متفرق

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قرآن شریف کی جامعیت
فرمایا :
متفرق
کل چیزیں قرآن شریف میں موجود ہیں ۔ اگر انسان عقل مند ہو تو اس کے لئے وہ کافی
ہے۔ یورپین لوگ ایک قوم سے معاہدہ کرتے ہیں۔ اس کی ترکیب عبارت ایسی رکھ دیتے
ہیں کہ دراز عرصہ کے بعد بھی نئی ضرورتوں اور واقعات کے پیش آنے پر بھی اس میں استدلال
اور استنباط کا سامان موجود ہوتا ہے۔ ایسا ہی قرآن شریف میں آئندہ کی ضرورتوں کے مواد
اور سامان موجود ہیں ۔
از نوٹ بک مولوی شیر علی صاحب بحوالہ ملفوظات جلد اول صفحہ 533)
قرآن کریم میں سب قوانین موجود ہیں
فرمایا :
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس ملک کے لئے نہ صرف رسول کر کے بھیجا بلکہ اس ملک کا
بادشاہ بھی بنا دیا اور قرآن شریف کو ایک ایسے قانون کی طرح مکمل کیا جس میں دیوانی
فوجداری مالی سب ہدایتیں ہیں سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت ایک بادشاہ ہونے کے تمام
فرقوں کے حاکم تھے اور ہر ایک مذہب کے لوگ اپنے مقدمات آپ سے فیصلہ کراتے تھے۔
قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ایک دفعہ ایک مسلمان اور ایک یہودی کا آنجناب کی
عدالت میں مقدمہ آیا تو آنجناب نے تحقیقات کے بعد یہودی کو سچا کیا اور مسلمان پر اس
کے دعوے کی ڈگری کی ۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 242 ،243)

قرآن کریم اور سائنس
فرمایا :
اس وقت خدا تعالیٰ نے مذہبی امور کو قصے اور کتھا کے رنگ میں نہیں رکھا ہے بلکہ مذہب
کو ایک سائنس (علم ) بنا دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ زمانہ کشف حقائق کا زمانہ ہے جبکہ ہر بات
کو علمی رنگ میں ظاہر کیا جاتا ہے۔ میں اس لئے ہی بھیجا گیا ہوں کہ ہر اعتقاد کو اور قرآن کریم
کے قصص کو علمی رنگ میں ظاہر کروں ۔
الحکم 10 را پریل 1902 ءصفحہ 6)
قرآن کا صرف ترجمہ پڑھ لینا کافی ہے یا نہیں؟
فرمایا:
ہم ہرگز فتوی نہیں دیتے کہ قرآن کا صرف ترجمہ پڑھا جاوے۔اس سے قرآن کا اعجاز
باطل ہوتا ہے جو شخص یہ کہتا ہے وہ چاہتا ہے کہ قرآن دنیا میں نہ رہے بلکہ ہم تو یہ بھی کہتے ہیں کہ
جو دعائیں رسول اللہ ﷺ نے مانگی ہیں وہ بھی عربی میں پڑھی جاویں دوسرے جو اپنی حاجات
وغیرہ ہیں ماثورہ دعا کے علاوہ وہ صرف اپنی زبان میں مانگی جاویں۔ ایک شخص نے کہا کہ حضور
حنفی مذہب میں صرف ترجمہ پڑھ لینا کافی سمجھا گیا ہے فرمایا :
اگر یہ امام اعظم کا مذہب ہے تو پھر ان کی خطا ہے۔“
(البدر یکم مئی 1903 ء صفحہ 115)
نماز اور قرآن شریف کا ترجمہ جاننا ضروری ہے
مولا نا محمد احسن صاحب نے عرض کیا کہ لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ وَ أَنْتُمْ سُكْرَى حَتَّى
تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ (النساء:44) سے ثابت ہے کہ انسان کو اپنے قول کا علم ہونا ضروری
ہے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا:

