو کوئی عارضہ ہو اور چاندی سونے کے برتن میں کھانا طبیب بتلاوے تو بطور علاج
کے صحت تک وہ استعمال کر سکتا ہے۔
صلى
ایک شخص آنحضرت ﷺ کے پاس آیا۔ اُسے جوئیں بہت پڑی ہوئی تھیں ۔ آپ نے حکم
دیا کہ تو ریشم کا کرتہ پہنا کر اس سے جوئیں نہیں پڑتیں۔ (ایسے ہی خارش والے کے لیے ریشم کا
لباس مفید ہے ) ۔
البدر 24 اگست 1904ء صفحہ 8)
رشوت کے روپیہ سے بنائی گئی جائیداد
ایک صاحب نے سوال کیا کہ اگر ایک شخص تائب ہو تو اس کے پاس جو اول جائیدا در شوت
وغیرہ سے بنائی ہو اس کا کیا حکم ہے۔ فرمایا:
شریعت کا حکم ہے کہ تو بہ کرے تو جس جس کا وہ حق ہے وہ اسے پہنچایا جاوے۔ رشوت اور
ہدیہ میں ہمیشہ تمیز چاہیے۔ رشوت وہ مال ہے کہ جب کسی کی حق تلفی کے واسطے دیا یا لیا جاوے
ور نہ اگر کسی نے ہمارا ایک کام محنت سے کر دیا ہے اور حق تلفی بھی کسی کی نہیں ہوئی تو اس کو جو دیا
جاوے گا ۔ وہ اس کی محنت کا معاوضہ ہے۔
)76( البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ
طاعون زدہ علاقہ میں جانے کی ممانعت
ایک شخص نے دریافت کیا کہ میرے اہل خانہ اور بچے ایک ایسے مقام میں ہیں جہاں
طاعون کا زور ہے۔ میں گھبرایا ہوا ہوں اور وہاں جانا چاہتا ہوں ۔ فرمایا:۔
وو
مت جاؤ - لَا تُلْقُوا بِاَ يُدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة: 196) پچھلی رات کو ان رات کو اٹھ کر ان کوائی
کے لیے دعا کرو۔ یہ بہتر ہوگا بہ نسبت اس کے کہ تم خود جاؤ ۔ ایسے مقام پر جانا گناہ ہے۔“
بھا جی قبول نہ کرنا
(الحکم 24 اپریل 1902 ء صفحہ 8)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ 7 دسمبر 1899 ء کا واقعہ ہے۔ فرمایا کہ ہم نے گھر میں کہا ہوا
ہے کہ جب کوئی بھاجی کے طور پر کوئی چیز بھیجے تو نہ لیا کرو۔ پھر فرمایا کہ ایک روز ایک عورت
سکھ مذہب کی ہمارے گھر میں بعض چیزیں لے کر آئی ۔ حسب دستور ہمارے گھر سے واپس
کر دی گئیں ۔ اس عورت نے کہا کہ واپس نہ کرو مجھے کوئی غرض نہیں ہے۔ مجھ پر آپ نے بڑا
احسان کیا ہے۔ فرمایا کہ ہم نے اس عورت کو شناخت کیا۔ اصل بات یہ تھی کہ اس عورت کے
لڑکے کو ام الصبیان کی بیماری تھی اور لڑ کا قریب المرگ تھا وہ ہمارے پاس لڑکے کو لے آئی ۔
اس کا علاج کیا گیا ، لڑکا اچھا ہو گیا ۔ اس کے شکرانہ میں وہ کچھ چیزیں لائی تھی پھر ہم نے گھر
میں کہا کہ لے لو۔ یہ شکرگزاری کے طور پر ہے۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 231 232)
بچے کی ولادت پر مٹھائی بانٹنا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مراد خاتون صاحبہ اہلیہ محترمہ ڈاکٹر
خلیفہ رشیدالدین صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ
صلاح الدین“ کے عقیقہ کے وقت ڈاکٹر صاحب نے دو بکرے منگوائے ۔ میں نے کہا کہ کچھ
مٹھائی بھی منگوالو۔ میں نے منت مانی ہے کہ لڑکا ہوگا تو مٹھائی تقسیم کروں گی ۔ ڈاکٹر صاحب نے
کہا کہ
لہ عقیقہ کرنا تو سنت ہے۔ لڈو بانٹنے بدعت نہ ہوں؟ حضور سے پوچھ لیا جاوے۔ اس پر
حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ خوشی کے موقعہ پر شیرینی بانٹنی جائز ہے۔“ پہلے دو بکرے
کئے گئے تھے پھر ایک اور کیا گیا تھا۔ دوسرے دن کچھ گوشت بازار سے بھی منگایا گیا تھا تا کہ
تقسیم پوری ہو جاوے۔ اس وقت مٹھائی چار سیر روپیہ کی تھی جو کہ اٹھارہ روپیہ کی منگوا کر