جن لوگوں کو ساری عمر میں تَعْلَمُوا نصیب نہ ہو ان کی نماز ہی کیا ہے۔
تکلف سے قرآن پڑھنے کی ناپسندیدگی
(البدر یکم مئی 1903ء صفحہ 114)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیرالدین صاحب
سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایام مقدمات کرم دین میں حضور علیہ السلام کئی کئی
روز تک گورداسپور میں ہی رہتے تھے کیونکہ روزانہ پیشی ہوتی تھی۔ ایک مکان تحصیل کے
سامنے جو تالاب ہے۔ اس کے جنوب میں کرایہ پر لیا گیا تھا۔ ایک روز حضور مکان کے
اوپر کے حصہ میں تھے۔ نیچے والے حصہ میں ایک شخص قرآن کریم تکلف کے لہجہ میں پڑھ رہا
تھا ، سُن کر حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ آواز کو ہی سنوارتا رہتا ہے۔“‘ گویا تکلف سے
قرآن کریم پڑھنے کو نا پسند فرمایا۔
کلام پڑھ کر پھونکنا
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (251)
ایک دوست نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سوال کیا کہ مجھے قرآن شریف کی
کوئی آیت بتلائی جائے کہ میں پڑھ کر اپنے بیمار کو دم کروں تا کہ اس کو شفاء ہو۔ حضرت نے فرمایا:
بے شک قرآن شریف میں شفاء ہے۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں کا وہ علاج ہے مگر اس
طرح کا کلام پڑھنے میں لوگوں کو ابتلاء ہے۔ قرآن شریف کو تم اس امتحان میں نہ ڈالو ۔ خدا تعالیٰ
سے اپنے بیمار کے واسطے دعا کرو۔ تمہارے واسطے یہی کافی ہے۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب۔ صفحہ 146)
قرآن شریف پڑھ کر بخشنا ثابت نہیں
فرمایا:
وو
مردوں کو ثواب پہنچانے کے واسطے صدقہ و خیرات دینا چاہئے اور اُن کے حق میں

دعائے مغفرت کرنی چاہئے ۔ قرآن شریف پڑھ کر مردوں کو بخشنا ثابت نہیں ۔“
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب۔ صفحہ 199)
قرآن شریف سے فال لینے کی ناپسندیدگی
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مولوی محمد اسماعیل مولوی فاضل
نے مجھ سے بیان کیا کہ مولوی عبداللہ صاحب سنوری مرحوم بیان فرماتے تھے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے قرآن شریف سے فال لینے سے منع فرمایا ہے۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 429)
حضرت مفتی محمد صادق صاحب لکھتے ہیں:
قرآن شریف سے فال لینے سے حضرت صاحب عمومًا منع فرمایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے
تھے کہ بہتر یہ ہے کہ جو امر پیش آوے اس کے متعلق استخارہ کر لیا جاوے۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب۔ صفحہ 199)
تلاوت کے دوران اگر وضو ساقط ہو جائے
کسی شخص کے سوال پر کہ قرآن شریف پڑھتے ہوئے درمیان میں وضو ساقط ہو جائے تو
پھر کیا وضو کیا جائے۔ فرمایا:
قرآن شریف کی تلاوت سے قبل جب پہلی دفعہ وضو کر لیا ہو اور اثناء تلاوت میں اگر وضو قائم
نہ رہے تو پھر تیم کیا جا سکتا ہے۔ ( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب ۔ صفحہ 199 )
ایام حیض میں قرآن کریم نہ پڑھیں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت ام ناصر صاحبہ حرم اول
حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی و بنت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ
لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا ہے کہ میں اور سرور سلطان بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا بشیر
احمد صاحب واہلیہ مولوی محمد علی صاحب اور اہلیہ پیر منظور محمد صاحب، حضرت مولوی صاحب

خلیفہ اول سے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنے جایا کرتی تھیں۔ اس وقت مولوی صاحب اس مکان
میں رہتے تھے جہاں اب اُم وسیم سلمہا اللہ رہتی ہیں۔ پیر جی کی اہلیہ صاحبہ کو ماہواری تھی۔
حضرت مسیح موعود اور اماں جان کے سامنے سے جب ہم قرآن مجید لے کر گزریں تو حضرت
اماں جان نے دریافت کیا کہ اس حالت میں قرآن مجید کو ہاتھ لگانا جا تھ لگانا جائز ہے؟ آپ نے فرمایا :
جب خدا تعالیٰ نے ان دنوں میں چھٹی دے دی تو ہم کیوں نہ دیں ۔ ان سے کہہ دو کہ
وو
ان دنوں میں قرآن مجید نہ پڑھیں ۔
قرآن شریف کے اوراق کا ادب
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 243)
ایک شخص نے عرض کی کہ قرآن شریف کے بوسیدہ اوراق کو اگر بے ادبی سے بچانے کے
واسطے جلا دیا جائے تو کیا جائز ہے؟ فرمایا:
جائز ہے۔ حضرت عثمان نے بھی بعض اوراق جلائے تھے۔ نیت پر موقوف ہے۔“
آمین کی تقریب پر تحدیث نعمت
بدر 8 اگست 1907 ء صفحہ 5)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بچوں کی آمین کی تقریب پر اپنے دوستوں کی
خصوصی دعوت کی اور اس موقعہ کے لئے نظم بھی لکھی ۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے آپ
فرماتے ہیں :
میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے مجھ پر لا انتہا فضل اور انعام ہیں ان کی تحدیث مجھ پر
فرض ہے پس میں جب کوئی کام کرتا ہوں تو میری غرض اور نبیت اللہ تعالیٰ کے جلال کا اظہار
ہوتی ہے ایسا ہی اس آمین کی تقریب پر بھی ہوا ہے یہ لڑکے چونکہ اللہ تعالیٰ کا ایک نشان ہیں اور
ہر ایک ان میں سے خدا تعالیٰ کی پیشگوئیوں کا زندہ نمونہ ہیں اس لئے میں اللہ تعالیٰ کے ان

نشانوں کی قدر کرنی فرض سمجھتا ہوں کیونکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور قرآن کریم
کی حقانیت اور خود خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت ہیں اس وقت جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کے کلام
کو پڑھ لیا تو مجھے کہا گیا کہ اس تقریب پر چند دعائیہ شعر جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا شکریہ
بھی ہو لکھ دوں میں جیسا کہ ابھی کہا ہے کہ اصلاح کی فکر میں رہتا ہوں میں نے اس تقریب کو
بہت ہی مبارک سمجھا اور میں نے مناسب جانا کہ اس طرح پر تبلیغ کر دوں ۔
تعظیم قبله
الحکم 10 اپریل 1903 ء صفحہ 2)
سوال ہوا کہ اگر قبلہ شریف کی طرف پاؤں کر کے سویا جاوے تو جائز ہے کہ نہیں؟ فرمایا:
یہ نا جائز ہے کیونکہ تعظیم کے برخلاف ہے۔“
سائل نے عرض کی کہ احادیث میں اس کی ممانعت نہیں آئی۔ فرمایا:
یہ کوئی دلیل نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص اسی بناء پر کہ حدیث میں ذکر نہیں ہے اور اس لیے
قرآن شریف پر پاؤں رکھ کر کھڑا ہوا کرے تو کیا یہ جائز ہو جاوے گا ؟ ہرگز نہیں۔
وَمَنْ يُعَلِّمُ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ (الحج:33)
سورۃ فاتحہ کا دم
حضرت
رض
)14 احکم 31 جولائی 1904 صفحہ(
رت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں:
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں سر ساوہ سے چل کر قادیان شریف حضرت اقدس علیہ السلام
کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضرت مولانا مرشد نانورالدین صاحب خلیفہ المسیح علیہ السلام
بھی آئے ہوئے تھے اور صبح کی نماز پڑھ کر بیٹھے تھے اور حضرت اقدس علیہ السلام بھی
تشریف رکھتے تھے ۔ حضرت خلیفہ اسیح علیہ السلام نے فرمایا کہ پیر صاحب بہت سے پیر