تمام گھروں میں اور دفاتر و مہمان خانہ وغیرہ سب جگہ تقسیم کی گئی تھی ۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (223)
بیعت کے موقعہ پر شیرینی تقسیم کرنے کی اجازت
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی نے
بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ اپنی بیعت سے قبل میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تقریر
لدھیانہ میں سنی۔ جب وہ تقریر ختم ہوئی تو نماز مغرب ادا کی گئی ۔ امامت حضرت صاحب نے خود
فرمائی۔ اور پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص اور فلق تلاوت فرمائی ۔ اور دوسری رکعت
میں فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص اور قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھی۔ اس کے بعد حضور نے بیعت
لی ۔ اس روز ہم دو آدمیوں نے بیعت کی تھی۔ پہلے جب وہ صاحب بیعت کر کے کمرے سے
باہر آگئے تو حضور کے طلب فرمانے پر عاجز داخل ہوا۔ حضور نے دروازہ بند کر کے کنڈی
لگادی اور بیعت لی۔ بیعت سے قبل خاکسار نے عرض کیا کہ جب میں نے اس سے قبل
نقشبندی میں بیعت کی تھی تو کچھ شیرینی تقسیم کی تھی اگر اجازت ہو تو اب بھی منگوالی جائے ۔
فرمایا لازمی تو نہیں اگر آپ کا دل چاہے تو ہم منع نہیں کرتے اور فرمایا ایسی باتیں جو آج کل لوگ
بطور رسم اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ ان کے مآخذ بھی سنت نبوی سے تلاش اور غور کرنے سے مل
سکتے ہیں مثلاً یہی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنے کا معاملہ ہے۔ حدیث سے ثابت ہے کہ ایک موقع
پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس گھر پر کچھ آدمیوں کا مجمع ہو اور وہ تمام کی دعوت کی
توفیق نہ رکھتا ہو تو اگر حاضرین کو ایک ایک کھجور بھی تقسیم کر دے تو خدا تعالیٰ اس کو دعوت کا ثواب
عطا فرمائے گا۔ یہاں سے مجالس میں تبرک وغیرہ کی بنیاد پڑی ہے۔ اگر کوئی اس نیت سے ایسا
کرے تو وہ علاوہ ثواب دعوت کے عامل سنت ہونے کا اجر بھی پائے گا۔ لیکن اب اس کے برعکس
تبرک تقسیم کرنے والوں کا یہ حال ہے کہ وہ صرف نام نمود کے لئے ایسا کرتے ہیں کہ فلاں شخص
نے اپنی مجلس میں دال داکھ وغیرہ تقسیم کی ہے ہم جلیبی یا قلاقند تقسیم کریں گے اور دوسری طرف
تبرک لینے والوں کا یہ حال ہے کہ اُن کو اس وعظ و پند سے فائدہ اُٹھانے کا مطلب ہی نہیں ہوتا
جس کے لئے مجلس کا انعقاد ہوا ہو بلکہ ان کی ٹولیوں میں دن سے ہی مشورہ ہوتے ہیں کہ فلاں
مجلس میں زردہ پلاؤ یا کوئی عمدہ مٹھائی تقسیم ہوگی ۔ اس لئے وہاں چلیں گے اور مجلس میں جا کر
باہر بیٹھے اونگھتے یا سوتے رہیں گے۔ جب تقسیم کا وقت آتا ہے تو سب سے پیش اور سب سے
بیش لینے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ اگر موقعہ ملے تو ایک سے زیادہ دفعہ بدل کر یا دوسری طرف کی
صفوں میں بیٹھ کر حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بچے کی پیدائش پر شکرانہ کے لڈو
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 85،84)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت نواب محمد علی خان صاحب
یر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ مرزا خدا بخش صاحب کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔
انہوں نے لڈو میرے ہاں بھیجے۔ میں نے واپس کر دیئے کہ عقیقہ کا کھانا تو میں لے لوں گا مگر یہ
میں نہیں لیتا۔ تھوڑے عرصہ بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام وہ رکابی خود لئے تشریف لائے اور
فرمایا کہ بات ٹھیک ہے جو تم نے کہی۔ یہ بچہ کی پیدائش کے لڈو نہیں بلکہ اس شکریہ کے ہیں کہ
ماں کی جان بچ گئی۔ میں نے نہایت تکریم سے وہ رکابی لے لی۔ اُس وقت میرے مکان زنانہ
کے صحن میں ایک دروازہ تھا اس پر کھڑے کھڑے یہ باتیں ہوئیں۔ (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 52)
گانے بجانے کی مجلس سے علیحدگی
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ بیعت اولی سے پہلے کا ذکر ہے کہ میں قادیان میں تھا۔
فیض اللہ چک میں کوئی تقریب شادی یا ختنہ تھی۔ جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مع چند
خدام کے مدعو کیا گیا۔ ان کے اصرار پر حضرت صاحب نے دعوت قبول فرمائی ۔ ہم دس بارہ آدمی
حضور کے ہمراہ فیض اللہ چک گئے ۔ گاؤں کے قریب ہی پہنچے تھے کہ گانے بجانے کی آواز سُنائی
دی جو اس تقریب پر ہو رہا تھا۔ یہ آواز سنتے ہی حضور لوٹ پڑے۔ فیض اللہ چک والوں کو معلوم
ہوا تو انہوں نے آکر بہت التجاء کی مگر حضور نے منظور نہ فرمایا۔ اور واپس ہی چلے آئے ۔ راستہ میں
ایک گاؤں تھا مجھے اس کا نام اس وقت یاد نہیں ۔ وہاں ایک معزز سکھ سردارنی تھی۔ اُس نے بمنت
حضور کی دعوت کی ۔ حضور نے فرمایا قادیان قریب ہی ہے۔ مگر اس کے اصرار پر حضور نے اس کی
دعوت قبول فرمالی ۔ اور اس کے ہاں جا کر سب نے کھانا کھایا۔ اور تھوڑی دیر آرام کر کے حضور
قادیان واپس تشریف لے آئے ۔ ہمراہیان کے نام جہاں تک یاد ہے یہ ہیں۔ مرزا محمد اسماعیل
صاحب شیر فروش ، حافظ حامد علی، علی بخش حجام جس نے عطاری کی دکان کی ہوئی تھی اور بھی چند
آدمی تھے۔
ٹنڈ کروانے کی ناپسندیدگی
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 49)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر راحمد احمد صاحب صا۔ تحریر کرتے ہیں کہ میاں میاں امام اما الدین صاحب
سیکھوانی نے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کرم دین کے مقدمہ میں
گورداسپور تشریف لے گئے تو ایک دن جبکہ آپ نے گورداسپور کی کچہری کے پاس جو جامن
ہے اس کے نیچے ڈیرا لگایا ہوا تھا۔ خواجہ کمال الدین صاحب جنہوں نے اس وقت اپنے سر کی ٹنڈ
کرائی ہوئی تھی۔ اس جامن کے نیچے ٹہل رہے تھے۔ حضرت صاحب نے جب خواجہ صاحب کا
سر منڈا ہوا دیکھا تو اسے ناپسند فرمایا اور آئندہ کے لئے روکنے کے خیال سے فرمایا کہ یہ علامت
منافق یا یہود کی ہے مجھے یاد نہیں رہا کہ ان دونوں لفظوں میں سے حضور نے علامت منافق یا علامت
یہود کونسا لفظ فرمایا مگر آپ کی زبان مبارک ۔ سے یہ الفاظ نکلے ضرور تھے کہ منافق یا یہود۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے حضرت صاحب یہ فرمایا کرتے تھے کہ سر
منڈانا خوارج کی علامت ہے اور اُسے ناپسند فرماتے تھے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 629 ، 630)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سر کے بال منڈوانے کو بہت ناپسندیدگی کی نظر
سے دیکھتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ یہ خارجیوں کی علامت ہے۔ نیز حضرت صاحب فرماتے