دیکھے کہ وہ عملیات اور تعویذ کرتے ہیں کوئی عمل آپ کے بھی یاد ہے جس کو دیکھ کر ہمیں بھی
یقین آجائے کہ عمل ہوتا ہے۔ میں نے عرض کیا کہ ہاں یاد ہے۔ فرمایا دکھاؤ اور میں نے
عرض کی کہ ہاں وقت آنے دیجئے ، دکھلا دوں گا۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ
ضرور صاحبزادہ صاحب کو یاد ہوگا ان کے بزرگوں سے عمل چلے آتے ہیں۔ کوئی دو گھنٹہ کے
بعد ایک شخص آیا جس کو ذات الجنب یعنی پہلی کا دردشدت سے تھا میں نے عرض کی کہ دیکھئے
اس پر عمل کرتا : ہوں۔ ہوں ۔ حضرت خلیفہ نامی اسیح نے نے فرمایا کہ ہاں عمل کرو ۔ حضرت اقدس علیہ علیہ السلام نے
بھی فرمایا کہ ہاں عمل کرو۔ میں نے اسی شخص پر دم کیا اس کو درد سے بالکل خدا تعالیٰ نے آرام کر دیا
جب اس کو آرام ہو گیا تو حضرت خلیفہ امسیح علیہ السلام نے فرمایا کہ مسمریزم ہے؟
میں نے اس زمانہ میں مسمریزم کا نام بھی نہیں سنا تھا اور نہ میں جانتا تھا کہ مسمریزم کیا چیز ہوتا
ہے۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا صاحبزادہ صاحب تم نے کیا پڑھا تھا ؟ میں نے عرض کیا
کہ حضرت صلی اللہ علیک و علی محمد ۔ میں نے الحمد شریف پڑھی تھی۔
تعویذ اور دم
( تذکرۃ المہدی صفحہ 186 )
ایک شخص نے مسئلہ استفسار کیا کہ تعویذ کا بازو وغیرہ مقامات پر باندھنا اور دم وغیرہ کرنا جائز
ہے کہ نہیں ؟ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جناب مولانا حکیم نورالدین صاحب کی
طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:
احادیث میں کہیں اس کا ثبوت ملتا ہے کہ نہیں ؟“
حکیم صاحب نے عرض کی کہ لکھا ہے کہ خالد بن ولید جب کبھی جنگوں میں جاتے تو
آنحضرت ﷺ کے موئے مبارک جو کہ آپ کی پگڑی میں بندھے ہوتے آگے کی طرف لڑکا
لیتے ۔ پھر آنحضرت ﷺ نے صرف ایک دفعہ صبح کے وقت سارا سر منڈوایا تھا تو آپ نے

نصف سر کے بال ایک خاص شخص کو دے دیئے اور نصف سر کے بال باقی اصحاب میں بانٹ
دیئے ۔ آنحضرت ﷺ کے جبہ مہ کے جبہ مبارک کو دھو دھو کر مریضوں کو بھی پلاتے تھے اور مریض اس
سے شفایاب ہوتے تھے۔ ایک عورت نے ایک دفعہ آپ کا پسینہ بھی جمع کیا یہ تمام اذ کا رسن کر
حضرت اقدس نے فرمایا:
پھر اس سے نتیجہ یہ نکلا کہ بہر حال اس میں کچھ بات ضرور ہے جو خالی از فائدہ نہیں ہے اور
تعویذ وغیرہ کی اصل بھی اس سے نکلتی ہے بال لٹکائے تو کیا اور تعویذ باندھا تو کیا میرے الہام
میں جو ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں میں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔ آخر کچھ تو ہے تبھی وہ برکت
ڈھونڈیں گے مگر ان تمام باتوں میں تقاضائے محبت کا بھی دخل ہے۔“
شکرانہ کی نیت سے نذر ماننا درست ہے
لمسه
رض
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فرماتے ہیں:
البدر 17 جولائی 1903 ء صفحہ 1)
نذر کے متعلق حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے
پسند نہیں فرمایا۔ ہاں اگر کوئی نذر مانی جائے تو پھر اُس کو پورا کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ نذر کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لئے نا پسند فرمایا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ سے ایک قسم کا ٹھیکہ
ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ سے ٹھیکہ کرنا کوئی پسندیدہ امر نہیں ۔ انسان کو چاہئے کہ وہ اس کی
بجائے صدقہ وخیرات اور دعاؤں سے کام لے۔ ہاں اگر کوئی شخص صدقہ و خیرات اور دعاؤں
کے ساتھ ساتھ کوئی نذر بھی شکرانہ کے طور پر مان لے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ میں یہ
استنباط حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک عمل سے کرتا ہوں ۔ آپ بعض دفعہ اُن
لوگوں کو جو آپ سے دعا کے لئے عرض کرتے تھے فرمایا کرتے تھے کہ میں دعا کروں گا ۔ آپ
اپنے دل میں خدمت دین کے لئے کوئی رقم مقرر کر لیں جسے اس کام کے پورا ہونے پر آپ
خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شکرانہ کے طور پر اگر کوئی نذرمان لی

جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ بشرطیکہ اُس نذر کے ساتھ ساتھ دعاؤں اور گریہ وزاری اور
صدقات و خیرات سے بھی کام لیا جائے ۔
چندہ دینے کی نیت سے نذر ماننا
( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 620)
حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نام مکتوب میں آپ نے تحریر فرمایا:
وو
عنایت نامہ پہنچا ، مضمون سے آگاہی ہوئی ۔ اب یقیناً معلوم ہوا کہ یہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ایک ابتلا ہے بلکہ ایک سخت ابتلا ہے۔ میں اسی فکر میں تھا کہ خدا تعالیٰ دعا کرنے
کے لئے پوری توجہ بخشے اور خدا کا استغناء ذاتی بھی پیش نظر تھا کہ اتنے میں نظام الدین مستری
کا قصہ میری آنکھوں کے سامنے آ گیا ۔ معاً دل میں یہ بات پیدا ہوئی کہ خدا کے فضل اور
کرم سے کیا تعجب ہے کہ اگر نظام الدین کی کارروائی کے موافق آپ کی طرف سے مع اپنے
بھائیوں کے کارروائی ہو تو خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ وہی معاملہ کرے جو نظام الدین کے
ساتھ کیا ۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ نظام الدین نام سیالکوٹ میں ایک مستری ہے۔
چند روز ہوئے اس کا ایک خط میرے نام آیا ۔ افسوس ہے کہ وہ خط شاید چاک کیا گیا ۔ اس کا
مضمون یہ تھا کہ میں ایک فوجداری جرم میں گرفتار ہو گیا ہوں اور کوئی صورت رہائی کی نظر
نہیں آتی ۔ اس بیقراری میں میں نے یہ نذر مانی ہے کہ اگر خدا تعالیٰ اس خوفناک مقدمہ
سے رہا کر دے تو میں مبلغ پچاس روپیہ نقد آپ کی خدمت میں بلا توقف ادا کروں گا۔
اتفاق ایسا ہوا کہ جب اس کا خط پہنچا تو مجھے خود روپیہ کی ضرورت تھی ۔ تب میں نے دعا کی
کہ اے خدائے قادر و کریم ! اگر تو اس شخص کو اس مقدمہ سے رہائی بخشے تو تین طور کا فضل تیرا
ہوگا ۔ اوّل یہ کہ یہ مضطر آدمی اس بلا سے رہائی پا جائے گا ۔ دوم مجھے جو اس وقت روپیہ کی
ضرورت ہے میرا مطلب کسی قدر پورا ہوگا ۔ سوم تیرا ایک نشان ظاہر ہو جائے گا ۔ دعا کرنے
سے چند روز بعد نظام الدین کا خط آیا جو آپ کے ملاحظہ کے لئے بھیجتا ہوں اور دوسرے
روز پچاس روپے آ گئے ۔ پس میرے دل میں خیال گزرا کہ ان دنوں میں دینی ضروریات