تھے کہ ہمارے سر کے بال عقیقہ کے بعد کے بعد نہیں مونڈے گئے چنانچہ آپ کے سر کے بال نہایت
باریک اور ریشم کی طرح ملائم تھے اور نصف گردن تک لمبے تھے لیکن آپ کی ریش مبارک کے
بال سر کے بالوں کی نسبت موٹے تھے۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ جو میر صاحب نے بیان کیا
ہے کہ حضرت صاحب کے بال نصف گردن تک لمبے تھے اس سے یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ جس
طرح ان لوگوں کے بال نظر آتے ہیں جنہوں نے پیٹے رکھے ہوتے ہیں اس طرح آپ کے
بال نظر آتے تھے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ گو آپ کے بال لمبے ہوتے تھے لیکن بوجہ اس کے کہ وہ
نہایت نرم اور باریک تھے اور گھنے بھی نہ تھے وہ پٹوں کی طرح نظر نہ آتے تھے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 383)
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سِيمَاهُمُ التَّحْلِيقُ أَوِ التَّسْبِيدُ اِن (منافقین کی )
شناخت یہ ہے کہ ان کے سر کے بال منڈے ہوئے ہوں گے داڑھی بھی اسی میں شامل ہے۔
یہ حدیث در اصل حضرت اقدس امام علیہ السلام نے دارالامان میں بخاری شریف سے نکال
کر دکھلائی تھی اور اس وقت بالوں کا ذکر تھا اور کئی بار فرمایا تھا کہ سر اور داڑھی کے بال منڈانا
منافق کی علامت ہے۔ پھر فرمایا کہ ہم کو کبھی بال منڈانے کا اتفاق نہیں ہوا۔ ہمارے سر پر جو بال
ہیں وہی ہیں جو عقیقہ کے دن اترے۔ آپ کے بال نہایت نرم اور نازک مونڈھوں تک رہتے
تھے جیسے حدیثوں میں مسیح موعود کی علامت ٹھہرائی ہے۔
( تذکرۃ المہدی صفحہ 32)
حضرت مسیح موعود کے مصافحہ کا طریق
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کبھی بھی کسی سے معانقہ کرتے نہیں
دیکھا۔ مصافحہ کیا کرتے تھے اور حضرت صاحب کے مصافحہ کرنے کا طریقہ ایسا تھا جو عام طور پر
رائج ہے۔ اہلحدیث والا مصافحہ نہیں کیا کرتے تھے۔
لباس میں سادگی
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (718)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار عرض کرتا ہے کہ
حضرت مسیح موعود عام طور پر سفید ململ کی پگڑی استعمال فرماتے تھے جو عموما دس گز لمبی ہوتی
تھی ۔ پگڑی کے نیچے کلاہ کی جگہ نرم قسم کی رومی ٹوپی استعمال کرتے تھے اور گھر میں بعض
اوقات پگڑی اتار کر سر پر صرف ٹوپی ہی رہنے دیتے تھے۔ بدن پر گرمیوں میں عموما ململ کا
کرتہ استعمال فرماتے تھے ۔ اس کے اوپر گرم صدری اور گرم کوٹ پہنتے تھے ۔ پاجامہ بھی
آپ کا گرم ہوتا تھا۔ نیز آپ عمومًا جراب بھی پہنے رہتے تھے بلکہ سردیوں میں دو دو جوڑے
اوپر تلے پہن لیتے تھے۔ پاؤں میں آپ ہمیشہ دیسی جوتا پہنتے تھے۔ نیز بیان کیا مجھ سے
حضرت والدہ صاحبہ نے کہ جب سے حضرت مسیح موعود کو دورے پڑنے شروع ہوئے ۔
امور معاشرت ، رہن سہن ر باہمی تعاون
اس وقت سے آپ نے سردی گرمی میں گرم کپڑے کا استعمال شروع فرمادیا تھا۔ ان کپڑوں ں وقت سے آپ نے پر دی بری میں
میں آپ کو گرمی بھی لگتی تھی اور بعض اوقات تکلیف بھی ہوتی تھی مگر جب ایک دفعہ شروع
کر دیئے تو پھر آخر تک یہی استعمال فرماتے رہے ۔ اور جب سے شیخ رحمت اللہ صاحب
گجراتی ثم لاہوری احمدی ہوئے وہ آپ کے لئے کپڑوں کے جوڑے بنوا کر باقاعدہ لاتے
تھے اور حضرت صاحب کی عادت تھی کہ جیسا کپڑا کوئی لے آئے پہن لیتے تھے۔ ایک دفعہ
کوئی شخص آپ کے لئے گر گابی لے آیا۔ آپ نے پہن لی مگر اس کے الٹے سیدھے پاؤں کا
آپ کو پتہ نہیں لگتا تھا ۔ کئی دفعہ الٹی پہن لیتے تھے اور پھر تکلیف ہوتی تھی بعض دفعہ آپ کا الٹا
پاؤں پڑ جاتا تو تنگ ہو کر فرماتے ان کی کوئی چیز بھی اچھی نہیں ہے۔ والدہ صاحبہ نے فرمایا
کہ میں نے آپ کی سہولت کے واسطے الٹے سیدھے پاؤں کی شناخت کے لئے نشان لگا
دیئے تھے مگر باوجود اس کے آپ اُلٹا سیدھا پہن لیتے تھے۔ اس لئے آپ نے اسے
اتار دیا۔ والدہ صاحبہ نے فرمایا کہ حضرت صاحب نے بعض اوقات انگریزی طرز کی قمیص
کے کفوں کے متعلق بھی اسی قسم کے ناپسندیدگی کے الفاظ فرمائے تھے ۔ خاکسار عرض کرتا ہے
کہ شیخ صاحب موصوف آپ کے لئے انگریزی طرز کی گرم قیمص بنوا کر لایا کرتے تھے۔
آپ انہیں استعمال تو فرماتے تھے مگر انگریزی طرز کی کفوں کو پسند نہیں فرماتے تھے ۔ کیونکہ
اول تو کفوں کے بٹن لگانے سے آپ گھبراتے تھے ۔ دوسرے بٹنوں کے کھولنے اور بند
کرنے کا التزام آپ کے لئے مشکل تھا۔ بعض اوقات فرماتے تھے کہ یہ کیا کان سے لٹکے
رہتے ہیں ۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ لباس کے متعلق حضرت مسیح موعود کا عام اصول یہ تھا کہ
جس قسم کا کپڑا مل جاتا تھا پہن لیتے تھے ۔ مگر عموما انگریزی طریق لباس کو پسند نہیں فرماتے
تھے کیونکہ اول تو اسے اپنے لئے سادگی کے خلاف سمجھتے تھے۔ دوسرے آپ ایسے لباس سے
جو اعضاء کو جکڑا ہوا ر کھے بہت گھبراتے تھے ۔ گھر میں آپ کے لئے صرف ململ کے گرتے
۔
اور پگڑیاں تیار ہوتی تھیں ۔ باقی سب کپڑے عموما ھدیہ آپ کو آ جاتے تھے ۔ شیخ رحمت اللہ
صاحب لاہوری اس خدمت میں خاص امتیاز رکھتے تھے۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح
موعودؓ بعض اوقات کمر پر پڑکا بھی استعمال فرماتے تھے اور جب گھر سے باہر تشریف لے
جاتے تھے تو کوٹ ضرور پہن کر آتے تھے۔ اور ہاتھ میں عصا رکھنا بھی آپ کی سنت ہے۔
والدہ صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میں حضرت صاحب کے واسطے ہر سال نصف تھان کے گرتے
تیار کیا کرتی تھی لیکن جس سال آپ کی وفات ہوئی تھی میں نے پورے تھان کے گرتے تیار
گئے ۔ حضرت صاحب نے مجھے کہا بھی کہ اتنے گرتے کیا کرنے ہیں مگر میں نے تیار کر لئے ۔
ان میں سے اب تک بہت سے گرتے بے پہنے میرے پاس رکھے ہیں ۔
لباس۔ سبز پگڑی پہننا
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 60، 61)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے چوہدری غلام محمد صاحب
بی اے نے بیان کیا کہ جب میں 1905ء میں قادیان آیا تو حضرت صاحب نے سبز پگڑی
باندھی ہوئی تھی ۔ مجھے یہ دیکھ کر کچھ گراں گذرا کہ مسیح موعود کو رنگدار پگڑی سے کیا کام ۔ پھر میں
نے مقدمہ ابن خلدون میں پڑھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب سبز لباس میں ہوتے تھے تو
آپ کو وحی زیادہ ہوتی تھی ۔
حضرت مسیح موعود کی بعض عادات مبارکہ
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (99)
حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب حضور کے حلیہ مبارک کا ذکر کرتے ہوئے تحریر
کرتے ہیں :
آپ کے سر کے بال نہایت باریک سیدھے، چکنے ، چمکدار اور نرم تھے اور مہندی کے رنگ