کے لئے :
لئے بہت کچھ تفکرات مجھے پیش ہیں ۔ مہمانوں کے اُترنے کیلئے عمارت نامکمل ۔ نامکمل ہے ۔ مرزا
خدا بخش کی چار سو روپیہ کی خریدی ہوئی زمین ہے وہ توسیع مکان کے لئے مل سکتی ہے۔ اگر
اس قدر رو پیہ دیا جائے ۔ پھر کم سے کم دو ہزار روپیہ اور چاہیے تا اس پر عمارت بنائی جائے
اور تکمیل مینار کا فکر بھی ہر وقت دل کو لگا ہوا ہے مگر وہ ہزار ہا روپیہ کا کام ہے۔ جس طرح خدا
چاہے گا اس کو انجام دے گا ۔ بالفعل بموجب وحی الہی وَسِعُ مَكَانَكَ کے مہمانوں کے
پورے آرام کے لئے ان اخراجات کی ضرورت ہے۔ پس میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا
ہے کہ اگر ایک بلا سے رہا ہونے کے لئے آپ معہا پ معہ اپنے بھائیوں کے دوسری بلا کو منظور کر
لیں یعنی یہ نذر کر لیں کہ اگر ہمیں اس بلا سے سے با غیبی مدد سے رہائی ہوئی تو ہم اس قدر رو پیچی محض
اللہ ان دینی ضروریات کیلئے جس طرح ہم سے ہو سکے بلا توقف ادا کر دیں گے تو میں اسی
طرح دعا کروں گا جس طرح میں نے نظام الدین مستری کیلئے دعا کی تھی ۔ خدا تعالیٰ نکتہ نواز
ہے۔ کچھ تعجب نہیں کہ آپ کے اس صدق کو دیکھ کر آپ کی مشکل کشائی فرماوے۔ میں یہ وعدہ
نہیں کرتا کہ ضرور یہ دعا قبول ہو جائے گی کیونکہ خدا تعالیٰ بے نیاز ہے مگر مجھے اپنے رب کریم
کی سابق عنایتوں پر نظر کر کے یقین گلی ہے کہ کم سے کم وہ مجھے آئندہ کے حالات سے
اطلاع دے دے گا اور چونکہ اس نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میں پچاس یا ساٹھ نشان اور
دکھلاؤں گا اس لئے تعجب نہیں کہ آپ کی اس بیقراری کے وقت یہ بھی ایک نشان ظاہر ہو
جائے ۔ لیکن قبل اس کے کہ خدا تعالیٰ مشکل کشائی فرمادے ۔ ہماری طرف سے کوئی مطالبہ
نہیں اور ایک پیسہ کا بھی مطالبہ نہیں ۔ ہاں اگر دعا سنی جائے اور آپ کا کام ہو جائے
تب فی الفور آپ کو نذر مقررہ بلا تاخیر ایک ساعت ادا کرنا ہوگا اور دو نفل پڑھ کر خدا تعالیٰ
سے یہ عہد کرنا ہوگا اور بعد پختگی عہد بلا توقف مجھے اطلاع دینا ہوگا ۔
مجھے یاد ہے کہ جب نظام الدین کے لئے میں نے دعا کی تب خواب میں دیکھا کہ ایک چڑا
اُڑتا ہوا میرے ہاتھ میں آ گیا اور اس نے اپنے تئیں میرے حوالہ کر دیا اور میں نے کہا کہ یہ ہمارا

آسمانی رزق ہے جیسا کہ بنی اسرائیل پر آسمان سے رزق اترا کرتا تھا۔ یہ بات خدا نے میرے
دل میں ڈالی ہے۔ دل تو مانتا ہے کہ کچھ ہو نہار بات ہے۔ واللہ اعلم
مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 299 ،300)
بعض دفعہ قسم توڑ نا حسن اخلاق میں داخل ہوتا ہے
خدا تعالیٰ نے اپنے اخلاق میں یہ داخل رکھا ہے کہ وہ وعید کی پیشگوئی کو توبہ واستغفار اور دعا
اور صدقہ سے ٹال دیتا ہے اسی طرح انسان کو بھی اُس نے یہی اخلاق سکھائے ہیں جیسا کہ قرآن
شریف اور حدیث سے یہ ثابت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی نسبت جو منافقین نے محض
خباثت سے خلاف واقعہ تہمت لگائی تھی اس تذکرہ میں بعض سادہ لوح صحابہ بھی شریک
ہو گئے تھے۔ ایک صحابی ایسے تھے کہ وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے گھر سے دو وقتہ روٹی
کھاتے تھے۔ حضرت ابو بکر نے ان کی اس خطا پر قسم کھائی تھی اور وعید کے طور پر عہد کر لیا تھا کہ
میں اس بے جا حرکت کی سزا میں اس کو کبھی روٹی نہ دوں گا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی تھی
وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(النور:23) تب حضرت ابو بکر نے اپنے اس عہد کو توڑ دیا اور بدستور روٹی لگا دی۔ اسی بناء پر
اسلامی اخلاق میں یہ داخل ہے کہ اگر وعید کے طور پر کوئی عہد کیا جائے تو اُس کا توڑ نا حسن
اخلاق میں داخل ہے۔ مثلاً اگر کوئی اپنے خدمتگار کی نسبت قسم کھائے کہ میں اس کو ضرور پچاس
جوتے ماروں گا تو اس کی توبہ اور تضرع پر معاف کرنا سنت اسلام ہے تا تخلق باخلاق الله
ہو جائے مگر وعدہ کا تخلف جائز نہیں ترک وعدہ پر باز پرس ہو گی مگر ترک وعید پر نہیں ۔ ہوگی مگر
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 181)

ایک خواب کی بنیاد پر کیا جانے والا وظیفہ
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ پیر سراج الحق نعمانی نے مجھ سے
بیان کیا کہ جب آٹھم کی پیش گوئی کی میعاد قریب آئی تو اہلیہ صاحبہ مولوی نورالدین صاحب نے
خواب میں دیکھا کہ کوئی ان سے کہتا ہے کہ ایک ہزار ماش کے دانے لے کر ان پر ایک ہزار دفعہ
سوره أَلَمْ تَرَ كَيْفَ پڑھنی چاہئے اور پھر ان کو کسی کنوئیں میں ڈال دیا جاوے اور پھر واپس منہ
پھیر کر نہ دیکھا جاوے۔ یہ خواب حضرت خلیفہ اول نے حضرت صاحب کی خدمت میں
عرض کیا۔ اس وقت حضرت مولوی عبدالکریم صاحب بھی موجود تھے اور عصر کا وقت تھا۔
حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ اس خواب کو ظاہر میں پورا کر دینا چاہیے کیونکہ حضرت
صاحب کی عادت تھی کہ جب کوئی خواب خود آپ یا احباب میں سے کوئی دیکھتے تو آپ اسے
ظاہری شکل میں بھی پورا کرنے کی سعی فرماتے تھے۔ چنانچہ اس موقعہ پر بھی اسی خیال سے
حضرت نے ایسا فرمایا۔ اس پر حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے میرا اور میاں عبداللہ
صاحب سنوری کا نام لیا اور حضرت نے پسند فرمایا اور ہم دونوں کو ماش کے دانوں پر ایک ہزار
دفعه سوره أَلَمْ تَرَ كَيْفَ پڑھنے کا حکم دیا۔ چنانچہ ہم نے عشاء کی نماز کے بعد سے شروع کر کے
رات کے دو بجے تک یہ وظیفہ ختم کیا۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ روایت حصہ اول میں میاں
عبداللہ صاحب سنوری کی زبانی بھی درج ہو چکی ہے۔ اور مجھے میاں عبداللہ صاحب والی روایت
سن کر تعجب ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ فعل کسی حکمت کے ماتحت کیا ہے کیونکہ
اس قسم کی کارروائی بظاہر آپ کے طریق عمل کے خلاف ہے لیکن اب پیر صاحب کی روایت سے
یہ عقدہ حل ہو گیا ہے کہ آپ کا یہ فعل دراصل ایک خواب کی بنا پر تھا جسے آپ نے ظاہری صورت
میں بھی پورا فرما دیا کیونکہ آپ کی یہ عادت تھی کہ حتی الوسع خوابوں کو ان کی ظاہری شکل میں بھی
پورا کرنے کی کوشش فرماتے تھے۔ بشرطیکہ ان کی ظاہری صورت شریعت اسلامی کے کسی حکم کے

آج 10 میں سے 10 باقی